Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • محکمے کا کون والی وارث، کس کو طلب کروں ؟ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    محکمے کا کون والی وارث، کس کو طلب کروں ؟ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    محکمے کا کون والی وارث، کس کو طلب کروں ؟ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت جج طاہر صابر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینکرز کی حد تک تفتیش مکمل ہوتی تو دائرہ اختیار کا معاملہ حل ہو جاتا ،16 ماہ ہو گئے ہیں ابھی تک ایف آئی اے نے تفتیش مکمل نہیں کی ،اس محکمے کا کون والی وارث ہے میں کس کو طلب کروں ؟کیوں نہ ساری انوسٹی گیشن ٹیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دوں ،آپکے ڈائریکٹر صاحب نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ اتنا ریکارڈ ہے ٹرک بھرا جا سکتا ہے،

    بینکنگ جرائم کورٹ نے آئندہ 10 روز میں ہر صورت تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ دن رات ایک کریں اسکے بعد ٹائم نہیں ملے گا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں بھی 14جنوری تک توسیع کر دی گئی

    ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 16ماہ سے ایف آئی اے تحقیقات کی مگر کچھ نہیں مل سکا ،ایف آئی اے کے پاس تحقیقات کرنے کے لیے مواد نہیں،شہزاد اکبر عمران خان کے کہنے پر ایف آئی اے پر دباو ڈالتا ہے ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ،شہزاد اکبر کی یہ نوکری جلد ختم ہونے والی ہے ،

    مسلم لیگ ن کی رہنما اور مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران اور شہزاد اکبر جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر عدالت نہ پہنچ سکے ،عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف ثبوتوں کا ٹرک لے کر لا پتہ ہیں16ماہ گزرنے کے باوجود انویسٹی گیشن رپورٹ جمع نہیں کر اسکے،شہباز شریف کے خلاف ‘ثبوت’سے بھرے ایف آئی اے ٹرک کے ٹائر پنکچر ہوگئے،نہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر آئے نہ ثبوتوں کے ٹرک آئے اور نہ صندوق پہنچے کہاں ہیں ثبوتوں کے وہ صندوق جو آج پیش ہونے تھے ؟

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

    جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

    گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس ،اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

  • ملک میں اقلیت اکثریت خواتین اور بچے سب غیر محفوظ ہیں،حکومتی سینیٹرز

    ملک میں اقلیت اکثریت خواتین اور بچے سب غیر محفوظ ہیں،حکومتی سینیٹرز

    ملک میں اقلیت اکثریت خواتین اور بچے سب غیر محفوظ ہیں،حکومتی سینیٹرز

    اسلا م آباد (رپورٹ،محمداویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے صوبہ سندھ میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے معاملے پر سینیٹ میں بحث کرنے کی سفارش کردی ،کمیٹی نے قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کی بیوہ کو رینجرزکی سکیورٹی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے کیسوں میں ریاست کو مدعی بنناچاہیے تاکہ دبائو کی وجہ سے صلح ہو بھی جائے تو ملزمان کو سزا ہو۔کمیٹی نے اگلے اجلاس میں آئی جی سندھ نہ آئے تو ہم ان کو استحقاق مجروح کرنے کا نوٹس دیں گے ناظم جوکھیو قتل کیس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ۔حکومتی سینیٹرز نے کہا کہ ملک میں اقلیت اکثریت خواتین اور بچے سب غیر محفوظ ہیں،کمیٹی نے ملاکنڈ کے سوشل ورکرمحمد زادہ کے لواحقین کے ساتھ ہونے والے معائد ے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ ڈی سی اورکمشنر کوکمیٹی میں طلب کرلیا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین ولیداقبال کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں مشاہد حسین سید، طاہربزنجو،گلدیپ سنگھ،سیمی ایزدی،فلک نازچترالی،ڈاکٹرمہرتاج روغانی نے شرکت کی جبکہ محرک کے طور پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو،مشتاق احمد، فدا محمد نے شرکت کی ،کمیٹی میں وزیرانسانی حقو ق شیریں مزاری ،کے علاوہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ،صوبہ بلوچستان ،سندھ اور کے پی کے کے پولیس حکام بھی شریک ہوئے ۔

    اجلاس شروع ہواتو چیئرمین کمیٹی ولید اقبال نے کہا کہ جیلوں کی حالت بہت خراب ہے میڈیامیں بھی یہ بات آئی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اس معاملہ کواٹھایا ہے ۔سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہاکہ امیر لوگوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے اس سے جیل کی صورت حال ٹھیک ہوجاتی ہے علیم خان کوٹ لکھپت جیل میں گئے تو جیل کی حالات ٹھیک ہوگئی، چیئرمین کمیٹی ولید اقبال نے کہا کہ وزیراعظم باربار کہتے ہیں کہ پاکستان میں امیروں کے لیے الگ قانون ہے اور غریبوں کے لیے الگ قانون ہے جیلوں کی حالت بہت خراب ہے کمیٹی جلد جیلوں کا دورہ کرے گی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پہلے کمیٹی اڈیالہ جیل کا دورہ کرے گی کیوںکہ جب سے کمیٹی بنائی کمیٹی نے کوئی دورہ نہیں کیا ہے ۔

    چیئرمین کمیٹی ولید اقبال نے کمیٹی میں بلانے کے باجودآئی جی بلوچستان ، آئی جی کے پی کے اور آئی جی سندھ کے نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا آئی جی کو کمیٹی میں آنا چاہیے ۔پولیس حکام نے بتایاکہ کوئٹہ میں دھماکہ ہواجس وجہ سے آئی جی بلوچستان نہیں آسکے ۔سینیٹرسیف اللہ ابڑو نے کہاکہ سندھ میں 45 قتل ہوئے جن میں صحافی اور سیاست دان قتل ہوئے آج تک آئی جی کسی قائمہ کمیٹی میں نہیں آئے ۔سندھ میں سیاسی مخالفین کوپولیس کی سرپرستی میں قتل کیا جا رہا ہے مگر کوئی ہماری بات سننے کوتیار نہیں آئی جی قائمہ کمیٹی سے اپنے آپ کو مبراسمجھتے ہیں جب بھی کمیٹی کااجلاس ہوتا ہے غیرمتعلقہ افسران کوکمیٹی میں بھیج دیتے ہیں سندھ میں ہماری ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی ہے ۔

    وزیر انسانی حقوق شریں مزاری نے کمیٹی کوبتایا کہ سندھ سے کبھی کمیٹی میں اعلی حکام نہیں آتے ہیں قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں بھی یہی صورت حال ہے سیاسی لوگ لوگوں کے قتل میں ملوث ہوتے ہیں ۔اس دوران چیئرمین کمیٹی ولید اقبال وزیراعظم آفس میں میٹنگ کی وجہ سے اجلاس سے چلے گئے اور ان کی جگہ طاہر بزنجونے کمیٹی کی صدارت کی ۔ناظم جوکھیو کے قتل کیس کے حوالے سے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے سینیٹرسیف اللہ ابڑو نے کہاکہ عرب ممالک سے لوگ پاکستان میں صرف شکار نہیں کرتے اور بھی بہت کچھ کرتے ہیں انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں میڈیا کے سامنے وہ نہیں بتا سکتا جو وہاں ہوتا ہے ۔ناظم جوکھیوں نے شکار کرنے پر ایم این اے وایم پی اے کے عرب مہمان کی ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئے اس ویڈیو کی بنیاد پراسے قتل کیا گیا ۔جس بنگلے میں ناظم جوکھیو پر تشدد ہورہاتھا وہاں پر ایم پی اے جام اویس اور ایم این اے جام عبدالکریم موجود تھے ۔ناظم جوکھیو کو اس کابڑا بھائی ان کے بنگلے پر لے کرگیا مگروہاں پہنچنے پر اس کو الگ کمرے میں بند کردیا گیااور اس پر تشدد کرنا شروع کردیا گیااس کی تشدد کی وجہ سے آوازیں اس کابھائی بھی سنتارہا تشدد کے بعد ناظم جوکھیوکولایا گیااور اس سے کہا گیا ہے کہ وہ عرب مہمانوں سے معافی مانگے جس پر اس نے معافی مانگنے سے انکار کردیا جس کے بعد جام اویس اورجام عبدالکریم نے دوبارہ اپنے ملازمین کواس پر تشدد کرنے کاحکم دیا تشدد کی وجہ سے بل آخر اس کی موت ہوگئی اس کے بعد ناظم جوکھیو کی لاش کو انہوں نے اپنے بنگلے کے باہرپھینک دیا ۔پولیس نے اس وقت تک ایف آئی آر درج نہیں کی جب تک لواحقین نے سڑک بند نہیں کی اس کے بعد ناظم جوکھیو کے وکیل پر اتنا دبائو ڈالا کے وہ کیس چھوڑکر بھاگ گیاہے اس کے بھائی پر دبائو ڈال کر عدالت کے سامنے اس سے بیان لے لیا ہے ایک ملزم جام عبدالکریم پاکستان سے جاچکا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ناظم جوکھیو کی بیوہ صلح کرنے پر آمادہ نہیں ہے اس لیے ان کورینجر کی سیکیورٹی دی جائے یہ لوگ اس کی بیوہ کو بھی قتل کردیں گے کہ اس کیس کوختم کیا جائے پولیس کی زیر نگرانی لوگوں کو سندھ میں قتل کیا جاتا ہے ۔ میری درخواست ہے کہ چونکہ کمیٹی میں متعلقہ ڈی آئی جی بھی نہیں آیا اس لیے اس معاملے کو موخر کیا جائے اور اگلے اجلاس میں آئی جی کوکمیٹی میں بلایاجائے ۔سینیٹرمشتاق احمد نے کہاکہ سندھ میں جنگل کا قانون ہے کمیٹی پانچ کیس نمونے کے طور پر لے کر ان کو منطقی انجام تک پہنچائے ۔

    اسلام آباد میں ایک واقع ہوا ۔جس میں اسلام آباد پولیس نے ماں کو 90 لاکھ روپے دیے اور معاملہ ختم کردیا ہے ۔ایک مرتبہ سزا ہوجائے تو دوبارہ کیس نہیں ہوں گے ۔ اس طرح کے کیسوں میں ریاست کومدعی بننا چاہیے اگر لواحقین دبائو کی وجہ سے صلح کربھی لیں تو بھی کیس چلنا چاہیے اور ملزمان کوسزا ہونی چاہیے۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہاکہ جو سندھ میں ہورہاہے اس میں سیاسی لوگوں ملوث ہیں لوگوں کوقتل کیا جا رہا ہے مگر پولیس ایکشن نہیں لیتی ہے اس مسئلہ پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہونی چاہیے ۔اس کے ساتھ ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سینیٹ میں بحث کی جائے ۔ سندھ پولیس کے حکام سے سینیٹر مشاہد حسین نے پوچھ کیایہ بات درست ہے کہ ملزمان نے ناظم جوکھیو کے بھائی کوبھی اس گھرمیں رکھا گیا جہاں اس پر تشدد کیاجارہا تھا جس پر پولیس حکام نے اس کی تصدیق کردی۔

    سینیٹرمشتاق احمد نے کہاکہ ان کیسوں میں ریاست مدعی بن جائے تو مسائل حل ہوجائیں گے ۔قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ناظم جوکھیو کی بیوہ کو کمیٹی نے بیوہ کو رینجر کی سیکورٹی دینے کی سفارش کردی ۔اگلے اجلاس میں آئی جی سندھ لازمی آئیں اگر نہیں آئے تو ہم ان کو استحقاق مجروح کرنے کا نوٹس دیں گے ۔سینیٹرطاہر بزنجو نے کہاکہ جب تک جاگیرداروں سے آزادی نہیں ملے گی اس وقت تک ملک کہ جن علاقوں میں جاگیردارہیں وہاں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال ہوگی ۔ بلوچستان کا بڑا مسئلہ لاپتہ افراد ہیں گوادر میں دھرنہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ لوگ اب تنگ آگئے ہیں اس لیے اب ان کے مسائل حکومت حل کرے ۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ۔مشاہد حسین نے کہاکہ سندھ میں انسانیت کی جو صورت حال ہے اس پر انسانیت شرمندہ ہے۔

    ملا کنڈڈویژن میں سوشل ورکر کے قتل کے حوالے سے ایجنڈے پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ملاکنڈ منشیات کا گھر ہے محمد زادہ نے منشیات کے خلاف جنگ کی تھی ملاکنڈمیں نوجوانوں کو تباہ کیا جا رہا ہے اس نے ہیروئن کی سمگلنگ اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی، اس کے قتل کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے مگر یہ اجرتی قتل تھے اصل بندہ نثار تھا جو ابھی تک گرفتار نہیں ہوا جو منشیات کا سمگلر بھی ہے ۔مقتول کے قتل پر عوام سڑکوں پر آئے ۔نثار کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ راولپنڈی کے ایک سیاست دان کے پاس ہے اور اس کا گارڈ ہے وہ ابھی تک گرفتار نہیں ہوا ۔شہابِ، اور وہاب لیوز اہلکار ہیں اس قتل میں ان کابھی کردار ہے ہمیں ان کے بارے میں بتائیں کہ یہ کس حد تک ملوث تھے ۔اے سی فواد خٹک کے بارے میں لواحقین کے تحفظات ہیں ۔لواحقین کے ساتھ ایک معائدہ ہواتھا جس میں قتل کی جوڈیشل انکوائری کرنے کا فیصلہ ہواتھا وہ کہاں پہنچی ۔اس معائدے میں تھاکہ مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت چلے گا اور خاندان کو معاوضہ دیا جائے گا اس پر کتناعمل ہواہے ۔ کلیم ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے نے کہاکہ ضلع ملاکنڈ میں پولیس نہیں ہے وہاں پر لیوز ہے پاٹا میں پولیس نہیں ہوتی ہے وہ لیوز کا کام کرتا ہے لیوز ڈی سی کے زیر نگرانی کام کرتی ہے ڈی سی کمشنر کو رپورٹ کرتا ہے اور وہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو جواب دیتا ہے ۔

    مشتاق احمد نے کہاکہ 25 آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کے پی کے میں ضم ہونی چاہیے ۔وہاں بھی پولیس ہونی چاہیے ۔ایڈیشنل سیکرٹری کلیم نے کہاکہ مجھے لواحقین کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کا نہیں پتہ ۔سینیٹرفدا محمد نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں ایک ہی بندہ ڈی سی، کمانڈنٹ اور پھر جج ہوتا ہے ایک وقت میں تین کام کررہا ہے ۔25آئینی ترمیم کے بعد فاٹا کی طرح پاٹا کو بھی کے پی کے میں ضم ہوناتھاابھی تک کیوں ضم نہیں کیا گیاہ ے ۔کمیٹی نے لواحقین کے ساتھ ہونے والے معائد ے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ ڈی سی اورکمشنر کوکمیٹی میں طلب کرلیا۔

    ایجنڈے نمبر4پرسینیٹرفدا محمد نے کہا کہ شیبہ گل نے میڈیا پر کہا کہ مجھے جان کا خطرہ ہے تو ان کو سیکورٹی کیوں نہیں دی؟حکام نے بتایا کہ مقتول نے بتایا کہ انہوں نے میرے والد کو قتل کیا ہے اس لیے ان کو قتل کیا۔کمیٹی نے اگلے اجلاس میں متعلقہ حکام کوطلب کرلیااور کہاکہ ایڈیشنل سیکرٹری کو اس واقع کاکچھ علم نہیں ہے ۔

    اس موقع پر حکومتی سینیٹر گلدیپ سنکھ نے کہاکہ پاکستان میں اقلیت ہو یا اکثریت کوئی محفوظ نہیںہے جس پر فدامحمد اور دیگر سینیٹر نے کہاکہ یہاں پر نہ خواتین محفوظ ہیں نہ بچے اور نہ بڑے محفوظ ہیں ۔ایجنڈے پر پولیس نے کمیٹی کوبتایاکہ رابیعہ کو قتل کرنے والے اس کے شوہر اور ساس کے خلاف مقدمہ درج ہے اور عدالت میں ٹرائل ہورہاہے دونوں ملزمان سزا سے نہیں بچ سکتے ہیں واقع کو خودکشی کہا گیا مگر بعد میں پتہ چلاہے وہ قتل ہوئی ہیں کمیٹی نے کہا کہ ملزمان مقتولہ کے والدین کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے ہیں کہ ہمارے ساتھ صلح کرلو اس لیے ان کے والدین کوسکیورٹی دی جائے ۔کمیٹی نے ڈی سی ضلع ملاکنڈ کو مقتولہ کے والدین کوسیکیورٹی دینے کی ہدایت کردی ۔

    بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ ہونے والے دوطالب علموں کے حوالے سے ایجنڈے پر بلوچستان کے پولیس حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ اس معاملہ کی تفتیش جاری ہے ۔5سے 7بجے تک یونیورسٹی میں بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کیمروں کا بیک آپ نہیں ہے طالب علم کیمپس سے نہیں لاپتہ ہوئے ہیں ۔محرک سینیٹرطاہر بزنجو نے کہاکہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اس حکومت سے نہیں ہے یہ مشرف دور سے ہے شیریں مزاری کومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے عمران خان کو کابینہ میں بتائیں کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حل کیا جائے بلوچستان میں اس پر سخت ایکشن آتا ہے مہربانی کرکے اس مسئلہ کو حل کیا جائے ۔وزیر انسانی حقوق نے کہاکہ سینیٹ میں لاپتہ افراد کا قانون کیوں پیش نہیں ہورہا ہے اسمبلی سے پاس ہوگیا ہے اس کو لیپس نہ ہونے دیں ۔ ہم نے اس پر محنت کی ہے ہم اس کو سینیٹ میں ڈھونڈ رہے ہیں ۔ مگر مل نہیں رہا ہے ۔طاہر نزنجو نے کہا کہ یہ طالب علم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اٹھائے گئے ہیں ۔نومبر سے یہ یونیورسٹی بند ہے آئی جی نے ان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ 12دسمبر کو ان کو چھوڑ دیں گے بلوچستان یونیورسٹی ابھی بھی بند ہے اس معاملہ کوحل کیاجائے ۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

  • سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ کا ملزم عارف گل سپریم کورٹ میں پیش

    سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ کا ملزم عارف گل سپریم کورٹ میں پیش

    سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ کا ملزم عارف گل سپریم کورٹ میں پیش

    سپریم کورٹ میں عارف گل حبس بے جا کیس کی سماعت ہوئی

    خیبرپختونخوا پولیس نے عارف گل کو عدالت میں پیش کر دیا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے عارف گل کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیساتھ کیا مسئلہ ہے، عارف گل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں ہوٹل پر کام کرتا تھا،کسی کی شکایت پر مجھے گرفتارکرلیا ، جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل یہ بتائیں عارف گل پر الزام کیا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ عارف گل پر الزامات کی دستاویز ریکارڈ پر موجود ہیں، جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عارف گل پر سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ کا الزام ہے،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حراستی مراکز کا معاملہ لارجر بینچ میں زیر التوا ہے، اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ عارف گل کی شناخت ہو گئی ہے،عدالت نے عارف گل حبس بے جا کیس حراستی مراکز کیس کیساتھ کلب کردیا خیبرپختونخوا پولیس عارف گل کو لیکر واپس حراستی مرکز کوہاٹ روانہ ہو گئی چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

    عارف گل پر افغان بارڈر پر فوجی کیمپ پر حملہ کرنے اور پشاور میں سلیپرز سیل چلانے کا الزام ہے جس پر عارف گل کو کے پی کے حراستی مرکز میں زیر حراست رکھا گیا ہے

    قبل ازیں گزشتہ سماعت پر جس مقدمے کے دوران وزیراعظم کو طلب کرنے اور سپریم کورٹ کو تالے لگانے کی باتیں کی جا رہی تھیں آج غیر معمولی طور پر اسی مقدمے کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا تھا . جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی جگہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی امین بینچ میں شامل کر دیئے گئے تھے.

    @MumtaazAwan

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

    شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

    سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

  • عزیر بلوچ رینجرز اہلکار قتل کیس میں بری

    عزیر بلوچ رینجرز اہلکار قتل کیس میں بری

    عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ اور شیر محمد عرف شیرو کو بری کردیا۔

    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بنا پر گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ اور شیر محمد عرف شیرو کو بری کردیا۔

    عذیر بلوچ کے وکیل عابد زمان نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے جاسکے۔

    پروسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ اور شیر محمد عرف شیرو کو بری کردیا۔

    اس مقد مہ میں پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نے دو اہلکاروں اعجاز اور ناصر کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا اور مقتولین کی مسخ شدہ نعشیں میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دی تھیں۔

    اس مقدمہ میں دونوں ملزمان کے خلاف پاک کالونی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھاتاہم استغاثہ کی جانب سے شواہد پیش نہ کیا جانے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو بری کردیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں عزیر جان بلوچ کو پولیس اسٹیشن حملے کے مقدمے میں بھی بری کردیا گیا تھا۔

  • طیارے کے واش روم کے کوڑے دان سے نومولود بچہ برآمد،خاتون گرفتار

    طیارے کے واش روم کے کوڑے دان سے نومولود بچہ برآمد،خاتون گرفتار

    پورٹ لوئیس: ماریشس میں طیارے کے واش روم سے نومولود بچہ برآمد ہوا جس کے بعد ایک خاتون کوگرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بی بی سی کے مطابق ائیر ماریشس کا طیارہ یکم جنوری کو مڈغاسکر سے سر سیووساگور رامگولام پہنچا تو ائیرپورٹ کے عملے کو دوران کسٹم چیکنگ کےطیارے کے بیت الخلا کے کوڑے دان سے ایک نومود بچہ ملا۔

    فلسطینی بچوں کو تحفظ دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے مطالبہ زورپکڑگیا

    ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرطیارے کی مسافرمڈغاسکر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا جس نے نومولود بچے کی ماں ہونے سے انکار کیا تاہم طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اسی نے بچے کو جنم دیا ہے ۔

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    ائیر پورٹ عملے نے نومولو د بچے اوراس کی ماں کو پولیس کی نگرانی میں اسپتال منتقل کردیا گیا خاتون سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی اورنومولود بچے کوپھینکے کے الزام میں کارروائی کی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق خاتون جو دو سال کے ورک پرمٹ پر ماریشس پہنچی تھی، اس سے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد پوچھ گچھ کی جائے گی اور نومولود بچےکو چھوڑنے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

    4 برس کی عمرمیں اغوا ہونے والا بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے جا ملا

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا میں خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کردیا گیا تھا خاتون چھٹیاں گزارنے شکاگو سے آئس لینڈ جارہی تھیں کہ دورانِ پرواز انہیں گلے میں درد محسوس ہوا خاتون کے مطابق انہوں نے سفر سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کووڈ ریپڈ ٹیسٹ کی کٹ اپنے ساتھ رکھ لی تھی۔

    مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش،والدین نے بچی کو مارڈالا

    میریسا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ باتھ روم گئیں اور ٹیسٹ کیا جس کے بعد انہیں پتا چلا کہ وہ کووڈ پازیٹیو ہیں انہوں نے اس حوالے سے ائیر ہوسٹس کو آگاہ کیا جس پر انہیں جواب ملا کہ جہاز میں اتنی جگہ میسر نہیں کہ وہ یہاں قرنطینہ کرسکیں بعدازاں فیصلہ ہوا کہ میریسا پرواز کی لینڈنگ تک باتھ روم میں ہی رہیں اور یوں خاتون کو 5 گھنٹے تک باتھ روم میں ہی رہنا پڑا جس پر پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد انہیں باہر نکال کر دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا۔

    خاتون کو کوویڈ مثبت آنے پر جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کر دیا

  • بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    نئی دہلی: بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں جس کی وجہ سے بھارتی خواتین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر ایک عورت کو ٹرول کرنا یعنی اس کا مذاق اڑانا بہت سے لوگوں کے لیے سب سے زیادہ آسان کام ہوتا ہے اور یہ ٹرولِنگ زیادہ تر ذاتی حملوں پر مبنی ہوتی ہے۔لیکن انڈیا میں مسلمان خواتین کی ہراسانی کے لیے کم ظرفی کی تمام حدیں پار ہوتی نظر آتی ہیں۔

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ پر اقلیتی کمیشن کا نوٹس

    بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں تصاویر ان خواتین کی ہیں جو ٹویٹر صارف ہیں اور ان کے کافی تعداد میں فالوؤرز ہیں۔ ایپ کو آن لائن سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی سہولت کار کمپنی Github پر ڈیزائن کیا گیا ہے ’گٹ ہب‘ پر بنائی گئی اس ایپ کا نام ’بُلی بائی‘ ہے، جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال کی جانے والی توہین آمیز اصطلاح ہے۔

    ایپ کھولنے والے صارفین کو’آج کے دن آپ کی بلی بائی‘ کی ٹیگ لائن کے ساتھ خواتین کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں، جن میں زیادہ تر ایڈٹ شدہ ہیں بھارت میں صحافیوں، سماجی کارکنوں اور دیگر ممتاز شخصیات سمیت سینکڑوں خواتین کو نئے سال کے موقع پر ایپ پر اپنی تصاویر ملی ہیں اس کے بعد بہت سی خواتین نے ٹوئٹر پر اس ہراسانی کے بارے میں احتجاج کیا، جس کا خصوصاً مسلمان خواتین کو بھارت میں سامنا کرنا پڑ رہا ہے کافی گھنٹوں کے بعد بھارتی حکومت نے کارروائی کا وعدہ کیا۔

    دہلی کمیشن برائے خواتین نے پولیس کو فوری کارروائی نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا ہے کمیشن کا کہنا ہے کہ Sulli Deal ایپ کو متعارف ہوئے مہینے ہوگئے لیکن کوئی مجرم بھی گرفتار نہیں ہوا اور ’بُلی بائی‘ کے حوالے سے بھی پولیس سستی دکھا رہی ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے بیان دیا کہ انہوں نے Github سے ایپ سے متعلق تمام تفصیلات طلب کی ہیں جس میں ایپ کو بنانے والے کی نشاندہی کرنا بھی شامل ہے۔


    ہفتے کی رات ایک ٹویٹ میں بھارت کے وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے کہا کہ’گٹ ہب نے آج صبح ہی صارف کو بلاک کرنے کی تصدیق کی ہےسی ای آر ٹی (کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم)، جو ان کی وزارت کے تحت ایک دفتر ہے اور پولیس حکام مزید کارروائی کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔‘

    بلی بائی ایپ، ’سُلی ڈیلز‘ نامی ایک اور ویب سائٹ کے چھ ماہ بعد سامنے آئی ہے جس کو گیٹ ہب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا اس حوالے سے دو شکایات درج کروائی گئی تھیں، لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی اب تک کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے بلی بائی کے ذریعے نشانہ بنائے گئے صحافیوں میں سے ایک عصمت آرا نے اتوار کو دہلی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی۔


    عصمت آرا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ایک مسلمان خاتون کی حیثیت سے آپ کو اپنے نئے سال کا آغاز خوف اور نفرت کے اس احساس سے کرنا ہوگا۔ یقیناً یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ #sullideals کے اس نئے ورژن میں میں واحد نہیں ہوں جسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    درجنوں بھارتی مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی ، ذمہ دار کون؟

    واضح رہے کہ یہ واقعہ سال میں دوسری بار ہوا ہے کہ خواتین کی آن لائن نیلامی کیلئے ایپ بنائی گئی اس سے قبل گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں Sulli Deal نامی ایپ متعارف ہوئی تھی جس نےBulli Bai کی طرح ہی سینکڑوں مسلم خواتین کی تصاویر آئن لائن نیلامی کیلئے پوسٹ کی تھیں 80 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر ’گٹ ہب‘ نامی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ہیں جس کے ساتھ لکھا گیا تھا ’آج کی سلی ڈیل‘۔ سلی ایک توہین آمیز اصطلاح ہے جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

    ہندو انتہا پسندوں کی بھارت میں ہولی پر مسلم خواتین مخالف مہم

    فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

    تب بھی مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کرنے کے حوالہ سے دہلی اقلیتی کمیشن اورخاتون کمیشن نے نوٹس لیا تھا اس ضمن میں دہلی اقلیتی کمیشن اور خاتون کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو ایک نوٹس بھجوایا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسلم خواتین کے خلاف ایسی بیہودہ مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کا کہنا تھا کہ ملزم کنال شرما اور کچھ دیگر ملزمان نے مسلم خواتین کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا ہے۔ ایسے لوگ ہندو مت کو بدنام کر ہے ہیں بھارت میں جو لوگ دیویوں کی پوجا کرتے ہیں ان کے احساسات کو بھی انہوں نے مجروح کیا ہے۔ دہلی پولیس کو ان تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے-

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا میں بسنے والے سترہ کروڑ مسلمانوں کا خیال ہے کہ وہ دوسرے درجے کے شہری بن چکے ہیں۔
    گائے کے تحفظ کو بنیاد بناتے ہوئے سخت گیر ہندوؤں کے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات نے مسلمان کمیونٹی کو خوف و مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

  • آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

    آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

    کراچی: شاہ فیصل کالونی پولیس نے گرین ٹاؤن میں اتوار کو لیاقت نامی شخص کے قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق اتوار 2 جنوری کو قتل کی واردات کے بعد جب تحقیقات کا آغاز کیا تو مالک مکان راشد نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک ماہ قبل کمال نامی شخص نجمہ خاتون کے ہمراہ آیا تھا اور مکان کرایہ پر لیا تھا جبکہ ایک ہفتے قبل لیاقت نامی شخص بھی مکان میں آیا تھا جس کا کمال سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ نجمہ لیاقت کی بیوی ہے۔

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران شور شرابہ ہونے پر کمال نامی شخص گھر سے بھاگ گیا جس کے بعد لیاقت کبھی کبھی اپنی بیوی سے ملنے آتا رہتا تھا، اس بیان پر پولیس نے شک کی بنا پر مقتول کی اہلیہ نجمہ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے مبینہ طور پر قتل کا اعتراف کرلیا۔

    مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ کمال کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے اور ایک ماہ قبل ہم نے یہ مکان کرایہ پر لیا تھا اور میں اپنے شوہر سے ناراض ہو کر کمال کے ساتھ یہاں رہ رہی تھی چند روز قبل لیاقت کو پتہ چل گیا اور وہ یہاں آیا اور مجھے کمال کے ساتھ دیکھ کر اس کی کمال کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی-

    ملزمہ کے مطابق اتوار 2 جنوری کو کمال مجھے اپنے ساتھ ملیر ہالٹ ریلوے اسٹیشن لے گیا جہاں پر بیٹھ کر ہم نے لیاقت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اسی دن شام کو میں نے لیاقت کو فون کر کے گھر بلایا جب لیاقت گھر میں آیا اور ٹی وی دیکھ رہا تھا تو کمال نے عقب سے اس کے سر میں ڈنڈا مارا اور تیز دھارآلے سے اس کے پیٹ اور کمر پر وار کیے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

    مقتول کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ بعدازاں لیاقت کے پاؤں باندھے اور اپنا دوپٹہ کمال کو دیا جس نے لیاقت کے گلے میں باندھ کر گلا دبایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا بعدازاں کمال نے مجھ سے کہا کہ تم شور مچاؤ کے کچھ لڑکوں نے میرے شوہر کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔

    بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،شوٹرزکو اسلحہ کس نے کس کے کہنے پر دیا؟

    خاتون کے بیان پر شاہ فیصل کالونی پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کر کے قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمہ کے آشنا کمال کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب اے این پی کے رہنما عمر خطاب شیرانی کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر کیا ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ ڈیرہ پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی نکلی۔عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔

    نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے قتل کی واردات میں عمر خطاب کی تیسری بیوی ملوث ہے واقعہ میں ملوث بیوی سمیت تین افراد کو آلہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہےعمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، خالصتاََ خوانگی واقعہ ہے بیوی نے آپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلاہے بیوی آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار لی گئی ہےعمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا،واقعہ ذاتی نوعیت کے تھا۔

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

  • گارمنٹس فیکٹری کے کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

    گارمنٹس فیکٹری کے کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

    کراچی : گارمنٹس فیکٹری کے زیرِ زمین ٹینک کی صفائی کے دوران 4 افراد دم گھٹ جانے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے بھینس کالونی موڑ چوکنڈی اسٹاپ کے قریب فیکٹری ورکرز زیرِ زمین کیمیکل ٹینک کی صفائی کر رہے تھے کہ زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے-

    تولیہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

    پولیس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت شیراز، غلام حسین، عمران اور شہریار کے نام سے کی گئیں جن کی عمریں 22 سال سے 30 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

    جناح اسپتال میں موجود شخص یعقوب نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں غلام حسین اور شیراز آپس میں کزن اور دونوں ان کے بھتیجے ہیں جو کہ جام کنڈو گوٹھ شاہ لطیف ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور مذکورہ گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    انہوں ںے بتایا کہ کیمیکل گیس کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے 5 ملازمین متاثر ہوئے تھے جس میں سے 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک ورکر کو قریب ہی قائم نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم دی جا رہی ہے۔

    قبل ازیں کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی7گاڑیاں آگ آگ بجھانے میں مصروف رہیں چیف فائر افسر نے بتایا تھا کہ آگ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر لگی ہے، آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کومزیدپھیلنے سے روک لیا گیا ہے، جلد آگ بجھا کر کولنگ شروع کردی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    حکام کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ نے 14گاڑیوں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا،رینجرزاہلکاروں نے بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا چیف فائرافسر نے مزید بتایا کہ آتشزدگی میں تولیہ فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا مال جل گیا ہے ، کولنگ کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

  • نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھر ا پردیش میں نیو ایئر پارٹی سے واپس آنے والی دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا نے کے الزام میں ایک 35 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں دو نوجوان لڑکیاں نیو ایئر پارٹی سے واپس اپنے گھروں کو جا رہی تھیں کہ ایک شخص نے خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے تفتیش کیلیے ساتھ سنسان جگہ لے گیا۔

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

    لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ہمارا ایک دوست بھی تھا جسے جعلی پولیس افسر نے مارا پیٹا اور ہم دونوں کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جعلی پولیس افسر نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اور شکایت درج کرانے کی صورت میں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے پہلے تو مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تاہم جب علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تو ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    گلوان وادی سے چینی فوج کیجانب سے نیو ایئر پر جاری ویڈیو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ…

    واضح رہے کہ بھارت میں مسلمان جوڑے کو جیل میں چوری کے شبے میں پولیس نے رات بھر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بھارتی ریاست جھارکنڈ کے بوکارو ضلع میں 47 سالہ امانت حسین اور ان کی اہلیہ حاذرہ بیگم کو پڑوس میں چوری کے شبے میں جمعرات کو سمن موصول ہوا تھا جس پر وہ تھانے بلائے گئے اور ان سے بوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا۔

    بھارت:قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے حکومتی وعدوں کو بے نقاب کردیا

    حسین نے بتایا کہ ایک پولیس والا ہم سے پوچھ گچھ کررہا تھا کہ دریں اثناء ایک اور پولیس والا آیا اور کہا کہ ایسے بات چیت نہیں ہوگی پھر مجھے رسیوں سے باندھا اور مجھے مارنا شروع کردیا جبکہ اہلیہ کو خاتون پولیس اہلکاروں نے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ میرے تلوے ٹوٹ گئے اور مجھ میں کھڑے ہونے کی سکت باقی نہ رہی جبکہ میرے ناخن ادھیڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔

    عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ امانت حسین اچھے کردار کا مالک ہے اور محلے میں عزت دار سمجھا جاتا ہے محلے کے معزز افراد نے امانت حسین کی رہائی کے حوالے سے پولیس تھانے سے رابطہ کیا جس پر دونوں کو جمعے کے دن رہا کردیا گیا تاہم دونوں کی حالت غیر تھی امانت حسین نے تھانے کے ایس ایچ او نوتن مودی پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش،والدین نے بچی کو مارڈالا

  • لاہور میں اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    لاہور میں اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    لاہور میں اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف اسلام آباد کی مشترکہ کارروائی۔ لاہور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب دورانِ تلاشی ہنڈا سوک کار سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا

    برآمد شدہ منشیات میں 46.8 کلوگرام چرس اور 49.2 کلوگرام افیون شامل ہے۔برآمدشدہ اسلحے میں 30 عدد 30 بور پستول، 24 عدد 9 ایم ایم پستول شامل ہیں، برآمدہ اسلحے میں 6 عدد 30 بور ایم پی فائیو، 6 عدد کلاشنکوف ، 2 عدد ریپیٹر، 4 عدد ایم فور بندوقیں اور 8 عدد 12 بور بندوقیں بھی شامل ہیں دورانِ تلاشی گاڑی سے بھاری تعداد میں ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

    اے این ایف کی جانب سے گاڑی روکنے پر ملزمان نے گاڑی اندر سے لاک کی۔مزاحمت پر اے این ایف ٹیم نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر ملزمان کو قابو کر لیا۔دورانِ کارروائی گاڑی میں سوار پشاور کے رہائشی عمران خان اور شاہد زمان نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان اور منشیات و اسلحے کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس ایمرجنسی 15 کالز چوری۔ڈکیتی۔جھپٹا کی کارروائیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ایس پی اقبال ٹاؤن کی قیادت میں گزشتہ 09 ہفتوں کے کرائم میں بتدریج نمایاں کمی ہوئی، ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کی قیادت میں مفرور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ دو ماہ میں مجموعی طور پر 574 اشتہاریوں۔عدالتی۔عادی مجرمان کو گرفتار کیا ،گزشتہ دو ماہ میں اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 83 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ،گزشتہ 02 ماہ میں اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 398عدالتی اشتہاریوں کو گرفتار کیا عادی مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں 93 مجرمان گرفتار کئے گئے۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے اشتہاریوں کو پکڑنے والی ٹیمز اور پٹرولنگ پر مامور پولیس کو شاباش دی، ایس پی اقبال ٹاؤن نے ڈولفن و پیرو فورس کو بھی شاباش دی، ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کا کہنا تھا کہ مفرور اشتہاریوں کے خلاف دیئے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام