Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ’کورونا وائرس قدرتی نہیں،لیبارٹری میں تیارکیا گیا‘امریکہ اسرائیل سازش،پاکستانی سفیرحسین ہارون کےانکشاف پردنیا میں تھرتھلی

    ’کورونا وائرس قدرتی نہیں،لیبارٹری میں تیارکیا گیا‘امریکہ اسرائیل سازش،پاکستانی سفیرحسین ہارون کےانکشاف پردنیا میں تھرتھلی

    کراچی :’کورونا وائرس قدرتی نہیں، اسے لیبارٹری میں تیار کیا گیا‘: اس پر2006 میں کام شروع ہوا،اقوام متحدہ میں سابقہ پاکستانی سفیرنے انکشاف کرکے دنیا کوہلا دیا ،طلاعات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کےسابق مستقل مندوب حسین ہارون نے کورونا وائرس سے متعلق دعویٰ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

     

    https://www.youtube.com/watch?v=j_Jmu4fI_n0

    سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں حسین ہارون نے آغاز میں کہا کہ آج کل کورونا وائرس کا موضوع سب سے زیادہ زیر بحث ہے اور میں نے اس موضوع پر اس لیے بات نہیں کی کیونکہ سب ہی اس پر بات کر رہے ہیں، تو ایسی صورتحال میں مجھے کچھ کہنا مناسب نہیں لگا۔

    بعدازاں انہوں نے کہا کہ جائزہ لینے کے بعد محسوس یہ ہوا کہ جو اہم باتیں ہیں وہ کوئی نہیں کر رہا، سب سے پہلے میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس قدرتی نہیں اسے لیبارٹری میں بنایا گیا ہے اور یہ کیمیکل ہتھیار کے طور پر بہت بڑی سازش کی تیاری کی جارہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ 2006 میں امریکا کی ایک کمپنی نے حکومت سے اس کا پیٹنٹ یا منظوری حاصل کی، 2014 میں یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ یہ کسی ایک جگہ سے حاصل نہیں کیا گیا ہے تو اس کی ویکسین کی پیٹنٹ ڈالی گئی لیکن اسے نومبر 2019 میں باقاعدہ منظور کیا گیا جس کی ویکسین اسرائیل میں بننا شروع ہوئی ہے۔

    حسین ہارون نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس برطانیہ کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا جس کی رجسٹری امریکا میں ہوئی تھی، پھر اسے ائیر کینیڈا کے ذریعے چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری بھیجا گیا۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ امریکا ، چین کی ترقی سے پچھلے کچھ عرصے سے گھبراہٹ کا شکار تھا۔

    سابق سفیر کورونا کو مخصوص’کوویڈ -19‘ نام دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا کو سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی اجازت سے بنایا گیا۔حسین ہارون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انگلینڈ میں اس وقت ایک چینی بائیولوجسٹ کیڈک چینک کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

    سابق سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کو انگلینڈ کے پیر برائٹ انسٹیٹیوٹ میں بنایا گیا جس کی مالی مدد بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے کی، اس کے علاوہ اس وائرس کو بنانے کے لیے جان ہاپکنز اور ورلڈ اکنامک فورم نے مالی مدد کی انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو دنیا بھر میں گھومتے ہیں کہ ہم آپ کی مدد کے لیے آئے ہیں، لوگوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں تاہم ان کے ارادے کچھ اور ہی ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز 6 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں جب کہ 27 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

  • حیدرآباد میں نومسلم چینی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق،مسجد کوقرنطینہ سینٹربنادیا گیا ، اہم خبرآگئی

    حیدرآباد میں نومسلم چینی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق،مسجد کوقرنطینہ سینٹربنادیا گیا ، اہم خبرآگئی

    حیدرآباد:حیدرآباد میں نومسلم چینی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق،مسجد کوقرنطینہ سینٹربنادیا گیا ، اہم خبر،اطلاعات کےمطابق صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں نومسلم چینی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایک مسجد کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیاگیا۔

    نومسلم چینی نوجوان میں کورونا کی تصدیق کے بعد حیدرآباد کے علاقے قاسم آبادمیں واقع ایک مسجد کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیاگیا۔ پولیس کے مطابق قرنطینہ مرکز قراردی جانے والی مسجد میں200 سے زائد افراد موجود ہیں۔ مسجد کے باہر پولیس اور رینجرزتعینات ہے جب کہ طبی عملے کی جانب سے اندر موجود افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق نومسلم چینی نوجوان اور اس کے بھائی نے چند سال قبل اسلام قبول کیاتھا۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکریننگ کے دوران ایک بھائی میں کورونا کی تصدیق ہوگئی لیکن دوسرے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

  • سیکورٹی ادارے کروناسے بچاو کے لیئے کوشاں اورچند لوگوں نے تماشا بنا رکھا ہے، اپنا نہیں تواپنے گھروالوں کا ہی خیال رکھ لیں ، پولیس

    سیکورٹی ادارے کروناسے بچاو کے لیئے کوشاں اورچند لوگوں نے تماشا بنا رکھا ہے، اپنا نہیں تواپنے گھروالوں کا ہی خیال رکھ لیں ، پولیس

    لاہور: سیکورٹی ادارے کروناسے بچاو کے لیئے کوشاں اورچند لوگوں نے تماشا بنا رکھا ہے، اپنا نہیں تواپنے گھروالوں کا ہی خیال رکھ لیں ، پولیس،اطلاعات کے مطابق پولیس نے بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر 403 شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں‌

    سی سی پی او ذوالفقار حمید نے خبردار کیا کہ شہری بلاوجہ گھروں سے باہر آئے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی، کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے گھروں میں ہی رہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیکورٹی ادارے عوام کی جان مال اورصحت کے لیے اپنی جانوں کوخطرے میں ڈال کرکوشاں ہیں مگرافسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لوگوں نے اسے تماشا بنا رکھا ہے ،انہوں‌نے کہا کہ ان سے پوچھیں کہ جن کے کسی عزیز کو کرونا وائرس کا مرض لاحق ہوا تواس ایک شخص کی وجہ سے سارے گھروالے کس آزمائش میں ہیں‌

    لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے لاک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 25632 گاڑیوں کو چیک کیا جن میں 15056 موٹرسائیکلز، 4262 رکشے، 4075 کار اور 557 ٹیکسیاں شامل ہیں۔سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور میں 229 پولیس ناکے لگائے جہاں پر 35376 افراد کی چیکنگ کی گئی۔

    وارننگ کے باوجود گھروں سے باہر آنے والے 403 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 33571 افراد کو پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا اور 1394 افراد سے آئندہ حکومتی ہدایات کی پاسداری کے حلف نامے لئے۔علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور نے گڈز ٹرانسپورٹ میں شہریوں کی نقل و حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز اور ناکہ انچارج کو گڈزٹرانسپورٹ کو چیک کرنے کی ہدایت کی۔

    ذوالفقار حمید نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں سواریاں لے جانے والی ٹرانسپورٹ کو تھانے میں بند کرکے مقدمہ درج کیا جائے اور سواریوں کو بھی گرفتار کیا جائے، گزشتہ روز بھی راوی روڈ پولیس نے ٹرک میں شہر سے باہر فرار کی کوشش میں درجنوں افراد گرفتار کیے تھے۔

  • ایک طرف کرونا تو دوسری طرف ملک میں‌ زلزلہ ،گھروں میں چھپےلوگ باہردوڑآئے،اب کدھرجائیں، اللہ کےحضورمعافی کی دعائیں‌

    ایک طرف کرونا تو دوسری طرف ملک میں‌ زلزلہ ،گھروں میں چھپےلوگ باہردوڑآئے،اب کدھرجائیں، اللہ کےحضورمعافی کی دعائیں‌

    اسلام آباد: ایک طرف کرونا کے حملے تو دوسری طرف ملک میں‌ زلزلہ ،گھروں میں چھپے ہوئے لوگ باہردوڑآئے ، اب کدھرجائیں ، اللہ کے حضورمعافی کی دعائیں‌،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے شدید حملوں کی وجہ سے صورت حال نازک ہے اورکرونا سے بیمار ہونےوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف زلزلے نے ہلا کررکھ دیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق آج ایک طرف اسلام آباد اورگردونواح میں سخت لاک ڈاون ہے اورمحکمہ صحت اورسیکورٹی کے ادارے لوگوں کی جان کی حفاظت کے لیے گشت کررہے ہیں‌ تو دوسری طرف اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 4.7 تھی، زلزلے کی گہرائی 209 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔یاد ہےکہ اس وقت ملک میں کرونا کے خوف ناک حملوں کے بعد صورت حال بڑی تشویشناک ہے اورلوگ استغفار کے ساتھ ساتھ صدقات و خیرات بھی کررہے ہیں‌

  • کرونا وائرس، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی پاکستان ،کس نے کیا استقبال ؟

    کرونا وائرس، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی پاکستان ،کس نے کیا استقبال ؟

    کرونا وائرس، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی پاکستان ،کس نے کیا استقبال ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ،چینی ڈاکٹروں کی ٹیم سرجیکل سامان سمیت اسلام آباد پہنچ گئی

    چینی ڈاکٹروں کی ٹیم خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچی اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، چینی سفیر و دیگر حکام اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود تھے

    چینی 8 ڈاکٹرز کی ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی او رپاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ کرونا پر قابو پانے کے لئے تربیت دے گی،

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ،ان کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

    قبل ازیں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کوطبی سامان کی حوالگی پرچینی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چین تندہی سےمتحرک اورسرگرم عمل ہے، 2 ٹن ماسک، کٹس خنجراب پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا اور 6 کروڑ70لاکھ کا طبی حفاظتی لباس بھی حکام کے سپرد کیا گیا، یہ وہ دوستی ہےجوکوہساروں سےبلندترہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔

  • ترکی میں کرونا سے 92 ہلاکتیں،شہریوں پر پابندیاں مزید سخت

    ترکی میں کرونا سے 92 ہلاکتیں،شہریوں پر پابندیاں مزید سخت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے اپنے شہریوں پر سفری پابندیاں سخت کر دیں

    ترکی میں تمام ٹرینیں اور انٹر سٹی پروازیں معطل کر دی گئیں، ترکی کی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمام شہری اپنے اپنے شہر میں ہی رہیں گے ترکی میں اب تک 92 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں

    ترکی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے 30 بڑے شہروں کے درمیان سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ استنبول، انقرہ اور ازمیر اس پابندی میں شامل ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

    ترکی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدبیر کے طور پر ریاستی اداروں میں 3.6 ملین این 95 ماسک تقسیم کیے ہیں۔ ترکی کی حکومت شہریوں کو گھروں میں راشن بھی پہنچا رہی ہے.

    ترکی میں کرونا وائرس کی وجہ سے سکولوں کی بندش کے بعد آن لائن درس و تدریس کے لئے ٹی وی چینلز کو وقف کر دیا گیا ہے۔ طلبا ء کو جسمانی ہر چست رکھنے کے لئے ایکسرسائزز بھی سکھائی جا رہی ہیں،ترک پولیس کے اہلکار بزرگ شہریوں کو گھروں پر غذائی و طبی اشیاء پہنچا رہے ہیں ،ترکی حکومت نے کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے بزرگ شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں گھروں میں ان کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ترکی میں‌ تجارتی مراکز، نجی اور سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں.ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے

  • اس بات میں کوئی شک نہیں‌کہ کرونا پھیل رہا ہے، مگریہ بات بھی سچ ہےکہ کورونا وائرس والے مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ، ظفر مرزا

    اس بات میں کوئی شک نہیں‌کہ کرونا پھیل رہا ہے، مگریہ بات بھی سچ ہےکہ کورونا وائرس والے مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ، ظفر مرزا

    کراچی: اس بات میں کوئی شک نہیں‌کہ کرونا پھیل رہا ہے، مگریہ بات بھی سچ ہےکہ کورونا وائرس والے مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں نوجوانوں کی تعداد اور ان کی قوت مدافعت کے تناظر میں کہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں کے دوران ملک میں (کورونا وائرس سے) صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

    ڈان نیوز ٹی وی کے پروگرام نیوز آئی میں میزبان عارفہ نور سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کی آبادی مغرب سے مختلف ہے اور یہاں 70 سال تک کی عمر کے افراد کی تعداد کم ہے۔ان کے مطابق ’اس وجہ سے زیادہ تر 21 سے 30 سال کے نوجوان وائرس سے متاثر ہوئے تاہم اس کا مثبت پہلو یہ ہے کہ چونکہ نوجوانوں میں قوت مدافعت زیاہ ہوتی ہے اس لیے صحت یاب ہونے کی شرح بھی زیادہ ہوگی‘۔

    ذاتی تحفظ کی اشیا (پی پی ایز) کی 5 اپریل کو آمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ترجیح، صف اول میں رہتے ہوئے کام کرنے والے افراد کا تحفظ ہے جس میں زیادہ تر صحت کا عملہ شامل ہے جو براہِ راست کووِڈ 19 کے مریضوں سے رابطے میں آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی مدد سے حکومت نے فوری طور پر پی پی ایز کی خریداری کی اور پہلی کھیپ 5 اپریل کو پاکستان پہنچ جائے گی۔

    کیا مذکورہ آلات اسکریننگ کرنے والے افراد کو بھی فراہم کیے جائیں گے؟ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے قرنطینہ اور آئیسولیشن وارڈز میں کام کرنے والوں کو یہ اشیا فراہم کی جائیں گی اس کے بعد بتدریج تقسیم کی جائے گی اور آنے والے دنوں میں مزید سامان ملک میں پہنچ جائے گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ حکومت روزانہ سیکڑوں افراد کا ٹیسٹ کررہی ہے ’قرنطینہ میں اکثریت تفتان بارڈر کے ذریعے آنے والے افراد کی ہے، اس وقت 7 ہزار مشتبہ کیسز موجود ہیں جس میں سے 3 ہزار کے ٹیسٹ کیے گئے اور ان میں سے 24 فیصد قرنطینہ میں ہیں‘۔

    پنجاب میں غلط طور پر مثبت نتیجہ آنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جو ٹیسٹنگ کٹس تجویز کی جارہی ہیں وہ بہت مؤثر ہیں ’ہم صرف ای سی آر بیسڈ ٹیسٹنگ تجویز کررہے ہیں‘۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس وقت ہر شہری کا ٹیسٹ نہیں کرسکتی اس لیے ترجیحی کیس کی بنیاد پر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    پاکستان میں کیسز کی کم تعداد پر قیاس آرائیوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوئی کیسز نہیں چھپا رہی، ہم بالکل شفاف کام کررہے ہیں تمام اعداد و شمار حکومت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اور ہم ٹیسٹ کے اعداد و شمار بھی جلد دیں گے۔میو ہسپتال کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، یہ واقعہ ناقص طبی تربیت اور تعلیم کا نتیجہ ہے۔

    واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر آپ صحت کے شعبے کو نظر انداز کریں تو یہی ہوتا ہے، نظام صحت کو اصلاحات کی ضرورت ہے‘۔

  • پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ، ٹیسٹ رپورٹ آنے سے پہلے ہی حبیب زیدی وفات پاگئے

    پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ، ٹیسٹ رپورٹ آنے سے پہلے ہی حبیب زیدی وفات پاگئے

    اسلام آباد: پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ، ٹیسٹ رپورٹ آنے سے پہلے ہی حبیب زیدی وفات پاگئے ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹر، حبیب زیدی کے اہلِ خانہ نے ان کی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کی تصدیق کردی جو برطانیہ میں کسی ڈاکٹر کی کورونا کی وجہ سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔

    76 سالہ ڈاکٹر کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا علاج کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے، اہلِ خانہ کے مطابق منگل کے روز ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ایسیکز کے ساؤتھ اینڈ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا جہاں صرف ایک روز بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

    ان کی بیٹی ڈاکٹر سارا زیدی نے کہا کہ ان میں وائرس کی کچھ علامتیں پائی گئیں تھیں۔لیکن ان کے والد محترم ڈاکٹرحبیب زیدی کا کووِڈ19 کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن نتائج آنے سے پہلے ہی وہ وفات پا گئے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا علاج کورونا کے مصدقہ کیس کے طور پر کیا گیا، اس بات میں بہت کم شبہ ہے کہ یہ کورونا وائرس تھا‘۔اہلِ خانہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ برطانیہ میں وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے متوفی کا باقاعدہ جنازہ ادا نہیں کیا جاسکا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں اس وقت کورونا وائرس کے 11 ہزار 658 مصدقہ کیس ہیں جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 578 ہے۔ڈاکٹر حبیب زیدی 45 برس سے زائد عرصے سے بطور جنرل فزیشن کام کررہے تھے اور ایسٹ ووڈ گروپ پریکٹس کے منیجنگ پارٹنر بھی تھے ان کی اہلیہ اور چاروں بچے بھی ڈاکٹر ہیں۔

  • لاہور میں نیوز اینکر میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    لاہور میں نیوز اینکر میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    لاہور میں نیوز اینکر میں ہوئی کرونا کی تشخیص
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی پاکستان سمیت دنیا بھر مین تباہ کاریاں جاری ہیں، پاکستان میں کرونا کے پنجاب میں سب سے زیادہ مریض سامنے آئے، صحافیوں میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی،

    نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 سالہ نیوز اینکر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے 2پروڈیوسرز میں بھی کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے

    فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ پنجاب میں 3 صحافی کرونا کے مریض ہیں، انہوں نے صحافیوں کو کٹس بھی فراہ کرنے کا اعلان کیا

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے صحافیوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک اورامدادی سامان بھجوانے کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں مختلف اضلاع کے پریس کلبوں کو امدادی سامان بھجوا دیا گیا

    ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ کے مطابق ایمرا باڈی نے فیصلہ کیا ہے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک تقسیم اور سینیٹائزر پورے پاکستان کے پریس کلبز میں تقسیم کئے جائے گے تاکہ صحافتی ورکرز کرونا وائرس جیسی موذی وائرس سے بچ سکے اہمرا باڈی پاکستان کے صحافتی ورکرز کے لئے ہمیشہ فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لیے کام کرتی رہے گی انشاءاللہ

    اس سے قبل ایمرا لاہور میں صحافیوں میں ماسک تقسیم کر چکی ہے.

    لاہورکے صحافی خدمات کے دوران کرونا وائرس کا شکارہوگئے ،اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت وتندرستی عطافرمائے ،مبشرلقمان کی اللہ کے حضوردعائیں

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی ہے،پنجاب میں ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 207 مریض ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 116 کرونا کے مریض ہیں ،پنجاب کے ضلع گجرات میں کرونا وائرس کے 51 مریض سامنے آئے ہیں

    پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ میں 9، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاوالدین میں 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب ،اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

  • جیل میں حمزہ شہباز کو کرونا وائرس کا خوف، بڑا قدم اٹھا لیا

    جیل میں حمزہ شہباز کو کرونا وائرس کا خوف، بڑا قدم اٹھا لیا

    جیل میں حمزہ شہباز کو کرونا وائرس کا خوف، بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی۔

    حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جیلوں میں بھی کرونا وائرس کے مشتبہ مریض موجود ہیں، جیل میں قید صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    عدالت میں دائر درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جیلوں میں قید ملزموں کی ضمانتیں دائر کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ,نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکرضمانت منسوخ کی جائے۔ حمزہ شہباز کولوکل گورنمنٹ کو جاری 360 ملین کی رقم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا گیا، یہ رقم نو کلومیٹر لمبے ویسٹ واٹر کی نکاسی کے منصوبہ کے لیے استعمال ہونا تھی، رمضان شوگر ملز کے منصوبہ کو عوامی منصوبہ ظاہر کیا گیا۔

    نیب کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کے خلاف شکایت آنے پر انکوائری کی گئی، تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنےاختیارات کا ناجائزاستعمال کیا، شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایا۔ شہباز شریف نے دباؤ ڈال کر این او سی حاصل کیا، لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہذا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

    واضح رہے کہ لاہور کی کیمپ جیل میں ایک قیدی میں کرونا وائرس کی تشخٰیص ہوئی ہے، ملک بھر کی عدالتوں نے جیلوں سے قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں.