Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وزیراعظم  ملک میں‌ لاک ڈاؤن بارے کیا ذہن رکھتے، مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں‌ بتادیا

    وزیراعظم ملک میں‌ لاک ڈاؤن بارے کیا ذہن رکھتے، مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں‌ بتادیا

    وزیراعظم ملک میں‌ لاک ڈاؤن بارے کیا ذہن رکھتے ، مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں‌ بتادیا

    باغی ٹی وی : وزیرا عظم عمران خان نے مبشر لقمان کی طرف سے پوچھے گئے سوا ل کے جواب میں کہا کہ ہم لاک ڈاؤن اور معاشی بندش کے خلاف ہیں.تفصیلات کے مطابق سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے عمران خان کے ساتھ صحافیوں کی ایک مجلس میں‌سوال کیا تھا کہ ہمیں اس وبائی مرض کے سلسلے میں احکام کی طرف سے کیا ہدایات ہیں تاکہ اس کی روشنی میں‌ہم عوام کی ذہن سازی کر سکیں. دوسرا انہوں نے کہا حکومت نے جو ویب سائٹ تیار کی ہے وہ انگریزی زبان میں‌ ہے کہ جواکثریت کی زبان نہیں ہے اسے نہ صرف اردو میں ہونا چاہیےتھا بلکہ علاقائی زبانوں میں بھی تیار کرنا چاہیے تھا تا کہ عوام الناس تک موثر اور واضح‌ پیغام پہنچ سکے .انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بارے مستند فلو آف انفارمیشن یعنی صحیح اطلاعات باہم پہنچائے جانے کا سلسلہ حکومتی سطح پر ہونا چاہیے تاکہ ہم اس کی روشنی میں‌ لوگوں کی درست سمت رہنمائی کر سکیں.

    عمران‌خان نے مبشر لقمان کے جواب میں‌کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم متاثرین کورونا وائرس کے اعداد و شمار درست دیں اور اس میں حکومت کا اپنا فائدہ ہے تاکہ اس کے خلاف اسی حساب سے لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے . انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان جیسے ملک میں‌لاک ڈاؤن نہیں‌ کرسکتے کیوں کہ اگر ایسا کیا گیا تو لوگ جو مزدور ہیں‌اور روزانہ کی بنیاد پر تھوڑا سا کماتے ہیں متاثر ہوں گے اور یوں یہ لوگ بھوک سے مر جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے جہاں عوامی سرگرمیاں‌بند کریں وہاں تعمیرات کا کام جاری رکھا جائے.تاکہ روزگار کہ سلسلہ بند نہ ہو سکے. ان حالات میں عمراں‌خان نے کسی بھی لاک ڈاؤن کی نفی کی تھی.جب کہ اب ہر طرف سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ملک میں‌جلد از جلد لاک ڈاؤن کیا جائے کیونکہ اس بڑھتے ہوئے طوفان کے آگے بند باندھنے کا یہی واحد رستہ ہے
    https://www.youtube.com/watch?v=YDTDsZN0BDM&feature=youtu.be
    دوسری ملک کورونا وئرس کے مریصوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے. واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے کل رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،کلینک،گراسری شاپس،کریانہ سٹور،آٹے کی چکیاں،تندور،ملک شاپس،ورکشاپس،پٹرول پمپس،سبزی اور فروٹ کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • گھبرانا نہیں بلکہ منظم انداز سے کرونا سے لڑنا ہے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی فوج طلب

    گھبرانا نہیں بلکہ منظم انداز سے کرونا سے لڑنا ہے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی فوج طلب

    لاہور:گھبرانا نہیں بلکہ منظم انداز سے کرونا سے لڑنا ہے ، سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی فوج طلب ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی فوج طلب کرلی ہے۔

    ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی وفاق سے فوج طلب کرنے کے لیے درخواست کردی ہے۔ذرائع کےمطابق اس حوالےسے حکومت نےفوج سے کرونا کے خلاف منظم جدوجہد کے لیے کنٹرول سنبھالنے کی درخواست کردی ہے

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی آرٹیکل 245 کے تحت صوبے میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    پنجاب کی طرح صوبہ سندھ میں بھی فوج کوانتظامات سنبھالنے کا کہہ دیا گیا ہے ،ادھروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بڑے اور سخت فیصلے کرنے جارہے ہیں تاکہ عوام کو کورونا وائرس سے بچاسکیں، عوام کی صحت اور زندگی عزیز ہے، ہم لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں جس کا آج ہی اعلان کریں گے۔

    گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کا اطلاق آج اتوار کی رات 12 بجے سے ہوگا جس کا باضابطہ اعلان وزیراعلیٰ سندھ ایک ویڈیو بیان کے ذریعے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ مثلا کریانہ اسٹور، میڈیکل اسٹور، سبزی، دودھ، بیکری اور ملک شاپ کھلی رہیں گی تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان دکانوں پر بھی عوام کا بلاوجہ رش نہ لگنے پائے۔

    بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوج کی مدد طلب کرلی ہے، بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے، بلوچستان حکومت کے مطابق پاک فوج کو آرٹیکل 245کے اختیارات دیے جائیں گے اور صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔

    خیبر پختون خوا نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ ریلیف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے سبب صوبے بھر میں 3 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، صوبے میں کریانہ، دودھ، ادویات ، بیکری، سبزی، فروٹ، پٹرول پمپ کھلے رہیں گے جب کہ بقیہ سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 152 ہوگئی۔120 زائرین ہیں.لاہور میں تعداد 21 ہوگئی.1 ملتان، 1 راولپنڈی اور 3 گجرات، 2 جہلم اور گوجرانوالہ میں 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق۔تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔
    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔دوسری طرف حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی ویب سائٹ‌ پر اعداد وشمار بہت دیر بعد اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں. اور یہ بھی شکوہ کیا جارہا ہے کہ پنجاب کے اعدادو شمار کم کر کے بتائے جاتے ہیں .

    واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے کل رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،کلینک،گراسری شاپس،کریانہ سٹور،آٹے کی چکیاں،تندور،ملک شاپس،ورکشاپس،پٹرول پمپس،سبزی اور فروٹ کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • قرنطینہ سے بھاگنے  کے لیے سیاسی اثرورسوخ بھی استعمال کیا جانے لگا

    قرنطینہ سے بھاگنے کے لیے سیاسی اثرورسوخ بھی استعمال کیا جانے لگا

    قرنطینہ سے بھاگنے کے لیے سیاسی اثرورسوخ بھی استعمال کیا جانے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرنطینہ سے فرار ہونے والی مریضہ دانیہ علی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دانیہ کی ماں کا اکاؤنٹ درست نہیں ہے جس سے انہوں نے یہ الزامات لگائے ہیں ۔ انہوں نے ہیلتھ پروٹوکول سے بچنے کے لئے ایجنسیوں اور سیاستدانوں کے توسط سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی۔ والدین نے صحت کے شعبے پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کے بعد انہیں میو سے پی کے ایل آئی منتقل کردیا۔

    باغی ٹی وی کو پنجاب گورنمنٹ کے آفیشلز کی طرف سے بتایا گیا کہ PKLI پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں انہوں نے اصرار کیا اور اسپتال انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کہ اس کا کھانا گھر سے پہنچایا جائے گا۔PKLI پروٹوکول یہ ہے کہ انفیکشن سے بچنے کے لئے صرف اسپتال میں کھانا پیش کیا جائے گا۔ دانیہ PKLI سے قوم کے نجات دہندگان اور حفاظت کرنے والوں کے ذریعہ گھر چلی گئیں اور پھر جب یہ معاملہ اٹھا تو وہ اسے دوبارہ واپس لائیں۔بچی کے والدین نے اپنے رابطوں کااستعمال کرتے ہوئے ہر پروٹوکول کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے کہ دانیہ علی 13 مارچ کو لندن سے واپس آئئیں اور ان کو کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں.جنہیں PKLI میں قرنطینہ کر دیا گیا .ان کی والدہ نے الزام لگایا کہ PKLI ہسپتال میں انکی بیٹی کرونا وائرس کی مریضہ ہے۔اسے 24 گھنتوں تک حکومت نےبھوکا پیاسارکھا۔کمبل تک نہیں دیا۔کہتی ہیں اس حکومت کےآسرےپر نہ رہیں۔اس سےزیادہ نااہل حکومت نہیں دیکھی۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں اس تاثر کو تقویت مل رہی ہے کہ قرنطینہ یا آئسولیشن سینٹرز میں انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے لوگ وہاں رہنے سے کترا رہے ہیں، تفتان میں قائم کیے گئے سینٹرز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں وہاں رکھے گئے افراد کی بے چینی کو دیکھا جا سکتا ہے، لوگ وہاں سے اپنے رشتہ داروں کی فوتگی کا بتا کر نکلنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

    اسی طرح ڈیرہ غازی خان کے قرطینہ سینٹر میں داخلے سے قبل فرار ہو کر میاں چنوں کے ایک نواحی گاؤں میں آنے والے نذر نامی ایک زائر کے لیے جب اس کے آبائی گھر میں چھاپا مارا گیا تووہ پولیس کے آنے کی اطلاع پا کر لاہور چلا آیا۔ اسی طرح لاہور میں پی کے ایل آئی میں قائم قرنطینہ سے بھی گذشتہ رات ایک بچی کے باہر چلے جانے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

  • کرونا سے معاشی تباہی ، برٹش ایئرویز عملے کی  نصف تنخواہ کاٹنے پر مجبور

    کرونا سے معاشی تباہی ، برٹش ایئرویز عملے کی نصف تنخواہ کاٹنے پر مجبور

    معاشی تباہی ، برٹش ایئرویز عملے کی نصف تنخواہ کاٹنے پر مجبور

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وجہ سے فضائی کمپنی برٹش ایئرویز کے پائلٹ کو اپریل اور مئی میں صرف 50 فیصد تنخواہ دی جائے گی اور اس بات کا شدید خدشہ ہے کہ 4،500 ملازمین کو بلا معاوضہ رخصت پر جانا پڑے گا۔ برٹش ایئرویز کے پائلٹ اپریل اور مئی میں 50 فیصد تنخواہ میں کٹوتی کرنے جا رہے ہیں کیونکہ ایئر لائن کی کورونا وائرس بحران سے بچنے کے لئے لڑ رہی ہے۔ سخت اقدامات کا مطلب ہے کہ بی اے کے 4،500 پائلٹوں کو ہر مہینے میں دو ہفتوں کی بلا معاوضہ رخصت دی جائےگی – لیکن ان کی اجرت میں کمی اگلے تین ماہ میں پھیل جائے گی۔ اسکائی نیوز کے ذریعہ دیکھے گئے عملے کو لکھے گئے ایک خط میں ، برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر پائلٹوں کی یونین بالپا سے اتفاق کیا گیا تھا کہ وہ اس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کرے .

    واضح‌ رہے کہ دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، صرف ایشیا پیسفک کی ایئرلائنز کے بزنس میں رواں سال 27 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہوگا۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی طور پر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان متوقع ہے، انڈسٹری کو نقصان چین کو جانے والی پروازوں کی منسوخی اور سامان کی ترسیل بند ہونے سے ہوا

    دنیا بھر میں ایئر لائنز شدید مالی بحران کا شکار

  • دنیا بھر  میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    باغی ٹی وی: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 700 سے زائد ہے۔

    اس وقت اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اٹلی میں مزید 793 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی۔ اٹلی میں 53 ہزار 500 سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    چین میں اب کورونا کی مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے تاہم 6 افراد کی ہلاکت کے بعد چین میں اموات کی تعداد 3 ہزار 261 تک پہنچ گئی۔ چین میں مزید 46 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 54 ہو گئی تاہم کورونا سے 72 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    اسپین میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسپین میں 285 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 300 سے بڑھ گئی۔ اسپین میں کورونا سے متاثر 2 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکہ بھی اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک فہرست میں تیزی سے اوپر آ رہا ہے امریکہ میں مزید 84 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے اب تک صرف 176 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ امریکہ میں مزید 7 ہزار 303 افراد میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 600 سے زائد ہو گئی۔
    ادھر اٹلی میں کورونا وائرس نے ایک دن میں 800 کے قریب زندگیاں نگل لیں، میتیں اٹھانے والے بھی نہیں مل رہے ،اطلاعات کےمطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے ہیں اور اٹلی میں مہلک وائرس نے ہزاروں افراد کی جان لے لی ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 793 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4825 ہوگئی۔یورپی ملک اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتیں ایک دن میں دنیا کے کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

  • میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔ مولانا یوسف پسروری کا کرونا وائرس کے حوالے سے وضاحتی بیان

    میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔ مولانا یوسف پسروری کا کرونا وائرس کے حوالے سے وضاحتی بیان

    لاہور:میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔ مولانا یوسف پسروری کا کرونا وائرس کے حوالے سے وضاحتی بیان سامنے آگیا ، باغی ٹی وی کے مطابق معروف عالم دین مولانا محمد یوسف پسروری نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ میں نے کرونا کے حوالے سے بات کی ہے اس میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے

     

    مولانا یوسف پسروری نے کہا ہے میں نے اپنی گفتگو میں کہا تھا حدیث مصطفیٰ کا حوالہ دیا تھا اورمیرا ایمان ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی بات جھوٹی نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا تھا کہ احتیاط برتنا بھی شرعی حکم ہے،

    مولانا یوسف پسروری نے مزید کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا ہے ،جبکہ میں نے جس طرح میرا ویڈیو کلب چلایا جارہا ہے سوشل میڈیا پر ایسے نہیں کہا

    ادھر ذرائع کےمطابق مولانا یوسف پسروری کے وضاحتی بیان کے باوجود اطلاعات یہ ہیں کہ پولیس ان کو گرفتار کرنے کےلیے جگہ جگہ چھاپے مارہی ہے، پولیس کے اس رویے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے خبردار کیا ہے کہ علماء کی توہین سے حکومت باز رہے

  • کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ،شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ کیا جانے لگا

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ،شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ کیا جانے لگا

    اسلام آباد:کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ،شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ کیا جانے لگا،اطلاعات کےمطابق ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ادھرذرائع کےمطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، شاپنگ مالز اور ریستوران رات 10 بجے تک بند کردیے جائیں گے، میڈیکل اسٹورز، ڈسپنسریز اور کلینکس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ اسٹورز، بیکریز، آٹا چکی، تندوروں پربھی اطلاق نہیں ہو گا جبکہ دودھ کی دکانیں، پیٹرول پمپس اور گوشت کی دکانیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بند رہیں گی اور دفعہ 144 کا نفاذ 15 دن کے لیے ہوگا۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس کے 10 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • سندھ حکومت کاعوام کی نقل و حرکت روکنے کیلئے لاک ڈاؤن شروع ، پاک فوج سے مدد مانگ لی گئی

    سندھ حکومت کاعوام کی نقل و حرکت روکنے کیلئے لاک ڈاؤن شروع ، پاک فوج سے مدد مانگ لی گئی

    کراچی :سندھ حکومت کاعوام کی نقل و حرکت روکنے کیلئے لاک ڈاؤن شروع ، پاک فوج سے مدد مانگ لی گئی ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ اثرات کو روکنے کے لیے سندھ حکومت عوام کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سخت اقدامات پرغور کررہی ہے۔

    حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پاک فوج سے مدد مانگ لی اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعنیات کیا جائے ۔


    ابتدائی طور پر سندھ میں 15روز کیلئے کرفیو لگایا جائے گا، وزیر اعلی سندھ نے ایم کیو ایم ، پی ایس پی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا لاک ڈاوَن کے فیصلے کے48گھنٹوں بعدچندگھنٹوں کا وقفہ دیا جائےگا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ میں لاک ڈاؤن کرنے پر مشاورت کررہی ہے اور شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سختی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کل رات سے لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے، بلا ضرورت سے گھر سے باہر نکلنے یا گاڑی سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہو گی، ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خلاف ورزی پر حراست میں لے سکیں گے۔

    ذرائع سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نےقریبی رفقاء اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کے وہ نتائج نہیں ملے جن نتائج کی توقع تھی۔اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے مشاورت کی ہے تا کہ شہریوں کے گھروں میں رہنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ان کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کریانے کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

    ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آج اتوار کی رات سے لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے، وزیر اعلی سندھ نے قانون نافذ کرنے والے حکام کو اعتماد میں لے لیا ہے۔لاک ڈاؤن کے تحت شہریوں کو بلا ضرورت سے گھر سے باہر نکلنے یا گاڑی سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہو گی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خلاف ورزی پر حراست میں بھی لے سکیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 729 کیسز میں سے سب سے زیادہ 396 کیسز سندھ سے آئے ہیں جن میں سے ایک مریض جاں بحق بھی ہوچکا ہے جب کہ 3 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث گذشتہ روز شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ رضا کارانہ طور خود 3 دن کے لیے آئسیولیشن میں رکھ لیں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔

    ۔

  • ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مارکیٹ، سینماز، مدارس ،دفاتر سمیت سب کچھ بند کر دیا گیا ہے لیکن تبلیغی جماعت والوں کا گشت اور ان کا نظم ملک بھر مین جاری ہے، آج اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے ایک غیر ملکی باشندے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے.

    باغی ٹی وی کو پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تبلیغی مرکز بلال مسجد کے باہر سے ایک تصویر موصول ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشہ پر تبلیغی جماعت والے جا رہے ہیں، بلال مرکز سے جماعت کی تشکیل ہوئی اور اسکے بعد جماعت علاقے میں روانہ ہوئی،
    کراچی سے بھی تبلیغی جماعتوں کی تشکیل ہوئی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مساجد میں تبلیغی جماعتیں موجود ہیں.

    ملک بھر میں صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کر رہی ہیں، دفعہ 144 نافذ ہے، مارکیٹس بند کر دی گئیں، شہریوں سے گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی لیکن تبلیغی جماعت والے نہ تو اپنے نظم میں جماعتیں تشکیل دینے سے رک رہے ہیں اور نہ ہی گشت سے، مختلف علاقوں میں تبلیغی جماعت کے افراد گشت بھی کرتے نظر آئے ہیں ،

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اسلام آباد میں کرونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کی ہے،ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرغستان کے عبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،مریض کے ساتھ جماعت میں موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی جماعت کی جانب سے دورہ کی جانے والی مسجد سیل کردی گئی،تبلیغی جماعت سے ملنے والے افراد کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ مریض کے ساتھ موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا،

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی، میڈیکل ایمرجنسی، دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے، تعلیمی ادارے، دفاتر،سب بند ہو چکا ہے، ہوٹلز، شادی ہالز،سینماز،بیوٹی پارلرز کو بھی بند کر دیا گیا ہے، حکومتیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں لیکن تبلیغی جماعت نے اجتماع کی منسوخی کے علاوہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اس حوالہ سے حکومت کو نوٹس لینا چاہئے اور تبلیغی جماعت کی مصروفیات کو بھی بند کرنا چاہئے.

    اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کی وجہ سے ایک مسجد سیل ہو چکی ہے، اگر تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں جاری رہیں تو مزید مسجدیں سیل ہونے کا خدشہ ہے، حکومت نے سب کچھ بند کر دیا لیکن مسجدیں ابھی تک کھلی ہیں، اگر تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں کو نہ روکا گیا تو شاید حکومت مسجدیں بند کرنے پر بھی مجبور ہو جائے