Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ملک میں کورونا سے کتنے ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے ، اعداد و شمار جاری

    ملک میں کورونا سے کتنے ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے ، اعداد و شمار جاری

    ملک میں کورونا سے کتنے ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے ، اعداد و شمار جاری

    باغی ٹی وی :ملک میں کورونا سےمتاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد16ہزار560ہوگئی،9893ڈاکٹرز، 2363 نرسز، 4304 ہیلتھ اسٹاف کوروناپازیٹوہوچکےہیں،ملک میں تاحال 163ہیلتھ ورکرزکوروناسےجاں بحق ہوچکے ہیں،

    محکمہ صحت کے مطابق 274ہیلتھ ورکرزگھر، 12 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں. ملک میں 16ہزار111ہیلتھ ورکرز کوروناسے صحت یاب ہو چکے ہیں،کورونا سے متاثرہ، جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرزکا تعلق سندھ سے ہے.سندھ میں 5830 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 56 جاں بحق ہو چکے ہیں،

    پنجاب میں 3477 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 29 جاں بحق ہو چکے ہیں،این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 544 نئے ٹیسٹ کئے گئے901 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.02 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 211 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار743 ہو چکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے شرح اموات میں کمی

    پاکستان میں کورونا سے شرح اموات میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 23 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 23 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 544 نئے ٹیسٹ کئے گئے901 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.02 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 211 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار743 ہو چکی ہے۔

  • پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کوغمگین کردینے والی خبرآگئی

    پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کوغمگین کردینے والی خبرآگئی

    دُبئی:پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کوغمگین کردینے والی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے دبئی مسافر پروازوں کی آمد پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت نے پاکستان سے مسافر پروازوں کی آمد پر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کی ہے، تاہم اب امارات کی سب سے بڑی ائیرلائن ایمرٹس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد ہے۔

    رواں ماہ کے آغاز میں ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ائیرلائن پاکستان سے دبئی کیلئے اپنی مسافر پروازیں 6 جولائی تک معطل رکھے گی،

    تاہم اب ہفتے کے روز ٹوئٹر پر ایک پاکستانی شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ائیرلائن حکام کی جانب سے جواب دیا گیا کہ نہیں معلوم کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد کی اجازت کب دی جائے گی، لہذا ایمرٹس کا پاکستان سے دبئی کیلئے کمرشل پروازوں کا آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل رہے گا۔

    ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ وہ افراد جنہوں ے گزشتہ 14 روز کے دوران پاکستان کا سفر کیا ہو، انہیں ایمرٹس کی پرواز کے ذریعے دبئی کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس پابندی سے صرف اماراتی شہری، گولڈن ویزہ ہولڈرز اور سفارتی حکام کو استثنیٰ حاصل ہو گا

  • پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 109 نئے کیسز سامنے آئے –

    باغی ٹی وی :ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 18ہزار 542کوروناٹیسٹ کیے گئے، کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوئ ،مجموعی تعداد 10ہزار713ہوگئی-

    محمکہ صحت کے مطابق شیخوپورہ 2،جہلم ، گجرات،لودھراں ، سیالکوٹ ، میانوالی اور وہاڑی میں کورونا کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا-

    خانیوال 3،خوشاب 3،بہاولنگر میں 2، بہاولپور 2 اور منڈی بہاوالدین میں 2 کیسزرپورٹ، ملتان 5،رحیم یار خان 4، گوجرانولہ میں کورونا کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    لاہور 48،راولپنڈی 14،ڈیرہ غازی خان 7،اور فیصل آباد میں کوروناکے6کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران لاہور میں کورونا سے 4افرادجاں بحق ہوئے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99 فی صد

  • آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں

    آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں

    آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق ملک کے وزیر صحت نے جمعہ کو کہا کہ آئس لینڈرز کو اب ماسک پہننے یا دوسرے لوگوں سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ آج یعنی ہفتہ کو COVID-19 کی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی –

    شمالی اٹلانٹک کے ملک نے عام طور پر کوویڈ 19 کے وباء کا مقابلہ سخت ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ سسٹم کے ذریعے کیا ہے۔

    "وزیر صحت سووندس سویورسٹیٹیر نے کہا ،” ہم اس معاشرے کو بحال کررہے ہیں جس میں ہم زندگی گزارنے کے عادی ہیں اور جس کی ہم خواہش رکھتے ہیں۔ ”

    رائٹرز نے ایک نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے کہا کہ ، آئس لینڈ کے وزیرِ صحت نے کہا ، آئس لینڈ ممکنہ طور پر یورپ کا پہلا ملک ہو گا جس نے اپنی COVID-19 کی تمام پابندیوں کو ختم کیا ہے۔

    اب تک موجود پابندیوں میں عوامی اجتماعات پر پابندی اور لوگوں کے مابین دو میٹر کی دوری کی حکمرانی شامل ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ 87 فیصد آئس لینڈرز کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین مل گئی ہے ، جس کے مطابق موازنہ کرنے والے ممالک میں یہ سب سے زیادہ شرح ہے۔

    3لاکھ 60 ہزار افراد کے ملک میں دو ہفتوں میں فی ایک لاکھ باشندوں میں اوسطاً 1.6 فیصد انفیکشن واقعات ہیں۔ مجموعی طور پر 6،637 انفیکشنز زدہ مریضوں میں سے صرف 30 افراد کی موت ہوئی ہے۔

  • ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99 فی صد

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99 فی صد

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 36 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید36 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46ہزار842 نئے ٹیسٹ کئے گئے935 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 1.99 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ51 ہزار 945 ہو چکی ہے۔

  • خبردار ! کورونا پھرسے  نئی لہر کے ساتھ حملہ کرنےوالا ، اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کردیا

    خبردار ! کورونا پھرسے نئی لہر کے ساتھ حملہ کرنےوالا ، اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کردیا

    خبردار ! کورونا پھرسے نئی لہر کے ساتھ حملہ کرنےوالا ، اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کردیا

    باغی ٹی وی : کرونا کو رخصت کرتے کرتے قوم تھک جاتی ہے کہ اگلی لہر کا پھر سے کہہ دیا جاتا ہے . سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر پھر سے آسکتی ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کہا این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتا چلا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے،

    اسد عمر نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک تو شہری ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے دوسرا پاکستان میں کرونا ویکسین کو لگانے میں دشواری ہے.مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔


    سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار73 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار768 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا کی مجموعی طور پرایک کروڑ34 لاکھ84 ہزار354 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں ملک میں 25 لاکھ 66 ہزار547 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں3 لاکھ3 ہزار882 افراد کو ویکسین لگائی گئی-

    این سی او سی کے مطابق اس وقت کورونا کی 2 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کےایک ہزار338 مریض صحت یاب ہوئے-

  • کرونا تو25ہزارسال قبل پیدا ہوا تھا جس نے مشرقی ایشیا میں بڑی تباہی پھیلائی تھی:سائنسدانوں نے نیا دعویٰ کردیا

    کرونا تو25ہزارسال قبل پیدا ہوا تھا جس نے مشرقی ایشیا میں بڑی تباہی پھیلائی تھی:سائنسدانوں نے نیا دعویٰ کردیا

    سڈنی :کرونا تو25ہزارسال قبل پیدا ہوا تھا جس نے مشرقی ایشیا میں بڑی تباہی پھیلائی تھی:سائنسدانوں نے نیا دعویٰ کردیا،اطلاعات کے مطابق سال 2020 کے آغاز سے لے کر اب تک کورونا وائرس دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ لاکھوں افراد کی موت کی وجہ بن چکا ہے اور ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس ہزاروں سال قبل بھی دنیا میں پھیل چکا ہے۔اوربڑے پیمانے پرتباہی مچا چکا ہے

    2002 میں چین میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی ایک وبا کو سارس (سیویر ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم) کا نام دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 8 ہزار افراد متاثر جبکہ 800 ہلاک ہوئے تھے۔

    جس کے 4 سال بعد مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم نامی (ایم ای آر ایس) کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں 2400 افراد متاثر جبکہ 850 سے زائد ہلاک ہوئے تھے اور ان دنوں دنیا کو کو سار-کو وی-2 کی متعدد اقسام کا سامنا ہے جو کووڈ-19 نامی بیماری کی وجہ بن رہی ہیں۔

    اس حوالے سے آسٹریلیا اور امریکی سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم نے یہ دریافت کیا ہے کہ لگ بھگ 25 ہزار سال قبل مشرقی ایشیا میں کورونا وائرس کی ایک وبا پھوٹ پڑی تھی جو 20 ہزار سال تک جاری رہی تھی۔

    کرنٹ بائیولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق اس انکشاف کے شواہد خطے کے موجودہ لوگوں کے جینوم میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

    تحقیق کے شریک مصنف اور کوئنزلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں حیاتیاتی ماہر کیریل الیگزینڈرو نے کہا کہ ‘اس وائرس نے آبادی میں ایک بڑی تباہی پھیلائی تھی اور اہم جینیاتی داغ بھی چھوڑا’۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی درخت پر موجود دائروں کی طرح ہمارا جینیٹک کوڈ بھی ہمارے قدیم ماضی کی داستان سناسکتا ہے۔

    ہمارے جینز میں ہونی والی میوٹیشنز کا مطلب ہے کچھ لوگ فطری طور پر وائرسز سے جلدی متاثر ہوسکتے ہیں یا ان میں بیماری کی سنگین علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔

    ڈاکٹر سولیمی اور ان کے ساتھیوں نے یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیق کی ماضی قدیم میں بھی انسان کورونا وائرسز کا شکار ہوئے تھے یا نہیں اور یہ چیز ہمارے جینوم کے ذریعے سامنے آسکتی ہے۔لہذا انہوں نے دنیا بھر سے ہزاروں انسانوں کے جینومز کا سروے کیا اور اسے 1000 جینوم پروجیکٹ ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا۔

    ویتنام، چین اور جاپان سے تعلق رکھنے والے افراد میں کورونا وائرس سے تعلق رکھنے والی جینیاتی علامات پائی گئیں تاہم یہ علامات دنیا کے دیگر حصوں کے لوگوں کے جینز میں ظاہر نہیں ہوئی۔

    ڈاکٹر سولیمی نے کہا کہ یہ علامات ظاہر ہونے کے بعد ہم نے یہ جاننے کے لیے مختلف ٹولز استعمال کیے کہ اس خطے کے لوگوں میں یہ جینیاتی تبدیلیاں کتنا عرصہ پرانی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں لگ بھگ 25 ہزار سال قبل رونما ہونا شروع ہوئیں۔

    محقیق کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وائرس نے 5 ہزار سال قبل جینومز پر ارتقائی دباؤ ڈالنا چھوڑدیا تھا جس کا مطلب ہے کہ یہ وبا 20 ہزار سال تک جاری رہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک وائرس یا وائرسز کی سیریز بھی ہوسکتا ہے جنہوں نے ایک ہی مالیکیولر مشینری استعمال کی کیونکہ ایک اور تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ سارس-کووی-2 کی وائرل فیملی تقریبا 23 ہزار سال پہلے سامنے آئی تھی۔

    اس تحقیق سے واضح ہے کہ لگ بھگ 20 ہزار سال کے دورانیے تک انسانوں کا واسطہ کورونا وائرسز سے پڑا تھا۔

  • قومی اسکواڈ کی انگلینڈ روانگی :چارٹرڈ فلائیٹ براستہ ابوظہبی برمنگھم پہنچے گی

    قومی اسکواڈ کی انگلینڈ روانگی :چارٹرڈ فلائیٹ براستہ ابوظہبی برمنگھم پہنچے گی

    لاہور:قومی اسکواڈ کی انگلینڈ روانگی :چارٹرڈ فلائیٹ براستہ ابوظہبی برمنگھم پہنچے گی،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کل چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے لاہور سے براستہ ابوظہبی برمنگھم پہنچے گی

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق حارث سہیل، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کل صبح قومی اسکواڈ کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے

    ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت پاکستان میں موجود اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی خصوصی طیارے پر سفر کریں گے

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک قومی اسکواڈ کے ارکان ابوظہبی سے خصوصی طیارے پر سوار ہوں گے،قومی اسکواڈ بر منگھم سے ڈربی پہنچنے پر تین روز کی روم آئسولیشن کرے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 28 جون سے ڈربی میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کردے گی اس دوران قومی اسکواڈ ڈربی میں پچاس اوورز پر مشتمل دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا

    پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3 جولائی کو کھیلا جائے گا ،قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا

  • ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کی سطح برقرار

    ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کی سطح برقرار

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 38 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید38 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار 124 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 97 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.37 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 111 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ51 ہزار 865 ہو چکی ہے۔