Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ،شہبازشریف کرونا نہیں کسی اورمقصد کے تحت آئے ، اصل ایجنڈے سے پردہ اٹھا دیا گیا

    اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ،شہبازشریف کرونا نہیں کسی اورمقصد کے تحت آئے ، اصل ایجنڈے سے پردہ اٹھا دیا گیا

    لاہور:اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ، رضوان رضی نے شہبازشریف کی پاکستان واپسی کے اصل ایجنڈے سے پردہ اٹھا دیا ،اطلاعات کےمطابق معروف صحافی رضوان رضی نے اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کی پاکستان آمد کے بارے میں وہ ہوش ربا انکشاف کردیا کہ جس سے ن لیگ کے درودیوارہل سکتے ہیں

     

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی رضوان رضی جوکہ ن لیگ کے ایک جزباتی اورنظریاتی ورکرکے طورپرجانے جاتے ہیں اوریہی وجہ ہےکہ رضوان رضی ہمیشہ میاں برادران کی محبت میں وہ کچھ لکھ دیتے ہیں کہ پڑھنے والا بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتا اورن لیگی یہ بیان بڑے دعوے سے کرتےہیں کہ رضوان رضی سچ بولتے ہیں اورحق بات کرتے ہیں

    معروف صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے آج کے اہم اورتازہ بیان میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کرونا وائرس کا سن کرپاکستان نہیں آئے بلکہ میاں صاحب تو پاکستان میں سیاسی ماحول کوگرمانے کےلیے تشریف لائے ہیں‌

    رضوان رضی نے ہمیشہ کی طرح بہت با معنی اورخوبصورت ٹویٹ کرکے میاں شہاز شریف کے اس بیان کی نفی کردی کہ وہ کرونا وائرس کے پاکستان میں سرایت کرجانے کی وجہ سے عوام کی خیرخواہی کے لے ائے ہیں ،

    رضوان رضی نے اپنی ٹویٹ میں اصل حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اصل میں میاں شہباز شریف اس لیے پاکستان آئے ہیں کیونکہ ن لیگ کو اس بات کا ڈر تھا کہ شاہد خاقان عباسی ، مریم نواز شریف اوراحسن اقبال آج کل پھر سیاست کے میدان میں متحرک ہو گئے ہیں اوران کی موجودگی میں میاں صاحب ڈلیورنہیں کرپائیں گے

    رضوان رضی کے مطابق شہباز شریف نے اس بات پرنوازشریف کی تجویز قبول کی کہ جب وہ پاکستان جائیں گے توپھرشاہد خاقان عباسی ،مریم نوازشریف اوراحسن اقبال کو چپ کرنا ہوگا اورمیاں شہباز شریف کی سیاسی اتباع کرنا ہوگی

    رضوان رضی کا کہنا ہےکہ چونکہ ان تینوں ن لیگیوں کے بولنے سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہورہی تھیں اوراس کے ساتھ ساتھ یہ تینوں لیڈرن لیگ کے ورکروں میں مقبول ہورہے تھے ، اس لیے میاں شہبازشریف نے واپسی اس بات سے مشروط کی کہ جب وہ پاکستان جائیں گے توپھرشاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال وہی کچھ کریں گے جس کا حکم شہباز شریف دیں گے ، وہ اپنی سیاست نہیں چمکائیں گے

  • کرونا وائرس، لاک ڈاؤن،اب ملے گا غریبوں کو راشن گھر کی دہلیز پر ،وہ بھی مفت،وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن،اب ملے گا غریبوں کو راشن گھر کی دہلیز پر ،وہ بھی مفت،وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن،اب ملے گا غریبوں کو راشن گھر کی دہلیز پر ،وہ بھی مفت،وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس کے باعث بے روزگار اورمستحق افرادکے گھروں تک راشن پہنچانے کا پروگرام بنا لیا،وزیراعظم عمران خان مفت راشن پیکچ کا باقاعدہ اجراء کریں گے

    ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت مزدوروں، ڈیلی ویجرز کو راشن دینے پر کام ہو رہا ہے،آیندہ ہفتے کے دوران اس پیکج کو حتمی شکل دے دی جائے گی، ڈیٹا انٹری کے لیے پورٹل تیار کرنے کی تجویز پر بھی کام ہو رہا ہے،منصوبے پر وزیراعظم کے احکامات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،منصوبے میں ڈیلی ویجز ،مزدوروں کو ترجیح دی جائے گی،

    ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کا مزید کہنا تھا کہ مزدور،قلی,ڈیلی ویجرز کا کام متاثر ہوا ہے انہیں گھر کی دہلیز پر راشن دیاجائےگا،یوٹیلیٹی اسٹورز سے ماہانہ تین ہزار کا راشن فراہم کیا جائے گا، وزیراعظم کی طرف سے 50 ارب کے پیکج کا فنڈ اس میں استعمال ہو گا، مفت راشن کے لیے حکومتی سطح پر تیار کردہ ڈیٹا سے مدد لی جائے گی،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 1495 مریض ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، بازاربند کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا جس میں نہ صرف شہریوں کو نقد رقوم دی جائے گی بلکہ گھروں میں راشن بھی پہنچایا جائے گا، صوبائی حکومتوں نے بھی ڈیلی ویجز اور بے روزگار افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے اور امداد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

  • سروسز ہسپتال کے سرکاری کوارٹرز میں بھی کورونا پہنچ گیا  ،ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سامنے آگئی

    سروسز ہسپتال کے سرکاری کوارٹرز میں بھی کورونا پہنچ گیا ،ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سامنے آگئی

    لاہور. سروسز ہسپتال کے سرکاری کوارٹرز میں بھی کورونا پہنچ گیا،سروسزہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق سروسز ہسپتال انتظامیہ کی کورونا کے حوالے سے غفلت سامنے آگئی،ادھر سروسز ہسپتال کے سرکاری کوارٹرز میں بھی کورونا پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کےمطابق سروسز ہسپتال کے سرکاری کوارٹر ای 6 کے دو رہائشیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سروسزہسپتال انتظامیہ نے دونوں مریضوں اور اس کے اہل خانہ کو قطرینہ میں نہیں رکھا. کورونا ایس او پی کے مطابق مریضوں کو داخل کرنا اور اہل خانہ کو قرنطیہ میں رکھنا ضروری ہے

    ذرائع کے مطابق اصل کہانی یہ ہےکہ ای 6 کا رہائشی خرم ہسپتال کے ایم ایس کا پی اے ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال سے کرونا کے مشتبہ 7 مریض بھاگ گئےجن میں 22 سالہ حیدر، 21 سالہ صباء، 27 سالہ شہباز شامل، 29 سالہ کائنات، 17 سالہ صہیب، 36 سال محمد شفیق،19 سالہ ثاقب شامل ہیں

    یہ بھی پتہ چلا ہےکہ یہ مریض کورونا کی علامات سے آئے جس کے بعد ان کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیجے گئے، اس کےبعد پتہ چلا کہ ایک گھنٹے بعد فرار ہوگئے

    ذرائع کے مطابق دوسری طرف ایم ایس سروسز ہسپتال کا کہنا ہےکہ ہسپتال کی کالونی سے دو مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی. مریضوں کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں بھی نہیں رکھا. ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہےکہ 7 مشتبہ مریضوں کے بھاگ جانے کی اطلاع پولیس کو کردی ہے. ر

    ادھر ذرائع کے مطابق لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں سہولتوں کا فقدان. کورونا وائرس کے کنفرم مریض میاں بیوی بھاگ کر سروسز ہسپتال پہنچ گئے.

    جیسے جیسے کرونا وائرس کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں ویسے ویسے ہسپتالوں میں سہولیات نہیں بڑھائی جارہیں. جس کی وجہ سے مریضوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے.

    جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہےکہ شیخ زید ہسپتال لاہور میں کورونا کے کنفرم مریض داخل تھے مگر سہولیات کی عدم فراہمی پر وہ ہسپتال سے غائب ہوئے اور سروسز ہسپتال پہنچ گئے. دونوں کنفرم مریض میاں بیوی ہیں. دونوں مریضوں کی عمر 30 سال ہے.

    دونوں کنفرم مریضوں کے ٹیسٹ سرکاری لیب سے مثبت آئے ہیں. سروسز ہسپتال کے ایم ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ دونوں کنفرم مریضوں کو فوری آئسولیشین سنٹر میں منتقل کردیا ہے کیونکہ کورونا کے مریضوں کا کہنا ہے سروسز ہسپتال میں علاج کرانا چاہتے ہیں

  • چین کو دوسرے ممالک سے بھی وینٹی لیٹرز کے آرڈ تھے لیکن اس نے پاکستان کو کیوں دیئے؟ قریشی نے بتا دیا

    چین کو دوسرے ممالک سے بھی وینٹی لیٹرز کے آرڈ تھے لیکن اس نے پاکستان کو کیوں دیئے؟ قریشی نے بتا دیا

    چین کو دوسرے ممالک سے بھی وینٹی لیٹرز کے آرڈ تھے لیکن اس نے پاکستان کو کیوں دیئے؟ قریشی نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے چین ضرورت کے مطابق پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے، چین صحت کے عملے کو محفوظ رکھنے، ٹیسٹ کٹس اور وینٹی لیٹرز فراہم کر رہا ہے، چین کو دوسرے ممالک سے بھی وینٹی لیٹرز کے آرڈرز ہیں لیکن وہ ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کو وینٹی لیٹرز فراہم کر رہا ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جسطرح پاکستان نے مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا تھا، اسی طرح اب چین بھی کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہا ہے، چین نے آج بھی طبی عملہ اور دوسرا سامان پاکستان بھیجا ہے۔ ووہان میں پاکستانی طلبہ ذہنی طور پر مطمئن ہیں اور وہ اپنا کام جاری رکھنا چاہتے ہیں، کئی ممالک نے اپنی فلائٹس اور ایئر پورٹس بند کر دیئے ہیں جس کے باعث پاکستان کو دیگر ممالک سے اپنے شہریوں کو واپس لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چین سے پاکستانی طلبہ کو واپس نہ لانے پر حکومت پر کڑی تنقید کی گئی لیکن آج لوگ فیصلے کی تائید کر رہے ہیں، اب بھی حکومت صورتحال کو دیکھ کر فیصلے کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ متوازن ماحول رکھا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کی مزید اضافہ نہ ہو.

    قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کی طرف سے بھجوائے گئے امدادی سامان کواسلام آباد ایئر پورٹ پر وصول کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے 8 رکنی چینی طبی ماہرین کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ چینی طبی ماہرین کی معاونت سے کورونا کے خلاف نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی اور اس وبا سے نمٹنے کیلئے ہماری استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ چین کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی بھرپور معاونت کر رہا ہے ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں پاکستان اور چین کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے قریبی اشتراک عمل اور تعاون جاری رکھیں گے۔ چین نے ایک بارپھر ثابت کر دیا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجودہ وبائی چیلنج کے پیش نظر مسافروں کی سکینگ کیلئے لگائے گئے سسٹم اور ائیر پورٹ پر قائم ہیلتھ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر خارجہ نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے مسافروں کی ہیلتھ سکینگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا اور موجودہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر قائم کیے گئے آیسولیشن روم کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    قبل ازیں چینی سفیر یاؤجنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر دور میں چاہے وہ روشن ہو یا مشکل ساتھ دیا ہے۔ چین پاکستان کی کرونا کے خلاف جنگ میں بھرپور مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔

    قبل ازیں کرونا پر قابو پانے کے لئے چین سے طبی ماہرین کی ٹیم اور امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا۔ پاکستان میں چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کو رونا کے خلاف میں چین نے بروقت مدد ہمیں پہنچائی۔ آج آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس شامل ہیں اس کے علاوہ بیس لاکھ سے زائد ماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں۔ خصوصی پرواز میں217 وینٹی لیٹرز اور 50ہزار میڈیکل دستانے بھی شامل ہیں۔ علی بابا فاونڈیشن اور جیک ما فاونڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 5 لاکھ حفاظتی ماسک پاکستان کو دیئے جا چکے ہیں۔ چین نے درہ خنجراب کے ذریعے دو ٹن ماسک، ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، طبی حفاظتی لباس بھی پاکستان کے حوالے کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے

    کرونا وائرس، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی پاکستان ،کس نے کیا استقبال ؟

  • اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 919 افراد ہلاک، دنیا میں ہلاکتیں30 ہزارکےقریب،ساڑھے 6 لاکھ متاثر

    اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 919 افراد ہلاک، دنیا میں ہلاکتیں30 ہزارکےقریب،ساڑھے 6 لاکھ متاثر

    اسلام آباد :اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 919 افراد ہلاک، دنیا میں ہلاکتیں30 ہزارکےقریب،ساڑھے 6 لاکھ متاثر،باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا تیزی سے سلسلہ جاری ہے،اورآخری اطلاعات تک دنیا بھرمیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29945 جبکہ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار118 ہوچکی ہے

    ذرائع کےمطابق اٹلی میں صرف ایک روز میں 919 افراد موت کی نیند سوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس 199ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے 29945 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 6 لاکھ 45 ہزار118 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 39 ہزار 545 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

    اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1937 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 919 افراد ہلاک ہوگئے جو وبا پھیلنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 10ہزار 23 اموات ہوچکی ہیں۔

    باقی دنیا کی جان کس قدر خطرے میں ہے کتنے لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اورکتنے موت وحیات کی کشمکش میں ہیں نیچے دئے گئے گراف سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے

  • ایک اور امریکی سینٹر میں کرونا کی تشخیص، ویکیسن کی تیاری کے قریب پہنچ چکے، ٹرمپ کا دعوی

    ایک اور امریکی سینٹر میں کرونا کی تشخیص، ویکیسن کی تیاری کے قریب پہنچ چکے، ٹرمپ کا دعوی

    ایک اور امریکی سینٹر میں کرونا کی تشخیص، ویکیسن کی تیاری کے قریب پہنچ چکے، ٹرمپ کا دعوی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، ایک اور امریکی سینیٹر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    امریکی سینیٹر مائیک کیلی کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، مائیک کیلی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ سینیٹر مائیک کیلی کا کہنا ہے اس ہفتہ کے آغاز میں جب میں نے ہلکے فلو کی جیسی علامات کا ٹیسٹ کروایا تو میں نے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیا۔ ڈاکٹر نے مجھے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی، میں نے ٹیسٹ کروایا تو کرونا کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد میں نے خود کو سیلف قرنطینہ کرلیا ہے اور بالکل ٹھیک ہونے تک گھر سے ہی کام کروں گا۔

    امریکہ میں اس سے قبل ایوان نمائندگان کے تین اراکین ماریو ڈیاز بلرٹ، بین ایم سی ایڈمز اور جوئے کنگھم اور سینیٹر ریڈ پال بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

    قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں طبی و حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے فیصلے کر رہا ہوں، ڈیفنس پروڈکشن آرڈر کے تحت وینٹی لیٹرز بنانے کی ہدایت کی ہے۔ بحران کے خاتمےکے لیے تمام اختیارات استعمال کروں گا۔

    امریکی صدر نے ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے پیٹر نوارو کو مشیر مقرر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز بنانے والی تمام بڑی کمپنیوں کو متحرک کر رہے ہیں۔ ریلیف بل کے 2.2 کھرب ڈالرز برابری کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے، تاریخی بل منظور کرنے پر تمام اراکین کا شکر گزار ہوں۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایپل، ٹاسک فورس کے تعاون سے نئی ایپ تیار کر رہا ہے، ایپ کرونا ٹیسٹنگ میں مددگار ثابت ہوگی۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار لوگوں کے کرونا کے ٹیسٹ کر رہے ہیں، امریکاا س وبا کا بہادری سے مقابلہ کر رہا ہے، کرونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے۔

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے مجھ سے وینٹی لیٹرز مانگے ہیں۔ جاپان، اٹلی، اسپین سمیت دیگر ممالک بھی مدد مانگ رہے ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح امریکیوں کی مدد کرنا ہے۔ خواہش ہے کہ پورے ملک کو جلد از جلد کھولا جائے۔ چین کے صدر کے ساتھ ویکسین کی تیاری پر بات ہوئی، کرونا کی ویکسین تیار کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ شہری اندرون ملک سفر سے گریز کریں، لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی سے نئے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ ملیریا کی دوائی پر تجربات جاری ہیں، اگر کوئی دوا کام کرتی ہے تو زبردست ورنہ کچھ اور آزمائیں گے،

    قبل ازیں امریکا میں کورونا وائرس کے کیس ایک لاکھ سے زائدہونے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امدادی کاموں کے لیے ریٹائر فوجیوں کوطلب کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ،ٹرمپ کے احکامات ملنے کے بعد پینٹاگون نے غورشروع کردیا ہے کہ کتنے سابق فوجی دستیاب ہیں اوران کو بلایا جا سکتا ہے

    کرونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،رواں ہفتے امریکا میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے 32 لاکھ 28 ہزار تین سو لوگوں نے لیبر ڈپارٹمنٹ میں اپنی درخواستیں جمع کروائی ہیں.

    امریکا نے خراب ہوتی صورت حال کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنی افواج کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ یہ پابندی 60 روز کے لیے لگائی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کہ دنیا میں موجود فوجی 60 روز کے لیے موجودہ مقامات پر رہیں گے اس پابندی کا اطلاق 90 ہزار امریکی فوجیوں پر ہوگا، دنیا بھر میں موجود امریکی فوجیوں کی واپسی بھی مؤخر کر دی گئی ہے

    واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، امریکا میں کرونا سے ہلاکتیں 15 سو سے زائد ہوچکی ہیں۔

  • بھارت میں کرونا نے حملے تیز کردیئے ، کورونا وائرس سے گرو بلدیو کی موت، 15ہزار سے زائد میں کرونا وائرس کا خدشہ

    بھارت میں کرونا نے حملے تیز کردیئے ، کورونا وائرس سے گرو بلدیو کی موت، 15ہزار سے زائد میں کرونا وائرس کا خدشہ

    نئی دہلی :بھارت میں کرونا نے حملے تیز کردیئے ، کورونا وائرس سے گرو بلدیو کی موت، 15ہزار متاثر ہونے کا اندیشہ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں مشہور گرو بلدیو سنگھ کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں اور ان سے مبینہ طور پر وائرس کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد کو قرنطینہ کردیا گیا۔

    70سال سکھ گرو بلدیو سنگھ یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اٹلی اور جرمنی کا دورہ کر کے واپس لوٹے تھے اور وہاں سے واپس لوٹنے کے بعد انہوں نے پنجاب میں درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں افراد کو تبلیغ کی۔مقامی ڈپٹی کمشنر ونے ببلانی نے کہا کہ گرو سے رابطے میں رہنے والے 19افراد کا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ مزید 200 لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں۔

    یہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے منسلک سامنے آنے والا سب سے بڑا کیس ہے کیونکہ ابھی بھی متعدد لوگوں کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے بڑی تعداد میں لوگ وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

    گرو کے گاؤں ضلع بنگا کے سینئر مجسٹریٹ گورو نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ گاوں میں سے 15گاؤں کو 18مارچ کو بند کردیا گیا ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ ان گاؤں میں 15سے 20ہزار لوگ موجود ہیں۔گرو اور ان کے دو ساتھیوں کے یورپ سے واپس لوٹنے کے بعد انہوں نے حکومت کی جانب سے خود قرنطینہ کرنے کے احکامات کو نظرانداز کیا جس کے نتیجے میں گرو بلدیو بیمار ہو کر انتقال کر گئے۔

    اس خبر سے بھارت کی بڑی آبادی خصوصاً گرو کے عقیدت مندوں کو بڑا صدمہ لگا ہے اور کینیڈا کے مشہور گلوکار کی جانب سے گرو کے لیے بنائے گئے گانے کو اب تک 25لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔بھارت میں اب تک 1000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور اب تک 20افراد وائرس کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سوا ارب سے زائد آبادی کے حامل ملک بھارت میں کورونا وائرس کا پہلا یس 30جنوری کو رپورٹ ہوا تھا لیکن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

  • کرونا سے متاثرصحافیوں کی ترجیحی بنیادوں پرمدد کی جائے،صحافیوں کےلیے ہیلتھ انشورنس متعارف کروائیں گے ، فردوس عاشق اعوان

    کرونا سے متاثرصحافیوں کی ترجیحی بنیادوں پرمدد کی جائے،صحافیوں کےلیے ہیلتھ انشورنس متعارف کروائیں گے ، فردوس عاشق اعوان

    یلاہور:کرونا سے متاثرصحافیوں کی ترجیحی بنیادوں پرمدد کی جائے،صحافیوں کےلیے ہیلتھ انشورنس متعارف کروائیں گے ،باغی ٹی وی کے مطابق آج وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مشکل وقت میں زبردست فیصلے کرکے صحافیوں کے دل جیت لیے ہیں ،

    ادھر ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے اسی حوالے سے کہا ہےکہ صحافی دوستوں آج ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے کرونا وائرس سے متاثرہ صحافی بھائیوں کے تمام ایشوز پر تفصیلی بات جیت ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر فردوس عاشق کی جانب سے واضح طور یہ احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں

    رانا عظیم نے بتایا کہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وعدہ کیا ہےک کرونا سے جو بھی صحافی متاثر ہونگے ان کی اور ان کی فیملی کی بھر پور مدد کی جائے گی جبکہ صحافیوں کی تنخواہوں اور بقایات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں انشااللہ اس حوالے سے بھی حوصلہ افزا خبریں سامنے آئیں گئیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے اور لاہور سے کرونا سے متاثرہ صحافی بھائیوں کے نام بھی ان کو۔دے دئیے گئے ہیں ۔جبکہ اس عرصے میں جو بھی صحافی بھائی بے روز گار ہوئے ہیں یا معاشی طور پر پریشان ہیں ان کے حوالے سے حکومت سے خصوصی معاشی پیکج پر بھی بات ہوئی ہے جو انشااللہ جلد ان کو۔دیا جائے گا۔

    حکومت سے علاقائی صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر معاملات پر بھی بات ہوئی ہے جلد اس حوالے سے بھی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ انشااللہ ہم سب مل کر اپنے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔
    سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے

  • پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،557 مریض ہو گئے، پاکستان میں 1495 مریض، ہلاکتیں 12 ہو گئیں

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،557 مریض ہو گئے، پاکستان میں 1495 مریض، ہلاکتیں 12 ہو گئیں

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،557 مریض ہو گئے، پاکستان میں 1495 مریض، ہلاکتیں 12 ہو گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 60کیسز سامنے آگئے،

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد557ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس کے 5افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں،متاثرہ افراد کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1495 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنتڑول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 557 مریض ہیں،سندھ میں 469، خیبر پختونخونواہ میں 188 ،اسلام آباد میں 39، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 2 ،گلگت بلتستان میں 107 مریض ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 12 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،25 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے.

    قبل ازیں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کردیئے گئے اورروزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیں گے۔جس کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں اورخاص طورپر دیہاڑی دار طبقہ اورمزدور بھائی اس کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ہمیں ان کی مشکلات کا بھر پور احساس ہے،ہم ان کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت پنجاب ان کے ساتھ ہے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں 10ارب روپے کی لاگت سے 25 لاکھ گھرانوں کو چار ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔یہ امدادی رقم وفاقی حکومت کے دیگر پیکیج کے علاوہ ہوگی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ڈاکٹراور ہیلتھ پروفیشنل ہیروہیں۔ہم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم ڈاکٹرزاورہیلتھ پروفشنلزجوکورونا وارڈز میں کام کررہے ہیں ان کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطورپر سپیشل الاؤنس دیں گے۔ یہ ان کی خدمات کا معاوضہ نہیں بلکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔پنجاب حکومت کورونا کے خلاف مہم میں کام کرنے والے ملازمین،ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنل کے جاں بحق ہونے پر شہداء پیکیج دے گی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ401کے تحت پنجاب کی جیلوں میں کورونا وباء کی روک تھا م کیلئے قیدیوں کی90روز کیلئے سزا معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں تقریباً3100 قیدی مستفید ہوں گے۔اس فیصلے کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگااور انڈرٹرائل قیدیوں کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں اوروہ جلد وفاقی حکومت کو پیش کردی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آج سے امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ العمل ہوچکا ہے جس سے انتظامیہ اورمحکمہ صحت کے حکام کو کورونا کنٹرول کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر عملدر آمد میں سہولت ہوگی اور قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوروناوائرس کے سدباب کیلئے ریسرچ سر گرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام چار سٹڈی گروپ قائم،ریسرچ شروع کر دی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ماہرین کو کورونا وائرس کے سدباب کیلئے جلد از جلد نتیجہ خیز کاوشیں کرنے کی ہدایت کی،

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والاکورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر مختلف ہے۔،وزیراعلیٰ نے پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ یعنی حفاظتی لباس مقامی طورپر تیارکرنے کا حکم بھی دیا،لاہور کے ٹیکسٹائل مالک نے رضا کارانہ طورپرپی پی ای بلامعاوضہ بنانے کی پیشکش کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ  جناح اورپی کے ایل آئی میں بی ایس ایل تھری لیب نے کام شروع کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو سائنٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔ہوم قرنطینہ کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پی جلد از جلد مرتب کیے جائیں۔ 200بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی

  • اسکواش کے عالمی چیمپیئن جہانگیرخان کے چچا جان عظیم کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پاگئے

    اسکواش کے عالمی چیمپیئن جہانگیرخان کے چچا جان عظیم کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پاگئے

    اسلام آباد :اسکواش کے عالمی چیمپیئن جہانگیرخان کے چچا جان عظیم کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کے سبب جاں بحقاسکواش کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن چیمپیئن شپ جیتنے والے پاکستانی اسٹار اعظم خان لندن میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔

    1959 سے 1962 تک لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن تائٹلز جیتنے والے اعظم خان کے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آج 95 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ان کے بیٹے نے ہفتے کی دوپہر اپنے والد کی وفات کی تصدیق کردی۔

    اعظم خان 60کی دہائی میں برطانیہ میں مقیم ہو گئے تھے اور وہ ان کا تعلق اسکواش کے اس گھرانے سے ہے جس نے کئی سالوں تک پاکستان کو فتوحات سے ہمکنار کرایا۔اسکواش پلیئر ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کے مطابق اعظم کے بڑے بھائی ہاشم خان 1951 میں برٹش اوپن جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے اور انہوں نے والد کے انتقال کے بعد 11سال چھوٹے بھائی اعظم کی پرورش کی ذمے داری اٹھائی۔وہ 1953 میں اعظم کو اپنے ہمراہ لندن لے گئے تھے اور وہاں جاتے ہی انہوں نے پیشہ ورانہ اسکواش کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔

    اعظم نے برٹش اوپن میں پہلی مرتبہ شرکت کی تو اسی سال سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جہاں ان کا مقابلہ اپنے بڑے بھائی سے ہوا جس میں انہیں سخت مقابلے کے بعد بڑے بھائی کے ہاتھوں پانچ سیٹ کے میچ میں شکست ہوئی۔وہ مستقل بڑے عالمی مقابلوں میں شرکت کرتے رہے اور 1958 میں جب ہاشم انجری کے سب ایونٹ سے دستبردار ہوئے تو اعظم نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    انہوں نے اس کے بعد مزید تین سال لگاتار برٹش اوپن چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا البتہ 1963 میں انجری کے سبب وہ دوبارہ اسکواش نہ کھیل سکے۔اپنے کیریئر میں 7مرتبہ برٹش اوپن میں شرکت کرنے والے اعظم کا شمار اسکواش کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ان کے کیریئر کا سب سے یادگار لمہ وہ تھا جب 1960 میں انہوں نے اپنے بڑے بھائی ہاشم خان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-9، 0-9 اور 0-9 سے مات دے دی تھی۔

    اعظم کے بعد ان کے بھتجے اور اسکواش کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے جہانگیر خان نے اپنے والد اور چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام ریکارڈ پاش پاش کردیے۔