Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • جعلی ڈگری کے حامل 457 پی آئی اے ملازمین کیخلاف کاروائی کا آغاز

    جعلی ڈگری کے حامل 457 پی آئی اے ملازمین کیخلاف کاروائی کا آغاز

    جعلی ڈگری کے حامل 457 پی آئی اے ملازمین کیخلاف کاروائی کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے حامل 457 ملازمین کے خلاف ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی ہے

    پی آئی کے ملازمین جن کی ڈگری جعلی ہے اور وہ پی آئی اے میں ملازمت کرتے رہے، باغی ٹی وی نے ان جعلی ڈگری کے حامل افراد کی لسٹ حاصل کر لی ہے، ڈگری جعلی ثابت ہونے پرپی آئی ا ے کے ان ملازمین کے خلاف ایف آئی اے نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ایف آئی اے ان محکموں کی بھی تحقیقات کرے گی جنہوں نے ان جعلی ڈگری کے حامل افراد کو بھرتی کیا اور ملازمتوں پر رکھا، باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے بعد ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل کراچی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”501224″ /]

    تحقیقات کے مطابق جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کی تعداد 457 ہے،اور ان ملازمین کو 2008 سے 2017 کے مابین بھرتی کیا گیا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے ان جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی، ایف آئی اے نے جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کے خلاف کاروائی سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کر رہی ہے، سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا

    ایف آئی اے ان ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کر رہی ہے جن ملازمین نے ان جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کو بھرتی کیا تھا یا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے بھرتی کروانے میں کسی بھی طرح کی مدد کی تھی

    جعلی ڈگری کیس: ایف آئی اے نے حتمی انکوائری کے بعد 25 پائلٹوں کے خلاف مقدمات درج

    واضح رہے کہ جعلی ڈگری کی وجہ سے پی آئی اے کے کئی ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے، پی آئی اے ملازمین نے عدالت سے رجوع بھی کیا تاہم عدالت نے انہیں کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا، عدالت نے جعلی ڈگری کیسز میں پی آئی اے ملازمین کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں،

    کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے حکم پر انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے کارروائی کی ہے

    پولیس نے فائرنگ، اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر محمد وسیم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے گزشتہ سال چئیرمین پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیٹرز ایسوسی قیصر ثناء اللہ کو مفت ڈرامہ نہ دکھانے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، ملزم تھانہ لٹن روڈ، گارڈن ٹاؤن، جنوبی چھاؤنی اور فیکٹری ایریا پولیس کو بھی مطلوب تھا، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن زین عاصم کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ عاطف ریاض اور ٹیم کو شاباش دی،

    دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشورنے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے حوالہ سے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ اغواء برائے تاوان اوراندھے قتل اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے،انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے اغواء ہونیوالے 65سالہ تاجر کوبازیاب کروا لیا اغواء ہونیوالے تاجر محمد یوسف کو طور خم بارڈر سے بازیاب کروایا گیا،مغوی کے بیٹے فیضان خان کا ملزم زرشاد خان کے ساتھ پیسوں کے لین دین تھا، اغواء میں استعمال ہونیوالی گاڑی سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مغوی یوسف کو تلاش کیا گیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمز ریڈز کر رہی ہیں،

    انویسٹی گیشن پولیس فیکٹری ایریا نے اپنے والدمحمد امین کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث بیٹے کو گرفتار کر لیا۔املزم شہباز علی نے اپنی بیوی ارم شہزادی کے ہمراہ تشدد کر کے اپنے 60سالہ والد کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا،ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ کی رنجش پر محمد امین کو قتل کیا،دونوں میاں بیوی قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،عملزمہ ارم شہزادی نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    انویسٹی گیشن پولیس ہربنس پورہ نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان نے پرچون کی دوکان میں دوران ڈکیتی شہری اللہ رکھا کوفائرنگ کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزمان بلال زاہد اور ابوبکر شاہر عرف عیان قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے اپنے سگے بھائی سعید کو قتل کرنیوالے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا،ملزم ندیم نے اپنے بھائی کو جائیداد ہتھیانے کے لیے ساتھی شہباز کی مددسے سر میں فائر مار کر قتل کیا،ملزمان نے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کے لیے مقتول سعید کے گودام میں آگ لگادی تھی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    لاہور:بندروڑ پرواقع دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق لاہورکے ایک دینی مدرسے کے استاد پر فائرنگ کی گئی ہے اور پھراسے جان سے مارنےکی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ معلم قران محمد رفیق قربان آفریدی ولد غلام فرید سکنہ اوکاڑہ جو کہ لاہور بند روڑ پرواقع ایک دینی مدرسے میں حفظ القران کے استاد ہیں کی طرف سے پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ لاہور امین پارک نمبر 2 بند روڑ پراپنے گھرمیں موجود تھا کہ اس دوران اس کے گھر پرفائرنگ کی گئی اور پھراس کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں

     

    محمد رفیق قربان آفریدی نے پولیس اسٹیشن میں دائر درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا تھا کہ ایک خاتون نے اس سے پہلے فون پر اس کو گالیں دیں ، درخواست گزار کے مطابق یہ خاتون مریم بی بی زوجہ محمد اصغر اس نے پہلے گالیاں دیں اور پھرجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں

    ادھر پولیس نے اس کی درخواست پر ایف ائی آر درج کرلی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اس کے گھر پرفائرنگ کرنے والوں کو اس نے گھرسے ایک جگہ سے دیکھا کہ دوموٹرسائیکل جن میں ایک سی ڈی 70 اور دوسری 125 تھی کچھ نامعلوم لوگ سوار تھے ،جو میرے گھر پرفائرنگ کررہے تھے ،

    پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ، دوسری طرف یہ بھی امکان ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر کےبعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • عدالت نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

    عدالت نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرا لیا ہے اور میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں بھی جمع کروا دی ہے میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے۔

    کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

    نمرہ کے شوہر نجیب شاہ رخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے لہذا مقدمہ ختم کیا جائے۔ دوسری جانب نمرہ کاظمی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    جس پر عدالت نے نمرہ کاظمی سے پوچھا کہ آپ کو وہاں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے، آپ اپنی مرضی سے گئی تھیں یا آپ کو اغواء کیا گیا تھا، جس پرنمرہ نے بتایا کہ میں اپنی مرضی سے گئی تھی۔

    عدالت نے نمرہ کاظمی سے دوبارہ استفسار کیا کہ کیا آپ کو اغواء کیا گیا تھا؟ جس پر نمرہ نے بتایا کہ نہیں میں اکیلے اور اپنی مرضی سے گئی تھی جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو ان کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب نجیب شاہ رخ کے وکیل نے کہا کہ لڑکی سے شیلٹر ہاؤس میں کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہ دی جائےجس پر جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے یہ درخواست دائر نہیں کی، کیوں کسی کو لڑکی سے ملنے سے روک دیں؟

    عدالت نے کہا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھیج دیتے ہیں اور نمرہ کاظمی کو دار الامان بھیج دیتے ہیں، ٹرائل کورٹ کو ہدایت کر دیتے ہیں کہ کسٹڈی کا فیصلہ کرے۔

    عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کیس کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دارالامان میں نمرہ کاظمی سے والدین اور شوہر کو ملنے کی اجازت ہو گی، نمرہ کاظمی کی کسٹڈی اور دیگر معاملات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی-

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2 روز قبل نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے شیلٹرہاؤس بھیجنےکی ہدایت کی تھی عدالت نے اپنےحکم نامے میں کہا تھا کہ اگر لڑکی کی عمر 18 سال ہوئی تو اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دیں گے۔

    لاہور میں 200 کا جوتا چوری ہونے پر مقدمہ

    نمرہ کاظمی 20 اپریل کو سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہوئی تھی، اس کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ صبح 9 بجے کام سے گئی، واپس گھر آئی تو نمرہ غائب تھی، کافی تلاش کے باوجود بیٹی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا میری بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس کے امتحان ہونے والے تھے تاہم بعد ازاں پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ نمرہ نے ڈیرہ غازی خان میں ایک لڑکے سے نکاح کرلیا ہے جس کا نام نجیب شاہ رخ ہے نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی۔

    تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی دوسری جانب ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے اور اس کی عمر 14 سال ہے، تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر18 سال لکھی گئی ہے۔

    لاہور میں 200 کا جوتا چوری ہونے پر مقدمہ

  • وزیراعظم نے بہاؤ الدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے بہاؤ الدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بہاو الدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے خواتین کےتحفظ کے لیے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے –

    ملتان سے کراچی جانیوالی ٹرین میں خاتون کے ساتھ ٹرین عملے کی اجتماعی زیادتی

    اسٹریٹجک ریفارمز نے اپنی تجویز میں کہا کہ لیڈی ریلوے پولیس فورس کی ٹیمیں ٹرین اسٹیشنز پر تعینات کی جائیں گی، خاتون مسافروں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے سفر سہیلی موبائل ایپ لانچ کی جائے گی-

    پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نےاپنی تجویز میں کہا کہ پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات ہوں گی،ایمرجنسی نمبر بھی پرنٹ کیا جائے گا ،اسٹیشنز پر لیڈی سب انسپکٹر اور 2 لیڈی کانسٹیبل کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی-

    تجویز میں مزید کہا گیا کہ ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا،ٹرینوں میں ایمرجنسی ایس اوایس بٹن نصب کیے جائیں گے-

    بچوں سے زیادتی، ملزم کو پھانسی،ویڈیو بنانیوالے کو قید،نوکری نہ دینے کا بل تیار

    واضح رہے کہ ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ ٹرین عملے نے اجتماعی زیادتی کی تھی خاتون کا تعلق شہر قائد کراچی سے تھا، دوران سفر ٹکٹ چیکر ،انچارج اور ایک اور شخص نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، خاتون مظفر گڑھ سے اپنے سسرال سے واپس کراچی جا رہی تھی-

    مقدمہ درج کرانے کے بعد ‏زکریا ایکسپریس واقعہ میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے تھے ملزمان کو سمندری، جہانیاں اور شور کوٹ سے گرفتار کیا گیا ملزمان زوہیب، زاہد اور عاقب واقعہ سامنے آمنے پر فرار تھے-

    ایئر پورٹس پر خاتون بمبار حملہ کر سکتی ہے، الرٹ جاری

  • ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانی گرفتار

    ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانی گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،ترکی نے دونوں ملزمان کو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونےاورغیرقانونی طور پر مقیم ہونے پر ملک سے ڈی پورٹ کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے ملزمان محمد جنید اور امیر خان کو دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیاگیا-

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پر ترکی میں خواتین کی مبینہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے اور پاکستان کو بدنام کرنے کا الزام ہے ملزمان نے پاکستانی سے ترکی میں انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

    ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے، جبکہ دیگر ملوث عناصر و انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہےکسی کو بھی پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    بلوچستان :اے این ایف کی بڑی کاروائی،516 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی

    قبل ازیں انسداد منشیات فورس انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے ساؤتھ ایشیاء پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کےلیے بک کئے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹا مائن پکڑلی جسے منشیات فروشوں نے بڑی مہارت کے ساتھ کپڑے کے تھانوں میں چھپایا ہوا تھا۔

    ذرائع اے این ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا کنٹینر بک کروانے والے کراچی کے رہائشی نعمت اللّٰہ خان نامی ملزم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں…

  • امریکی اسپتال میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    امریکی اسپتال میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ، امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مسلح شخص کے پاس ایک ہینڈ گن اور ایک رائفل تھی اور اس نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی فائرنگ کرنے والے شخص نےخودکشی کر لی،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہےجہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ،18 کمسن طالبعلم اور ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک

    گزشتہ روز امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کےدوران فائرنگ سےایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئےہیں فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی-

    لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے بتایا تھا کہ یہ فائرنگ دو ہفتے بعد ہوئی جب جنوب مشرقی لوزیانا یونیورسٹی میں ایک اور ہائی اسکول گریجویشن کے باہر فائرنگ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

    کینیڈا میں چھوٹے آتشیں اسلحےکی خرید و فروخت کو مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ

    ایڈورڈز نے کہا تھا کہ جو لوگ تشدد کی ان بے ہودہ کارروائیوں کو جاری رکھتے ہیں ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ہمیں اپنی عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے، اور اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے کہ وہ لوگ جو دوسروں کو نقصان پہنچانے کا ناقابل قبول خطرہ رکھتے ہیں آتشیں اسلحہ حاصل کرنے یا رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔

    جبکہ گزشتہ ہفتے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کےواقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    دوسری جماعت کا طالبعلم اپنے بیگ میں پستول سکول لے آیا، غلطی سے گولی چلنے سے ساتھی…

    ہلاک ہونے والے 19 طلبا میں دوسری، تیسری اور چوتھی جماعت کے طالبعلم شامل تھیں جن کی عمریں سات سے دس سال کے درمیان تھیں۔ اس واقعے میں سکول کے دو اساتذہ بھی ہلاک ہوئے اس معاملے کی تحقیقات سے منسلک ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ شوٹر حال ہی میں 18 سال کا ہوا تھا اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

    اسکول کے بعد امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ ،1خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی

  • لاہور میں 200 کا جوتا چوری ہونے پر مقدمہ

    لاہور میں 200 کا جوتا چوری ہونے پر مقدمہ

    لاہور کے تھانہ شفیق آباد میں انوکھا مقدمہ، شہری نے گھر سے جوتا چوری ہونے پر تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا اور موقف اپنایا ہے کہ اس کا 200 روپے مالیت کا جوتا گھر سے چوری ہو گیا ہے.

    ااقبال نامی شخص نے تھانہ شفیق آباد میں درخواست دی کہ وہ رات کو سو رہا تھا جب اٹھا تو اس کے جوتے گھر میں موجود نہیں تھے کسی نامعلوم چور نے اس کے جوتے چوری کر لئے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد عمران قمر پڈانہ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

    مقدمہ درج ہونے کے بعد انوسٹی گیشن ونگ نے اقبال نامی شہری کا جوتا تلاش کرنے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کی جانب سے شہری کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس کے جوتے جلد برآمد کر لئے جائیں گے.

  • اسلام آباد میں سلنڈر دھماکہ ، 6 سے زائد افراد زخمی

    اسلام آباد میں سلنڈر دھماکہ ، 6 سے زائد افراد زخمی

    اسلام آباد : سلنڈر دھماکہ ، اطلاعات کے مطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر میں پیش آیا جہاں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سلینڈر دھماکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ریسٹورنٹ میں ہوا، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • ضمانت خارج، پٹواری کو اینٹی کرپشن نے کیا گرفتار

    ضمانت خارج، پٹواری کو اینٹی کرپشن نے کیا گرفتار

    ڈیرہ غازی خان(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے)ریکارڈمیں ردوبدل ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ضمانت خارج ہونے پراینٹی کرپشن نے پٹواری کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں جعلسازی کے ذریعے پرت پٹوار اور پرت سرکار میں کٹنگ کرکے رقبہ فروخت کرنے پر پٹورای کلیم کامران کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوا،جس پرپٹواری موصوف نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرانے کرالی تھی جس پرتو آج ملتان ہائی کورٹ بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر انٹی کرپشن ملک مجید نے پٹواری محمد کلیم کامران کوموقع پر گرفتار کر لیا ہے ،

    پٹواری محمد کلیم کامران نے ملزمان محمد قاسم ،عمر، جند وڈہ، محمد حسین کی ملی بھگت سے فراڈ کیاتھا چاہ رویے والا میں مثل میعادی میں تبدیل کرکے بغیر کسی رجسٹری انتقال عدالتی حکم سے ملزمان وغیرہ کو رقبہ کا کا مالک بنا کر فروخت کیا تھا جس پرانٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے کارروائی عمل لائی۔

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں