Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس سے بلوچستان میں ہوئی پہلی ہلاکت

    کرونا وائرس سے بلوچستان میں ہوئی پہلی ہلاکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق ہو گیا جس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کورونا وائرس کا مصدقہ مریض تھا اور اسے شوگر کا مرض بھی لاحق تھا ۔کرونا سے ہلاک ہونے والا 65 سالہ متاثرہ مریض کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

    مریض کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو ایران کے علاقے مشہد میں زیارت کرنے کے بعد تفتان قرنطینہ کیمپ آیا جہاں اس میں 12مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی مریض کو ابتدائی طور پر شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے اسے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال منتقل کیاگیا مریض کی لاش کی حوالگی اور تدفین طبی ماہرین کی رائے اور ضابطہ کار کے مطابق کی جائےگی.

    بلوچستان میں کرونا سے ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی، دو ہلاکتیں خیبر پختونخواہ، ایک سندھ اور ایک گلگت بلتستان میں ہوئی ہے.

    بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے۔ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں تمام بڑے شاپنگ مال، مارکیٹس 3 ہفتوں کے لئے بند رہیں گی، اس کے علاوہ تمام ریسٹورنٹس 3 ہفتوں تک صرف گھروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرسکیں گے۔ نوٹیفکشن کے مطابق بین الصوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 3 ہفتوں کے لئے بند رہے گی، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں اور کوشیش کریں کہ اپنے گھروں میں رہی

  • سندھ میں لاک ڈاؤن، صحافیوں کو استثنیٰ،نماز جنازہ بھی محدود،سڑکوں پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے پہنچ گئے

    سندھ میں لاک ڈاؤن، صحافیوں کو استثنیٰ،نماز جنازہ بھی محدود،سڑکوں پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے پہنچ گئے

    سندھ میں لاک ڈاؤن، صحافیوں کو استثنیٰ،نماز جنازہ بھی محدود،سڑکوں پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا،

    شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہے، احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔

    صوبہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہو گئی، پنجاب میں 225، خیبرپختونخوا میں31 مریض سامنے آئے، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک جا پہنچی۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

    سندھ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کا وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا تھا،محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی وسرکاری ادارے بند، سماجی، مذہبی اور سیاسی تقریبات و اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ شہریوں کی نقل وحرکت محدود، ہر طرح کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا۔

    سندھ میں کرفیو کے دوران نماز جنازہ کا اجتماع بھی محدود کردیا گیا، صرف قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔ جس کے لیے علاقہ ایس ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت کے تحت نکلنے والے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، عوام نے ساتھ نہ دیا تو محنت رائیگاں جائے گی۔ صحافیوں کو کرفیو کے دوران استثنیٰ دیا دیا گیا ہے، صحافی اپنے ادارے کا کارڈ دکھا سکتے ہیں،

    میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کا کام جاری ہے،گاڑی میں ڈرائیورکے علاوہ ایک شخص کو سفر کرنے کی اجازت ہے،سندھ میں بجلی،پانی،ٹی وی،کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسز جاری ہیں،

    لاک ڈاؤں ہونے کے بع دکراچی، حیدرآباد، سکھر میں پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا، مختلف شاہراہوں پر جوان تعینات کر دیئے گئے۔

    قبل ازی گلگت بلتستان میں بھی لاک ڈاؤن کردیا گیا، اسلام آباد میں آج سے شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی میٹرو بس کی سروس بھی معطل رہے گی۔ پنجاب میں آج بھی مارکیٹیں بند رہیں گی ، خیبر پختونخواہ میں بھی مارکیٹس بند رہیں گی.

  • آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، کرونا سے نمٹنے کیلیے ہوئے اہم فیصلے

    آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، کرونا سے نمٹنے کیلیے ہوئے اہم فیصلے

    آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، کرونا سے نمٹنے کیلیے ہوئے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاک فوج عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی، پرعزم ذمہ دار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کرونا وائرس کے معاملے پر کور کمانڈرز کا نفرنس ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے اپنے اپنے کور ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعہ کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرعزم اور ذمےدار قوم کو کوئی چیز شکست نہیں سکتی، پاکستان آرمی عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی اور ایکشن پلان کی تفصیلات بھی شیئر کی جائیں گی،عالمی وبا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج تیارہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی کے جوانوں اور طبی سہولیات کو سول انتظامیہ کی مدد کے لئے تیار رہنے کا ٹاسک دیا گیا۔

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پرسندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا، شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہو گی،اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہو گئی، پنجاب میں 225، خیبرپختونخوا میں31 مریض سامنے آئے، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک جا پہنچی۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

  • حکومت کی ہدایات پرعمل کریں ، اسلام بھی یہی حکم دیتا ہے، علمائے کرام کا کرونا کے حوالے سے خصوصی پیغام

    حکومت کی ہدایات پرعمل کریں ، اسلام بھی یہی حکم دیتا ہے، علمائے کرام کا کرونا کے حوالے سے خصوصی پیغام

    لاہور:حکومت کی ہدایات پرعمل کریں ، اسلام بھی یہی حکم دیتا ہے، علمائے کرام کا کرونا کے حوالے سے خصوصی پیغام ،اطلاعات کے مطابق مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں۔

     

    تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کےحوالے سے کہا کہ عوام جتنی احتیاط کرسکتی ہیں کریں اور حکومت کی ہدایت پر عمل کریں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پوری دنیا پر یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش آئی ہے اور یہ آزمائش عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلی کی صورت حال بدترین ہوچکی، باقی ممالک بھی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ مصافحہ اور اجتماعات سے یہ وبا پھیل رہی ہے تو اس سے بچا جائے، مسجد میں باجماعت نماز سے یہ وبا پھیلتی ہے تو گھروں میں نماز پڑھیں۔گھروں میں نماز ادا کرنے کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبیﷺنے بارش کے وقت کہا تھا کہ اعلان کرو گھروں میں نماز پڑھیں۔

    لہزا دنیا اس وقت سنگین صورت حال کی لپیٹ میں ہے اس ہی وجہ سے سب کو چاہیے کہ گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال کو آسان نہ سمجھیں اپنی اور دوسروں کی مدد کریں، احتیاط کریں باقی زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    جامعہ اشرفیہ کے مہتم بزرگ عالم دین حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کورونا وائرس کی وبا میں احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کیساتھ ساتھ شہریوں کو بھی احتیاط کر کے عالمی وبا پر قابو پانا ہوگا۔

     

    https://www.youtube.com/watch?v=eI0BNNNIBoI

    خطاب کے اختتام پر مہتمم اعلیٰ جامعہ اشرفیہ نے ملکی سلامتی و استحکام کےساتھ ساتھ کرونا وائرس سے نجات اور گناہوں کی معافی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔حافظ فضل الرحیم اشرفی نے خطاب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی آیات کا ورد کر کے اپنے آپ کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے

    پاکستان علماء کونسل کےچیئرمین مولانا طاہراشرفی نے اپنے پیغام میں عوام کوشرعی نقطہ نظرپہنچاتے ہوئے کہا کہ اسلام حاکم وقت کی اطاعت کا حکم دیتا ہے ، ملک میں کرونا کی وجہ سے مشکل حالات ہیں ، ان حالات میں توحکومت وقت کے ساتھ تعاون ، حکومتی احکامات کی پیروی کرنا اوربھی زیادہ ضروری اورافضل ہے،لٰہذا تمام شہری حکومت کی ہدایات پرعمل کرکے اس وبائی مرض کے خاتمے میں مدد کریں

     

     

    شاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ملک میں کرونا وائرس نے پنجے گاڈ لیے ہیں ، اس مرض کا مقابلہ باہمی اتحاد اوراتفاق رائے سے ہی ممکن ہے، تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کے احکامات پرمن و عن عمل کریں اورکرونا وائرس کےخاتمے کا سبب بنیں اللہ تعالی اس کا اجر عطا فرمائیں گے اورصحت وتندرستی عطافرمائیں گے

     

  • کرونا وائرس امریکی سینیٹ میں حملہ آور،سینیٹر رینڈ پال میں کورونا وائرس کی تصدیق

    کرونا وائرس امریکی سینیٹ میں حملہ آور،سینیٹر رینڈ پال میں کورونا وائرس کی تصدیق

    واشنگٹن:کرونا وائرس امریکی سینیٹ میں حملہ آور،سینیٹر رینڈ پال میں کورونا وائرس کی تصدیق ،اطلاعات کےمطابق امریکی سینٹ کے رُکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی اس مرض میں مبتلا ہونے والے پہلے امریکی سینیٹر ہیں۔

    اتوار کو سینیٹر پال رینڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست کینٹیکی کے ریپبلکن سینیٹر میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم تواتر سے سفر کرنے اور تقریبات میں شرکت کے باعث احتیاطاً ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ کسی فرد سے براہ راست رابطے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹرنے ٹویٹ کے مطابق سینیٹر رینڈ پال کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور وہ گھر پر رہ کر ہی دفتری کام انجام دیں گے۔

    دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے سنگین حالات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے کورونا وائرس کی وبا کو1930 کی دہائی میں آنے والے معاشی بحران جیسی آفت قرار دیا ہے۔

    میئر کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ دس دنوں میں مزید وینٹی لیٹر دست یاب نہیں ہوئے تو ایسے لوگوں کی ہلاکت بھی ہوسکتی ہے جن کی حالت زیادہ تشویش ناک نہیں۔امریکا میں کورونا وائرس کے 25ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 340 تک پہنچ گئی ہے۔

  • کرونا وائرس لوگوں کےکس خون گروپ پرزیادہ اثراندازہوتا ہے ، نئی تحقیق نے کسی کوپریشان تو کسی کوبے فکرکردیا

    کرونا وائرس لوگوں کےکس خون گروپ پرزیادہ اثراندازہوتا ہے ، نئی تحقیق نے کسی کوپریشان تو کسی کوبے فکرکردیا

    بیجنگ :کرونا وائرس لوگوں کےکس خون گروپ پرزیادہ اثراندازہوتا ہے ، نئی تحقیق نے کسی کوپریشان تو کسی کوبے فکرکردیا،اطلاعات کے مطابق نئے نوول کورونا وائرس کی دنیا میں پھیلنے کی رفتار سائنسدانوں کی توقعات سے بھی زیادہ ہے اور وہ اس بارے میں مسلسل جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایسے کونسے عناصر ہیں جو اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی شرح میں تیزی سے اضافہ کررہے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق جیسے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں نمودار ہونے والا یہ وائرس اس وقت لگ بھگ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے جس سے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 13 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وبا کے نتیجے میں مختلف ممالک میں لاک ڈائون کیا جاچکا ہے اور پاکستان میں بھی صوبہ سندھ نے بھی اگلے 15 روز تک ایسا کرنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ 5 افراد کے اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

    اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی فرد کے خون کا گروپ بھی کووڈ 19 کے خطرے میں اضافے یا کمی پر ممکنہ طور پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کے دوران چین سے تعلق رکھنے والے 22 سو کے قریب کووڈ 19 کے مریضوں اور لاکھوں صحت مند افراد کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔

    سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ اے بلڈ گروپ والے افراد میں کووڈ 19 کا شکار ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ او بلڈ گروپ کے مالک افراد میں یہ خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج ویب سائٹ medRxiv پر شائع ہوئے، جہاں اکثر سائنسدان تحقیق کے نتائج کسی جریدے میں شائع ہونے کے عمل کے دوران شائع کردیتے ہیں۔

    محققین کا کہنا تھا کہ مختلف بلڈ گروپس اور کووڈ 19 کے خطرے میں فرق ممکنہ طور پر خون میں موجود مخصوص اینٹی باڈیز کا نتیجہ ہے، تاہم اس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔مختلف بلڈ گروپس کا کووڈ 19 کے خطرے پر ممکنہ اثر مریضوں کا علاج کرنے والے طبی ماہرین کے لیے اہم ہوسکتا ہے جبکہ اے بلڈ گروپ والے افراد کو مضبوط ذاتی تحفظ کی ضرورت ہوسکتی ہے تاکہ وہ انفیکشن کے امکان کو کم کرسکیں۔

    محققین کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کو طبی ماہرین کی زیادہ نگرانی اور علاج کی ضرورت پڑسکتی ہے، جبکہ مریض کے خون کے گروپ کی شناخت کووڈ 19 اور دیگر کورونا وائرس انفیکشنز کے علاج کے لیے ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔دیگر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق طبی ماہرین کے لیے تو شاید مددگار ہو مگر عام شہریوں کو ان اعدادومشار کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا بلڈ گروپ اے ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ آپ سوفیصد اس بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں، اور اگر آپ کا بلڈ گروپ او ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بالکل محفوظ ہیں، آپ کو ہر صورت ہاتھوں کو دھونے کی ضرورت ہے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • کرونا وائرس ہزاروں کلومیٹرسفرطئے کرتے ہوئےچین ،ایران،پشاور،لاہورسے ہوتا ہوا قصورکے سرحدی علاقے میں پہنچ گیا

    کرونا وائرس ہزاروں کلومیٹرسفرطئے کرتے ہوئےچین ،ایران،پشاور،لاہورسے ہوتا ہوا قصورکے سرحدی علاقے میں پہنچ گیا

    قصور:کرونا وائرس چین ،ایران،پشاور،لاہورسے ہوتا ہوا قصورکے سرحدی علاقے میں پہنچ گیا،قصور کے سرحدی علاقے میں پہلے مشتبہ شخص کی خبرسے علاقے میں خوف کی فضا پیدا،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں پھیلنے والا دنیا کا خطرنا ک وائرس بن گیا ،

    باغی ٹی وی کے مطابق کنگن پورکے نواحی گاوں بستی چھیمبیاں والی کا ایک باسی پشاورکام کے سلسلہ میں تھا ،تاہم تب وہ واپس گاوں آیا تو اس نے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی جس پرڈاکٹرز کو بلایا گیا تو ڈاکٹرز نے علامات کو سامنے رکھتے ہوئے اسے مشتبہ قراردیا

    ذرائع کے مطابق اس مریض کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں اوراس شخص کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اوراس کے گرد رہنے والے دیگرافراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سے ملنے سے پرہیز کریں

  • لاہورکے صحافی خدمات کے دوران کرونا وائرس کا شکارہوگئے ،اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت وتندرستی عطافرمائے ،مبشرلقمان کی اللہ کے حضوردعائیں

    لاہورکے صحافی خدمات کے دوران کرونا وائرس کا شکارہوگئے ،اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت وتندرستی عطافرمائے ،مبشرلقمان کی اللہ کے حضوردعائیں

    لاہور:لاہوکے صحافی خدمات کے دوران کرونا وائرس کا شکارہوگئے ،اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت وتندرستی سے نوازیں ،مبشرلقمان کی اللہ کے حضوردعائیں ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی اورسنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان جو کہ شروع دن سے کرونا وائرس کی سختیوں کی آہٹ محسوس کررہےتھے اورشروع دن سے احتیاط کا درس دے رہے تھے ، اب اپنے شعبہ سے وابستہ صحافی ورکروں کوکرونا وائرس ہونے پربڑے پریشان دکھائی دے رہے ہیں

     

    باغی ٹی وی کےمطابق سینیئر صحافی مبشرلقمان نے لاہور کے 5 صحافی ورکروں کے بارے میں جب سنا کہ ان کو کرونا وائرس لاحق ہوگیا ہے تو انہوں نے نہ صرف ان کے علاج معالجے کےحوالے سے مخلصانہ کوششیں کیں بلکہ اللہ کے حضوران ورکروں کے ساتھ ساتھ باقی ہم وطنوں کی صحت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں ہیں‌

    ذرائع کےمطابق مبشرلقمان نے دعاکرتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ ان دوستوں کو ، احباب کو بہت جلد صحت و تندرستی کی نعمت سے نوازے ، انہوں نے اللہ کے حضور دعائے صحت کرتے ہوئے سب کےلیے اللہ کے حضور دعاکرتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ سب کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں اورجوشکارہوچکے ہیں ان کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں

    یاد رہے کہدنیا کوکرونا سے خبردارکرنے والے خود کرونا سے نہ بچ سکے ، لاہورمیں میڈیا گروپ سے وابستہ 5 افراد کرونا وائرس کے شکارہوگئے،اطلاعات کےمطابق اپنے عزیزہم وطنوں کو کرونا سے خبردار کرتے کرتے اوربچانے کی تگ ودو کرنے والے خود نہ بچ سکے ، اطلاعات کےمطابق لاہورمٰیں میڈیا گروپ سے وابستہ تین افراد کو کرونا وائرس کی شکایت ہوگئی ہے

    ذرائع کےمطابق جہاں کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت ملک بھر میں اکثر سرکاری و نجی دفاتر بند کردیے گئے ہیں لیکن ڈاکٹرز، صحافی اور حکومتی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔ میڈیا ہاﺅسز کی جانب سے دفاتر میں سٹاف کو کم کرنے یا گھر سے کام کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے لیکن سب احتیاطی تدابیر کے باوجود سٹی میڈیا گروپ میں کرونا وائرس کے 4 مریض سامنے آگئے ہیں جبکہ ایک کیس اب تک نیوز میں رپورٹ ہوا ہے۔

  • دنیا کوکرونا سے خبردارکرنے والے خود کرونا سے نہ بچ سکے ، لاہورمیں میڈیا گروپ سے وابستہ 5 افراد کرونا وائرس کے شکارہوگئے

    دنیا کوکرونا سے خبردارکرنے والے خود کرونا سے نہ بچ سکے ، لاہورمیں میڈیا گروپ سے وابستہ 5 افراد کرونا وائرس کے شکارہوگئے

    لاہور:دنیا کوکرونا سے خبردارکرنے والے خود کرونا سے نہ بچ سکے ، لاہورمیں میڈیا گروپ سے وابستہ 5 افراد کرونا وائرس کے شکارہوگئے،اطلاعات کےمطابق اپنے عزیزہم وطنوں کو کرونا سے خبردار کرتے کرتے اوربچانے کی تگ ودو کرنے والے خود نہ بچ سکے ، اطلاعات کےمطابق لاہورمٰیں میڈیا گروپ سے وابستہ تین افراد کو کرونا وائرس کی شکایت ہوگئی ہے

    ذرائع کےمطابق جہاں کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت ملک بھر میں اکثر سرکاری و نجی دفاتر بند کردیے گئے ہیں لیکن ڈاکٹرز، صحافی اور حکومتی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔ میڈیا ہاﺅسز کی جانب سے دفاتر میں سٹاف کو کم کرنے یا گھر سے کام کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے لیکن سب احتیاطی تدابیر کے باوجود سٹی میڈیا گروپ میں کرونا وائرس کے 4 مریض سامنے آگئے ہیں جبکہ ایک کیس اب تک نیوز میں رپورٹ ہوا ہے۔

     

    سٹی میڈیا گروپ کے سی ای او محسن نقوی کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ان کے ایک کولیگ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ’ ہم دوسرے ممکنہ پازیٹو کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں اور کچھ سٹاف ممبرز کو قرنطینہ بھی کریں گے، ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔‘

     

    اس سے قبل جب متاثرہ افراد کی تعداد تین تھی تو اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں کرونا وائرس کے تین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 2کیسز چینل 24 میں سامنے آئے ہیں جبکہ ایک کیس اب تک نیوز میں رپورٹ ہوا ہے۔غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ میڈیا سے وابستہ لوگ عوام کی آگاہی کیلئے ہمیشہ فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ صحافی کرونا وائرس کے دوران اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے بارے میں بھی سوچیں۔

  • گلگت بلتستان: کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگئے،پاکستان میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

    گلگت بلتستان: کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگئے،پاکستان میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

    گلگت :گلگت بلتستان: کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگئے،پاکستان میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ،طلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ہراول دستے میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے۔اس کے پاکستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے

    گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔ڈاکٹر اسامہ مقامی اسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے۔

    محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔گلگت حکومت کی جانب سے شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر اسامہ کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔