Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لانگ مارچ کے دوران تشدد، عدالت کا وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کا حکم

    لانگ مارچ کے دوران تشدد، عدالت کا وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کا حکم

    لانگ مارچ کے دوران وکلا اور کارکنوں پر تشدد کا معاملہ سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا

    عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ ایس ایچ او مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثر عمر بودلہ نے پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پر فیصلہ سنایا سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون رانا ثناءاللّه کے حکم پر پولیس نے معصوم شہریوں پر شدید تشدد کیا۔ وزیر داخلہ کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد قانونی کاروائی کا حکم دے دیا،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہور سمیت کئی شہروں میں گرفتاریاں ہوئی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد بھی کیا گیا تھا، عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن اسلام آباد پہنچنے کے بعد فوری واپس چلے گئے اور کہا کہ ایک ہفتے بعد دوبارہ لانگ مارچ کروں گا، اور اہم اعلان کروں گا،

    قبل ازیں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا معاملہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سیشن جج نے 5،5 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے 2 مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت منظورکی۔ عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت 13 جون کو طلب کرلیا۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کہتے ہیں کہ ھماری پولیس کے جوانوں کو جس طرح لانگ مارچ کے دوران تشدد اور گولی کے زریعے اپنے فرائض ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہم اس کی بھی بھر پور مزمت کرتے ہیں جو جوان ملکی سلامتی تحفظ کے لیے جانیں قربان کرتے ہیں انکے لواحقین کے لیے ریلیف کے لیے اقدامات کرنے پر بھی مشاورت ہوئی

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

  • پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی اعضا برآمد

    پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی اعضا برآمد

    شہر قائد کراچی کے علاقے بلدیہ میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نے پلاٹ پر تعمیراتی کام کیلئے کھدائی کرائی تھی،مزدوروں کو کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں ملیں، ملنے والے اعضا میں ایک بچے اور دو بڑوں کے ڈھانچے شامل ہیں بلدیہ اسپارکو روڈ پلاٹ کی کھدائی کے دوران تین افراد کے انسانی اعضا ملے ہیں بلدیہ اسپارکو روڈ البدرمسجد کے قریب زیر تعمیر پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچوں کی ہڈیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ڈھانچوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ڈھانچوں کے بارے میں جو بھی پیشرفت ہو گی اس سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا

    دوسری جانب بلدیہ سعید آباد رانا فٹبال گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا شدیدزخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ پولیس اھلکار راستے میں ہی جاں بحق ھوگیا پولیس اھلکار پر 8 سے 10 فائر ھوئے پولیس اھلکار کی شناخت عمران کے نام سے ھوئیپولیس اھلکار ڈسٹرکٹ سینڑل میں تعینات ہے

    اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تنازعہ پر گولیاں چل گئیں

    اسلام آباد میں ماں نے تین بچوں کو چھری سے ذبح کر دیا

    توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

  • اسکول کے بعد امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ ،1خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی

    اسکول کے بعد امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ ،1خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، اسکول کے بعد امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی۔

    کینیڈا میں چھوٹے آتشیں اسلحےکی خرید و فروخت کو مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ

    حکام نےخبررساں اداروں کوبتایا کہ مردوں کو زخم آئے جو جان لیوا نہیں تھےفائرنگ کا واقعہ لوزیانا کی زیویئر یونیورسٹی کے کانووکیشن سینٹر کے قریب صبح 11:45 بجے کے قریب پیش آیا، جہاں مورس جیف کمیونٹی اسکول نے منگل کی صبح اپنی ہائی اسکول گریجویشن کا انعقاد کیا۔

    لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے بتایا کہ یہ فائرنگ دو ہفتے بعد ہوئی جب جنوب مشرقی لوزیانا یونیورسٹی میں ایک اور ہائی اسکول گریجویشن کے باہر فائرنگ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

    دوسری جماعت کا طالبعلم اپنے بیگ میں پستول سکول لے آیا، غلطی سے گولی چلنے سے ساتھی…

    ایڈورڈز نے کہا، "جو لوگ تشدد کی ان بے ہودہ کارروائیوں کو جاری رکھتے ہیں ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ہمیں اپنی عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے، اور اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے کہ وہ لوگ جو دوسروں کو نقصان پہنچانے کا ناقابل قبول خطرہ رکھتے ہیں آتشیں اسلحہ حاصل کرنے یا رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔

    وعدہ کرتا ہوں کہ امریکا میں نسل پرستی جیسی برائی کو پنپنے نہیں دوں گا، جوبائیڈن

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    ہلاک ہونے والے 19 طلبا میں دوسری، تیسری اور چوتھی جماعت کے طالبعلم شامل تھیں جن کی عمریں سات سے دس سال کے درمیان تھیں۔ اس واقعے میں سکول کے دو اساتذہ بھی ہلاک ہوئے۔

    اس معاملے کی تحقیقات سے منسلک ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ شوٹر حال ہی میں 18 سال کا ہوا تھا اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ،18 کمسن طالبعلم اور ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک

  • پنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پولیس کا آپریشن،34 ملزمان گرفتار

    پنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پولیس کا آپریشن،34 ملزمان گرفتار

    پنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پولیس کا آپریشن،34 ملزمان گرفتار

    تھانہ چونترہ و چکری کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائیٹوں کے مابین فائرنگ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ایس پی صدر کی زیرنگرانی راولپنڈی پولیسنے گرینڈ آپریشن کیا

    پولیس نے آپریشن کے دوران 34ملزمان گرفتارکر لئے، پولیس نے کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا، ملزمان کے قبضے سے 08 کلاشنکوف، 07رائفلز303، 01 ریپیٹر اور 18 پسٹلز سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں،پولیس آپریشن میں ایلیٹ کمانڈو زسمیت ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، ملزمان نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر بھی فائرنگ کی،آپریشن کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت 34 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، زخمی ملزم اویس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں،

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا، فائرنگ کرکے انسانی جانوں کا ضیاع کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جرائم پیشہ عناصر نے پناہ لے رکھی ہے، آئے روز جرائم پیشہ عناصر فائرنگ کرتے رہتے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس دیگر سوسائٹیز میں بھی آپریشن کرے،

    اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تنازعہ پر گولیاں چل گئیں

    اسلام آباد میں ماں نے تین بچوں کو چھری سے ذبح کر دیا

    توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    مدرسے کی طالبات نے خاتون معلمہ کو گلی میں مبینہ طور پر ذبح کر دیا

    خواب دیکھا،استانی نے توہین مذہب کی، اسلئے ذبح کر دیا، ملزمہ طالبات کا بیان

  • بچوں سے زیادتی، ملزم کو پھانسی،ویڈیو بنانیوالے کو قید،نوکری نہ دینے کا بل تیار

    بچوں سے زیادتی، ملزم کو پھانسی،ویڈیو بنانیوالے کو قید،نوکری نہ دینے کا بل تیار

    بچوں سے زیادتی، ملزم کو پھانسی،ویڈیو بنانیوالے کو قید،نوکری نہ دینے کا بل تیار

    خیبر پختونخوا میں بچوں کے تحفظ کے لیے ترمیمی بل تیارکیا گیا ہے

    مجوزہ ترمیمی بل میں زیادتی کے مجرمان کے لیے سخت سزائیں شامل ہیں،خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ترمیمی بل 2022 تیار ، ایوان میں پیش کیا جائے گا ترمیمی بل میں بچے سے زیادتی کے ملزم کو پھانسی دینے کی تجویز دی گئی ہے ترمیمی بل میں عمر قید یا پھر 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ،زیادتی کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو 14 سال قید اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی تجویزکی گئی ہے جنسی زیادتی کے ملزم کو ملازمت پر نہیں رکھا جائے گا ملزم کی تفصیلات ہر جگہ مشتہر کی جائیں گی ،ملزم کو نوکری دینے والے ادارے کو 5 سال قید یا ایک کروڑ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے

    واضح رہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملزمان پکڑے جاتے ہیں اور انکو سزائیں بھی ہوتی ہیں، اسکے باوجود واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بچے گھروں سے باہر غیر محفوظ ہو چکے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت گزشتہ روز ہوا تھا، قائمہ کمیٹی سے ترامیم کے بعد منظور ہونے والے زینب الرٹ بل کو سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا,سینیٹ میں زینب الرٹ بل سینیٹر اعظم سواتی نے پیش کیا تھا، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سینیٹ میں بھی زینب الرٹ بل کی مخالفت کی تھی.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    زینب الرٹ بل کی بعض شقوں پر تحفظات تھے، قبلہ ایاز

    زینب الرٹ بل کو نہیں مانتے،ہر فورم پر مخالفت کریں گے، سراج الحق کا ایک بار پھر اعلان

     قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی زینب الرٹ بل منظور 

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، زینب الرٹ بل بارے کیا بڑا فیصلہ

  • ایئر پورٹس پر خاتون بمبار حملہ کر سکتی ہے، الرٹ جاری

    ایئر پورٹس پر خاتون بمبار حملہ کر سکتی ہے، الرٹ جاری

    ایئر پورٹس پر خاتون بمبار حملہ کر سکتی ہے، الرٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کا ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خاتون خود کش بمبار ایئر پورٹس کو نشانہ بنا سکتی ہے

    ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے ممکنہ خاتون دہشت گرد کے حوالہ سے پاکستان کے تمام ایئر پورٹس کو الرٹ جاری کیا ہے، الرٹ کے ساتھ ممکنہ طور پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون کی دو تصاویر بھی دی گئی ہیں، نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق اے ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہ میر حسین نے ایک تحریری الرٹ جاری کیا ہے، اس مراسلے کو تمام ایئر پورٹس کو بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اٹھائیس، انتیس مئی کی شب انکشاف ہوا کہ زالیا دختر محمد حیات، زوجہ شعیب حسن خود کش حملہ کر سکتی ہے، خاتون کی عمر 22 سال ہے اور بلوچستان کے ضلع کیچ کی رہائشی ہے، مذکورہ خاتون کراچی یونیورسٹی کے بم دھماکے میں ملوث شاری بلوچ سے متاثر ہے اس کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے ہے

    واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والا خود کش حملہ ایک خاتون دہشت گرد نے کیا تھا ،اس واقعہ کے بعد بلوچستان سے ایک خاتون دہشت گرد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، اب اے ایس ایف کی جانب سے سیکورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد تمام ایئر پورٹس کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور آنے جانے والے تمام افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے،

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

  • ڈکیتی کی اطلاع دینے پر ایس ایچ او کی تاجر کے ساتھ بدتمیزی، آڈیو وائرل

    ڈکیتی کی اطلاع دینے پر ایس ایچ او کی تاجر کے ساتھ بدتمیزی، آڈیو وائرل

    ڈکیتی کی اطلاع دینے پر ایس ایچ او کی تاجر کے ساتھ بدتمیزی، آڈیو وائرل

    پنجاب پولیس کا انوکھا انداز، نیا چہرہ، نیا انداز، ڈکیتی کی اطلاع دینے پر ایس ایچ او کی متاثرہ شخص کو دھمکیاں، بدتمیزی، گارڈ کیوں نہیں رکھ لیتے،میں چوکی اٹھا کر تمہاری دکان کے باہر لا دوں؟ ایس ایچ او

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک تاجر اپنی دکان میں ہونے والی ڈکیتی کے بارے میں ون فائیو پر کال کرتا ہے، اور اطلاع دیتا ہے کہ ڈکیتی ہو گئی ہے، جس کے بعد مبینہ طور پرعلاقہ ایس ایچ او برہمی کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ شخص جس نے اطلاع دی کہ میری دکان پر ڈکیتی ہوئی اور ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کر لئے گئے، کال پر ایس ایچ او کا رویہ انتہائی تلخ تھا اور ایسے لگ رہا تھا کہ بہاولپور میں پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کی بجائے جرائم میں اضافے کا سبب بن رہی ہے

    ایس ایچ او نے متاثرہ تاجرسے دھمکی آمیز لہنے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تم نے دکان میں اتنے پیسے رکھے ہوئے کیوں تھے، پیسے کم ہوتے ہیں تم زیادہ بتاتے ہو، تم گارڈ کیوں نہیں رکھ لیتے، اب میں کیا پولیس چوکی اٹھا کر تمہاری دکان کے باہر لے آؤں، میں آ رہا ہوں تمہیں دیکھتا ہوں،دکاندار کا کہنا تھا کہ اس کی روزانہ کی سیل اتنی ہے، اور وہ پیمنٹ کرنی تھی کسی کو اسلئے پیسے دکان میں موجود تھے، ایس ایچ او نے متاثرہ تاجر کی ایک نہ سنی بلکہ مسلسل بدتمیزی کی

    ایس ایچ او کا نام محسن بتایا جا رہا ہے،پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاولپور نے ڈکیتی کی کال پر شہری سے نامناسب رویہ اپنانے پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    اینکر اقرارالحسن نے ٹویٹ کی تھی جس میں کہا تھا کہ ذرا پنجاب پولیس کے اس ایس ایچ او کی فرعونیت ملاحظہ کیجئے۔ آپ کا خون کھول جائے گا۔۔۔ اگر چوکیدار اور گارڈ ہی رکھنا ہے تو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ پانے والے اس ایس ایچ او کو چڑیا گھر بھیج دینا چاہیے

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

  • برازیل: ہلاکتیں 91 سے تجاوز کر گئیں

    برازیل: ہلاکتیں 91 سے تجاوز کر گئیں

    برازیلیا: برازیل میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں 91 سے بڑھ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد سو سے زیادہ ہو سکتی ہے، کیوں کہ ریاست پرنامبوکو میں حکام نے 91 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے اور بہت سے لوگ لا پتا ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق موسلا دھار طوفانی بارشوں نے برازیل میں تباہی مچا دی ہے، زیادہ تر ہلاکتیں نامبوکو ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ اور مکانات گرنے کے باعث ہوئیں، درجنوں افراد لا پتا ہو چکے ہیں۔حکام نے بتایا کہ سینکڑوں ریاستی اور وفاقی امدادی کارکن منگل کو 26 لا پتا افراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کریں گے۔

    شمال مشرقی علاقے میں 4 ہزار افراد گھروں سے محروم ہو چکے ہیں، کو رسیفی میں 150 اور کماراجیبی میں 129 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، مکانات گر گئے، سیلابی پانی ہر شے کو بہا لے گیا۔

    بارہ سو سے زائد اہل کار کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کر رہے ہیں، گزشتہ روز ہونے والی بارش پچھلے 5 ماہ میں ہونے والا چوتھا واقعہ ہے، جس سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چند دن پہلے برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی تھی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھپن سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہری محکمہ دفاع نے بتایا کہ شمال مشرقی صوبہ پرنامبوکو کا دارالحکومت ریکیفی شہر بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں پینتیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ پچیس کے قریب زخمی ہوئے۔

  • جائیداد اور رشتے کا تنازعہ: سفاک شخص اپنی بیٹی اور بہن کا بیہمانہ قتل کردیا

    جائیداد اور رشتے کا تنازعہ: سفاک شخص اپنی بیٹی اور بہن کا بیہمانہ قتل کردیا

    اسلام آباد میں سفاک شخص نے اپنی بیٹی اور بہن کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بہن اور بیٹی کو جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خضر حیات فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر ناصر خان نے ایس پی رورل سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کو تلاش کرنے کےلیے خصوصی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ وقوعہ تھانہ نیلور کے علاقہ سوٹی دی پڑی،چراہ چوک میں پیش آیاجہاں ملزم خضرحیات نے اپنی جواں سالہ بہن پروین اور بیٹی مریم کو فائرنگ کرکے قتل کیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ رشتے اور جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔

    دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور وقوعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    گجرات میں 4 خواتین کاغیرت کے نام پر قتل

    قبل ازیں پنجاب پولیس نے لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں اندھےقتل کا معمہ حل کرتےہوئےجائیداد کے لالچ میں سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا لاہور میں کچھ روز قبل اندھے قتل کا معاملہ سامنے آیا جسے لاہور پولیس نے حل کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے-

    انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق سگے بھائی نے جائیداد کے لالچ میں دوست کیساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کیا تھا ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد موت کو خودکشی کا رنگ دینے کےلیے مقتول ساجد سعید کے گودام میں آگ لگائی اور سر میں گولی ماری۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کنیٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو کرائم سین پر موجود شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش ممکن ہوئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت ایس پی انویسٹی گیشن نے کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں ندیم اور شہباز شامل ہیں۔

    گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

  • جزلان قتل کیس، پولیس مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام

    جزلان قتل کیس، پولیس مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام

    جزلان قتل کیس، پولیس مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام
    بحریہ ٹاون کے قریب معمولی جھگڑے میں نوجوان طالبعلم کی ہلاکت کا واقعہ مرکزی سمیت 3 ملزمان تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکے

    ملزمان کی گرفتاری کیلئےایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی،جزلان قتل کیس میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد نہ کیا جاسکا قتل سے قبل جھگڑے کا سبب بننے والےملزمان حسنین اور والد گرفتار کیا گیا ہے سہولتکاری کے الزام میں گرفتار حسنین کے والد نے 2اسلحہ لائسنس بنوارکھے تھے گرفتار ملزم محمد فائز نے مبینہ طور پر تیس بور اور نائن ایم ایم پستول کے 2 لائسنس بنوارکھے ہیں گرفتار ملزم فائز تاحال اپنے ہتھیاروں کے لائسنس پیش نہیں کرسکا ہے،شبہ ہے کہ والد کے لائسنس یافتہ اسلحے سے ہی مفرور ملزم عرفان نے جزلان کا قتل کیا شبہ ہے کہ مرکزی ملزم سمیت تینوں ملزم کراچی سےباہر فرار ہو گئے ہیں مفرور 3 ملزمان کی تلاش میں متواتر چھاپا مار کارروائیوں کے باوجود کامیابی نہ ملی طالبعلم جزلان کو بحریہ ٹاؤن میں 25 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا

    جزلان قتل کیس: دو ملزمان ریمانڈ پر،اطلاعات کےمطابق 19 سالہ طالب علم جزلان کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے 2 جون تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    کراچی میں سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے واقعے پر نوجوان کے قتل کیس میں پولیس نے دو گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزمان کو ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی جب کہ ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ حسنین کم عمر ہے اس کا ریمانڈ نہیں ہوسکتا لہٰذا جیل بھیجا جائے ۔

    عدالت نے ملزم حسنین اور اس کے والد فائز کو 2 جون تک کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

    واضح رہے کہ 24 اور 25 مئی کی درمیانی رات سپر ہائی پر موجود نجی ہاؤسنگ اسکیم میں دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا جہاں 19 سال کے طالب علم جزلان کو معمولی سے جھگڑے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔جزلان اپنے دو دستوں کے ساتھ پڑھائی کیلئے گھر سے گیا تھا جب کہ وہ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر اور گھر کا لاڈلا تھا۔