Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ملک بھر میں مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لی، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی

    ملک بھر میں مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لی، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی

    ملک بھر میں مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لی، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی

    باغی ٹی وی : حالات بہتری کی طرف گامزن، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی، مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 951 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 873، سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 550، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958، بلوچستان میں 11 ہزار 732، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔
    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 771 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

  • بھارت :ایک دن میں  52 ہزار سے زائدکوروناکے نئے کیسز رپورٹ ، 775 افراد ہلاکتیں‌

    بھارت :ایک دن میں 52 ہزار سے زائدکوروناکے نئے کیسز رپورٹ ، 775 افراد ہلاکتیں‌

    بھارت میں ایک دن میں 52 ہزار سے زائدکوروناکے نئے کیسز رپورٹ ، 775 افراد ہلاکتیں‌

    باغی ٹی وی :بھارت کو کورونا وائرس کے باعث ایک اور بدترین دن دیکھنا پڑا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 52 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 775 افراد ہلاک ہو گئے۔

    بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 35 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ادھر امریکا میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ایک لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آنے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ 51 ہزار 67 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 73 ہزار 278 ہو گئیں

  • ہندوستان میں کورونا سےصورتحال انتہائی سنگین سےسنگین ترہونےلگی

    ہندوستان میں کورونا سےصورتحال انتہائی سنگین سےسنگین ترہونےلگی

    نئی دہلی :ہندوستان میں کورونا سے صورتحال انتہائی سنگین سے سنگین ترہونے لگی ،اطلاعات کےمطابق ہندوستان میں کورونا سے صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جا رہی ہے جس سے اس ملک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    ہندوستانی میڈیا نےصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر آج جمعرات کے روز رپورٹ دی ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 52 ہزار123 معاملے رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 83 ہزار 792 ہوگئی ہے

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 775 افراد کی اس بیماری کی وجہ سے موت ہونے سے اب تک 34 ہزار 968 لوگ اس کی زد میں آکر دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں تاہم کورونا سے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 10 لاکھ 20 ہزار 582 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

    ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا اب بھی وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

  • سرکاری ملازمین ہوجائیں ہوشیار: پنجاب حکومت نے دفتری اوقات تبدیل کردیئے

    سرکاری ملازمین ہوجائیں ہوشیار: پنجاب حکومت نے دفتری اوقات تبدیل کردیئے

    لاہور:پنجاب حکومت نے دفتری اوقات تبدیل کردیئے اطلاعات کے مطابق پرانےدفتری اوقات بحال، سول سیکرٹریٹ کےدفاترصبح9سےشام5بجےتک کھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےپرانےدفتری اوقات بحال کردیئےہیں۔پرانے دفتری اوقات کار کی بحالی کے بعدسول سیکرٹریٹ کےدفاترصبح9 سےشام5بجےتک کھلیں گے۔جمعہ کےدن صبح9سےدوپہرایک بجےتک دفتری ٹائم ہوگا۔

    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق سر6دن دفتری اوقات والےدفاترمیں9سےشام4بجےتک دفتری ٹائم مقررکیاگیاہے۔محکمہ ایس اینڈجی اےڈی اے نےنوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔نئے دفتری اوقات کار کااطلاق پیرسےہوگا۔

  • میں اور میرے اہل خانہ بھی کورونا وائرس کی تکلیف سے گزر چکے ہیں شہزاد رائے کا انکشاف

    میں اور میرے اہل خانہ بھی کورونا وائرس کی تکلیف سے گزر چکے ہیں شہزاد رائے کا انکشاف

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی اپنے اہل خانہ سمیت کورونا کی وبا سے متاثر ہو گئے تھے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے یورپین یونین کے تعاون سے تیار کردہ اپنی نئی وژوئل ویڈیو کا یوٹیوب لنک شیئر کیا، گلوکار کی نئی ویڈیو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بنائی گئی ہے ویڈیو میں کورونا سے بچنے کے لیے چہرے پر فیس ماسک اور ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کرنے کا پیغام دیا گیا ہے-


    ویڈیو کے شروع میں پہلے ایک خاندان کو دکھایا گیا ہے جو کورونا سے پریشان ہوکر گھر میں قید ہیں اُس کے بعد ویڈیو میں شہزاد رائے ماسک لگائے سڑک پر موجود دکھائی دیتے ہیں وہ سڑک پر موجود ہوتے ہیں کہ ایک بزرگ شخص سڑک پار کرنے کے لیے گلوکار سے مدد طلب کرتا ہے۔

    گلوکار کورونا کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بنا ہاتھ پکڑے بزرگ شخص کو سڑک پار کروادیتے ہیں اس کے بعد شہزاد رائے اپنے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کچھ عرصہ قبل وہ بھی اپنے اہلخانہ سمیت کورونا وائرس کی تکیلف سے گُزرچکے ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب وہ اور ان کے اہل خانہ ٹھیک ہیں۔

    ویڈیو کے آخر میں گلوکار نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ وبا سے بچنے کے لیے عید بھی سادگی سے منائیں اور عید کے موقع پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

    ساتھ ہی شہزاد رائے نے ویڈیو کے آخر میں چہرے پہ ماسک، ہر پاکستانی کا ٹاسک کا نعرہ بھی لگایا۔

  • سماجی فاصلہ نہ رکھنے سے پریشان شخص نے ماں اوربیٹےپر فائر کھول دیا

    سماجی فاصلہ نہ رکھنے سے پریشان شخص نے ماں اوربیٹےپر فائر کھول دیا

    فلوریڈا : سماجی فاصلہ نہ رکھنے سے پریشان شخص نے ماں اوربیٹےپر فائر کھول دیا،اطلاعات کے مطابق امریکا میں ایک شخص نے سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر پریشان ہو کر ماں اور اس کے بیٹے پر فائرنگ کردی، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق 47 سالہ ڈگلس مارکز ریاست فلوریڈا کے میامی بیچ ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا۔ سوموار کی صبح اس کا سامنا ہوٹل کی لابی میں ورونیکا نامی خاتون اور اس کے بیٹے سے ہوا۔ورونیکا نیو میکسیکو سے اپنے بیٹے کے ساتھ میامی پہنچی تھیں۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ڈگلس نے ان دونوں کو دیکھ کر کہا آپ سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہے۔

     

    https://twitter.com/fox_sheldon/status/1288219268010725376

     

    ڈگلس نے ان سے کہا کہ وہ دونوں فوری طور پر ہوٹل چھوڑ کر چلے جائیں، اس کے بعد اس نے پستول نکال کر لابی میں ادھا دھند فائرنگ شروع کردی۔لابی میں موجود ایک شخص نے تمام واقعے کی ویڈیو بنا لی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

    پولیس کے سامنے ڈگلس نے فائرنگ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اس کی مسلسل نگرانی کر رہا تھا اسی لیے اس نے پریشان ہو کر فائرنگ کی، اس نے استقبالیہ ڈیسک پر جا کر انہیں پولیس کو کال کرنے کا بھی کہا۔پولیس نے ڈگلس کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

  • روس: امریکہ،چین ، برطانیہ سمیت دنیا بھرکے بڑے بڑے ملکوں پرسبقت لے گیا:موثرترین کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا

    روس: امریکہ،چین ، برطانیہ سمیت دنیا بھرکے بڑے بڑے ملکوں پرسبقت لے گیا:موثرترین کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا

    ماسکو : روس: امریکہ،چین ، برطانیہ سمیت دنیا بھرکے بڑے بڑے ملکوں پرسبقت لے گیا:موثرترین کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا،اطلاعات کے مطابق روس دنیا کا پہلا ملک بننے کے قریب ہے جو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر ویکسین کی منظوری دینے والا ہے۔

    روس میں کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور مؤثر ثابت ہونے پر اگست کے وسط میں اس کے استعمال کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

    روس کی جانب سے اس حوالے سے کم از کم 3 ویکسینز پر کام کیا جارہا ہے اور صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک اجلاس کے دوران کسی ایک کی تیاری قومی فخر کا معاملہ ہے۔

    روس کی نائب وزیراعظم تاتیانا گولیکووا نے اجلاس میں بتایا کہ تینوں میں سے ایک ویکسین تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور ممکنہ طور پر اگلے ماہ اس کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا ‘ 16 سو افراد پر ہونے والے کلینیکل ٹرائلز کے مکمل ہونے پر ہم اگست میں ریاستی رجسٹریشن دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روس کو توقع ہے کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کا عمل ستمبر تک شروع ہوسکتا ہے۔ روس کی جانب سے کچھ دن قبل تیز رفتار کلینکل ٹرائلز کے اعلان پر اس ویکسین کی افادیت کے حوالے سے سوالات سامنے آئے تھے۔

    اس حوالے سے اب روسی صدر نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے ویکسین کا استعمال اس وقت تک نہین ہوگا جب تک وہ محفوظ ثابت نہ ہوجائے ‘ہم ویکسین کے حوالے سے مکمل پراعتماد ہیں۔

    انہوں نے کہا ‘ابھی ہم اس عمل کو آگے بڑھارہے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس ویکسینیشن کے حوالے سے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

    اس سے قبل روس کے خودمختار ویلفیئر فنڈ کے سربراہ ڈاکٹر دیمیتریو نے سی این این کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ گامیلی انسٹیٹوٹ آف Epidemiology اینڈ مائیکرو بائیولوجی (جس کے زیرتحت اس ویکسین پر تحقیق اور تیاری کی جارہی ہے) کی جانب سے 10 اگست تک اس کی منظوری حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہےاور اس طرح یہ دنیا کی پہلی منظور شدہ کورونا ویکسین ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ روس اس حوالے سے دنیا پر سبقت حاصل کرلے گا۔ انہوں نے روس کی کورونا وائرس تحقیق کو سوویت یونین کی جانب سے1957 میں دنیا کے پہلے سیٹلائٹ کو لانچ کرنے سے تشبیہ دی۔

    اس ویلفیئر فنڈ کے ترجمان نے اس حوالے سے ٹیلیگراف سے بات کرتے ہوئے تفصیلات تو نہیں بتائیں، مگر اس کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ روس کی جانب سے سال کے آخر تک ویکسین کے 3 کروڑ ڈوز تیار کیے جاسکتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق روس نے 5دیگر ممالک سے بھی ویکسین کی تیاری کے معاہدے کیے ہیں اور رواں برس وہاں 17 کروڑ ڈوز تیار ہوسکتے ہیں۔

    روس کے گامیلی انسٹیٹوٹ کو معتبر تحقیقی مرکز ہے جس نے ایبولا اور مرس کے خلاف کلینیکلی طور پر منظور شدہ ویکسینز تیار کیں۔

    اس سے قبل رواں ماہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی خفیہ اداروں کے لیے کام کرنے والے ہیکرز گروپ نے دنیا کے متعدد ممالک کی دوا ساز کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کے سسٹمز تک رسائی حاصل کرکے کورونا ویکسین سے متعلق معلومات چرانے کی کوشش کی۔

    برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر (این سی ایس سی) نے 16 جولائی کو اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ متعدد ممالک سے کورونا ویکسین اور علاج کی معلومات کو چرانے کی کوشش کرنے والا ہیکرز گروپ روس کے خفیہ ادارے کے لیے کام کرتا ہے۔

    روس پر یہ الزام ایک ایسے وقت میں لگایا گیا جب کہ 15 جولائی کو روس نے کورونا سے متعلق محفوظ ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

    روسی حکومت نے 15 جولائی کو دعویٰ کیا تھا کہ تیار کی گئی ویکسین کے ابتدائی تحقیقاتی مرحلے میں 18 رضاکاروں پر تجربہ کیا گیا اور خوش قسمتی سے وہ کامیاب رہا اور تمام رضاکار صحت مند ہیں۔

    امریکا، چین، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اسپین، اٹلی، آسٹریلیا، کینیڈا اور اسرائیل سمیت درجنوں ممالک کی ادویات تیار کرنے والی کمپنیاں اور بائیو ٹیک کمپنیاں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینز تیار کرنے میں مصروف ہیں اور عالمی ادارہ صحت کا خیال ہے کہ رواں برس دنیا میں کورونا کی ویکسین دستیاب ہونے کا امکان بہت کم ہے۔

  • کرونا وائرس کی 6 ویکسیزاس وقت حتمی مراحل میں ہیں،بہت جلدکامیاب ترین ویکسین کا اعلان کردیا جائے گا ،امریکی ماہرین طب

    کرونا وائرس کی 6 ویکسیزاس وقت حتمی مراحل میں ہیں،بہت جلدکامیاب ترین ویکسین کا اعلان کردیا جائے گا ،امریکی ماہرین طب

    واشنگٹن:کرونا ویکیسن کی تیاری آخری مراحل میں 6 ویکسیزاس وقت حتمی مراحل میں ہیں،بہت جلد فیصلہ ہوجائے گا ،امریکی ماہرین طب نے دنیا کوخوشخبری سنادی ، اطلاعات کے مطابق معروف امریکی میڈیا گروپ نیویارک ٹائمزنے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت دنیا بھرسے منتخب ہونے والی 6 ویکسینزآخری مراحل میں ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے امریکی ماہرین طب نے کرونا وائرس کے خاتمے کے حوالے سے تیارکی جانے والی ویکسینزکے بارے میں دنیا بھرمیں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس وقت دنیا بھرسے 6 موثرترین ویکسینزتیاری کے آخری مراحل میں ہیں اورکسی بھی وقت ان کی دستیابی کا اعلان کیا جاسکتا ہے

    مشہورامریکی ماہرطب ڈینس ورٹزنے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں نیویارک ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے تو دنیا بھرسے پہلے مرحلے میں 140 سے زائد ویکسینز سامنے آئیں جن میں‌ سے اکثرناقابل اعتبارتھیں ، ان کا کہنا تھا کہ ماہرین طب نے ان میں سے 18 ویکسینز کا انتخاب کیا گیا یوں پہلے فیزمیں 18 ویکسینزمقابلے کے لیے رہ گئیں

     

    نیویارک ٹائمز کے مطابق دوسرے فیزمیں 12 ویکسینز رہ گئیں جومعیار کے قریب ترین تھیں اوریوں 6 ویکسینز کو ان کے سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے مسترد کردیا گیا

    اخبارکے مطابق اس کے بعد تیسرے مرحلے میں 6 ویکسینزرہ گئی ہیں ، ان پرتجربات اورتحقیقات جاری ہیں ان میں سے کون سی موثرثابت ہوتی ہے اس واحد ویکسینز کا اعلان بھی بہت جلد ہونے والا ہے

    ڈینس ورٹز کے مطابق اس وقت سرفہرست امریکی بائیوٹیک کمپنی موڈرنا جسم کو وائرل پروٹین تیار کرنے کے لئے میسینجر آر این اے (یا مختصر طور پر ایم آر این اے) کا استعمال کرکے ایک ویکسین امیدوار تیار کررہی ہے۔

    دوسرے نمبرپرمنشیات کی نشوونما اور تحقیقی رپورٹ کے مطابق ، چین کی نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن (این ایم پی اے) نے شنگھائی فوسن دواسازی کایونٹ فوسن فارماسیوٹیکل انڈسٹریل کی طرف سے COVID-19 ویکسین تیار کی جارہی ہے

    بائیو ٹیک کے ایم آر این اے ٹکنالوجی ایک پروفیلییکٹک حیاتیاتی مصنوع ہے جس کا مقصد 18 سال اور اس سے اوپر عمر کے افراد کو کوڈ 19 سے بچانا ہے۔

    تیسرے نمبرپرastrazeneca/U oxford کی ہے یہ برطانوی اورایسے ہی دیگرممالک کے سائنسدان مل کرتیارکررہے ہیں

    چوتھے نمبرپر اس وقت جس ویکسین کے تذکرے جاری ہیں اس میں سویڈن اوربرطانیہ کے ماہرین طب نے تیارکی ہے

    پانچویں اورچھٹے نمپرچین کی ویکسینزکا نام سامنے آرہا ہے ، تاہم ابھی تک کس ویکسن کودنیا بھرمیں متعارف کروایا جائے گا اس کا فیصلہ فائنل مرحلے میں ہونے والا ہے

  • ایران میں کرونا کی نئی لہر ، ایک ہی دن 226 اموات

    ایران میں کرونا کی نئی لہر ، ایک ہی دن 226 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا کی نئی لہر سامنے آئی ہے ایک ہی دن 226 اموات ہوئی ہیں

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے، کرونا وائرس سے ایران میں مزید 226 ہلاکتیں ایک روز میں ہوئیں جس پر ایرانی محکمہ صحت نے ایک بار پھر شہریوں کو سماجی فاصلے اور ماسک پہننے پر زور دیا،

    ایران میں کرونا وائرس میں تیزی جون سے آئی ہے اور پچھلے ہفتے سے وہاں ہر روز 200 کے لگ بھگ اموات ہو رہی ہیں۔ اس مہینے کے شروع میں ایران نے کہا تھا کہ اس کے طبی عملے کے 5000 سے زیادہ کارکنوں کو کرونا وائرس لگ چکا ہے جن میں سے 140 اہل کار اپنی زندگیوں سے محروم ہو گئے۔

    واضح رہے کہ ایران کی کُل آبادی 8 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

    قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا تھا کہ ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ وائرس ساڑھے 3کروڑ افراد تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    دوسری جانب ایک ایرانی کمپنی نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی طور پر وینٹی لیٹر مشین تیار کرلی ہے،انائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سورنا ستاری کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں روزانہ 30 وینٹی لیٹر مشین کی تیاری کی صلاحیت ہے۔

    ایران میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے سب سے بڑا مسئلہ وینٹی لیٹرز کی دستیابی ہے، جن کی کمی کی وجہ سے کرونا وائرس کے بیشتر مریضوں کی ہلاکتیں ہو رہی تھیں،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے تیز تر کوششیں شروع کی گئیں اور تمام متعلقہ سرکاری اور نجی اداروں اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات ساز کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان سے وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن اور ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد ایرانی کمپنی نے اس مشین کو مقامی طور پر تیار کرلیا

  • یورپ میں کرونا وائرس کی نئی لہر شروع ہورہی ہے:امیدیں دم توڑگئیں : برطانوی وزیر صحت

    یورپ میں کرونا وائرس کی نئی لہر شروع ہورہی ہے:امیدیں دم توڑگئیں : برطانوی وزیر صحت

    لندن :یورپ میں کرونا وائرس کی نئی لہر شروع ہورہی ہے:امیدیں دم توڑگئیں :اطلاعات کےمطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ انہیں یورپ میں کرونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کا خدشہ ہے اور برطانوی حکومت عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے قرنطینہ کے فیصلے دہرانے سے نہیں گھبرائے گی۔

    برطانوی وزیر نے ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں کرونا کی دوسری لہر کے بارے میں پریشان ہوں۔ میرے خیال میں یورپ میں کرونا کے متاثرین کی ایک نئی لہر سامنے آرہی ہے اور ہمیں اس سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانا ہوں گے۔”

    ان کا مزید کہنا تھا کہ”ہمیں یورپ میں شروع ہونے والی نئی کرونا لہر کے حوالے سے خدشات ہیں۔ اور یہ لہر صرف اسپین ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک نے بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ہم اس ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔