Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سابق ممبر قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    سابق ممبر قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    ہری پور میں ٹریفک حادثے میں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: خاندانی ذرائع نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی تصدیق کی ہے میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی سے لیکچر کے بعد واپس سوات جارہے تھےکہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

    صوبہ پنجاب میں کابینہ کی تشکیل، پہلے مرحلے میں 8 وزرا حلف اٹھا لیا

    عدنان اورنگزیب سابق گورنر اور گائیڈز سی اے وی آفیسر مرحوم کیپٹن میاں گل اورنگزیب کے بیٹے جبکہ سپریم کورٹ کے جسٹس حسن باچا خان کے بھائی تھے مذہبی سیاحت کا ورثہ اور فروغ ان کے دل کے بہت قریب تھا۔ کے پی نے آج ایک نایاب جواہر کھو دیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

    ٹریفک حادثے میں وفات پانے والے میاں گل عدنان اورنگزیب میاں گل اورنگزیب کے صاحبزادے تھے۔ 1997 میں والد کے گورنر بننے کے بعد ضمنی الیکشن میں MNA منتخب ہوئے۔ وہ والئی سوات میاں گل جہانزیب کے پوتے، سابق صدر ایوب خان کے نواسے، سابق وزیر عمر ایوب خان کے پھوپھی زاد بھائی اور بہنوئی تھے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب (عدنان باچا) سڑک حادثے میں انتقال کر گئے۔ وہ ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میانگل حسن اورنگزیب کے بڑے بھائی جبکہ سابق گورنر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میانگل اورنگزیب ولی عہد کے فرزند تھے ۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

    حیدرآباد: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان میں نٹ بولڈ، بال بیرنگ، وائر اور بم بلاسٹ کرنے والا ریموٹ شامل ہے کارروائی صدر کراچی دھماکے کے ہلاک مبینہ دہشت گرد کے سہولت کارکی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

    دس کروڑ تاوان کیلیے اغوا کیا گیا بچہ پولیس نے کروایا بازیاب

    سی ٹی ڈی حکام نے اس ضمن میں تفتیش کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    گرفتارمبینہ دہشت گرد کےحوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ریلوے ٹریک اور بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن دھماکوں میں ملوث تھا گرفتارمبینہ دہشت گرد کو گزشتہ ہفتے حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا، مبینہ دہشت گردکے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہے کہ کاروباری علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج تھانہ سی ٹی ڈی میں کیا گیا تھا جب کہ مقدمے کے مدعی ایس ایچ او تھانہ پریڈی سجاد خان تھے مقدمے میں قتل، اقدام قتل،انسداد دہشت گردی،ایکسپلوسیوایکٹ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ کالعدم تنظیم کے نامعلوم کارندوں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

    خواتین پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مددگار ون فائیو پردھماکے کی اطلاع ملی، پولیس پہنچی تو9 گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور10 افراد متاثرتھےبم ڈسپوزل اسکواڈ،کرائم سین یونٹ اوردیگرپولیس موبائلز کو طلب کیا گیا، حملہ ڈھائی کلوبارودی مواد سے کیا گیا۔

    ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ٹائم ڈیوائس ٹیکنک کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں نے سائیکل میں بم نصب کیا تھا، دھماکےکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوئے انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ سوشل میڈیا پر کالعدم علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے قبول کی۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

  • گجرات میں 4 خواتین کاغیرت کے نام پر قتل

    گجرات: خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ،4 خواتین پھر بھینٹ چڑھ گئیں-

    باغی ٹی وی : گجرات پولیس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ضلع گجرات میں 4 خواتین کو غیرت کے نام پر بے دردی کیساتھ قتل کیا گیا غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھنے والوں میں 4 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں عمریں 17 سے 25 سال کے درمیان ہیں-

    خواتین پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ بولانی کی حدود میں 25 سالہ کاٸنات کو فاٸرنگ کرکے قتل کردیا، تھانہ منگوال کی حدود میں 17 سالہ شانزہ کو زہر دے کر مار دیا گیا-

    پولیس نے مزید بتایا کہ تھانہ گلیانہ کی حدود میں عروج اور انیسہ کو فاٸرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،قاتلوں میں اپنے خونی رشتے اور رشتہ دار شامل ہیں جن کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کئے گئے ہیں-

    قبل ازیں بہاولنگر میں خواتین پر چوری کا الزام لگا کر ان کے ساتھ نارواں سلوک کرنے والے 6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا تھا بہاول نگر پولیس نے فوری ایکشن لیتےہوئےخواتین کو ہراساں کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

    نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او بہاولنگر نے ہارون آباد کا دورہ کیا اور متاثرہ خواتین سے ملاقات بھی کی تھی گرفتار ملزمان میں محمد حسنین ، بلاول اسلم ، غلام حسین ، عبدالغفور ، ثاقب رضا ، اور محمد عاقب شامل ہیں۔

    ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ اندراج مقدمہ کے بعد واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

    سندھ:پسند کی شادی پر روہڑی میں گھروں میں آگ لگا دی گئی

  • کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ میں آج بھی سماعت کے دوران دعا کو پیش نہ کیا جا سکا، پولیس نے نمرہ کو پیش کر دیا، دعا زہرہ کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ دعا زہرہ مانسہرہ کے قریب کسی مقام پر ہے پولیس سے کوئی ان کی مدد کررہا ہے چھاپے کی اطلاع لیک ہو جاتی ہے ڈی آئی جی ہزارہ کو طلب کر کے رپورٹ لیں، سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ ڈی آئی جی ان کی مدد کر رہے ہیں، کیا دوسرے صوبے کی پولیس بھی ہمارے دائرہ کار میں آتی ہے ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ڈی آئی جی مدد کر رہا ہے پولیس والے اور وکلاء ان کی مدد کر رہے ہیں

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہم ڈی آئی جی ، ایس ایس پی کو حکم دے سکتے ہیں ؟ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ وہاں کے افسران آئی جی سندھ کے ساتھ رابطے میں ہیں جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ایک بچی لا پتہ ہے آپ چاہتے ہیں کہ اپ کا کام وہاں سے ڈی آئی جی کریں؟ کل کہیں گے کہ افغانستان سے سگنل آ رہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ ہم نے ہر طرح کی رعایت دی ہے

    جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا صوبے کی پولیس اتنی نا اہل ہو چکی ہے عدالت 1 دن سے احکامات جاری کر رہی ہے پولیس بازیاب نہیں کرائے گی تو بچی کو کون بازیاب کروائے گا ،

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

  • دس کروڑ تاوان کیلیے اغوا کیا گیا بچہ پولیس نے کروایا بازیاب

    دس کروڑ تاوان کیلیے اغوا کیا گیا بچہ پولیس نے کروایا بازیاب

    لاہور پولیس نے تاوان کے لئے اغوا کئے گئے بچے کو بازیاب کروا لیا

    بچے کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جب بچے کو ورثا کے حوالے کیا گیا تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، باپ بیٹے کو گلے لگا کر زارو قطار روتا رہا تھانہ سندر کی حدود بحریہ ٹاؤن سے ایک بچے کو اغوا کیا گیا تھا جس کی بازیابی کے لیے سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی اور بچے کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ سندر کے علاقے سے تاوان کے لیے اغواء ہونیوالا 5 سالہ عریض ولد احمد یار کو بحفاظت بازیاب کرو ا لیا،ملزمان سجاد اور اکرم کو گرفتار کرکے 2جدید رائفلیں (کلاشنکوف، 1000گولیاں)برآمد کر لی گئی ہی، فرار ملزمان مہوش، شہباز اور اویس کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمز ریڈز کر رہی ہیںملزمان نے 13مئی کی شام بچے کو تھانہ سندر کی نجی سوسائٹی کے پارک سے 10کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کیا، بچے کے اغواء کا مقدمہ 939/22 مورخہ13 مئی کو تھانہ سندر میں اس کے والد احمد یار کی مدعیت میں درج ہوا،بچے عریض کی سوتیلی نانی مہوش نے آشنا شہباز کے ساتھ مل کر تمام واردات کا منصوبہ بنایا،مہوش اور شہباز کے منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سجاد، اکرم اور اویس نے کلیدی کردار ادا کیا،

    ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے دوبئی کے نمبرز سے کانفرنس کال کے ذریعے مدعی سے رابطہ کرتے تھے، جلد باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر کے پراسیکوشن کی مدد سے قرار واقعی سزاد دلوائی جائے گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

  • ملتان سے کراچی جانیوالی ٹرین میں خاتون کے ساتھ ٹرین عملے کی اجتماعی زیادتی

    ملتان سے کراچی جانیوالی ٹرین میں خاتون کے ساتھ ٹرین عملے کی اجتماعی زیادتی

    ملتان سے کراچی جانیوالی ٹرین میں خاتون کے ساتھ ٹرین عملے کی اجتماعی زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏زکریا ایکسپریس واقعہ میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے

    ملزمان کو سمندری، جہانیاں اور شور کوٹ سے گرفتار کیا گیا ملزمان زوہیب، زاہد اور عاقب واقعہ سامنے آمنے پر فرار تھے

    قبل ازیں ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ ٹرین عملے نے اجتماعی زیادتی کی ہے خاتون کا تعلق شہر قائد کراچی سے تھا، دوران سفر ٹکٹ چیکر ،انچارج اور ایک اور شخص نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، خاتون مظفر گڑھ سے اپنے سسرال سے واپس کراچی جا رہی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان ٹرین کا عملہ فرار ہو چکا ہے،

    درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل طلاق دی، خاتون بچوں سے ملنے کے لئے مظفر گڑھ آئی تھی، 26 مئی کو وہ مظفر گڑھ پہنچی اور 27 مئی کو مظفر گڑھ سے کراچی زکریا ایکسپریس کے ذریعے واپس روانہ ہوئی، خاتون کواسٹیشن سے سیٹ نہیں ملی تا ہم خاتون نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر سفر کا آغٍاز کر دیا،ٹرین جب روہڑی پہنچی تو ٹکٹ چیک کرنے والے ٹرین کے ملازم زاہد نے خاتون سے کہا کہ وہ اس کو اے سی والی بوگی کی برتھ میں سفر کروا سکتا ہے، اس کے بعد زاہد نے عاقب سے ملوایا اور خاتون کو اے سی والی بوگی میں سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی، کچھ لمحوں بعد زاہد آیا اور اس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، خاتون نے وہاں سے اکانومی کلاس میں جانے کی کوشش کی تو اسے مارنے کی دھمکی دی گئی، خاتون کو زاہد نے زیادتی کا نشانہ بنایا،بعد ازاں عاقب آیا اور اس نے بھی خاتون کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کیا ، اسکے بعد ایک اور شخص آیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی اس نے بھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،

    خاتون جب کراچی پہنچی تو اس نے پولیس کو زیادتی کے بارے میں آگاہ کیا، تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تا ہم ملزمان فرار ہو گئے تھے

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ زکریا ایکسپریس نجی شعبے کے زیر انتظام چلائی جارہی ہے سی ای او ریلوے نے ڈی ایس ملتان اور کراچی سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں آئی جی نے ایس پی ریلوے پولیس کراچی سے تفصیلات طلب کرلیں ریلوے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ایس پی ریلوے کراچی ڈویژن کوثر عباس کو انکوائری افسر تعینات کر دیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،

    ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ 27 مئی کو ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس جو پرائیویٹ مینجمنٹ SSR گروپ کے تحت چلائی جا رہی ہے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی مسماۃ ف، 27 مئی کو ملتان سے کراچی جانے والی ٹرین زکریا ایکسپریس میں بیٹھیں۔ روہڑی اسٹیشن کے بعد، عملے میں سے ایک زاہد نے اسے ان کے ساتھ ان کے کمپارٹمنٹ AC بزنس میں بیٹھنے کو کہا جہاں ٹرین کا مینیجر عاقب پہلے سے موجود تھا۔ زاہد، عاقب اور عملے کے تیسرے رکن ذوہیب نے ان سے بد اخلاقی کی۔ جب ٹرین کراچی سٹی سٹیشن پر پہنچی تو اس کو لینے کئی نہ پہنچا چنانچہ مسماۃ ف پلیٹ فارم پر بنچ پر بیٹھ گئیں۔ سٹی سٹیشن پر ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس اہلکار نے ان سے کسی بھی مسئلے اور درکا مدد کے بارے میں پوچھنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ریلوے پولیس اہلکار سے اپنی آزمائش یا کسی واقعے کے بارے میں کچھ ذکر نہیں کیا۔جب مسماۃ ف کچھ دیر تک وہیں بیٹھی رہیں تو ریلوے لیڈی پولیس انہیں پولیس سٹیشن ہیلپ سنٹر لے آئی۔ وہاں امدادی مرکز کے اہلکار نے ان کی بہن مس حنا سے رابطہ کر کے ان کو اطلاع دی جو اپنے شوہر کے ساتھ تھانے پہنچیں جس کے بعد مسماۃ ف ان کے ساتھ چلی گئیں۔ اس موقع پر مسماۃ ف نے کسی طرح کا کوئی واقعہ نہ تو رپورٹ کیا نہ ہی قانونی کاروائی کی درخواست کی۔ بعد ازاں ایک مقامی اخبار میں خبر شائع ہونے پر ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ کراچی نے مسماۃ ف سے رابطہ کر کے انہیں معاملہ رپورٹ کرنے کی درخواست کی۔ اور اس کے بعد مسماۃ ف کا ڈی سی او ریلوے اور لیڈیز پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا گیا۔ ان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کو سارے واقعے کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق عملے کے ارکان پرائیویٹ شعبہ سے ہیں اور آئی جی ریلوے پولیس نے اس ضمن میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایکشن ہوتا ہوا نظر آئے گا اور واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر ریلوے اور چیئرمین ریلوے نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس کو نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہیں ۔ انہوں نے پرائیوٹ (outsourced) ٹرینوں میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔اطلاع کے مطابق دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

  • نیپال.لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، سوار تمام افراد کی ہوئی موت

    نیپال.لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، سوار تمام افراد کی ہوئی موت

    نیپال.لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، سوار تمام افراد کی ہوئی موت

    نیپال میں گزشتہ روز لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

    طیارے میں 22 افراد سوارتھے، کوئی زندہ نہیں بچا ، طیارے کی تلاش میں نیپال کی فوج بھی متحرک تھی، نیپال کی فوج کی مدد سے ہی اس طیارے کا ملبہ تلاش کیا گیا ہے، طیارے نے اتوار کی صبح نیپال کے علاقے یوکھرا سے جوم سوم کے لئے پرواز لی تھی ، تا ہم موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، اس دوران طیارے کا رابطہ بھی منقطع ہو گیا تھا، طیارے میں 22 مسافر سوار تے جن میں 4 بھارتی، تین جاپانی اور باقی نیپالی شہری تھے ،حادثے میں عملے سمیت سب مسافروں کی موت ہو گئی ہے

    تارا ایئر لائن کے طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد نیپالی فوج نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا ، طیارے جہاں گرا وہاں کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، طیارہ نیپال کے شہر مسٹانگ کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارہ موسم کی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا تاہم مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا کہ تباہی کی کیا وجہ ہو سکتی ہے،

    نیپال پولیس کے انسپکٹر راج کمار تمانگ کی قیادت میں ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تا ہم ڈی این اے کے بعد ہی لاشوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا،چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما کے مطابق طیارے کو آخری بار مسٹانگ ضلع میں جوم سوم کے اوپر آسمان پر دیکھا گیا تھا اور پھر اس کا رخ ماؤنٹ دھولاگیری کی طرف موڑ گیا تھ جس کے بعد اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو پایا تھا

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈی ہیولینڈ کینیڈا DHC-6-300 ٹوئن اوٹر طیارےکی رجسٹریشن 9N-AET اور سیریل نمبر619 ہے اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز اپریل 1979 میں کی تھی، اس حساب سے طیارہ 43 سال پرانا تھا طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری ہیں باقی کا تعلق نیپال سے ہے

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • روسی میزائلوں نے نیٹو کے طیاروں ،ہیلی کو تباہ کر دیا، چینی میڈیا کا دعویٰ

    روسی میزائلوں نے نیٹو کے طیاروں ،ہیلی کو تباہ کر دیا، چینی میڈیا کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین اور روس کے مابین شروع ہونے والی جنگ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی

    نیٹو یوکرین کی مدد کے لئے آیا لیکن روس نے نیتو کے تمام طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کر دیئے، اس ضمن میں چینی میڈیا نے صرف اس واقعہ کو رپورٹ کیا ہے، چینی میڈیا نے ایک ویڈیو سامنے لائی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو نیٹو کے جانب سے بھجوائے گئے طیاروں اور ہیلی کاپٹر کی تباہی کی ہے ،ویڈیو دو منٹ سے زائد کی ہے ، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس واقعہ کو چینی میڈیا کے علاوہ کسی بھی میڈیا نے رپورٹ نہیں کیا، نیٹو کے طیارے اورہیلی جونہی یوکرین کے قریب جاتے روسی میزائل انہیں تباہ کر دیتے

    دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس کی آزادی روس کی اولین ترجیح ہے۔ایک انٹرویومیں روس کے وزیرخارجہ سرگئی کا کہنا تھا کہ اگرباقی یوکرین کے لوگ وہاں پرنازی حکومت کی واپسی پرخوش ہیں تو وہ اس کے ذمہ دارہیں کیونکہ نازی حکومت نے روس کی مخالفت کے فلسفے کوثابت کیا ہے

    علاوہ ازیں روس نے مشرقی یوکرین کے ایک اہم اسٹریٹیجک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے یوکرینی حکومت کی جانب سے بھی اس خطے میں روسی پیش قدمی کا اعتراف کیا گیا ہے لیمن نامی قصبے پر قبضے سے روسی فوجیوں کو ڈونباس خطے کے مشرق اور جنوب مغرب میں روڈ اور ریلوے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی برطانوی انٹیلجنس کے مطابق روس کے حالیہ حملے کسی نئے محاذ کی تیاری ہو سکتے ہیں برطانوی انٹیلجنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کا مقصد لوہانسک اور ڈونیسک خطے پر مکمل قبضہ کر کے وہاں روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانا ہو سکتا ہے

    یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو شروع ہوئے اس وقت 3 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔جنگ کے دوران یوکرین اور روس کے سیکڑوں فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

  • نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    نیپال میں نجی ائیر لائن کا طیارہ ہوا میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی لاپتہ ہو گیا بھارتی میڈیا کے مطابق کہ نجی ائیر لائن کے لاپتہ ہونے والے طیارے میں 22 افراد سوار تھے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں لاپتہ ہونے والا نجی ائیر لائن کا طیارہ 43 سال پرانا تھا جو پوکھرا ائیر پورٹ سے پرواز کے 16 منٹ بعد نیپال کے شہر شیکھا پر 12835 فٹ کی بلندی پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کہ اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈی ہیولینڈ کینیڈا DHC-6-300 ٹوئن اوٹر طیارےکی رجسٹریشن 9N-AET اور سیریل نمبر619 ہے اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز اپریل 1979 میں کی تھی، اس حساب سے طیارہ 43 سال پرانا تھا طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری ہیں باقی کا تعلق نیپال سے ہے۔

    طیارے کو نیپال کی نجی ائیر لائن تارا ائیر چلا رہی تھی، طیارے کے ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرانے کا شبہ کیا گیا تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ مستانگ کے شہر لارجنگ میں گر کر تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا ہےمقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے وہاں زوردار آگ کے شعلے دیکھے-

    ریسکیو کے لیے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے پوکھرا واپس آگیا فوجی ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکے۔ دریں اثنا نیپال آرمی اور نیپال پولیس کی خصوصی ٹیمیں پیدل جائے حادثہ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں عملہ سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ اس سے پہلے تارا ایئر کے ترجمان سدرشن برتولا نے نیپال کے سب سے بڑے میڈیا ادارے کانتی پور کو بتایا کہ کیپٹن پربھاکر پرساد گھمیرے، کو پائلٹ اتسو پوکھرل اور ایئر ہوسٹس کسمی تھاپا فلائٹ میں سوار تھے۔

  • سندھ:پسند کی شادی پر روہڑی میں گھروں میں آگ لگا دی گئی

    سندھ:پسند کی شادی پر روہڑی میں گھروں میں آگ لگا دی گئی

    روہڑی :پسند کی شادی کے معاملے پر روہڑی کے نواحی علاقے میں گھروں میں آگ لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گوٹھ شمس الدین کلاتی میں آگ لگنے سے مبینہ طور پر ایک بچی جاں بحق ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہان برادری کے لوگوں نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی اور گھروں کو آگ لگائی۔

    ذرائع نے بتایا کہ چوہان اور پہنوار برادری کے لوگوں میں تنازعے پر دس گھر نذر آتش ہوئے، آگ لگنے کے نتیجے میں چار سال کی بچی مبینہ جھلس کر جاں بحق ہوگئی، گھروں میں موجود سامان اور مویشی بھی لپیٹ میں آئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقہ مکین نے کہا کہ چوہان برادری کی لڑکی نے پہنوار برادری کے لڑکے سے پسند کی شادی کی، لڑکی کے ورثاء نے مشتعل ہو کر حملہ کیا اور گھروں کو آگ لگائی۔

    واضح رہے کہ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروفِ عمل ہیں۔

    دوسری طرف سندھ کے شہر سکھر کے دارالامان میں خواتین محفوظ ہونے کی بجائے مزید مشکلات سے دوچار ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے دارالامان میں بھی خواتین کو امان نصیب نہ ہوا، انچارج کی طرف سے سہولتوں کی فراہمی کی بجائے ناروا رویے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

    دارالامان سکھر میں گزشتہ تین سال سے کوئی بھی خاتون ڈپٹی ڈاریکٹر نہیں رکھی گئیں، سماج کی ستم ظریفی کی شکار خواتین کے لیے بنائے گئے دارلامان میں پناہ لینے والی خواتین کا صبر بھی اب جواب دے گیا ہے۔گھریلو تشدد اور ناچاقی سمیت گمراہ ہو کر یہاں پہنچنے والی خواتین کے مطابق دارالامان سکھر کے انچارج انھیں جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔

    خواتین نے الزام لگایا ہے کہ انچارج خواتین سے گالم گلوج کرتے ہیں، نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں اور خواتین کے ساتھ ان کا رویہ غیر اخلاقی ہے۔خواتین نے شکایت کی ہے کہ دارالامان میں بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں جیسا کہ ادویات، مناسب خوراک، صاف پانی اور کپڑے کچھ بھی مہیا نہیں کیا جاتا۔

    خواتین کی شکایات پر انتظامیہ اپنا مؤقف دینے سے گریزاں ہے، خواتین کا کہنا ہے کہ دارالامان کے قیام کا مقصد خواتین کو محفوظ پناہ فراہم کرنا ہے، نہ کہ ان کی تذلیل کرنا۔ دارالامان سکھر میں موجود خواتین اعلیٰ عدلیہ سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کر رہی ہیں۔