Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں‌ ہوا مزید اضافہ

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں‌ ہوا مزید اضافہ

    :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں‌ ہوا مزید اضافہ

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائر سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد بھی 2 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    امریکا میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ ہلاک افراد کی تعداد ساڑھے 68 ہزار سے اوپر ہو چکی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک ہو سکتی ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھر چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ کورونا وائرس ووہا ن کی لیبارٹری میں تیار ہوا۔

    ادھر برطانیہ بھی کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ساڑھے 28 ہزار ہو چکی ہے جب کہ اٹلی میں اموات کی تعداد 28 ہزار 884 تک پہنچ گئی ہے۔

    اسپین میں عالمگیر وبا سے اب تک 25 ہزار 264 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ فرانس میں بھی 24 ہزار 895 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں.
    فرانس نے کورونا کیسز کی تعداد کم ہونے پر یورپی یونین، شنجین علاقوں یا برطانیہ سے آنے والے افراد کو قرنطینہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ قرنطینہ قواعدان افراد پر لاگونہیں ہوں گے جو یورپی یونین کے رکن ممالک یا برطانیہ سے فرانس آئیں گے۔

    اس کے علاوہ فرانس دو ماہ سے جاری سخت لاک ڈاون میں نرمی کی تیاریاں بھی کررہاہے۔آسٹریلیا، ملائیشیا اور بھارت میں بھی آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

    دوسری افغانستان کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت کابل میں کی جانے والی رینڈم ٹیسٹنگ کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ہر تیسرا شہری وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے

  • سی او ہیلتھ لاہورکی غفلت ہیلتھ ورکرز بھی کرونا کا شکارہونے لگے

    سی او ہیلتھ لاہورکی غفلت ہیلتھ ورکرز بھی کرونا کا شکارہونے لگے

    لاہور:فرنٹ لائن پرلڑنے والوں کے لیے بڑی خبر،کرونا وائرس سے لڑنے والوں کے لیے نہ تو کرونا کٹس اور نہ ہی سینٹائزرز مل رہے ہیں ، دوسروں کو کرونا سے بچانے والے خود کرونا سے نہ بچ سکے ، اطلاعات کے مطابق لاہور کے مختلف ہسپتالتوں میں کرنے کرنےوالے عملے کے لوگوں کو بھی کرونا وائرس ہونے کی اطلاعات ہیں

    سی او لاہور کی سستی اور غیرذمہ داری کی وجہ ہیلتھ ورکروں کی جانیں خطرے میں پڑگئی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا کہ سی او کے آفس میں مختلف جگہوں پرکرونا سے بچاو کا حفاظتی سامان موجود ہے پھربھی وہ فر اہم کرنے میں مخلص نہیں ہے، ذرائع کےمطابق سی او لاہور کی غیرذمہ داری لوگوں کی جانوں کےلیے خطرہ بن رہی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں ایسے مقامات پرجہاں کچھ ڈیٹا آپریٹرز کرونا وائرس کے ٹیسٹس رپورٹس کا اندراج کرنے والے اہلکار کو بھی اس وقت سخت بخار میں ہے، اطلاعات کے مطابق سی او لاہور نے کچھ لوگوں کو مختلف مقامات پر کرونا کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں دی ہیں،اس کے علاوہ 37 سے زیادہ سکول نیوٹریشن ہیلتھ سپروائرز کو بھی کرونا کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں نبھانے کےلیے تعینات کیاگیا ہے

    ذرائع کے مطابق یہاں پرکام کرنے والے ورکروں کے لیے کسی قسم کی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں ، نہ تو ان کو ماسکس فراہم اور نہ ان کو کرونا سے بچاوکے لیے کٹس فراہم کی گئی،اس کے ساتھ ساتھ ان کو کرونا وائرس سے بچاو کے لیے سینیٹائزرز فراہم کئے

    اطلاعات کے مطابق ان ورکروں کو کرونا وائرس ہونے کی اطلاعات ہیں‌ کہ عائشہ علی اور ذیشان بٹ نامی ہیلتھ ورکروں کو کرونا پازیٹو آیا ہے ان میں سے ایک کو سروسز اوردوسرے مریض کو گنگا رام ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ان کی رپورٹ فائنل مراحل میں ہیں

  • ملک کے سب سے بڑے ٹی وی نیٹ ورک کو بند کرنے کا حکم

    ملک کے سب سے بڑے ٹی وی نیٹ ورک کو بند کرنے کا حکم

     

     

    ذرائع کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوئٹرکی اتحادی کانگریس نے ٹی وی نیٹ ورک کے 25 سالہ لائسنس کی توسیع سے انکارکردیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق لائسنس کی تجدید کرنے والی سرکاری ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘قانونی تقاضون کے مطابق درست کانگریشنل فرنچائز کی عدم موجودگی پر نیٹ ورک کو اپنے مختلف اسٹیشنوں اور ریڈیو کو بندکرنا چاہیے’۔

     

     

    نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن (این ٹی سی) کا کہنا تھا کہ اے بی ایس-سی بی این کا لائسنس 4 مئی کو ختم ہوگیا تھا اور اسٹیشن کو جواب کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی تھی۔

     

    نیٹ ورک کے ریڈیو کو انٹرویو میں این ٹی سی کے ڈپٹی کمشنر ایڈگارڈو کیبریوس کا کہنا تھا کہ احکامات پر فوری عمل درآمد ہوگا اور جسٹس ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری قانونی حیثیت سے آگاہ کریں گے۔

     

     

    ریڈیو س نشر ہونے والے ابتدائی بیان میں اے بی ایس-سی بی این کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے نیٹ ورک کوبندکردیں گے۔

     

    بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘میں قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، یہ معاملہ فلپائن کے عوام کو اے بی ایس-سی بی این کی سروس سے محروم کرنے کی کوشش ہے’۔

     

    رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک کی جانب سے اپیل دائر کرنے کے 10 دن کے اندر کورونا وائرس کے باعث منیلا اور دیگر شہروں میں عائد پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں سماعت شروع ہوگی۔

     

    حکومتی وکیل نے دو دن قبل کہا تھا کہ کمپنی کو عبوری لائسنس دینے کا بھی کوئی قانونی جواز نہیں ہے جبکہ کانگریس سے لائسنس کی منظوری کا انتظار کیا جارہا تھا۔

    ایوان نمائندگان میں تقریر کرتے ہوئے کانگریس کے رکن ایرلین بروساس نے ان احکامات کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ یہ آزادی صحافت کو دبانے کا قدم ہے۔

     

    یونیورسٹی آف فلپائن میں صحافت کے پروفیسر ڈانیلو آراؤ کا کہنا تھا کہ این ڈی سی کے فیصلے سے صدر کے دفتر کے زیرکنٹرول ادارے کی آزادی آشکار ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بندش آزادی صحافت پر ایک حملہ ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہیے، آزادی صحافت کی حقیقی دشمن انتظامیہ کو آشکار کریں’۔

    نیشنل یونین آف جرنلسٹس آف فلپائن (این یو جے پی) نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘ہم اپنی برداری کے آزاد صحافیوں اور شہریوں سےمطالبہ کرتے ہیں کہ جو جمہوریت اورآزادی پر یقین رکھتے ہیں متحد ہوجائیں اور آزادی صجافت اور رائے کے اظہار کے لیے حکومت کے فیصلے کا مقابلہ کریں’۔

     

  • وفاقی کابینہ کرونا ریلیف فنڈ میں دے گی کتنی رقم؟ لاک ڈاؤن بارے کیا ہوئی مشاورت

    وفاقی کابینہ کرونا ریلیف فنڈ میں دے گی کتنی رقم؟ لاک ڈاؤن بارے کیا ہوئی مشاورت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

    وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں کورونا سے متاثرہ معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں

    کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیشرفت کاجائزہ لیا گیا جبکہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی، کمرشل بجلی کے کنکشنز میں رعایت پر بات ہوئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی سمیت ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی کرنسی نوٹوں پروارنش کوٹنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی، کابینہ کو عارضی طور پر وارنش کوٹنگ ختم کرنےکی سمری بھیجی گئی تھی جبکہ کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔ کابینہ نے بھارت سے 429 ضروری ادویات منگوانے کی تجویز مسترد کر دی

    وفاقی کابینہ نے لاک ڈاون کے معاملے پر آئندہ 2 روز میں حتمی فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کاروبا ر تو کھل جائیں گے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کرانا ہوگا،چاہتا ہوں لاک ڈاؤن جلدی ختم کریں تا ہم احتیاط کرنی ہو گی

    لاک ڈاؤن میں نرمی کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا

    وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کے تمام اراکین نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینےکااعلان کر دیا، تمام وفاقی وزرا ،مشیران اور معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے!

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ہمیں لاک ڈاؤن میں‌ نرمی کی طرف جانا ہو گا.

  • کرونا کے طبی عملے پر وار جاری، مزید 10 افراد بنے کرونا کا نشانہ

    کرونا کے طبی عملے پر وار جاری، مزید 10 افراد بنے کرونا کا نشانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کرونا کے خلاف فرنٹ جنگ پر لڑنے والے طبی عملے کے اراکین بھی کرونا کا نشانہ بن رہے ہیں

    وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مزید 10 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 519 تک جا پہنچی ہے۔

    طبی عملے میں سے کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 273 ڈاکٹرز،75 نرسز اور طبی عملے کے 171 ارکان شامل ہیں، ان میں سے ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 10 افراد کورونا سے جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ میڈیکل سے وابستہ 130 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،تمام زیر علاج افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 171 ارکان صحت یاب بھی ہوچکے،اس کے علاوہ 259 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ میں موجود ہیں۔

    دوسری جانب پمز اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،ڈاکٹر ثروت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں پمز میں ڈاکٹر ہوں، تین دن پہلے ایک ساتھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا،ایک ساتھی کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجھ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

    ڈاکٹر ثروت نے بتایا کہ آج صبح میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ایک ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر درخواست کی تھی کہ ایم سی ایچ وارڈ سیل کردیں،یہ انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص مینجمنٹ کی وجہ سے ہوا، ہمیں مجبوراً ڈیوٹی پر آنا پڑا اور دوسرے لوگ ہماری وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے

    قبل ازیں  پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں اب تک 51 نرسز کرونا کا شکار ہو چکی ہیں یہ تعداد کچھ زیادہ بھی ہے کیوں کہ کچھ نرسز سوشل پرابلمز کی وجہ سے اپنے آپ کو قرنطینہ کرکے اپنے نام ظاہر کرنےکےلیے تیارنہیں ۔

    پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق تمام نرسزکی حالت خطرے سےباہرہے۔کچھ کے علامات سوئیر ہیں لیکن انشاءاللہ بہت جلد وہ بھی صحت یاب ہوجائیں گے ۔تیرہ نرسزکاٹسٹ نیگیٹیو آچکےہیں اوراللہ کےفضل کرم سےوہ واپس اپنی ڈیوٹیزجائن کرچکے ہیں ۔ان میں سترفیصد 70%وہ نرسز ہیں جن کی ڈیوٹی کرونا مریضوں کے ساتھ نہیں تھی ۔ یعنی اب ہر مریض کو کرونا پازیٹیو کی طرح ڈیل کرنا ہوگا۔

    پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ تمام نرسز کو مکمل پروٹیکشن چاہئے ہوگا۔تمام کی سکریننگ فرض ہو چکی ہے کیوں کہ ہیلتھ ملازمین اس بیماری کی سپریڈ کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔اوراپنے فیملییز کے ساتھ ساتھ مریضوں اور سوسائٹی کے لئے ہم رسک بن رہے ہیں ۔باقی صو بوں کی طرح حکومت کو ہیلتھ ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ابھی تک کوئی الاؤنس وغیرہ یا کچھ بھی ملازمین کے لیے نہیں کیاگیا ۔صرف تسلیاں مل رہی ہیں۔اورموت پرپیکیج کااعلان کیاجاچکا ہے ۔

    پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ نرسنگ کمیونٹی کے حوصلے بلند ہیں اور ہمیشہ کی طرح اب بھی ملک و قوم کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار رہیں گے ۔مگراب حکومت کو ہیلتھ ملازمین کی بچاؤ اور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

  • کرونا عدالت بھی جا پہنچا، ہائیکورٹ کے ایک ملازم نے کتنے ملازمین کو کرونا دے دیا؟

    کرونا عدالت بھی جا پہنچا، ہائیکورٹ کے ایک ملازم نے کتنے ملازمین کو کرونا دے دیا؟

    کرونا عدالت بھی جا پہنچا، ہائیکورٹ کے ایک ملازم نے کتنے ملازمین کو کرونا دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ کے 7 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق ایک اہلکار میں تصدیق کے باعث دیگر کےٹیسٹ کرائے گئے،دیگر ٹیسٹ کرانے پر مزید 7اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،

    ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد مینگورہ بینچ کے متعلقہ برانچ سیل کر دی گئی ہے

    قبل ازیں گزشتہ روز سول جج حیدر آباد میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، لاہور میں بھی ضلع کچہری میں عدالتی عملہ کرونا کا شکار بنا، سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس کا سٹاف بھی کرونا کا شکار ہوا جس کے بعد چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا.

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، اموات اور مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں‌کرونا مریضوں کی تعداد 21 ہزار 501 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 486 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 8103، سندھ میں 7882، خیبر پختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1321، گلگت بلتستان میں 372، اسلام آباد میں 464 جبکہ آزاد کشمیر میں 71 کرونا مریض ہیں.

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 22 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 857 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 ہزار 782 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

  • کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹس پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا

    کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹس پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا

    کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹس پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں وہیں اس وائرس کے پھیلاو پر سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

    افریقی ملک تنزانیہ کے صدر جان ماگوفلی نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹس کے موثر ہونے پر ہی بڑا سوال اٹھا دیا ہے۔تنزانیہ نے یہ کٹس مریضوں کی تشخیص کے لیے درآمد کی تھیں لیکن انسانوں پر استعمال سے پہلے ہی کٹس کے کارگر نہ ہونے کا شبہ تھا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق صدر کے حکم پر ان کو کٹس کو آزمائشی طور پر جانوروں پر آزمایا گیا اور بکریوں کے نمونے لیے گئے۔

    حیران کن طور پر بکریوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔جس پر صدر ماگوفلی نے کٹس کو استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا۔تنزانیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ یہی کٹس اگر عام شہریوں پر استعمال کرتے تو صحت مند شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوجاتی۔ ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ دنیا سے ملنے والی امداد کی خاطر وہ اپنے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔ ہمارے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف پہلے ہی ایڈز جیسے مہلک مرض سے لڑائی میں مصروف ہیں۔

    تقریبا 6 کروڑو آبادی والے ملک تنزانیہ میں پہلے ہی کورونا وائرس اور اس کے پھیلاو کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ مطابق تنزانیہ کے صدر ماگوفلی نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوسرے ممالک سے ملنے والی ادویات کو استعمال نہ کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    تنزانیہ کے صدر نے کورونا وائرس کے خالد میڈاگاسکر میں جڑی بوٹیوں سے ہونے والے کو استعمال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دنیا بھر کے سائنس دان جڑی بوٹیوں کو مہلک وائرس کے علاج کے لیے غیر موثر قرار دے رہے ہیں وہیں میڈا گاسکر حکومت کی طرف سے دعوی کیا جارہا ہے کہ وہاں جڑی بوٹیوں سے کورونا وائرس کا کامیابی سے علاج جاری ہے۔بحریہ ہند میں واقع جزیرے میڈا گاسکر میں حالات نارمل ہورہے ہیں اور اسکولوں کو تعلیم کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یورپ اور امریکا کے مقابلے میں افریقی ممالک میں کورونا وائرس کا پھیلا نسبتا کم ہے

  • سندھ میں کرونا سے مزید کتنی ہوئیں اموات؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    سندھ میں کرونا سے مزید کتنی ہوئیں اموات؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 2250 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 189 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔ آج 42 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 1671 ہوگئی ہے۔

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 6370 ہے، 5139مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،736 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں495 مریض ہیں،82مریضوں کی حالت تشویش ناک،13وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ملیر میں 55،ضلع جنوبی میں 34 اور ضلع وسطی میں 70،شرقی میں 45، غربی میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیرپور میں21، کندھ کوٹ 12، لاڑکانہ میں 8، حیدرآباد میں 5، سکھر 3، بدین، سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد میں ایک ایک کیس سامنے آئے

    کرونا بحران میں بھی نیب نے کیا پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو طلب

  • کرونا کے بڑھتے کیسز، بلوچستان حکومت نے کس سے مانگی مدد؟

    کرونا کے بڑھتے کیسز، بلوچستان حکومت نے کس سے مانگی مدد؟

    کرونا کے بڑھتے کیسز، بلوچستان حکومت نے کس سے مانگی مدد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دو ہفتے سے کورونا کی مقامی طور پر منتقلی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں،

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں میں بلوچستان میں لوکل ٹرانسمیٹڈ کیسز کا تناسب 88فیصد ہے،بلوچستان میں ریکوری کی شرح پندرہ فیصد ہے،بلوچستان میں لاک ڈاون مزید دوہفتے رہے گا،اگلے دو ہفتے تک بلوچستان میں سخت لاک ڈاؤن کی کیفیت برقرار رہے گی،

    لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،خلا ف ورزی پر کارروائی ہو گی،بلوچستان میں 2پی سی آر مشینوں سے ٹیسٹنگ کی جا رہی تھی ،ہمارے پاس وینٹی لیٹرز کم ہیں این ڈی ایم کو مزید وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کی درخواست کی،

    لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ بیت السلام ٹرسٹ کے اشتراک سے مستحق افراد میں مفت روٹی کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے،کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے،عوام سے درخواست ہے کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت سے تعاون کریں

    بلوچستان میں اب تک 1321 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی،9312 کے ٹیسٹ منفی آئے،بلوچستان میں 2089افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے ،بلوچستان میں کورونا سے متاثرہونے والوں میں دوسرے نمبر پر15سے29سال کےنوجوان ہیں،

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کوروناسے متاثرہ 197افراد صحتیاب ہوچکےہیں،بلوچستان میں اب تک 30 سے 44 سال کی عمر کےافراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے،

    قبل ازیں بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید 19 مئی تک توسیع کر دی ہے،محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید دو ہفتوں کےلیے لاک ڈاؤن نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اب 19 مئی تک برقرار رہے گا۔

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 5 مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • اٹلی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ

    اٹلی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ

    اٹلی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی :حالات نارمل ہونے لگے ، عالمی وبا کورونا وائرس سے یورپ کے سب سے متاثرہ ملک اٹلی میں دو ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور معمولاتِ زندگی بحال ہونے لگ گئے ہیں۔

    اٹلی میں سیاحتی مقامات اور ٹرین پلیٹ فارمز پر ایک دم سے رش بڑھ گیا، بچے، بوڑھے اور جوان سبھی نے پارکس کا رخ کرلیا، کسی نے ورزش کی تو کسی نے دھوپ کے مزے لیے۔

    اطالوی حکام نے نو ہفتوں بعد سخت احکامات کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔حکومت کی جانب سے کم افراد کی صورت میں رشتہ داروں کو آپس میں ملنے کی اجازت دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ضروریات زندگی کی چیزوں کے لیے بھی گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

    اٹلی کے علاوہ جرمنی اور پرتگال میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور اسپین میں بھی حکومت نے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار422 جبکہ اس وائرس سے 36 لاکھ 46 ہزار8 سو71 افراد متاثر ہو چکے ہیں