Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں اضافہ،24 گھنٹوں میں 34 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم آج پھر مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 34 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار 27 نئے ٹیسٹ کئے گئے1400 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.91 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار379 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار85 ہو چکی ہے۔

  • عالمی ادارہ صحت نے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویزدے کرملکوں کومشکل میں ڈال دیا

    عالمی ادارہ صحت نے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویزدے کرملکوں کومشکل میں ڈال دیا

    نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویزدے کرملکوں کومشکل میں ڈال دیا ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہےکہ ریموٹ ایجوکیشن کے نقصان دہ اثرات سے بچنے کے لیے اسکولوں میں کورونا کے ٹیسٹ ہونے چاہییں۔

    اس سے قبل اسکولوں میں صرف اس وقت اسکریننگ کی ہدایات تھیں جب وہاں کورونا کے کیسز ظاہر ہوں تاہم اب عالمی ادارہ صحت کا ماننا ہے کہ اسکولوں میں اسٹاف اور بچوں میں علامات نہ ہونے پر بھی وہاں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ یا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیے جانے چاہییں۔

    عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر برائے یورپ ہنس کلوج کا یونیسف اور یونیسکو کے ہمراہ جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ موسم گرما کے مہینوں کی وجہ سے حکومتوں کے پاس موقع ہے کہ وہ صحیح اقدامات اٹھائیں تاکہ انفیکشن کی شرح میں کمی آسکے اور اسکولوں کی بندش ختم ہوسکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکولز کی بندش کی وجہ سے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا اور وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہوئے۔ہنس کلوج کے مطابق ہم عالمی وبا کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے بچوں کی تعلیم و ترقی میں رکاوٹ کا باعث بنے۔

  • کورونا کےبعد ایک اورخطرناک بیماری،شہری آنکھوں سے محروم ہونےلگے:ڈاکٹربھی بےبس دکھائی دینےلگے

    کورونا کےبعد ایک اورخطرناک بیماری،شہری آنکھوں سے محروم ہونےلگے:ڈاکٹربھی بےبس دکھائی دینےلگے

    نئی دہلی: کورونا کے بعد ایک اورخطرناک بیماری، شہری آنکھوں سے محروم ہونے لگے:ڈاکٹربھی بے بس دکھائی دینے لگے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں تیزی سے پھیلتی ہوئی بلیک فنگس نامی موذی بیماری کے باعث کئی افراد بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہزاروں شہری ایسے ہیں جو کورونا سے صحت یابی کے بعد بلیک فنگس(میوکورمائیکوسس) کا شکار بنے اور اب ان میں سے متعدد مریضوں کو اپنی آنکھوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔ ماہرین اس خطرناک بیماری کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔

    بھارتی مغربی علاقے ‘مراٹھواڑا’ سے تعلق رکھنے والے راؤ شندے بھی انہیں متاثرہ مریضوں میں سے ہیں جو کورونا سے صحت یاب تو ہوئے لیکن بعد میں بلیک فنگس نے آجکڑا اور پھر بینائی چلی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شہری نے کورونا سے صحت یابی کے کچھ ہفتوں کے بعد بینائی کھوئی اور ایسا بلیک فنگس کے سبب ہوا۔

    دوسری طرف حکومت ہند کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں اب تک 40 ہزار 845 افراد میوکورمائیکوسس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کوروناوائرس کے شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3.4 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

    ماہرین کا ماننا ہے کہ بلیک فنگس سے ناک پر کالا پن یا رنگت ختم ہو جاتی ہے، بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے، سینے میں درد، کھانسی میں خون اور سانس لینے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔

    اسی طرح بھارت میں موذی مرض کا شکار ہونے والے آدیش کمار نامی شہری بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ریاست اترپردیش کے کسان ہیں، کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد بلیک فنگس نے بائیں آنکھ کی بینائی چھین لی۔

    دوسری جانب بھارتی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد ہم میوکورمائیکوسس کے بہت زیادہ کیسز دیکھ رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس سے قوت مدافت کمزور ہوجاتی ہے

  • لاک ڈاؤن کے بعد کونسے کاروبار24 گھنٹے کھلے رہیں گے؟

    لاک ڈاؤن کے بعد کونسے کاروبار24 گھنٹے کھلے رہیں گے؟

    کرونا وبا نے دنیا کے نظام زندگی کو ہلا کر رکھ دیا تھا، 2019 میں کرونا کے کیسسز شروع ہوئے تھے، اس کے پھیلنے سے دنیا میں خوف پھیل گیا تھا، لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا تھا، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے، کاروباری نظام بند ہو کررہ گیا تھا، اس وبا سے کثیر تعداد میں اموات واقع ہوئیں تھیں، دو سال کے عرصہ میں دنیا کے نظام میں خاصی تبدیلی آگئی تھی، جہاں دنیا اس وبا سے متاثر ہوئی تھی، پاکستان بھی اس وبا سے متاثر ہوا گیا تھا.
    حکومت پاکستان نے مؤثر حکمت بنائی تھی، آغاز میں مکمل لاک ڈاؤن لگا کرہرچیزبند کردی گئی تھی، اس کے بعد جزوی لاک ڈاؤن لگایا تھا، محدود اندازمیں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی تھی، دو سال کے عرصہ کے بعدپاکستان میں کرونا کے مریضوں میں کمی ہوگئی ہے، ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، لوگوں کو ویکسین لگوانے کا کہا جا رہا ہے.
    کرونا کیسسز کی بتدریج کمی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید نرمی کا اعلان کردیا ہے، سیکٹری داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس نوٹیفیکیشن کا دورانیہ یکم جولائی سے اکتیس جولائی تک ہے، نوٹیفیکیشن میں تمام کاروباری مراکز کو رات دس بجے کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے، سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو سو فیصد کردیا گیا ہے، ان ڈور ڈائننگ کو پچاس فیصد کیا گیا ہے، ان ڈورشادی کی تقریب میں دو سو افراد کی اجازت دی گئی ہے، آؤٹ ڈور شادی کی تقریب میں چار سو افراد کی اجازت دی گئی ہے، انٹرٹینمنٹ مراکز کو پچاس فیصد اجازت دی گئی ہے، سینما ہالز کو رات ایک بجے تک کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے، تمام میڈیکل اسٹور، فارمیسیز، طبی مراکزصحت، ویکسینیشن سنٹر، پیٹرول پمپ، تندور، بیکری، گروسری کریانہ، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس، پھل اور سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس، فووڈ ڈیلیوری اینڈ ای کامرس سروسز، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹر، اور میڈیا ہاؤسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو، تمام قسم کی منڈیاں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی.

  • امریکا سے موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

    امریکا سے موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

    امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔

    باغی ٹی وی : وزارت صحت کے مطابق امریکا آج موڈرنا ویکسین کی25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان کو بھیجے گا وزارت صحت کے مطابق بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی-

    ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں رواں ماہ ملنے کی توقعات ہیں جبکہ فائزر، ایسٹرازینیکا کی اسلام آباد میں قلت کے باعث بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔

    امریکا کا پاکستان کو موڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان ، ویکسین کب تک پاکستان پہنچےگی؟

  • ملک میں مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

    ملک میں مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں اضافہ،24 گھنٹوں میں 24 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم آج پھر مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 24 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار 941 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 277 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.72 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار685ہ ہو چکی ہے۔

  • ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار

    ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 40 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 27 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار 145 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 37 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.2 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 321 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہو چکی ہے۔

  • کورونا کی بھارتی قسم نے پورے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سات شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی بھارتی قسم نے پورے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سات شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

    سڈنی: آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کی کورونا کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے قومی سربراہوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیاتھا جس میں آسٹریلیا کے ساتھ شہروں مین مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے –

    باغی ٹی وی : عہدیداروں میں بدھ کے روز معمولی کیس میں اضافے کی اطلاع ملی ہے ، جس میں 200 سے زیادہ مقدمات ہیں آدھی آبادی – 12 ملین سے زیادہ افراد – سڈنی ، برسبین ، پرتھ ، ڈارون ، ٹاؤنس وِل اور گولڈ کوسٹ میں رہائش پذیر گھر کے احکامات کے تحت ہیں۔

    بدھ کے روز ، آسٹریلیا کے شہر ایلس اسپرنگس نے بھی جنوبی آسٹریلیا میں معاملات سامنے آنے کے بعد اچانک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا

    حکام کو خدشہ ہے کہ وائرس اب قریبی ابورجنل برادریوں میں پھیل سکتا ہے جو پہلے ہی خطرے سے دوچار ہیں۔

    بدھ کے روز ملک بھر میں ، ریاستی رہنماؤں نے کہا کہ نئے معاملات سامنے آنے کے بعد انہیں "نازک صورتحال” کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    بہت سارے رہنماؤں نے ویکسینیشن کا ععمل تیز پر زور دیا ہے کیونکہ صرف 5٪ آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔

    پیر کے روز ایک بڑے یو ٹرن میں ، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ 40 سال سے کم عمر کے ہر فرد کو اپنے جی پی سے بات کرنے کے بعد وہ آسٹرا زینیکا ویکسین لے سکتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز آسٹریلوی وزیر اعظم کی کورونا کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے قومی سربراہوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا سڈنی میں کورونا کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویئریئنٹ (کورونا کی بھارتی قسم) نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اب تک اس کے 128 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    سڈنی کےعلاوہ کوئنزلینڈ اورمغربی آسٹریلیا میں بھی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے اسے ’ نازک صورتحال ‘ قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن اور سرحدیں بند کرکے کیسز کی تعداد کو کم رکھنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس ہنگامی میٹنگ میں قرنطینہ کے نئے قواعد اور ویکسین نیشن کو ہر کسی کے لیے لازم قرار دینے جیسے اہم اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اتنے مہینوں میں یہ پہلی بار ہے جب ملک کے مختلف حصوں سے ایک وقت میں کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    آسٹریلیا کے رکن پارلیمنٹ جوش فرائیڈین برگ نے کوویڈ-19 رسپانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کورونا کی نئی اور زیادہ خطرناک قسم کے ساتھ اس وبا کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں‘ کورونا انفیکشن میں اضافے کے بعد بروقت سڈنی اور ڈارون میں لاک ڈاؤن اور چاروں ریاستوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں ہیں۔

    پیر کے روز نیو ساؤتھ ویلز کی پریمیئر گلیڈیز برجیکلائین کا کہنا تھا ان کی ریاست میں ڈیلٹا ویئریئنٹ کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ روز 30 کیسز سامنے آئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 ہزار افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستی حکومت نے گریٹر سڈنی، بلیو ماؤنٹین، سینٹرل کاسٹ اور وولون گونگ میں مزید دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہےتاہم سڈنی میں صورت حال زیادہ باعث تشویش ہے جہاں 50 لاکھ رہائشی گھروں پر رہ کر کام کر رہے ہیں۔

  • فائزر ویکسین  کی قلت پر اسلام آباد میں شہریوں کا احتجاج

    فائزر ویکسین کی قلت پر اسلام آباد میں شہریوں کا احتجاج

    فائزر ویکسین کی قلت پر اسلام آباد میں شہریوں کا احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں نے فائزر ویکسین کی قلت پر احتجاج کیا ہے

    مظاہرین نے ایف نائن پارک کے باہر روڈ بلاک کردی ،ویکسی نیشن سنٹر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائزر کی ڈوزز کم ہیں رش زیادہ ہے یہاں فائزر اور ایسٹرازینکا کے لیے رش زیادہ ہے ،احتجاج کرنیوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ ویزے ختم ہونے والے ہیں واپس بیرون ملک جانا ہے ویکسین نہیں لگائی جا رہی،دوردراز سے فائزرویکسین لگوانے آئے ہیں لیکن ویکسین نہیں لگ رہی، مظاہرین کا نے پر پتھراؤ، کیا اور سڑک بھی بلاک کردی

    دوسری جانب کرونا ویکسی نیشن سنٹر میں اتنا رش لگ گیا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا،سماجی فاصلے کا خیال تو بالکل ہی نہیں رکھا جا رہا

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ ویکیسینیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے۔ بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا۔ دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا۔ ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا۔ ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

    مطالبات نہ مانے گئے تو ویکسی نیشن سنٹر بند کروا دینگے، اسلام آباد میں احتجاج

  • ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار

    ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 27 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 27 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار133 نئے ٹیسٹ کئے گئے979 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.32 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 281 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے کےدوران کورونا کے ایک ہزار499 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ کوروناسےصحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 484 ہوگئی ملک میں کورونافعال کیسزکی تعداد 31 ہزار606 ہے-