Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ’’حالات مزید خراب ہوں گے!‘ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنی قوم کوباقاعدہ خط لکھ کرخبردارکردیا

    ’’حالات مزید خراب ہوں گے!‘ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنی قوم کوباقاعدہ خط لکھ کرخبردارکردیا

    لندن:’’حالات مزید خراب ہوں گے!‘ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنی قوم کوخبردارکردیا ،طلاعات کےمطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے حالات مزید خراب ہوں گے، جس کے بعد بہتری آئے گی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں ناول کورونا وائرس (کووِڈ 19) سے مصدقہ طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 17,089 پر پہنچ چکی ہے جبکہ ہفتے کے روز مزید 260 اموات کے ساتھ وہاں کووِڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 1,019 ہوگئی ہے۔کووِڈ 19 کے برطانوی متاثرین میں شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن بھی شامل ہیں جو آج کل تخلیے (سیلف آئسولیشن) میں ہیں۔

     

    ناول کورونا وائرس کی حالیہ عالمی وبا کے تناظر میں ناقص کارکردگی اور سست رفتار کارروائی کی بناء پر برطانوی حکومت کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے جس کا جواب بورس جانسن نے اپنے اس خط کے ذریعے دینے کی کوشش کی ہے۔بی بی سی نیوز کے مطابق، یہی خط برطانیہ میں تین کروڑ گھروں کو بھی بھیجا جائے گا جس پر اندازاً 58 لاکھ پاؤنڈ (ایک ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے) لاگت آئے گی۔

    ٹوئٹر پر اپنے خط میں برطانوی وزیراعظم نے عوام سے کہا ہے کہ سائنسی اور طبّی مشوروں میں جو کچھ انہیں بتایا جائے گا، ان کی حکومت اس پر عمل کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے گی۔

    دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے پچھلے ہفتے سے عوامی اجتماعات اور دو سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہے جبکہ بنیادی ضرورت سے ہٹ کر دوسری تمام اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں بھی بند کروا دی گئی ہیں۔

    اپنے خط میں بورس جانسن نے لکھا کہ ان کی حکومت درست انداز میں تیاریاں کررہی ہے اور ہم (برطانوی عوام) قوانین پر جتنا زیادہ عمل کریں گے، اتنی ہی کم جانیں ضائع ہوں گی اور زندگی بھی اتنی ہی جلد معمول پر واپس آجائے۔
    طبّی ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ آئندہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات، دونوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جس کے بعد پابندیوں اور سماجی فاصلوں جیسے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوں گے۔

  • حکومت کرونا وائرس کے مریضوں‌کی درست تعداد چھپا رہی ، فیصل ایدھی کا دعوٰی

    حکومت کرونا وائرس کے مریضوں‌کی درست تعداد چھپا رہی ، فیصل ایدھی کا دعوٰی

    حکومت کرونا مریضوں‌کی درست تعداد چھپا رہی ، فیصل ایدھی کا دعوٰی

    باغی ٹی وی :پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی صحیح تعداد چھپائی جارہی ہے. ملک میں کرونا ٹیسٹ کی اس پیمانے پر سکریننگ نہیں کی جارہی کہ ملک میں‌موجود حقیقی کرونا متاثرین کی تعداد معلوم ہو سکے، اگر سکریننگ صحیح طریقے سے ہو تو یہ تعداد بہت زیادہ ہو. دوسری بات یہ بھی ہے کہ حقیقی تعداد چھپائی بھی جارہی ہے.

    اسی طرح جو کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں ان کی تعداد بھی درست نہیں بتائی جا رہی ہے ، حکومت مرنے والوں کی تعداد چھپا رہی ہے اس کی دلیل فیصل ایدھی کے دعوے سے بھی ہوتی ہے. فیصل ایدھی نے اس سلسلے میں بتایا کہ پورے ملک میں‌کرونا مریضوں‌کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہےسندھ سمیت پورے ملک میں یہ اضافہ تیزی سے ہو رہا ہے ، اور پنجاب میں یہ تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے. ہم روزانہ چھ سے سات کرونا مریضوں‌کو دفن کر ہے ہیں.ان حالات میں یہ بات واضح‌ ہو جاتی ہے کہ حکومت کرونا کے مریضوں اور اس وجہ سے موت کا شکار ہونے والوں کی صحیح تعداد بھی چھپا رہی ہے. یوں اس سلسے میں‌ قوم اور میڈیا کو اصل حقیقت تک پہنچنے میں مشکلات حائل ہیں ،

    واضح‌ رہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1526 تک پہنچ گئی، پنجاب میں570، سندھ 481، خیبر پختونخوا میں 188 مریض ہو گئے، بلوچستان میں‌ 138، گلگت بلتستان میں‌ 116 اور آزاد کشمیر مکے 2 مریض‌ بھی شامل ہیں. عالمی وبا سے پچیس مریض مکمل صحت یاب اور 13 جاں بحق ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں 182 قرنطینہ سنٹر قائم کئے گئے ہیں، تھائی لینڈ میں پھنسے 170 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
    وائرس سے اب تک28 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں، کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ 14 اور لاہور میں ایک مریض صحتیاب ہوا، معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ہرکسی نے ٹیسٹ کرانا شروع کر دیا تو وہ لوگ رہ جائیں گے جن کو زیادہ ضرورت ہے۔

  • کورونا نے پاکستان میں ایک اور مریض کی جان لے لی،جاں بحق افراد کی تعداد 13 ، متاثرین کی تعداد 1542سے تجاوزکرگئی

    کورونا نے پاکستان میں ایک اور مریض کی جان لے لی،جاں بحق افراد کی تعداد 13 ، متاثرین کی تعداد 1542سے تجاوزکرگئی

    اسلام آباد :کورونا نے پاکستان میں ایک اور مریض کی جان لے لی،جاں بحق افراد کی تعداد 13 ، متاثرین کی تعداد 1542سے تجاوزکرگئی،ادھرحکومتی ذرائع کےمطابق ملک بھرمیں نئے کیسز سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق ملک بھر میں گزشتہ روز رات 12 بجے تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1496 تھی لیکن ملک کے مختلف حصوں میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ تعداد 1542 تک پہنچ گئی ہے۔ہفتے کے روز پاکستان میں کورونا وائرس کے 123 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سندھ میں 29، اسلام آباد میں 12، گلگت میں 8، پنجاب میں 67 اور بلوچستان میں 7 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    ادھر ذرائع کےمطابق پاکستان مین‌کرونا وائرس آج بروز اتوار اب تک ملک بھر سے 46 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 12 کیسز سندھ سے، 8 خیبر پختونخوا سے، 4 آزاد کشمیر سے، 5 گلگت بلتستان سے اور 4 اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پنجاب سے بھی 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال گئے ہیں۔سید ظہر الاسلام نے بتایا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کےساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا ہے کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نےکورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔کے پی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بھی صوبے میں 8 نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔

    چند روز قبل لوئر دیر کے علاقے مدینہ آباد زیارت تالاش گاؤں کی خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے زیارت تالاش گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    ایبٹ آباد میں ہونے والی ہلاکت کے بعد کے پی میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں بھی 5 افراد وبا کے باعث جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، بلوچستان، سندھ اور گلگت میں بھی ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔

    پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 5 کا پنجاب سے ہے جب کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی 2، 2 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

    پنجاب

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 570 ہو گئی ہے جس کی وزارت صحت پنجاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کر دی ہے۔صوبائی وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے باعث اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    سندھ

    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں بھی 12 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 481 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک 14 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ اب تک سندھ میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

    اسلام آباد

    سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اب تک 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    بلوچستان

    بلوچستان میں گزشتہ روز 7 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق اب تک 2 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض انتقال کر چکا ہے اور 135 مریض زیر علاج ہیں۔

    گلگت بلتستان

    گلگت بلتستان میں بھی 111 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔انفارمیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 78 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ 70 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔

    گلگت میں بدھ کے روز 2 مریض صحت یاب ہوئے تھے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

    خیبرپختونخوا

    خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں آج ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی ہے تاہم وزارت صحت کے پی نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں خاتون کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

    خاتون کے انتقال کے بعد پورے تالاش زیارت گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔صوبے میں مزید 8 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔ادھر کے پی محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر میں بھی آج 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

  • پنجاب میں کتنے ہوئے کرونا کے مریض اور کتنے ہوئے موت کا شکار ، اعداد و شمار جاری

    پنجاب میں کتنے ہوئے کرونا کے مریض اور کتنے ہوئے موت کا شکار ، اعداد و شمار جاری

    پنجاب میں کتنے ہوئے کرونا کے مریض اور کتنے ہوئے موت کا شکار ، اعداد و شمار جاری

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 570 کنفرم مریض ہیں۔کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہوگئی ، 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔

    ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 79 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 23 لاہورمیں 119 افراد ،گجرات میں 52، گوجرانوالہ 11، جہلم 21 اور راولپنڈی میں 19 ،ملتان شہر میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 مریض ،اٹک ایک اور بہاولنگر میں 2، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی یتمننکانہ صاحب میں 2، خوشاب میں ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔
    انہوں نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی ہے سب کی بھلائی

  • کورونا سے بچاؤ کے لیے  پولیس اہلکار نے اپنایا انوکھا انداز

    کورونا سے بچاؤ کے لیے پولیس اہلکار نے اپنایا انوکھا انداز

    کورونا سے بچاؤ کے لیے پولیس اہلکار نے اپنایا انوکھا انداز

    باغی ٹی وی :بھارتی پولیس نے لوگوں کو کرونا وائرس سے ڈرانے کےلیے انوکھا انداز اپنانا شروع کردیا . اسی طرح ایک پولیس کا اہلکار اپنے سر پر کورونا وائرس کی شکل جیسا ماسک پہن کر جگہ جگہ جار کر لوگوں کو گھر میں رہنے اور باہر نہ نکلنے کی ہدایت کرتا پھرتا ہے ، اسی طرح ایسی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں جب سے دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کورونا سے بچاؤ مہم میں الگ الگ انداز اپنا رہے ہیں. اسطرح کبھی ترغیب دے کر اور کبھی لوگوں کو سرزنش کر کے اور کبھی سزا دے کر ہر طرح سے اس مہلک مرض سے بچنے کی تلقین کی جارہی ہے.


    .
    واضح‌رہےکہ بھارت میں اب تک 918 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور اب تک 19 افراد وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے ہیں۔

    وضح‌رہےکہ سوا ارب سے زائد آبادی کے حامل ملک بھارت میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو رپورٹ ہوا تھا لیکن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔واضح‌رہے کہ بھارت میں مشہور گرو بلدیو سنگھ کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں اور ان سے مبینہ طور پر وائرس کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد کو قرنطینہ کردیا گیا۔اس طرح بھارت میں‌ اموات 20 کے قریب ہو گئی ہیںِ

    70سال سکھ گرو بلدیو سنگھ یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اٹلی اور جرمنی کا دورہ کر کے واپس لوٹے تھے اور وہاں سے واپس لوٹنے کے بعد انہوں نے پنجاب میں درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں افراد کو تبلیغ کی۔مقامی ڈپٹی کمشنر ونے ببلانی نے کہا کہ گرو سے رابطے میں رہنے والے 19افراد کا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ مزید 200 لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں

  • کرونا خطرناک ترین وائرس، مریض نے انسان کو کاٹا تو اس کی ہوئی موت

    کرونا خطرناک ترین وائرس، مریض نے انسان کو کاٹا تو اس کی ہوئی موت

    کرونا خطرناک ترین وائرس، مریض نے انسان کو کاٹا تو اس کی ہوئی موت

    باغی ٹی وی: سری لنکا سے لوٹنے والے کوروناوائرس کے مریض کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں اس کے گھر میں الگ رکھا گیا یہ مریض برہنہ ہوکر باہر بھاگا اور پڑوس میں رہنے والی 80 سالہ خاتون کو بری طرح کاٹ لیا۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہفتے کو بتایا کہ خاتون کو جمعے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کے گلے پر کاٹنے کے نشان تھے اور ہفتے کو اس کی موت ہوگئی۔ نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے۔پلانی سوامی نے ہفتے کو وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ لاک ڈاؤن کا معاشی اثر سنگین ہونے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے مرکز سے 9 ہزار کروڑ روپے کی گرانٹ مانگی ہے.

    پلانی سوامی نے مودی کو لکھے خط میں کہا کہ تملناڈو حکومت سمیت کئی ریاستوں نے راحت پیکجوں کا اعلان کیا ہے جنہیں وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا سے مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اور راحت قدموں کی ضرورت ہوگی اور اسی کے مطابق صحت کے انفراسٹرکچر اور طبی سامان کے لئے اخراجات کی ضرورت ہوگی.

    واضح‌رہے کہ بھارت میں مشہور گرو بلدیو سنگھ کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں اور ان سے مبینہ طور پر وائرس کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد کو قرنطینہ کردیا گیا۔اس طرح بھارت میں‌ اموات 20 کے قریب ہو گئی ہیںِ

    70سال سکھ گرو بلدیو سنگھ یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اٹلی اور جرمنی کا دورہ کر کے واپس لوٹے تھے اور وہاں سے واپس لوٹنے کے بعد انہوں نے پنجاب میں درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں افراد کو تبلیغ کی۔مقامی ڈپٹی کمشنر ونے ببلانی نے کہا کہ گرو سے رابطے میں رہنے والے 19افراد کا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ مزید 200 لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں

  • پنجاب سمیت ملک بھر میں‌ کرونا کے نئے مریضوں  میں اضافہ

    پنجاب سمیت ملک بھر میں‌ کرونا کے نئے مریضوں میں اضافہ

    پنجاب سمیت ملک بھر میں‌ کرونا کے نئے مریضوں میں اضافہ

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1526 تک پہنچ گئی، پنجاب میں 558، سندھ 481، خیبر پختونخوا میں 188 مریض ہو گئے، بلوچستان میں‌ 138، گلگت بلتستان میں‌ 116 اور آزاد کشمیر مکے 2 مریض‌ بھی شامل ہیں. عالمی وبا سے پچیس مریض مکمل صحت یاب اور 13 جاں بحق ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں 182 قرنطینہ سنٹر قائم کئے گئے ہیں، تھائی لینڈ میں پھنسے 170 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

    ملک میں کرونا کے مریض بڑھنے لگے، حکومت کی جانب سے اقدامات مزید تیز ہو گئے۔ وائرس سے اب تک 25 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں، کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ 14 اور لاہور میں ایک مریض صحتیاب ہوا، معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ہرکسی نے ٹیسٹ کرانا شروع کر دیا تو وہ لوگ رہ جائیں گے جن کو زیادہ ضرورت ہے۔

    پنجاب حکومت نے بھی پچیس لاکھ خاندانوں کو چار ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلا ن کیا ہے۔ کرونا سے لڑنے والے طبی عملے کو بھی ایک تنخواہ اضافی ملے گی

    پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 5 کا پنجاب سے ہے جب کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی 2، 2 افراد صحت مند ہو چکے ہیں.

    قبل ازیں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کردیئے گئے اورروزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیں گے۔جس کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں اورخاص طورپر دیہاڑی دار طبقہ اورمزدور بھائی اس کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ہمیں ان کی مشکلات کا بھر پور احساس ہے،ہم ان کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت پنجاب ان کے ساتھ ہے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں 10ارب روپے کی لاگت سے 25 لاکھ گھرانوں کو چار ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔یہ امدادی رقم وفاقی حکومت کے دیگر پیکیج کے علاوہ ہوگی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ڈاکٹراور ہیلتھ پروفیشنل ہیروہیں۔ہم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم ڈاکٹرزاورہیلتھ پروفشنلزجوکورونا وارڈز میں کام کررہے ہیں ان کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطورپر سپیشل الاؤنس دیں گے۔ یہ ان کی خدمات کا معاوضہ نہیں بلکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔پنجاب حکومت کورونا کے خلاف مہم میں کام کرنے والے ملازمین،ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنل کے جاں بحق ہونے پر شہداء پیکیج دے گی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ401کے تحت پنجاب کی جیلوں میں کورونا وباء کی روک تھا م کیلئے قیدیوں کی90روز کیلئے سزا معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں تقریباً3100 قیدی مستفید ہوں گے۔اس فیصلے کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگااور انڈرٹرائل قیدیوں کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں اوروہ جلد وفاقی حکومت کو پیش کردی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آج سے امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ العمل ہوچکا ہے جس سے انتظامیہ اورمحکمہ صحت کے حکام کو کورونا کنٹرول کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر عملدر آمد میں سہولت ہوگی اور قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

  • ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات

    ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات

    کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے۔

    باغی ٹی و ی :خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع، پنجاب کے 34 اضلاع، سندھ کے 29 اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے 9، گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع اور آزاد کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد557ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس کے 5افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں،متاثرہ افراد کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1495 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنتڑول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 557 مریض ہیں،سندھ میں 469، خیبر پختونخونواہ میں 188 ،اسلام آباد میں 39، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 2 ،گلگت بلتستان میں 107 مریض ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 12 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،25 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے.

    قبل ازیں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کردیئے گئے اورروزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیں گے۔جس کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

  • جومودی جی کی نہیں مانتا اسے گولی ماردی جائے ، بی جے پی ممبراسمبلی کا پولیس سے مطالبہ

    جومودی جی کی نہیں مانتا اسے گولی ماردی جائے ، بی جے پی ممبراسمبلی کا پولیس سے مطالبہ

    غازی آباد :جومودی جی کی نہیں مانتا اسے گولی ماردی جائے ، بی جے پی ممبراسمبلی کا پولیس سے مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق اترپردیش غازی آباد سے بی جے پی رکن اسمبلی نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ اُن لوگوں کو گولی مار دے جو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 21 دن کے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے پائے جائیں۔

    رپورٹس کے مطابق نند کشور گرجر نے خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے والے ہر پولیس والے کو 5100 روپئے کا نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ’’غدارِ وطن‘‘ قرار دیتے ہوئے گرجر نے کہاکہ ’’پولیس کو ان کے پاؤں توڑ دینے چاہئں ، اگر وہ احکامات پر عمل نہیں کرتے ہیں تو پولیس کو ان کے پاؤں میں گولی مار دینی چاہئے۔

    گرجر نے کہاکہ مسجد میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں سے پولیس کو سختی سے نمٹنا چاہئے اور اگر ضروری ہو تو انھیں گولی مار دینی چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ ’یہ میری جانکاری میں آیا ہے کہ مسلمان مسجدوں میں اکٹھا ہوتے ہیں … پولیس کو ان سے سختی سے نمٹنا چاہئے۔رکن اسمبلی نے ایودھیا میں ہونے والے رام نومی کی تقریب کا ذکر نہیں کیا، جس میں وزیراعظم مودی کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے حصہ لیا تھا۔

    گرجر نے یہ بھی کہاکہ وہ اس کے لئے ہر پولیس ملازم کو 5100 روپئے کا انعام دیں گے اور حکومت سے ان کی سفارش بھی کریں گے۔ المیہ یہ ہے کہ گرجر نے ڈسمبر 2019 ء میں اپنی ہی بی جے پی حکومت کے خلاف اترپردیش اسمبلی میں دھرنا دیا تھا اور غازی آباد پولیس انتظامیہ پر استحصال کا الزام لگایا تھا۔ وہیں، کچھ ہفتے پہلے گرجر نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس گاؤ شالاؤں اور رام راجیہ والے مقامات پر داخل نہیں ہوپائے گا

  • ایمرا نے وفاقی اورپنجاب حکومت کیطرف سے کرونا سے بچاوکےلیے  اقدامات کو لالی پپ قرار دیکر مسترد کردیا

    ایمرا نے وفاقی اورپنجاب حکومت کیطرف سے کرونا سے بچاوکےلیے اقدامات کو لالی پپ قرار دیکر مسترد کردیا

    لاہور :ایمرا نے وفاقی اورپنجاب حکومت کیطرف سے کرونا سے بچاوکےلیے اقدامات کو لالی پپ قرار دیکر مسترد کردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا باڈی نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی جانب سے کورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے صحافیوں ورکرز کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو لالی پپ قرار دیکر مسترد کردیا ہے

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا باڈی نےحکومتی دعووں کو پاکستان بھر کے صحافتی ورکرز اور او ایس آرز کے حوالے سے کورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے پر حکومتی پروگرامز کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا باڈی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان، لاہور، پنجاب اور پاکستان بھر کے صحافیوں کو مکمل انصاف اور سہولیات دینے میں ناکام ہوچکی ہے حکومت پاکستان کورنا وائرس جیسی خطرناک موذی وائرس آگاہی دینے والے اور سارا دن اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے صحافتی ورکرز اور ان کی فیملیز کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا باڈی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے صحافتی ورکرز بے روز گار ہورہے ہیں اور صحافتی ادارے بند ہورہے ہیں صحافتی ورکرز کو کئی ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور بقایا جات کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے اور حکومت پاکستان خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا انڈسٹری کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوئی ہے جس میں صحافتی ورکرز اور اداروں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور صحافتی ورکرز کو سوائے تسلی اور جھوٹے وعدوں کے سوائے کچھ نہیں ملا ہے

    صحافتی ورکرز اس وقت حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کی بے رخی اور جھوٹوں وعدوں کی وجہ سے غربت سے نچلی سطح پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور صحافتی ورکرز اور میڈیا انڈسٹری حکومت پاکستان کی غلط پالیسیوں، اور غلط حکمت عملی کے باعث پاکستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر دوسرے ہائے زندگی شعبہ جات کی طرح تباہی کے دہانے پر آکھڑی ہوئی ہے ایمرا باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب میڈیا انڈسٹری اور صحافتی ورکرز کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کرتی ہے ہم ان کی تقریبات کا بائیکاٹ بھی کرے گے اور آئندہ ان کی پریس کانفرنس سے لوگو بھی اٹھائے جائے گے