Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے کتنے نمائندوں میں تشخیص ہو گئی؟

    کرونا وائرس، دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے کتنے نمائندوں میں تشخیص ہو گئی؟

    کرونا وائرس، دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے کتنے نمائندوں میں تشخیص ہو گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے، کوئی بھی کرونا سے محفوظ نہیں،دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی

    ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق کوروناوائرس میں مبتلا زیادہ تر ارکان کا تعلق یورپ سے ہے ،اقوام متحدہ میں فلپائن کے نمائندے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں آئندہ ماہ اپریل میں ہونے والی جوہری ہتھیاروں سے متعلق کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے . کانفرنس 27 اپریل اور 22 مئی کو طے تھی.چوہری ہتھیاروں سے متعلق کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ 191 ارکان کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

    اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کو کورونا سے مقابلے کے لیے 2 ارب ڈالر کی ضرورت ہے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیابھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 370 ہوگئیں

    چین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 295 ہوگئی۔ سپین میں کورونا سے 5 ہزار 138 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے 1995 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ عالمی وبا نے برطانیہ میں 759 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

    ایران میں 2 ہزار 378 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں 144، عراق میں 40 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے،امریکا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 4 ہزار 205 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1701 لقمہ اجل بن گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 75 نئے مریض سامنے آئے، بھارت کی 27 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے،کورونا وائرس سے سے مہاراشٹر میں چار، گجرات میں تین، کرناٹک میں دو، دہلی، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے

  • مقبوضہ کشمیر:ایک طرف کرونا تو دوسری طرف بھارتی فوج کا کشمیری نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد ،ظلم کی انتہا

    مقبوضہ کشمیر:ایک طرف کرونا تو دوسری طرف بھارتی فوج کا کشمیری نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد ،ظلم کی انتہا

    مقبوضہ کشمیر:مقبوضہ کشمیر:ایک طرف کرونا تو دوسری طرف بھارتی فوج کا کشمیری نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد ،کشمیری بھارتی فوج کے مظالم سے انتہائی تنگ ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا لاک ڈاون کے دوران پولیس کا شہریوں پر بہیمانہ تشدد،اخلاقیات سے پولیس اہلکاروں کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پرآنےسخت ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے

    عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے سبب وادی کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ۔اس کرفیو کے باعث اگر لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں تو پولیس اہلکار ان پر بہیمانہ تشدد کرتے ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں کئی پولیس اہلکار ایک شخص کو لاٹھی سے پیٹ رہے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک گھر کے تین افراد لاک ڈاون میں دلینہ سے سنگرامہ کی جانب گاڑی میں سوار جارہے تھے۔ سنگرامہ میں پولیس ناکے کے پاس جب ان کی گاڑی کو روکا گیا اور پوچھا گیا کہ آپ کرفیو پاس کے بغیر گھر سے کیوں نکلے تو انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی جس کے سبب پولیس اہلکاروں نے ان پر لاٹھیاں برسائیں۔

    پولیس نے دونوں باپ بیٹے کو حراست میں لیا ہے اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس اہلکار لوگوں سے نہایت نازیبا الفاظ میںگھروں کے اندر رہنے کی اپیل کر تے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سوپور پولیس ایس ایس پی جاوید اقبال نے پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی بالا میں مقامی نوجوان معراج الدین بٹ ولد محمد اکبر بٹ ساکنہ ریڈونی بالا پر اس وقت بندوق برداروں نے حملہ کیا جب وہ اپنے گھر میں موجود تھا۔

    مقامی لوگوں نے اسے نزدیکی ہسپتال منتقل کیااور بعدازاں اننت ناگ ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس دوران سکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور حملہ آور کی تلاشی شروع کردی۔

  • کتنے صحافیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ،میڈیا ورکرز کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ فردوس عاشق اعوان

    کتنے صحافیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ،میڈیا ورکرز کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ فردوس عاشق اعوان

    کتنے صحافیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ،میڈیا ورکرز کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزراء اطلاعات کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کورونا وائرس سے بچاوَ کے اقدامات کاجائزہ لیتی ہے،کمیٹی کورونا سے بچاوَ کے اقداما ت سے متعلق حکمت عملی پر غور کر رہی ہے نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی تمام خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے، 3 صحافی کوروناسے متاثر ہوئے ہیں،تینوں صحافیوں کاتعلق پنجاب سے ہے صحافیوں کاتحفظ بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے،این ڈی ایم اے کی طرف سے صحافیوں کو کٹس فراہم کیے جائیں گے،کرونا سے متعلق جھوٹی خبروں کا سدباب کرنا ہو گا،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کےدرپیش چیلنجزکا وقتاً فوقتاً جائزہ لیناضروری ہے،وفاقی وصوبائی حکومتوں کا فیصلوں کےاطلاق کا جائزہ لینا ضروری ہے،ریلیف پروگرام میں میڈیا کو حصہ دار بنانے کے لیے غور کررہے ہیں،کورونا کے خلاف اقدامات میں بہتری آرہی ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کروناوائرس کی وباء سے دنیا بھرمیں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اورعالمی معیشت کونقصان پہنچ رہاہے ، پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے جسے اس چیلنج کاسامناہے۔ حکومت بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کے لئے اسٹیٹ بینک میں ایک اکائونٹ کھولے گی جوبیرون ملک سے زرمبادلہ بھیجیں گے۔

  • تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ مسجد میں موجود ایک چینی باشندے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تبلیغی جماعت کے دیگر اراکین اور ان سے ملنے والے 200 اراکین کو مسجد میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا

    حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانے والے چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص کے بعد محکمہ صحت کے حکام مسجد پہنچ گئے اور وہاں 2 سو سے زائد افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا، تمام افراد کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے،

    حیدرآباد انتظامیہ سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی، اور مسجد کو سیل کردیا کسی بھی شخص کو مسجد کے اندر یا بہار جانے کی اجازت نہیں،

    19 سالا چینی نوجوان کچھ ہفتے قبل 210 افراد کے ساتھ رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے سیدھا تبلیغ کے لیے قاسم آباد کی وحدت کالونی میں قائم نور مسجد آیا تھا۔

    سندھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرفیو نافذ ہے، مساجد میں شہریوں کے نماز پڑھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، لاڑکانہ مین بھی کرونا کے مریض سامنے آئے ہیں. قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے، میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی، یہ فیصلہ عوا کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا، عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں او ر خاندان سمیت صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈائون پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں

  • ایک ہی یونین کونسل میں کرونا کے 60 اور ضلع میں 79 مریض ،پاک فوج نے علاقہ سیل کر دیا

    ایک ہی یونین کونسل میں کرونا کے 60 اور ضلع میں 79 مریض ،پاک فوج نے علاقہ سیل کر دیا

    ایک ہی یونین کونسل میں کرونا کے 60 اور ضلع میں 79 مریض ،پاک فوج نے علاقہ سیل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان کی یوسی منگا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے جبکہ مردان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی ہے

    یوسی منگا کو مکمل طور پرلاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے،یوسی منگا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صوبہ خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ ہے، اسی یوسی میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جس کے بعد 39 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی تا اہم اب منگا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے

    مردان میں کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار جانے والے سعادت خان کے گاؤں یوسی منگا میں مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ سعادت خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس آئے تھے جس کے بعد اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد انہیں ملنے اور مبارکبا دینے آئی تھی، اب انہی افراد میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے

    یوسی منگا میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد یوسی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں، شہریوں‌ کو گھروں سے باہر نکلنے سے بھی منع کیا گیا ہے، یوسی منگا کی آبادی 25 ہزار سے زائد ہے، علاقہ میں لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لئے پاک فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

    مردان کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی گزشتہ روز کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر مین قرنطینہ کر لیا تھا.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

  • پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 197 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس آیا تو سب سے زیادہ مریض سندھ میں تھے تا ہم اب پنجاب میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو چکے ہیں،

    پنجاب میں ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 207 مریض ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 116 کرونا کے مریض ہیں ،پنجاب کے ضلع گجرات میں کرونا وائرس کے 51 مریض سامنے آئے ہیں

    پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ میں 9، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاوالدین میں 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب ،اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1415 ہو گئی ہے، پنجاب میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں جن میں 3 لاہور ،ایک فیصل آباد اور ایک پنڈی میں ہوئی ہے.

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کہ بزدار حکومت عوام کو کرونا بحران میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، عثمان بزدار کی ہدایات پر فوڈ چین کا تسلسل برقرار رکھنے کے سخت انتظامات ہیں، لاہور میں 25 سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں، ہماری دعا، امید اور بھرپور کوشش ہے کہ کرونا کیسز انتظامات سے کم ہوں۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز دو دن پہلے ٹرانسفر کر دی ہیں، سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کرونا کو روکا جا سکتا ہے، عوام احتیاط کریں، اپنے گھروں میں رہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے گی،وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت بھی محنت کشوں کو مالی مراعات دی جائیں گی،دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کوخصوصی پیکج دیا جائے گا،لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کوایزی پیسہ کے ذریعے مالی ریلیف دیا جائے گا

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

  • ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا  "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

    ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

    ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارت خانے نے جیو نیوز کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر خط لکھ دیا

    ایرانی سفارتخانے نے جیو کو خط میں کہا کہ جیو نیوز پر 26 مارچ کو ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاو پر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر کیا گیا, قابل اعتراض مواد میں ایک ایران مخالف مغربی نیوز ٹی وی بی بی سی کی بنیادپر ایران کے خلاف غلط, بے بنیاد اور توہین آمیز مواد نشر کیا گیا, ایرانی سفارت خانہ سختی سے ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہےاور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے منافی قرار دیتا ہے,

    ایرانی سفارت خانہ نے مزید کہا کہ ایک ہمسایہ ملک کے خلاف اس طرح کے بغیر موقف, غیر حقیقی اور سیاسی بنیادوں پر کیے گیے پروگرام سے عوامی رائے عامہ کو حقیقت اور سچائی سے دور کرنے اور عوامی رایے عامہ کو خراب کرنے کی کوشیش کی گئی ہے, ایران کے خلاف حقائق کو چھپانے کے الزامات ایران مخالف ٹی وی چینلز کے تباہ کن منفی پروگراموں کا حصہ ہیں, بدقسمتی سے چند پاکستانی میڈیا چینلز بھی اس مواد کو بغیر تحقیقات کے من و عن پھیلا رہے ہیں, یہ طریقہ کار پیشہ ورانہ صحافت کے مروجہ اصولوں کے بھی خلاف ہے,

    ایرانی سفارت خانہ نے خط میں مزید کہا کہ قابل احترام میڈیا سے توقع ہے کہ وہ بھی ایسے غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے دور مواد کی نشریات /طباعت سے احتزاز برتیں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام کا باہمی اعتماد مجروح ہو, چین میں کورونا کی وباء پھوٹتے ہی وزیر صحت کی ہدایت پر 21 جنوری کو ایک کورونا کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا تھا, اس کے علاوہ 12 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں کو کہ بین الامحکمہ سرگرمیوں پر نظر رکھے تھیں, ان بنیادوں پر ایرانی وزارت صحت میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کئے جاتے اور تازہ صورتحال عوامی سطح پر روز 01 بجے عام نشر کی جاتی, معاملہ کی اہمیت کے پیش نظر عوامی آگاہی, تشخیص اور علاج, اعداد و شمار اکٹھے کرنا تیزی اور باقاعدگی سے کیا گیا, اس ضمن میں ایران کو عالمی ادارہ صحت کا تعاون بھی حاصل رہا,

    ایرانی سفارت خانہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے پھیلاو کے اولین دنوں سے ہی ملک بھر میں کورونا کو کنٹرول کرنے کی کوشیشیں ایران کے نیشنل ایکشن پلان کااولین حصہ رہا ،اسی طرح ایران میں عوامی مقامات, مساجد, مقامات مقدسہ, سکولوں, مدارس, تربیتی مراکز, سپورٹس کلب, جمعہ کے اجتماعات و نماز کو فوری بند کیا گیا, عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ایران روزانہ کی بنیاد پر وائرس انفیکشن کے کیسز کا اعلان کر رہا ہے, عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہی ایران میں کورونا وائرس کی تشخیص, علاج اور کنٹرول کی صلاحیت اور ساز و سامان موجود ہے, ایران اپنے ان تجربات کو برادر ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ شئیر کرنے پر تیار ہے, آزاد میڈیا اس وباء کے پھوٹنے کے بعد اس کا مقابلہ کرنے, دوسرے ممالک کی حکمت عملی کا جائزہ لے کر لائحہ العمل طے کرنے کے حوالے سے اپنے معاشرے اور عالمی پریس کی مدد کر سکتا ہے, تاہم غیر مصدقہ  اور غلط معلومات کے پھیلاو سے اس وائرس کے علاج کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ عوام کو سچائی سے دور لے جایا جاے گا, اس سے صرف موقع پرستوں اور دونوں ممالک کے دشمنوں کو تنقید کا موقع ملے گا,

    ایرانی سفارت خانہ نے مزید کہا کہ جیو نیوز نے ایران کے سپریم راہنماء آیت اللہ سید علی خامنہ ائی کے حولے سے بھی غلط, بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی الزامات عاید کئے, سپریم راہنماء نہ صرف ایک اعلی سیاسی شخصیت ہیں بلکہ ایک روحانی شخصیت مراجع بھی ہیں, ان کے پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاکھوں مقلدین موجود ہیں, اس وباء کے آغاز سے ہی آیت اللہ سید علی خامنہ ائی نے بھی قوم کو احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی, انہوں نے اس اس تباہی اور بیماری کے شکار افراد سے بھرپور ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا, جیو نیوز کے غلط الزامات مکمل بے بنیاد, غیر حقیقت پسندانہ اور نا انصافی پر مبنی ہیں, یہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی امداد کے مترادف ہیں, اسلام کے یہ دشمن اتحاد و وحدت کو پارہ پارہ کرنے اسلام کی اعلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشیشیں کرتے رہتے ہیں,

    ایرانی سفارت خانہ نے مزید کہا کہ مسلمانوں بالخصوص ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اہل تشیع کی اس اعلی شخصیت کو نشانہ بنانے سے ان کے لاکھوں مقلدین کے مذہبی جذبات کو نشانہ بنایا گیا ہے, اس سے جیو نیوز کے ناظرین کی بڑی تعداد بھی متاثر ہو گی, اس طرح کے تعصب آمیز, افواہوں پر مبنی مواد کی نشریات دونوں ممالک کے اچھے تعلقات اور بڑھتے ہویے تعاون کے خلاف ہے,کورونا وبا کا پھوٹنا ایک انسانی, بین الاسرحدی اور بحران ہے اس پر قابو عوام کو درست معلومات کی فراہمی سے ہی ممکن ہے, ہم جیو نیوز جیسے پیشہ ورانہ ادارے کو اس انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ نہ دینے کا کہتے ہیں کیونکہ یہ انسانی زندگیوں سے وابستہ ہے, کورونا وائرس, اس کے پھیلاؤ اور متعلقہ معلومات کے لیے عالمی ادارہ صحت جیسے غیر جانبدار اداروں کی معلومات پر انحصار کیا جا سکتا ہے,ایرانی سفارت خانے کا یہ جواب صحافتی اصول و ضوابط اور قوانین کے تحت جیو نیوز کی انتظامیہ سے ان کے ٹی وی پر نشر کرنے کو سراہا جاے گا

  • کرونا وائرس، پاکستان میں مریض 1408 ہو گئے، 11 ہلاکتیں

    کرونا وائرس، پاکستان میں مریض 1408 ہو گئے، 11 ہلاکتیں

    کرونا وائرس، پاکستان میں مریض 1408 ہو گئے، 11 ہلاکتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1408 ہو گئی، کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق کرونا وائرس کے پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے 490 کیسز ہیں، سندھ میں 457، کے پی میں 180، بلوچستان میں 133، اسلام آباد میں 39، گلگت بلتستان میں 102، آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے پنجاب میں 4، سندھ ،بلوچستان، گلگت میں ایک ایک اور کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو گئی ہیں. کل ایک فیصل آباد اور ایک لاہور میں ہلاکت ہوئی

    پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک 25 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا کے اعدادوشمار ویب سائٹ پر 11 بج کر 34 منٹ پر اپڈیٹ کئے گئے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے اسوقت 490 کیسز ہیں، ڈی جی خان قرنطینہ میں 207،ملتان قرنطینہ میں 46، لاہور 115 ، گجرات 48،گوجرانوالہ 9، جہلم 19 ،راولپنڈی 14، ملتان 3،فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاؤالدین 3،سرگودھا،2 ننکانہ صاحب میں بھی کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

    پنجاب کے شہر میانوالی میں بھی کرونا وائر کے 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک،بہاولنگر، خوشاب مین کرونا وائرس کا ایک ایک مریض ہے.

    پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا ہے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

  • پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کتنی، وفاقی حکومت غلط اعدادوشمار پیش کرنے لگی

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کتنی، وفاقی حکومت غلط اعدادوشمار پیش کرنے لگی

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کتنی، وفاقی حکومت غلط اعدادوشمار پیش کرنے لگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، سرکاری اعدادو شمار کے مطاق ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1296 ہو گئی ہے جبکہ غیر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 1361 ہو گئی ہے

    نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ کيسز 440 جبکہ پنجاب میں تعداد 425 ہوگئى، خیبرپختونخوامیں 180،بلوچستان میں 133 ، اسلام آبادمیں 27 ، آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے.

    پاکستان میں 23 افراد کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں، سندھ میں14،پنجاب میں 3،اسلام آباد، کے پی کے میں2،2 مریض صحتیاب ہوئے، پاکستان میں صحتیابی کی شرح 1.9 فیصدہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے پنجاب میں 4، سندھ ،بلوچستان، گلگت میں ایک ایک اور کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو گئی ہیں.

    حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی ویب سائٹ جس پر اعدادوشمار دئے جاتے ہیں اس مین اور صوبوں میں اکثر فرق دیکھنے میں آیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات کو ٹویٹ کی تھی کہ کرونا کے پنجاب میں 490 مریض ہو گئے ہیں لیکن 28 مارچ کو صبح ساڑھے نو بجے ویب سائٹ میں اعدادو شمار اپ ڈیٹ کئے گئے تو اس میں پنجاب کے مریضوں کی تعداد 425 لکھی گئی ہے.

    سرکاری ویب سائٹ نے مریضوں کی مجموعی تعداد 1296 لکھی ہے جبکہ پنجاب کے مریضوں کو شامل کیا جائے جو اعداود شمار وزی ر اعلیٰ پنجاب نے دیے تو ٹوٹل مریضوں کی تعداد 1361 بنتی ہے

    کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، کرونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہو گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر 5 اور پاکستان میں 11 ہلاکتیں ہو گئی‌ ہیں

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے،22 سالہ نوجوان فیصل آباد میں کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا، اس سے قبل لاہور میں 3 اور پنڈی میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے اسوقت 490 کیسز ہیں، ڈی جی خان قرنطینہ میں 207،ملتان قرنطینہ میں 46، لاہور 115 ، گجرات 48،گوجرانوالہ 9، جہلم 19 ،راولپنڈی 14، ملتان 3،فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاؤالدین 3،سرگودھا،2 ننکانہ صاحب میں بھی کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

    پنجاب کے شہر میانوالی میں بھی کرونا وائر کے 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک،بہاولنگر، خوشاب مین کرونا وائرس کا ایک ایک مریض ہے.

    پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا ہے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔  فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

  • کرونا وائرس، امریکا میں ایک لاکھ سے زائد مریض، دنیا میں ہلاکتیں 27 ہزار سے زیادہ

    کرونا وائرس، امریکا میں ایک لاکھ سے زائد مریض، دنیا میں ہلاکتیں 27 ہزار سے زیادہ

    کرونا وائرس، امریکا میں ایک لاکھ سے زائد مریض، دنیا میں ہلاکتیں 27 ہزار سے زیادہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیابھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 370 ہوگئیں

    چین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 295 ہوگئی۔ سپین میں کورونا سے 5 ہزار 138 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے 1995 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ عالمی وبا نے برطانیہ میں 759 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

    ایران میں 2 ہزار 378 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں 144، عراق میں 40 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے،امریکا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 4 ہزار 205 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1701 لقمہ اجل بن گئے

    کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد5لاکھ 97ہزار458ہوگئی،کرونا وائرس سے بیلجیئم میں مزید 69ا فراد ہلاک، تعداد 289 ہو گئی ،آسٹریامیں کورونا سے مزید 9ہلاکتیں، تعداد58ہوگئی،نیدرلینڈ میں کوروناسے مزید112ہلاک، تعداد 546 ہو گئی،سوئٹزرلینڈ میں مزید 39ا فراد ہلاک، تعداد231ہوگئی،برطانیہ میں مزید181 افرادہلاک، تعداد759ہوگئی،ایران میں کورونا سے مزید144اموات،تعداد 2ہزار378ہوگئی،فرانس میں مزید 299ہلاکتیں، تعداد1995ہوگئی،جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد351ہوگئی،اسپین میں کوروناسےہلاکتوں کی تعداد 5ہزار138ہوگئی،کینیڈامیں کورونا سے مزید 16 ہلاکتیں، تعداد 55ہوگئی،ترکی میں کورونا وائرس سے17افرادہلاک، تعداد 92ہوگئی.

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، 4 نئے مریضوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 75 نئے مریض سامنے آئے، بھارت کی 27 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے،کورونا وائرس سے سے مہاراشٹر میں چار، گجرات میں تین، کرناٹک میں دو، دہلی، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے