Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    نئی دہلی: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر ٹرین کی لائٹنگ ہٹ میں پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، جب کہ دو افراد باہر کھڑے ہو کر پہرہ دے رہے تھے یہ تمام ملزمان ریلوے کے الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ملازم ہیں۔

    ڈی سی پی (ریلوے) ہریندر سنگھ کے مطابق، واقعہ کی اطلاع 21-22 جولائی کی رات 3:27 بجے ملی۔ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن تھانے میں ایک خاتون نے فون کیا اور بتایا کہ اسے 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون نے بتایا کہ وہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر کھڑی ہے۔ پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

    پولیس کے مطابق 30 سالہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی اپنے شوہر سے 2 سال قبل طلاق ہوگئی تھی۔ وہ ایک دوست کے ذریعے ملزم سے رابطے میں آئی، ملزم نے بتایا تھا کہ وہ ریلوے میں کام کرتا ہے اور اسے نوکری دلائے گا۔ اس کے بعد دونوں باتیں کرتے رہے۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق 21 جولائی کو ملزم نے متاثرہ کو فون کیا اور بتایا کہ اس نے نیا گھر لیا ہے اور اس کے بیٹے کی سالگرہ کی پارٹی بھی ہے، اس لیے وہ آجائے متاثرہ لڑکی 21 جولائی کی رات 10:30 بجے کیرتی نگر میٹرواسٹیشن پرمیٹرو سے نیچے اتری، جہاں سے ملزم اسے اپنے ساتھ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 میں بنی الیکٹریکل کے مینٹیننس اسٹاف کیلئے بنائی گئی جھونپڑی میں لے گیا جہاں 12:30 بجے کے بعد 2 ملزمان نے باری باری اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ 2 ملزم باہر کھڑے پہرہ دیتے رہے-

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا ملزمان میں ستیش کمار (35 سال)، ونود کمار (38 سال)، منگل چند (33 سال) اور جگدیش چند (37 سال) شامل ہیں ان میں سے ستیش متاثرہ کے رابطے میں تھا۔

  • پی ٹی آئی کا مطلب ہے پاکستان تحریک انتشار،مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ

    پی ٹی آئی کا مطلب ہے پاکستان تحریک انتشار،مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مطلب ہے پاکستان تحریک انتشار یا اشتعال ہے

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آئین کے الفاظ غیر مبہم ہوں تو اس میں تشریح کی گنجائش نہیں ہوتی، عمران خان نہ ایم پی اے ہیں نہ پارلیمانی لیڈر ، عدالتی ہدایت پر اراکین کو ڈی سیٹ کر چکے، میں نے ڈپٹی اسپیکر کو سنا انہوں نے خط بھی دکھایا اور کہا فون پر بھی بات ہوئی،یہ نہیں ہوسکتا جو اچھا نہ لگے اس کے خلاف بات کی جائے، پی ٹی آئی نے اتنی الزام تراشی کی جس کی مثال پاکستان میں نہیں ملتیپی ٹی آئی نے ہر قول و فعل سے افراتفری اورڈرانے کی کوشش کی،

    دوسری جانب وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان معاشرے میں پرتشدد انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں،عمران خان نے 4سال میں 50ہزار ارب روپے قرضہ لیکر معیشت ڈبو دی 70سال میں کسی حکومت نے اتنا قرض نہیں لیا جتنا عمران خان نے اپنے دور میں لیاعمران خان نااہلی کی وجہ سے ملک کو دیوالیہ کی طر ف لے گئے،

    وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حق میں فیصلہ نہ آنے پر عمرا ن خان اداروں پر چڑھائی کررہے ہیں، سوال یہ ہے کہ پیسوں کا الزام لگانے والے اب معذرت کریں گے یا نہیں،اب جن لوگوں نے قیادت کے فیصلے کے باوجود بات نہیں مانی وہ ڈی سیٹ ہوں گے، ادارے پارلیمان سے جنم لیتے ہیں، اداروں سے ہمیں فیصلے نہیں کرانے چاہیے،ہمیں اپنے فیصلے پارلیمان میں کرنے چاہیے، اگر کوئی متنازعہ فیصلہ آیا تو حالات مزید کشیدہ ہوں گے،پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے کہ 5 رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا،

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

     پرویز الہٰی اب ق لیگ سے باہر ہیں وہ بنی گالہ جائیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں

    وفاقی حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کی منظور ی دے دی

  • امریکا میں چلتی ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    امریکا میں چلتی ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    امریکا میں چلتی ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں دریائے صوفی پل پر سفر کرنے والی اورنج لائن ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی وائرل ویڈیو میں ٹرین کا اگلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کا اگلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے ٹرین میں آگ بھڑکنے پر بہت سے مسافروں نے شعلوں سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگادی حکام کے مطابق تقریباً 200 مسافروں کو سب وے ٹرین سے باہر کودنا پڑا خوش قسمتی سے اس دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔


    نیویارک ٹائمز نے میساچوسٹس بے ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (ایم بی ٹی اے) کے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ آگ اس وقت لگی جب ایک ٹرین سے دھات کا ٹائر ڈھیلا ہوا۔


    ایم بی ٹی اے کے مطابق اورنج لائن ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع آج صبح اس وقت ملی جب وہ ویلنگٹن اور اسمبلی اسٹیشن کے درمیان پل پر آگے بڑھ رہی تھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات ملنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

  • کراچی: ماڑی پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق،2 افراد زخمی

    کراچی: ماڑی پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق،2 افراد زخمی

    کراچی میں ماڑی پور کے علاقے مچھرکالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ماڑی پور مچھرکالونی میں فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آنیوالا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دو شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حکام کے مطابق بچے کی شناخت 8 سالہ نبی عالم کے نام کی گئی۔ پولیس کی جانب سے فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ادھر کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں کے حوالے سے اگلے تین دن انتہائی اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بارشوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز نے انتظامات سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلے تین دنوں کے لیے بارشوں کی پیشنگوئی کے مدنظر تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹر ز اپنے اپنے اضلاع میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔

  • ڈیرہ : کوہ سلیمان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی

    ڈیرہ : کوہ سلیمان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی

    ڈیرہ : کوہ سلیمان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی
    ریسکیو 1122کا فوری ریسکیواپریشن ،کنٹرول روم نے فوراََفاضلہ کچھ سے ایک ایمبولینس اور ایک ایمبولینس درگ سٹیشن سے روانہ کرکے موقع پر پہنچ کر پانچ لوگوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی۔


    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے علاقے کرکنا،فاضلہ کچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ،ریسکیو1122کے مطابق کنٹرول روم کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے 5 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کے لیے ایمبولینس کی ضرورت ہے۔

    کنٹرول روم نے فوراََفاضلہ کچھ سے ایک ایمبولینس اور ایک ایمبولینس درگ سٹیشن سے روانہ کر دی گئی۔موقع پر پہنچ کر پانچ لوگوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دے کر روانہ کیا گیا ۔جبکہ ایک مر یض کی موقع پر ہی وفات ہو چکی تھی۔ لواحقین کے اسرار کے بعد مریض کو تونسہ ہسپتال شفٹ نہیں کیا گیا۔

  • خواتین کی عصمت دری کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے گینگ کو پولیس کی پشت پناہی حاصل

    خواتین کی عصمت دری کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے گینگ کو پولیس کی پشت پناہی حاصل

    خواتین کی عصمت دری کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے گینگ کو پولیس کی پشت پناہی حاصل

    تھانہ گوجر خان کے حدود میں ظاہر شاہ نامی گینگ عورتوں کی عصمت دری کے بعد خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر خاندانوں کو بلیک میل کرنے لگا

    ظاہر شاہ نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر کئی عرصہ تک بلیک میل کرتا رہا خاتون سے چار تولہ زیور اور نقدی بھی ہتھیا گیا خاتون کئی عرصہ ظاہر شاہ نامی شخص کی بلیک میلنگ برداشت کرتی رہی بالآخر تنگ آ کر اس نے اپنے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کو سب بتا دیا جس پر متاثرہ خاتون کے گھر والوں نے ظاہر شاہ کے خلاف تھانہ گوجر خان میں درخواست دائر کرا دی

    ملزم اپنی طاقت اور اثرورسوخ کے بل بوتے پر تھانہ کے پورے عملے کو بھاری رشوت کے عوض خریدنے میں کامیاب ہو گیا کیس کے آئی او شہزاد اے ایس آئی نے ملزم کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے متاثرین کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور مدعی پارٹی کو ملزم کے ساتھ صلح کرنے پر اکسانے لگا بل آخر اس میں کامیاب بھی ہو گیا اور متاثرین کی طرف سے دی گئی درخواست داخل دفتر کر دی کچھ ہی ٹائم گزرنے کے بعد ملزم ظاہر شاہ نے دوبارہ سے خاتون کو حراساں اور دھمکانا شروع کر دیا کہ میں تمھاری بنائی گئی نازیبا ویڈیو وائرل کر دونگا میرے ساتھ دوبارہ ویسے ہی تعلقات قائم کر لو غریب خاندان کی بیٹی سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی

    خاندانی زرائع کے مطابق اب سی پی راولپنڈی ایس پی آئی جی پنجاب کو ملزم کے خلاف درخواستیں دوبارہ سے دے دی گئی ہیں تا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متعلقہ تھانہ کی پولیس کا بھی احتساب کیا جا سکے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

  • راجن پور، ایک اور خاتون کے ساتھ گاڑی میں ہی کیا گیا گھناؤنا کام

    راجن پور، ایک اور خاتون کے ساتھ گاڑی میں ہی کیا گیا گھناؤنا کام

    راجن پور، ایک اور خاتون کے ساتھ گاڑی میں ہی کیا گیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجن پور میں خاتون کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے

    زیادتی کا نشانہ فیصل موورز کے ڈرائیور نے بنایا ہے، چیچہ وطنی سے کوٹ مٹھن آنے والی خاتون سے راجن پور میں مبینہ طور پر زیادتی کی گئی، زیادتی کے بعد مُبینہ ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا اطلاع پرتھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کی مذکورہ گاڑی سمیت 4 مزید گاڑیوں کو تھانہ بند کردیا گیا، ڈی پی او احمد محی الدین کانے واقعہ کا نوٹس ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،

    تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم کو متحرک کردیا ، ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون صائمہ بی بی کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے جو کوٹ مٹھن اپنے بیٹے کو چھوڑنے آئی تھی۔ خاتون کے مطابق ہائی ایس کے ڈرائیور نے گورچانی ٹرمینل پر زیادتی کا نشانہ بنایا ،میرا موبائل اٹھا کر نیچے پھینکا گاڑی کے اندر میرے ساتھ زیادتی کی گئی، ڈرائیور کا نام نہیں پتہ لیکن نمبر میرے پاس ہے،نمبر لیا تھا میں نے وہ اپنے خاوند کو دینا تھا تا کہ وہ مجھے آگے سے آ کر لے جائیں،

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

    واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کی جانب سے موقع پر فوری ریسپانڈ دیا گیا، سٹی راجن پور پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

  • کوہ سلیمان میں بارش نے تباہی مچا دی،100 سے زائد مکانات اورمال مویشی بھی  بہہ گئے

    کوہ سلیمان میں بارش نے تباہی مچا دی،100 سے زائد مکانات اورمال مویشی بھی بہہ گئے

    کوہ سلیمان میں بارش نے تباہی مچا دی،100 سے زائد مکانات اور مال مویشی بھی بہہ گئے،
    تونسہ شریف اور کوہ سلیمان میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے تباہی مچا دی

    بستی ڈگر والی میں 100 سے زائد مکانات اور مال مویشی بھی بہہ گئے، متاثرین نے رات کھلے آسمان کے نیچے گزاری
    تونسہ شریف، شہری اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف ہیں ڈیرہ غازی خان،بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ،بستی کھوسہ ، جاموانی اوربندوانی پانی میں ڈوب گئیں متعدد بستیوں میں درجنوں مکانات زیرآب آگئے،متعدد کچے مکانات منہدم اور دیواریں گر گئیں ،کالا کالونی کے علاقے منڈھے والی پل میں سیلابی صورتحال ہے

    دوسری جانب کوہ سلیمان میں آ سمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی ،ریسکیو 1122کا فوری ریسکیو اپریشن ،کنٹرول روم نے فوراََ فاضلہ کچھ سے ایک ایمبولینس اور ایک ایمبولینس درگ سٹیشن سے روانہ کرکے موقع پر پہنچ کر پانچ لوگوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی۔

    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے علاقے کرکنا،فاضلہ کچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ،ریسکیو1122کے مطابق کنٹرول روم کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے 5 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کے لیے ایمبولینس کی ضرورت ہے۔ کنٹرول روم نے فوراََفاضلہ کچھ سے ایک ایمبولینس اور ایک ایمبولینس درگ سٹیشن سے روانہ کر دی گئی۔موقع پر پہنچ کر پانچ لوگوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دے کر روانہ کیا گیا ۔

    جبکہ ایک مر یض کی موقع پر ہی وفات ہو چکی تھی۔ لواحقین کے اسرار کے بعد مریض کو تونسہ ہسپتال شفٹ نہیں کیا گیا۔

  • سیکورٹی فراہم کی جائے،بینک اکاؤنٹس بحال کیا جائے، دعا زہرہ کا شوہر عدالت پہنچ گیا

    سیکورٹی فراہم کی جائے،بینک اکاؤنٹس بحال کیا جائے، دعا زہرہ کا شوہر عدالت پہنچ گیا

    سیکورٹی فراہم کی جائے،بینک اکاؤنٹس بحال کیا جائے، دعا زہرہ کا شوہر عدالت پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے شوہر ظہیر نے بینک اکاؤںٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے

    دعا زہرہ کے شوہر ظہیر اور شبیر کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست پر فوری سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے ظہیر کی استدعا منظور کر لی ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کچھ دیر میں درخواست پر سماعت کرے گا

    ظہیر اور شبیر نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وہ کراچی میں دعا زہرا کیس کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، دونوں کو پیشی کے دوران سکیورٹی خدشات لاحق ہیں محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی اور دیگر کو دونوں درخواست گزاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ بحال کرنے کا بھی حکم دیا جائے

    دعا زہرا کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نادرا اور اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی – جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

    سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی – جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام آباد-ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی، جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریڈ کرتے ہوئے ملزم امجد حسین کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔

     

     

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے جعلی فیس بک اکانٹ کا استعمال کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے خاندان کی ذاتی تصاویر کو غیر اخلاقی بیانات کے ساتھ اپ لوڈ کیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ کی تفتیش جاری ہے۔

     

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چھاپہ مار کر ایف آئی آر نمبر 06/2022  میں ملزم سید حافظ احمد جان شاہ سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کیا تھا ۔ ملزم گوگل فوٹوز کلاؤڈ اسٹوریج میں بچوں کے فحش مواد کی بڑی مقدار کو اپنے قبضے میں رکھنے میں ملوث ہے۔ ڈیجیٹل آلات کو مناسب طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے

    چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی جانب سے کامیاب کارروائی
     

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزمان کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کر دیں سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے میں ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر خصوصی چائلڈ پورنو گرافی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد نہ صرف ملک بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کو یقینی بنانا ہے بلکہ اس سلسلے میں عوامی آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر رابطوں کے ذریعے اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا بھی خصوصی سیل کی ذمہ داریوں میں شامل ہے.

    چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا.