Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

    دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی

    کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ ملک کے 4 مختلف سنٹرز میں لیے گئے،کوویڈ 19 ٹیسٹنگ راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں کی گئی ،تاخیر سے انگلینڈ روانگی کے سبب شعیب ملک کا کوویڈ 19 ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا

    پی سی بی تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کا باضابطہ اعلان بعد میں کردے گا

    ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے کھلاڑیوں کو لاہور بلایا جائے گا

    ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ دوسری ٹیسٹ پچیس جون کو ہو گی،انگلینڈ میں جا کر وہاں کے پروٹوکول اپنائے جائیں،انگلینڈ میں باقاعدگی سے ٹیسٹ ہو ں ،انگلینڈ پہنچنے کے دوسرے روز ٹیسٹنگ ہو گی ،انگلینڈ میں تین روز کے وقفے کے بعد بھی ٹیسٹنگ ہو گی

    ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ماحول میں رکھنے کا مقصد ہی سماجی فاصلے رکھنا ہے ،انگلینڈ کو پازیٹو آنے والے کھلاڑی کو آئسولیٹ کر دیا جائے گا ،سات دن کھلاڑی ائسولیٹ رہے گا اگر یہ کھلاڑی مسلسل پازیٹو آتا رہے گا تو پھر واپس بھجوایا جائے گا ،وہاں خدانخواستہ اسپتال میں بھی انتظامات کئیے گئے ہیں

    واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

    دورہ انگلینڈ کے لیے طویل اور محدود، دونوں طرز کی کرکٹ کے نمایاں کھلاڑیوں پر مشتمل ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی ایک ساتھ انگلینڈ روانگی اور پھر واپسی ہے۔

    حیدر علی نے سیزن 2019-20 میں شاندار کارکردگی کی بدولت سیزن 2020-21 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کٹیگری میں جگہ حاصل کی تھی۔

    حیدر علی نے جون میں جنوبی افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں 317 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بہترین بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے پانچویں بہترین بیٹسمین تھے۔ انہوں نے ایونٹ میں 218 رنز بنائے۔ نوجوان بیٹسمین نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے کے علاوہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 645 رنز بنائے۔ وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان کے تیسرے بہترین بیٹسمین رہے۔ انہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 158 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 9 میچوں میں 239 رنز بنائے۔

    حیدر علی کے علاوہ 29 رکنی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں اسپنر کاشف بھٹی بھی اپنے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔ وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف اعلان کے کردہ اسکواڈ کا حصہ تھے مگر فائنل الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    اُدھر فاسٹ باؤلر سہیل خان کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا نواں اور آخری ٹیسٹ میچ 2016 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا میں کھیلا تھا۔ سہیل خان نے گذشتہ سیزن کے دوران قائد اعظم ٹرافی کے 9 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
    29 کھلاڑیوں کے نام:

    اوپنرز (4): عابد علی (سندھ)، فخر زمان (خیبر پختون خواہ)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور امام الحق (بلوچستان)

    مڈل آرڈر بیٹسمین(9): اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم (سینٹرل پنجاب)، بابر اعظم، نائب کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم (سینٹرل پنجاب)، اسد شفیق (سندھ)، فواد عالم (سندھ)، حیدر علی (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختون خواہ)، خوشدل شاہ (خیبر پختون خواہ)، محمد حفیظ (سدرن پنجاب) اور شعیب ملک (سدرن پنجاب)

    وکٹ کیپرز (2): محمد رضوان (خیبر پختون خواہ) اور سرفراز احمد (سندھ)

    فاسٹ باؤلرز (10): فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، حارث رؤف (ناردرن)، عمران خان (خیبر پختون خواہ)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد حسنین (سندھ)، نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، سہیل خان (سندھ)، عثمان شنواری (خیبر پختون خواہ) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب)

    اسپنرز (4): یاسر شاہ (بلوچستان)، عماد وسیم (ناردرن)، کاشف بھٹی (سندھ) اور شاداب خان (ناردرن)

  • ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ،اٹلی میں کتنے مریضوں‌ کو فائدہ نہیں ہوا؟کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بتا دیا

    ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ،اٹلی میں کتنے مریضوں‌ کو فائدہ نہیں ہوا؟کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بتا دیا

    ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ،اٹلی میں کتنے مریضوں‌ کو فائدہ نہیں ہوا؟کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ بین الاقوامی تمام ریسرچز کا روزانہ جائزہ لے رہا ہے، ریسکیو 1122 کے ذریعے کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لیے بیڈز تلاش کریں،

    ایکسپرٹ ایڈوائزری کا کہنا ہے کہ لوگ خود بیڈز ڈھونڈنے نکلتے ہیں تو نہیں ملتے، واٹس ایپ پر حقیقت چیک کیے بغیر انفارمیشن آگے بھیج دی جاتی ہے، جب تک دوا نہیں آتی ہمارے علاج کے تجربات بدلتے رہیں گے، ایکٹمرا کے بارے میں جنونی کیفیت پیدا ہوئی، لوگ سمجھ رہے کہ یہ کورونا کا علاج ہے،

    ایکسپرٹ ایڈوائزری کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایکٹمرا کے تجربات چل رہے ہیں، ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ ہے، ایکٹمرا وائرس کو مارنے کی نہیں، جسم میں سوزش کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، ایکٹمرا ہر کورونا مریض کو استعمال کی ضرورت نہیں، پنجاب حکومت کے پاس 1000 ایکٹمرا موجود ہیں، ایکٹمرا کے کسی پر بہتر، کسی پر اچھے نتائج نہیں،

    کرونا وائرس کے مریضوں کا انجیکشن ایکٹمرا مارکیٹ‌ سے غائب ہو گیا

    ایکسپرٹ ایڈوائزری کا مزید کہنا ہے کہ جن مریضوں کے جسم میں سوزش زیادہ ہو انکو دی جاتی ہے،وینٹی لیٹر پر جانے والے مریض پر ایکٹمرا استعمال نہیں کی جاسکتی، اٹلی میں 126 مریضوں پر ایکٹمرا استعمال ہوئی اور افادیت سامنے نہ آئی، ایکٹمرا کا استعمال پنجاب میں ابھی جاری رکھیں گے، ایکٹمرا ایسی دوائی نہیں جسے گھروں میں ذخیرہ کرلیا جائے، یہ دوا صرف اسپتال اور آئی سی یو میں استعمال پوسکتی ہے

    کورونا کے تشویشناک مریضوں کیلیےایکٹمرا انجیکشن خریدنے پرپابندی عائد

  • لاکھوں سعودی تین ماہ لاک ڈاؤن کے  بعد کام پر مامور

    لاکھوں سعودی تین ماہ لاک ڈاؤن کے بعد کام پر مامور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں سعودی تین ماہ لاک ڈاؤن کے بعد کام پر مامور ہو گئے

    سعودی عرب میں کرونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بڑی تعداد میں شہری گھروں سے باہر نکلے اور ملازمت کے لئے اپنے دفاتر مقررہ مقامات پر پہنچے،سعودی عرب کی سڑکوں پرکافی رش دیکھنے میں آیا، شہریوں نے دوبارہ سرگرمیاں شروع کر دی ہیں

    سعودی عرب میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 21 مارچ کو لاک‌ ڈاؤن نافذ کیا تھا، اس دوران لاک ڈاؤن میں نرمی بھی کی جاتی رہی تو کبھی مزید سخت کیا جاتا رہا، تا ہم اب سعودی عرب نے کرونا ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے اور کرونا ایس اوپیز کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

    لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سعودی عرب میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور ریسٹورینٹ، کیفے، جمز، بیوٹی سیلون دوبارہ کھل گئے ہیں اور وہاں پر لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے

    خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سڑکوں پر بھی کافی عرصے بعد رش دیکھنے میں آیا، بازاروں مین بھی شہریوں کا ہجوم تھا تا ہم سماجی فاصلہ اور ماسک ضروری قرار دیا گیا ہے، جدہ میں پچھلے چند ہفتوں کے مقابلے میں اس اتوار کو بڑی تعداد میں شہریوں نے تجارتی مراکز کا رخ کیا اور شاپنگ کی.

    قبل ازیں سعودی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی تدابیر اور ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تولاک ڈاؤن اورکرفیو دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

    اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

    پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

    پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان

    کرونا لاک ڈاؤن، پی آئی اے کو کتنا ہوا ماہانہ نقصان؟ وفاقی وزیر نے ایوان میں بتا دیا

    سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ابھی پھیلا ہوا ہے، وائرس ابھی تک موجود ہے جبکہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلیے تاحال ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ معمولات زندگی کی جانب واپسی ممکن ہے، لیکن احتیاط تدابیرکو برقرار رکھنا ہوگا، کرفیو ہٹانے کے بعدسماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا جبکہ 50 لوگوں سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی سعودی ایئر لائن کی 7 خصوصی پروازیں

  • کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان میں کل کتنے مقامات پر ہے سمارٹ لاک ڈاؤن؟ تفصیلات جاری

    کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان میں کل کتنے مقامات پر ہے سمارٹ لاک ڈاؤن؟ تفصیلات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ جاری ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان کے کئی شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس ضم میں این سی او سی نے تفصیلات جاری کر دی ہیں

    این سی او سی کے مطابق ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کی بنیاد پر ، پورے پاکستان میں مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے. اس سلسلے میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 549 ایریاز / علاقے لاک ڈاون کئے گئے ہیں, لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی 9093818 ہے.

    پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 183 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی 2000000 ہے، سندھ کے 68 علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گی اہے جن کی آبادی – 49,51000 ہے، کے پی کے کے 232 علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی – 534110 ہے

    این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیرکے 40 علاقوں میں لاک ڈاؤں کیا گیا ہے،لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی – 1502548 ہے، آزاد کشمیر میں 4 ڈسٹرکٹ میں مکمل لاک ڈاون ہے. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے،لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی – 90000 ہے ،

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

    پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

    گلگت بلتستان میں 16 علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے،لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی – 16160 ہے

  • برازیل میں کرونا سے اموات کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی

    برازیل میں کرونا سے اموات کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں کرونا سے اموات کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا برازیل میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، کرونا کا سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل ہے،

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برازیل میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے اور ہلاکتیں 50 ہزار سے بڑھ چکی ہیں ،

    برازیل کے صدر جیر بولسونیرو کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انہوں نے کرونا وائرس کو معمولی نزلہ کہا تھا۔ اب برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن وائرس سے زیادہ خطرناک ہے.

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    دو روز قبل برازیل میں 55,000 نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، برازیل میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، برازیل کے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں،

    عالمی اداراہ صحت کے ایمرجنسیز ڈائریکٹر مائیک ریان نے جینیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ برازیل میں کچھ علاقوں میں صورتحال بہت سنگین ہے اور انتہائی نگہداشت یونٹ 90فیصد سے زائد بھر گئے ہیں۔

    برازیل کے صدر جائر بولسونارو جنہوں نے گزشتہ ہفتے نظریاتی بنیادوں پر عالمی ادارہ صحت کی رکنیت سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی تھی وہ وائرس کو ‘معمولی فلو’ قرار دیتے ہوئے مسترد کرچکے ہیں اور لاک ڈاؤنز نافذ کرنے پر ریاستی عہدیداروں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

  • فواد چوہدری نے سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    فواد چوہدری نے سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    وزیراعظم عمران خان کی سماجی فاصلے والی ہدایت کو فالو کرتے ہوئے جہلم میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بہترین عملی مُظاہرہ کیا،فواد چودھری نے جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، فواد چوھدری نے دوران تقریب سماجی فیصلے پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی شہریوں کو کرنے دیا، بڑی تعداد مین صحافی بھی اس تقریب میں شریک تھے جنہوں نے اس تقریب کی کوریج کی

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق فواد چوھدری نے جہلم میں شاندار چوک کا افتتاح کیا اس موقع پر سماجی فاصلے کو نظر انداز کیا گیا کئی شہریوں نے ماسک بھی نہیں بن رکھے تھے

    پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ عوامی مقامات پر جانے کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھنا ہو گا پھر ہی کرونا کا پھیلاؤ روک سکتے ہیں لیکن یہاں پر حکومتی وزیر ہی کرونا کے پھیلاؤ میں لگے ہوئے ہیں، اگر اس تقریب میں کوئی کرونا کا مریض ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    حکومت پنجاب کی جانب سے ماسک کے حوالہ سے سختی پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن فواد چودھری کی موجودگی میں پولیس بھی خاموش تماشائی بنی رہی اور کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی

  • پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، صحتیاب افراد کی تعداد 71 ہزار سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، صحتیاب افراد کی تعداد 71 ہزار سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، صحتیاب افراد کی تعداد 71 ہزار سے زائد ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کا پھیلاؤ‌ جاری ہے،چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 89 زندگیاں نگل گیا،

    ملک میں کورونا سےاموات کی تعداد 3590 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30ہزار520 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں تاحال11 لاکھ 2 ہزار 162 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے4ہزار471کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ملک میں بھر کورونا کے 71ہزار458مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،

    سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 69ہزار628ہوگئی،پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 66ہزار943ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار997ہوگئی،گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1288ہوگئی،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 845ہوگئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار912ہوگئی ،بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 9 ہزار 445 ہو گئی ہے

  • کورونا وائرس: سیاحت کی بندش۔ نتھیاگلی کے چھ ہزارخاندان فاقہ کشی پر مجبور۔

    کورونا وائرس: سیاحت کی بندش۔ نتھیاگلی کے چھ ہزارخاندان فاقہ کشی پر مجبور۔

    ایبٹ آباد:کورونا وائرس: سیاحت کی بندش۔ نتھیاگلی کے چھ ہزارخاندان فاقہ کشی پر مجبور۔،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سیاحت کی صنعت کو شدید خطرات ہیں ، لوگوں کا روزگارختم ہوگیا ہے اورلوگ اب فاقہ کشی پرمجبورہوگئے ہیں

     

    https://www.facebook.com/voiceofhazaradotcom/videos/666730947516797/

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے نتھیاگلی اورنواحی علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگارہوگئے ہیں ، ہوٹل بند ہیں اور وہاں کام کرنے والے افراد بے روزگارہوگئے ہیں ، گھروں میں فاقہ ہے

    اسی حوالے سے ہوٹل انڈسٹریز کے مرکزی رہنما ضیا نبی نے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کے روزگار کا بندوبست کرے

    ضیا نبی نے کہا کہ عجیب معاملہ ہےکہ ملک کے دیگرحصوں میں بڑے بڑے فائیوسٹارہوٹلز کھولے جارہے ہیں اورنتھیا گلی اورنواح میں ہوٹل بند کرکے لوگوں کا روزگار چھینا جارہا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے

     

    https://web.facebook.com/voiceofhazaradotcom/videos/666730947516797/?v=666730947516797

    سرًمحمد خالد رہنما ہوٹل ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے جن ایس او پیز کے تحت ملک کے دیگرحصوں میں ہوٹل کھولے ہیں ایسے ہی اس علاقے میں کھول کرلوگوں کی بے روزگاری کو ختم کریں تاکہ وہ بھی اپنے گھروالوں کے روٹی روزی کا بندوبست کرسکیں‌

    دیگرمقررین نے اپنےخطابات مین حکومت سے کہا کہ وہ ایس پی اوز کے تحت نتھیا گلی کے ہوٹلون کو کھولیں تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکیں

  • کرونا کیسز کی بڑھتی تعداد کو کم کرنے کیلئے اب  کم کرونا ٹیسٹ کریں گے ، ٹرمپ

    کرونا کیسز کی بڑھتی تعداد کو کم کرنے کیلئے اب کم کرونا ٹیسٹ کریں گے ، ٹرمپ

    کرونا کیسز کی بڑھتی تعداد کو کم کرنے کیلئے اب کم کرونا ٹیسٹ کریں گے ، ٹرمپ کی عجیب منطق سے امریکی بھی پریشان ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق امریکی صدرنے اپنی قوم کو ایک بارپھربے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا کیسزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو ٹیسٹ کم کرنے سے روکا جاسکتا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے روسی ٹیلی ویزن نےا پنی رپورٹ میں کہا ہےکہ ٹرمپ امریکی عوام کو اتنے بڑے نقصان پرطفل تسلیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کوایک ہی طریقے سے کم کیا جاسکتا ہے اور وہ ہے کہ ٹیسٹ کم کئے جائیں

    ٹرمپ نے عجیب منطق بتاتے ہوئے کہا کہ ویسے تو حالات کنٹرول سے باہرہیں پھریہی حل ہےکہ ٹیسٹ نہ کئے جائیں کیوں کہ جس کاٹیسٹ کیا جاتا ہے وہ کرونا وائرس میں مبتلا پایا جاتا ہے

  • بیجنگ ایک دن میں 10 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرسکتا ہے، چینی حکام کے اس دعوے نے دنیا کوحیران کردیا

    بیجنگ ایک دن میں 10 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرسکتا ہے، چینی حکام کے اس دعوے نے دنیا کوحیران کردیا

    بیجنگ:بیجنگ ایک دن میں 10 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرسکتا ہے، چینی حکام کے اس دعوے نے دنیا کوحیران کردیا،اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ میں روزانہ تقریباً 10 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ وبا کو روکنے کے لیے شہر بھر میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔خیال رہے کہ بیجنگ میں ایک ہفتہ قبل سبزی کی مارکیٹ میں کورونا وائرس کی دوبارہ موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد شہر کے 2 کروڑ افراد کے ٹیسٹ کی مہم شروع کردی گئی ہے۔

    بیجنگ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور فروری میں سامنے آنے والے روزانہ کیسز کے مقابلے میں بھی تعداد زیادہ ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حکام نے ابتدائی طور سنگفادی مارکیٹ کی دکانوں میں کام کرنے والے یا قریب رہنے والے شہریوں کے ٹیسٹ پر توجہ مرکوز کردی تھی لیکن اس کو شہر کے دیگر علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

    بیجنگ کی انتظامیہ نے سبزی اور غذائی اشیا پہنچانے والے کمپنیوں کے ملازمین کے ٹیسٹ بھی شروع کردیے ہیں۔بیجنگ ہیلتھ کمیشن کے ترجمان گاؤ شیاؤجن کا کہنا تھا کہ جب سے نئی لہر آئی ہے ٹیسٹ کا عمل دوگنا کردیا گیا ہے اور 124 مختلف ادارے روزانہ 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد ٹیسٹ کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے لیے کئی افراد کے نمونے ایک ٹیوب میں حاصل کیے جاتے ہیں، جس کے مطابق شہر میں روزانہ تقریباً 10 لاکھ افراد کا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔

    قبل ازیں چینی حکام نے ووہان میں بھی گزشتہ ماہ اسی طرح بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کیے تھے جہاں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    گاؤ شیاؤجن کا کہنا تھا کہ ہوبے اور لیاؤننگ سمیت صوبوں نے تقریباً 200 شہریوں کو بیجنگ بھیج دیا ہے تاکہ لیبارٹریوں میں عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافے میں مدد کی جائے۔

    چین کے شہر ووہان میں گزشتہ برس دسمبر میں کورونا وائرس سامنے آیا تھا جس کے بعد حکومت نے سخت لاک ڈاؤن کیا تھا اور شہریوں کو باہر جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    سخت بندشوں اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں چینی حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پالیا تھا لیکن دنیا کے دیگر ممالک میں وائرس نے بدترین تباہی پھیلا دی۔

    امریکا اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں 23 لاکھ 32 ہزار 56 کیسز ہیں جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار20 متاثرین لقمہ اجل بن گئے۔

    برازیل میں 10 لاکھ 70 ہزار 139 افراد وبا کا شکار ہوئے اور 50 ہزار 58 اموات ہوئیں جس کے بعد روس کا نمبر آتا ہے جہاں 5 لاکھ 84 ہزار 680 شہری متاثر ہوئے اور 8 ہزار 11 ہلاک ہوئے۔

    دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 89 لاکھ 55 ہزار 132 ہے جبکہ 4 لاکھ 64 ہزار 484 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔