Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، 17 اضلاع میں مریض سامنے آ گئے،ایک اور ہلاکت بھی ہو گئی

    پنجاب میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، 17 اضلاع میں مریض سامنے آ گئے،ایک اور ہلاکت بھی ہو گئی

    پنجاب میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، 17 اضلاع میں مریض سامنے آ گئے،ایک اور ہلاکت بھی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، کرونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہو گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر 5 اور پاکستان میں 11 ہلاکتیں ہو گئی‌ ہیں

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے،22 سالہ نوجوان فیصل آباد میں کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا، اس سے قبل لاہور میں 3 اور پنڈی میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے اسوقت 490 کیسز ہیں، ڈی جی خان قرنطینہ میں 207،ملتان قرنطینہ میں 46، لاہور 115 ، گجرات 48،گوجرانوالہ 9، جہلم 19 ،راولپنڈی 14، ملتان 3،فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاؤالدین 3،سرگودھا،2 ننکانہ صاحب میں بھی کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

    پنجاب کے شہر میانوالی میں بھی کرونا وائر کے 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک،بہاولنگر، خوشاب مین کرونا وائرس کا ایک ایک مریض ہے.

    پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا ہے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔  فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

    وزیراعلیٰ سندھ نے مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر جاری لاک ڈاؤن کے پلان میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شام 5 بجے سے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں اب دکانیں شام 8 کے بجائے شام 5 بجے بند کردی جائیں گی۔

  • کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے بعد سعودی عرب نے بھی مانگی چین سے مدد

    کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے بعد سعودی عرب نے بھی مانگی چین سے مدد

    کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے بعد سعودی عرب نے بھی مانگی چین سے مدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے امریکہ کے بعد سعودی عرب نے بھی چین سے مدد مانگ لی

    سعودی عرب کے فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا- شاہ سلمان نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے انتھک جدوجہد اور کامیابی ملنے پر چینی صدر کو مبارک باد دی-

    خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ چین نے کرونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں منفرد تجربہ کیا ہے اور چین کا یہ کارنامہ قابل تحسین ہے۔اس سے کرونا کی وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں ساری دنیا کو فائدہ پہنچے گا.

    چینی صدر نے سعودی عرب اور چین کے مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا -چینی صدر نے سعودی فرماں روا کو اطمینان دلایا کہ بیجنگ کورونا کی وبا پر قابو پانے پر مامور سعودی عرب کے صحت اداروں کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرے گا.

    قبل ازیں سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 24 گھنٹوں میں مزید 92 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد 1104 ہو گئی ہے،سعودی وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں سے 10 بیرون ممالک سے آئے جبکہ 82 مریض مقامی ہیں اور لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے کرونا میں مبتلا ہوئے

    دوسری جانب مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے مقدس شہر کے تمام قبرستان بند کردیے ہیں۔علاقے میں کرفیو کے مد نظر تدفین کے اوقات جاری کئے گئے ہیں، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں کرفیو کے حوالے سے میں تدفین صبح 6 سے دوپہر دو بجے تک ہوگی۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد تدفین کی اجازت نہیں ہوگی

    سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی نیز مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا،تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے-دوسری بار خلاف کرنے پر 20 ہزار اور تیسری مرتبہ 20 دن جیل ہوگی۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا صرف اس صورت میں نہیں ہو گی جب کوئی شدید ایمر جنسی میں ہو گا، ہسپتال جا رہا ہو گا یا ایمرجنسی نوعیت کا کام ہو گا.

  • کرونا وائرس،ایران کئی ملکوں سے بہتر، امریکا ناکامی کا اعلان کرے، ایران نے کی کڑی تنقید

    کرونا وائرس،ایران کئی ملکوں سے بہتر، امریکا ناکامی کا اعلان کرے، ایران نے کی کڑی تنقید

    کرونا وائرس،ایران کئی ملکوں سے بہتر، امریکا ناکامی کا اعلان کرے، ایران نے کی کڑی تنقید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2378 ہو گئی ہے

    ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں مجموعی طور پر 32332 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 2378 افراد جاں بحق اور 11133افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

    ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2926 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 144 افراد کی ہلاکت ہوئی ،کرونا وائرس کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 2893 افراد کی حالت تشویشناک ہے

    ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی کا کہنا ہے کہ اب تک ایران میں 50 ملین سے زیادہ لوگوں کی کرونا اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے شہری گھروں میں رہیں

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بہت سے ممالک سے کافی آگے ہے۔ بہت سے یورپی ممالک ترقی یافتہ ہونے کے باوجود ابھی بھی اس وائرس پر قابو پانے کیلیے ناکام ہوئے ہیں، امریکہ بھی کرونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہو چکا ہے لیکن وہ اپنی ناکامی کا اعلان نہیں کرتا.

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت روزانہ کورونا وائرس کے لئے 10 ہزار ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں ، جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں روزانہ 7 ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ علی رضا بیگلری کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ امریکہ سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتا ہے، ایران میں پاستور انسٹی ٹیوٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کی گنجائش روزانہ دو ہزار ٹیسٹ تک پہنچ چکی ہے ، اور یہ ایک بڑی تعداد ہے ، یہاں تک کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں بھی روزانہ ہزار ٹیسٹ کروائے جاتے تھے ، جبکہ دو ہفتوں تک ایران نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ماسک ضرور پہنیں مگرکب ، کون سا اورکیسے پہنیں —از—علامہ علی شیر حیدری

    ماسک ضرور پہنیں مگرکب ، کون سا اورکیسے پہنیں —از—علامہ علی شیر حیدری

    بسم اللہ الرحمن الرحیم ، بندگان الہٰی کے نام میرا پیغام

    ضروری ایام میں مستعمل ماسک سے اہم سبق !

    حالیہ بیماری سے بچاو کے لیے چند احتیاطی تدابیرمیں سے ماسک اوردستانوں کے کثرت استعمال پرمیرے ذہن میں‌ایک خیال ابھرا کہ اس مصنوعی ماسک سے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہمارے ذہنوں پرپیغام الہٰی بن کردستک دے رہا ہے ، کہ موجودہ حالات میں ایک طبیب کے مشورے پرملک بھر میں ہردوسرے شخص نے کہا ہے جسمانی بیماری سے بچنے کے لیے ماسک پہن رکھا ہے

    اللہ کرے اس مصنوعی ماسک کی جگہ ہر ابن آدم وہ تقویٰ وخشیت الہٰی سے لبریز روحانی ماسک پہن لے تو رب تعالیٰ اپنی زمین پربسنے والے تمام بندوں کی بیماریاں شفا میں بدل دے ، مشکلات آسانیوں میں ، سختیاں نرمیوں میں ،زحمتیں رحمتوں میں تبدیل فرمادے گا ، اورہمیشہ ہمیش کے لیے بندوں سے راضی ہوجائے گا ، اوربند کیئے جانے والے اپنے تمام دربندوں کے لیے کھول دے گا

    قارئین کرام !،اختصار کے ساتھ زمین پرآباد انسانوں کے تمام طبقات کے ذمہ داران کواس حقیقی روحانی ماسک پہننے کی طرف توجہ دلانے لگا ہوں ،

    اللہ کرے !ایک گھر کا مسئول باپ ، مساوات کا ماسک پہن لے تاکہ اولاد میں کسی سے زیادتی نہ کرپائے

    اللہ کرے ! ایک گاوں کا نمبردار ہمدردی کا ماسک پہن لے تاکہ پورے گاوں میں کسی فرد کو دکھ نہ آنے پائے

    اللہ کرے ! ایک تھانیدارہوش کا ماسک پہن لے تاکہ پورے علاقے میں کہیں بھی اندھیرنگری نہ ہونے پائے

    اللہ کرے ! ایک وکیل سجائی کا ماسک پہن لے تاکہ کسی جھوٹے شخص کے مقدمے کوسچا اورسچے کو جھوٹا نہ ثابت کرپائے

    اللہ کرے ! ایک جج منصف عدل کا ماسک پہن لے تاکہ مظلوم کو اس کا حق دلوانے میں دیدہ دلیری دکھائے

    اللہ کرے !ایک وزیراپنے منصب کا صیح ماسک پہن لے تاکہ اپنے اہداف کوحقیقیت میں پورا کرپائے

    اللہ کرے ! ایک وزیراعظم اپنی قوم کے جزبات کی ترجمانی کا ماسک پہن لے تاکہ قوم کے خیالات کو پایہ تکمیل تک پہنچائے

    اللہ کرے ایک صدرمملکت اپنی صدارت کا حقیقی ماسک پہن لے تاکہ وطن عزیز کی نگہبانی کا حق اداکرپائے

     حضرات گرامی قارئین کرام

    اب آئیے ایک دوسرے طبقے کے ذمہ داران کیطرف

    اللہ کرے ! ایک تاجرسچائی اورایمانداری کا ماسک پہن لے تاکہ خریدارکوملاوٹ سے پاک اشیامل سکیں
    اللہ کرے ! ایک ڈاکٹراحساس ،خلوص،اخلاق اورشفقت کا ماسک پہن لے تاکہ مریضوں کودوا کے ساتھ دعا بھی مل سکے اورشفا بھی
    اللہ کرے ! ایک افسر اپنی کرسی کے تقاضوں کا ماسک پہن لے تاکہ سائلین کی داد رسی ہوسکے
    اللہ کرے !ایک صحافی دیانتداری کا ماسک پہن لے تاکہ کسی دنیا کوباخبررکھنے کےلیے حقائق بیان کرسکے ، غریبوں اورامیروں کے بلاامتیازمسائل ،مصائب دنیا تک پہنچا سکے
    اللہ کرے !ایک ادیب ادب کا حقیقی ماسک پہن لے تاکہ اس کے قلم میں کہیں جنبش نہ آنےپائے
    اللہ کرے ! ایک مفسّرفلسفہ وحی کا ماسک پہن لے تاکہ کہیں بھی آیات الہٰی کی تفسیرمیں تحریف وتاویل نہ کرپائے
    اللہ کرے !ایک سنار(زرگر) خوف خدا کا ماسک پہن لے تاکہ کھرے اورکھوٹے کو یکجا کرکے فروخت نہ کرپائے
    اللہ کرے !ایک دوکاندار خشیت الہٰی کا ماسک پہن لے تاکہ ناپ تول میں کمی بیشی نہ کرنے پائے
    اللہ کرے !ایک استاد فرائض منصبی کا ماسک پہن لے تاکہ نفع مند علم سے اپنے شاگردوں کو بہرہ مند فرما سکے ، اورپڑھنے والے طلباء کی حق تلفی نہ کرنے پائے
    اللہ کرے !ایک ظالم رحمدلی کاماسک پہن لے تاکہ کسی مظلوم کا گلہ نہ گھونٹنے پائے
    اللہ کرے !ایک قاتل احیائے انسانیت کا ماسک پہن لے تاکہ ناحق کسی کے جینے کا حق نہ چھین پائے
    اللہ کرے !ایک چوکیداراپنے مالک سے وفاداری کا ماسک پہن لے تاکہ کوئی چور،ڈاکونقب نہ لگا سکے
    اللہ کرے !ایک سربراہ ادارہ محبت وشفقت کا ماسک پہن لے تاکہ اپنے ماتحت کام کرنے والوں میں جانب داری اوارزیادتی کا مرتکب نہ ہونےپائے
    اللہ کرے !ایک بنت آدم حقیقی حجاب کا ماسک پہن لے تاکہ کوئی بدقماش میرا جسم میری مرضی کہنے کی جسارت نہ کرپائے

    قصہ مختصر

    اللہ کرے !ایک بدعتی سنت رسول کا ماسک پہن لے تاکہ مسنون اعمال میں بدعت کی ملاوٹ نہ کرپائے
    اللہ کرے !ایک مشرک توحید الٰہی کا ماسک پہن لے تاکہ رب کی زمین پرکسی دوسرے کو اللہ کا شریک نہ کرپائے
    اللہ کرے !ایک بے دین دین اسلام کا حقیقی ماسک پہن لے تاکہ وہ دنیا کی محبت کوترک کرکے جنت کا ر اہی بن جائے
    اللہ کرے !ایک پاکستانی کلمہ طیبہ کا حقیقی ماسک اوڑھ لے تاکہ قیام پاکستان کی آزادی جس کا نعرہ تھا پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ اب آزادی کےتقاضے پورے کرپائے
    اللہ کرے !ایک مسلم حرم کی پاسبانی کا حقیقی ماسک پہن لے تاکہ تحفظ حرمین شریفین کا حق اداکرپائے
    آخر میں درخواست گزار ہوں‌وطن عزیز کی ذمہ دار انتظامیہ سے

    کہ سود،عریانی ، فحاشی ،شراب نوشی ، رشوت خوری سمیت تمام گناہ کے اڈے بند کردیں‌ تاکہ کرونا وائرس سمیت تمام آفات سے اللہ پاک ہمیں‌نجات نصیب فرمائے
    اگر ہم نے اللہ سے کئے گئے وعدے پورے کردیئے تواللہ اپنے وعدے ضرور پورے کرے گا اوراللہ کبھی بھی اپنے وعدوں کے خلاف نہیں کرتا،اللہ ہمیں معاف بھی فرمائیں گے ، ہماری مدد بھی فرمائیں گے اورمشکلات سے نکال کرآسانیاں پیدا فرمائیں گے ،

    ماسک ضرور پہنیں مگرکب ، کون سا اورکیسے پہنیں ؟

    تحریر : علامہ علی شیر حیدری

  • اسرائیل میں کرونا سے 10 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 3035 ہوگئی

    اسرائیل میں کرونا سے 10 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 3035 ہوگئی

    مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل میں کرونا سے 10 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 3035 ہوگئی ہے ، ادھر اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3035 ہوگئی ہے بجب کہ 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت ان میں سے 48 کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ 66 یہودی آباد کار صحت یاب ہوئے ہیں۔دوسری طرف اسرائیلی حکام نے لاک ڈاون شروع کررکھا ہے اورامید کی جارہی ہے کہ وہ اس وائرس سے جلد جان چھڑا لیں گے

    قابض حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈائون کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کی شام لاک ڈائون کا نفاذ کرتے ہوئے شہریوں کی نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عاید کردی۔

  • اسلام آباد میں پولی کلینک کےڈاکٹر میں کوروناوائرس کی تصدیق

    اسلام آباد میں پولی کلینک کےڈاکٹر میں کوروناوائرس کی تصدیق

    اسلام آباد:اسلام آباد میں پولی کلینک کےڈاکٹر میں کوروناوائرس کی تصدیق،باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے پولی کلینک کے ڈاکٹرمیں کرونا وائرس پائے جانے کا نہ صرف انکشاف ہوا ہے بلکہ تصدیق بھی ہوگئی ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق اسلام آباد کے اس پولی کلینک کے ڈاکٹرکےحوالےسے آج دوپہر سے خبریں چل رہی تھیں‌ مگراس بات کی تصدیق نہ ہوسکی .لیکن ڈاکٹرمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق اس ڈاکٹرکا علاج جاری ہے

    یادرہے کہ اس وقت پنجاب میں کورونا سے چوتھی اور ملک میں 10 ویں ہلاکت، مصدقہ کیسز کی تعداد 1331 ہوگئی

    پاکستان میں جمعے کو کورونا وائرس کے مزید 137 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 57، پنجاب میں 43، سندھ میں 19، گلگت بلتستان میں 16 اور اسلام آباد میں 2 کیسز کی تصدیق ہوئی

  • زندہ قومیں اپنے ہیروز کویاد رکھتی ہیں:وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ڈاکٹر اسامہ کیلئے ‘نشان کشمیر’ کا اعلان

    زندہ قومیں اپنے ہیروز کویاد رکھتی ہیں:وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ڈاکٹر اسامہ کیلئے ‘نشان کشمیر’ کا اعلان

    مظفرآباد:زندہ قومیں اپنے ہیروز کویاد رکھتی ہیں:وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ڈاکٹر اسامہ کیلئے ‘نشان کشمیر’ کا اعلان،اطلاعات کےمطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے دوران کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض کے لیے ریاست کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ‘نشانِ کشمیر’ کا اعلان کیا ہے۔

    کورونا وائرس کی صورتحال کے جائزے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ شہید نے بہادری اور ہمت کی ایک مثال قائم کی ہے اور وہ نہ صرف اپنی کمیونٹی اور ملک بلکہ پوری انسانیت کا فخر ہیں۔اجلاس میں طبی عملے کے خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ‘ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کے خلاف ہماری جنگ میں صف اول کے سپاہی ہیں اور اس کے لیے ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں۔’انہوں نے ان کی بہادری کے اعتراف میں آزاد کشمیر کے گریڈ ایک سے 20 تک کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میدیکل اسٹاف کے لیے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی حفاظت کو یقینی بنائے گی اور ذاتی حفاظٹ کا سامانا دیا جائے گا۔

  • کرونا وائرس کھلی فضا میں گھنٹوں اور اشیا کی سطح پر کئی دنوں تک زندہ رہتا ہے،امریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق پیش کردی

    کرونا وائرس کھلی فضا میں گھنٹوں اور اشیا کی سطح پر کئی دنوں تک زندہ رہتا ہے،امریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق پیش کردی

    واشنگٹن: کرونا وائرس کھلی فضا میں گھنٹوں اور اشیا کی سطح پر کئی دنوں تک زندہ رہتا ہے،امریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق پیش کردی ،اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت اور سائنس دانوں کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کھلی ہوا میں گھنٹوں اور کسی شے کی سطح پر دو سے تین دن تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    امریکی حکومت اور سائنسی ماہرین نے کرونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے دوران متاثرہ افراد کے ٹیسٹ لیے گئے اور نتائج کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی۔

    تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کھلی فضا میں کئی گھنٹوں تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی طرح ہوا سے آلودہ ہونے والی کسی بھی شے پر دو تین روز تک موجود رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے۔ماہرین نے تحقیق کے دوران متاثرہ افراد کے زیر استعمال نیبولائزر سے نمونے حاصل کر کے انہیں فضا میں چھوڑا، جس سے یہ معلوم ہوا کہ تین گھنٹے تک وائرس ہوا میں موجود رہا اور پھر خود ختم ہوگیا۔

    جب ان نمونوں کو دیگر اشیاء کی سطح پر چھوڑا گیا تو نتائج خوفناک صورت میں سامنے آئے۔ ماہرین کے مطابق تانبے کی دھات پر وائرس کے نمونے چار گھنٹے، گتے پر 24 جبکہ پلاسٹک اور اسٹیل کی دھات کی سطح پر یہ دو سے تین روز تک زندہ رہے۔

    خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے 2003 میں پھیلنے والے وائرس ’سارس‘ کی مختلف حالتوں اور اس کی استعداد معلوم کرنے کے لیے یہی ٹیسٹ کیے تھے جن کی روشنی میں ویکسین تیار کی گئی تھی۔

    جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی مائیکرو بائیولوجی کی پروفیسر جولی فشر کا کہنا ہے کہ ان تجربات کے نتائج بہت اہم ہیں اور ان سے صفائی ستھرائی سے متعلق بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تحقیقی نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ہاتھ دھونے کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے اور خاص طور پر کسی سطح کو چھونے کے بعد لازمی ہاتھ دھونے ہیں کیوں کہ ممکن ہے کہ اس جگہ کو کسی متاثرہ شخص کے ہاتھ لگے ہوں

  • آج کادن ریکارڈ توڑ گیا : اٹلی میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 900 سے زائد ، مرنے والے بے گوروکفن پڑے ہوئے ہیں‌

    آج کادن ریکارڈ توڑ گیا : اٹلی میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 900 سے زائد ، مرنے والے بے گوروکفن پڑے ہوئے ہیں‌

    اٹلی :آج کادن ریکارڈ توڑ گیا : اٹلی میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 900 سے زائد ، مرنے والے بے گوروکفن پڑے ہوئے ہیں‌ ،اطلاعات کےمطابق یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہی روز میں مزید 900 سے زائد افراد مہلک وائرس کے سبب زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 919 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 9134 تک جاپہنچی ہے۔حکام کے مطابق اٹلی میں ایک ہی روز میں ہونے والی یہ ہلاکتوں کی تعداد کسی بھی ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دورانہون ہونے والی اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لامبارڈے میں 500 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ بقیہ ہلاکتیں دیگر ریجنز کی ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 5909 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 86498 تک جاپہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اٹلی سرفہرست ہے جبکہ مجموعی کیسز میں امریکا کے بعد اٹلی کا دوسرا نمبر ہے۔

  • کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرپاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

    کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرپاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

    +اسلام آباد :کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرپاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن معید یوسف نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید 2 ہفتوں کیلئے مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔معید یوسف نے بتایا کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 4 اپریل تک بیرون ملک سے بذریعہ ہوائی جہاز مسافروں کی آمد و رفت معطل رکھنے کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فضائی ٹریفک کھولی جائے گی۔

    خیال رہے کہ 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اب توسیع کردی گئی ہے۔