Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • لوئر دیر میں کرونا سے ہلاکت کے بعد گاؤں کو سیل کر دیا گیا

    لوئر دیر میں کرونا سے ہلاکت کے بعد گاؤں کو سیل کر دیا گیا

    لوئر دیر میں کرونا سے ہلاکت کے بعد گاؤں کو سیل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لوئردیر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر زیارت تالاش کا پورا گاوں سیل کردیا گیا۔

    یہ اقدام کل ایک خاتوں کا کرونا ٹسٹ پازیٹیو آنے پر اٹھایا گیا،زیارت 25 مارچ کو زیارت تالاش سے تعلق رکھنے والی 60سالہ خاتون نے پشاور کے ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا ،خاتون عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آئی تھی، سپتال میں فوتگی کے بعدان کا کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا

    متوفی خاتون میں کرونا کے تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کو قرنطینہ کیا گیا تھا، آج پورے زیارت تالاش گاوں کو قرنطینہ قرار دیکر سیل کردیا گیا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے خیبر پختونخواہ میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ ملک بھر میں کرونا سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں،

    اس سے قبل مردان کی یونین کونسل منگا کو بھی سیل کیا گیا تھا وہاں پہلی ہلاکت کے بعد 39 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، مردان کے ایم پی اے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    واضح رہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے جس کے بعد یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، منگا یونین کونسل کو 19 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا گیا تھا، منگا میں ہلاکت کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ مردان نے اس علاقے کو حساس ترین قرار دے کر لاک ڈاؤن کر دیا تھا ڈپٹی کمشنر مردان نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،

  • اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں، گورنر پنجاب

    اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں، گورنر پنجاب

    اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں، گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ لیں حفاظتی تدابیر پر عمل کر یں،

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں ،کورونا سے نمٹنے کےلیے قوم کو ایک ہونا ہوگا ،ہر فرد ذمہ داری پورے کر ے کورونا بحران سے متاثر غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کر یں گی ،

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا بحران سے متاثر افرادکی مدد کلیےے مخیر حضرات کوآگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا،وزیر اعظم عوام دوست وژن کے تحت پالیساں بنا رہے ہیں ،خدا کے لیے عوام حالات کو سنجیدہ لیں، کوتاہی کی گنجائش نہیں,اگر عوام نے گھروں میں رہنے کی اپیل نا مانی تو سختی سے بھی گریز نہیں کرینگے،حکومت کورونا سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات کرے گی,

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عوام حکومت کے ساتھ ہے،کورونا کےخلاف اپوزیشن کو مثبت کردار ادا کر نا چاہیے،یہ وقت ملک میں کورونا سے بچاوَ کےلیے ملک وقوم کو متحد کر نے کا ہے، اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں،

  • کرونا وائرس، ٹانک میں کتنے قرنطینہ سنٹر بنا دیئے گئے؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا

    کرونا وائرس، ٹانک میں کتنے قرنطینہ سنٹر بنا دیئے گئے؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا

    کرونا وائرس، ٹانک میں کتنے قرنطینہ سنٹر بنا دیئے گئے؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد وزیر نے کہا ہے کہ ڈگری کالج اورگومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس قرانطینہ سنٹر قائم کر دئیے ہیں

    ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے،کورنا وائرس سے صرف حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے بچا جا سکتا ہے ،لاک ڈاون پر سختی سے عمل دارامد کیا جا رہا ہے۔پاک فوج اور ضلع انتظامیہ ملکر اس موذی وباء سے بچاو کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل جنڈولہ میں بھی عوام کو اگاہی فراہم کی جارہی ہے،ڈسٹرکٹ اسپتال میں بھی ائسولیشن وارڈ بنا دیا گیا ہے۔ شہری گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ عوام کی سہولت کے لیے سبزی کریانہ اور میڈیکل سٹور کھلے رکھے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کرفیو نافذ ہے، ملک بھر میں کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

  • لاک ڈاؤن، کینٹینر میں چھپ کر سفر کرنیوالے کتنے افراد ہوئے گرفتار؟

    لاک ڈاؤن، کینٹینر میں چھپ کر سفر کرنیوالے کتنے افراد ہوئے گرفتار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کینٹینر میں چھپ کر سفر کرنے والوں کو پکڑ لیا

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 24 سے زائد مشتبہ افراد کراچی سے لیاقت پور سفر کر رہے تھے،پٹرولنگ افسران نے قومی شاہراہ پر ترنڈہ محمد پناہ کے قریب ٹرالر کو شک کی بنیاد پر روکا،ڈرائیور نے بھاری رقم کے عوض ان کو کراچی سے لارہا تھا، موٹروے پولیس نے کرونا تشخیصی میڑیکل ٹیم کو موقع پر بلا لیا،موٹروے پولیس افسران نے تمام افراد مشتبہ کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردیا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے،جس کی وجہ سے شہری اپنے علاقوں کو جانا چاہتے ہیں لیکن ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے وہ نہیں جا سکے، دو روز قبل بھی میانوالی سے چند افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو کینیٹینر ٔپر سفر کر کے کراچی سے میانوالی پہنچے تھے

    سکھر میں بھی گزشتہ روز ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا تھا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے

  • کرونا وائرس، لاک ڈاؤن ، دو سگی بہنوں کا ہوا آن لائن ،ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکاح

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن ، دو سگی بہنوں کا ہوا آن لائن ،ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکاح

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن ، دو سگی بہنوں کا ہوا آن لائن ،ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکاح
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ بند کر دیا گیا ہے، شہریوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کا کہا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی بیاہ کی تقریبات بھی منسوخ ہو چکی ہیں تا ہم ایک شادی آن لائن ہوئی ہے.

    بھارتی ریاست بہار کے علاقے بیگو سرائے میں دو سگی بہنوں کا آن لائن نکاح پڑھایا گیا، دونوں بہنوں کی شادی 25 مارچ کو طے تھی لیکن کرفیو کی وجہ سے انکی شادی نہ ہو سکی، کرفیو کی وجہ سے کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہ تھی ،ایسی صورتحال میں دلہن اور دولہا کے والد نے شادی کرنے کا حل تلاش کرنے کے لئے مولوی سے رابطہ کیا جس نے آن لائن نکاح کا مشورہ دے دیا

    شادی کے موقع پر دونوں خاندان اپنے اپنے گھروں میں تھے،مولانا نے لیپ ٹاپ کی سکرین کے سامنے دولہا اور دلہن کو بٹھا کر نکاح پڑھایا، اس موقع پر دونوں خاندانوں کے چند رشتے دار بھی موجود تھے، لیپ ٹاپ پر ہی آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نکاح ہوا اور دلہنوں سمیت دولہا نے بھی ویڈیو کانفرنس میں نکاح قبول کیا، شام محمد ولی احمد قریشی عرف چھوٹے کی بڑی بیٹی نغمہ کا نکاح نالندہ ضلع کے محمد شمشاد اور دوسری بیٹی راحت پروین کا نکاح ضلع گیا کے شاہنواز عالم سے آن لائن طریقہ سے مکمل کرایا گیا۔

    اب نکاح کے بارات کب جائے گی اس کے لئے دونوں خاندان کرفیو اٹھنے کا انتظار کر رہے ہیں،کرفیو ختم ہو گا تو دولہا دلہنوں کو لے آئیں گے.

  • بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 17 ہو گئیں،27 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا

    بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 17 ہو گئیں،27 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا

    بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 17 ہو گئیں،27 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، 4 نئے مریضوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 75 نئے مریض سامنے آئے، بھارت کی 27 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے،کورونا وائرس سے سے مہاراشٹر میں چار، گجرات میں تین، کرناٹک میں دو، دہلی، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے۔

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے جتنے بھی مریضوں کی موت ہوئی ان میں زیادہ تر شوگر، دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشراور دیگر بیماریاں بھی تھیں،

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 808 ہو گئی ہے، ان مریضوں میں 47 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کے 67 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ باقی زیر علاج ہیں

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں

  • کرونا سے پہلے بھوک سے مر جائیں گے،بھارت میں لاک ڈاؤن،لاکھوں خاندان کھانے کو ترس گئے

    کرونا سے پہلے بھوک سے مر جائیں گے،بھارت میں لاک ڈاؤن،لاکھوں خاندان کھانے کو ترس گئے

    کرونا سے پہلے بھوک سے مر جائیں گے،بھارت میں لاک ڈاؤن،لاکھوں خاندان کھانے کو ترس گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کرونا وائرس کے سٹیج تھری میں داخل ہو رہا ہے اس لئے بھارتی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود کو گھروں میں بند کر لیں

    ہاسپٹلس ٹاسک فورس کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت کے لئے یہ خطرناک خبر ہے ۔ آئندہ 10 دن ہمارے لئے امتحان کے ہیں ۔ عوام کوئی چیز خریدنے کیلئے باہر نہ جائیں ۔ شہریوں کو حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔

    دوسری جانب بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں افراد فاقہ کشی کا شکار ہو گئے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوکری ختم ہو گئی ، مزدور گھروں میں بیٹھ گئے،کئی مزدور گھروں کو لوٹنا چاہتے ہین لیکن ٹرانسپورٹ ، ٹرین سب کچھ بند ہے،دہلی کی سرحد پر غازی پور میں ہزاروں مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ اپنی آبائی ریاست اترپردیش کی سرحد پر بے یار و مددگار ہیں، ابھی تک کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے بعد غریب افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہم کرونا سے پہلے بھوک سے ہی مرجائیں گے ۔ ہمیں ڈر ہے کہ یہ لاک ڈاؤن ہمیں ختم کرکے ہی رہے گا ۔

    نئی دہلی کے قریب بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مزدوروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دن سے ہم کھانا تلاش کررہے ہیں ۔ لیکن سب کچھ بند ہے،کھانے کو بھی کچھ نہیں مل رہا اور کام بھی بند ہو گیا،اگر ہم باہر جاتے ہیں تو پولیس مارتی ہے، ایسے میں ہم کہاں جائیں، مزدوروں کے کئی خاندان فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں، نہ ہی ریاستی حکومت اور نہ مودی سرکار ہماری کوئی مدد کر رہی ہے،

    دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست چھوڑ کر نہ جائیں انہیں کھانا مہیا کیا جائے گا، کیجریوال نے 4 لاکھ مزدوروں کو کھانا کھلانے اعلان کیا،

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پربھارت میں منگل سے 21 دن کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے. 21 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زہادہ مریض مہا راشٹر میں 153 ہیں جن میں سے 3 ڈاکٹر بھی شامل ہین جن میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، بھارت میں ایک 85 سالہ ڈاکٹر کی ممبئی میں کرونا وائرس سے ہلاکت بھی ہو چکی ہے، گجرات میں 47 مریض ہیں، کرناٹک میں بھی ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے. جبکہ 64 مریض زیر علاج ہیں، منگلورو میں ایک 10 ماہ کے بچے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    بھارتی ریاست راجھستان میں ایک 60 سالہ شخص کی کرونا کی وجہ سے ہلاکت ہوئی ہے جبکہ وہاں مریضوں کی تعداد 27 ہے.

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں

  • کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت نے بڑے خطرے سے دنیا کو خبردار کر دیا

    کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت نے بڑے خطرے سے دنیا کو خبردار کر دیا

    کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت نے بڑے خطرے سے دنیا کو خبردار کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تمام ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں، یہ کم فاصلے کی محدود وقتی دوڑ نہیں بلکہ میرا تھون ہے۔

    عالمی ادارہ صحت جو کرونا وائرس کے حوالہ سے دنیا بھر میں آگاہی دیتا رہتا ہے، اس حوالہ سے اب نیا بیان سامنے آیا ہے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کروناوائرس سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہے۔ کرونا سے اب تک 70فیصد اموات یورپ میں ہوئیں۔ کرونا کے 60 فیصد کیسز بھی یورپی ممالک میں سامنے آئے، دنیا بھر کی حکومتیں اور افراد کرونا سے پیدا نئی حقیقت کا ادراک کریں، کروناوائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں۔

    قبل ازیں عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت سمارٹ فون صارفین کے لیے جلد معلوماتی ایپ متعارف کرائے گا۔جو صارفین کو کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔ ایپ سے صارفین دنیا بھر میں خطرناک ترین کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں سے متعلق اعدادو شمار کے حوالہ سے بھی معلومات لے سکیں گے، ایپ کا ابتدائی ورژن 30 مارچ کو پیش کیا جائے گا جس میں عربی، چینی، انگریزی، فرینچ، اور ہسپانوہی زبان بھی شامل ہو گی۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کرونا وائرس کے پیش نظر نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  کرونا وائرس کی وبا نوجوانوں کو بھی بیمار کرسکتی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ جوان افراد بھی میل جول سے گریز کریں، جوان لوگ بزرگوں، کمزور افراد میں وائرس پھیلانے کا سبب نہ بنیں، میری اپیل ہے کہ جوان لوگ گھروں میں رہیں کیونکہ جوانوں کی نقل و حرکت کا انتخاب کسی کی زندگی یا موت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ دنیا بھر کے دیٹا سے واضح ہے کہ 50 سال سے کم عمر افراد بھی متاثر ہوئے

  • برطانوی وزیراعظم، اسٹیٹ سیکرٹری ہیلتھ کے بعد ایک اور اہم شخصیت میں کرونا کی تشخیص

    برطانوی وزیراعظم، اسٹیٹ سیکرٹری ہیلتھ کے بعد ایک اور اہم شخصیت میں کرونا کی تشخیص

    برطانوی وزیراعظم، اسٹیٹ سیکرٹری ہیلتھ کے بعد ایک اور اہم شخصیت میں کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور اسیٹیٹ سیکرٹری ہیلتھ کے بعد چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    برطانوی چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی 7 دن کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے، کرس ویٹی نے خود کو 7 روز کے لیے الیون ڈاؤننگ اسٹریٹ میں آئسولیٹ کرلیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرس ویٹی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے طبی ردعمل کے بارے میں حکومت کو مشورے دیتا رہوں گا۔کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد میں نے خود کو سات دن کے لئے گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے.

    قبل ازیں برطانوی وزیراعظم اور برطانوی اسٹیٹ ہیلتھ سیکرٹری میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،برطانیہ کی نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس بھی 11 مارچ کو کورونا کا شکار ہوئی تھیں اور اب تینوں اہم حکومتی عہدیدار قرنطینہ میں ہیں۔یہ خدشہ پہلے ہی کیا جا رہا تھاکہ وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد کئی سیاستدانوں اور حکومتی عہدیداروں میں بھی کورونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ وزیر اعظم نے گزشتہ کئی دن سے متعدد افراد سے ملاقاتی کی تھیں۔

    کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    قبل ازیں برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت برطانوی شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان برطانیہ کی حالیہ ٹریول ایڈوائزری میں شامل نہیں اور برطانوی شہری پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر برٹش ایئر ویز اپنی 75 فیصد پروازیں پہلے ہی بند کرچکا ہے

    واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 ہلاکتیں ہوئی ہیں.

  • کرونا وائرس،بحران سے کیسے نمٹا جائے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

    کرونا وائرس،بحران سے کیسے نمٹا جائے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

    کرونا وائرس،بحران سے کیسے نمٹا جائے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزاور کرونا سے بچاؤ سے مشاورت کے لئے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو بنی گالہ میں دن 3 بجے ہو گا، جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے، اجلاس کے لئے حکمران جماعت کے رہنماؤں کو آگاہ کر دیا گیا ہے،

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کرونا سے نمٹنے کے لیے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق تجاویز دے گی۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن، معیشت، سیاسی جماعتوں کے تعاون پر بھی بات ہوگی، کرونا سے نمٹنے کے لیے ملکی صلاحیت، غیر ملکی تعاون پر مشاورت کی جائے گی.

    کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ اور سندھ،پنجاب، خیبر پختونخواہ کے گورنر بھی شریک ہوں گے، انہیں بھی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے.

    کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، کرونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہو گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر 5 اور پاکستان میں 11 ہلاکتیں ہو گئی‌ ہیں

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے،22 سالہ نوجوان فیصل آباد میں کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا، اس سے قبل لاہور میں 3 اور پنڈی میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے اسوقت 490 کیسز ہیں، ڈی جی خان قرنطینہ میں 207،ملتان قرنطینہ میں 46، لاہور 115 ، گجرات 48،گوجرانوالہ 9، جہلم 19 ،راولپنڈی 14، ملتان 3،فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاؤالدین 3،سرگودھا،2 ننکانہ صاحب میں بھی کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

    پنجاب کے شہر میانوالی میں بھی کرونا وائر کے 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک،بہاولنگر، خوشاب مین کرونا وائرس کا ایک ایک مریض ہے.

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا ہے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔