Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ن لیگ نے حکومت کےمقابلے میں اپنا "کرونا فنڈ” قائم کرلیا، کرونا سے نمٹنے کے لیےقومی ہم آہنگی کودھچکا

    ن لیگ نے حکومت کےمقابلے میں اپنا "کرونا فنڈ” قائم کرلیا، کرونا سے نمٹنے کے لیےقومی ہم آہنگی کودھچکا

    لاہور:ن لیگ نے حکومت کےمقابلے میں اپنا "کرونا فنڈ” قائم کرلیا، کرونا سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی کودھچکا،اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن پنجاب نے کورونا سے نمٹنے کےلیے "کورونافنڈ”قائم کردیا ،پنجاب سے تمام ایم این اے،ایم پی اے،پارٹی عہدیدار فنڈ جمع کرائیں گے۔

    مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژنل عہدیداروں کو فوری طور پر فنڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی گئیں، ایم پی اے کو 25 ہزار، ایم این اے اور سینیٹرز کو 1 لاکھ روپے جبکہ ڈویژنل صدر اور سیکرٹری کو 25 ہزار جمع کرانے کا ٹاسک دیاگیاہے۔

    دوسری طرف کے پی کے،سندھ اور بلوچستان کے صدور نے بھی فنڈ اکٹھا کرنے کےلئے اجلاس طلب کر لئے، جمع ہونے والی رقم انسداد کورونا میں خرچ کی جائے گی

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی قیادت کے اس فیصلے کو کئی ارکان کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اورکہا گیا کہ یہ مسئلہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں ملک وقوم کا ہے. لہٰذا ہمیں حکومت کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہیے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان ارکان کی تجویز کی نہ صرف مخالفت کی گئی بلکہ ان کوجھاڑ بھی پلا دی گئی ، بعض لیگی ذرائع کا کہنا ہےکہ ن لیگ کرونا وائرس کی آڑ میں سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے جسے کئی ارکان نے ناپسند کیا

  • کرونا، لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے۔۔!!! تحریر: خواجہ رضوان احمد کشمیری

    کرونا، لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے۔۔!!! تحریر: خواجہ رضوان احمد کشمیری

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے آزاد کشمیر کا وہ طبقہ جو دن بھر کی کمائی کے بعد رات کا راشن لے کر اپنے بیوی بچوں کے پاس جاتا تھا، جن میں دیہاڑی دار مزدور، مستری، ٹھیلے اور ریڑھی لگانے والے غریب، اور سب سے بڑی تعداد دکاندار حضرات کی ھے، اسکے علاوہ وہ لوگ جو دیار غیر سے یہاں چھٹی آئے اور یہاں پھنس کر رہ گئے جو کہ اپنی فیملیز کے اکیلے سورس آف انکم ھیں، جن میں راقم بھی شامل ھے۔

    جیسا کہ سب کو معلوم ھے کہ چند اقسام کی دکانوں کے علاوہ باقی تمام کاروبار اور کام مکمل طور پر بند کر دئیے گئے ھیں، جس سے کہ یہ تمام طبقوں کے سفید پوش لوگ شدید تر متاثر ھو رھے ھیں، اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ معاملہ کافی سنگینی اختیار کرتا جائیگا۔

    اس تمام معاملہ سے قطع نظر یہ حقیقت ھیکہ آزاد کشمیر میں تعلیم کی شرح پاکستان سے بھی زیادہ ھے، سب جانتے ھیں کہ ایک معصوم غریب مزدور باپ بھی اپنی اولاد کو اچھی تعلیم دینا اپنا اولین فرض سمجھتا ھے چاھے وہ بیٹا ھو یا بیٹی، اور آجکل تعلیم، شائد روزگار یعنی کھانے پینے، پہننے اوڑھنے بچھانے، سب سے مہنگا بوجھ بن چکا ھے، (اسکی وجوھات و اسباب یہاں لکھنا تحریر کے اصل مقصد سے دوری کا سبب بن جائیگا، اسلئیے فی الوقت اسکو موقوف کرنا بہتر ھے۔

    تعلیمی اداروں کو پہلے 5 اپریل تک بند کر دینے کا اعلان کیا گیا جسے کہ اب غالبا مئی کے اختتام تک بند کرنیکا حکم صادر کر دیا گیا ھے، یہ حکومت وقت کا بہت اچھا اور احسن عمل ھے کیونکہ باقی لوگوں کی نسبت بوڑھے عورتیں اور چھوٹے بچے بیماریوں کے گھیرے میں جلد آ جاتے ھیں، کیونکہ انکا ایمیون سسٹم، انکا جسمانی ڈیفینس میکینزم، یعنی کسی بھی بیماری کے خلاف لڑنے کی طاقت ان میں بقدر کم ھوتی ھے، اور اس پر یہ کہ چھوٹے معصوم بچوں کو اسکولوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق سنبھال کر چلانا بھی ایک سعی لا حاصل ھے، جسکی بہت سی وجوھات ھیں، جن میں سہولیات اور وسائل کا فقدان قابل ذکر ھیں۔
    اسلئیے وقت کا تقاضا اور مصلحت اسی میں مضمر ھیکہ ھر ایک فرد انفرادی طور پر "کرونا وائرس” covid-19، نامی آفت سے بچاؤ بھی کرے، تمام احتیاطی تدابیر خود بھی اختیار کرے اور اہنے حلقہ احباب میں بھی اسکی آگاھی کو یقینی بنائے۔

    اپنی تحریر کے اصل مدعا کو پیش نظر رکھتا ھوں کہ، اسکولوں اور باقی تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد جہاں جہاں ممکن تھا تعلیمی اداروں، یونیورسٹیز و کچھ دینی درسگاھوں میں بھی اپنے شاگردوں کو آن لائن یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے مستفید کیا گیا اور کیا جا رھا ھے، جو کہ بہت ھی اچھی بات ھے، اور یہ سلسلہ جاری بھی رھنا چاھئیے۔۔۔
    مگر آج ایک بھائی سے انفارمیشن ملی کہ کچھ پرائیویٹ سکولز بھی چھوٹے بچوں، یعنی پلے گروپ، نرسری، پریپ یا اس سے بڑی کلاسز کے بچوں کو آن لائن سبق دینے کا سلسلہ شروع کرنا چاھتے ھیں، ساتھ ھی ساتھ والدین کو اسکول کی ماھانہ فیسز کی ادائیگی اور لیٹ ھونیکی صورت میں لیٹ فیس جمع کروانے کے حکم نامے بھی جاری کئیے جا رھے ھیں۔۔۔!

    پہلی بات تو یہ کہ کشمیر میں نہ ھی انٹرنیٹ اس معیار کا ھیکہ ھر کوئی اسکے ذریعے ایسا کام جاری رکھ پائے اور نہ ھی عام عوام کے پاس ایسی سہولت موجود ھوتی ھے کہ وہ آن لائین چھوٹے بچوں کے لئیے ایسی سہولت کا انتطام کرپائیں۔ ایک عام دیہاڑی دار مزدور کے لئیے ایسی باتیں کوہ قاف کی کہانیوں سے زیادہ کچھ معنی نہیں رکھتیں، اور دوسری بات کہ اس لیول کے بچوں کو اگر کوئی پرائیویٹ اسکولز آن لائن کلاسز کے لئیے کہیں تو یہ منطق بھی فہم سے بالاتر ھے، اور اگر ایسا اسلئیے کرنا مقصود ھیکہ اس تمام لاک ڈاؤن کے عرصے میں بند اسکولوں کے باوجود اور بند کاروباروں کے باوجود غریب والدین سے ماھانہ بڑی بڑی فیسز لینے کے سلسلے کو جاری رکھا جائے تو ہھر یہ علم کی اشاعت نہیں محض کاروبار ھی کہلائیگا۔

    عوام الناس میں اسوقت ایک طرف تو موجودہ حالات کو لے کر خوف کا عنصر پایا جاتا ھے، جو کہ ایک فطری ردعمل ھے اور دوسری بڑی تلوار اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی سوچ کی صورت میں انکے سروں پر لٹک رھی ھے، کہ اگر یہ بندش کچھ عرصہ تک مسلسل رھی تو ایک عام آدمی اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ کیسے پالے گا، اس سوچ کو شائد آپ میں سے ھر ایک قاری ھی باآسانی سمجھ لے گا کیونکہ ھر ایک کے قرب و جوار میں ایسے سفید پوش لوگ لازم موجود ھوتے ھیں، بلکہ یہ پریشانی تو مڈل کلاس طبقے کو بھی لاحق ھے، جو کہ ھمارے بشمول معاشرے کا 95% طبقہ ھے۔ اور ان تمام بنیادی کھانے پینے اوڑھنے کے اخراجات میں شامل بند اسکولوں کی فیسز کی ادائیگی بھی ان تمام غریب عوام کے لئیے سولی پر لٹکنے سے کم نہیں، یہ تمام باتیں میں کافی لوگوں سے اس موضوع پر مکالموں کے بعد تحریر کر رھا، جن میں کچھ لوگوں کا خیال تو یہ ھے کہ بند کام و کاروبار کے دوران ھم اتنے اخراجات کسی طور نہیں اٹھا سکتے اسلئیے اہنے بچوں کو ھی اسکولوں سے ھٹا دیں۔

    میں بہت سوچنے کے بعد اور بہت درد میں یہ تحریر لکھ رھا ھوں اپنے ان تمام غیور ھم وطنوں کی طرف سے جو خود جسم پر پھٹا کپڑا پہنتے ھیں لیکن اپنے بچوں بچیوں کو نئے اسکول بیگز اور یونیفارمز دلانے میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کرتے، اللہ سب کے حالات پر رحم کا معاملہ فرمائیں اور سب پر اپنا خاص کرم فرمائیں۔

    میری ان تمام والدین کی طرف سے یہ استدعا اور اپیل ھیکہ جب تک یہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رھیگا اور جب تک لوگ اپنے معمول کے کام کاج اور روزگار پر دوبارہ سے رواں نہیں ھو جاتے، یہ بند اسکولوں کی فیسز کی ادائیگی کو روکا جائے، اور پرائیویٹ اداروں سے بھی گزارش ھیکہ جہاں سارا سال اور ھمیشہ یہی عوام اپنے بچوں کے درخشاں مستقبل کو لے کر آپکے ساتھ تعاون کرتے ھیں وھاں آپ بھی اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ تعاون کریں اور کم از کم جب تک یہ عارضی لاک ڈاؤن ختم ھو کر سب معمول پر نہیں آ جاتا، تب تک خدارا غریب والدین کی گردنوں ہر اسکول فیسز کے نام ہر چھریاں نہ ہھیری جائیں۔۔۔
    اسکول، کالجز، اساتذہ کسی بھی قوم کے بچوں اور حتی کے والدین کے لئیے بھی رول ماڈل ھوتے ھیں، لہذا تمام طرح کی مادیت پرست سوچوں سے نکل کر آگے بڑھ کر بھلائی اور اسلامی بھائی چارے کا مظاھرہ کریں اور غریب والدین کو کم از کم بند اداروں کے دوران کی فیسز کے جال سے آزاد کریں، ھماری حکومت وقت سے بھی گزارش ھیکہ وہ بھی اس پر عملدرامد کروائے، تاکہ لوگ ریاستی ھم آھنگی میں جڑ کر مل کر ناگہانی آفات کا مقابلہ کریں۔۔۔ !!!
    اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ھو، سب کو رزق حلال عطا فرمائے اور سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

  • کورونا سے نمٹنے والے ہسپتال کا ڈائریکٹر اغوا، ڈاکٹرز نےاحتجاجاً کام چھوڑ دیا،مریضوں کی جان خطرے میں‌

    کورونا سے نمٹنے والے ہسپتال کا ڈائریکٹر اغوا، ڈاکٹرز نےاحتجاجاً کام چھوڑ دیا،مریضوں کی جان خطرے میں‌

    ہیٹی :کورونا سے نمٹنے والے ہسپتال کا ڈائریکٹر اغوا، ڈاکٹرز نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا،مریضوں کی جان خطرے میں‌ ،اطلاعات ک مطابق کیریبین ملک ہیٹی میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال کے ڈائریکٹر کو اغوا کرلیا گیا جس کے بعد اسپتال کے عملے نے احتجاجاً کام بند کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں کورونا وائرس کے کیسزکے دوران گینگز کی سرگرمیاں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور جرائم پیشہ افراد نے ایک بڑے اسپتال کے ڈائریکٹر کو تاوان کے لیے اغوا کرلیا۔اسپتال کے ڈائریکٹر کے اغوا کے بعد اسپتال کا عملہ احتجاج پر چلا گیا اور مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجن ڈاکٹر جیری بیٹر کو گھر سے اسپتال جاتے وقت اغوا کیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر اسپتال کا عملا باہر آگیا اور ڈاکٹر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کیا۔اسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اسپتال کے ڈاکٹر کا اغوا ہونا غیر معمولی ہے، اسپتال کے ڈائریکٹر غیر مشروط طور پر فوری بازیاب کرایا جائے۔

  • سندھ ، کرونا کے لوکل ٹرانسمیشن کے مریض سامنے آنے لگے، وزیراعلیٰ نے کیا ہنگامی اجلاس طلب

    سندھ ، کرونا کے لوکل ٹرانسمیشن کے مریض سامنے آنے لگے، وزیراعلیٰ نے کیا ہنگامی اجلاس طلب

    سندھ ، کرونا کے لوکل ٹرانسمیشن کے مریض سامنے آنے لگے، وزیراعلیٰ نے کیا ہنگامی اجلاس طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیسز سامنے آگئے

    محکمہ صحت کے مطابق تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں،نئے کیسز کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 457 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں ایک مریض ہلاک ہو چکا ہے

    سندھ ميں 24 گھنٹوں میں 148 ٹیسٹ کيے گئے، 17 مثبت آئے ،سندھ میں آج ٹوٹل ٹیسٹ کی تعداد 4810 ہو گئی ،تناسب کے حساب سے ساڑھے 9 فیصد لوگوں کے نتائج مثبت آئے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سےمتعلق اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاوَ اور لوکل ٹرانسمیشن کا جائزہ لیاجائے گا،اجلاس میں لاک ڈاوَن پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کرونا وائرس کے مریض کراچی، سکھر، حیدرآباد ،لاڑکانہ میں زیر علاج ہیں

    سندھ میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ میں لاک ڈاؤں کے دوران کھلی دکانوں کو شام 5 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، تمام کھلی دکانیں شام 5 بجے بند کر دی جائی گی،حکومت سندھ نے شہریوں سے گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی ہے

    دوسری جانب کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل وحرکت محدودرکھنےکیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن کا کہنا ہے کہ پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن نے ایپ متعارف کرائی، ایپ کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنا ہے،ایپ چیک پوائنٹس پرافسران کےموبائل میں انسٹال ہوگی، روزانہ شہریوں کی نقل وحرکت کا ڈیٹا محفوظ کرتے رہیں گے، شہری دن میں2 سےزائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکے گا۔

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    واضح رہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، آج لاڑکانہ میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، حیدر آباد، کراچی اور سکھر میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے،

    کرونا کے خلاف جنگ، ملک ریاض میدان میں آ گئے، کیا اعلان کیا؟

  • خدا کےلیے اپنا ،اپنے بچوں کا ،اپنی نسلوں کا خیال تورکھ لیں ، ایس ایس پی ہاتھ جوڑکرخدا کا واسطہ دینے پرمجبور،ویڈیوضروردیکھیں‌

    خدا کےلیے اپنا ،اپنے بچوں کا ،اپنی نسلوں کا خیال تورکھ لیں ، ایس ایس پی ہاتھ جوڑکرخدا کا واسطہ دینے پرمجبور،ویڈیوضروردیکھیں‌

    کورونا: خدا کےلیے اپنا ،اپنے بچوں کا ،اپنی نسلوں کا خیال تورکھ لیں ، ایس ایس پی ہاتھ جوڑکرخدا کا واسطہ دینے پرمجبور،اطلاعات کےمطابق سندھ میں پولیس افسران لوگوں کو کرونا سے بچانے کے اقدامات کے تحت ڈیوٹی پرمامورلوگوں کو خدا کا واسطہ دے کرکرونا سے بچانے کی کوششیں کررہے ہیں،

     

    https://www.youtube.com/watch?v=y_MHY_aF8oc

    ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار کھاوڑ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔ ایس ایس پی ہاتھ جوڑ کرخدا کا واسطہ دے کرشہریوں کو کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کی نصیحت کررہے ہیں

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار کھاوڑ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ خدا کا واسطہ، گھرپر رہیں، اپنے گھر کا ، اپنے بچوں کاخیال کریں، دفعہ 144 ہے، اسے ہلکا نہ لیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سخت لاک ڈاؤن کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود شہری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر متعدد شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

  • کرونا کے خلاف جنگ، ملک ریاض میدان میں آ گئے، کیا اعلان کیا؟

    کرونا کے خلاف جنگ، ملک ریاض میدان میں آ گئے، کیا اعلان کیا؟

    کرونا کے خلاف جنگ، ملک ریاض میدان میں آ گئے، کیا اعلان کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے اہم اعلا ن کر دیا

    ملک ریاض نے اسلام آباد کےعلاقے بارہ کہومیں کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے اقدامات کرنے کا اعلان کردیا،ملک ریاض کا کہنا ہے کہ کل سے بارہ کہو میں اسپرے کیا جائے گا، بارہ کہوکو 2 روزمیں جراثیم سے پاک کردیا جائے گا

    کوروناوائرس سے بچاوَ کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات جاری ہیں،این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں کیمیائی اسپرے کیا جائے گا،اسپرے کے لیے این ڈی ایم اے نے اسپرے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں،آج ان ٹیموں کو اسپرے کرنے کی تربیت فراہم کی گئی،ٹیمیں بہارہ کوہ سے اسپرے کا آغاز کریں گی،شہزاد ٹاوَن اور مردان میں بھی اسپرے کروائے جائیں گے

    واضح رہے کہ بارہ کہو کو دو روز قبل سیل کیا گیا ہے،شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ،علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو سپیکر کے ذریعے اعلانات کر رہی ہے کہ شہری گھروں میں رہیں، یہاں پر کرونا کی وبا پھیل چکی ہے، ہمیں مجبور مت کریں کہ ہم سختی کریں، اسلام آباد کی طرف جانے کی بجائے گھروں میں رہیں، علاقہ بھر میں فوج کے دستے بھی پہنچ چکے ہیں. بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے.

    بھارہ کہو کی یونین کونسل ہتھیال میں کرونا وائرس کے 13 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے سبب علاقے میں سکیورٹی کے 3 حصار بنائے گئے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کے شہر سے باہر جانے یا لوگوں کے علاقے میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کی جا سکے۔ سکیورٹی کے پہلے حصار میں پاک فوج، دوسرے میں رینجرز اور بیرونی حصار میں پولیس ٹیمیں تعینات ہیں۔ طبی عملے، ادویات سمیت تمام ضروری اشیا متاثرہ علاقے میں بھجوا دی گئی ہیں، جبکہ کھانے پینے سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

    اسلام آبا دکے علاقے بارہ کہو کی یوسی کوٹ ہتھیال کو تین روز قبل اسوقت لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جب ایک تبلیغی جماعت کے رکن میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے کچھ کے مثبت آئے،

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کے 39 مریض سامنے آئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرغستان کے عبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مریض کے ساتھ جماعت میں موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی جماعت کی جانب سے دورہ کی جانے والی مسجد سیل کردی گئی تھی

  • کرونا وائرس، سدباب کیلیے ریسرچ سرگرمیاں تیز کرنے کا بزدار سرکار نے دیا حکم

    کرونا وائرس، سدباب کیلیے ریسرچ سرگرمیاں تیز کرنے کا بزدار سرکار نے دیا حکم

    کرونا وائرس، سدباب کیلیے ریسرچ سرگرمیاں تیز کرنے کا بزدار سرکار نے دیا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوروناوائرس کے سدباب کیلئے ریسرچ سر گرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام چار سٹڈی گروپ قائم،ریسرچ شروع کر دی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ماہرین کو کورونا وائرس کے سدباب کیلئے جلد از جلد نتیجہ خیز کاوشیں کرنے کی ہدایت کی،

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والاکورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر مختلف ہے۔،وزیراعلیٰ نے پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ یعنی حفاظتی لباس مقامی طورپر تیارکرنے کا حکم بھی دیا،لاہور کے ٹیکسٹائل مالک نے رضا کارانہ طورپرپی پی ای بلامعاوضہ بنانے کی پیشکش کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ  جناح اورپی کے ایل آئی میں بی ایس ایل تھری لیب نے کام شروع کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو سائنٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔ہوم قرنطینہ کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پی جلد از جلد مرتب کیے جائیں۔ 200بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین نے پنجاب کو کورونا وائر س کیلئے ہسپتال بنانے اورڈاکٹر فراہم کرنے کی پیشکش بھی کردی۔

    اجلاس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاویداکرم،پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت،سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اوردیگر حکام نے شرکت کی.

    قبل ازیں کورونا وائرس سے احتیاط،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بند کمرے کی بجائے کھلے لان میں اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب فنانشل پیکیج کیلئے سفارشات اورتجاویزکا جائزہ لیاگیا

    لاک ڈاؤن سے متاثرہونے والے دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کیلئے خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے فوری طورپر دیہاڑی دار اورمزدورطبقے کیلئے پیکیج کا طریقہ کارطے کرنے کا حکم دے دیا ،لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کوایزی پیسہ کے ذریعے مالی ریلیف دیا جائے گا ،ریلیف پیکیج کیلئے اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،خصوصی کمیٹیوں میں عوامی نمائندے اوردیگرمکاتب فکر کو نمائندگی دی جائے گی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کوخصوصی پیکیج دیا جائے گا۔
    لاک ڈاؤن اورسیمی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں متاثرین کورونا کے لواحقین کو راشن کی فراہمی جاری ہے،نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے گی۔ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت بھی محنت کشوں کو مالی مراعات دی جائیں گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اوربیت المال کے ذریعے نادار لوگوں کی امداد کا عمل جاری ہیں۔

    اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت،وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،چیف سیکرٹری،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو اوردیگراعلی حکام نے شرکت کی.

    چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 197 ہو گئی،پاکستان میں کرونا وائرس آیا تو سب سے زیادہ مریض سندھ میں تھے تا ہم اب پنجاب میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو چکے ہیں،

    پنجاب میں ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 207 مریض ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 116 کرونا کے مریض ہیں ،پنجاب کے ضلع گجرات میں کرونا وائرس کے 51 مریض سامنے آئے ہیں

    پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ میں 9، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاوالدین میں 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب ،اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

  • راولپنڈی میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد 3 علاقے سیل، این ڈی ایم کا بچاؤ کیلئے بڑا اعلان

    راولپنڈی میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد 3 علاقے سیل، این ڈی ایم کا بچاؤ کیلئے بڑا اعلان

    راولپنڈی میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد 3 علاقے سیل، این ڈی ایم کا بچاؤ کیلئے بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے بچاوَ کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات جاری ہیں

    این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں کیمیائی اسپرے کیا جائے گا،اسپرے کے لیے این ڈی ایم اے نے اسپرے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں،آج ان ٹیموں کو اسپرے کرنے کی تربیت فراہم کی گئی،ٹیمیں بہارہ کوہ سے اسپرے کا آغاز کریں گی،شہزاد ٹاوَن اور مردان میں بھی اسپرے کروائے جائیں گے،

    دوسری جانب راولپنڈی میں کرونا وائرس کے کیسز آنے پر تین علاقے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اعلان کیا ہے کہ علاقے میں کورونا وائرس کی وبا پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے علاقہ لاک ڈائون کیا جارہاہے ، ان علاقوں میں غیرضروری گھروں سےکوئی باہر نہ آئے،

    راولپنڈی کے علاقے ان علاقوں میں ڈھوک پراچہ،ڈھوک کشمیریاں اور مجسٹریٹ کالونی شامل ہیں متاثرہ علاقوں سے کورونا کے متعدد مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ابھی تک تعداد معلوم نہیں ہوسکی کہ ان علاقوں میں کتنے مریض ہیں.

    ایس پی رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ تین علاقوں کو سیل کیا گیا ہے، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ ضروری تھا، پاک آرمی، رینجرز اور پولیس ملکر کرونا سے آگاہی کی مہم بھی چلا رہے ہیں، عوام ہمارے ساتھ تعاون کرے، گھروں سے بلا وجہ باہر نہ نکلے، ان علاقوں میں دکانیں کھلی رہین گی تا ہم شہری ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ رکھیں

    چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 197 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس آیا تو سب سے زیادہ مریض سندھ میں تھے تا ہم اب پنجاب میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو چکے ہیں،

    پنجاب میں ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 207 مریض ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 116 کرونا کے مریض ہیں ،پنجاب کے ضلع گجرات میں کرونا وائرس کے 51 مریض سامنے آئے ہیں

    پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ میں 9، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاوالدین میں 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب ،اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

  • کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کتنی عمر کے افراد بن سکیں گے ممبر؟ نوجوان تیار رہیں، وزیراعظم

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کتنی عمر کے افراد بن سکیں گے ممبر؟ نوجوان تیار رہیں، وزیراعظم

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کتنی عمر کے افراد بن سکیں گے ممبر؟ نوجوان تیار رہیں، وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں نے فوڈ سپلائی بحال رکھی ، نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں۔ پاکستان کو افرا تفری کی صورت حال سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات ضروری ہیں، امید ہیے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا،

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا آغاز 31 مارچ سے ہو گا اور 10 اپریل تک رجسٹریشن جاری رہے گی.عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔ ٹائیگر فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان شامل ہو سکیں گے

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی ، رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہو سکتے ہیں.

    ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لئے ڈیجیٹل فارم تیار، 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا،ڈیجیٹل فارم میں نام ،پتہ عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی، ککورونا ریلیف ٹائیگرفورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی ،

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ہم وبا کے تدارک کیلئے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنا رہے ہیں۔ ان نوجوانوں کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائیں گے۔ 31 مارچ سے رجسٹریشن شروع ہوگی

    واضح‌ رہے کہ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے جب پچھلے ہفتے وزیرا عظم سے ملاقات کی تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ رضا کاروں کی سوشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ لاک ڈاؤن میں جب مشکل وقت آئے گا تب لوگوں تک ہر سطح پر بنیادی ضروریات کی چیزیں پہنچ کر عام متاثرہ لوگوں کو سامان خورو نوش مہیا کر سکیں. حکومتی مشینری ہر یوسی لیول اور گلی محلے کی سطح پر ہر آدمی تک نہیں‌پہنچ سکتی .مبشر لقمان کی یہ کارآمد تجویز قریبا سب ٹی وی چینلز میں دکھائی گئی تھی .

  • مرادن کی یوسی منگاہ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار میں بھی کرونا کی تشخیص

    مرادن کی یوسی منگاہ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار میں بھی کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پولیس ایک بار پھر سے عوام کی حفاظت میں اپنی جان پر کھیلنے لگی

    مردان کے ایس پی وقار کھرل نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی حفاظت مر دان منگاہ میں کی ،اور آخر کار ان کے کرونا کا ٹیسٹ بھی پازیٹو نکل آیا،

    ایس پی وقار کھرل کا کہنا ہے کہ میری صحت اور میں۔بالکل ٹھیک ہو۔اللہ۔کے فضل سے کرونا کے حلاف لڑتے رہنگے اور عوام کی حفاظت اور اس دھرتی کی حفاظت ہمارا اولین فرض جس کو نبھائیں گے، عوام اور اس ملک، صوبے کو کرونا کی وبا سے پاک کرنے کے لئے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے.

    پولیس اہلکار میں کرونا کی تشخیص کے بعد پولیس نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں

    واضح رہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں کرونا وائرس کے 60 کیسز سامنے آ چکے ہیں،

    یوسی منگا کو مکمل طور پرلاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے،یوسی منگا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صوبہ خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ ہے، اسی یوسی میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جس کے بعد 39 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی تا اہم اب منگا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے

    مردان میں کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار جانے والے سعادت خان کے گاؤں یوسی منگا میں مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ سعادت خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس آئے تھے جس کے بعد اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد انہیں ملنے اور مبارکبا دینے آئی تھی، اب انہی افراد میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے

    یوسی منگا میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد یوسی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں، شہریوں‌ کو گھروں سے باہر نکلنے سے بھی منع کیا گیا ہے، یوسی منگا کی آبادی 25 ہزار سے زائد ہے، علاقہ میں لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لئے پاک فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

    مردان کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی گزشتہ روز کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر مین قرنطینہ کر لیا تھا.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی،