Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فلسطینی صحافی کی برطرفی کی مذمت

    عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فلسطینی صحافی کی برطرفی کی مذمت

    غزہ :عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فلسطینی صحافی کی برطرفی کی مذمت،اطلاعات کے مطابق فلسطینی حکومت نے ایک مقامی سینیر صحافی کی خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس” کی جانب سے برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر رساں ادارے نے فلسطینی صحافی کو توہین آمیز انداز میں برطرف کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت اطلاعات کے ترجمان سلامہ معروف نے کہا کہ صحافی اور فوٹو گرافر ایاد احمد کو خبر رساں ادارے "اے پی” کی جانب سے شرمناک طریقے سے برطرف کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خبر رساں ادارے نے ایاد احمد کو ایک ای میل میں کہا کہ اسے ادارے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کسی ملازم کو فارغ کرنے کا یہ شرمناک اور قابل مذمت طریقہ ہے۔

    فلسطینی حکومت نے صحافی ایاد احمد کی پیشہ وارانہ صحافت کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یاد نے اسرائیلی ریاست کے جرائم کو جس جرات اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ کو بے نقاب کیا اس پروہ داد تحسین کا مستحق ہے۔

  • کورونا وائرس سے 8 کروڑ 60 لاکھ بچوں کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ،دنیا ایک بہت بڑے بحران کی طرف بڑھ رہی ہے

    کورونا وائرس سے 8 کروڑ 60 لاکھ بچوں کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ،دنیا ایک بہت بڑے بحران کی طرف بڑھ رہی ہے

    نیویارک:کورونا وائرس سے 8 کروڑ 60 لاکھ بچوں کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ،اطلاعات کےمطابق سیو دی چلڈرن اور اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کی مشترکہ تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے معاشی اثرات کے باعث 2020 کے اواخر تک 8 کروڑ 60 لاکھ بچے غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداروں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس سے دنیا بھر میں غربت سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 67 کروڑ 20 لاکھ ہوجائے گی جو گزشتہ برس سے 15 فیصد زیادہ ہوگی۔بیان کے مطابق اس مجموعی تعداد پر مشتمل تقریباً دو تہائی بچے ذیلی صحارائی افریقہ (سب صحارن افریقہ) اور جنوبی ایشیا میں مقیم ہیں۔

    عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے تخمینے اور 100 ممالک کی آبادی کے اعداد و شمار پرمبنی تحقیق کے مطابق عالمی وبا سے ہونے والا یہ اضافہ بنیادی طور پر یورپ اور وسطی ایشیا میں ہوگا۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ خاندانوں میں مالی مشکلات کی سطح اور گہرائی سے بچوں میں غربت اور بنیادی ضروریات سے محرومی میں کمی لانے سے متعلق کئی سالوں کی کوششوں کو خطرہ ہے۔

    سیو دی چلڈرن کی سربراہ اینگر ایشنگ نے کہا کہ فوری اور فیصلہ کن اقدامات کے ذریعے ہم غریب ترین ممالک اور انتہائی کمزور بچوں کو عالمی وبا سے درپیش خطرات کو روک سکتے اور ان سے بچا سکتے ہیں۔انہوں نے تنبیہ کی کہ وہ مختصر عرصے کے قحط اور غذائی قلت کے شدید خطرے سے بھی دوچار ہیں جو ممکنہ طور پر ان کی پوری زندگی کا متاثر کرے گا۔

    دونوں اداروں نے عالمی وبا کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے حکومتوں سے فوری طور پر سماجی تحفظ کے نظام اور اسکول فیڈنگ میں تیزی سے توسیع کا مطالبہ کیا۔انہوں نے خاندانوں سے تعاون کے لیے حکومتوں پر سماجی تحفظ، مالی پالیسیوں، روزگار اور لیبر مارکیٹ میں مداخلت سے سرمایہ کاری پر زور دیا۔

    اس میں معیاری علاج اور دیگر سہولیات تک رسائی میں توسیع اور خاندان دوست پالیسیوں میں سرمایہ کاری جیسا کہ تنخواہ کی ادائیگی چھٹیاں اور چائلڈ کیئر شامل ہیں۔چند روز قبل عالمی بینک کے صدر نے خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 6 کروڑ افراد ‘انتہائی غربت’ کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔

    اپنے بیان میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا تھا کہ چونکہ تمام ممالک اس وبا سے لڑ رہے ہیں اس لیے رواں سال عالمی اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ وائرس کی وجہ سے پہلے ہی لاکھوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں اور کاروبار بند ہورہے ہیں۔

    عالمی بینک کے صدر نے کہا تھا کہ ‘ہمارا اندازہ ہے کہ وبا کی وجہ سے 6 کروڑ لوگ انتہائی غریب ہوجائیں گے جس کی وجہ سے غربت ختم کرنے کے لیے گزشتہ تین سالوں میں ہونے والی پیشرفت ختم ہوجائے گی۔’

  • تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کرونا کا بنے نشانہ

    تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کرونا کا بنے نشانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار ہو گئے

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی، کرامت کھوکھر نے خو د کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

    کرامت کھوکھر لاہور کے حلقے این اے 135 سے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں.

    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی چند روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا تھا

    وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کرونا کا شکار ہوئے تھے، ان کی حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تا ہم طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام، سینٹر نہال ہاشمی، عطاء اللہ تارڑ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، شہباز شریف کے آفس سیکرٹری کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورنا ٹیسٹ مثبت آگئے ,3جون کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے تمام ارکان کو کورنا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر سندھ اسمبلی کے اراکین نے کرونا کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 8 اراکین میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،

    سیکرٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کورنا ٹیسٹ کرائے بغیر کسی رکن کو اسمبلی آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر سندھ اسمبلی بھی کورنا ٹیسٹ کرائیں گے،محکمہ صحت کی ہدایت پر تمام ارکان اسمبلی کو عمل کرنا ہوگا، سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے.

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. پاکستان میں کرونا سے دو اراکین اسمبلی کی موت ہو چکی ہے، پنجاب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین کی گزشتہ روز موت ہوئی، بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق گورنر کی بھی کرونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

    ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. ن لیگی رہنماؤں امیر مقام، نہال ہاشمی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے.

  • پاکستان میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، ایک روز میں 57 اموات، مریضوں میں بھی تیزی سے اضافہ

    پاکستان میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، ایک روز میں 57 اموات، مریضوں میں بھی تیزی سے اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2636 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2636 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، گلگت بلتستان میں 658، اسلام آباد میں 2 ہزار 100 جبکہ آزاد کشمیر میں 227 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 20 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 931 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 22 ہزار 305 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں . اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے

    پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 317 ہوگئی ہے،

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کرونا وائرس سے سندھ میں 396، پنجاب میں 410، خیبر پختونخوا میں 432، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 43 اور اسلام آباد میں 22 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  • چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا کا شکار،کہاں چلے گئے اہم خبرآگئی

    چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا کا شکار،کہاں چلے گئے اہم خبرآگئی

    کوئٹہ :چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا کا شکار،کہاں چلے گئے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہیں۔

    بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک افسر نے ڈان کو بتایا کہ چیف جسٹس کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس گھر سے ہی اہم عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔یادرہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں متعدد اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی البتہ چند دن قرنطینہ میں رہنے کے ان کے ٹیسٹ منفی آ گئے تھے۔گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

    ایک بعد ہی بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔چند دن قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں امیر مقام اور نہال ہاشمی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • کورونا بیوی کی طرح ہے جسے آپ کنٹرول نہیں کرسکتے، وزیرمملکت کے بیان پرنیاتنازعہ

    کورونا بیوی کی طرح ہے جسے آپ کنٹرول نہیں کرسکتے، وزیرمملکت کے بیان پرنیاتنازعہ

    جکارتہ :کورونا بیوی کی طرح ہے جسے آپ کنٹرول نہیں کرسکتے، وزیرمملکت کے بیان پرنیاتنازعہ،اطلاعات کے مطابق قانونی، سیاسی اور سلامتی امور کے وزیر محمد محفوظ کو کورونا وائرس اور خواتین کے حوالے سے متنازع بیان دینا مہنگا پڑ گیا اور اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    جکارتہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک آن لائن ایونٹ کے دوران محمد محفوظ نے کہا تھا کہ ‘کورونا بیوی کی طرح ہے، آپ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ یہ نہیں کر سکتے، اس کے بعد آپ اس کے ساتھ ہی جینا سیکھ جاتے ہیں۔’انہوں نے اپنے اس بیان کے متعلق کابینہ کے ساتھی اور سرمایہ کاری و سمندری امور کے وزیر لُوہُوت پندجیتن کی جانب سے انہیں بھیجی گئی ایک ویڈیو کا حوالہ بھی دیا۔ان کے بیان پر سماجی حلقوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی طرف سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

     

     

    محمد محفوظ کے اس بیان پر ردعمل میں انڈونیشیا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ‘ویمن سالیڈیریٹی’ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ‘یہ بیان نہ صرف کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے حکومتی ناہلی کا ثبوت ہے، بلکہ یہ اس صنفی تعصب اور خواتین کو کم تر سمجھنے کے قابل مذمت رویے کی عکاسی بھی کرتا ہے، جو عوامی عہدوں پر فائز شخصیات اور اہلکاروں میں دیکھنے میں آتے ہیں۔’

    تنظیم کی چیف ایگزیکٹو ڈِنڈا نِسا یورا نے کہا کہ ‘خواتین کو ہدف بنانے والے اس طرح کے لطیفوں کی روایت سے خواتین پر تشدد کے سماجی رویے کو مزید ہوا ملے گی اور انہیں عین معمول کی بات سمجھا جانے لگے گا۔’انڈونیشی وزیر کے اس متنازع بیان پر عوامی سطح پر بھی تنقید کی گئی۔

    معروف اسکالر ایریل ہریانتو نے بھی ٹوئٹر پر محمد محفوظ کے بیان کو قابل نفرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی وضاحت کا انتظار کریں گے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 851 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ وبا سے ایک ہزار 473 افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

  • انڈیا پاکستان کی جان بچانے والی کمپنیاں امریکہ سے مل کر کرونا کی ویکسین بنائیں گی۔

    انڈیا پاکستان کی جان بچانے والی کمپنیاں امریکہ سے مل کر کرونا کی ویکسین بنائیں گی۔

    واشنگٹن :انڈیا پاکستان کی جان بچانے والی کمپنیاں امریکہ سے مل کر کرونا کی ویکسین بنائیں گی۔ااطلاعات کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ انڈیا پاکستان کی جان بچانے والی کمپنیاں امریکہ سے مل کر کرونا کی ویکسین بنائیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہےکہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان اوربھارت کی جان بچانے والی دوا ساز کمپنیاں رضاکارانہ طورپرامریکی فرم کے ساتھ مل کردنیا میں کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کی تیاری میں امریکی اداروں کے ساتھ مل کرکام کریں گی

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مزید کہا ہےکہ دنیا کے 127 ممالک میں اس ویکسن کی پیداواراورفراہمی کے معاملے میں پاکستانی اوربھارتی کمپنیاں امریکی دواسازکمپنیوں کے ساتھ مل کرکام کریں گی اس کے لیے ان کمپنیوں کو اعزازی طورپرلائسنس جاری کردیئے گئے ہیں‌

  • ریڈیو پاکستان کے 2 ملازمین کورونا وائرس سے جاں بحق

    ریڈیو پاکستان کے 2 ملازمین کورونا وائرس سے جاں بحق

    اسلام آباد:ریڈیو پاکستان کے 2 ملازمین کورونا وائرس سے جاں بحق،باغی ٹی وی کے مطابق ریڈیو پاکستان کے 2 ملازمین کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے، دونوں ملازمین طویل عرصہ سے ریڈیو پاکستان سے منسلک تھے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کے مطابق ادارے کے دو ملازمین سینئر براڈ کاسٹ انجینئر محمد اشفاق اور خاتون اردو نیوز کاسٹر ہما ظفر کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر خالق حقیقی سے جا ملے۔ریڈیو پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین سے متعلق تفصیلات بھی شیئر کی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ سینئر براڈر کاسٹ انجینئر محمد اشفاق مستقل ملازم اور فنی صلاحیت کے حامل انتہائی قابل شخص تھے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون اردو نیوز کاسٹر ہما ظفر کنٹریکٹ پر گزشتہ 20 برس سے ریڈیو پاکستان سے منسلک اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں اردو خبریں پڑھ رہی تھیں۔ہما ظفر نے بیرون ملک سے نفسیات میں پی ایچ ڈی کر رکھی تھی وہ راولپنڈی کے ایک کالج میں سینئر پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی تھیں۔

    اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر شبلی فراز، سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین درانی، ڈی جی ریڈیو پاکستان امبرین جان،قومی نشریاتی ادارے کے ڈائریکٹرز اور عملے نے دونوں ملازمین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    پی بی سی کی ڈائریکٹر جنرل نے ایک اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے باعث دو ملازمین کی اموات کے تناظر میں تمام شعبوں میں کام کرنیوالے ورکرز کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد تباہ کن اضافہ ،جولائی تک کتنے لاکھ ہوں گے مریض یہ بھی عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

    پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد تباہ کن اضافہ ،جولائی تک کتنے لاکھ ہوں گے مریض یہ بھی عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

    اسلام آباد:پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد تباہ کن اضافہ ،جولائی تک کتنے لاکھ ہوں گے مریض یہ بھی عالمی ادارہ صحت نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرونا (کورونا) وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اگر پاکستان میں مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک ملک میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت اپریل کے آخری ہفتے میں بھی یہی پشین گوئی کرچکا ہے

    ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسیس نے پاکستان میں کرونا وائرس پر قابو پانے کےسے کہا کہ وائرس پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تقریبا تمام اضلاع اس وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جن میں زیادہ تر پنجاب اور سندھ میں ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان کے بارے میں سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا گیا ہے کہ وبائی مرض سے پاکستان کے صحت کے نظام پر اضافی دباؤ پڑا ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔یہ سلسلہ وار ٹوئٹس ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسیس کے خطاب کے حوالے سے کی گئی ہیں۔

    اپنے حالیہ بیان میں عالمی ادارہ صحت نے پھرکہا ہےکہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی رفتارمیں تیزی آگئی ہے اوردوسری طرف حکومت اورعوام اس معاملے پرغیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ،

    ادھر باغی ٹی وی ذرائع نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت اورعوام اس خطرناک بیماری کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں، دوسری طرف ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ایک طرف ملک میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف ہسپتالوں میں مریضوں کےلیے بیڈ ہی نہیں ہیں جہاں ان کو لٹایا یا بٹھایا جاسکے ،ہمارا صحت کا نظام اس قدرکمزورہوچکا ہے کہ ہر آنے والے دن اس پرسے اعتبار اٹھتا جارہا ہے ،

    ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسیس کے مطابق وبائی مرض کے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ’ملک میں غریبوں کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے۔ ہمیں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرنا ہو گا۔‘انہوں نے کہا کہ تیزی سے پھیلتے اس مرض کے پیش نظر زیادہ اور فوری فنڈز کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

    ’حکومتی منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے ساڑھے 59 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔ منصوبے کے تحت یہ رقم کمزور ترین طبقات کی معاونت، رابطے میں بہتری، وائرس کے پھیلاؤ پر نظر رکھنے اور لیبارٹریوں، انتظامات میں اضافے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات اور مختلف برادریوں میں کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔‘ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پاکستان کے لیے حقیقی خطرہ ہے، اس کے اثرات کو کم کرنے کا انحصار ایک منظم اور مضبوط حکمت عملی پر ہے۔

    ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسیس کا کہنا تھا کہ ’ہمیں نہ صرف وائرس کے خاتمے کے منصوبے پر عمل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے بلکہ وسائل بھی اکٹھے کرنے ہوں گے تاکہ فوری جواب اور صحت کا نظام مضبوط بنانے کے ضمن میں انہیں اُس جگہ تک پہنچایا جا سکے جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔‘’عالمی ادارہ صحت وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور زندگیاں بچانے کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔‘

  • پاکستانی ماسک کی دنیا میں مانگ بڑھ گئی : امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈر مل گئے

    پاکستانی ماسک کی دنیا میں مانگ بڑھ گئی : امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈر مل گئے

    اسلام آباد :پاکستانی ماسک کی دنیا میں مانگ بڑھ گئی : امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈر حاصل کرلئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑےآرڈر حاصل کرلیے، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اس کامیابی پرمیں ان برآمدکنندگان کو مبارکباد دی۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ برآمدکنندگان کو فیس ماسک برآمدکرنےکےبڑےآرڈرملے، برآمد کنندگان کو امریکا، کینیڈا اور یورپ سےآرڈرملے ہیں ، فیس ماسک برآمد کے آرڈر ملنا اہم پیشرفت ہے، اس کامیابی پر میں ان برآمدکنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

     

     

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مختلف،نئی برآمدات کی طرف جاناہماری حکمت عملی کاحصہ ہے، یہ آرڈرزبرآمدکنندگان نےاپنی کاوشوں سےحاصل کئےہیں، یہ معلومات اس مقصد سے پہنچا رہے ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور برآمدکنندگان دنیا کے مختلف حصوں سےمزید آرڈر حاصل کرسکیں۔

     

     

     

     

    یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی مانیٹرنگ کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں پر فیس ماسک پہننے کی اشد ضرورت پر زور دیا تھا۔اسد عمر نے کہا تھا کہ وزارت صحت نے لوگوں کے لئے ہدایت جاری کی ہے ، جس میں لوگوں کو ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔