Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اسلام آباد انتظامیہ کا احسن اقدام، تمام یونین کونسلز میں کرونا کے مفت ٹیسٹ کروائیں

    اسلام آباد انتظامیہ کا احسن اقدام، تمام یونین کونسلز میں کرونا کے مفت ٹیسٹ کروائیں

    اسلام آباد:اسلام آباد انتظامیہ کا احسن اقدام، تمام یونین کونسلز میں کرونا کے مفت ٹیسٹ کروائیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراورتحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد کی یونین کونسلز میں کرونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کروانے کی سہولت فراہم کردی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے تمام یونین کونسلز میں باقاعدہ لوگوں کو بتا دیا گیا ہےکہ وہ لوگ جواپنے آپ کو کرونا کے وائرس کے سرزد ہونے کا شک رکھتے ہیں‌ان کے لیے یونین کونسلزمیں کرونا ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کردی گئی ہے ،

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے میئر اسلام آباد کی طرف سے باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے کہ این آئی ایچ اورایف ایل ٹی پی کی طرف سے ٹیم ہرکونسل میں موجود ہوگی اورلوگوں‌کے مفت ٹیسٹ کیئے جائیں‌گے

  • کرونا میں اضافے کی ذمہ دار خان حکومت ہے ، سراج الحق

    کرونا میں اضافے کی ذمہ دار خان حکومت ہے ، سراج الحق

    لاہور:کرونا میں‌ اضافے کی ذمہ دار خان حکومت ہے ، اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے نےکوروناکوپھیلنے کا موقع دیا،

    کورونا ٹیسٹ مفت،لیبارٹریوں کوٹیسٹ کے اخراجات مہیا کیے جائیں، جہاں ڈاکٹروں کو صحت کا تحفظ حاصل نہ ہو،وہاں مریضوں کا پرسان حال کون ہوگا۔

    ڈاکٹرز قوم کے محسن،شہداءاور ان کے خاندانوںکو سرکاری سطح پر پذیرائی ملنی چاہئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہیں تو حکومت کرونا کے مریضوں کا علاج پرائیویٹ ہسپتالوں سے کرائے ۔عوام کوعلاج کی سہولیات مہیا کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • دوسری ایمرجنسی نائٹ ڈیوٹی پہ ہوں اورکل کی طرح آج بھی میرے پاس یہی ایک Kn95 ماسک ہےجوغالباً آٹھ یا نودن پہلےوارڈ سےملا تھا، ڈاکٹرعمارسالک

    دوسری ایمرجنسی نائٹ ڈیوٹی پہ ہوں اورکل کی طرح آج بھی میرے پاس یہی ایک Kn95 ماسک ہےجوغالباً آٹھ یا نودن پہلےوارڈ سےملا تھا، ڈاکٹرعمارسالک

    فیصل آباد:آج مسلسل دوسری ایمرجنسی نائٹ ڈیوٹی پہ ہوں اور کل کی طرح آج بھی میرے پاس یہی ایک Kn95 ماسک ہے جو غالباً آٹھ یا نو دن پہلے وارڈ سے ملا تھا، ڈاکٹر عمار سالک پھٹ پڑے ، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرعمارسالک کہتے ہیں‌کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران اسی سے OPD, ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور وارڈ ڈیوٹیز کئے ہیں۔

    ایڈمن سب جانتے ہیں لیکن بارہا ریکوسٹ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ایسے وقت میں جب پورے ملک میں کرونا کیسز ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور فیصل آباد الائڈ و سول ہسپتال آدھا کرونا وارڈز میں تبدیل کیا جاچکا ہے،

    حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کا طبی عملے کے ساتھ یہ رویہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ آج جو لوگ اس ظلم پہ خاموش ہے، کل کو ہمیں کچھ ُہوا تو اس وقت مرنے کے بعد ہیرو بنانے کی کوئی ضرورت نہیں

  • جس کے پاس پیسے نہیں وہ اللہ کے کھاتے سے فری کھا سکتا ہے

    جس کے پاس پیسے نہیں وہ اللہ کے کھاتے سے فری کھا سکتا ہے

    لاہور:جس کے پاس پیسے نہیں وہ اللہ کے کھاتے سے فری کھا سکتا ہے,اطلاعات کے مطابق پاکستانی قوم کے جزبے کو عالمی سطح پرپذیرائی حاصل ہے اورساری دنیا اس بات کو مانتی ہےکہ پاکستانی قوم خیرخواہی اورایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے میں دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ، اس کی تازہ مثال کرونا وائرس کے تباہ کاریوں کے دوران دیکھی گئی

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وبا کے آغاز سے لیکراب تک پاکستانی قوم کوئی امیر ہے یا غریب ہرکوئی اس مشکل وقت ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے میں پہل کررہا ہے ، اس حوالے سے نہ صرف مستحقین کی خواہش ہوتی ہےکہ ان کے ساتھ کوئی تعاون کرے بلکہ تعاون کرنے والے ڈھونڈرہے ہوتے ہیں کہ ہے کوئی جس کو ہماری مدد کی ضرورت ہے

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق ایسے بھی لوگ دیکھے گئے ہیں کہ جو بھوکوں کو تلاش کرکے ان کو کھانا کھلانے کی کوشش کرتے ہیں ، جیسا کہ بابراعظم نامی ایک صارف نے اپنے ٹویٹ پیغام مٰیں کہا ہے کہ جس کے پاس پیسے نہیں وہ اللہ کے کھاتے سے فری کھا سکتا ہے ، بابر اعظم نے ایک ایسے تندور کا منظرپیش کیا جو یہ فریضہ ادا کررہا ہے

  • پاکستان میں کرونا کے کیسز ایک لاکھ سے متجاوز ، احتیاط ہی سب سے بڑا علاج از طہ منیب

    پاکستان میں کرونا کے کیسز ایک لاکھ سے متجاوز ، احتیاط ہی سب سے بڑا علاج از طہ منیب

    آج پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کراس کر گئی ہے، جو صورتحال چل رہی ہے خدانخواستہ لگتا ایسے ہی کہ ساری دنیا سے کرونا ختم ہو جانا لیکن پولیو کی طرح ہم بھی انہیں آخری دو چار ملکوں میں ہونگے جہاں یہ مصیبت رہنی ہے۔ پولیو سے متعلق بھی سازشی تھیوریوں نے جتنا نقصان پہنچایا ہے اور شاید ہی کوئی پولیو مہم ہو جس میں پولیو ورکرز پر حملے نا ہوئے ہوں ، مفاد عامہ پر مبنی ویکسین کی مہم کی حساسیت یہاں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے کم محسوس نہیں ہوتی جسکا نتیجہ یہ ہے کہ ساری دنیا پولیو فری ہو گئی لیکن ہم ابھی تک ان دور افتادہ تین چار افریقی ممالک میں شامل ہیں جہاں پولیو ابھی بھی موجود ہے اور رواں سال ماضی کی نسبت پولیو کیسز کی تعداد بڑھی ہے،

    سپین ، اٹلی ، جرمنی جو ووہان کے بعد کرونا کا مرکز بنے تھے تقریباً کرونا کی بڑھتی سپیڈ کو روک کسی حد تک نیچے لانے کے بعد ، لاک ڈاؤن کھول حالات کو نارمل کر رہے۔

    جبکہ یہاں حکومت و عوام دونوں کی غیر سنجیدگی پاکستان میں کرونا کو اس پوزیشن پر لے آئی ہے، چائنہ کو تو ہم ہفتہ قبل ہی پیچھے چھوڑ چکے اور اگلے چند دن نہایت گھمبیر ہونگے ، اللہ جانے ہم کہاں کھڑے ہونگے، واحد حل احتیاط، غیر ضروری باہر نکلنا بند ، سماجی دوری ، ماسک کا استعمال ہے ، یقیناً بہت سے لوگ غیر یقینی سے یقین کی پوزیشن میں آ گئے ہیں اور اسے حقیقت سمجھنا شروع ہو گئے ، اللہ کرے یہ شعور قومی سطح پر بیدار ہو اور ہم کسی بڑے نقصان سے بچ جائیں، تعالیٰ ہمارے حال پر رحم کرے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی غفلت، دل کے مریض تین مہینوں سے دوائی کے منتظر

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی غفلت، دل کے مریض تین مہینوں سے دوائی کے منتظر

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی غفلت، دل کے مریض تین مہینوں سے دوائی کے منتظر ،اطلاعات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران دل کے مریضوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کردیا ، وعدے کے باوجود دل کے مریضوں کو دوائی فراہم نہ کی گی ، دل کے مریض رل گئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی طرف سے یہ پیغام دیا گیا تھا کہ دل کے مریض پنجاب کارڈیالوجی نہ آاوران کو دل کے عارضہ کی ادویات ان کے گھروں تک پہنچائی جائیں‌ گی ، اس دوران ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں سے شناختی کارڈ کی نقل ، میڈیسن ٹریٹمنٹ کی فائل کی کاپی وصول بھی کی تھی

    ذرائع کے مطابق اس دوران دل کے مریضوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورملک کے دوردوردراز علاقوں سے کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون اورپھرلاک ڈاون کی وجہ سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے لاہورتک پہنچا مشکل ہوگیا ، تاہم پھربھی دل کے مریض‌ کوشش کرکے لاہورپہنچتے رہے لیکن ان کو وقت پردوائی فراہم نہ کی جاسکی

  • پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد :پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان عالمی سطح پرکرونا کیسز کے اعتبار سے پندرہویں نمبرآگیا ہے اورآج شام تک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے ، جبکہ اس وبائی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 2032 ہوگئی ہے

    ملک میں اب تک کورونا وائرس سے ایک لاکھ ایک ہزار 173 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار 32 تک جاپہنچی ہے۔

    سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج 7 جون اتوار کے دن پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے 4 ہزار 728 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 54 اموات بھی ہوئیں۔عالمی سطح پر پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 15ویں نمبر پر ہے۔

     

    سندھ

    صوبہ سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 744 کیسز اور 16 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 364 سے بڑھ کر 38 ہزار 108 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ مزید 16 افراد کے انتقال کے بعد سندھ میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 650 ہوگئی۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 414 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 67 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    پنجاب

    آج صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 782 کیسز اور مزید 24 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے سرکاری اعداد و شمار فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایک ہزار 782 مریضوں کی تصدیق کے بعد پنجاب میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 35 ہزار 308 سے بڑھ کر 37 ہزار 90 ہوگئی۔

     

    اس کے ساتھ ہی 24 افراد کے انتقال کے بعد صوبے میں عالمی وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 659 سے بڑھ کر 683 تک پہنچ گئی۔

    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 486 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہزار 487 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوے میں 14 اموات کی تصدیق بھی ہوئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 575 ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تازہ اموات میں 7پشاور، باجوڑ میں 2 نوشہرہ، مردان، لوئردیر، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں ایک،ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 370 کیسز فعال ہیں جبکہ 3 ہزار 542 صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے 92 صحت یاب افراد بھی شامل ہیں۔

    اسلام آباد

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج کورونا وائرس کے ریکارڈ 656 کیسز سامنے آئے جبکہ 4 اموات بھی واقع ہوئیں۔سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مزید 656 افراد کے عالمی وبا سے متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4323 سے بڑھ کر 4979 ہوگئی۔

    علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد کے انتقال کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اموات کی تعداد 45 سے بڑھ کر 49 تک جا پہنچی۔

    گلگت بلتستان

    ادھر گلگت بلتستان میں بھی کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور آج مزید 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے اعداد و شمار فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق نئے کیسز کے بعد گلگت بلتستان میں اب تک اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 897 سے بڑھ کر 927 ہوگئی۔

    آزاد کشمیر

    دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر اس وقت ملک میں وبا سے سب سے کم متاثر ہوا ہے تاہم وہاں بھی اب یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی۔مذکورہ 30 کیسز کے اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 331 سے بڑھ کر 361 ہوگئی۔

    صحتیاب افراد

    تاہم ایک طرف ملک میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 884 افراد صحتیاب ہوئے۔

    جس کے بعد مزید 884 افراد کے اضافے سے پاکستان میں اب تک عالمی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد32 ہزار 581 سے بڑھ کر 33 ہزار 465 ہوگئی۔

    مجموعی صورتحال

    ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

    مصدقہ کیسز: 101173اموات: 2032صحتیاب: 33465فعال کیسز: 65676

    اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے جہاں کیسز کی تعداد 38 ہزار 108 ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں یہ تعداد 37 ہزار 90 ہے۔

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 13ہزار 487 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 221 ہے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد میں 4 ہزار 979 ، گلگت بلتستان میں 927 اور آزاد کشمیر میں361 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

    ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

    پنجاب: 683 سندھ: 650 خیبرپختونخوا: 575 بلوچستان: 54 اسلام آباد: 49 گلگت بلتستان: 13آزاد کشمیر: 08

    پاکستان میں کورونا وائرس

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

  • بل کی ادائیگی نا کر سکنے پر ہسپتال انتظامیہ نے اسی سالہ مریض بیڈ پر رسیوں سے باندھ دیا

    بل کی ادائیگی نا کر سکنے پر ہسپتال انتظامیہ نے اسی سالہ مریض بیڈ پر رسیوں سے باندھ دیا

     

    شاج پور :بل کی ادائیگی نا کر سکنے پر ہسپتال انتظامیہ نے اسی سالہ مریض بیڈ پر رسیوں سے باندھ دیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں علاج کی سہولیات اس قدر کم ہیں کہ غریب آدمی کے بس کی بات نہیں کہ وہ علاج کرواسکتے دوسری طرف ہسپتالوں کی حالت زاراس سے بھی خراب ہے

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق مدھیہ پردیش میں ایک حیران کن واقعہ میں ، ایک بزرگ شخص ہفتہ کے روز شاج پور کے سٹی اسپتال میں اسپتال کے بستر سے بندھا ہوا پایا گیا ،

     

     

     

    بھارت سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ لواحقین  کو پریشانی میں چھوڑ کر جزوی واجبات ادا کرنے میں ناکام رہے تھے۔ 80 سال کی عمر میں ، لکشمی نارائن میڈیکل علاج کے لئے شاج پور کے علاقے سے 38 کلومیٹر دور راج گڑھ سے علاج کے لیے آئے تھے ۔

     

     

    علاج کے دوران ، اہل خانہ نے 6000  کی ادائیگی کی تھی ، اور اس کے بعد مزید 5000 روپے دیئے گئے تھے۔ تاہم  اسپتال نے لواحقین سے 11،270 روپے مزید ادا کرنے کو کہا۔

     

     

    نارائن کے اہل خانہ کے پاس مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی ، اور ملک میں COVID-19 کی حوصلہ افزائی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، وہ کوئی دوسرا انتظام بھی نہیں کرسکتے تھے۔

  • کورونا وائرس، 150 پاکستانی سمندروں میں بے یارومدد گار، کارگوجہازوں پر محصور،وطن واپسی کی امید میں کئی راتیں گزرگئیں‌

    کورونا وائرس، 150 پاکستانی سمندروں میں بے یارومدد گار، کارگوجہازوں پر محصور،وطن واپسی کی امید میں کئی راتیں گزرگئیں‌

    کراچی: کورونا وائرس، 150 پاکستانی سمندروں میں بے یارومدد گار، کارگوجہازوں پر محصور،وطن واپسی کی امید میں کئی راتیں گزرگئیں‌،اطلاعات کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے مال بردار بحری جہازوں پر تعینات پاکستانی بحری عملہ دربدر ہوگیا ہے ۔

    معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ حکومتی سطح پر بحری عملے کو واپس لانے کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے گئے۔ 150کے قریب عملے کے افراد مختلف ملکوں کے سمندروں میں جہازوں پر ہی محصور ہیں ، متعلقہ ممالک میں انھیں بندرگاہوں پر اترنے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بحری عملے سے رابطے میں ہیں۔ پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے پی این ایس سی کے بحری عملے کی وطن واپسی میں تاخیر کا سامنا ہے۔

    کورونا وائرس کے پیش نظر کئی ممالک نے احتیاطاً اپنے عملے کو واپس بلالیاہے لیکن پاکستانی نیشنل فلیگ کیریئر پر تعینات عملے کے ارکان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ بحری عملے میں سے اکثر کا کنٹریکٹ بھی ختم ہوچکا ہے اور اضافی دنوں کے لیے کسی قسم کی ادائیگیاں بھی نہیں کی جارہیں۔

    پھنسنے والا عملہ پی این ایس سی کے بلک کارگو ایم وی ملاکنڈ، حیدرآباد، سبی،ملتان اور چترال نامی جہازوں پر تعینات تھا جو سمندری تجارت کے سلسلے میں مختلف روٹس پر رواں دواں تھے کہ کورونا کی وبا کے باعث بندرگاہیں بند ہونے اور سمندری تجارت متاثر ہونے کی وجہ سے پھنس گئے۔ ایم وی ملاکنڈ انڈونیشیاسے برازیل جارہا ہے، ایل وی ملتان 18مئی سے کولمبو میں کھڑا ہوا ہے ،

    اسی طرح ایم وی حیدرآباد پر موجود عملے کو جہاز پر تعینات ہوئے 14ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔ ایم وی چترال کے عملے کو جہاز پر 10 سے 11ماہ ہوچکے ہیں۔بحری عملے کے اہل خانہ نے وفاقی وزارت ساحلی امور سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی بحری عملے کی جلد از جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

  • خون سفید ہوگئے ، قیامت سے پہلے قیامت :کرونا سے نوجوان کا انتقال، اہل خانہ لاش چھوڑ کر فرار

    خون سفید ہوگئے ، قیامت سے پہلے قیامت :کرونا سے نوجوان کا انتقال، اہل خانہ لاش چھوڑ کر فرار

    سیالکوٹ:خون سفید ہوگئے ، قیامت سے پہلے قیامت :کرونا سے نوجوان کا انتقال، اہل خانہ لاش چھوڑ کر فرار،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل میں کرونا سے انتقال کرنے جانے والے نوجوان کے اہل خانہ میت اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع گاؤں بکھڑے والی سے تعلق رکھنے والے ارسلان نامی نوجوان کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔اہل خانہ کے مطابق وہ ارسلان کو اسپتال لے کر پہنچے مگر ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کیا جس کے بعد وہ مریض کو لے کر گھر آگئے۔ بعد ازاں مشتبہ نوجوان گھر میں جاں بحق ہوگیا۔اہل خانہ کو نوجوان کے انتقال کی تصدیق ہوئی تو وہ لاش چھوڑ کر فرار ہوئے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع اسٹنٹ کمشنر کو دی۔

    اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر مقامی فلاحی ادارے کے رضا کاروں نے نوجوان کی تدفین اور جنازے کے انتظامات کیے۔ اطلاع کے مطابق ارسلان کا جنازے میں دو پڑوسیوں امام مسجد اور چار رضاکاروں نے شرکت کی۔بعد ازاں رضا کاروں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ نوجوان کی تدفین مقامی قبرستان میں کی۔ علاقہ مکینوں اور سرکاری ٹیم نے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی مگر تدفین تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں (جناح، سول) میں کرونا کے مریض کی لاش نہ دینے پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا تھا اور اسی دوران مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ سمیت عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔