Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارتی کورونانےبھارت سمیت دنیاکوتباہ کردیامگرریڈلسٹ سےباہر:پاکستان پرپابندیاں کیوں؟برطانوی ممبرپارلیمنٹ

    بھارتی کورونانےبھارت سمیت دنیاکوتباہ کردیامگرریڈلسٹ سےباہر:پاکستان پرپابندیاں کیوں؟برطانوی ممبرپارلیمنٹ

    لندن:بھارتی کورونا نےبھارت سمیت دنیا کوتباہ کردیامگرریڈ لسٹ سےباہر:پاکستان پرپابندیاں کیوں؟برطانوی ممبرپارلیمنٹ ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان سے متعلق برطانوی حکومت کے فیصلے کو امتیازی سلوک قرار دے دیا۔

    نازشاہ جو کہ برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ہیں نے آج برطانیہ کی طرف سے بھارت کو ریڈلسٹ سے باہرنکالنے اورپاکستان کوبدستورریڈ لسٹ میں رکھنے پرسخت ناراض ہیں اوربرطانوی حکومت کے اس عمل کو پاکستان سے امتیازی سلوک قراردیا ہے

     

     

    نازشاہ کہتی ہیں کہ عجیب معاملہ ہےکہ بھارت جہاں لاکھوں انسان کورونا سے مرگئے اورپھربھارتی کورونا نے دنیا بھرمیں تباہی پھیلا رکھی ہے، اس کوریڈ لسٹ سے نکالنے پرحیرانی ہوتی ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے، جس پرپابندی لگنی چاہیے تھی اسے آزاد کردیا گیا اورجس ملک کوریڈلسٹ سے نکالنا ضروری تھا اسے نکالا ہی نہیں

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی اپریل میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے پر برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کو خط لکھا تھا ۔

    ناز شاہ نے خط میں کہا تھا کہ پاکستان سے زیادہ اموات توبھارت، جرمنی اور فرانس میں ہورہی ہیں لیکن ریڈلسٹ میں ان ممالک کی بجائے پاکستان کو کیوں ڈالا، لگتا ہے بورس حکومت کورونا پرسیاست کھیل رہی ہے۔

  • اندرون ملک پروازوں میں "کھانا پینا”بدستوربند:پابندی میں توسیع

    اندرون ملک پروازوں میں "کھانا پینا”بدستوربند:پابندی میں توسیع

    کراچی:اندرون ملک پروازوں میں "کھانا پینا”بدستوربند:پابندی میں توسیع،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوروناوائرس کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر پابندی میں توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسینیشن پالیسی لاگو رہے گی۔

     

    مراسلہ کے مطابق پہلے سے نافذ تمام فضائی سفری پالیسیاں لاگو رہیں گی۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے مجاز ہوں گے، ایئرلائنز کو 21 جولائی سے پیک شدہ کھانا دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

    تمام ائیرلائن آپریٹرز کو نئے اصول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اندرون ملک پروازوں پرمسافروں کواب منرل واٹر کی ہاف لیٹر بوتلیں فراہم نہیں کی جائیں گی، پانی طلب کرنے پر عملہ مسافروں کوگلاس میں پانی فراہم کرے گا۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بوتلیں سیٹوں کیساتھ مخصوص جگہ پر ڈیزائن کردہ ایس پی ڈی سی میں رکھی جائیں، ٹرانزٹ اسٹیشنز پر کیٹرنگ عدم دستیابی پر کیبن کریو پانی فراہم کرے گا۔

    خیال رہے ایئرلائنز کو 21 جولائی سے پیک شدہ کھانا دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

  • کورونا وائرس سے متعلق روس کی سیاحتی اداروں کو حیران کن تجویز

    کورونا وائرس سے متعلق روس کی سیاحتی اداروں کو حیران کن تجویز

    ماسکو: کورونا وائرس سے متعلق روس نے سیاحتی اداروں کو تجویز دی ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو دنیا بھر میں گھومنے پھرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ویکسینیٹڈ افراد کو دنیا بھر میں چھٹیاں گزارنے کے لیے دنیا بھر میں گھومنے اور سفر کرنے کی اجازت دے دینی چاہیے جیسے کورونا وائرس کے دنیا میں آنے سے پہلے ہوا کرتا تھا۔

    امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور

    روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اپنی حیران کن تجویز پر اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) اور متعدد یورپی اور ایشیائی ممالک کے سیاحتی اداروں سے رجوع کیا اور جس میں انہوں نے بین الاقوامی سیاحت کی بحالی کی متعلق اپنی تجاویز پیش کیں-

    کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

    روسی ایسوسی ایشن برائے ٹورازم کا موقف ہے کہ اس مسئلے میں تاخیر عالمی سیاحت کے شعبے میں مزید بحران کی صورت حال پیدا کرے گی اور یہی وجہ ہے کہ اب کورونا وائرس کی اس عالمی وبا کے خاتمے کا انتظار کیے بغیر سیاحتی اور کاروباری سفر کی بحالی بہت ضروری ہے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ اور دیگر پابندیوں کو اب فوری ختم کر دینا چاہیے۔

    عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں تعلیمی ادارے کھلیں رہیں‌ گے:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

    روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اسی طرح کی تجویز اسپین ، اٹلی ، برطانیہ ، چین ، جاپان کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی اور ایشیائی بحرالکاہل ممالک کی سیاحتی تنظیموں کو بھیجی ہے تاکہ وہ بھی اس اقدام کی حمایت کریں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی بھارتی قسم نے پھر سے تباہی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ کیا جا رہا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے 16 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اس وقت کورونا کی وجہ سے خطرناک سمجھے جا رہے ہیں۔

    امریکی مرکز برائے تحفظ و انسداد امراض کی جاری کردہ فہرست میں یونان، آئر لینڈ، لیبیا، اندورا، قازقستان، مالٹا، لیسوتھو، کوراکاؤ، جبل طارق، غواڈالوپ، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بار تھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن جیسے ممالک شامل ہیں۔ان ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    امریکی مرکز کا کہنا تھا کہ ان مقامات پر سفر کرنے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ آپ کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے اور غیر محفوظ شدہ مسافروں کو ان مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔

    دنیا بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی

  • امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور

    امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور

    امریکی حکومت ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسین شدہ ہونے کی شرط سفری پابندیاں اٹھانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

    حکام کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پابندیاں فوری نہیں اٹھا سکتے۔

    دوسر جانب برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر (amber) لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے-

    تمام تبدیلیاں اتوار 8 اگست کو صبح 4 بجے سے نافذ ہوں گی تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش جنہیں 9 اپریل کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، ریڈ لسٹ میں رہیں گے۔

    ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ، بحرین ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو سرخ سے امبر لسٹ میں منتقل کیا جائے گا کیونکہ ان ممالک میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔

    جبکہ پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے-

    برطانیہ کا بھارت کو کوروناریڈ لسٹ سے نکالنے کااعلان

  • برطانیہ کا بھارت کو کوروناریڈ لسٹ سے نکالنے کااعلان

    برطانیہ کا بھارت کو کوروناریڈ لسٹ سے نکالنے کااعلان

    برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر (amber) لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان کو اس اتوار کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے ہٹا دیا جائے گا ، اس کا مطلب ہے کہ آنے والے ہفتوں میں دسیوں ہزار ہندوستانی طلباء برطانیہ کا سفر کریں گے ، نیز ہندوستان سے برطانیہ جانے والے دیگر افراد کو اب انتظامی قرنطینہ میں رہنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ 10 دن کے لیے ہوٹل اس کے بجائے ، وہ گھر میں یا اس جگہ پر قرنطینہ کر سکتے ہیں جہاں وہ قیام کر رہے ہیں۔

    کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

    بدھ کی رات برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شاپس ایم پی نے ٹویٹر پر اعلان کیا: "متحدہ عرب امارات ، قطر ، بھارت اور بحرین کو ریڈ لسٹ سے امبر لسٹ میں منتقل کیا جائے گا۔


    گرانٹ شاپس نے کہا کہ ہم اپنے کامیاب ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے حاصل کردہ فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، بین الاقوامی سفر کو محفوظ طریقے سے کھولنے کے لیے پرعزم ہیں ، دنیا بھر کے خاندانوں ، دوستوں اور کاروبار کو جوڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

    تمام تبدیلیاں اتوار 8 اگست کو صبح 4 بجے سے نافذ ہوں گی تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش جنہیں 9 اپریل کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، ریڈ لسٹ میں رہیں گے۔

    سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ، بحرین ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو سرخ سے امبر لسٹ میں منتقل کیا جائے گا کیونکہ ان ممالک میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔

    پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔

    ڈیلی میل کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے-

    کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی

  • عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں تعلیمی ادارے کھلیں رہیں‌ گے:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

    عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں تعلیمی ادارے کھلیں رہیں‌ گے:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

    اسلام آباد:سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیاہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے کورونا وبا کے تیز ہونے کے دوران سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا ہےکہ پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا اب سکول بند نہٰں ہوں گے

    اسی سلسلے میں انسداد کورونا کے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبہ سندھ کے علاوہ دیگر تمام صوبوں میں قائم تعلیمی اداروں کو بتدرج کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    این سی او سی اجلاس کے بعد میڈٰیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد طلبہ حاضری کیساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے پہلے ہی 8 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر صوبے میں موجود تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کرینگے۔

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اس موقع پرکہا کہ ملک بھر کی جامعات اوردیگرتعلیمی اداروں میں 31 اگست تک کورونا ویکسینیشن لازمی قراردی گئی ہے تاکہ اس وبا سے تعلیمی ادارے محفوظ رہیں

    وزیر تعلیم نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں، بچوں کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھا جائے گا۔ اگلی میٹنگ 25 اگست کو طلب کی ہے جس میں اگلے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

    کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

    واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے اس حوالے سے امریکہ نے کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے 16 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اس وقت کورونا کی وجہ سے خطرناک سمجھے جا رہے ہیں۔

    امریکی مرکز برائے تحفظ و انسداد امراض کی جاری کردہ فہرست میں یونان، آئر لینڈ، لیبیا، اندورا، قازقستان، مالٹا، لیسوتھو، کوراکاؤ، جبل طارق، غواڈالوپ، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بار تھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن جیسے ممالک شامل ہیں۔

    ان ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    امریکی مرکز کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر سفر کرنے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ آپ کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے اور غیر محفوظ شدہ مسافروں کو ان مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین ہمیں بیمار ہو کر اسپتال پہنچنے اور شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے ویکسین لگوانے والے افراد میں بغیر علامات یا معمولی علامات والا کورونا ہوسکتا ہے تاہم اس کے علاوہ مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

    دنیا بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی

    امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ سے بڑھ گئی ہےجبکہ 42 لاکھ 58 ہزار 693 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔

    امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ 49 ہزار سے زائد متاثر ہیں فرانس میں 61 لاکھ 78 ہزار 632 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 993 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ترکی میں 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 645 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 58 ہزار 597 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 17 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 25 ہزار 789 افراد جان کی بازی ہار چکے ہی-

     

    روس میں 63 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 925 ہے برطانیہ میں 59 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 881 اموات ہوچکی ہیں پاکستان میں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی ہے-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

  • سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    سندھ میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آئی سی یو بیڈز کی طلب میں اضافہ ہونے سے بیڈز کم پڑنے لگے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی میں انفیکشز ڈیزیز اسپتال ، ایکسپو فیلڈ آئیسو لیشن سینٹر، اور انڈس ، ایس آئی یو ٹی ،این آئی سی ایچ میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے اور ضیاالدین نارتھ اور کلفٹن کیمپس میں آئی سی یو بیڈز ختم ہوگئے ہیں اس کے علاوہ آغاخان،لیاقت نیشنل ، او ایم آئی اور پٹیل اسپتال میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ جناح اسپتال میں 10,ڈاؤ میں 3 لیاری جنرل میں 4 بیڈز خالی ہیں، سول اسپتال میں 20اور سول ٹراما میں صرف 15آئی سی یو خالی ہیں اس کے علاوہ قطر اسپتال میں 8 ، عباسی میں شہید میں 11 بیڈز خالی ہیں۔

    سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کا ادویہ چوری میں ملوث افراد کے ثبوت منظر عام لانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ کراچی میں 37 نجی و سرکاری کرونا سینٹر و وارڈز میں 530 آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہیں جن میں سے 338 پر اس وقت مریض زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے کورونا وائرس کے 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی جبکہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699 ہو چکی ہے-

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

  • دنیا بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی

    دنیا بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی

    دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ سے بڑھ گئی ہےجبکہ 42 لاکھ 58 ہزار 693 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔

    امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ 49 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    فرانس میں 61 لاکھ 78 ہزار 632 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 993 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ترکی میں 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 645 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

    برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 58 ہزار 597 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 17 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 25 ہزار 789 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    روس میں 63 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 925 ہے۔

    برطانیہ میں 59 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 881 اموات ہوچکی ہیں۔

    پاکستان میں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

    کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

    تعلیمی اداروں میں‌ کرونا ایس او پیز کے متعلق اجلاس کل طلب کرلیا گیا

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے کورونا وائرس کے 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، پنجاب میں تین لاکھ 59 ہزار 321، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں