Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوکاڑہ: تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر،2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

    اوکاڑہ: تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر،2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ پر 31 ٹو ایل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سامنے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان دیپالپور روڈ پر سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ تیسرے کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ موٹرسائیکل کی تیز رفتاری اور لاپروائی بتائی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دیپالپور روڈ پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

  • اوچ شریف: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 47 سالہ شخص شدید زخمی

    اوچ شریف: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 47 سالہ شخص شدید زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع بکھری میں دیرینہ دشمنی کے باعث ہونے والی فائرنگ سے 47 سالہ امیر بخش ولد پیر بخش شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر بخش روزمرہ معمولات میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے دور سے نشانہ بناتے ہوئے پستول سے فائرنگ کر دی۔ ایک گولی امیر بخش کی بائیں ٹانگ، پنڈلی کی ہڈی (Tibia/Fibula) کے بیرونی حصے پر لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی، جس پر ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف منتقل کیا۔

    ذرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ ہے۔ مقامی افراد نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ علاقے میں امن قائم رہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • راولپنڈی : قربانی کا گوشت دینے کے بہانے ملزم کی خاتون سے مبینہ زیادتی

    راولپنڈی : قربانی کا گوشت دینے کے بہانے ملزم کی خاتون سے مبینہ زیادتی

    راولپنڈی میں ملزم نے قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہو کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہونے والے شخص کی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیامتن مقدمہ کے مطابق ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ مالیت کا گھر خریدا، مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر ملزم نے گھر کا قبضہ دیا۔

    متن مقدمہ کے مطابق ملزم کو بقایا 30 لاکھ بھی ادا کر دیئے، لیکن رجسٹری کروانے میں ٹال مٹول کرتا رہا، ملزم نے پوری رقم وصول کرنے پر گھر پر قبضہ کی کوشش کی، جس پر عدالت سے سٹے لے لیا،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ گزشتہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے میں ملزم چوہدری طارق گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہوا، ملزم نے مجھے اکیلے دیکھ کر زبردستی زیادتی کی، 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر آئی۔

  • بہاولپور: دو المناک ٹریفک حادثات، خواتین و بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    بہاولپور: دو المناک ٹریفک حادثات، خواتین و بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)دو المناک ٹریفک حادثات، خواتین و بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    تفصیل کے مطابق ضلع بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ اور تحصیل حاصلپور میں پیش آنے والے دو ہولناک ٹریفک حادثات نے پانچ قیمتی جانیں نگل لیں، جن میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل ہیں، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی بنیادی وجوہات تیز رفتاری، اوورٹیکنگ اور غفلت پر مبنی ڈرائیونگ تھیں۔

    پہلا حادثہ احمدپور شرقیہ میں چوک بھٹہ روڈ پر موچیاں والی سولنگ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے آمنے سامنے تصادم سے ایک نوجوان محمد فیروز ولد اللہ وسایا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جن کی شناخت تنویر ولد منیر، محمد فاروق ولد محمد عزیز اور مبین ولد واحد کے طور پر ہوئی۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپور شرقیہ منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    دوسرا حادثہ تحصیل حاصلپور میں چشتیاں روڈ پر کاتاریاں چیک پوسٹ کے قریب بہاولنگر سے بہاولپور جانے والی طاہر کوچ (CIL-5033) نے اوورٹیکنگ کے دوران سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ نتیجے میں بائیک سوار کوچ کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    جاں بحق افراد کی شناخت نسیم مائی زوجہ ارشاد، 50 سال،انور بی بی زوجہ رزاق، 30 سال،حسین ولد یوسف، 8 سال (کم سن بچہ)،بلال احمد ولد رزاق، 24 سال

    تمام لاشوں کو THQ ہسپتال حاصلپور منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے دونوں حادثات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

  • یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15طالبعلم جاں بحق

    یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15طالبعلم جاں بحق

    کوالالمپور: ملائیشیا میں طالب علموں کو لے جانیوالی یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ملائیشیا میں بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں 13طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2اسپتال میں دم توڑ گئے جو سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔

    اس کے علاوہ حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 21 سے 23 سال کے درمیان تھی اور اس حادثے کو خوفناک حادثہ قرار دیا جارہا ہے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ بس بے قابو ہو کر منی وین سے ٹکرا گئی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • 20 افراد سے بھرا اسکائی ڈائیونگ طیارہ تباہ

    20 افراد سے بھرا اسکائی ڈائیونگ طیارہ تباہ

    امریکی ریاست ٹینیسی میں اتوار کے روز ایک اسکائی ڈائیونگ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں 20 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔

    حادثہ دوپہر 12:30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے) ٹلہوما ریجنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جو نیش وِل کے جنوب میں واقع ہے۔ متاثرہ طیارہ "ڈی ہیوی لینڈ ڈی ایچ-6 ٹوِن اوٹر” تھا، جو اسکائی ڈائیونگ کی مہمات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    شہر کے ترجمان لائل رسل کے مطابق 20 افراد سوار تھے، جن میں سے تین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اور ایک کو زمین کے راستے قریبی اسپتال منتقل کیا گیادیگر کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی، زمین پر موجود کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی ایئرپورٹ کی کسی سہولت کو نقصان پہنچا۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹینیسی ہائی وے پٹرول نے بتایا کہ ان کے اہلکار بھی موقع پر پولیس کی مدد کے لیے موجود تھے،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار سفید اور نیلے رنگ کا طیارہ گھاس میں دھنسا ہوا نظر آتا ہے، اس کی دم اور ایک پر ٹوٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اور قریب ہی پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں۔

  • سگی ماں نے دوسری شادی کے لیے 8 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    سگی ماں نے دوسری شادی کے لیے 8 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    منڈی بہاؤالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا ملزمہ الماس بی بی نے اپنی بیٹی کرن شہزادی کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو کماد کی فصل میں پھینک دی تھی ملزمہ نے ڈنڈے کے وار سے بچی کے سر پر کاری ضرب لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتی تھی اور بیٹی کو اس میں رکاوٹ سمجھتی تھی، اسی لیے اس سفاک جرم کا ارتکاب کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق عید کے موقع پر مقتولہ اپنی والدہ کے ہمراہ قریبی عزیز اسماعیل کے گھر آئی ہوئی تھی، عید کے دوسرے روز بچی کی لاش کماد کی فصل سے ملی جس کے بعد علاقے میں خوف اور غم کی فضا پھیل گئی۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے بھی اس المناک واقعے کا نوٹس لیا ابتدائی طور پر ملزمہ نے تھانہ ملکوال میں بچی کے اغوا کی جھوٹی رپورٹ درج کروائی تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے، مگر پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش کرتے ہوئے اصل حقائق کو بے نقاب کیا۔

    پولیس کے مطابق کرن شہزادی کے سر کے پچھلے حصے پر چوٹ کے واضح نشانات موجود تھےمقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو نامزد کیا گیا ہےملزمہ کے خلاف قتل اور جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

  • گوجرخان: دیرینہ دشمنی پر باپ اور دو بیٹے قتل، دو مشتبہ افرادگرفتار

    گوجرخان: دیرینہ دشمنی پر باپ اور دو بیٹے قتل، دو مشتبہ افرادگرفتار

    گوجرخان (باغی ٹی وی، نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )دیرینہ دشمنی پر باپ اور دو بیٹے قتل، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

    تفصیل کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقے درکالی سیداں میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد کو گھر میں سوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتولین میں مشتاق شاہ اور اس کے دو بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ قاتلوں نے رات گئے گھر میں داخل ہو کر پے در پے گولیاں ماریں، جس سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی جاتلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرخان منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

    سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مقتولین کے اہل خانہ انصاف کے منتظر ہیں۔

  • تنگوانی: ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ، تین کار سوار شدید زخمی، سکھر منتقل

    تنگوانی: ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ، تین کار سوار شدید زخمی، سکھر منتقل

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ ٰ)ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ، تین کار سوار شدید زخمی، سکھر منتقل

    تنگوانی کے قریب انڈس ہائی وے پر واقع ٹھل-کندھ کوٹ کے معصوم شاہ سٹاپ پر ڈاکوؤں نے رات دیر گئے ایک کار کو لوٹنے کی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ کار نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے تین افراد عابد علی، حامد اور سجاد علی بھلکانی کو شدید زخمی کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر کندھ کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں سکھر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس تا حال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

  • دھوڑ کوٹ:نوجوان کو دریا میں نہانا مہنگا پڑگیا، دفعہ 144 کے تحت گرفتار

    دھوڑ کوٹ:نوجوان کو دریا میں نہانا مہنگا پڑگیا، دفعہ 144 کے تحت گرفتار

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) دھوڑ کوٹ پولیس نے پنجاب حکومت کی جانب سے لگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو دریا میں نہاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

    ملزم کی شناخت محمد جمیل ولد شمس الدین، قوم گمب، ساکن موضع بہاولپور گھلواں کے نام سے ہوئی ہے، جو کشتی کے ذریعے دریا کنارے پہنچا اور نہا رہا تھا۔ حکومت پنجاب نے عوامی مقامات، دریاؤں اور نہروں میں نہانے کے ساتھ ساتھ "ون ویلنگ” پر بھی مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ دھوڑ کوٹ سجاد حسین لغاری نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بارہا دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔