Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • تعلیمی اداروں میں‌ کرونا ایس او پیز کے متعلق اجلاس کل طلب کرلیا گیا

    تعلیمی اداروں میں‌ کرونا ایس او پیز کے متعلق اجلاس کل طلب کرلیا گیا

    کرونا کی بڑھتی ہوئی چوتھی لہر نے تعلیم کو پہر سے نشانہ بنا لیا ہے، بچوں کا مستقبل 2019 سے مسلسل داؤ پر لگا ہوا ہے، کرونا کی تیسری لہر سے بڑھتے ہوئے کرونا کیسسز کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر تعلیم نے 15 مارچ 2021 کو 2 ہفتوں کیلئے سکول بند کردیے تھے، کرونا کیسسز میں بتدریج اضافے کو دیکھتے ہوئے این سی او سی کے اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں‌کو مزید بند کردیا جائے، گرمیوں‌ کی چھٹیوں کے نام سے سکولوں‌ کو مزید دو اگست تک بند کردیا گیا تھا، اس دوران حالات بہتر ہوتے نظر آرہے تھے، مارکیٹوں کی روٹین بھی معمول پر آگئی تھی، مگر بھارت کی طرف سے آنے والی کرونا کی چوتھی لہر جسکو ڈیلٹا کا نام دیا گیا ہے، اس کے کیسسز میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، 2دو اگست کو سکولوں کو کھول دیا گیا ہے، آج سکولوں کو کھے دوسرا دن گزر رہا ہے کہ دوبارہ سے سکولوں کو بند کرنے کی تجاویز پر غور و فکر شروع کردیا گیا ہے، بچوں کے مستقبل کا پتہ نہیں کیا ہوگا، کچھ والدین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بچے عزیز ہیں، سکولوں کو مزید بند کرنا پڑے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، کچھ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو تباہ کردیا گیا ہے.

    کل بروز بدھ بتاریخ 4 اگست 2021 کو کورونا کیسز کی بڑھتی شرح، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، اس اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پرعمل کے لیے مختلف آپشنز پرغور کیا جائے گا، صوبوں نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال نہیں دی ہے.

    وزیر تعلیم کے ایک بیان پرعملدرآمد ہورہا ہے، دسویں اور بارہویں جماعت کے طالبعلموں کے امتحان دیے گئی تاریخ پر لیے جا رہے ہیں، مگر ان امتحانات میں اختیاری مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے، بچے امتحان دے رہے ہیں، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے.

  • اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

    اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

    اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں-

    باغی ٹی وی : اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگوائے جانے کے باوجود میں کورونا کا شکار ہوگئی ہوں۔‘

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

    انہوں نے کہا کہ وہ ویکسین کی دونوں ڈوزز لگواچکی ہیں اور کورونا مثبت آنے پر ان کی جو حالت ہے اس نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر ویکسین نہ لگی ہوتی تو کیا حالت ہوتی۔

    ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    اداکارہ نے کہا کہ میں صحت کے حوالے سے کافی فکر مند رہتی ہوں اس لیے میری قوتِ مدافعت کافی مضبوط ہے۔

    اُشنا شاہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کورونا ویکسین لگوائیں کورونا کی چوتھی لہر اور بالخصوص ڈیلٹا ویرئنٹ کو ہلکا نہ لیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔

    ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

    اداکارہ نے کہا حالیہ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں سے ملاقات کی وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں-

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

  • ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں49 ہزار 798 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 3 ہزار 582 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی۔

    کورونا کےسبب چین سےبھیجے گئے7ہزارسےزائد پاکستانی ڈاکٹرز:انجینئرزرُل گئے:مستقبل…

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 87 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 306، پنجاب میں تین لاکھ 58 ہزار 387، اسلام آباد میں 88 ہزار 344، بلوچستان میں 30 ہزار 627، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 34 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 57، خیبرپختونخوا 4 ہزار 477، اسلام آباد 804، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 633cافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • صوبے میں کورونا کے بڑھتےکیسز، عثمان بزدار نے بڑا حکم دے دیا

    صوبے میں کورونا کے بڑھتےکیسز، عثمان بزدار نے بڑا حکم دے دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لیے شہریو ں کا تعاون ضروری ہے اور اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں-

    انہوں نے کہا کہ بے ا حتیاطی کے باعث کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہاہے اور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا،آئندہ بھی اٹھائیں گے۔

    عثمان بزدار نے ہدایات دی ہیں کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،مارکیٹوں او ردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں اورحکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 40 افراد کی جان لے لی کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 4 ہزار 858 کیسز سامنے آئے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 جبکہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی-

    کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار 735، اسلام آباد میں 88 ہزار 93، بلوچستان میں 30 ہزار 502، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212 ہو گئی ہے-

    پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اسد عمر

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 21، خیبرپختونخوا 4 ہزار 468، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 628 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    ملک میں کورونا سے مزید 40 افردا جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد

  • کورونا کے باعث ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں    امریکی ماہرین

    کورونا کے باعث ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں امریکی ماہرین

    واشنگٹن: امریکی سائنسدان ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی سائنسدان ڈاکٹر فاوچی نے کورونا وائرس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری بڑی تعداد میں کورونا ویکسین لگوا چکے تاہم اب ماضی کی طرح لاک ڈاون کی ضرورت نہیں ہے-

    ڈاکٹرفاؤچی کے مطابق ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے باوجود امریکہ میں لاک ڈاؤن کا امکان نہیں ہے ویکسین نہ لگوانے والے افراد ڈیلٹا ویریئنٹ سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

    کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی

    دوسری جانب امریکی طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا نہیں بلکہ لمباڈا ہے ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر اب تک یہی سمجھا جا رہا ہےکہ کورونا کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا ہے جس کی ابتدا بھارت سے ہوئی تھی اور جو اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے کورونا کی ڈیلٹا کے متعلق متعدد طبی ماہرین کہہ چکے ہیں کہ یہ خسرہ کی طرح پھیلتی اور لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

    اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی معلوم اقسام میں ایلفا، بیٹا اور ڈیلٹا سمیت دیگر شامل ہیں لیکن اب ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ لمباڈا ممکنہ طور پر کورونا کی سب سے زیادہ خطرناک قسم ہے جو ڈیلٹا سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے جو اب تک دنیا کے 26 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

    میرے اپنے ہی میرے استعفے کی جعلی خبریں چلارہےہیں، ایسے منظرسے غائب نہیں ہوں‌ گا:…

    طبی ماہرین کے مطابق لمباڈا کو سب سے پہلے جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک مثلاً چلی، پیرو، ارجنٹائن اور ایکواڈور میں شاخت کیا گیا تھا جہاں یہ پھیلنا شروع ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق لمباڈا اب تک دنیا کے 26 ممالک میں پھیل چکی ہے۔

    جمعرات تک لاہوریوں کواحتیاط کرنا ہوگی :ساری حقیقت سامنے آگئی

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس قسم میں ہونے والی میوٹیشنز ممکنہ طور پر اسے ویکسین سے بننے وال مدافعتی ردعمل سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہیں لیکن یہ بات حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں ہے کیونکہ تاحال سائنسی بنیادوں پر اس کا ثابت ہونا ابھی تک باقی ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    سندھ حکومت کراچی کے ہر ٹاؤن میں ویکسینیشن سینٹر کے قیام کو یقینی بنائے ارشد…

    محققین کا کہنا ہے کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں لمباڈا قسم زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ لمباڈا، ڈیلٹا اور ایپسیلون اقسام میں ایل 452 کیو آرمیوٹیشن ان کو زیادہ متعدی بناتی ہے۔

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

  • کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک  نئی قسم سامنے آگئی

    کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی

    امریکہ: طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا نہیں بلکہ لمباڈا ہے –

    باغی ٹی وی : عالمی سطح پر اب تک یہی سمجھا جا رہا ہےکہ کورونا کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا ہے جس کی ابتدا بھارت سے ہوئی تھی اور جو اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے کورونا کی ڈیلٹا کے متعلق متعدد طبی ماہرین کہہ چکے ہیں کہ یہ خسرہ کی طرح پھیلتی اور لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

    ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

    اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی معلوم اقسام میں ایلفا، بیٹا اور ڈیلٹا سمیت دیگر شامل ہیں لیکن اب ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ لمباڈا ممکنہ طور پر کورونا کی سب سے زیادہ خطرناک قسم ہے جو ڈیلٹا سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے جو اب تک دنیا کے 26 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق لمباڈا کو سب سے پہلے جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک مثلاً چلی، پیرو، ارجنٹائن اور ایکواڈور میں شاخت کیا گیا تھا جہاں یہ پھیلنا شروع ہوئی تھی۔

    پری پرنٹ سرور (bioRxiv) میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق متعدد مالیکیولز پولی جینیٹک کو استعمال کرکے لمباڈا قسم کی جانچ کی گئی ہے۔

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

    تحقیق میں شامل طبی ماہرین کے مطابق لمباڈا کے اسپائیک پروٹین پر ہونے والی میوٹیشن RSYLTPGD246- 253N اس کے زیادہ متعدی ہونے سے منسلک ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میوٹیشن کے باعث لمباڈا جنوبی امریکہ کے ممالک میں بہت تیزی سے پھیلی ہے۔

    تحقیقی رپورٹ میں اس قسم کی 2 اہم ترین وائرلوجیکل فیچرز کے بارے میں بتایا گیا ہے جو مدافعتی نظام کے ردعمل میں مزاحمت کا باعث بنتی ہیں۔

    اسلام آباد میں صورت حال مزید خراب: سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ: 600گھرقرنطینہ قرار

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس قسم میں ہونے والی میوٹیشنز ممکنہ طور پر اسے ویکسین سے بننے وال مدافعتی ردعمل سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہیں لیکن یہ بات حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں ہے کیونکہ تاحال سائنسی بنیادوں پر اس کا ثابت ہونا ابھی تک باقی ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    کورونا کے باعث سعودی عرب میں آج سے نئی پابندیاں لگ گئیں

    محققین کا کہنا ہے کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں لمباڈا قسم زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ لمباڈا، ڈیلٹا اور ایپسیلون اقسام میں ایل 452 کیو آرمیوٹیشن ان کو زیادہ متعدی بناتی ہے۔

    امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کا انفیکشن چکن پاکس کی طرح آسانی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ شخص اوسطا، 8 یا 9 دیگر افراد کو متاثرکرسکتا ہے، اوراگر ویکسینیٹڈ افراد اس انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں تو ان کے جسم میں بھی اتنا ہی وائرس موجود ہے جتنا ویکسین نہ لگوانے والوں میں ہوتا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی دستاویزات میں خبردار کیا گیا ہے کہ ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے شہری بھی ڈیلٹا کی مختلف اقسام کو ویکسین نہ لگوانے کی طرح ہی پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں دستاویزات کے مطابق ویکسین لگوانے والے 90 فیصد سے زائد افراد شدید نوعیت کے بیمار نہیں ہوتے، لیکن وائرس کو آگے بڑھانے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں-

    تاہم کوویڈ 19 کی لمباڈا قسم اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے-

    سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

  • ملک میں کورونا سے مزید 40 افردا جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد

    ملک میں کورونا سے مزید 40 افردا جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 40 افراد کی جان لے لی-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 4 ہزار 858 کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 جبکہ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی-

    سندھ حکومت کا کرونا ویکسینیشن مراکز پر بڑھتے رش کے پیش نظر اہم فیصلہ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار 735، اسلام آباد میں 88 ہزار 93، بلوچستان میں 30 ہزار 502، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212 ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس کی صورتحال،2549 نئے کیسز رپورٹ،20 اموات

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 21، خیبرپختونخوا 4 ہزار 468، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 628 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • اسلام آباد میں صورت حال مزید خراب: سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ: 600گھرقرنطینہ قرار

    اسلام آباد میں صورت حال مزید خراب: سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ: 600گھرقرنطینہ قرار

    اسلام آباد:اسلام آباد میں صورت حال مزید خراب: سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،600گھرقرنطینہ قرار ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔40 سے زائد گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

     

    کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہی کے پیش نظرڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسلام آباد میں کل 600 گھروں کو قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔ کل 600 گھروں میں دو ہزار مثبت کیسز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام گھروں پر سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہیں۔ تمام گھروں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کورونا مثبت آنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی تھی۔

    اعلامیے کے مطابق سیکٹر جی ٹین تھری کی چار گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ سیکٹر ایف الیون تھری کی دو، جی13ٹو کی7، ای الیون فور کی تین، آئی ٹین ٹو کی دو، جی نائن فور کی دس، آئی ایٹ فور کی چار، آئی ٹین ون کی دس اور جی پندرہ کی ایک گلی کو سیل کیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیسزکی شرح دیکھتے ہوئے دیگر علاقوں کو بھی سیل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 87 ہزار 699 ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں کل 803 اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

  • کورونا کے باعث سعودی عرب میں آج سے نئی پابندیاں لگ گئیں

    کورونا کے باعث سعودی عرب میں آج سے نئی پابندیاں لگ گئیں

    ریاض: سعودی عرب میں بھی کورونا کی نئی پابندیاں لگا دی گئیں، یکم اگست 2021 سے ہر وہ شخص جس نے ویکسین نہیں لگوائی وہ سرکاری، نجی اداروں کے علاوہ بازاروں، ہوٹلوں اور دیگر تجارتی اداروں میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

    باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مارکیٹوں میں داخلے کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا سعودی عرب میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ڈیڈ لائن ختم ہو گئی جس کے بعد اب بازاروں اور عوامی مقامات پر ویکسین لگوانے والے ہی جا سکیں گے۔

    سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے توکلنا ایپ پر’ویکسینیڈڈ‘ کے اسٹیٹس کے حامل افراد ہی بازاروں میں داخل ہو سکیں گے اس کے علاوہ دیگر افراد کو بازاروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    وزارت تجارت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس پالیسی پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ بازاروں اور تجارتی مقامات پر’توکلنا‘ ایپ کے بغیر داخلہ منع تھا تاہم اب اس قانون میں ویکسینیشن کی شرط بھی عائد کردی گئی ہے۔

    پاکستانی رواں سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے، سعودی حکومت کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث اس سال بھی پاکستانیوں کیلئے عمرہ پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے سعودی حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان سمیت 13 ممالک پر لاگو ہوگا سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت صحت و جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے-

    علمائے کرام کا مشکورہوں جنہوں نے کرونا سے آگاہی اوراحتیاط کا درس دیااوراہتمام بھی کیا:وزیراعظم

    جن ممالک پر سعودی حکومت کی جانب سے پابندی برقرار رکھی گئی ہے ان میں پاکستان ، بھارت، مصر ، ترکی ، انڈونیشیا ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، اتھوپیا ، ویت نام ، لبنان اور افغانستان شامل ہیں ۔

  • کورونا کےباعث قرنطینہ میں موجود خاتون ایس ایچ او کوعہدے سےہٹائے جانے کی حیران کن وجہ سامنےآگئی

    کورونا کےباعث قرنطینہ میں موجود خاتون ایس ایچ او کوعہدے سےہٹائے جانے کی حیران کن وجہ سامنےآگئی

    خاتون ایس ایچ او ٹیپو سلطان شرافت خان کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا تھا اہم وجہ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے قبل شرافت خان کورونا وائرس ہونے پر 15 دن کی چھٹیوں پر چلی گئی تھیں اور چارج سب انسپکٹر کو دیدیا تھا۔

    چارج سنبھا لنے کے دو دن بعد قائم مقام ایس ایچ او نے ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل مینیجر کو پکڑا ، جس پر شرافت خان نے قائم مقام ایس ایچ او کو فون کرکے برہمی کا اظہار کیا اور کہا اسے فوری طور پر رہا کردو جس پر قائم مقام ایس ایچ او نے ایساکرنے سے انکار کردیا۔

    دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

    قائم مقام ایس ایچ او کے انکار کے بعد شرافت خان اسی وقت قرنطینہ سے نکل کر تھانے پہنچ گئیں اور تھانے میں اپنی آمد کرکے چارج سنبھال لینے کے بعد ہوٹل کے مینیجر کو رہا کردیا –

    تاہم جب 2 دن بعد واقعے کی اطلاع ڈی آئی جی ایسٹ کو ملی تو انہوں نے شرافت خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پرخاتون ایس ایچ او شرافت خان کی معطلی کالیٹر جاری کر دیا-

    ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب پر چھاپہ، دو…