Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا نے اسرائیل کو بھی ہلاکررکھ دیا ؛اسرائیلی وزیر داخلہ کا ملک بھرمیں کرفیو لگانے کا فیصلہ

    کرونا نے اسرائیل کو بھی ہلاکررکھ دیا ؛اسرائیلی وزیر داخلہ کا ملک بھرمیں کرفیو لگانے کا فیصلہ

    مقبوضہ بیت المقدس :کرونا نے اسرائیل کو بھی ہلاکررکھ دیا ؛اسرائیلی وزیر داخلہ کا ملک بھرمیں کرفیو لگانے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق اسرائیلی ریاست کے قومی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے اسرائیلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مکمل کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔

    عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ اس وباء کی روک تھام کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈائون کے قوی امکانات موجود ہیں۔ حکومت اس لاک ڈائون کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ کرفیو نافذ ہونے کی صورت میں شہروں اور قصبوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا جائے گا۔ اہم شعبوں، علاج معالجے یا خوراک کےشعبے کے افراد کام جاری رکھیں گے۔اسرائیلی ریاست میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 427 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

  • قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے,ہیلتھ ٹاسک فورس کی تشکیل

    قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے,ہیلتھ ٹاسک فورس کی تشکیل

    لاہور: قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے,ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی، اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے،

    وڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،کورونا کی درپیش صورتحال میں پارٹی سطح پر دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ،یہ پارٹی رہنماوں مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

    ہیلتھ ٹاسک فورس کورونا کی مانیٹرنگ اور عوام کی مدد کے لئے سفارشات تیار کرے گی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ،خواجہ سلمان رفیق ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل عائشہ رضا فاروق ، مریم اورنگزیب اور عطاءاللہ تارڑ بھی ہیلتھ ٹاسک فورس میںشریک ہیں عطاءالللہ تاڑر ٹاسک فورس کی کوورڈینیشن کریں گے

    ہیلتھ ٹاسک فورس کے حوالے سےمریم اورنگزیب میڈیا کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں انجام دیں گی
    پارلیمانی ایڈوائزری گروپ اور پارٹی کے صوبائی صدور اور سنئیر رہنما پر مشتمل ایک دوسری کمیٹیکی بھی تشکیل دے دی گئی۔رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ خواجہ دونوں کمیٹیوں کی سیکریٹری کے فرائض ادا کریں گی

    شہبازشریف کی کورونا سے عوام کو بچانے کے لئے حکومت کو شریف گروپ کے ہسپتال کورنٹین سینٹز کے طورپر استعمال کرنے کی پیشکش کردی
    اتفاق ہسپتال اور شریف گروپ کے تمام ہسپتالوں کورونا سے بچاو کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب ہیں

    دیگر فیصلوں کا اعلان پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی منظوری کے بعد کیاجائے گا

  • معروف فیشن ڈیزائنرثنا ہاشوانی بھی کرونا وائرس کی شکارہوگئیں

    معروف فیشن ڈیزائنرثنا ہاشوانی بھی کرونا وائرس کی شکارہوگئیں

    کراچی :معروف فیشن ڈیزائنرثنا ہاشوانی بھی کرونا وائرس کی شکارہوگئیں ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنرثنا ہاشوانی کرونا وائرس کی شکارہوگئی ہیں اور اس وقت قرنطینہ سینٹرمیں زیرعلاج ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ثنا ہاشوانی کو کرونا وائرس لاحق ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کے ٹیسٹ مثبت آئے ، جس پران کو حفاظتی اقدامات کے تحت قرنطینہ سینڑ بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے،

    پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 646 ہو گئی، سندھ میں سب سے زیادہ 292 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب 152، خیبرپختونخوا 31، گلگت بلتستا ن میں 55 افراد میں تصدیق ہوئی، بلوچستان میں 104، اسلام آباد 11، آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری، خطرناک وائرس نے 188 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 67 ہو گئی، کرونا سے اب تک 3 لاکھ 8 سے زائد افراد متاثر ہیں، اٹلی میں 793 ہلاکتیں ایک ہی روز میں ہوئیں۔ جنوبی کوریا میں 2 ،چین اور فلپائن میں چھے، چھے اور امریکا میں مزید 46 افراد ہلاک ہو گئے، افریقا میں بھی لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔

    چین کے بعد کرونا نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے، اٹلی میں کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 793 ہلاکتیں ہوئیں۔ مجموعی تعداد 4 ہزار 8 سو 25 ہو گئی۔

    امریکا میں مزید 46 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 348 ہو گئی، 2 ہزار 652 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایران میں 1556، اسپین میں 1381 اور فرانس میں 562 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک افراتفری ہے،ہم لاک ڈائون نہیں کرسکتے، عوام خود کو قرنطینہ کرلیں، عمران خان

    کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک افراتفری ہے،ہم لاک ڈائون نہیں کرسکتے، عوام خود کو قرنطینہ کرلیں، عمران خان

    اسلام آباد:کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ افراتفری ہے،ہم لاک ڈائون نہیں کرسکتے، عوام خود کو قرنطینہ کرلیں،باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت وزیراعظم عمران خان اپنی قوم سے خطاب کررہے ہیں اورکرونا سے بچاو اوراس کےخلاف مزاحمت کی حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے قوم کی رہنمائی کررہےہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ، پاکستان میں‌ ہم لاک ڈائون نہیں کرسکتے، عوام خود کو قرنطینہ کرلیں

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کی بحث چل رہی ہے، اس کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا مطلب ملک میں کرفیو لگانا ہے۔

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا کرسکتا ہوں مگر ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ 25 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوں گے کہ یہ دو ہفتوں تک اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچا سکیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ خود اپنے گھروں میں رہیں، ہم دیکھ رہے ہیں ہم اپنے کاروبار کے لیے کیا کیا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اناج کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہمارے پاس بہت ذخیرہ ہے جبکہ کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہمیں افراتفری سے ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ سب اگر گھروں میں سامان جمع کرنا شروع کردیں گے تو اس سے ہمارے معاشرے کو نقصان ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام حکومت پر اعتماد کرے ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم کی توجہ کورونا وائرس پر ہے، میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے افرا تفری پھیلانے سے گریز کرے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین جیسے ہوتے تو پورے ملک میں لاک ڈاؤن کردیتا مگر ہم ایسا نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ غریبوں کا ہے، ہمیں کورونا سے بحیثیت قوم نمٹنا ہے اور امید ہے ہم اس سے نکل آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو نقصان سب کا ہوگا، امید ہے عوام مایوس نہیں کرے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جس طرح چین نےکورونا پرقابوپایا اس طرح ہم بھی کورونا پرقابوپالیں گے ،اگرکسی کو کھانسی،نزلہ،زکام ہے توخود کوآئیسولیشن میں رکھیں،پورا لاک ڈاؤن کروں گا تواورمشکلات پیدا ہوں گی

    وزیراعظم نے کہا کہ کیا ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کوگھروں میں خوراک پہنچاسکیں ؟لوگ ازخود اپنے گھروں میں موجود رہیں،ہم نے اسکول،یونیورسٹیاں،شاپنگ سینٹرزبند کردیے،اگرپاکستان میں چین یااٹلی جیسی صورتحال ہوتی توفوراً لاک ڈاؤن کردیتا،

    لاک ڈاؤن یاکرفیوکا مطلب ہے کہ شہریوں کوگھروں میں مکمل بند کیا جائے،اگرآج پورا لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تودہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے،

  • عالمی میڈیا پاکستان کےخلاف پراپیگنڈہ کرنےسے بازآجائے، زلفی بخاری نےبرطانوی اخبارکو تفتان سےمتعلق جھوٹی خبرپرجھاڑ پلا دی

    عالمی میڈیا پاکستان کےخلاف پراپیگنڈہ کرنےسے بازآجائے، زلفی بخاری نےبرطانوی اخبارکو تفتان سےمتعلق جھوٹی خبرپرجھاڑ پلا دی

    اسلام آباد: عالمی میڈیا پاکستان کےخلاف پراپیگنڈہ کرنے سے بازآجائے ، زلفی بخاری نےبرطانوی اخبار کو تفتان سے متعلق جھوٹی خبر پرجھاڑ پلا دی،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے برطانوی اخبار کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دی گارڈین نے تحقیق کرنے کی بجائے سنی سنائی بات کو خبر بنانے کی بھونڈی کوشش کی۔

     

    ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے معاملے پر دی گارڈین کی خبر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا، زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اخبار نے کوئی تحقیق نہیں، سنی سنائی بات کو خبر بنا دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خبر لگانے سے قبل زمینی حقائق جاننے کی کوشش ہی نہیں کی گئی، آفت یا جنگ زدہ علاقوں کی رپورٹنگ کے لیے زمینی حقائق جاننا ضروری ہوتا ہے، بلوچستان حکومت نے بھی جھوٹی خبر کی نشان دہی کر کے بہترین کام کیا، اخبار کو فی الاحال برطانیہ کے حالات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ اخبار نے 100 سے زائد زائرین کی ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے کی خبر دی تھی، جس میں لکھا گیا تھا کہ زائرین رشوت دے کر ایران سے بلوچستان داخل ہوئے، اس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی رد عمل دیا اور کہا برطانوی اخبار کے صحافی نے دورہ کیے بغیر تفتان سے متعلق جھوٹی خبر شائع کی، خبر کے ساتھ جو تصویر لگائی گئی وہ تفتان کی نہیں کوئٹہ کی ہے۔

    اس سے پہلے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے بھی برطانوی اخبارکی جھوٹی خبرسخت ناراضگی کا اظہارکیا ان کا کہنا تھا اخبار نے بے بنیاد خبر کے ذریعے گمراہ کن پراپیگنڈا کیا۔

  • دنیا کوجان سے ماردینے والے کرونا وائرس کی اپنی زندگی کی کیا حقیقت ہے،اہم انکشافات کےساتھ حقائق پرمبنی رپورٹ ،پڑھنا نہ بھولیئے

    دنیا کوجان سے ماردینے والے کرونا وائرس کی اپنی زندگی کی کیا حقیقت ہے،اہم انکشافات کےساتھ حقائق پرمبنی رپورٹ ،پڑھنا نہ بھولیئے

    اسلام آباد :دنیا کوجان سے ماردینے والے کرونا وائرس کی اپنی زندگی کی کیا حقیقت ہے،اہم انکشافات کےساتھ حقائق پرمبنی رپورٹ ،پڑھنا نہ بھولیئے،رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس جو کہ دنیا میں غموں کے پہاڑ لے کرآیا ہے اورہرملک سے جنازے اٹھ رہے ہیں ، کس طرح اس وائرس نے دنیا کی زندگیاں چھین لی ہیں ، اوراس کی اپنی زندگی کی حقیقت کیا ہے یہ بھی بڑی اہم گفتگو ہے ،

    ماہرین طب کے مطابق دنیا کو پاش پاش کرنےوالا کرونا مختلف حالات میں مختلف کیفیتیوں میں زندہ رہ سکتا ،،کورونا وائرس پلاسٹک، دھات یا دیگر سطحوں پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟اس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ

    جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کووڈ-19 ایک عالمی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے اور اب یہ دنیا کہ 188 ممالک تک جا پہنچا ہے۔تیزی سے پھیلنے والے اس وائرس نے لوگوں کو مختلف چیزوں یا سطحوں کو ہاتھ لگانے یا چھونے سے خوف زدہ کر دیا ہے اور لوگ اب دروازوں کو اپنے ہاتھ کے بجائے کہنی سے کھولنے کی کوشش کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

    متعدد لوگ بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرنے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ ٹرین یا بس میں کھڑے ہونے کے لیے انہیں ہینڈل بھی پکڑنا پکڑتے ہیں جس سے وائرس کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    نزلا، زکام اور دیگر انفکیشنز کی طرح کووڈ-19 بھی ایک شخص سے دوسرے شخص میں با آسانی منتقل ہو سکتا ہے، ماہرین کے مطابق انسان کی کھانسی یا چھیکنتے وقت 3000 ڈروپلٹس (قطرے) منہ سے نکلتے ہیں جو کہ ہوا کے ذریعے کسی دوسرے شخص میں وائرس منتقل کر سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے حال ہی میں ‘نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن ‘ میں ایک مطالعہ شائع کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آیا یہ کورونا وائرس انسانی جسم کے علاوہ دیگر سطحوں یعنی پلاسٹک، دھات یا گتّے پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔

    1۔ ہوا میں معلق پانی کے قطرے
    سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس ایک دوسرے کو چھونے سے باآسانی پھیل سکتا ہے اور یہ وائرس ہوا میں معلق پانی کے قطروں یا ذرات میں 3 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

    2۔ تانبا
    تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کورونا وائرس تانبے کی سطح پر 4 گھنٹے تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    3۔ کارڈ بورڈ یا گتّا
    سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کارڈ بورڈ یعنی گّتے پر 24 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

    4۔ پلاسٹک اور اسٹیل
    کورونا وائرس سب سے دیر تک پاسٹک یا اسٹیل کی سطح پر رہ سکتا ہے اور اس کا دورانیہ دو سے تین دن تک ہو سکتا ہے، یعنی وائرس پلاسٹک اور اسٹیل پر تین دن تک موجود رہتا ہے۔

    کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے کیسے بچا جائے؟
    1۔ بیمار لوگوں کے قریب یا انہیں چھونے سے گریز کریں۔

    2۔ اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔

    3۔ اگر آپ بیمار ہیں تو گھر سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔

    4۔ کھانسی اور چھینکتے وقت منہ کو ٹشو سے ڈھکیں اور اسے فوراً پھینک دیں۔

    5۔ گھر کی ایسی جگہیں جہاں سب سے زیادہ ہاتھ لگتے ہوں تو انہیں جراثیم کش اسپرے کی مدد سے فوراً صاف کریں۔

    دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال
    یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

  • کرونا وائرس ساہیوال پہنچ گیا، پہلے مریض کی نشاندہی ہوگئی

    کرونا وائرس ساہیوال پہنچ گیا، پہلے مریض کی نشاندہی ہوگئی

    چیچہ وطنی:کرونا وائرس ساہیوال پہنچ گیا، پہلے مریض کی نشاندہی ہوگئی،باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس بڑے بڑے شہروں میں لوگوں کو شکارکرتے ہوئے اب دوردراز علاقوں میں پہنچ گیا ہےاوراطلاعات ہیں کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں کورونا وائرس کا پہلا مریض رپورٹ ہوا ہے

    ساہیوال سے ذرائع کےمطابق ایم ایس ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا ہےکہ 19سالہ علی حیدر نواحی گاوں 168 نائن ایل کا رہائشی ہے ،متاثرہ مریض لاہور میں ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے ،متاثرہ شخص کا ساتھی ورکر بھی لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے مرض میں زیر علاج ہے

    ایم ایس ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا ہےکہ چیچہ وطنی کا علی حیدر اپنے ساتھی ورکر کے ساتھ 10 دن تک ہسپتال میں رہا ،ادھرذرائع کے مطابق اس متاثرہ مریض کو ابتدائ طبی امداد کے بعد ساہیوال منتقل کیا گیا

  • شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے

    شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے

    شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں گھر کے کمرے تک خود کو محدود کر لیا، چار سے پانچ دن تک کسی سے نہیں ملیں گے،سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا.

    شہباز شریف پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کےذریعے اسلام آباد پہنچے، وطن واپسی کے بعد ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلاج کی وجہ سے لندن گیا تھا، عوام سے پرزور اپیل ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اپنے گھروں میں ہی قیام کری.
    خیال رہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے ان کے ہمراہ 19 نومبر کو لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے.

  • ملک وقوم پرمشکل وقت ہے ادارے اپنی عوام سے خیرخواہی کریں ،مراد علی شاہ کا عوامی ،انسانی حکم ، دل خوش ہوگئے

    ملک وقوم پرمشکل وقت ہے ادارے اپنی عوام سے خیرخواہی کریں ،مراد علی شاہ کا عوامی ،انسانی حکم ، دل خوش ہوگئے

    کراچی :ملک وقوم پرمشکل وقت ہے ادارے اپنی عوام سے خیرخواہی کریں ،مراد علی شاہ کا عوامی ،انسانی حکم ، دل خوش ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌سندھ نے کرونا وائرس کے خلاف جس طرح جدوجہد کی اورمسلسل عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اس پر پہلے ان کوخراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ،

    باغی ٹی وی کےمطابق بہترین فیصلوں کی وجہ سے مشہور ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کیسکو ، سیپکو ، اور کے الیکٹرک کو ایسی ہدایات دی ہیں کہ سننے والا ہرایک خوش ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق مرادعلی شاہ نے کہا ہےکہجن لوگوں کا بل 5000 روپے تک ہے اُن سے مہینہ کا بل نہ لیں

    وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ محکمے یہ 5000 روپے کا بل اگلے 10 مہینوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے لیں ؛ یہ ہدایت سوئی سائوتھرن گیس کے لیے بھی ہے اورجن کا بل 2000 روپے تک کا ہے اُن کا بل اس مہینے نہ لیا جائے؛

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ محکمے یہ بل اگلے 10 ماہ میں قسطوں میں لیں؛ اگلے 2 مہینوں میں کوئی بجلی یا گیس کنیکشن کاٹے نہیں جائیں گے؛ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گھروں یا چھوٹی دکانوں کے مالکان کو بھی ہدایت ہے کہ وہ کرائے کی وصولی میں رعایت دیں

    ادھر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ ہم وفاقی حکومت کو بھی درخواست کریں گے کہ وہ بھی پاور سپلائی اور گیس کمپنیوں کو گیس، فرنیس آئل کی سپلائی جاری رکھے

  • خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، ملک میں اموات 4 ہوگئیں

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، ملک میں اموات 4 ہوگئیں

    اسلام آباد:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، ملک میں اموات 4 ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس پوری طرح اپنا اثردکھارہا ہے اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید ایک فرد دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 3 جبکہ ملک میں مجموعی اموات 4 تک پہنچ گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز میں صوبہ سندھ سے 39، پنجاب سے 56، بلوچستان سے 12، خیبرپختونخوا سے 8 جبکہ گلگت بلستان سے 34 نئے کیسز شامل ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 645 ہوگئی تھی۔

    اگر صوبوں کے بات کی جائے تو کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد صوبہ سندھ میں 292، پنجاب میں 152، بلوچستان میں 104، خیبرپختونخوا میں 31، اسلام آباد میں ایک، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں بھی ایک شخص متاثر ہوا ہے جبکہ 4 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

    اس کے علاوہ ملک بھر میں 5 افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی ہے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔

    انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ‘حال ہی میں کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والی خاتون کا تعلق تربت سے تھا جنہیں علاج کے لیے ڈیرہ اسمعٰیل خان منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا’۔مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ‘دوران علاج ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جو مثبت آئے ہیں’۔