Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • نیوزی لینڈ بھارت کوشکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

    نیوزی لینڈ بھارت کوشکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

    نیوزی لینڈ:نیوزی لینڈ بھارت کوشکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

    نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیپمئن شپ ساؤتھمپٹن میں ہوا، کیویز کی ٹیم کو جیت کے لیے 139 رنز درکار تھے ، یہ ہدف کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان کین ولیمسن 52 اور سینئر بیٹسمین روز ٹیلر 47 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ لیتھم 9 اور کانوے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم میچ کی دوسری اننگز میں 170 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ رشبھ پنت نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 41 رنز سکور کیے جبکہ اوپنر روہت شرما نے 30 رنز بنائے۔ ٹم سودھی نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز سکور کیے تھے جن میں کانوے نے 54 جبکہ کپتان ولیمسن نے 49 رنز کی اننگز کھیلیں۔یاد رہے کہ بارش سے متاثرہ اس میچ کو ریفری نے چھ دن کے لیے بڑھا دیا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار73 تک پہنچ گئی

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار73 تک پہنچ گئی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 39 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید39 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 45 ہزار519 نئے ٹیسٹ کئے گئے930 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً1.69 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار73 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار768 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا کی مجموعی طور پرایک کروڑ34 لاکھ84 ہزار354 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں ملک میں 25 لاکھ 66 ہزار547 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں3 لاکھ3 ہزار882 افراد کو ویکسین لگائی گئی-

    این سی او سی کے مطابق اس وقت کورونا کی 2 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کےایک ہزار338 مریض صحت یاب ہوئے-

  • فائزرکی کورونا ویکیسن کی کتنی خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں:اعلان ہوگیا

    فائزرکی کورونا ویکیسن کی کتنی خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں:اعلان ہوگیا

    اسلام آباد:فائزرکی کورونا ویکیسن کی کتنی خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں:اعلان ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کامعاہدہ کرلیا ہے۔

    فیصل سلطان نے غیر ملکی خبرایجنسی سےگفتگو میں کہا کہ پاکستانی حکومت نے فائزر دوا سازکمپنی سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیاہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فائزر ویکسین کی خوراکیں ملنے کی کوئی حتمی تاریخ متعین نہیں ہے تاہم معاہدے کےتحت فائزر ویکسین کی 13 ملین خوراکیں رواں سال کے آخر تک موصول ہوجائیں گی۔

    فیصل سلطان نے کہا کہ 29 مئی کو کوویکس پروگرام کے تحت فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان آئی تھیں، فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت رکھنے والے اور بیمار افراد کو لگائی جارہی ہیں۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستان نے کل ہی چین سے بڑی مقدارمیں مزید کورونا ویکیس منگوائی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا ویکیسن کی قلت کا خدشہ ختم ہوکررہ گیا ہے

  • ملک میں طویل عرصہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سےکم

    ملک میں طویل عرصہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سےکم

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 27 اموات، پاکستان میں طویل عرصہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم رہی-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید30 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 39ہزار 17 نئے ٹیسٹ کئے گئے663 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً1.69 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 49 ہزار 838 ہو چکی ہے۔

  • ملتان میں ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی

    ملتان میں ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی

    ملتان : بیرون ملک جانے والوں کے ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانے کے لئے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں-

    ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے اور ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پرفراہم کر دی گئی ہے شہری آج ضلع میں قائم کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کو سائینو وک ویکسین کی 36 ہزار ڈوز کا اسٹاک دیا گیا ہے،کورونا ویکسین کا مزید اسٹاک 3 دن بعد ملتان پہنچے گا۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع وہاڑی اور خانیوال کو بارہ بارہ ہزار، لودھراں کو 7ہزار 200 ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔

    لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں ڈی سی ریاض مدثر

  • لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں      ڈی سی  ریاض مدثر

    لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں ڈی سی ریاض مدثر

    لاہور میں 55 سیکٹورل ویکسینیشن سینٹرز بھی مکمل طور پر فعال ، ڈی سی ریاض

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر میں تمام کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، اسٹیٹک اور سیکٹورل کورونا ویکسی نیشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہوں گے،9 اسٹیٹک سینٹرز ایکسپو سینٹر، یوسی ایچ، پی کےایل آئی، یونائیٹڈ کرسچن اسپتال فعال رہیں گے۔

    ڈی سی لاہور کاکہنا ہے کہ پنجاب سینٹرل کالج، قذافی اسٹیڈیم ڈرائیو تھرو، ایل ڈی اے آزادی چوک کمپلیکس سینٹرز فعال رہیں گے، 55 سیکٹورل ویکسی نیشن سینٹرز بھی مکمل طور پر فعال ہوں گے اور ان تمام سینٹرز میں سائنوویک اورسائنو فام کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

    انہوں نے کہاکہ بیرون ملک کے سفر کے لیے مطلوبہ ویکسین ابھی دستیاب نہیں ہے، ایسٹرا زینیکا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی لوگوں کو اطلاع کر دی جائے گی۔

    دوسری جانب کمشنر لاہور نے کہا کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا جہاں صرف سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے ایسٹرا زینیکا لگوانے کے خواہشمند فی الحال انتظار کریں۔

    لاہور ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ایک اور تین میں ویکسین لگائی جارہی ہے، ویکسی نیشن کروانے آنے والوں میں بڑی تعداد ان شہریوں کی ہے جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔

    میڈیا کو سینٹر کے باہر موجود شہری نے بتایا کہ سائنوویک کو بیرون ملک سفر کےلیے قبول نہیں کیا جارہا، بیرون ملک سفر کرنے کےلیے صرف مطلوبہ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں اس صوتحال میں یورپی اور خلیجی ممالک کے سفر کے منتظر کئی افراد ویکسینیشن سینٹر سے واپس چلے گئے۔

    ملک میں آج سے ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوگیا

  • ملک میں آج سے ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوگیا

    ملک میں آج سے ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوگیا

    گزشتہ روز ملک میں ویکسین کی نئی کھیپ آگئی جس کے بعد آج سے ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوجائے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت پنجاب اور سندھ کے حکام کے اعلان کے مطابق چین سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان میں پاک ویک کی تیاری میں بھی تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے رواں ماہ سے این آئی ایچ پاک ویک کی ماہانہ 30 لاکھ ڈوز تیار کرے گا-

    واضح رہے کہ 1.55 ملین خوراک کی سینوویک ویکسین کی ایک خاص کھیپ ، پی آئی اے کی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی تھی-

    یہ ویکیسن چین سے خریدی گئی باقاعدہ معاہدے کی مقدار کا ایک حصہ ہے۔ سدا بہار دوست نے پاکستان کو ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ آئندہ ہفتے چینی ویکسینوں کی دو سے دو ملین خوراکوں کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچے گی-

    قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ 15 لاکھ ویکسین کی کھیپ آج پہنچ رہی ہے جبکہ اگلے دس روز میں ملک میں مزید 50 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں پہنچ جائیں گی۔

    اتوار کو وفاقی وزیر کا یہ بیان اس وقت آیا جب گزشتہ دو دنوں سے ملک کے بڑے ویکسینیشن سینٹرز میں ویکسین کی قلت کی خبریں آ رہی ہیں-

    عوام مطمئن رہیں ، ویکسین کی کمی نہیں ہوگی ، مزید کھیپ پہنچ گئی

  • ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کی سطح برقرار

    ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کی سطح برقرار

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 30 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید30 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 34 ہزار 754 نئے ٹیسٹ کئے گئے907 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.60 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 49 ہزار 175 ہو چکی ہے۔

    ملک بھر میں کورونا کو شکست دیکر صحت مند ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار148 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 829 مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 95 نئے کیسز سامنے آئے ، لاہور 43، ننکانہ ایک ، شیخوپورہ ایک ،حافظ آباد 2، راولپنڈی 15 اور چکوال میں 4 ، سیالکوٹ 2، ملتان 5 اور خانیوال میں 3 ، فیصل آباد 3، چنیوٹ 1 اور رحیم یار خان میں 4، ساہیوال 3 اور پاکپتن میں کوروناکا 2 کیس سامنے آیا ہے-

  • پاکستان میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئے

    پاکستان میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئے

    اسلام آباد: پاکستان میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئے،اطلاعات کے مطابق انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں موجود ارکان نے ہوٹل آئسولیشن کے لیے رپورٹ کردی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق لاہور کے ہوٹل میں پہنچنے پر تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی،تمام افراد کو ٹیسٹنگ کے بعد روم آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ 25 جون کو براستہ ابوظبی انگلینڈ روانہ ہوگا، برمنگھم پہنچنے پر اسکواڈ ڈربی میں تین روز کی روم آئسولیشن کرے گاجس کے بعد قومی اسکواڈ ٹریننگ کا اہل ہوگا۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلےگی۔

  • کرونا ویکسین پہنچنے کے باوجود قلت برقرار:لوگ ویکسینیشن سینٹروں سے مایوس لوٹنے لگے

    کرونا ویکسین پہنچنے کے باوجود قلت برقرار:لوگ ویکسینیشن سینٹروں سے مایوس لوٹنے لگے

    اسلام آباد:کرونا ویکسین پہنچنے کے باوجود قلت برقرار:لوگ ویکسینیشن سینٹروں سے مایوس لوٹنے لگے،اطلاعات کے مطابق کورونا ویکسین کی کی بڑی مقدار آنے کے باوجود ملک بھرمیں قلت بدستورموجود ہے اورلوگ ویکسینیشن سینٹروں سے مایوس ہوکرلوٹ رہے ہیں‌،

    ملک بھر سے شکایات کےبعد جو تازہ بیان اورموقف سامنے آیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے مطابق سائنو ویک ویکسین صوبوں کو فراہم کی جائے گی، اگلے ہفتے مزید 20 سے 30 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پہنچے گی۔ چین نے پاکستان کو ویکسین کی مسلسل سپلائی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں، ویکسین کو وفاقی اکائیوں تک پہنچانے کے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔

    قبل ازیں کورونا ویکسین کی قلت سے شہری پریشان دکھائی دیئے، سندھ بھر میں آج ویکسی نیشن سینٹرز بند ہیں، پنجاب میں ہفتہ وار چھٹی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قوم کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ 15 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائے گی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔