Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ٹریفک اور ہمارا معاشرہ تحریر: عائشہ عنایت رحمان

    ٹریفک اور ہمارا معاشرہ تحریر: عائشہ عنایت رحمان

    بے حسی جو ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے ۔ یہاں ہر کوئی اپنے مفاد کے لئے ایسے بھاگتا ہے کہ اپنے چھوٹے سے فایدے کیلیے باقی لوگوں بہت سے مشکلات میں ڈال رہا ہے ۔ ابھی کچھ دنوں پہلے کی بات ہے میں ہسپتال جا رہی تھی ہمارے ایک بزرگ کی تیمارداری کے لئے ، روڈ پر تقریبا آدھے گھنٹے تک ٹریفک رہی آخر کار لوگ تنگ آ کر سواریوں سے اترنے لگے میں بھی اتر گئی اور پیدل چلنے پر مجبور ہوگئی لیکن پیدل چلنے میں بھی وہی دشواریاں ۔ کیونکہ فٹ فاٹ جو کہ پیدل چلنے والوں کے لیے ایک محفوظ راستہ ہے اس پر بھی ان بے حس لوگوں نے ریڑھیاں سجا رکھی تھی تو کسی نے چادر بچھا کر اپنی چیزوں کی نمائش لگا رکھی تھی خیر میں فٹ فاٹ سے اتر گئیں اور روڈ کے ایک سائیڈ پر چلنے لگی وہی رش تھا پیدل بھی لوگ بہت زیادہ تھے گا گاڑیاں بھی بہت زیادہ تھیں ۔تو جب آگے بڑھنے لگیں تو کیا دیکھتی ہو کہ ایک بڑے سے دکان کے باہر بالکل روڈ کے اوپر دکاندار نے ایک تخت سبزیوں کی سجا رکھی ہے اور دکان سارا خالی ہے اور یوں پیدل چلنے والے اس تخت سے ٹکرا رہے ہیں کیونکہ رش بہت زیادہ ہیں اور تخت نے تقریبا روڈ کا ایک تہائی جگہ گھیر رکھی ہے جو بالکل پیدل چلنے والوں کا حق ہے جو ان بے دکان داروں نے ناحق گھیر رکھا ہے۔
    میں نے جلدی پہنچنے کی لالچ میں ایک اندرونی بازار کا راستہ اپنایا جس سے تنگ بازار کہتا ہے جہاں صرف پیدل لوگوں کا آنا جانا ہوتا ہے جیسے ہی میں انٹر ہوگی کیا دیکھتی ہوں کہ تین موٹر سائیکل پے در پے ایک دوسرے کے پیچھے آرہے ہیں ایک موٹر سائیکل ،جسپر تین سواریاں تھیں بالکل قریب میرے اوپر سے گزرے میں نے خود کو سمیٹ لیا۔ مجھے دل ہی دل میں بہت افسوس ہوا لیکن کچھ نہیں کہا۔دو قدم آگے چل پڑی تو کیا دیکھتی ہوں کہ لوگوں کا ایک جم گھٹا ہے ایسا لگ رہا تھا جیسے ایکسیڈنٹ ہوا ہو لیکن جیسے ہی قریب آئی کیا دیکھتی ہوں کہ گدھا گاڑی بازار کے بیچوں بیچ پھنسی ہوئی ہے اور چاروں طرف سے لوگ دیکھے لگا رہے ہیں۔
    یہ ہماری بے حسی اور خود غرضی کا عالم ہے کہ ہم کس طرح اپنے مفاد کی خاطر دوسروں کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں اور ہمیں احساس تک نہیں ہے ۔ارے میرے بھائیو ہمیں تو اس بارے میں قرآن و حدیث میں واضح آگاہی دی گئی ہے کہ راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی صدقہ ہے ہم کیوں نہیں سمجھتے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے ان قرآن و حدیث سے ۔ وہ ایک کہانی یاد آ گئی کہ ایک بندے نے راستے میں اگھا دیا کہ یہ ایک سایہ دار درخت بن جائے اور راہ چلتے مسافر ان کی چھاؤں میں آرام کریں وہی درخت دوسرے بندے نے اس نیت سے اکھاڑ دی کہ ایسا نہ ہو کے یہ مسافروں کے لئے تکلیف کا باعث بنے تو اللہ تعالی نے ان دونوں بندوں کو برابر کا ثواب بخشا ۔
    اس میں ہمارے لئے اک سبق ہے۔ ہمیں بھی ان کی طرح بننا چاہیں تبھی تو ایک خوشحال معاشرہ بنے گا ان سارے مسائل سے پاک ۔
    اس معاشرے کے فرد کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھےنہ کہ اپنی ذاتی مفاد کی خاطر دوسروں کو یوں اذیت میں ڈالے تو یہ انسانیت کے خلاف ہے۔
    جب تک ہم میں اور آپ میں احساس ذمہ داری پیدا نہیں ہوتی تب تک یہ مسئلے حل نہیں ہوں گے کیونکہ ان مسائل نے ہم سے ہی جنم لیا ہے اور ہم ہی نے ان کو حل کرنا ہے یہ مسئلہ نہ پولیس حل کر سکتی ہے نہ فوج اور نہ وزیراعظم۔ جب بھی ٹریفک یا کوئی اس طرح کا مسئلہ پیدا ہو تو یہ لوگ نعرے لگاتی پھرتی ہے کہ بلا لو پھر وزیر اعظم صاحب کو یہ جہالت اور بے حسی کی انتہا ہے کہ یہ مسئلہ خود پیدا کرتے اور پھر سارا الزام وزیراعظم پر ڈال دیتے ہیں۔
    ہمیں چاہئے کہ ہم ایک بہترین شہری کے طور پر اس معاشرے میں اپنا کردار نبھائے اور ذاتی طور پر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں تبھی تو ایک خوشحال معاشرہ وجود میں آئے گا جہاں آنے جانے والوں کے لئے آسانیاں پیدا ہو ۔

    @koi_hmmsa_nhe

  • بزرگ بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی،مزاحمت پرخفیہ اعضا میں لال مرچ ڈال دی گئی

    بزرگ بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی،مزاحمت پرخفیہ اعضا میں لال مرچ ڈال دی گئی

    بزرگ بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی،مزاحمت پرخفیہ اعضا میں لال مرچ ڈال دی گئی

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کبرئی علاقے میں دلت برادری کی ایک بزرگ بیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے

    ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیش کمار کا کہنا ہے کہ رانی لکشمی بائی نگر مہال میں جگت رانی (55) کو اس کے مکان کے سامنے ایک کھنڈر میں برہنہ حالت میں پایا گیا خاتون کے ہاتھ پیر رسی سے بندھے ہوئے تھے اور اس کے منہ میں کپڑا ڈھونسا گیا تھا۔ پولیس نے متاثرہ کو مہوبہ ضلع اسپتال میں داخل کروا دیا ہے ڈاکٹڑوں نے تقریبا چار گھنٹے تک کی مشقت کے بعد خاتون کی حالت کو قابو میں کرلیا۔ وہ اب خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق امیش کمار نے بتایا کہ متاثرہ کے دیئے گئے بیان میں اس کے ساتھ چار افراد کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری کیے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاتون کی مخالفت کرنے اور چیخنے چلانے پر ملزمان کے اس کے خفیہ اعضا میں لال مرچ بھرے جانے کی بات بھی کہی جا رہی ہے۔

    ایس پی سدھا سنگھ نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچ کر متاثرہ سے ملاقات کی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے پولیس کو ہدایت دی ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیق کر رہی ہے۔

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • سُسرالیوں نے 17 سالہ بہو کو جینز پہننے پرمبینہ طور پر قتل کر دیا

    سُسرالیوں نے 17 سالہ بہو کو جینز پہننے پرمبینہ طور پر قتل کر دیا

    بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جینز پہننے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر 17 سالہ بہو کو قتل کر ڈالا، مقتولہ رشتے میں مبینہ قاتلوں کی پوتی بھی تھی جس کا خاندان میں ہی بیاہ ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 17 سالہ نیہا پاسوان کو ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں 19 جولائی کو محض اس لیے قتل کیا گیا کہ اس کے سسرالیوں کو بہو کا جینز پہن کر گاؤں میں گھومنا پسند نہیں تھا۔

    مہوادوہ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی جینز پینٹ پہنا کرتی تھی جس پراس کے نانا اور ماموں (سسر) نے اعتراض کیا تاہم لڑکی نہیں مانی اور اس مسئلہ پراس کا اپنے سسرالیوں سے جھگڑا ہوا۔

    رشتہ داروں نے ڈنڈوں سے لڑکی کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی اور بعد میں اس کی موت ہوگئی لڑکی کے رشتہ داروں نے اس کی نعش کو رکشہ میں ڈال کر قریبی ہائی وے پر واقع پل سے نیچے پھینک دیا۔ تاہم نعش نیچے نہیں گری اور پل کے گرل میں اٹک گئی۔

    راہ گیروں کی اطلاع پرپولیس وہاں پہنچی اور بعد میں نعش کی شناخت نیہا پاسوان کے نام سے ہوئی مقتولہ کی والدہ شکونتلا دیوی پاسوان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو اس کے دادا اور ماموں نے لاٹھیوں سے مار کر ہلاک کردیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ نے اس دن ان کی بیٹی نے روزہ رکھا تھا اور شام کو مذہبی رسومات ادا کیں۔ جب اس کے نانا، نانی اور ماموں نے اس کے لباس پر اعتراض کیا تو نیہا نے جواب دیا کہ جینز پہننے کی لیے بنائی گئی ہے اور وہ اسے پہنیں گی لڑکی کی اس بات پر جھگڑا ہوا اور لڑکی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

    شکونتلا دیوی نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی بے ہوش ہوگئی تو اس کے سسرال والوں نے سے ایک آٹو رکشہ بلایا اوراسے اسپتال لے جانے کا بہانہ بنا کر نعش کو پل سے نیچے پھینک دیا۔

    دوسری جانب پولیس نے نیہا کے نانا، نانی، چچا، خالہ ، کزن اور آٹو ڈرائیور سمیت 10 افراد کے خلاف قتل اور شواہد مٹانے کا مقدمہ درج کیا ہے –

    سینئر پولیس عہدیدار شریش ترپاٹھی کے مطابق مقتولہ کے نانا، نانی، ایک ماموں اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

  • ٹریفک کی روانی دل کے مریضوں کی موت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے   تحریر: عقیل احمد راجپوت

    ٹریفک کی روانی دل کے مریضوں کی موت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے تحریر: عقیل احمد راجپوت

    کراچی شہر میں مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے پہلے تو کوئی سرکاری ایمبولینس سروس نہیں ہے کیا کمال کی بات ہے پورے پاکستان کو اورنج لائن میٹرو ٹرین میٹرو بس سروس کے لئے 68پرسنٹ ریونیو اکھٹا کرکے دینے والے کراچی شہر میں ایمبولینس سروس بھی خیراتی اداروں کے مرحون منت ہے میرا آج کا موضوع یہ نہیں وہ بیمار ہے جو کراچی میں گندے پانی اور گندگی کی وجہ سے آئے روز بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں مگر ان کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے کوئی ایمرجنسی ٹریک ہی دستیاب نہیں پورے کراچی سے کسی اسپتال کی جانب جانے کے لئے جن سڑکوں کا انتخاب آپ کو کرنا ہوگا اس میں ٹریفک جام گھنٹوں کی بات ہے اب آپ کے مریضوں کی قسمت اچھی رہی تو وہ ٹریٹمنٹ ملنے تک اسپتال منتقل ہوجائے گا اور صحت مند زندگی کی جانب لوٹ آئے گا آپ بیتی بتا رہا ہوں مجھے دل کا دورا پڑا ایمرجنسی کی صورت میں مجھے گھر والوں نے رکشہ میں ڈال کر کارڈیو اسپتال واٹر پمپ لیجانے کی کوشش کی ابھی فور کے چورنگی پر ہی گھر والوں کے ہاتھ پاؤں ڈھیلے پڑ گئے کیونکہ وہاں سے گاڑی کو نکالنے کے لئے کم سے کم آدھا گھنٹہ درکار ہوتا ہے اللہ کا کرنا اور میرے زندگی کے دن ابھی باقی تھے سامنے چھیپا کے بوتھ سے ایک ایمبولینس میں ڈال کر گھر والوں نے آگے کا سفر جاری رکھنے کا ارادہ کیا بھلا ہو چھیپا ویلفیئر کے ڈرائیور کا جس نے منی کارڈیو پہنچایا مگر برائی سامنے سے دستک دے رہی تھی ڈاکٹر نے کہا فورا بڑے کارڈیو یعنی این آئی سی وی ڈی لیجائے یہاں انتظام نہیں ہے الٹے پاؤں واپس گھر والوں نے بڑے کارڈیو پہچانے کی ٹھانی اور پھر ایمبولینس سروس کے ذریعے مجھے کارڈیو پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے بعد اینجیو گرافی اور اگر ضرورت ہوئی تو انجیو پلاسٹی کی تجویز دی اور آپریشن تھیٹر میں میری انجیو پلاسٹی کردی گئی اسنٹ دل کے اندر پیوست ہو گیا لیکن سب پریشانیوں اور گھٹن کے جو لمحے میں نے گزارے ہیں وہ روڈ پر ٹریفک میں پہنس کر اپنی زندگی کے لئے لڑنا ہے حکومت مریضوں کے لئے فاسٹ ٹریک ایمرجنسی روڈ کا پلان ترتیب دے جس سے بہت سی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے

  • مدرسہ ویڈیو سیکنڈل، مفتی عزیزالرحمان کی عدالت پیشی

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل، مفتی عزیزالرحمان کی عدالت پیشی

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل، مفتی عزیزالرحمان کی عدالت پیشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی

    مفتی عزیر الرحمان کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، عدالت نے مفتی عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی مفتی عزیز الرحمان کے خلاف تھانہ شمالی چھاونی میں مقدمہ درج ہے مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ مفتی عزیز الرحان کے تین بیٹے بھی مقدمہ میں ملزم ہیں،

    ویڈیو سیکنڈل کیس میں مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کا نام بھی مقدمے میں درج ہے ، مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں نے متاثرہ طالب علم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں

    مفتی عزیز الرحمان کوپولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا، ،وہ پولیس کے پاس ریمانڈ پر تھے اب ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا دورانِ تفتیش مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی

    پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ،

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کیخلاف چالان تیار

  • لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی :ایسی خوبیاں جوسن کرہرکوئی حیران

    لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی :ایسی خوبیاں جوسن کرہرکوئی حیران

    لاہور:لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی :ایسی خوبیاں جوسن کرہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی کے اثرات عید کے چھٹے روز بھی قربانی کے جانور کی الائشیں ،کوڑے کے ڈھیرسے ایسی بدبوآرہی ہے کہ لوگ توبہ توبہ کراٹھے ہیں‌

    اس حوالے سے علاقہ مکینوں‌ نے اپنی بے بسی بیان کرتے ہوئے کہاکہ گوپے رائے گاؤں میں کوڑے کے ڈھیروں پر جانوروں کے الائشیں تاحال پڑیں ہیں،

    ڈپٹی کمشنر لاہور،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر ویسٹ کے بلند بانگ دعوے محض دعوے ثابت ہوئے ،ادھرشاہ پور گوپے رائے گاؤں کے اطراف کوڑے کے ڈھیروں سے عملہ صفائی آلائشوں کو آٹھانا ہی بھول گیا

    دوسری طرف علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ کچرے کے ڈھیروں پر پڑیں آلائشوں سے علاقے میں تعفن اٹھنے لگا،

    علاقہ مکینوں کی طرف سے احتجاج کرتےہوئےکہا گیا ہے کہ گندگی بدبو پھیلنے سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن کر رہے گئی،

    علاقہ مکین کہتےہیں کہ 6000 کنٹینر اور ہزاروں ہتھ ریڑیاں کاغزوں تک محدود، صرف اندرون شہر کو لشکا کر شاباش لے لی زرا گلیوں بازاروں کا وزٹ بھی کر لیں علاقہ مکینوں کی دھایا، جس کا دل چاہے یہاں وذٹ کرے حلات ابتر ہیں۔

     

    علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ عید گزرنے کے چھٹے روز گندگی کے ڈھیر، جگہ جگہ آلائشیں پڑی رہنا ایل ڈبلیو ایم سی کی انتہائی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

    علاقہ مکینوں نے ایم ڈی لاہور،کمشنر لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلقہ سپروائزرز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ہاں واقعی میں نےنورمقدم کوقتل کیا:ملزم ظاہرجعفرنے اعتراف جرم کرلیا

    ہاں واقعی میں نےنورمقدم کوقتل کیا:ملزم ظاہرجعفرنے اعتراف جرم کرلیا

    اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ملزم ظاہر جعفر نے نور کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کی وجوہات کبھی کچھ بتاتا ہے تو کبھی کچھ۔ پولیس نے نور پر تشدد کے ویڈیو شواہد بھی حاصل کر لئے۔ نور مقدم ساڑھے چار بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی۔ نور نے اپنے آپ کو سکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بند کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر پیچھے آیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا۔ گلی میں موجود گارڈ یہ سب کچھ دیکھتے رہے۔ کسی بھی گارڈ نے ظاہر جعفر کو تشدد کرنے سے نہ روکا۔ گلی میں اور بھی لوگ موجود تھے جنہوں نے نور کو گھسٹتے ہوئے دیکھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ملزم اس کو دوبارہ اوپر لیکر گیا۔ تشدد سے لیکر قتل تک کا عمل تین گھنٹے کے دوران کیا گیا۔

  • سندھ سے اغوا ہونے والی ہندو لڑکی  رینا میگھوار نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا

    سندھ سے اغوا ہونے والی ہندو لڑکی رینا میگھوار نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا

    خواتین کے ساتھ ظلم و زبردستی اور تشدد کے واقعات میں کمی ہو نے کی بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہے ہیں جو کہ معاشرے کے لئے کافی پریشان کن صورتحال ہے ابھی حال ہی میں نور مقدم ، قراۃالعین کیس کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی لوگ ان خوفناک واقعات کو ہی نہیں بُھلا پائے کہ ایک نو عمر لڑکی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے سب کو ہلا کر رکھ دیاہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نو عمر لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رینا میگھوار نامی لڑکی کو شدید خوف کی حالت میں زارو قطار روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-


    ویڈیو میں اغوا اور زبردستی مذہب تبدیل کرنے والی رینا میگھوار روتے ہوئے کہتی ہیں: "انہوں نے مجھے اغوا کرلیا ، میں اپنے والدین کے پاس جانا چاہتی ہوں ، براہ کرم مجھے میرے والدین کے پاس بھیجیں ، اگر میں عدالت میں یہ بیان کروں گی تو پولیس مجھے اغوا کرے گی ، انہوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ میرے بھائیوں اور فیملی کو مار ڈالیں گے-


    رینا میگھوار کو بدین کے خواتین پروٹیکشن سیل بھیج دیا گیا بعد ازاں پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا عدالت کے سامنے ہندو لڑکی کا کہنا تھا کہ "میں والدین کے پاس جانا چاہتی ہوں سسرال میں سے کسی نے بھی اس بار عدالت آنے کی جرات نہیں کی تاہم اب عدالت کے احکامات کا انتظار ہے-


    مناکشی شرن نامی خاتون نے لکھا کہ 21 فروری کو رینا میگھور کو سندھ سے اس کی شادی کے منڈپ سے پاکستانی قاسم خاصلی نے بندوق کی نوک پر اٹھا لیا۔
    کچھ ماہ قبل اسے اپنے اغوا کار کے گھر کی چھت سے مدد مانگتے دیکھا گیا تھا جہاں اسے قید کیا گیا تھا وہ دوسری بار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی جب اسے اغوا کیا گیا تھا تو اس کے اہل خانہ نے ایک ایف آئی آر درج کروائی تھی-

  • نور قتل کیس، پولیس کیس کو کیسے دیکھ رہی ہے؟ وکیل نے بتا دیا

    نور قتل کیس، پولیس کیس کو کیسے دیکھ رہی ہے؟ وکیل نے بتا دیا

    نور قتل کیس، پولیس کیس کو کیسے دیکھ رہی ہے؟ وکیل نے بتا دیا

    نورمقدم کے والد کے وکیل شاہ خاور نے عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع واردات پر ملزم موجود تھا اور مقتولہ کی لاش بھی پائی گئی،

    وکیل شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ملزم سےمزید تفتیش کیلئے پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ عدالت سے مانگا امید ہے 2 روز میں پولیس اپنی تفتیش مکمل کرلے گی،پولیس کیس کو بالکل ٹھیک سمت میں لے کر جا رہی ہے،

    دوسری جانب نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے نورمقدم قتل کیس میں 4 مزید اہم ترین دفعات شامل کر لیں اعانت جرم، جرم چھپانا اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات مقدمے میں شامل کی گئی ہیں موت کی وجہ بذریعہ مجسٹریٹ معلوم کرانے کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں مجرم کوبچانے کیلئےثبوت مٹانا یا جھوٹی اطلاع دینے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے نورمقدم قتل کیس میں مزید ملزمان کی گرفتاری کے بعد نئی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پولیس نے ملزم ظاہرجعفرکے والدین اور2 سیکیورٹی گارڈز کوگرفتار کیا

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی،سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی کل دوپہر ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

  • شک کرنیوالے شوہر کا بیوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر کیا کیا سلوک؟

    شک کرنیوالے شوہر کا بیوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر کیا کیا سلوک؟

    شک کرنیوالے شوہر کا بیوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر کیا کیا سلوک؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیوی پر شک کرنے والا کا شک صحیح نکلا، نوجوان گھر پہنچا تو لگا جھٹکا

    واقعہ بھارت کا ہے ، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک نوجوان نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے،تو اسکو اسکی بیوی نے دو افراد کے ہمراہ چھت سے دھکا دے دیا، پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ اسکی بیوی اور دیگر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

    پولیس کے مطابق زخمی کا نام ہمانشو ہے اور وہ ایک جگہ ملازمت کرتا تھا، اسکو اپنی بیوی پر شک تھا ، اس نے گھر بتائے بغیر چھٹی لی اور گھر پہنچ گیا، جب گھر پہنچا تو اسکی بیوی کمرے میں دو افراد کے ساتھ تھے، نوجوان نے بیوی سے پوچھا تو وہ کوئی جواب نہ دے سکی، جس پر نوجوان نے چھری سے بیوی پر حملہ کیا ،ا سی اثنا میں اسکی بیوی اور اسکے دو ساتھیوں نے نوجوان کو پکڑا اور چھت سے دھکا دے دیا،جس سے ہمانشو زخمی ہو گیا، ہمانشو کے منہ، پیر اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں،

    ہمانشو کی بیوی نے پولیس کو بیان دیا کہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ایسا ہوا تا ہم اہل محلہ نے چھت سے گراتے ہوئے دیکھ لیا تھا، جس پر پولیس نے ہمانشو کی بیوی کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن کی شناخت چھوٹو اور پرویز کے نامسوں سے ہوئی اہل خانہ کے مطابق ہمانشو کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر اس کی پٹائی کی گئی جس کی وجہ سے اس کی آواز کسی کو سنائی نہیں دی بعد ازاں چھت سے پھینکا گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار