Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ: سی ڈبلیو ایم سی کی گاڑی بے قابو، 4 موٹر سائیکلیں اور ایوری ڈبہ تباہ

    سیالکوٹ: سی ڈبلیو ایم سی کی گاڑی بے قابو، 4 موٹر سائیکلیں اور ایوری ڈبہ تباہ

    سیالکوٹ( باغی ٹی وی ، بیوروچیف خرم میر ) شہاب پورہ روڈ پر آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب سی ڈبلیو ایم سی کی سرکاری گاڑی بے قابو ہو کر ایک ایوری ڈبہ اور چار موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق گاڑی کسی تجربہ کار ڈرائیور کے بجائے ایک ناتجربہ کار ہیلپر چلا رہا تھا، جو حادثے کا باعث بنا۔ تھانہ حاجی پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر غیر تربیت یافتہ افراد کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی رہی تو آئندہ مزید سنگین حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • کوئٹہ:بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کی دہشتگردی کی مذمت،اداروں اور ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی

    کوئٹہ:بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کی دہشتگردی کی مذمت،اداروں اور ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی

    کوئٹہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار زبیرخان) بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر عثمان قاضی کے اعترافی ویڈیو پر ردِعمل، دہشتگردی کی مذمت

    تفصیلات کے مطابق بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بیوٹمز یونیورسٹی کے ملازم ڈاکٹر عثمان قاضی کے اعترافی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوٹمز کے تمام ملازمین محبِ وطن ہیں اور ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ملازمین کا شروع دن سے یہی مطالبہ رہا ہے کہ اگر ڈاکٹر عثمان قاضی کسی غیر قانونی عمل میں ملوث ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اعترافی بیان کے بعد بیوٹمز کے ملازمین اپنے ملک اور ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی دہشتگردی یا دہشتگرد عناصر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

  • صحافی خاور حسین کی موت، آئی جی سندھ کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی قائم

    صحافی خاور حسین کی موت، آئی جی سندھ کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی قائم

    میرپورخاص(باغی ٹی وی،نامہ نگارشاہزیب شاہ ) ضلع سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی ہلاکت کے واقعے کا آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی دو روز میں ابتدائی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرے گی۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ سندھ، کراچی کے دفتر سے جاری ہونے والے باضابطہ حکم نامے کے مطابق، اس کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اعظم خان کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اراکین میں ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ شامل ہیں۔

    کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ضلع سانگھڑ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے تمام پہلوؤں کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرے۔ پولیس حکام کے مطابق، کمیٹی ہر زاویے سے واقعے کی جانچ کرے گی اور اس بات کا تعین کرے گی کہ صحافی خاور حسین کی ہلاکت کی اصل وجوہات کیا ہیں۔

    حکم نامے کی نقول متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہیں تاکہ فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ عوامی اور صحافتی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس کمیٹی کی تحقیقات کے نتیجے میں خاور حسین کے اہلِ خانہ اور صحافتی برادری کو انصاف ملے گا۔

  • اوچ شریف: علی پور روڈ پر کھوکھراں والی پل کے قریب رکشہ حادثہ، 6 افراد زخمی

    اوچ شریف: علی پور روڈ پر کھوکھراں والی پل کے قریب رکشہ حادثہ، 6 افراد زخمی

    اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان )علی پور روڈ پر کھوکھراں والی پل کے قریب تیز رفتار وکٹم کار نے پھٹہ رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشے پر سوار 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    زخمیوں میں ارشاد بی بی زوجہ محبوب، عمر 47 سال، ناہید بی بی زوجہ امام بخش، عمر 25 سال، محمد حسن ولد محبوب، عمر 12 سال،سویرا بی بی دختر محمد نواز، عمر 18 سال، رکیہ دختر اللہ بخش، عمر 16 سال، محبوب ولد عبدالغفور، عمر 43 سال، ریسکیو سٹاف نے ابتدائی طبی امداد کے بعد دو زخمیوں کو آر ایچ سی اوچ شریف منتقل کر دیا گیا، جبکہ باقی مریضوں کو ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

  • سینئر صحافی خاور حسین کی میت آبائی علاقے سانگھڑ پہنچا دی گئی

    سینئر صحافی خاور حسین کی میت آبائی علاقے سانگھڑ پہنچا دی گئی

    سینئر صحافی،خاور حسین کی میت آبائی علاقے سانگھڑ پہنچا دی گئی، ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔

    سینئر صحافی خاور حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے صحافی، عزیز و اقارب اور علاقہ مکین موجود ہیں، حیدر آباد سول ہسپتال کے پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم نے کہا تھا کہ خاور حسین کی میت کے دوبارہ پوسٹم ارٹم کے احکامات ملے تھے، پوسٹ مارٹم کے دوران تشدد یا مزاحمت کا کوئی نشان نہیں ملا، فی الحال موت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، 2 دن میں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی جائے گی، جس میں اپنی فائنڈنگز کے حوالے سے آگاہ کر دیں گے۔

    دوسری جانب، خاور حسین کے بھائی اعجاز حسین نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی خوش مزاج اور باہمت شخص تھا، خودکشی نہیں کرسکتا تھا، خاور نے کسی پریشانی یا جھگڑے کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    خاور حسین کے والد رحمت حسین باجوہ نے بھی اپنے بیٹے کی خودکشی کا تاثر یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے زمین یا کسی بھی قسم کا کوئی تنازع نہیں تھا،میرا بیٹا بہت بہادر اور دلیر تھا، خود سے گولی مار کر جان لینے کی کوئی وجہ نہیں ہے، یہ قتل ہی لگتا ہے، لیکن اس وقت پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    تحقیقاتی ٹیم نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کی سربراہی میں جائے وقوع کا دورہ کیا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد خان نے کہا کہ گاڑی سے ملنے والا اسلحہ خاور حسین کا اپنا لائسنس یافتہ تھا، خاور حسین کی حیدرآباد میں ساڑھے 5 بجے کی لوکیشن تھی، خاورر حسین کی سم آخری وقت تک استعمال میں تھی، کسی نے بھی فائرنگ کی آواز نہیں سنی، موبائل کی سم کہیں نہیں ملی۔

    فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ

    ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی سے خاور حسین کی سانگھڑ آمد کا پتا چل جائے گا، خاور حسین کی فیملی سے بات چیت کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا، خاور حسین کی فیملی سے لازمی بات کی جائے گی، دیکھا جائےگا کہ خاور حسین کے کوئی ساتھ تو نہیں تھا، ٹول پلازہ کی فوٹیج بھی موجود ہے، اس کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، فون سی ٹی ڈی کو بھیج دیا ہے، سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا جارہا ہے، خاور حسین کا موبائل فون ری سیٹ کیا گیا تھا، کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) نکالا گیا ہے۔

    آزاد خان نے کہا کہ سینئر صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے، ایک اہم عینی شاہد ملا ہے، جس کی خاور حسین بات ہوئی تھی، عینی شاہدین سے گفتگو اور فارنزک شواہد جمع کیے گئے ہیں، ہم نے جائے وقوع کا دورہ کرکے خاور حسین کی گاڑی کا معائنہ کیا، کمیٹی کے رکن عرفان بلوچ اسلام آباد میں ہیں، صحافی خاور حسین کی موت افسوس ناک واقعہ ہے۔

    پاکستانی بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،فچ

  • صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

    صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

    صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ نے ہر طرف تباہی مچا دی، سیلابی ریلوں کے باعث کئی گھر ڈوب گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

    ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ بھی ہوئی ہے، انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے، عوام رضاکارانہ طور پر متاثرہ علاقوں میں مدد کےلیے نکلیں،گدون میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلابی ریلے کے باعث محصور افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، پانی کم ہونے پر ریسکیو ٹیم نے لوگوں کو چھتوں سے ریسکیو کرلیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقے سرکوئی پایاں میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچے جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے،جہانگیرہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، تور ڈھیر میں بارش سے نجی اسکول کی دیوار گرگئی۔

    صوابی کے علاقہ گدون سر کوئی بانڈہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مکان کی چھت بارش کے باعث گری، حادثے کے وقت متاثرہ مکان میں کل 11 افراد موجود تھے، جاں بحق افراد میں 37 سالہ نیلم، 40 سالہ نعیمہ، 18 سالہ انیس اور ڈیڑھ سالہ ہادی شامل ہیں۔

    کرک میں صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث متعدد مقامات پر سڑکیں پانی میں بہہ گئی ہیں،بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی علاقوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے تحصیل بانڈہ کا ہنگامی دورہ کیا اور بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی سرگرمیوں کی ہدایت جاری کی ہے۔

    دوسری جانب شدید بارش کے باعث سوات کے علاقے ظاہر آباد، شہید آباد، مکان باغ، ملا بابا، محلہ بنگلادیش، رحیم آباد، کوکورائی، منگلور، بشنبڑ اور شگئی شدید متاثر ہوئے ہیں،مکان باغ، سیدو شریف روڈ اور ملا بابا سمیت کئی علاقوں میں 4 روز سے بجلی بند ہے، 4 روز بعد بھی ملا بابا روڈ ٹریفک کے لیے بحال نہ ہو سکی، پینے کا صاف پانی نایاب ہو چکا ہے جبکہ نکاسی نہ ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ سوات میں بارش سے 400 مکانات متاثر ہوئے، کئی گھر مکمل طور یر تباہ ہو گئے، 124 تعلیمی ادارے متاثر ہوئے جبکہ 3 مکمل تباہ ہوئے،15 اگست کو کلاوڈ برسٹ کے بعد طوفانی بارش سے 22 افراد جاں بحق ہوئے، متاثرہ علاقوں تک رسائی اورمدد کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

  • نوشہرو فیروز میں سابق شوہر نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    نوشہرو فیروز میں سابق شوہر نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    نوشہرو فیروز کے شاہی بازار میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک سابق شوہر نے اپنی سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی طبی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے جرائم کی اطلاع فوری دیں تاکہ متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں بھی ایک نازیبا واقعہ پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوار نے خاتون کو ہراساں کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ذمہ داری ہے اور اس قسم کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کا یقین دلایا ہے۔

    یہ واقعات خواتین کی حفاظت کے لیے پولیس اور معاشرے کی ذمہ داری کو اجاگر کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔

  • صحافی خاور حسین کے اہلخانہ امریکا سے کراچی پہنچ گئے،نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

    صحافی خاور حسین کے اہلخانہ امریکا سے کراچی پہنچ گئے،نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

    سینئیر صحافی خاور حسین کے اہلخانہ امریکا سے کراچی پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق خاور کے بھائی والد اور والدہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے،خاور حسین کے والد رحمت حسین باجوہ، ان کی والدہ اور بھائی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے، وہ میت لے کر سانگھڑ جائیں گے، خاور حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر عید گاہ گراؤنڈ سانگھڑ میں ادا کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق خاور کے والد کا کہنا ہے وہ خود اپنے آپ کو گولی نہیں مار سکتا، یہ ایک قتل ہے انہوں نے کہا کہ خاور بہت دلیر انسان تھا، ہمارا کسی سے کوئی تنازعہ یا جھگڑا نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ضلع سانگھڑ سے صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی، جس پر صحافتی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھابعد ازاں خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی تھی،کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) آزاد خان کریں گے، جب کہ کمیٹی ممبران میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غربی عرفان بلوچ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ شامل ہیں،تحقیقاتی کمیٹی پراسرار موت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو پیش کرے گی۔

    حیدر آباد میں صحافی خاورحسین کی میت ہلال احمر سرد خانے سے سول ہسپتال منتقل کی گئی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ میت کی جانچ کرے گا،میڈیکل لیگل آفیسر (ایم ایل او) ڈاکٹر وسیم سمیت ٹیم کے دیگر ارکان میت کی جانچ کریں گے، خاور حسین کے والد اور والدہ سمیت بھائی اعجاز بھی سول ہسپتال میں موجود ہیں۔

  • مظفرگڑھ : ساڑھے 3 سال کی بچی سےزیادتی، ملزم گرفتار

    مظفرگڑھ : ساڑھے 3 سال کی بچی سےزیادتی، ملزم گرفتار

    مظفرگڑھ میں تھانہ رنگپور کی حدود میں ساڑھے 3 سالہ معصوم بچی کےساتھ،جنسی،زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تھانہ رنگپور میں بچی کے والد کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کرائی گئی ایف آئی آر میں مدعی نے موقف اپنایا ہے کہ وہ دکان میں مزدوری کرتا ہے، شام کو گھر واپس آیا تو بیوی نے بتایا کہ ان کی ساڑھے 3 سالہ بیٹی کمرے میں سوئی ہوئی تھی، بچی کی چیخ سن کر وہ کمرے میں گئی ملزم عون عباس اس کا ریپ کررہا تھا، خاتون کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ رنگپور میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ کرائم سین یونٹ اور پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    روس:فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق، 130 زخمی

    پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے رجحانات انتہائی تشویشناک ہیں۔غیر سرکاری تنظیم سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی سالانہ رپورٹ 2024 کے مطابق سال 2024 میں ملک بھر میں 32,617 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 5,339 ریپ، 24,439 اغواء/حملہ، 2,238 گھریلو تشدد اور 547 عزت کے نام پر قتل شامل تھے روزانہ کی بنیاد پر 67 اغواء، 19 ریپ اور 6 گھریلو تشدد کے واقعات ہوئے تاہم، سزا یافتگی کی شرح نہایت کم ہے۔ ریپ اور غیرت کے نام پر قتل دونوں میں صرف 0.5 فیصد، اغواء میں 0.1 فیصد، اور گھریلو تشدد میں 1.3 فیصد کیسز میں ہی ملزموں کو سزا دی گئی۔

    قبل،ازیں،گزشتہ،ہفتےمظفرگڑھ کے نواحی علاقے روہیلانوالی میں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ایک کمسن لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہےپولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ روہیلانوالی میں درج کی گئی مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376 (زیادتی) اور دفعہ 109 (اعانتِ جرم) کے تحت درج کیا گیا۔

    یمن:اسرائیلی بحریہ کا صنعا میں بجلی گھر پر حملہ،آگ بھڑک اٹھی

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے، جو پیدائشی طور پر بولنے کی صلاحیت سے محروم اور دماغی طور پر بھی کمزور ہے مدعی نے بیان میں کہا کہ 4 اگست کی شام تقریباً مغرب کے وقت اس کی بہن گھر سے باہر کھیتوں میں گئی تھی، جہاں ملزم رمضان نے مبینہ طور پر اسے پکڑ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کے دوران دو محلے دار وہاں سے گزرے جنہوں نے ملزم رمضان کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے دیکھا انہوں نے فوراً ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

    مدعی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس واقعہ کے پیچھے پرانی دشمنی موجود ہے۔ اس کے مطابق، کچھ دن قبل ملزم رمضان کے والد مشتاق سے ان کا جھگڑا ہوا تھا اسی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے ملزم رمضان کے والد نے اپنے بیٹے کو متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے پر اُکسایا یہ واقعہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تاکہ اہل خانہ کی عزت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

  • روس:فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق، 130 زخمی

    روس:فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق، 130 زخمی

    ماسکو: روس کے ریجن ریازن میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا فیکٹری کی ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کچھ آزاد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گن پاؤڈر بنانے والی فیکٹری میں ہوا،ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں،روسی وزارت ہنگامی امور نے کہا کہ ریسکیو عملے نے عمارت سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2 لاشیں نکال لیں۔

    روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بارود بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا تھا، 29 زخمیوں میں سے 13 افراد کو رائزان جبکہ 16 کو ماسکو روانہ کردیا گیا ہے،ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ملبے سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

    پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

    یمن:اسرائیلی بحریہ کا صنعا میں بجلی گھر پر حملہ،آگ بھڑک اٹھی

    ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری