Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • یہ ماننا پڑے گا کہ حکومت کی بہترحکمت عملی سے پاکستان میں کورونا مریضوں اوراموات میں80 فیصد کمی ہوئی ہے: وال سٹریٹ جرنل

    یہ ماننا پڑے گا کہ حکومت کی بہترحکمت عملی سے پاکستان میں کورونا مریضوں اوراموات میں80 فیصد کمی ہوئی ہے: وال سٹریٹ جرنل

    لاہور:یہ ماننا پڑے گا کہ حکومت کی بہترحکمت عملی سے پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے: وال سٹریٹ جرنل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں جہاں دو ماہ قبل کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا، وہاں اب صورتحال ڈرامائی طور پر بدل چکی ہے اور وبا سے متاثرہ مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    امریکا کے معروف جریدے وال سٹریٹ جرنل نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور وائرس سے متاثرہ شہرکراچی سمیت بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں قائم کورونا وارڈز میں جہاں کورونا سے متاثرہ بے تحاشا مریض موجود تھے اب وہاں مریضوں کی کمی کی وجہ سے بستر خالی ہو رہے ہیں۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد گزشتہ ماہ کی نسبت نصف ہوگئی ہے پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد میں کمی ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستان کے مشرق اور مغرب میں ہمسایہ ممالک ایران اور بھارت میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان میں یہ پیشرفت وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کےبرخلاف اقدامات کے بعد ہوئی جنہوں نے مئی میں کہاتھا کہ لاک ڈاون سے غریبوں سمیت ملکی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

    پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کے بارے میں رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب سپرپاور امریکہ بےپناہ وسائل کے باوجود وبا کی روک تھام کےلئے ابھی تک کوششیں کر رہا ہے

  • امیتابھ بچن نے کورونا کو کامیابی سے شکست دے دی

    امیتابھ بچن نے کورونا کو کامیابی سے شکست دے دی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اور معروف اداکار امیتابھ بچن نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بالی وڈشہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے والد کے صحتیاب ہونے کی خبر مداحوں کو دی اور دعائیہ پیغامات اور نیک تمناؤں کے لئے سب کا شکریہ ادا کیا-


    ابھیشیک نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شُکر ہے میرے والد کا کوویڈ 19 کا حالیہ ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے اب وہ گھر پر آرام کریں گے-

    ابھیشیک بچن نے دعاؤں اور جیک تمناؤں کے لئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس مُشکل وقت میں آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیئے آپ سب کا شکریہ-

    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 جولائی کو امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیاتھا اُنہوں نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ابھیشیک بچن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا اور اُن کے والد امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ابھیشیک نے کہا تھا کہآج میرے والد اور مجھ میں کووٖ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہم دونوں میں معمولی علامات کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پرسکون رہیں اور پریشان مت ہوں انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں-

    بعد ازاں 12 جولائی کو ابھیشیک بچن نے ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے دوبنوں ماں بیٹی کو گھر مین آئسولیٹ کر دیا گیا تھا تاہم امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا-

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

  • الحمدللہ : اللہ کے فضل وکرم سے پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

    الحمدللہ : اللہ کے فضل وکرم سے پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

    لاہور:الحمدللہ : اللہ کے فضل وکرم سے پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں:،اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں، لوگ عید الاضحیٰ ایس او پیز پر عملدر آمد کرتے ہوئے منائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں، باقی اضلاع میں بھی کرونا وائرس کے کیسز کم ہو رہے ہیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لوگ عید الاضحیٰ ایس او پیز پر عملدر آمد کرتے ہوئے منائیں۔

    ذرائع کےمطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان سے کرونا بڑی تیزی سے ختم ہورہا ہےاوربہت جلد باقی اضلاع بھی کرونا فری ہوجائیں گے

    خیال رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 173 ہوگئی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 144 ہوگئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82 ہزار 552 ہوچکی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لوگ لاہور ویسٹ مینجمنٹ سے تعاون کریں اور عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

    شہر میں صفائی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی وارننگ دے دی ہے کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شکایت آنے پر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

  • عید کے موقع پر علی ظفر کی جانب سے250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم

    عید کے موقع پر علی ظفر کی جانب سے250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کی سماجی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے عید قرباں کے موقع پر 250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔

    باغی ٹی وی:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے 250 موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔


    علی ظفر نے بتایا کہ موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم کی تقسیم سے قبل بھی ان کی تنظیم 1000 موسیقاروں اور مجموعی طور پر 7000 خاندانوں کی مدد کر چکی ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے 800 غریب مسیحی اور 700 خواجہ سرا خانداروں کی مدد بھی کی ہے۔

    علی ظفر نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں صدر مملکت عارف علوی سے کورونا سے متاثر ہونے والے موسیقاروں کی مدد کی اپیل بھی کی۔


    علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں صدر مملکت کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار یہاں موسیقاروں ، فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ابھی بھی حکومت کی طرف سے مدد کے منتظر ہیں۔

    علی ظفر نے صدر مملکت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ محترم صدر!ہم نے مستحق موسیقاروں کی ایک فہرست آپ کی ٹیم کو ارسال کی تھی تاہم آپ سے فوری بنیادوں پر فنڈز تقسیم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں مارچ 2020 سے کورونا کے باعث سینما ہالز اور تھیٹرز بند ہیں جب کہ کسی بھی طرح کی تفریحی تقریب منعقد کرنے پر بھی پابندی عائد ہےجس وجہ سے شوبز سے وابستہ گلوکار، موسیقار، اداکار اور تکنیکی عملے کے ارکان مالی مشکلات کا شکار ہیں

    کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

    تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند،تھیٹر ایسوسی ایشن کا وفد چودھری برادران کے پاس پہنچ گیا

    کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

  • ویتنام میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی 3 ہلاکتیں

    ویتنام میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی 3 ہلاکتیں

    ویتنام میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی 3 ہلاکتیں

    باغی ٹی وی : ویتنام میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ہلاکتیں ہوگئیں، ویتنام میں اس سےقبل موذی وائرس کی وجہ سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔

    ویتنام کے صحت کے شعبے کو کورونا کی وبا سے اموات روکنے کے حوالے سے اپنی کارکردگی پر فخر تھا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 70 سالہ ایک شخص جس کا تعلق مرکزی شہر ہوئی این سے تھا، کورونا کے باعث ہلاک ہونے والا پہلا شخص تھا۔

    دوسری ہلاکت ایک 61 برس کے شخص ہوئی، مذکورہ دونوں ہلاکتیں 31جولائی کو ہوئیں جبکہ 68 سالہ خاتون گزشتہ روز چل بسی۔ویتنام میں گزشتہ 3 ماہ میں کورونا وائرس کے مقامی پھیلاؤ کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا لیکن سیاحوں میں مشہور دا نانگ نامی ایک ساحلی شہر میں رواں ہفتے میں تیزی سے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے۔

    ویتنامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں سے دو مریض پہلے سے دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔واضح رہے کہ ساڑھے 9 کروڑ کی آبادی والے ملک میں وبا کے آغاز سے اب تک صرف 546 کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • کویت نے پاکستان سمیت 31 ممالک کیلئے کمرشل فلائٹس پرغیرمعینہ مدّت تک  پابندی عائد کردی

    کویت نے پاکستان سمیت 31 ممالک کیلئے کمرشل فلائٹس پرغیرمعینہ مدّت تک پابندی عائد کردی

    کویت :کویت نے پاکستان سمیت 31 ممالک کیلئے کمرشل فلائٹس پرغیرمعینہ مدّت تک پابندی عائد کردی ،اطلاعات کےمطابق کویت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کردی۔

    ذرائع کےمطابق کویت نے ان ممالک کو وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے ‘بڑا خطرہ’ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق کویت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہ پابندی غیر معینہ مدت تک عائد رہے گی۔

    پاکستان کے علاوہ کویت نے جن ممالک کے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کی ہے ان میں بھارت، مصر، فلپائن، لبنان اور سری لنکا بھی شامل ہیں جن کے بڑی تعداد میں شہری کویت میں روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔پابندی کی فہرست میں چین، ایران، برازیل، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔اس پابندی کا اعلان عین اسی دن کیا گیا جس روز کویت نے کمرشل فلائٹس جزوی بحال کی۔

    انتظامیہ نے کہا تھا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ہفتہ سے اس کی 30 فیصد صلاحیت پر چلایا جائے گا، جس میں آنے والے مہینوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
    کویت میں کورونا وائرس کے 67 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 400 سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

    مشرق وسطیٰ کے ملک نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے عائد پابندی کو آہستہ آہستہ اٹھانے کے لیے جون کے اوائل میں پانچ مراحل پر مشتمل منصوبے کا آغاز کیا تھا۔جون میں متحدہ عرب امارات کی تین ایئرلائنز ایمیریٹس، اتحاد اور فلائی دبئی نے بڑی تعداد میں کورونا کے مثبت نتائج والے مسافروں کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا تھا۔

    ایمیریٹس نے ہانگ کانگ جانے والے 30 پاکستانی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہاں کے لیے فلائٹ آپریشنز یہ کہہ کر معطل کردیا تھا کہ ایئرلائن، متعدد انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہے اور پاکستان کے لیے سروسز کی بحالی سے قبل فریقین کو مطمئن کرنے کے لیے مطلوبہ اضافی اقدامات کا جائزہ اور اس پر عملدرآمد کرے گی۔

    ایمیریٹس کے اس اعلان کے فوری بعد فلائی دبئی اور اتحاد نے بھی یہی فیصلہ کیا اور پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے آپریشنز معطل کردیا تھا۔تاہم سروسز کی معطلی کے چند ہفتے بعد ہی ایمیریٹس اور اتحاد ایئرویز نے پاکستان سے ان مسافروں کے لیے فلائٹس بحال کردی تھی جن کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو بتدریج بین الاقوامی سفر بحال کرنے پر زور دیا تھا۔
    اپنی ٹریول ایڈوائزری میں عالمی ادارے نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا مزید پھیلنے کا خطرہ موجود ہے، ایسے حالات میں صرف انتہائی ضروری سفر کو ترجیح دینی چاہیے۔

    عالمی ادارہ صحت نے زور دیا کہ وہ ممالک جو بین الاقوامی سفر پر پابندیاں ختم کر رہے ہیں انہیں خطرات کا بغور جائزہ لینے کے بعد بتدریج سفری پابندیاں اٹھانی چاہیے۔ادارے نے تجویز دی کہ ہنگامی صورتحال، انسانی حقوق سے متعلق اقدامات، ضروری اہلکاروں کا سفر اور وطن واپسی کے لیے ضروری سفر کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

    علاوہ ازیں عالمی ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جہاں دوبارہ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔
    ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی سفر کی بحالی سے قبل از خود حالات اور خطرات کا جائزہ لے کر اپنی ترجیحات کا تعین کریں

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 19 اموات،841 نئے مریض

    پاکستان میں کرونا سے مزید 19 اموات،841 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 841 نئے مریض سامنے آئے

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 970 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 79 ہزار 146 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 47 ہزار 177 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار149 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 5 سو 52 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 958 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں 11 ہزار 732، اسلام آباد میں 15 ہزار 14، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 73، گلگت بلتستان میں دو ہزار 105 اور پنجاب میں 92 ہزار 873 کورونا مریض ہیں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔

    امریکی صدر کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کرونا وائرس کا شکار

  • پاکستان بھی کروناویکسین کی تیاری اوراس کے استعمال پر تیزی سے رواں دواں

    پاکستان بھی کروناویکسین کی تیاری اوراس کے استعمال پر تیزی سے رواں دواں

    لاہور: پاکستان بھی کروناویکسین کی تیاری اوراس کے استعمال پر تیزی سے رواں دواں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے تجربات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور منصوبہ بندی بھی تیار کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک معاہدے کے تحت پاکستان آکسفورڈ یونیوسٹی اور کمنگ یونیورسٹی چائنہ سے ویکسین حاصل کر کے مقامی سطح‌ پر ٹرائل کرے گا، پاکستان میں 10 ہزار لوگوں پر ویکسین ٹیسٹ کی جائیں گے۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یو ایچ ایس(یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ) اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں جلد معاہدہ طے ہونے جارہا ہے، کنمنگ یونیورسٹی چائنہ بھی معاہدے میں شامل ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ہزار لوگوں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے، جن رضاکاروں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے ان کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، اب تک 3 ہزار مرد اور خواتین نے رجسٹریشن کرا دی ہے۔پروفیسر نے مزید کہا کہ 5سے 6 ہفتے میں ویکسین پاکستان میں پہنچ جائے گی۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں ادویہ ساز کمپنیاں کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہیں جن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کا نام نمایاں ہے اور پاکستانی یونیوسٹی نے آکسفورڈ سے ہی معاہدے کرنے جارہی ہے۔

  • عالمی ادارہ صحت نے فضائی سفر کو خطرناک قرار دے دیا ، وجہ بھی بیان کردی

    عالمی ادارہ صحت نے فضائی سفر کو خطرناک قرار دے دیا ، وجہ بھی بیان کردی

    نیو یارک : عالمی ادارہ صحت نے فضائی سفر کو خطرناک قرار دے دیا،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے دوران بین الاقوامی فضائی سفر پر سے پابندیاں ہٹا رہے ہیں ان کے لیے کوئی حکمت عملی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں ضروری سفر ہی ترجیح ہونا چاہیے۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے تازہ ترین ٹریول گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ ضروری سفر میں چیرٹی کے کام، ہنگامی حالات میں دوسرے ممالک کا سفر اور ضروری عملے کی منتقلی شامل ہیں۔

    کورونا کے کیسز کی برآمد یا درآمد کے امکانات کے تناظر میں بین الااقوامی فضائی سفر پر سے پابندیاں ہٹانا خطرے سے خالی نہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کی وجہ سے کچھ ممالک نے دوبارہ فضائی سفر کے حوالے سے کچھ پابندیاں لگائی ہیں جن میں ٹیسٹنگ اور آنے والے مسافروں کو لازمی قرنطینہ کرنا شامل ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے رواں سال ماہ جون میں کہا تھا کہ کرہ شمالی کے ممالک کی گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ایجنسی اپنی ٹریول گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کرے گا۔

    ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز سے حکومتیں اور مختلف صنعتیں اپنی پالیسیوں کو مرتب کرتے وقت مدد لے سکتی ہیں تاہم ان پر لازمی عمل کرنا ضروری نہیں۔

    اپ ڈیٹڈ ٹریول گائیڈ لائنز گزشتہ گائیڈلائنز سے تھوڑا مختلف ہے جس میں وبا پر کنٹرول کرنے کے لیے مشورے بھی شامل ہیں۔
    عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہر ملک کو بین الاقوامی سفر پر پابندیاں اٹھا نے سے پہلے خطرہ مول لینے کے فوائد کا تجزیہ کرنا چاہیے۔

    حکام کو مقامی طور پر وبا کی صورتحال اور اس کے پھیلاؤ کے پیٹرن پر بھی غور کرنا چاہیے اور مقامی طور پر لاگو قومی صحت اور سماجی دوری کے اقدامات پر بھی غور کرنا چاہیے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق وہ ممالک جو بیرون ملک سے آمد پر تمام مسافروں کو قرنطینہ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ مقامی حالات کا جائزہ لے کر ایسا کریں۔

    خیال رہے اس ہفتے عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ عالمی سفری پابندیاں عیر معینہ مدت تک لاگو نہیں رہ سکتی اور ممالک کو اپنی سرحدوں کے اندر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی
    باغی ٹی وی : پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کےمطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی۔

    لاہورمیں 88،ننکانہ2،قصور1،راولپنڈی،15جہلم4اورگوجرانوالہ میں 7کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ3،نارووال 1،گجرات6،منڈی بہاؤالدین10، ملتان20،خانیوال 1،فیصل آباد6،ٹوبہ4 اور رحیم یار خان میں 5 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا1،خوشاب 2،بہاولپور28،لودھراں 3،ڈی جی خان3،مظفر گڑھ 1،لیہ 4،ساہیوال1 اوراوکاڑہ میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے 2مزیداموات، کل تعداد2,140 ہوچکی ہیں۔

    اب تک726,089ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82,526 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں.
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی