Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے شامی ماں اور 3 بچیاں جاں بحق

    کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے شامی ماں اور 3 بچیاں جاں بحق

    بیروت: سردی میں کوئلہ جلاکر سونے والی شامی ماں اور 3 بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے ایک گھر سے شامی پناہ گزین ماں اور ان کے تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں جو جما دینے والی سردی سے بچنے کے لیے کوئلہ جلا کر سوئے تھے۔

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی…

    رسالہ ہیلتھ ایمبولینس ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار یوسف الدور نے بتایا کہ ایک گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں چاروں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جنوبی لبنان گاؤں خریاب کے ایک گھر میں ماں نے اپنے تین بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے کوئلے جلائے جو رات بھر جلتے رہے اور اس میں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں سے چاروں کی موت واقع ہوگئی۔

    لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

    واضح رہے کہ لبنان میں 15 لاکھ شامی پناہ گزین رہتے ہیں جو شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اپنے گھر بار اور ملازمتیں چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے تاہم لبنان میں بھی ان کی حالت نہایت ابتر ہے۔

    خوشاب:پنجاب پولیس نے 42 گھنٹوں کے اندرکمسن اغوا بچے کوبازیاب کروا لیا

    شامی پناہ گزین یا شامی مہاجرین ان شامی شہریوں کو کہا جاتا ہے جو شامی خانہ جنگی کے باعث ملک چھوڑ کر دنیا کے مختلف حصوں میں چلے گئے۔ مختلف تنظیموں کی کارروائیوں کی وجہ سے شام بہت متاثر ہوا اور امن کی تلاش میں چار ملین سے زائد شامی شہریوں نے ملک چھوڑ کے دیگر ممالک میں پناہ لی ہے-

    13 سالہ گھریلو ملازمہ سے گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    ان ممالک میں ترکی،لبنان اور اردن میں سب سے زیادہ شامی پناہ گزین موجود ہیں فروری 2015 کے مطابق ترکی میں 2 ملین سے بھی زائد شامی مہا جرین موجود ہیں اور ترکی نے 6 ارب ڈالر سے بھی زائد رقم ان متاثرین پر خرچ کی ہے یوں ترکی دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں اس وقت سب سے زائد متاثرین موجود ہیں۔

  • ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    لاہور:ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا،اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں لوگوں کو سبز نمبرپلیٹ لگا کرگھومنے اور پھر لوگوں پر رعب جمانے کا بڑا شوق ہے ، ایسے ہی ایک نوسرباز کو غیر قانونی نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس لگانے کا شوق حوالات لے گیا،

    اطلاعات کے مطابق شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر وارڈنز نے غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا،

     

     

    سی ٹی او لاہور کی طرف سے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شناخت طلب کرنے پر زاہد اقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، اس دوران ملزم نے تعیش میں آکر پہلے نیلی بتی کو زمین پر پٹخا پھر وارڈن سے گل و گیر ہونے کی کوشش کی،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سفارشیوں سے بات نہ کرنے پر کی رنجش میں وارڈن کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا،ملزم زاہد اقبال کرنے پر وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی لگاتا رہا،

     

     

    سی ٹی او لاہور کے ترجمان کی طرف سے مزید تفصیلات کے مطابق زاہد اقبال نامی ملزم روڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتا رہا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

    ادھر سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ایسا ہتک آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائے گی، منتظر مہدی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، شہری قوانین کا احترام کریں،

  • رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد

    فیصل آباد:رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں دو بہنوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قتل ہونے والے تیسرے شخص کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

    گرفتار ملزمان نے قتل ہونے والی ایک بہن کے شوہر کو بھی قتل کرکے نعش نہر میں بہانے کا اعتراف کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن کے سیم نالہ میں تیرتے پلاسٹک ڈرم سے دو بہنوں زینب اور آمنہ کی لاشیں ملی تھیں، خواتین کی شناخت کے بعد ان کے موبائل فون ڈیٹا سے انہیں قتل کرنے والے تین ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    تفتیش میں ملزم عمر فاروق نے آمنہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد اس کے شوہر وہاڑی کے رہائشی ظفر کو قتل کرنے اور لاش کو ٹرنک میں بند کر کے نہر میں بہانے کا اعتراف کیا۔

    ملزم کی نشاندہی پر گزشتہ روز مقتول ظفر کی لاش تلاش کرلی گئی جبکہ دونوں بہنوں کی لاشیں بھی ورثا نے وصول کرکے تدفین کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دونوں بہنوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے تین کم سن بچوں کو ماموں کانجن سے لے جاکر دریا پار ساہیوال کے علاقے میں ریلوے پٹری کے قریب چھوڑ دیا تھا جنہیں مقامی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی تحویل میں دے دیا ہے۔

    پولیس نے اس حوالے سے مجرم اور قاتل دوبھائیوں سے جب ان کی داستان سُنی توایک ایسی حقیقت سامنے آئی کہ جس نے سُننے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیئے ، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان دوبہنوں میں سے ایک کی سوشل میڈیاکے ذریعے ایک بھائی سے دوستی ہوگئی اورپھریہ دوستی عشق میں تبدیل ہوگئی

    معاملات اس حد تک پہنچ گئے کہ ان دوبہنوں میں سے ایک قاتل کی باتوں میں آگئی اور پھراس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس کےبعد یہ طئے ہوا کہ جب تک پہلا خاوند موجود ہے شادی کرنا ناممکن سا ہے اس لیے پہلے خاوند کوٹھکانے لگایا جائے ، اس خاتون نے دوسری بہن کو بھی اس پر راضی کرلیا

    پھر اسی دوران دوسری بہن کے تعلقات قاتل کے دوسرے قاتل بھائی سے استوار ہوگئے ، اس دوران پہلے خاوند کو ٹھکانے لگانے کےلیے منصوبہ بنااورپھرقتل کرکے اس کی لاش کو غائب کردیا گیا

    اس کے بعد خاتون نے وعدے کے مطابق عمر فاروق سے نکاح‌ کا مطالبہ کیا تو عمر فاروق نے پہلے تو نکاح کرنے سے اجتناب کیا اورپھر جب اصرار بڑھا تو بالکل انکار کردیا ، جس پرمعاملہ بگڑگیا اور جس خاتون کے خاوند کو قتل کیا گیا تھا اس نے کہا کہ اگرتو نکاح نہیں کرے گا تو پھرمیں تجھے قتل کیس میں پکڑوا دوں‌ گی جس پرعمرفاروق نے اپنے بھائی سے مشورہ کیا کہ اگران کوٹھکانے نہ لگایا تو یہ تو ہمیں پکڑوا دیں

    اطلاعات ہیں کہ اس کے بعد عمرفاروق نے بھائی اور ایک دوست کے ساتھ مل کران دونوں بہنوں کو نشہ آورچیز کھلا کر پھرتکیے سے ان کی سانس روک کران کوجان سے ماردیا اورپھرانکی لاشیں ڈرم میں‌ ڈال کرنہر میں بہا دیں پھرقدرت نے ان اندھے قتلوں کودنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا تو یہ لاشوں والا ڈرم تیرنے لگا اورپھرلوگوں نے جب اس ڈرم کو پکڑ کر باہر نکالا تو اس میں سے لاشیں نکلیں جس کے بعد یہ ساری کہانی کھل کرسامنے آئی ہے

  • کابل ایئرپورٹ حملہ،بمبار بھارت میں انجنیئرنگ کا طالب علم نکلا

    کابل ایئرپورٹ حملہ،بمبار بھارت میں انجنیئرنگ کا طالب علم نکلا

    کابل ایئرپورٹ حملہ،بمبار بھارت میں انجنیئرنگ کا طالب علم نکلا،

    نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کو 2017 میں بھارت نے سی آئی اے کے حوالے کیا،عبدالرحمان الوگاری کو افغانستان کی بگرام ہوائی اڈے پر پروان جیل میں رکھا گیا، طالبان کے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد عبدالرحمان الوگاری کو رہا کر دیا گیا،کابل ائیر پورٹ حملے میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے،

    نیویارک ٹائمز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودکش بمبار لوغاری رَچنا یونیورسٹی نیو دہلی کا طالب علم تھا، اس دوران وہ داعش میں رہتے ہوئے کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا، امریکی سی آئی اے نے اس کی نشاندہی کی تھی

    قبل ازیں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکا کرنے والا ان کا خود کش بمبار بھارت میں تعلیم حاصل کرچکا ہے اور بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں بھی رہا ہے۔

    داعش کے اس دعوے پر بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ خودکش بمبار عبدالرحمان اللغوری نے 2016 میں ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے ایک کالج میں داخلہ لیا تھا۔

    بھارتی کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایک افسر نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ عبدالرحمان کالج میں داخلہ لینے کے بعد تعلیم جاری رکھنے کے بجائے دارالحکومت دہلی کے چکر لگاتا رہا اور کئی مقامات کی تصاویر بھی بنائیں۔ مشکوک اور خفیہ سرگرمیوں کے باعث اسے حراست میں لیا گیا تھا۔

    بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے عبدالرحمان سے کوئی خاطر خواہ شواہد حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث اسے افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا جہاں دوران تفتیش ملزم نے داعش کی کئی تربیت گاہوں کے بارے میں بتایا۔

    دوسری طرف تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی بھی ہےکہ بھارت عالمی دہشت گردی میں مصروف ہے اورپاکستان میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کررہا ہے پھربھارت کے معاملے میں دہرا معیار کیوں؟

    ان مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرعالمی برادری نے بھارتی مکاری کا نوٹس نہ لیا توپھردنیا میں دہشت گردی کوپروموٹ کرنے کا ذمہ دار بھی عالمی برادری ہوگی

  • کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    کراچی : دوسری شادی کی خواہش پر سالے کی فائرنگ سے بہنوئی ہلاک، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لے لیا-

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں سالے نے جھگڑے کے دوران بہنوئی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔

    گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع مکان نمبرA70 کے اندر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قتل کی واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر والوں نے ملزم کو پکڑ اہوا تھا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

    ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ اسلم ولد پرویز کے نام سے ہوئی اور اسکا اپنے سالے فرحان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر فرحان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جو بہنوئی کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

    پولیس کے مطابق مقتول دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس پر ان کے درمیان رنجشیں تھیں اور اسی سلسلے میں وہ لوگ گھر پر بات کررہے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔ تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کررہی ہے ۔

  • خوشاب:پنجاب پولیس نے 42 گھنٹوں کے اندرکمسن اغوا بچے کوبازیاب کروا لیا

    خوشاب:پنجاب پولیس نے 42 گھنٹوں کے اندرکمسن اغوا بچے کوبازیاب کروا لیا

    خوشاب :خوشاب:پنجاب پولیس نے 42 گھنٹوں کے اندرکمسن اغوا بچے کوبازیاب کروا لیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اگروہ خلوص دل سے جرائم کے خاتمے اور مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کریں تو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ،

    ایسے رویے کی تازہ مثال خوشاب سے اغوا ہونے والے ننھے بچے کی برامدگی اور مجرموں کی گرفتاری ہے ،

    ادھر اسی حوالے سے پنجاب پولیس کے افسران اعلیٰ‌ نے اپنے ہونہارپولیس اہلکاروں کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خوشاب پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مال سمیت کمسن بچے کو اغوا کرنے والے ملزمان 42 گھنٹوں میں اٹک سے گرفتار کر لیے ہیں۔ مغوی بچے بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

    ادھر آئی جی پنجاب کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ، جہاں تک تعلق کسی کی قربانی کی حقیقت کو تسلیم کرنے کا ہےتو یہی وہ موقع ہے جب پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا ہے اور ہمیں بھی اپنے محب وطن سیکورٹی اداروں کی جدوجہد کو سلام کرنا چاہیے

    یاد رہے کہ خوشاب کے قریب واقع ہڈالی گاوں کا رہائشی ساوتھ افریقہ میں مقیم محنت کش رانا عبدالرحمان کے گھرڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکومال وزرکے ساتھ ساتھ اسکااکلوتابیٹابھی ہمراہ لے گئے تھے ۔

    خوشاب۔ہڈالی کے رہائشی راناعبدالرحمن جو اپنی فیملی سے دور بسلسلہ حصول روزگارساوتھ افریقہ میں مقیم ہیں،ان کے گھر نامعلوم ڈاکورات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور گھر کا صفایا کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے اکلوتے بیٹے ڈیڑھ سالہ جمیل کوبھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

    ڈیڑھ سالہ جمیل چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔ ڈی پی خوشاب محمد نوید نے اس واقعہ کے بعد کہا تھا کہ پولیس بچے کی بازیابی کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیس کی خود نگرانی کررہا ہوں انشا اللہ جلد ملزمان گرفت میں ہونگے ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گھر میں ڈکیتی کے دوران کمسن بچے کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کی تھی

    وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری اوربچے کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا

    اور پھر آج واقعی پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بچے کے اغوا کاروں بھی گرفتار کرلیا ہے

  • لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

    لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

    لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی،بے راہ روی بھی بڑھتی جارہی ہے لیکن پاکیزہ رشتوں کی طرف سے اگر اس قسم کی حرکت ہوتو پھرمعاشروں کے وجود کو قائم نہیں رکھا جاسکتا، شاید یہی وجہ ہے کہ اب معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں۔حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ حقیقی رشتوں پر بھی اعتبار نہیں رہا، لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں درندہ صفت باپ نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا، درندہ صفت باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ لیاقت آباد کے علاقے میں درندہ صفت باپ عبدالمنان نے بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں کوٹ لکھپت تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالمنان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ تاحال ملزم فرار ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

    اگریہ سچ ہے تو پھرانسانیت کے شرم وحیا کا بھی پھراختتام ہونےجارہا ہے اور اگریہ جھوٹ ہے توپھراس قسم کے واقعات کے پیچھے کرداروں‌ کو بے نقاب ہونا چاہیے ،

    یہ اس لیے کہ اکثرایسے واقعات میں‌ بیوی کی جب اپنے خاوند سے نہیں بنتی تو وہ بیٹیوں کو استعمال کرکے ایسے الزام دھرتی ہیں‌کہ جس پرالزام لگ جائے تو اس کی دنیا بھی تباہ ہوجاتی ہے اورپھرایسا انسان کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہتا

  • بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کیلئے لڑو،مرو اور مارو، سکول میں طلب سے حلف

    بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کیلئے لڑو،مرو اور مارو، سکول میں طلب سے حلف

    بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کیلئے لڑو،مرو اور مارو، سکول میں طلب سے حلف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے تعلیمی اداروں میں بھارت کو ہندو دیش بنانے کے لئے طلبا کی ذہن سازی کی جانے لگی،

    طلبا سے حلف لئے جانے لگے کہ ہندو دیش بنانے کے لئے مرنا ہو گا اور مارنا ہو گا، بھارت کے ضلع سونبھدر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سکول کے طلبا اس بات کا حلف دے رہے ہیں کہ وہ بھارت کو ہندو دیش بنانے کے لئے لڑیں گے مریں گے اور ماریں گے،ویڈیو پارک کی ہے جس میں ایک شخص بچوں سے حلف لے رہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یوپی پولیس نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے مگر تحقیقات برائے نام ہو رہی ہیں

    وائرل یویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول کے طلبا نے سکول کی وردی پہن رکھی ہے اور انکے والدین بھی ساتھ ویڈیو میں نظر آتے ہیں، ویڈیو میں حلف لینے والا شخص کہتا ہے کہ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کے لیے لڑو، مرو اور ضرورت پڑنے پر مار بھی دو، طلبا بھی یہی الفاظ دہراتے ہیں، ویڈیو میں حلف لینے والا کہتا ہے کہ ہم ملک کو ایک ہندو راشٹر بنانے کی سمت میں کام کرنے کا عزم لیتے ہیں اور ہم اس کے لیے لڑیں گے، اپنی جان بھی دیں گے اور ضرورت پڑنے پر جان لینے سے پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے چاہے جو بھی قربانی دینی پڑے ہم ایک لمحہ بھی نہیں جھکیں گے ہم اپنے خاندان، اساتذہ اور بھارت ماتا سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں اس کام کے لیے ضروری طاقت فراہم کریں تاکہ ہم اپنے عزم کو پورا کر سکیں اور یہ ہمیں فتحیاب بنائے۔

    https://twitter.com/Siphai313/status/1475835811442700294

    پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بارے تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس نے ابھی تک کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا،

    دوسری جانب ہندوستان میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر جاری ہیں، دہلی میں ہندوتوا انتہاپسند لیڈر کپل مشرا نے مسلمانوں کو براہ راست دھمکیاں دیں اور کہا کہ مسلمان بلڈوزر چلائیں گے، جیل میں سڑیں گے، انکے گھر لوٹیں گے۔

    گذشتہ دو ماہ میں مقدس ہستیوں کی بے ادبی پر مشتمل دس ہزار ویب سائٹس کو بند کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

    توہین آمیز مواد کی جانچ پڑتال کے لیے حکومت نے کیا اقدام اٹھا لیا؟

    یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا

    مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

    قران مجید کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ، فسادات ،مندروں پر حملے، بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف احتجاج

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف سے متعلق کیس پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    قرآن مجید نے ہندو تاجر کی قسمت بدل کر رکھ دی

  • 13 سالہ گھریلو ملازمہ سے گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    13 سالہ گھریلو ملازمہ سے گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    13 سالہ گھریلو ملازمہ سے گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    راولپنڈی میں ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کی اور 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی فواز جہان کے گھر کام کرتی ہے ،جس نے میری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،ائیرپورٹ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم فواز جہان کوگرفتارکرلیا گیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ خواتین اوربچوں سے زیادتی،تشدد اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، خواتین اوربچوں سے زیادتی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس زیروٹالرنس پالیسی کویقینی بنا رہی ہے۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں ریس کورس پولیس نے کاروائی کی اور سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا، ملزم ارسلان کے قبضہ سے پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ غیر قانونی فعل ہے، شہریوں میں خوف ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

    قبل ازیں گزشتہ روز گوجرخان پولیس نے کاروائی کی اور بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم عمرمسعودگرفتار کر لیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکےقرارواقعی سزا دلوائی جائےگی۔ خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنا رہی ہے،

    سال 2021 نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں خواتین پر تشدد کے 9053 واقعات پیش آئے ہیں روزانہ 15 سے زائد خواتین کسی نہ کسی تشدد کا شکار ہوتی رہیں جبکہ عورتوں پر تشدد کے سب سے زیادہ واقعات شہری علاقوں میں رونما ہوئے۔ دیہی علاقوں میں 30 سے 40 فیصد کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔ لاہور مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ اخلاق سوز واقعہ کا اعلیٰ سطح پر نوٹس لیا گیا۔ 2021 کے دوران دنیا بھر میں خواتین کیخلاف گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا جبکہ قصور میں زیر تفتیش مقدمات میں شریک عورتوں کو الٹا لٹا کر ڈنڈے برسائے گئے ۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

    خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

    نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

    بلال یاسین پرحملہ، مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو ملی مدد؟

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

  • گھرمیں گھُس کرہراسگی:جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی اہلیہ کے خط میں‌ خطرناک انکشافات

    گھرمیں گھُس کرہراسگی:جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی اہلیہ کے خط میں‌ خطرناک انکشافات

    کراچی:گھرمیں گھُس کرہراسگی:جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی اہلیہ کے خط میں‌ خطرناک انکشافات ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے سنئر جج جسٹس قاضی فائز عی ج کی اہلہی سرینا عیدھ نے وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے چند افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیاہے ۔

    حکومت کو لکھے گئے خط میں بیگم سرینا عیسیٰ نے کہاہے کہ 29 دسمبر کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کررہی تھیں کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئےاور اپنا تعارف ریاستی ادارے کے ملازم کے طور پر کروایا تاہم میں نے ان سے شناخت طلب کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور نام بتانے سے بھی گریز کرتے رہے بعدازاں ایک شخص نے اپنا نام بتایا ۔

    بیگم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے الزام لگایا کہ میرے گھرآنے والوں نے مجھ سے چار صفحات پر مشتمل ایک دستاویز بھرنے کیلئے کہا جس میں ذاتی نوعیت کی معلومات درج کرنے کا کہا گیا تھا ، اس دستاویز پر کسی بھی ادارے کا نام درج نہیں تھا ۔ اس وقت میں میں اور میری بیتی تھی ، ہم دونوں بری طرح سے ڈر گئے تھے کہ کس طرح دو افراد ہمارے گھر میں گھس آئے جیسے ہم کوئی مجرم ہیں ۔وہ دونوں افراد مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے کہ ہم دو روز بعد دوبارہ آئیں گے اور آپ سے ڈاکیومنٹ بھرا ہوا واپس لے جائیں گے ۔

    سرینا عیسیٰ کا اپنی درخواست میں کہناتھا کہ ان دو افراد کے جانے کے کچھ دیر بعد دو ااور افراد گھر میں گھس آئے اور اپنا تعارف سرکاری اہلکاروں کے طور پر کروایا اور کہا کہ انہیں وزارت داخلہ نے بھیجا ہے ،اور ان دونوں نے بھی مجھ سے اہل خانہ کے بارے میں سوالات کرنے شروع کر دیئے ،میں نے ان سے تحریری اجازت نامہ ، تعارفی کارڈ یا شناختی کارڈ کی کاپیاں طلب کیں ،لیکن انہوں نے کچھ بھی دینے سے انکار کر دیا ۔میں نے ان دونوں افراد کے سامنے ڈی ایچ اے کے سینئر افسر کو فون کیا اور اسے صورتحال سے آگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ ملٹری سٹیٹ آفس اور کنٹونمنٹ بورڈ کو ایسی کوئی بھی معلومات درکار نہیں ہیں اور ان افراد کو ڈی ایچ اے کی جانب سے نہیں بھیجا گیا ۔

    ان افراد سے جب میں نے وہ کاغذات طلب کیئے جس پر وہ انفارمیشن لینا چاہتے تھے تو انہوں نے میرا واٹس ایپ نمبر طلب کیا اور کہا کہ وہ مجھے بھیج دیں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ آئیں گے اس لیے بہتر ہے کہ آپ معلومات فراہم کردیں یا پھر نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائیں۔سرینا عیسی نے تین صفحات پر مبنی اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کی جانی چاہئے۔