Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • 110سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    110سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    بھارتی ریاست کیرالہ کے ملاپورم ضلع سے تعلق رکھنے والی 110 سالہ خاتون نے وبائی مرض کورونا کو شکست دے کر بھارت کی پہلی سب سے بوڑھی صحت یاب ہونے والی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون جس کا نام رندتھنی واریاتھ پاتھو ہے۔ 18 اگست کو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تو اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اسے فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس خاتون نے اپنے علاج کے لئے ڈاکٹروں کا بھرپور ساتھ دیا اور اپنی بیماری کو خندہ پیشانی سے قبول کیا۔ مسلسل علاج کے بعد گزشتہ روز اس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ منفی آگیا جس کے بعد اس خاتون کوہسپتال سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو کورونا وائرس اس کی بیٹی سے منتقل ہوا۔ اس کی بیٹی گھر پر ہی زیرعلاج تھی جو کہ اب صحت یاب ہو چکی ہے۔ کیرالہ کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے 110 سالہ خاتون کے کورونا کو شکست دینے کو بڑا واقعہ قرار دیتے ہوئے اسپتال کے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر صحت نے خاتون کو صحت یاب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کی مزید چند دن خصوصی دیکھ بھال کی جائے گی اور ایک ڈاکٹر روزانہ اس کے گھر جا کر اس کا چیک اپ کرے گا۔ 

  • پنجاب میں بھی کرونا کم ہونے لگا،24 گھنٹوں میں 63 نئے مریض

    پنجاب میں بھی کرونا کم ہونے لگا،24 گھنٹوں میں 63 نئے مریض

    پنجاب میں بھی کرونا کم ہونے لگا،24 گھنٹوں میں 63 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 63 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ موت ایک بھی نہیں ہوئی

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ پنجاب میں کورونا کے 63نئے کیسز سامنے آںے کے بعد پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد96 ہزار699ہو گئی ہے، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد2ہزار195 ہے ۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق لاہور میں کورونا کے مزید17 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد48 ہزار665 ہو گئی ، لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئی ،لاہورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد849 ہے ۔

    چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بتدریج کم ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے ایک موت ہوئی ہے جبکہ 319 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہے جبکہ کرونا سے 6 ہزار 284 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 340 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے ہوئی صرف ایک موت

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے ہوئی صرف ایک موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بتدریج کم ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے ایک موت ہوئی ہے جبکہ 319 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہے جبکہ کرونا سے 6 ہزار 284 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 340 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار195 اور سندھ میں 2 ہزار394 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، ‏گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔

    سندھ میں ایک لاکھ29 ہزار81 اور پنجاب میں کورونا کے 96 ہزار636 کیسز سامنے آئے۔ خیبرپختونخوا میں 35 ہزار923، بلوچستان میں 12 ہزار742، اسلام آباد میں 15 ہزار578، آزادکشمیر میں 2ہزار277 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار816 مریض سامنے آئے

    پاکستان میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 35 ہزار778 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 76 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

  • 40 روز کے بچے نے دی کرونا کو شکست

    40 روز کے بچے نے دی کرونا کو شکست

    40 روز کے بچے نے دی کرونا کو شکست

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں، بھارت میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریض سامنے آ رہے ہیں، مودی سرکار کرونا کے سامنے بے بس ہو چکی ہے

    بھارت میں ہر عمر کے افراد کرونا کا شکار ہو رہے ہیں،بھارتی کولکتہ میں ایک 40 روز کا بچہ بھی کرونا کا شکار ہو گیا تھا تا ہم بچے نے کرونا کو شکست دے دی ہے.کرونا سے صحتیابی کے بعد بچے کو قرنطینہ مرکز سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے

    کولکتہ میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ کیئر میں 30 جولائی کو ریاست کے مدنی پور کی رہاٸشی ایک فیملی نے اپنے 40 دن کے بچہ کو تیز بخار کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا تھا ۔ بچہ کو سانس لینے میں بھی تکلیف ہورہی تھی ۔ بچے کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا،

    ڈاکٹر پی پی گیری کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ کے غیر کووڈ اسپتال ہونے کی وجہ سے ہم فوری طور پر بچہ کو علاج کے لئے کورونا وائر س کے اسپتال میں منتقل کرنا چاہتے تھے ۔ مگر بچہ کی حالت اس قدر نازک تھی کہ خطرہ تھا کہ دوران سفر بچہ دم توڑ سکتا تھا ۔ ڈاکٹروں نے والدین سے مشورہ کے بعد بچہ کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا ۔

    ڈاکٹرز کے مطابق شیرخوار بچہ کو آٹھ دن وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم بچہ کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھی اور مسلسل چیک اپ کر رہی تھی،14 روز بعد بچے نے کرونا کو شکست دے دی جس کے بعد اسے گھر منتقل کر دیا گیا

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے کوویڈ -19 کا اجلاس ، اہم فیصلے

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے کوویڈ -19 کا اجلاس ، اہم فیصلے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں اور حکمت عملی کی بدولت کورونا کے پھیلاﺅ کو روکا گیا ہے، خطرہ ابھی موجود ہے جس سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کا تعاون درکار ہے، محرم الحرام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، کراچی میں ہونے والی تباہی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سکولوں کی انتظامیہ اور دیگر متعلقین کی مشاورت سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے کوویڈ 19 کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، شفقت محمود ، غلام سرور خان، مخدوم خسرو بختیار، محمد حماد اظہر، سید فخر امام، مشیران ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل سلطان ، لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، ڈاکٹر معید یوسف، چئیرمین این ڈی ایم اے اور دیگر سینئر افسران شریک۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت-

     

    اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو موثر طریقے سے روکنے کے لئے اقدامات، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی، ٹیسٹنگ، ٹریکنگ اور کوارنٹین اسٹرٹیجی پر عملدرآمد، مختلف شعبوں خصوصاً سیاحت کے حوالے سے ٹیسٹنگ کی حکمت عملی، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن اور ہوائی شعبے کے حوالے سے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ-

    وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس کو کورونا کے پھیلاؤ کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ اس حوالے سے انہوں نے عالمی اور علاقائی ممالک اور پاکستان کی صورتحال کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کے خلاف حکومت پاکستان کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومتی حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں بیرونی دنیا اور خصوصاً ہمسایہ ممالک کی نسبت کورونا کے حوالے سے حالات میں واضح بہتری پائی جاتی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موثر اقدامات کی بدولت کورونا پازیٹیویٹی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

    اجلاس کو محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے حوالے سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور ایس اوپیز پر عمل درآمد پر بریف کیا گیا۔

    بہتر حالات کے پیش نظر سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے روڈ میپ ، سکولوں میں حفاظتی انتظامات اور ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال-

     

     

    وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کورونا کی بہتر صورتحال پر این سی او سی، میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، صوبائی حکومتوں اور دیگر تمام متعلقین کو مبارکباد دی اور کہا کہ موثر کوارڈینیشن اور جامع حکمت عملی کی بدولت کورونا کے خلاف کامیابی نصیب ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کاوشوں اور حکمت عملی کی بدولت کورونا کے پھیلاؤ کو روکا گیا ہے تاہم ابھی خطرہ موجود ہے جس کے لئے پوری قوم کا تعاون درکار ہے۔ محرم الحرام کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے ضمن میں وزیرِ اعظم نے ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر خاص طور پر زور دیا۔ محرم الحرام کے دوران تعاون پر وزیرِ اعظم نے علمائے کرام ، ذاکرین اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رہنماؤں نے کورونا کے خلاف جنگ میں جس تعاون کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔

    وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے کراچی کے حالات پر خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہونے والی تباہی اور اس کے نتیجے میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی اور اس ضمن میں تمام وفاقی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ریلیف سرگرمیوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے طویل المدتی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ وہ آئندہ چند روز میں خود کراچی جائیں گے اور حالات کا جائزہ لیں گے۔

    سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں صوبائی حکومتوں ، سکولوں کی انتظامیہ اور دیگر متعلقین کی مشاورت سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ 15ستمبر کو سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے سات ستمبر کے اجلاس میں حتمی فیصلہ لیا جا سکے۔

    اجلاس میں کورونا کی بہتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اندرون ملک ہوائی سفر کے حوالے سے ہیلتھ پروٹوکولز کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا

  • گھر بیٹھے کورونا کی تشخیص کیلئےنئی ٹیسٹنگ کٹ متعارف

    گھر بیٹھے کورونا کی تشخیص کیلئےنئی ٹیسٹنگ کٹ متعارف

    واشنگٹن: گھر بیٹھے کورونا کی تشخیص کیلئےنئی ٹیسٹنگ کٹ متعارف،اطلاعات کے مطابق گھربیٹھے کرونا ٹیسٹ کی تیاری کی خبروں کےبعد کرونا مریضوں کےلیے بڑی خوشی کی خبرہرطرف پھیل گئی ہے ، آج تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا میں 8لاکھ 37 ہزارکےلگ بھگ زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لئے موثر علاج ویکسین کے ساتھ ساتھ جانچ کے نئے طریقے بھی مختلف ممالک میں تلاش کئےجارہے ہیں۔ واضح رہے کہ زیادہ جانچ کئے جانے کو کورونا سے نمٹنے کا ایک موثر طریقہ قرار دیا جارہا ہے۔ ایسےمیں اب امریکہ نے ایک نئی ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے ذریعےعام لوگ خود گھر بیٹھے اپنا ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔ اگر کسی میں کورونا کی علامات ہیں تو وہ اس نئی ٹیسٹنگ کٹ کے ذریعے اپنے تھوک کے نمونے جانچ لیباریٹری بھیج کر انفیکشن کا پتہ لگا سکیں گے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیسٹنگ کٹ روٹگرز لیب آر یو سی ڈی آر انفائینائٹس بائلوجکس ،ا سپیکٹرم سلوشنز اور ایکوریٹ ڈائگنوسٹک کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ یو ایس ایف ڈی اے کے کمشنر اسٹیفن ہان کے مطابق اس نئے طریقہ کار سے کورونا کی ٹیسٹنگ کو کافی رفتار ملے گی اور ساتھ ہی امریکہ کو درپیش ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کے مسئلے سے بھی نجات ملے گی۔ماہرین کے مطابق ایسا کرنے سے روزانہ ٹیسٹنگ میں 20 سے 30 ہزار کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق کورونا جانچ کے لئے نمونے دینے کے لئے لیبز کے باہر لوگوں ہجوم میں اس کٹ کے ذریعے کمی آئے گی۔اس سے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔ کچھ ماہرین نے اس کٹ کے نتائج آنے میں معمول سے زیادہ وقت لگنے کا اندیشہ ظاہرکیا ہے۔ اس کے باوجود اس نئی ٹیسٹنگ کٹ نے عام شہریوں کوایک نئی امید ضرور بخشی ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق پہلے جو ٹیسٹ کئےجارہے تھے اس کی قیمت کی حد35 سے50 ڈالر ہےلیکن اس کٹ کی قیمت 100 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ کورونا کے تباہی اور مالی بحران میں یہ عام شہری کے لئے ایک بڑی رقم ہے۔ امید ہے اس قیمت کم کی جائے گی۔ واضح رہےکہ امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز بروز تشویشناک طور پر اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی،24 گھنٹوں میں 425 مریض رپورٹ

    پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی،24 گھنٹوں میں 425 مریض رپورٹ

    پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی،24 گھنٹوں میں 425 مریض رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں پاکستان میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں‌ 9 اموات ہوئی ہیں جبکہ 425 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار53 ہے اور 6ہزار283 اموات ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 833 ہے اور 2 لاکھ 79 ہزار 937 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار193 اور سندھ میں 2 ہزار388 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار249، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، ‏گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔

    سندھ میں ایک لاکھ 28 ہزار877 اور پنجاب میں کورونا کے 96 ہزار540 کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 35 ہزار893، بلوچستان میں 12 ہزار721، اسلام آباد میں 15 ہزار562، آزادکشمیر میں 2272 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2ہزار773 مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 35 ہزار778 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 76 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

  • کرونا وائرس کی وجہ سے شادی سے مایوس جوڑوں کےلیے حکومت نے خوشخبری سنادی

    کرونا وائرس کی وجہ سے شادی سے مایوس جوڑوں کےلیے حکومت نے خوشخبری سنادی

    لایور:کرونا وائرس کی وجہ سے شادی سے مایوس جوڑوں کےلیے حکومت نے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شادی ہالز ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    صوبائی وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بتایا ہے کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں صوبے کے شادی ہال کھول دیے جائیں گے جیسا کہ ایس او پیز کے ساتھ تمام کاروباری سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں تو شادی ہالز کو کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،حکومت کو 6 ماہ بند رہنے کی وجہ سے شادی ہالز سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے وفد کو مکمل حکومتی تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے معاشرے کا ہر طبقہ اور کاروبار متاثر ہوا، شادی ہالز کو ٹیکسوں میں ریلیف دیں گے۔

    یاد رہے کہ رہے کہ چند روز قبل کورونا کیسز میں مسلسل کمی کے بعد حکومت پاکستان نے شادی ہالز اور پارکس کھولنے پربھی غور شروع کر دیا تھا۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے 74نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 74نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 74نئے کیسز سامنے آگئے.

    باغی ٹی وی : دفتر ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کےمطابق کورونا وائرس پنجاب میں کورونا وائرس کے 74نئے کیسز، تعداد96,540 ہو گئی۔

    لاہورمیں 30،شیخوپورہ1،راولپنڈی6،جہلم 1اورگوجرانوالہ میں 6کیسز رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ2،گجرات5،حافظ آباد2،ملتان 6،وہاڑی 1،فیصل آباد 1،ٹوبہ1اور جھنگ2کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا1، بہاولنگر1،لودھراں 1، ڈیرہ غازی خان4،ساہیوال 2اورپاکپتن میں 1کیس رپورٹ ہوا۔ کورونا وائرس سے مزیدکوئی ہلاکت نہیں ہوئی،اموات کی کل تعداد2,193 ہوچکی ہیں۔ اب تک916,174ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 92,393 ہو چکی ہے۔

    پاکستان میں کرونا سے مزید 6 اموات، 445 نئے مریض سامنے آ گئے


    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • کرونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی

    کرونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی

    کرونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی

    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 29 ہزار 778 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اس وقت دنیابھر میں کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ68 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 60 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار663 ہے۔

    برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور وہاں24 گھنٹوں میں مزید 1090 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہے۔

    روس میں کورونا سے 9 لاکھ 70 ہزار865 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 683 ہوگئی ہے۔
    بھارت کورونا سےمتاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور وہاں 33 لاکھ 14 ہزار 953 افراد متاثر ہیں۔ بھارت میں اموات کی مجموعی تعداد 60 ہزار652 ہوگئی ہے۔

    میکسیکو میں 5 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 62 ہزار 76 اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 68 لاکھ72 ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66 لاکھ 29 ہزار860 ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار502 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    دنیا میں کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

    دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔
    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ‌کرونا کے 445 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 6 اموات ہوئی ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 ہوگئی ہے اور اب تک 6 ہزار 274 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں