ڈیرہ غازیخان : لیڈی ڈاکٹر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار،پولیس اہلکار سمیت 8 افرادکی زیادتی ،تھانہ صدر میں مقدمہ درج
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہلکار سمیت 8 افرادنے لیڈی ڈاکٹرکو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاتھانہ صدر پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی درخواست پر پولیس ڈرائیور بلال سمیت6 نامزد ملزمان اور دو نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

لیڈی ڈاکٹرعائشہ کنول نے تحریری درخواست میں لکھاکہ سائلہ اپنی کلینک9:00 بجے رات نکلی تو الزام علیہان عدیل نواز ،حسن ولد محمد اشرف ، مظہر ، ملک عزیر نے زبردستی مجھے ڈالہ برنگ سفید ڈبل ڈورمیں ڈال کر اغوا کرکے گلبر گ کالونی ڈیرہ غازی خان میں مکان کے اندر لے آئے اور مجھے زبردستی شراب پلائی اورخاموش رہنے کا کہا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی تو اسی دوران الزام علیہان عدیل نواز ، حسن ، مظہر ، ملک عزیر سٹاپ اینڈشاپ نے زبردستی میرے ساتھ باری باری زنا بالجبر کرتے رہے اور مجھے نوچتے رہے اور میری ننگی ویڈیوز بناتے رہے جو کہ مسلح ہائے پسٹل تھے

اسی دوران بلا ل اور اسحاق مستوئی اور دو کس نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے پر پہچا ن سکتی ہوں وہ بھی زنا بالجبرکی خاطر آئے اور میں بے ہو ش ہو گئی صبح جملہ ملزمان مجھے دھمکی دی اگر ہمارے خلاف قانونی کارروائی کی تو آپ کی ننگی ویڈیوز نیٹ پر uploadکردیں گے،جس پولیس تھانہ صدرنے مقدمہ نمبر291/22زیردفعہ376،365B اور292 ت پ درج کرلیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔
Category: جرائم و حادثات
-

ڈیرہ غازیخان : لیڈی ڈاکٹر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بن گئی
-

گھر ملنے کیلئے جانیوالے 35 سالہ آشنا کو محبوبہ سمیت قتل کر دیا گیا
اوکاڑہ تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ 46 ڈی میں محبوبہ سلمہ سے اسکے گھر ملنے کیلئے جانیوالے 35 سالہ آشنا امیر کو اسکی محبوبہ سمیت لڑکی کے والد اور بھائی نے گولیاں مار کر قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 46 ڈی میں لڑکی آشنا سمیت قتل 35 سالہ لڑکا امیر اور اٹھارہ سالہ سلمہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے 35 سالہ امیر رات گئے لڑکی کے گھر ملنے گیا والدین کی اچانک آنکھ کھل گئی لڑکی کے والد اور بھائی نے فائرنگ کر کے امیر اور سلمہ کو قتل کر دیا نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل تھانہ صدر مصروف تفتیش جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول امیر کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ امیر نے کہا دوست کے پاس جاتا ہوں لیکن وہ واپس نہ آیا، تشویش ہوئی، دیگر لوگوں کے ہمراہ طارق ولد اللہ دتہ کے گھر کے قریب پہنچے تو بھائی کے شور کی آواز سنائی دی،پانچ مسلح ملزمان جن میں سے تین کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں و دو دیگر نے بھائی اور سلمیٰ کو سیدھے فائر مارے اور انہیں قتل کر دیا، مقتولہ سلمیٰ کا خاوند جیل میں بند ہے ملزمان کو شک تھا کہ میرے بھائی امیر کے سلمیٰ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں
دوسری جانب لاہور پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار ہے، وحدت کالونی پولیس کو لاوارث بچی وحدت کالونی گراؤنڈ کےپاس دوران پٹرولنگ روتی ہوئی ملی ایس ایچ او وحدت کالونی آصف ادریس بچی کو تھانہ لے آئے اور ورثاء کی تلاش شروع کر دی 03 سالہ بچی مریم اپنا نام نہیں بتا سکتی تھی اور گھر کا راستہ بھی بھول گئی تھی ورثاء کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات سوشل میڈیا سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا پولیس کی کاوش رنگ لائی اور والدین کو رحمان پورہ سے تلاش کر لیا گیا بچی کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی
-

ناران: دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسلام آباد سے سیاحت پر آئے ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کردیا گیا
ناران میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسلام آباد سے سیاحت پر آئے ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے ان کے دو دوست زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاحتی مقام ناران میں واقع نوری ٹاپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سیاح جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح کا نام راجا منظور ہے جنہیں دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، مقتول دوستوں کے ساتھ سیر کے لیے آئے ہوئے تھے کہ رات گئے نوری ٹاپ اور رتی گلی کے درمیان ان کے کیمپ میں چھینا جھپٹی کا واقعہ پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ راجا منظور ریٹائرڈ پرنسپل ہیں جن کی پانچ بیٹیاں ہیں۔
-

14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والا مدرسہ معلم گرفتا
لاہور: پنجاب پولیس نے 14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والے مدرسہ معلم کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : پنجاب پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کیا۔
راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
پولیس کے مطابق ملزم قاری امین مدرسہ میں بچوں کو پڑھاتا تھا، جس نے طالب علم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر جوہر ٹاؤن پولیس ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔
ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوّں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، معلم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دن کے وقت گھر سے کھیلنے کے لیے نکل کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی تھی-
راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی
پولیس کا کہنا تھا کہ معیز نامی دس سالہ بچہ دن دو بجے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو تلاش کیاگیا تو بچے کی لاش گھر سے دوسری گلی کے قریب کھیتوں میں پڑی ملی جسکے سر پر زخم کا نشان بھی تھا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرکےملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔
پولیس کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کو زبردستی کانشانہ بنائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی-
امریکا: پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
-

جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق ملزم لڑکی ہی کے محلے میں رہتا تھا ملزم پر دو ماہ قبل اسلحے کے زور پر لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام ہے۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی محلے کے ہیں، لڑکی سے میری دوستی تھی پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ لڑکی کی رضامندی سے ہی ہم دونوں ملتے رہے ہیں۔
راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دن کے وقت گھر سے کھیلنے کے لیے نکل کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی تھی-
پولیس کا کہنا تھا کہ معیز نامی دس سالہ بچہ دن دو بجے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو تلاش کیاگیا تو بچے کی لاش گھر سے دوسری گلی کے قریب کھیتوں میں پڑی ملی جسکے سر پر زخم کا نشان بھی تھا۔
مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار…
ایس ایس پی انوسٹیگیشن غضنفر شاہ بچے کے لواحقین سے ملے اور انھیں افسوسناک واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرکےملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
-

لاہور میں گولیاں چل گئیں، سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کر دیا گیا
سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کر دیا گیا
لاہور کے علاقے بادامی باغ مین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے اشرف راہی موقع پر جاں بحق ہو گئے,پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول اشرف راہی اپنی گاڑی پر گھر جا رہے تھے,دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا,
سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کا معاملہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سہیل چودھری نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کے کیمروں سے مدد لی جائے۔ نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
-

ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکے
ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈنہ ہوسکے
محکمہ مال کرپشن کا گڑھ بن گیا۔نان کباب کیلئے 32موضع جات کمپیوٹرائزڈ نہ کئے گئے ۔
باغی ٹی وی رپورٹ ۔تفصیل کے مطابق محکمہ مال ڈیرہ غازیخان میں 300 کے قریب موضع جات ہیں ان میں سے 32 موضع جات ایسے ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان شہر بھی شامل ہے جنہیں پٹواری حضرات کمپیوٹر ائزڈ کرنے کو تیار نہیں ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے روک رکھاہے ذرائع کا کہنا کے ان موضع جات میں تعینات ہونے کے لئے پٹواری حضرات لاکھوں روپے رشوت کے طور پر افسران اور سیاسی لوگوں کو دیکر ان بغیر کمپیوٹر ائزڈ موضع جات میں اپنی تعیناتی کراتے ہیں اور پھر دل کھول کر مال پانی بناتے ہیں اس بارے ذرائع کا کہناہے کے محکمہ مال اور دیگر کئی محکموں اور سرکاری تقریبات کا سارا خرچہ بھی یہی ان موضع جات کے پٹواری ہی اٹھا تے ہیں اس لئے محکمہ مال اور دیگر بڑ ے افسران اس طرف توجہ نہیں دیتے اور جان بوجھ کر سستی کا مظاہرہ کر رہے تاکہ افیسران کے کچن کا خرچہ پانی چلتا رہے اور پٹواری بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہیں اہل شہر عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کے تمام موضع جات کو فی الفور کمپیوٹر ائزڈ کیا جائے تاکہ ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو اذیت سے نجات مل سکے اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔ -

امریکا: پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
امریکی ریاست آئیووا کے ایک پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک مشتبہ مسلح شخص بھی مارا گیا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو جمعہ کی صبح تقریباً 6.23 بجے جیکسن کاؤنٹی کے مکوکیٹا کیوز اسٹیٹ پارک کیمپ گراؤنڈ میں تین افراد کے قتل کی اطلاع ملی۔
امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ،4 افراد ہلاک 2 زخمی
حکام کو تین لاشیں ملی ہیں اور کسی سیاح کا کوئی سراغ نہیں ملا حکام کو پارک کے مغرب کی جانب 23 سالہ اینتھونی اورلینڈو شیرون کی لاش بھی ملی۔
پولیس نے کہا کہ ماکوکیٹا کیوز اسٹیٹ پارک، جو مکوکیٹا شہر کے شمال مغرب میں ہے۔ یہ شہر آئندہ اطلاع تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، لیکن عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
آئیووا کی گورنر کم رینالڈز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آج صبح ماکوکیٹا کیوز اسٹیٹ پارک میں فائرنگ اور تین معصوم جانوں کے ضیاع سے خوفزدہ ہیں۔
امریکہ:2018 سے2022 تک4لاکھ 60 ہزارامریکیوں نے خود کُشی کی:شرح میں مزید اضافہ
واضح رہے امریکا میں حالیہ دنوں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رپورٹ کے مطابق امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوتے ہیں جبکہ گن وائلنس آرکائیو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اب تک، امریکہ بھر میں فائرنگ کے واقعات میں 24,000 سے زیادہ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں-
امریکا میں خودکشی کے رجحان کو روکنے کیلئے ہیلپ لائن متعارف
-

چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد سے چائلڈ پورنو گرافی مواد تیاری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد ڈارک ویب کو فروخت کرتا تھا، قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے قابل اعتراض مواد مختلف گوگل اکاؤنٹس میں اسٹور کرتا تھا۔
خواتین کی عصمت دری کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے گینگ کو پولیس کی پشت پناہی…
ایف آئی اے نے ملزم کے تمام اکاونٹس کا سراغ بھی لگا لیا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بتایا کہ گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گر افی جیسے گھناوٴنے جرائم میں ملوث تھا-
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا مختلف چائلڈ پورنوگرافی گروپوں سے رابطہ تھا جو انٹرنیٹ اور ڈارک ویب پر چائلڈ پورنوگرافک مواد تیار اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں گرفتار ملزم سے بڑی مقدار میں چائلڈ پورنوگرافک مواد اور متعدد سوشل میڈیا اور گوگل اکاوٴنٹس برآمد کئے گئے جو چائلڈ پورنوگرافی مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔
قبل ازیں تھانہ گوجر خان کے حدود میں ظاہر شاہ نامی گینگ عورتوں کی عصمت دری کے بعد خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر خاندانوں کو بلیک میل کرنے لگا-
ظاہر شاہ نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر کئی عرصہ تک بلیک میل کرتا رہا خاتون سے چار تولہ زیور اور نقدی بھی ہتھیا گیا خاتون کئی عرصہ ظاہر شاہ نامی شخص کی بلیک میلنگ برداشت کرتی رہی بالآخر تنگ آ کر اس نے اپنے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کو سب بتا دیا جس پر متاثرہ خاتون کے گھر والوں نے ظاہر شاہ کے خلاف تھانہ گوجر خان میں درخواست دائر کرا دی-
ملزم اپنی طاقت اور اثرورسوخ کے بل بوتے پر تھانہ کے پورے عملے کو بھاری رشوت کے عوض خریدنے میں کامیاب ہو گیا کیس کے آئی او شہزاد اے ایس آئی نے ملزم کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے متاثرین کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور مدعی پارٹی کو ملزم کے ساتھ صلح کرنے پر اکسانے لگا-
بلآخر اس میں کامیاب بھی ہو گیا اور متاثرین کی طرف سے دی گئی درخواست داخل دفتر کر دی کچھ ہی ٹائم گزرنے کے بعد ملزم ظاہر شاہ نے دوبارہ سے خاتون کو حراساں اور دھمکانا شروع کر دیا کہ میں تمھاری بنائی گئی نازیبا ویڈیو وائرل کر دونگا میرے ساتھ دوبارہ ویسے ہی تعلقات قائم کر لو غریب خاندان کی بیٹی سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی
-

پولیس پر تشدد کے جرم میں ملوث دلہا کے والد سمیت 3 افراد گرفتار
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج پر پولیس پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملزم فیض احمد اپنے دو بیٹوں کی بارات لے کر جب حسن اسکوائر سے لیاری ایکسپریس وے پر چڑھے تو وہاں موجود عملے نے منع کیا کہ لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل لے جانا منع ہے اس کے باوجود ویگو اور دیگر گاڑیوں میں سوار افراد ناکہ توڑ کر لیاری ایکسپریس وے پر چلے گئے۔
عملے نے فوی وائرلیس پر اگلے ناکے پر موجود پولیس افسر کو پیغام بھیجا کہ آپکی طرف باراتی آرہے ہیں بارات میں موٹر سائیکلیں بھی موجود ہیں انھیں واپس بھیج دیں افسر نے باراتیوں کو روک کر سمجھانے کی کوشش کی موٹر وے پر موٹر سائیکلیں لانا منع ہے اس کے باوجود باراتی نہیں مانے اس دوران باراتی اور موٹر وے پولیس میں تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی-
ملزمان نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 رضا کارسمیت 4 افراد زخمی ہوگئے اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ کر اسے جزوی طور پر نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد باراتی موقع سے فرار ہوگئے۔
گارڈن پولیس نے انسپکٹر سید نعمان کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ ، سرکاری کام میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا اور پولیس افسر پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد گارڈن پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی پر چھاپہ مار کر دولہا کے والد سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی فوٹیج حاصل کر کے پرانی سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی پر چھاپہ مارا اور تین ملزمان فیض احمد ، یاسر اور سراج کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم فیض احمد دولہا کے والد اور پرانی سبزی منڈی کے رہائشی ہیں ملزم فیض احمد مقدمے میں نامزد ہے۔