Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ترکی نے بھارت سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کیوں کیں ؟اہم وجہ سامنے آگئی

    ترکی نے بھارت سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کیوں کیں ؟اہم وجہ سامنے آگئی

    انقرہ: ترکی نے بھارت سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کیوں کیں ؟اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق ترکی میں کورونا کیسز کی وجہ سے حکومت نے پھرسخت فیصلے کرنے شروع کردیئے ہیں جس کے تحت کورونا وبا کے پیش نظر ترکی نے بھارت سمیت چھ ممالک پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ قسم ’ڈیلٹا‘ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چھ ممالک پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ترکی نے ملک میں نئے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد یکم جولائی سے کورونا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ان میں بھارت کے علاوہ ‘دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

    ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان چھ ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ترکی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا جو کہ نیگیٹیو ہونا چاہیئے تاہم ان مسافروں کو 14 روزہ قرنطینہ بھی کرنا لازمی ہوگا

    ۔ترک وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کے لیے ایس اوپیز میں نرمی کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے ان ممالک سے آنے والوں کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ ترکی پہنچنے کے بعد 14 کے بجائے 10 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

  • کورونا ایس اوپیز جاری،رات دس بجے تک مارکیٹیں کھلی رکھنے کی اجازت

    کورونا ایس اوپیز جاری،رات دس بجے تک مارکیٹیں کھلی رکھنے کی اجازت

    کورونا ایس اوپیز جاری،رات دس بجے تک مارکیٹیں کھلی رکھنے کی اجازت ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا وبا کے کم ہوتے ہوئے اثرات کے پیش نظر این سی او سی کی جانب سے کاروباری مراکز کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے این سی او سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہوگی جبکہ آوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت کے ساتھ ساتھ ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد رہے گی

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے،ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے،

    ذرائع کا کہنا ہےکہ شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت، این سی او سی کا کہنا ہے کہ 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے

  • پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمی صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا سے 11 اموات ہوئیں ،مجمو عی تعداد 10ہزار740ہوگئی،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران لاہور میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا-

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور 68،وہاڑی میں 12، راولپنڈی میں 11،ملتان میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے مظفرگڑھ میں 6 اور رحیم یار خان میں کورونا کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے-

    فیصل آباد، گجرانوالہ، خانیوال اور سیالکوٹ میں 4 چار کیسز ،ڈیرہ غازی خان اور حافظ آباد میں کورونا کے2،2 کیسز سامنے آئے-

    بہاولپور، بہاولنگر، چکوال، میانوالی اور شیخوپورہ میں کورونا کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا-

  • امریکا کا پاکستان کو موڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان ، ویکسین کب تک پاکستان پہنچےگی؟

    امریکا کا پاکستان کو موڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان ، ویکسین کب تک پاکستان پہنچےگی؟

    امریکا نے پاکستان کوموڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس سے میڈیا سیکرٹری جین ساکی نے اعلان کیا ہے کہ موڈرنا ویکسین کی 25لاکھ خوارکیں رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گی-

    واضح رہے کہ آج حکوت پاکستان کی جانب سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی اس کے علاوہ این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں

    آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے۔

    سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی

  • سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی

    سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی

    سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی۔

    باغی ٹی وی : حکوت پاکستان کی جانب سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی اس کے علاوہ این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کردی گئی-

    آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے۔

    دوسری جانب این سی او سی کے فیصلے کے مطابق یکم جولائی سے اکتیس جولائی تک ملک بھر کے سنیما اور شادی ہال کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاہم ویکسین نہ لگوانے والے سنیما جاسکیں گے نہ شادی میں شرکت کرسکیں گے کاروباری مراکز اب آٹھ کی بجائے رات دس بجے تک کھل سکیں گے۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بھی5 جولائی سے 22 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی تجویز دی گئی ہے-

    این سی اوسی نے شادی ہال ، مزارات اور سینما بارے اجازت دے دی مگر کس کو

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 23 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 23 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار133 نئے ٹیسٹ کئے گئے735 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 1.78 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22ہزار254 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 56 ہزار392 ہو چکی ہے۔

  • اسلام آباد،کرونا ویکسینیشن سینٹر میں شہریوں کا رش، احتجاج، توڑ پھوڑ

    اسلام آباد،کرونا ویکسینیشن سینٹر میں شہریوں کا رش، احتجاج، توڑ پھوڑ

    اسلام آباد،کرونا ویکسینیشن سینٹر میں شہریوں کا رش، احتجاج، توڑ پھوڑ

    اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا ہے

    فائزر اور ایسٹرازینکا ویکسین لگوانے والوں کا ہجوم ہے، ویکسین لگوانے والے دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل کچھ دیر کےلیے روک دیا گیا. ڈی ایچ او ضیغم ضیا کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹر میں ایسٹرازینکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے،سینٹر میں بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری تھا دوسرے شہروں سے آنے والوں کا رش بڑھ گیا،ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنےدیا جا سکتا،ویکیسن لگوانے والےمرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے،

    دوسری جانب ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا ،ویکسین لگوانے کے لئے آنیوالے شہریوں کو جو پارک سے باہر ہیں انکو اندر آنے سے روک دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر طلب کر لی گئی ہے,ویکسین نہ ملنے پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ویکسین نہیں لگائی جا رہی، حکومت ہمیں دھوکہ دے رہی ہےاسٹرازینکا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتے،ہمارے ویزے ختم ہونے والے ہیں، ملازمتوں پر واپس کیسے جائیں گے،

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے کئی ممالک نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، جو ممالک داخلے کی اجازت دے رہے ہیں انہوں نے ویکسین کی لازمی شرط رکھی ہے، ویکسینیشن کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے پاکستانی پریشان ہیں

  • اسرائیل ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا کی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ بڑھ گیا

    اسرائیل ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا کی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ بڑھ گیا

    کورونا کیسز میں تیزی آنے کے باعث مختلف ممالک میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی آنے کے نعد مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ‌کر دیا گیا ہے جبکہ کئی ملکوں میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    جبکہ اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کے نو جوانوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی گئی۔

    واضح رہے کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے کے مطابق 30 سال سے کم عمر کے 309 افراد کو ویکسین استعمال کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کرنا پڑا جن میں سے 295 کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

  • ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح  2.5 فی صد

    ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.5 فی صد

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 20 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 20 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے914 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.05 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 231 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 55 ہزار657 ہو چکی ہے۔

  • دنیا کوبھارتی کرونا کھانے لگا: روس میں بھارتی کورونا تباہی پھیلا دی : ہزاروں نئےکیسز رپورٹ

    دنیا کوبھارتی کرونا کھانے لگا: روس میں بھارتی کورونا تباہی پھیلا دی : ہزاروں نئےکیسز رپورٹ

    ماسکو:روس میں بھارتی کورونا تباہی پھیلا دی : ہزاروں نئےکیسز رپورٹ،اطلاعات کے مطابق روس میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے کورونا کے پھیلاؤمیں تیزی آگئی ہے اور 24 گھنٹوں میں 20 ہزار538 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری طرف روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صرف روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک دن میں کورونا سےاب تک کی سب سے زیادہ 144 اموات ہوئی ہیں۔

    ادھر آسٹریلیا میں بھی کورونا کی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری ہے، سڈنی میں آج سے دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جب کہ پڑوسی ملک نیوزی لینڈ میں بھی حکام الرٹ ہوگئے ہیں۔

    بنگلا دیش میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کل سے ملک بھر میں 7 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا جائےگا۔

    ملائیشیا میں بھی کورونا کیسز میں تیزی پر وزیراعظم نے کل ختم ہونے والا لاک ڈاؤن ہٹانے کا امکان مسترد کردیا،وزیراعظم نے کہا ہے کہ یومیہ 4 ہزار کیسز سے کم تعداد ہونے پر ہی پابندیوں میں نرمی کی جائےگا۔

    جاپان میں اولمپک کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہےکہ کورونا کی ڈیلٹا قسم سے متاثرہ بھارت سمیت 6 ملکوں کے ایتھلیٹ کو ہدایت جاری کی جائےگی کہ وہ جاپان آنے سے 7 دن قبل ہر روز اپنے کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق بھارت میں پھرکرونا وائرس نے چند دن کے بعد اپنے حملے تیز کردیئے ہیں اورمودی حکومت نے خطرے کی گھنٹیاں بجادی ہیں‌