Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سندھ کو فالو کرنے لگے

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سندھ کو فالو کرنے لگے

    کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں کیے اہم فیصلے، سندھ کو فالو کرنے لگے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے اہم فیصلے کئے ہیں

    ایکسپوسینٹر لاہور میں 900بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر لاہور کو فیلڈ اسپتال کے قیام کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ صحت اورپی ڈی ایم اے کے لیے 8ارب روپے فنڈزکا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کا اجراء کردیا.

    واضح رہے کہ کراچی کے ایکسپوسنٹر میں گزشتہ روز ہسپتال بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ، آج وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں اعلان کر دیا، اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر زائرین کو لانے کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اپنا ہیلی کاپٹر کرونا سے نمٹنے کے لئے دینے کا اعلان کیا تھا،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس کے خطرے سے لڑنے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز خصوصاً ڈاکٹرز کے لیے خصوصی مراعات دینے کی ہدایت کی ہے، غریب افراد اور مریضوں کے لواحقین کے لیے راشن مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،وزیراعلی پنجاب نے ریٹائرڈ ڈاکٹروں کو واک ان انٹرویو کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

    پنجاب حکومت نے ملتان میں پاکستان کا سب سے بڑا قرنطینہ سینٹر بنا دیا۔ اس قرنطینہ سینٹر میں کورونا وائرس کے 6 ہزار کنفرم مریضوں کو رکھا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے18 مارچ کو اس قرنطینہ سینٹر کا وزٹ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا.

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 80 کنفرم مریض ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ 55 زائرین، 15 لاہور، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ، 1 راولپنڈی اور 4 گجرات کے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

    حکومت پنجاب نے تعلیمی و میڈیکل ایمرجنسی کے بعدصوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی لگا دی۔ پابندی پرائیویٹ پراپرٹیز کے اندر تقریبات پر بھی ہوگی۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہےگی، پابندی کا حکم صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں کے انتظامات کی ایسی حقیقت سامنے آئی کہ جان کر ہوں پریشان، بزدار سرکار ہوئی ناکام

  • سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، حکومت کیا کام کرے؟ مریم اورنگزیب نے دیا مشورہ

    سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، حکومت کیا کام کرے؟ مریم اورنگزیب نے دیا مشورہ

    سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، حکومت کیا کام کرے؟ مریم اورنگزیب نے دیا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے 4 ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے مناسب انتظامات نہیں ،ڈاکٹرز کے تمام خدشات، تحفظات اور مطالبات کو سنجیدگی سے لیاجائے،ڈاکٹرز کی 24 مارچ سے ہڑتال کورونا کی ہنگامی صورتحال میں تباہ کن ثابت ہوگی

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کہ شعبہ صحت ریگولیٹ کرنے والا ادارہ فوری بحال کیاجائے ،پی ایم ڈی سی پر عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود اب تک کچھ نہیں ہوا، ڈاکٹرزاور طبی عملے کی حفاظت کے لیے ضروری سامان فی الفور مہیا کیا جائے ، اس وقت اولین ترجیح اور اولین ہدف قوم کی صحت کا تحفظ ہے.

    https://twitter.com/pmln_org/status/1240928130078048256

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹا جاسکتا ہے لیکن حکومت کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا،حکومت بیانات کے بجائے اقدامات پر توجہ دے،سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، اولین ترجیح اور ہدف قوم کی صحت کا تحفظ ہے،

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے پاکستان میں مریضوں کی تعداد 455 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جب کہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 80 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 21 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    آج کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا،مریض کی عمر 77 سال تھی، اور وہ کینسر اور شوگر کا بھی مریض تھا، سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں۔

  • کرونا وائرس، صحتیاب قرار دیا جانیوالا مریض دو روز بعد چل بسا،بھارت میں مجموعی ہلاکتیں کتنی ہو گئیں؟

    کرونا وائرس، صحتیاب قرار دیا جانیوالا مریض دو روز بعد چل بسا،بھارت میں مجموعی ہلاکتیں کتنی ہو گئیں؟

    کرونا وائرس، صحتیاب قرار دیا جانیوالا مریض دو روز بعد چل بسا،بھارت میں مجموعی ہلاکتیں کتنی ہو گئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے بھارت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ مریضوں کی تعداد 201 ہو گئی

    بھارت میں پانچویں ہلاکت اٹلی کے باشندے کی ہوئی ہے، جو راجھستان میں مقیم تھا، اطالوی باشندے میں کرونا کی تشخیص ہونے پر اسے سوائی مان سنگھ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا اور بعد ازاں اسے صحت مند قرار دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا، ہسپتال سے جانے کے دو روز بعد اطالوی باشندے کی موت ہو گئی.

    دوسری جانب جمعہ کے روز لکھنؤ میں 4 نئے کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس 20 ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور مریضوں کی تعداد مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے 201 مریض ہیں جن میں سے 20 میں مریض صحت یاب ہو چکے ہی۔ بھارت میں اب تک پنجاب، دہلی، مہاراشٹرا، کرناٹک اور راجھستان میں ایک ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

    کرونا وائرس،بھارتی ایئر لائنز نے کیا ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

  • کرونا وائرس، ایران نے مانگی پاکستان سے مدد

    کرونا وائرس، ایران نے مانگی پاکستان سے مدد

    کرونا وائرس، ایران نے مانگی پاکستان سے مدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایران نے پاکستان سے مدد مانگ لی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام خط مین لکھا ہے کہ کوروناوائرس سےنمٹنے کے لیے پاکستان مدد کرے

    نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریرکیا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امدادکی بھی اپیل کی ہے،پاکستان نے ایران کی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے،

    پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں ،پاکستان کی طرف سے کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ایران کی مدد بھی کی گئی ہے ،دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور جاری ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی قیادت کامدد کےلیے خط موصول ہوگیا،پاکستان ایران پریکطرفہ پابندیوں کافوری خاتمہ چاہتا ہے،

    ایران پر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ وزیراعظم عمران خان اور چین نے بھی کیا تھا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی .

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے

  • کورونا وائرس، اصل خطرہ کیا ہے؟

    کورونا وائرس، اصل خطرہ کیا ہے؟

    کورونا وائرس، اصل خطرہ کیا ہے؟
    باغی ٹی وی فوجی گاڑیوں کی یہ قطار کسی ملک میں فوجی انقلاب کی نوید نہیں ہے بلکہ یہ ترقی یافتہ یورپ کا مڈل کلاس ملک اٹلی ہے، جہاں کورونا اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ آج دفتر سے نکلتے وقت اٹلی میں اموات کی تعداد چین سے زیادہ ہوچکی تھی ۔۔ اب وہاں یہ حال ہے کہ میتیں اٹھانے کے لیے گاڑیاں نہیں ہیں سو فوجی ٹرکوں میں میتیں بھر کر بغیر کسی غسل وکفن اور آخری رسومات کے دفن کی جارہی ہیں، ایران میں ہر دس منٹ میں کورونا سے ایک موت ہورہی ہے۔ وہ دوائیں خریدنے کے لیے ساری دنیا سے بھیک مانگ رہا ہے کہ بس پابندیاں ہٹالو۔۔

    اب آتے ہیں پاکستان میں جہاں پوری قوم کو یہ سب کھیل تماشا لگ رہا ہے، کچھ چیخ رہے ہیں کہ یہ سب بند کیوں کیا گیا ہے تو کچھ شہر بند ہونے کی خوشی میں دعوتیں کررہے ہیں۔۔

    میں آپ کو بتاؤں اصل خطرہ کیا ہے؟ اصل خطرہ یہ ہے مرض جب بگڑتا ہے تو سوائے وینٹی لیٹر کے کوئی چارہ باقی نہیں رہتا اور وینٹی لیٹر نہ ملنے کا مطلب موت ہے۔۔

    دستیاب اعداد وشمار کے مطابق پورے ملک میں کل ملا کر جو وینٹی لیٹر ہیں وہ ڈھائی ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔۔
    آپ نے یقیناً یہ تعداد پہلی بار سنی ہوگی سو اب تھوڑا گبھرا لیں۔۔

    پنجاب میں سرکاری اور غیرسرکاری ملا کر کل 1700 سو وینٹی لیٹر ہیں، بلوچستان میں کل 49 ، کے پی میں 150.. سندھ کے صحیح اعداد مجھے نہیں مل سکے لیکن اندازہ ہے کہ یہاں یہ تعداد کل چھ سو سے آٹھ سو کے لگ بھگ ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں جہاں ہزاروں پرائیویٹ اسپتال ہیں، ان اسپتالوں کے پاس وینٹی لیٹرز کی کل تعداد 175 ہے باقی تمام اسپتال محض نزلے کھانسی اور بخار کے علاج کے لیے ہیں۔۔

    اب اگر یہ وبا پھیلتی ہے، جو کہ پھیل رہی ہے، رات گئے تک مریضوں کی تعداد پانچ سو کے قریب ہوچکی تھی ۔۔ تو ان میں سے ایک خاطر خواہ تعداد کو وینٹی لیٹر درکار ہوں گے۔ یہ ڈھائی تین ہزار وینٹی لیٹر تو اس ملک کی اشرافیہ کی ضرورت کے لیے بھی ناکافی ہیں کجا یہ کہ عام آدمی کو مل جائیں۔۔

    اس لیے اسکول بند کیے، کالج یونیورسٹی بند اور مارکیٹیں بھی بند کردیں۔۔ اب بھی اگر عوام نے سنجیدگی اختیار نہیں کی تو حکومت کرفیو لگانے کا سوچ رہی ہے۔۔

    جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو دباؤ دے کر کاروبارِ زندگی بحال کر لیں گے وہ ذرا ہوش کریں۔۔

    ایک لاکھ پچھتر ہزار وینٹی لیٹر ہیں امریکا کے پاس اور وہ خوف سے لرز رہا ہے۔۔ بھارت جو ہم سے بہت آگے ہے، وہ اتوار سے کرفیو نافذ کررہا ہے۔۔ آسٹریلیا نے اپنے ملک میں داخلہ آج سے بند کردیا ہے۔ چین جیسے ٹیکنالوجی کے سپر پاور نے اس جنگ میں فتح محض لاک ڈاؤن پر عمل کرکے ہی حاصل کی ہے۔ جنوبی کوریا وغیرہ نے لاک ڈاؤن کرکے ہی خود کو بچایا ہے۔

    مجھے معلوم ہے کہ معاشی نقصان بے حد شدید ہوگا یہاں آجر سفاک ہے، دوکاندار اپنے ملازم کو بغیر کام کے تنخواہ نہیں دے گا، روز دہاڑی والے مزدور کا چولہا دو دن سے بند پڑا ہے۔۔

    لیکن اگر یہ نہیں کریں گے، تو تصویر کا دوسرا رخ بھیانک ہے، یاد کریں ذرا ہیٹ اسٹروک کو، وہ صرف ایک شہر کراچی کی روداد تھی، چار دن میں حشر یہ تھا کہ نہ کفن تھا نہ دفن کرنے والے تھے، مردہ خانے بھر چکے تھے، نمائش چورنگی پر جے ڈی سی ٹینٹ لگا کر میتیں رکھے بیٹھا تھا۔۔

    مزدور اور دہاڑی دار طبقے کے لیے مڈل کلاس اٹھے، اور اپنے ساتھ کم از کم ایک خاندان کو ایک وقت کا راشن دلوادے۔۔ لیکن یہ جو ہدایات ہیں کہ ہاتھ نہ ملائیں، اجتماعات نہ کریں، گھروں میں رہیں۔ بلا سبب گھر سے باہر نہ آئیں، ان پر خدارا عمل کریں۔۔

    یہ سب مذاق نہیں ہے، یہ ساری دنیا پاگل نہیں ہے جو اپنے کاروبار سمیٹ کر بیٹھ گئی ہے، آپ اللہ توکل کریں لیکن اپنے انتظامات کرنے کے بعد۔۔ یہ وقت فیس بک پر میمز بنانے اور ٹویٹر پر عثمان بزدار کو رگڑنے کا نہیں ایک قوم بن کر اس بحران سے نبٹنے کا ہے ۔۔ یہ وبا ہے، یہ تیسری عالمی جنگ کے درجے کی ایمرجنسی ہے، اسے سمجھیں اور اپنا کھلنڈرا پن ایک طرف رکھ کر پوری قوم سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔۔

    اگر آپ خود گھر میں نہیں بیٹھیں گے تو فوج آپ کو ڈنڈے مار کر گھروں میں رکھے گی ۔۔ اگر آپ وبا کے معاملے میں اللہ پرہی بھروسا کرنا چاہتے ہیں تو پھر رزق کے معاملے میں بھی کریں۔۔

    تنگی تو یقیناً ہوگی، غذائی قلت اس وقت سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے کھڑی ہے۔۔ ایسے حالات میں ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمیں خوراک کے معاملے میں محتاط ہونا ہے، فضول ضیاع کو روکیں۔۔ فالتو کی دعوتیں بند کردیں، باہر نہیں جاسکتے تو یہ مطلب نہیں کہ ڈیلیوری بوائے سے کھانا منگوا کر کھایا جائے۔۔ فوڈ کا بحران اس وقت دوسرا بڑا چیلنج ہے وینٹی لیٹر کے بعد ۔۔ یاد رکھیں حکومت تنہا اس معاملے سے نہیں نبٹ پائے گی ۔۔ آپ کو، مجھے ہم سب کو مل کر ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔۔۔

    باقی آپ سب کی مرضی ۔۔ وما علینا الاالبلاغ

  • کرونا وائرس،امریکہ دے  گا پاکستان کو نمٹنے کے لئے امداد، کتنی؟

    کرونا وائرس،امریکہ دے گا پاکستان کو نمٹنے کے لئے امداد، کتنی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا ایلس ویلز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویتر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان،امریکا پارٹنر ہیں.

    ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کو ایک ملین ڈالرز فراہم کر رہے ہیں، فنڈنگ کرونا وائرس کی نگرانی اور تیز رد عمل کے لیے کی جا رہی ہے۔سینٹرل ڈیزیز کنٹرول کے حال ہی میں تربیت یافتہ 100 سے زائد پاکستانی گریجویٹس گلگت بلتستان اور پنجاب میں کرونا کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے پاکستان میں مریضوں کی تعداد 455 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جب کہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 80 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 21 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    آج کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا،مریض کی عمر 77 سال تھی، اور وہ کینسر اور شوگر کا بھی مریض تھا، سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں

  • چین میں مقیم طلبا کے حوالہ سے حکومت کو ہوش آ ہی گیا، پاکستان سے چین کیا بھجوایا؟

    چین میں مقیم طلبا کے حوالہ سے حکومت کو ہوش آ ہی گیا، پاکستان سے چین کیا بھجوایا؟

    چین میں مقیم طلبا کے حوالہ سے حکومت کو ہوش آ ہی گیا، پاکستان سے چین کیا بھجوایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے حوالہ سے حکومت کو ہوش آ ہی گیا، حکومت نے چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے کھانا روانہ کر دیا گیا، پاکستانی طلبہ کے لیے 17 ٹن کھانا روانہ کیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے تیار کھانا آج صبح طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے ووہان روانہ کیا گیا ہے، کھانا چینی شہر میں مقیم پاکستانیوں کو فراہم کیا جائے گا، کھانا لے جانے والا طیارہ واپسی پر چین سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے امدادی سامان بھی لے کر آئے گا۔ وزرات اوورسیز نے کھانے کے لیے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کا چیک چیئرمین این ڈی ایم اے کو دیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانز فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے کے اشتراک سے چین میں پاکستانی طلبہ کے لیے خوراک پہنچائی، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستانی طلباء کا اپنے شہریوں کی طرح بھرپور خیال رکھنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    قبل ازیں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرونا وائرس کے باعث چین سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی ،وزارت خارجہ امور اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے جواب عدالت میں پیش کردیا گیا،ڈی جی خارجہ امور مدثر ٹیپو نے عدالت میں پیش ہو کر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

    ڈی جی خارجہ امور نے کہاکہ چین میں کورونا کے باعث خراب صورتحال میں بہتری آرہی ہے،چین نے بتایا ہے کہ 2 ہفتوں میں چیزیں مزید بہت ہو جائیں گی ،پاکستان طلبہ کو خوراک اورادویات پہنچا رہے ہیں

    عدالت میں والدین نے کہاکہ حکومت نے چین میں پھنسے طلبہ کو اپس لانے کیلئے اقدامات نہیں کئے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ چین میں طلبہ زیادہ محفوظ ہیں ،طلبہ ادھر ہوتے تو زیادہ خطرے میں ہوتے ،برطانیہ اور امریکا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شہریوں کو نکال کر غلط کیا،دنیا بھر میں کورونا پرقابو پانے کی واحد مثال چین ہے ۔

    ڈی جی خارجہ امور نے کہا کہ چین میں مقیم 95 فیصد طلبہ میں رقم بھی تقسیم کردی گئی ہے ،عدالت نے کہاکہ ہم اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں ،آپ کو ریاست پر بھروسہ ہونا چاہئے ،نیشنل سکیورٹی کمیٹی بھی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے ،وکیل درخواست گزار جہانگیر جدون نے استدعا کی کہ کیس نمٹانے کے بجائے زیرالتوارکھا جائے،عدالت نے کیس کی سماعت4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد کیا ہے؟ اہم خبر

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد کیا ہے؟ اہم خبر

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد کیا ہے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے پاکستان میں مریضوں کی تعداد 455 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جب کہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 80 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 21 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    آج کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا،مریض کی عمر 77 سال تھی، اور وہ کینسر اور شوگر کا بھی مریض تھا، سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ 7.21 ارب روپے محکمہ صحت اور کمشنر سکھر کو بھیجے گئے ہیں، یہ تمام فنڈز کرونا سے متعلق سامان کی خریداری پر خرچ ہوں گے

    کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے بڑھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے

    اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے

  • قرنطینہ سنٹرز میں دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے تفصیلات عدالت نے کیں طلب

    قرنطینہ سنٹرز میں دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے تفصیلات عدالت نے کیں طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے قرنطینہ سنٹرز میں دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں.

    لاہور ہائیکورٹ مین کرونا وائرس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں چار رکنی رکنی بینچ نے 24 مارچ کو حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ،چیف جسٹس نے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے ،چیف جسٹس نے وفاقی سیکریڑی صحت کو بھی آئندہ منگل کے لیے نوٹس جاری کردیے

    چیف جسٹس نے کہا کہ سب لوگ عدالت میں فاصلے پر کھڑے ہوں۔ حفاظتی انتظامات پر پنجاب حکومت کی کیا رپورٹ ہے۔ سییکرٹری سپیشلایزڈ ہیلتھ نے کہا کہ بہاولپور میں قرنطینہ بنا رہے ہیں۔جبکہ ڈی جی خان میں بنا ہوا ہے۔ ہم اس پر رپورٹ دے دیں گے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ٹیسٹنگ کتنی جگہوں پر ہو رہی ہیں۔ کیپٹن عثمان نے کہا کہ دو جگہوں پر ٹیسٹنگ کی سہولت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا دو جگہیں دس کروڑ عوام کے لیے کافی ہیں۔ دو تین ہفتوں سے شور مچ رہا ہے۔ حکومت نے تو سامان ہی مکمل نہیں دیا۔

    سیکرٹری سپیشلایزڈ ہیلتھ نے کہا کہ تفتان سے متعلق وفاقی حکومت سے پوچھا جانا چاہیے۔ جسٹس قاسم نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ہم نوٹس کریں گے۔۔آپ اب کیا کر رہے اور آگے کیا کرنا ہے اس پر رپورٹ دیں۔ جیلیں بہت بھری ہیں۔ وہاں کیا انتظامات ہیں۔ یہ بھی آیندہ سماعت پر بتائیں۔ عدالتوں میں آنے والے وکلا اور سائیلین سے متعلق بھی میکانزم بنائیں ،چاہیتے ہیں ایک ہفتے میں لیبارٹری بننی چاہیے جس میں کرونا کے مکمل ٹیسٹ ہوں میں وہ باتیں کر رہا ہوں جو کل ظفر مرزا نے وزیر اعظم کو کہیں۔ آپ نے تو صرف کیمیکل مہیا کیا ہے۔ اللہ کرے سب محفوظ رہیں۔ آپ دو دو ہزار کلومیٹر سے لوگ قرنطینہ میں لا رہے جو راستے میں مرض پھیلا رہے ہوں،دنیا میں قرنطینہ کا مطلب الگ الگ رکھنا ہے ۔اگر کمرے میں چار چار لوگ رکھ دیں گے تو کیا سہولت دے رہے ہیں۔ کیا آپ بیان دے سکتے ہیں کہ کہ سب کو الگ الگ رکھا جایے گا۔ جب تک بین الاقوامی سٹینڈرڈ پر نہیں جائیں گے رزلٹ نہیں آئے گا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں قرنطینہ بنائے گئے ہیں وہاں اردگرد کے لوگوں کیلئے کیا حفاظتی اقدامات کیے ہیں. جیل میں آنے جانیوالی قیدیوں کی. طبی سہولیات بارے بھی بتایا جائے. قیدیوں کے رشتے داروں سے ملاقات کے شیشیے لگائے جاسکتے ہیں.
    جس لحاظ سے امداد مل رہی ہے اس سے قیدیوں کو سہولت دی جاسکتی ہے.ہماری عدالتوں کیلئے آپ کیا کررہے ہیں.

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ کو تو محدود کرسکتے ہیں وکلا سے درخواست کی ہے،حافظ آباد کی. جو عدالت ہے وہاں کا رش شاید کہیں بھی اتبا نہ ہو. ہم عدالتوں میں وکلا سائلین کیلئے ایس او پی مرتب کرتے ہیں.رجسٹرار آفس سے میٹنگ کرکے سہولتیں فراہم کرتے ہیں،ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہم ایمرجنسی میں ہیں ،آگاہی کو پبلک میں عام کریں عوام صرف ناقد نہیں. کہیں نہ کہیں کچھ غلط ہو رہا ہے.
    اپنے ملازمین کی تربیت کرین تاکہ ایس او پی پر عملدرآمد ہو.

    چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو ان بورڈ لیں. آگاہی مہم کو پبلک سروس میسج کے طور پر چلائیں. فاقی حکومت کتنا فنڈر صوبائی حکومت کو دے رہی ہے تفصیلات فراہم کریں. ہم چاہتے ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر اندر کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت موجود ہو.

    کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی گئی.

    کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے بڑھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے

    اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے

  • آپکو ریاست پر بھروسہ کرنا چاہئے، چین میں پھنسے طلبا کے والدین سے عدالت کا مکالمہ

    آپکو ریاست پر بھروسہ کرنا چاہئے، چین میں پھنسے طلبا کے والدین سے عدالت کا مکالمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرونا وائرس کے باعث چین سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی ،وزارت خارجہ امور اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے جواب عدالت میں پیش کردیا گیا،ڈی جی خارجہ امور مدثر ٹیپو نے عدالت میں پیش ہو کر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

    ڈی جی خارجہ امور نے کہاکہ چین میں کورونا کے باعث خراب صورتحال میں بہتری آرہی ہے،چین نے بتایا ہے کہ 2 ہفتوں میں چیزیں مزید بہت ہو جائیں گی ،پاکستان طلبہ کو خوراک اورادویات پہنچا رہے ہیں

    عدالت میں والدین نے کہاکہ حکومت نے چین میں پھنسے طلبہ کو اپس لانے کیلئے اقدامات نہیں کئے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ چین میں طلبہ زیادہ محفوظ ہیں ،طلبہ ادھر ہوتے تو زیادہ خطرے میں ہوتے ،برطانیہ اور امریکا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شہریوں کو نکال کر غلط کیا،دنیا بھر میں کورونا پرقابو پانے کی واحد مثال چین ہے ۔

    ڈی جی خارجہ امور نے کہا کہ چین میں مقیم 95 فیصد طلبہ میں رقم بھی تقسیم کردی گئی ہے ،عدالت نے کہاکہ ہم اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں ،آپ کو ریاست پر بھروسہ ہونا چاہئے ،نیشنل سکیورٹی کمیٹی بھی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے ،وکیل درخواست گزار جہانگیر جدون نے استدعا کی کہ کیس نمٹانے کے بجائے زیرالتوارکھا جائے،عدالت نے کیس کی سماعت4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

    دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    کرونا وائرس ، وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت