اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام
ڈی آئی خان. عمر خطاب شیرانی قتل. بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے،
ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ، ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کا کہنا ہے کہ ڈیرہ پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی نکلی۔عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔ عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے۔ قتل کی واردات میں عمر خطاب کی تیسری بیوی ملوث ہے۔ واقعہ میں ملوث بیوی سمیت تین افراد کو آلہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، خالصتاََ خوانگی واقعہ ہے۔ بیوی نے آپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلاہے۔ بیوی آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار لی گئی ہے
عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا ،واقعہ ذاتی نوعیت کے تھا۔ دہشتگردی کا کوئی عنصر موجود نہیں ہے۔ ایک خاتون سمیت تین افراد گرفتار کیا گیا ہے ۔ان کی تیسری بیوی ملوث تھی۔
بغداد :بغداد میں قاسم سلیمانی کی برسی پرامریکی ڈرونز کا حملہ:دوڈرون مارگرائے گئے،اطلاعات کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز دو مسلح ڈرونز کو مار گرایا گیا جب وہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے عراقی فوجی اڈے کے قریب پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایران اور عراق میں اس کے اتحادیوں نے اعلیٰ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی منائی۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ میجرجنرل قاسم سلیمانی اورشیعہ ملیشیا کے رہ نما ابومہدی المہندس کی ہلاکت کی دوسری برسی کے موقع پر سیکڑوں افراد نے ریلی نکالی ہے۔انھوں نے امریکا مخالف شدید نعرے بازی کی ہے۔
مظاہرین نےعراق میں موجود باقی امریکی افواج کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے،جن پرلکھا تھا:’’ہم آپ کوآج کے بعد شہیدوں کی سرزمین پر نہیں رہنے دیں گے‘‘۔امریکی اور اسرائیلی جھنڈے زمین پر بکھرے پڑے تھے اور ریلی کے دوران میں لوگ انھیں پامال کررہے تھے۔
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت القدس فورس کے سربراہ میجرجنرل قاسم سلیمانی تین جنوری 2020ء کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ان کے ساتھ الحشدالشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس بھی مارے گئے تھے۔
ان کے ڈرون حملے میں اہدافی قتل نے ایران اور امریکا کو ایک ہمہ گیر تنازع میں دھکیل دیا تھا اورعراق میں اشتعال پیدا کردیا تھا جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ نے کئی روز بعد ایک غیرپابند قرارداد منظور کی جس میں عراق سے تمام غیر ملکی فوجیوں کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
امریکا نے بعد میں عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کردیا تھا اور مستقبل قریب میں قریباً ڈھائی ہزار فوجی تعینات رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔وہ عراقی افواج کی تربیت کے لیے مشاورتی کردار جاری رکھیں گے۔عراقی ملیشیاؤں کے بعض رہ نما تمام امریکی فوجیوں کے انخلا پراصرار کررہے ہیں۔
ایران کے اتحادی کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے امریکی فوج کے مکمل انخلا سے کم کچھ بھی قبول نہیں کریں گے۔
چارسدہ کے تھانہ شبقدر پولیس نے عوامی شکایات پر موبائیل فونز میں فحش ویڈیوز ڈالنے والے موبائیل فونز دکانداران کے خلاف کامیاب کاروائی کی اور 20افراد گرفتارکر کے 20 کمپیوٹر قبضہ میں لے لئے
ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کو شکایت ملی کہ علاقہ تھانہ شبقدر میں موبائیل دکانات والے نوجوان لڑکوں کے موبائل فونز میں فحش ویڈیوز ڈال رہے ہیں جن کی وجہ سے نوجوانان جنسی بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں اور فحاشی کو فروع مل رہی ہے۔اس شکایت پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان کو فوری کاروائی کا حکم دیا۔
ڈی ایس پی سبزعلی خان نے ہمراہ ایس ایچ او شبقدر انسپکٹر گلشید خان،طاہر خان اے ایس آئی انچارج چوکی بازار کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے20 دکانداران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جن کی قبضہ سے20 کمپیوٹر سیٹ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کی گئی ہے۔گرفتار شدہ افراد کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی شخص کو علاقہ میں فحاشی پھیلانے نہیں دیں گے۔عوام کسی بھی جرم اور معاشرتی برائی کے بارے ہمیں اطلاع دیں ہم فوری کاروائی کریں گے۔
قبل ازیں نوجوان نسل کو موبائل میں فحش مواد اپلوڈ کرکے بے راہ روی کی طرف لے جانے والا دوکاندار گرفتارکر لیا گیا ،واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا ،فخرالاسلام خان اے ایس آئی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ مسلم بازار نوشہرہ کلاں میں ایک دوکاندار کے پاس کمپیوٹر میں بہت سے فحش مواد موجود ہیں۔جو وہ نوجوانوں اور بچوں کو موبائیل میں اپلوڈ کرواتا ہے۔فوری طور پر دوکان پر چھاپہ مارا گیا، ۔دوکان میں موجود کمپیوٹر کو چیک کرنے پر بہت سارے فحش مواد موجود تھے۔ملزم ریحان ولد دلشاد کو گرفتار کرکے کمپیوٹرز کو بطور ثبوت قبضہ پولیس کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف فحش مواد رکھنے اور دوسروں کو اپلوڈ کرنے کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔
بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،شوٹرزکو اسلحہ کس نے کس کے کہنے پر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے
شوٹر کو اسلحہ فراہم کرنے والا مرکزی ملزم افضل گرفتار کر لیا گیا،سی آئی اے پولیس نے ملزم افضل کو گرفتار کیا افضل کے انکشاف پر 2 اہم کردار ساجد گرما اور محسن سامنے آئے ،افضل نے بتایا شوٹرز کو اسلحہ ساجد کے کہنے پر دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں 5مشتبہ افراد زیرحراست ہیں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں ہوئیں واردات میں استعمال ہونے والا پستول نیلا گنبد اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا بلال یاسین پر حملہ کرنے والے ملزمان کے بہت قریب ہیں،جلد ہی مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا،
بلال یاسین پر حملے میں ملوث ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں، ایک حملہ آور نے سبز اور ایک نے کالی جیکٹ پہن رکھی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قریب ہیں، دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی کا جائے وقوعہ کے قریب پچاس میٹر کے فاصلے پر لگا ہوا کیمرہ خراب نکلا جس کی وجہ سے اس قریبی کیمرے سے ملزمان کی فوٹیج نہ مل سکی، ملزمان کی تصاویر پولیس نے نادرا کو بھجوا دی ہیں اور پولیس کو توقع ہے کہ نادرا سے ملزمان کا ڈیٹا مل جائے گا
بلال یاسین پر حملے میں ملوث ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں
پولیس نے تین اسلحہ ڈیلروں کو بھی گرفتار کیا جن سے تفتیش جاری ہے، دوسری جانب بلال یاسین کا میو ہسپتال لاہور کے سرجیکل آئی سی یو میں علاج جاری ہے ن لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں گورننس کی نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ایم پی اے تک محفوظ نہیں،بغیر وجہ کے بلال یاسین کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،حکومت کو صرف مخالفین کے خلاف انتقام کی فکر ہے،
ن لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تھانہ داتا دربار میں 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا کہ میاں اکرم سے ملنے ان کے گھر گیا تھا، دوست کے ساتھ باہر کھڑا تھا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے میں شدید مضروب ہوگیا، میاں وحید مجھے اسپتال لے کر پہنچے ملزمان کے حلیے کے حوالے سے بلال یاسین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھی تھیں
واضح رہے کہ لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔
بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارت میں حجاب پہنے ہوئے مسلم طالبات کو سرکاری سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں ضلع اوڈپی میں حجاب پہنے مسلم طالبات کو سرکاری کالج میں داخلے سے منع کر دیا گیا ، کچھ مسلم طالبات حجاب پہنے کالج آئیں تو انہیں کلاس میں یہ کہہ کر جانے سے روک دیا گیا کہ کلاس لینی ہے تو حجاب اتارنا ہو گا، واقعہ پر بھارت کی مسلمان تنظیموں نے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے
کالج کی ایک طالبہ جس کو حجاب پہننے کی وجہ سے کالج جانے سے روکا گیا کا کہنا تھا کہ ہم میں سے جو حجاب پہنے ہوئے تھے انہیں کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ، واقعہ کے خلاف جب طالبات کے والدین کالج پہنچے تو انہیں بھی کالج جانے سے روکا گیا اور چار گھنٹے تک انتظار کروایا گیا ، طالبات کے وفد نے ضلع کلکٹر کورم راؤ سے بھی رابطہ کیا اور بتایا کہ پانچ طالبات جو حجاب پہن کر آتی ہیں انکو کلاس میں شامل نہیں ہونے دیا جا رہا، کلکٹر نے پرنسپل سے بات کی، ،طالبات کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے سے پہلے سب ٹھیک تھا، جس دن سے ہم حجاب پہن کر کالج آئیں ہمیں کلاس میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا اور ہمارا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے،
#Udupi Govt PU girls college bars students from wearing #hijab inside class.6 students are protesting for the last 3 days demanding they be allowed to attend.#Principal Rudre Gowda says we even allow #Burkha inside campus but they will have to remove headscarf to attend class. pic.twitter.com/aSSswyuZ2U
واقعہ کے خلاف طالبات نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ کالج کی پرنسپل نے ہمارے والدین سے اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے، اب ہم کس کے پاس جائیں ؟ کالج باقاعدگی سے آنے والی ان مسلم طالبات کی حاضری بھی نہیں لگائی جا رہی اور نہ ہی کلاس میں جانے دیا جا رہا ، کالج کے پرنسپل رودرا گوڑا کا کہنا ہے کہ طالبات کیمپس میں حجاب پہن سکتی ہیں لیکن کلاس کے اندر اس کی اجازت نہیں ہے
ملتان کے تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ ،زمیندار کی شہری پر بہمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
میاں عرفان نامی شخص نے ساتھیوں سمیت شہری پر بیلٹ سے تشدد کیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں عرفان شہری کے منہ پر بھی زور دار تھپٹر مارتاہے شہری کی ٹانگوں میں ڈنڈا ڈال کر پاؤں پر مسلسل بیلٹ ماری جاتی ہے ،تھانہ بستی ملوک پولیس کے مطابق میاں عرفان پیر اسمعاعیل دربار کا رہائشی ہے,میاں عرفان پر اس سے قبل بھی شہری پر تشدد کرنے کی ایف آئی آر درج ہے,معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں
,پیر اسماعیل شاہ کے قریب نوجوانوں پر تشدد کرنے والے 2 مرکزی ملزمان گرفتارکر لئے گئے ہیں، سی پی او خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا گرفتار ملزمان میں محمد عرفان اور محمد ساجد شامل ہیں, ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ میں اغواء،تشدد، دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں ملزمان نے ارشاد اور غلام عباس کو ذاتی تنازعہ پر تشدد کا نشانہ بنایا
دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بدمعاش تھانوں میں حاضری لگوانے پہنچ گئے ۔ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ لاہور میں غنڈہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں .ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے تمام ایس ایچ اوز کو بدمعاشوں کی حاضریاں مکمل کروانے کی ہدایت کر دی، تھانہ سمن آباد,نواں کوٹ اور گلشن راوی میں 06 بدمعاشوں نے حاضری لگوائی۔تھانہ سمن آباد میں رانا سمیع عرف پومی نے حاضری لگائی۔تھانہ شیراکوٹ میں چودھری مظفر۔امیر علی۔آصف شاہ نے حاضری لگائی۔۔تھانہ نواں کوٹ میں ذوالفقار عرف بھٹو نے حاضری لگائی۔تھانہ گلشن راوی میں سفارش بھٹی نے حاضری لگائی۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد عابد خان کا کہنا تھا کہ تھانہ جات میں بدمعاشوں کی حاضریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا ہے کہ خدمت مراکز پر تعینات سٹاف نئے جذبہ کے تحت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں، شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ شہریوں کوایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت 14 اقسام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرای ایم ای سوسائٹی چوہنگ،منگل ہمدر د چوک قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، بدھ فیصل ٹاؤن،جمعرات مانگا منڈی، جمعہ رائیونڈ جبکہ بروز ہفتہ لیاقت چوک سبزہ زار موجود ہوگا۔ ڈاکٹر محمد عابد خان نے مزید کہا ہے کہ شہری مخصوص مقامات پر دفتری اوقات میں موبائل پولیس سے استفادہ کریں۔
اسلحہ بردارافراد نے گاڑی کو دو بار روکنے کی کوشش کی،ریحام خان گاڑی واقعہ کا مقدمہ درج
ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ اور چھینے جانے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
مقدمہ ریحام خان کے پی ایس عظمت حیات سکنہ دندہ شاہ بلاول کی مدعیت میں تھانہ شمس کالونی میں درج کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دو اسلحہ بردار افرادنے رات کو گاڑی کو دو بار روکنے کی کوشش کی،اور ہمیں اتارنا چاہا، انکی عمریں 25 سے 30 برس تھیں اور وہ ماسک پہنے ہوئے تھے،واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کل سارا دن یہ گاڑی ریحام خان کے زیر استعمال رہی،اور اس واقعہ سے کچھ دیر قبل انہوں نے گاڑی تبدیل کی، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ،یہی گمان ہے کہ مجھے ڈرا کر ریحام خان کو پیغام دینے کی کوشش کی گئی،مجھے ڈرانے کا واحد مقصد ریحام خان کو ڈرانا ہے ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے
وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی 2موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی گئی، فائرنگ کا واقعہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر پیش آیا گاڑی میں میرا سیکریٹری اور ڈرائیور تھا
On the way back from my nephew’s marriage my car just got fired at & two men on a motorbike held vehicle at gunpoint!! I had just changed vehicles. My PS & driver were in the car. This is Imran Khan’s New Pakistan? Welcome to the state of cowards, thugs & the greedy!!
ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع دی اور ساتھ ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے
ایک ٹویٹ میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں محفوظ ہوں صبح کے 9 بجے ہیں۔ میرا پی ایس اور ٹیم کو رات کو ایک منٹ کی نیند بھی نہیں آئی، اسلام آباد کے شمس کالونی تھانے میں ابھی تک فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تصور کریں کہ طریقہ کار کتنا سست ہے۔ ہم سب رات بھرسے جاگ رہے ہیں
ایک صارف کا کہنا تھا کہ کپتان کے اس ملک میں کوئ محفوظ ھے ابھی کچھ دیرپہلے ریحام خان کی گاڑی پر دو نامعلوم لوگوں نے حملہ کیا اور یہ نامعلوم کون ھے ۔۔۔ کون نہیں جانتا ۔۔لیکن ریحام خان ایک بہادر خاتون ھیں جو اس طرح کے حرکتوں سے ڈرنے والی ھرگز نہیں ۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر 50 ہزار درہم کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی-
باغی ٹی وی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کرلیے ملزم یہ رقم غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنا چاہ رہا تھا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے پرواز سے دبئی روانگی کے لیے پہنچنے والے مسافر عطااللّٰہ کی تلاشی لی گئی تو اس کے دستی سامان کی اسکیننگ کے دوران غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔
ترجمان کے مطابق یہ کرنسی مسافر نے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنادی اور 50 ہزار اماراتی درہم برآمد کرلیے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 24 لاکھ روپے ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے سمندری حدود میں غیرقانونی ماہی گیری کےخلاف آپریشن کے دوران متعددافراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ فشریز نے بلوچستان کے سمندری حدود میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کپڑ، گوادر اور پشوکان میں غیر قانونی ماہی گیری کےخلاف کیا گیا آپریشن کے دوران ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کی تلاشی لی گئی جبکہ پسنی میں بھی غیر قانونی جال استعمال کرنے پر 3ٹرالرز ضبط اور 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملتان : بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ کپ کے علاقے پیپل محلہ میں ساحل نامی شخص کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کی خوشی میں گھر میں تقریب منعقد کی گئی پولیس کے مطابق تقریب میں ساحل کے دوست مرشد نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں پڑوسیوں کی 12 سالہ بچی سویرا آکر زخمی ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
قبل ازیں کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو میں ایڈونچر کے لئے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماردی تھی جس سے شہری جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران سی سی ٹی ویٹیج کی مدد سے دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو حراست میں لیا تھا-
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی عمریں 14 سے 15 برس کے درمیان ہیں، ملزمان ٹک ٹاکرز ہیں،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے ایڈونچر کے لیے فائرنگ کی تھی، وقوعہ کے وقت قمر رضا گھر کے باہر روڈ پر کھڑا ہوا تھا اور گولی اس کے پیٹ میں لگی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی شناخت کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں-
جبکہ دوسری شادی کی خواہش پر سالے کی فائرنگ سے بہنوئی ہلاک، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لے لیا گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع مکان نمبرA70 کے اندر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قتل کی واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر والوں نے ملزم کو پکڑ اہوا تھا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔
ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ اسلم ولد پرویز کے نام سے ہوئی اور اسکا اپنے سالے فرحان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر فرحان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جو بہنوئی کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔
بھارت میں مسلمان جوڑے کو جیل میں چوری کے شبے میں پولیس نے رات بھر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکنڈ کے بوکارو ضلع میں 47 سالہ امانت حسین اور ان کی اہلیہ حاذرہ بیگم کو پڑوس میں چوری کے شبے میں جمعرات کو سمن موصول ہوا تھا جس پر وہ تھانے بلائے گئے اور ان سے بوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا۔
حسین نے بتایا کہ ایک پولیس والا ہم سے پوچھ گچھ کررہا تھا کہ دریں اثناء ایک اور پولیس والا آیا اور کہا کہ ایسے بات چیت نہیں ہوگی پھر مجھے رسیوں سے باندھا اور مجھے مارنا شروع کردیا جبکہ اہلیہ کو خاتون پولیس اہلکاروں نے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ میرے تلوے ٹوٹ گئے اور مجھ میں کھڑے ہونے کی سکت باقی نہ رہی جبکہ میرے ناخن ادھیڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ امانت حسین اچھے کردار کا مالک ہے اور محلے میں عزت دار سمجھا جاتا ہے محلے کے معزز افراد نے امانت حسین کی رہائی کے حوالے سے پولیس تھانے سے رابطہ کیا جس پر دونوں کو جمعے کے دن رہا کردیا گیا تاہم دونوں کی حالت غیر تھی۔
امانت حسین نے تھانے کے ایس ایچ او نوتن مودی پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلمانوں پر ہندو بلوائیوں کی طرف سے بلا اشتعال حملے انڈیا میں ’معمول‘ بن گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کی کوئی مذمت نہیں کی جاتی انڈین معاشرے میں مذہبی تقسیم کی تاریخ بہت پرانی ہے لیکن جب سے انتہا پسند ہندو جماعت سے تعلق رکھنے والے نریندر مودی حکومت میں آئے ہیں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد مزید بہت بڑھ گیا ہے مذہبی تقسیم بڑھی ہے اور یہ ابھی مذہبی اور نسل پرستانہ قومیت کے جذبے سے اور زیادہ شدید ہو گئی ہے۔
نریندر مودی کے پہلے دورے اقتدار میں مسلمانوں پر گاؤ رکشکوں (گائے کی حفاظت کرنے والے) کی طرف سے گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں پر یا گائے سمگل کرنے کے الزامات پر بہت سے حملے ہوئے تھے نریندر مودی نے ان حملوں پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے-