Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا نے کرفیو لگوا دیا ، سری لنکن حکومت نے کرونا سے مزاحمت کےلیے کرفیوکے نفاذ کا اعلان کردیا

    کرونا نے کرفیو لگوا دیا ، سری لنکن حکومت نے کرونا سے مزاحمت کےلیے کرفیوکے نفاذ کا اعلان کردیا

    سری لنکا:کرونا نے کرفیو لگوا دیا ، سری لنکن حکومت نے کرونا سے مزاحمت کےلیے کرفیوکے نفاذ کا اعلان کردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق جیسے جیسے کرونا بڑھ رہا ہے دنیا کی حکومتیں بے بس ہونا شروع ہوگئی ہیں، اطلاعات کے مطا بق سری لنکن حکومت نے ملک میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے

     

    ذرائع کےمطابق دیگر ممالک کیطرح سری لنکا میں بھی کرونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرحکومت اورفوج نے باہمی مشاورت سے کرفیو لگا کراس کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی سے مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس وقت سری لنکا میں کرونا مریضوں کی تعداد 76 سے تجاوز کرگئی ہے ، حکام کا کہنا کہ اس بات کا خدشہ ہےکہ کہیں ناقض حکمت عملی سے کرونا سے نبٹنا مشکل نہ ہوجائے ، اس لیے کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے

  • اٹلی میں ہولناک دن: کورونا وائرس نے ایک دن میں 800 کے قریب  زندگیاں نگل لیں، میتیں اٹھانے والے بھی نہیں مل رہے

    اٹلی میں ہولناک دن: کورونا وائرس نے ایک دن میں 800 کے قریب زندگیاں نگل لیں، میتیں اٹھانے والے بھی نہیں مل رہے

    اٹلی :اٹلی میں ہولناک دن: کورونا وائرس نے ایک دن میں 800 کے قریب زندگیاں نگل لیں، میتیں اٹھانے والے بھی نہیں مل رہے ،اطلاعات کےمطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے ہیں اور اٹلی میں مہلک وائرس نے ہزاروں افراد کی جان لے لی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 793 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4825 ہوگئی۔یورپی ملک اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتیں ایک دن میں دنیا کے کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اٹلی میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں میں سے 60 فیصد سے زائد شمالی ریجن کے علاقے لامبارڈے میں ہوئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6557 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53578 ہوگئی۔اٹلی میں 42681 افراد ابھی زیر علاج ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    ادھر ذرائع کےمطابق اٹلی کے ساتھ ساتھ اب اسپین میں کرونا وائرس نے تباہی پھیلانی شروع کردی ہے، یورپی ملک اسپین میں بھی کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 285 لقمہ اجل ہوچکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1378 ہوگئی ہے۔یورپی ملک میں آج مزید 3803 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 297642 تک جاپہنچی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بھی 12 ہزار 831 ہوگئی ہے۔

  • لندن میں بھارتی طلبہ نے انڈین ہائی کمیشن میں گھس کر اس پر “قبضہ”کرلیا،مودی کے خلاف بھی نعرے بازی

    لندن میں بھارتی طلبہ نے انڈین ہائی کمیشن میں گھس کر اس پر “قبضہ”کرلیا،مودی کے خلاف بھی نعرے بازی

    لندن:لندن میں بھارتی طلبہ نے انڈین ہائی کمیشن میں گھس کر اس پر “قبضہ”کرلیا،مودی کے خلاف بھی نعرے بازی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں جوں جوں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہاں بے چینی بڑھتی جارہی ہے، ادھر ذرائع کےمطابق لندن میں بھارتی طلبہ نے انڈین ہائی کمیشن میں گھس کر اس پر “قبضہ”کرلیا۔

    150 طلبہ جمعہ کے روز زبردستی ہائی کمیشن گھسے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، طلبہ کا مطالبہ تھا کہ انھیں واپس بھارت واپس جانے کی اجازت دی جائے۔اس احتجاج کے دوران طلباء نے بھارتی وزیراعظم مودی کو جلد مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے

    احتجاج کے دوران بھارتی طلبہ استقبالیہ سمیت متعدد کمروں پر قابض ہوگئے تھے۔بھارت نے 31 مارچ تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل کیا ہوا ہے، شدید احتجاج پر ہائی کمیشن نے طلبہ کو رعایتی نرخ پر رہائش فراہم کردی۔

  • کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کردیئے جائیں بہت بہتر ہوگا ،وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

    کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کردیئے جائیں بہت بہتر ہوگا ،وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

    لاہور: کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کرنے کی تجویزآگئی ہے، ادھر اطلاعات کےمطابق وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کرنے کی تجویز دےدی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں دل ، گردوں ، جگر، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں سمیت عمر رسیدہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی احتیاط برتنی چاہئے ۔

    وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نینشل ہیلتھ سروس انگلینڈ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کی تائید کرتے ہوئے حکومت کو تجویز دی ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈینٹل ہسپتال اور کلینکس فوری بند کر دیئے جائیں کیونکہ دانتوں کے علاج معالجہ میں کورونا وائرس پھیلنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے ۔

    پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا سے بچاو کیلئے دل ، گردوں ، جگر ، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں سمیت عمر رسیدہ افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں ملیریا کی دوا کا کورونا کے علاج کے حوالے سے کوئی سائنٹیفک ثبوت موجود نہیں ہے اس لئے شہری ملیریا کی دوا کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اینٹی ملیریا دوا کے منفی اثرات مہلک ہیں ۔

  • آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

    آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

    لاہور:آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت کی طرف سے بہت بڑےفیصلے کیئے گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے سلسلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے،

    جبکہ اس حکم نامے میں‌یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوم ڈلیوری اور ٹیک آوے کی سہولت موجود رہے گی

    حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،کلینک،گراسری شاپس،کریانہ سٹور،آٹے کی چکیاں،تندور،ملک شاپس،ورکشاپس،پٹرول پمپس،سبزی اور فروٹ کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

    اس کے علاوہ ضلع بھر کی تمام مارکیٹیں تمام بازار مورخہ 21 مارچ بروز ہفتہ رات 09 بجے سے 24 مارچ 2020 بروز منگل تک بند رکھے جائیں گے خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • کرونا وائرس، کچھ بھی "کرو نہ” صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن پر مجبور،کن کن صوبوں میں ہوا لاک ڈاؤن کا اعلان؟

    کرونا وائرس، کچھ بھی "کرو نہ” صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن پر مجبور،کن کن صوبوں میں ہوا لاک ڈاؤن کا اعلان؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد میں لاک ڈاون کا حکم نامہ جاری جبکہ سندھ کا صبح ہو جائے گا،شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے،

    اسلام آباد انتظامیہ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ،تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالزاورریسٹورنٹ رات 10بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا،بیوٹی پارلرز اور سیلون بھی رات 10 بجے بند کردیئے جائیں،پراپرٹی دفاتر اور ہاوَسنگ سوسائٹیوں کے پبلک ڈیلنگ کے دفاتر بھی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا،

    حکمنامہ کے مطابق میڈیکل اسٹورز ، ڈسپنسریاں اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے،بیکریاں، آٹا چکی، تندور، دودھ اور گوشت کی دکانوں پر حکم نامہ لاگو نہیں ہوگا،گاڑیوں کی ورک شاپس، پٹرول پمپس پر بھی حکم نامہ لاگو نہیں ہوگا ،وزارت داخلہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جزوی لاک ڈاوَن سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تین دن کیلئے صوبہ بھر میں تمام مارکیٹیں ،شاپنگ مال اور ریسٹورنٹس بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے،فیصلے کا اطلاق کل صبح 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک ہوگا،حکم نامہ کریانہ اسٹورز،بیکری،تندور،دودھ کی دکانوں پر لاگو نہیں ہوگا،

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا جس میں شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے آج رات 9 بجے سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں کورونا کے خاتمے کیلئے قائم کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے تاہم دودھ، دہی، کریانہ وغیرہ کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریاں، نان شاپس، تنور، فروٹ اور سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ بند نہیں کی جائے گی، تاہم عوام غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی دکاندار کو ناجائز تنگ یا پریشان نہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں، سماجی فاصلے پیدا کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ویک اینڈ گزارنے کیلئے گھروں میں رہا جائے، بلاضرورت باہر نہ نکلیں۔کورونا سے مستقل بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ ضروری ہے، اس کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں۔رہائش گاہ پر قرنطینہ کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایس او پیز طے کر رہے ہیں۔عثمان بزدار نے بتایا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر پارکس، تفریحی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ میں رش بڑھنے سے فیصلہ کرنا پڑا۔ سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے صرف عوامی اجتماع کے ممکنہ مقامات بند رکھے جائیں گے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صنعت صوبہ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا اہتمام کرے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ایمرجنسی آرڈیننس منگل کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری منگل کو پراونشل کانٹی جینسی پلان کابینہ کے سامنے پیش کریں گے جبکہ وزیر خزانہ سوشل پروٹیکشن کا کانٹی جینسی پلان بھی پیش کریں گے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاحب حیثیت مریضوں کیلئے بڑے نجی ہسپتالوں میں آئسولیشن/قرطینہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیر قانون راجہ بشارت اور سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیولنک میٹنگ کریں گے تاکہ ان کے تحفظات کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمداللہ! پنجاب میں صورتحال کنٹرول میں ہے، کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔پنجاب بھر میں کورونا کے 137 مریض ہیں۔ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 106، لاہور 20، گوجرانوالہ 4، گجرات 3، جہلم 2، راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک مریض ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کیلئے 24 ہزار سے زائد گاؤن موجود ہیں۔صوبہ بھر میں 7 لاکھ 60 ہزار گلوز، 9 لاکھ 44ہزار، سرجیکل ماسک، 9 لاکھ 20 ہزار این 95 ماسک میسر ہیں۔طبی عملے کیلئے 5 ہزار گاگلز، 44 ہزار شو کور اور 40 ہزار سینی ٹائزر کا سٹاک موجود ہے۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جواب میں بتایا کہ کورونا کے علاج میں معاونت کیلئے چین کے ڈاکٹرز بھی آئیں گے۔ٹیسٹ کی فیس کم کرنے کیلئے نجی اداروں سے گفت و شنید جاری ہے۔لاہور میں ایک ہزار بیڈز کا کیمپ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔صوبہ بھر میں پانچ ہسپتال کلی طور پر کورونا مریضوں کیلئے مختص کئے جا چکے ہیں۔صوبائی وزراء یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری نے شرکت کی جبکہ وزیر توانائی اختر ملک کمشنر آفس ملتان سے، صوبائی سیکرٹریز سیکرٹریٹ کمیٹی روم سے اور آئی جی پنجاب، چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگر حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت اجلاس میں شرکت کی.

    سندھ حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، صوبہ سندھ میں اتوار کی رات سے لاک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خود لاک ڈاﺅن کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے تحت تمام نجی و سرکاری اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، سندھ میں 5 روز کے لئے کرفیو لگایا جائے گا، تمام دفاتر بند رہیں گے، ، صرف کریانہ اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے اس کے علاوہ ہر چیز بند کردی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ لاک ڈاﺅن کی مدت اور مزید پابندیوں سے متعلق خود آگاہ کریں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی، لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار کی شب 12 بجے سے کیا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو اعتماد میں لے لیا ہے.

    دوسری طرف کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر گورنر ہاؤس سندھ کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، گورنر ہاؤس کے عملے کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا، صرف انتہائی ضروری افسران وعملہ گورنر ہاوس میں ڈیوٹی دے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اتوار تک لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ کرلیا جائے گا۔ سندھ حکومت کے اقدامات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، ایک گھر سے ایک آدمی کو نکلنے کی اجازت دی جائےگی

    بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے۔ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں تمام بڑے شاپنگ مال، مارکیٹس 3 ہفتوں کے لئے بند رہیں گی، اس کے علاوہ تمام ریسٹورنٹس 3 ہفتوں تک صرف گھروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرسکیں گے۔ نوٹیفکشن کے مطابق بین الصوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 3 ہفتوں کے لئے بند رہے گی، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں اور کوشیش کریں کہ اپنے گھروں میں رہی

    قبل ازیں پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کیسز کی تعدا دکے بعد صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاک ڈاؤن کو کرونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مکمل لاک ڈاؤن کی جانب ہر صورت جانا ہوگا۔ ہردن اورگھنٹے کی تاخیر وبائی آفت سے مقابلے کو مشکل بنارہی ہے.

    شہباز شریف نے بھی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بڑھتے خطرات پر ملک کو لاک ڈاؤن کیاجائے۔ حکومت فی الفور لاک ڈاؤن کی تیاریاں کرے، خوراک کی فراہمی سمیت دیگرانتظامات کوحتمی شکل دی جائے۔ عوام کی زندگیاں مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتیں، تاخیر کی صورت میں خوفناک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔

  • کرونا وائرس، پیمرا بھی حرکت میں آ گیا، چینلز کے لئے کیا ہدایت نامہ جاری

    کرونا وائرس، پیمرا بھی حرکت میں آ گیا، چینلز کے لئے کیا ہدایت نامہ جاری

    کرونا وائرس، پیمرا بھی حرکت میں آ گیا، چینلز کے لئے کیا ہدایت نامہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کو دیکھتے ہوئے پیمرا بھی حرکت میں آگیا

    پیمرا نے ٹی وی چینلز کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا گیا ہے،پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیلتی ہوئی ہے، ٹی وی ٹاک شوز میں مہمانوں کے درمیان فاصلہ یقینی بنایا جائے

    ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ براہ راست حاضرین سے شوز، چینلز انتظامیہ اور شرکا کیلئے خطرناک ہیں، تمام چینلز حاضری کے بغیر پروگرام کریں اور کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق پروگرام بھی نشر کریں۔ کرونا وائرس کے بارے ذمہ دارانہ رپورٹنگ یقینی بنائی جائے اوررپورٹنگ میں عوام کی بہتری مد نظررکھی جائے اور پروگرامز کے ذریعے عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جائے.

    پیمرا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عملے کے لئے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،ذمہ دارانہ کردار ادا کرین اور شہریوں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے بھی ترغیب دیں.

    https://twitter.com/reportpemra/status/1241292907614744576/photo/1

    واضح رہے کہ ملک میں کرونا کے 729 کیسز سامنے آ چکے ہیں،

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مولانا بھی میدان میں آگئے، اینٹی کرونا سیل قائم،کریں گے گلاب کے پھول تقسیم

    24 گھنٹوں کے دوران ملک میں نئے 260 کیس کرونا وائرس کے رپورٹ ہوئے ہیں ،جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 729 ہو گئی، سندھ میں 396، بلوچستان 103، کے پی میں 27،گلگت میں 55، آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے،پنجاب میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 137 ہے

  • تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے جس کے بعد اسلام آباد میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے.

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اسلام آباد میں کرونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کی ہے،ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرغستان کے عبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،مریض کے ساتھ جماعت میں موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی جماعت کی جانب سے دورہ کی جانے والی مسجد سیل کردی گئی،تبلیغی جماعت سے ملنے والے افراد کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے،

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ مریض کے ساتھ موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا،اسلام آباد میں تمام سستے باذار اور مویشی منڈیاں اگلے3دن بندرہیں گے

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

    24 گھنٹوں کے دوران ملک میں نئے 260 کیس کرونا وائرس کے رپورٹ ہوئے ہیں ،جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 729 ہو گئی، سندھ میں 396، بلوچستان 103، کے پی میں 27،گلگت میں 55، آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے،پنجاب میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 137 ہے

    کرونا وائرس، مولانا بھی میدان میں آگئے، اینٹی کرونا سیل قائم،کریں گے گلاب کے پھول تقسیم

  • اسلام آباد: ڈپلومیٹک ایریا سے برطانوی سفارتکار کی لاش برآمد،کئی سوالات چھوڑ گئی پولیس نے تفتیش شروع کردی

    اسلام آباد: ڈپلومیٹک ایریا سے برطانوی سفارتکار کی لاش برآمد،کئی سوالات چھوڑ گئی پولیس نے تفتیش شروع کردی

    اسلام آباد: ڈپلومیٹک ایریا سے برطانوی سفارتکار کی لاش برآمد،کئی سوالات چھوڑ گئی پولیس نے تفتیش شروع کردی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں فلیٹ سے 65 سالہ برطانوی سفارت کار کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق 65 سالہ برطانوی شہری کی لاش ڈپلومیٹک ایریا میں فلیٹ سے برآمد ہوئی جن کی شناخت برین جارج رابنسن کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ برین جارج رابنسن برطانوی سفارت خانے میں تھرڈ سیکریٹری کی حیثیت سے تعینات تھے۔

    پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی کے لیے پولی کلینک منتقل کر دیا۔برطانوی سفارت کار کی موت کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ برین جارج رابنسن کی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے کہا کہ لاش تین سے چار دن پرانی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت سامنے آئے گی۔

  • پاکستان کرونا الرٹ : ملک میں کورونا وائرس کے مزید234 کیسز آگئے، مجموعی تعداد 729 ہوگئی

    پاکستان کرونا الرٹ : ملک میں کورونا وائرس کے مزید234 کیسز آگئے، مجموعی تعداد 729 ہوگئی

    اسلام آباد :پاکستان کرونا الرٹ : ملک میں کورونا وائرس کے مزید234 کیسز آگئے، مجموعی تعداد 729 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق سندھ میں144، پنجاب میں 41، گلگت بلتستان میں 34،بلوچستان میں 10، خیبر پختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں ایک نیا کیس سامنے آیا، ایک مریض صحتیاب بھی ہوا،پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے 2 خیبر پختونخوا اور ایک کراچی میں ہوئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 729 ہوگئی ہے جبکہ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک جبکہ پانچ صحت یاب ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق جمعۃ المبارک کو رات 12 بجے تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 495 تھی جو مزید 234کیسز سامنے آنے کے بعد 729 تک پہنچ گئی ہے۔

    ہفتے کو 234 نئے کیسز میں سے سندھ میں 144، پنجاب میں 41 ،گلگت بلتستان میں 34، بلوچستان میں 10، خیبر پختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ ہفتے کو اسلام آباد میں زیر علاج ایک مریض صحتیاب بھی ہوا جس کے بعد اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں 2، حیدرآباد میں ایک اور اسلام آباد میں ایک مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا مریضوں کی تعداد کے تناسب کے لحاظ سے سندھ میں آج مزید 144 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 396 تک پہنچ گٗئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 396 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوئے ہیں، ان میں سے 2 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔ترجمان کے مطابق اس وقت 392 افراد کا علاج جاری ہے جن میں سے 3 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں

    پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور پنجاب حکومت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 41 کیسز سامنے آنےکےبعد مریضوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب کے اندر کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 137 کیسز میں سے 106 ڈی جی خان قرنطینہ مرکز، لاہور میں 20 گجرانوالہ میں 4 راولپنڈی میں 1ملتان میں 1 اور جہلم میں 2 کیسز ہیں جب کہ مزید 3 کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    بلوچستان میں ہفتے کے روز کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں اب تک 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے میل جول پرپابندی ہے، یہ وائرس میل جول سے پھیلتا ہے لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں محدود رہیں۔

    خیبرپختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملائیشیا سے آنے والے 41 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ شخص کو پولیس سروسز اسپتال قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس کی نگرانی وزیراعلیٰ محمود خان خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ صوبے میں شادی ہالز، اتوار بازار اور مویشی منڈیاں بند رہیں گی جب کہ 5 اپریل تک تمام ریسٹورنٹس پر بیٹھ کرکھانا نہیں کھا سکتے وہاں سے لے جاسکتے ہیں۔

    جبکہ گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مزید 34 کیس سامنے آنے کے بعد کل تعداد 55 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا اب تک ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہے۔