Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بلاول بھٹو کے دیس میں دو برادریوں میں مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق

    بلاول بھٹو کے دیس میں دو برادریوں میں مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق

    لاڑکانہ:بلاول بھٹو کے دیس میں دو برادریوں میں مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے دیس لاڑکانہ کے علاقے قمبر کے علاقہ لالو رانک مین زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان جھگڑے میں 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں قمبر کے علاقہ لالو رانک میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق مسلح تصادم میں مرنے والوں کی شناخت فدا بوہڑ، ابراہیم بوہڑ، صمد بوہڑ اور حبدار چانڈیو سے ہوئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا، اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل بھی قمبر کے تھانہ ڈرگھ کی حدود میں مگسی اور مہر قبیلے کے درمیان زرعی پانی پر جھگڑے میں دو افراد قتل اور 9 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • فیصل آباد : کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین، لڑکیوں کے ساتھ کیا معاملہ ہوا پولیس کے تہلکہ خیز انکشافات

    فیصل آباد : کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین، لڑکیوں کے ساتھ کیا معاملہ ہوا پولیس کے تہلکہ خیز انکشافات

    فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین ہو گیا ہے نوجوان لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانے رضا آباد کی حدود میں دو لڑکیوں کے کرنٹ لگنے سے موت کا واقعہ سامنے آیا ، اہل خانہ لڑکیوں کو دفنانے کیلئے بھوانہ تحصیل لے گئے جہاں پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروایا ۔

    ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا لڑکی کی والدہ نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دونوں لڑکیوں کو ان کے والد نے قتل کیا ہے ، قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

    نورمقدم اوربچیوں کے زیادتی کیسز کا اسپیڈی ٹرائل:چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

    والدہ نے بتایا کہ لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے والدین نے منہ بند رکھنے کیلئے کہا دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

    دوسری جانب چنیوٹ تھانہ چناب نگر کے علاقہ موضع بخش والا میں ملزم شاہد نے مبینہ طور پر اپنی ممانی 34سالہ جمیلہ بی بی زوجہ خان محمد کو بدچلنی کے شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی،جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں-

    نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر دیا گیا واقعہ کی تحقیق و حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    بد چلنی کا شُبہ: بھانجے نے ممانی کو قتل کر دیا

  • بد چلنی کا شُبہ: بھانجے نے ممانی کو قتل کر دیا

    بد چلنی کا شُبہ: بھانجے نے ممانی کو قتل کر دیا

    چنیوٹ میں بھانجے نے بد چلنی کے شبہ پر اپنی ممانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقہ موضع بخش والا میں ملزم شاہد نے مبینہ طور پر اپنی ممانی 34سالہ جمیلہ بی بی زوجہ خان محمد کو بدچلنی کے شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہو گیا-

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی،جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں-

    عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کے 779 ویں سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ

    وزیر اعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے

    نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر دیا گیا واقعہ کی تحقیق و حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی-

    معروف تحقیقی و تجزیاتی ادارے کی رپورٹ میں پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

  • موبائل فون سے روکنے پر 11 سالہ لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ والد تھانے پہنچ گیا

    موبائل فون سے روکنے پر 11 سالہ لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ والد تھانے پہنچ گیا

    موبائل فون سے روکنے پر 11 سالہ لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ والد تھانے پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 11 سالہ لڑکی نے اپنے والد سے ہی ایک کروڑ روپے کا بھتہ مانگ لیا

    واقعہ بھارت کا ہے جہاں غازی آباد میں ایک 11 سالہ لڑکی نے اپنے والد کا لیپ ٹاپ کھولا اور اس لیپ ٹاپ سے اپنے والد کے واٹس ایپ نمبر پر میسج کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مانگ لئے ساتھ دھمکی آمیز پیغام بھی دے ڈالا لڑکی کے والد کو اسی کے نمبر سے ہی دھمکی آمیز پیغام ملا تو وہ پولیس کے پاس پہنچ گیا

    پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کیں تو انکشاف ہوا کہ لڑکی نے والد کے لیپ ٹاپ سے میسج کیا، لڑکی ساتویں جماعت میں پڑھتی ہے اور اس کے والد انجینئر ہیں۔ لڑکی نے لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ کا استعمال کیا اور اپنے والد کے نمبر پر میسج بھیج کر ایک کروڑ روپے مانگے۔ میسیج کے ذریعے یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر بھتہ نہیں دیا گیا تو ان کے کے بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا جائے گا۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم چلا کہ دھمکی دینے میں متاثرہ کا ہی لیپ ٹاپ استعمال کیا گیا ہے۔

    جب لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ والدین کی ڈانٹ سے پریشان ہو کر اس نے یہ حرکت کی ہے۔ لڑکی کو گھر میں موبائل فون استعمال کرنے سے بھی منع کیا گیا تھا جس کے بعد اس نے غصے میں یہ قدم اٹھایا پولیس نے لڑکی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور اس کے والدین سے کہا کہ وہ بچی کا پوری طرح خیال رکھیں اور اس کی کاؤنسلنگ کریں۔

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی گئی

    ملزم ظاہر جعفر کو مزید تفتیش کے لیے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا .عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 2 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت پیشی کے بعد پولیس ملزم کو سخت سیکورٹی میں ساتھ لے گئی،

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی،سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزم ظاہرجعفر کو 31 جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی  ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

  • پشاور میں پولیس وین پر حملہ

    پشاور میں پولیس وین پر حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے

    کارخانو مارکیٹ پشاور کے قریب پولیس وین پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا نامعلوم شخص نے آپریشن کے دوران موبائل وین پر آتشی مواد پھینک دیا، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں
    کو ہسپتال منتقل کردیا ہے

    واقعہ کے بعد علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، حکام کے مطابق پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کرنیوالے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جائے گی بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا ہے، جائے وقوعہ کو پولیس نے سیل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    ترجمان ہسپتال کے مطابق ایک زخمی راہگیر کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا ہے،ایس پی کینٹ موقع پر پہنچے اور کہا کہ کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس موبائل پر ہینڈ گرینڈ پھینکا گیا،دھماکے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے،

  • آٹھ سالہ بچے سے بد فعلی کرنیوالے ملزمان گرفتار

    آٹھ سالہ بچے سے بد فعلی کرنیوالے ملزمان گرفتار

    آٹھ سالہ بچے سے بد فعلی کرنیوالے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن لاہور نے نقب زن گینگ، بد فعلی کے ملزمان گرفتارکر لئے جبکہ ایک خاتون کو ریکورکر لیا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عیسیٰ خان کے مطابق نقب زنی کے متعدد مقدمات میں ملوث 3ملزمان وکرم، صابر اور شہزاد گرفتار کئے گئے ہیں،ملزمان سے ایک لاکھ 35 ہزار نقدی،6 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، 8 سال کے بچے سے بدفعلی کرنیوالے ملزم نبیل کو بھی گرفتارکر لیا گیا گھر والوں کو بتائے بغیر شوہر کے ساتھ جانیوالی27سال کی حمیرا کو تلاش کر لیا گیا ہے انچارج انویسٹی گیشن مانگا منڈی رشید سلیم نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    لاہور پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف بھر پور مہم جاری ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا اشتہاری ملزم فرمان عرف فرحان ڈکیتی کے میں 5سال سے مطلوب تھا ملزم فرمان نے 5سال قبل تھانہ صدر جہلم کے علاقہ میں گن پوائنٹ پرلاکھوں روپے چھینے اور فرار ہو گیا تھا۔ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی صدر نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • قانون کی آڑ میں لا قانونیت  تحریر  : راجہ ارشد

    قانون کی آڑ میں لا قانونیت تحریر : راجہ ارشد

    ۔

     موجودہ حکومت کو پاکستان کی بھاگ ڈور ایک ایسے وقت میں سنبھالنی پڑی جب ملک میں مسلہ ،مسائل نہیں بلکہ مسائلستان بنا ہوا تھا۔ سب سے بڑا مسلہ قانون کی بے بسی تھا۔

    یہ تو ایک حقیقت ہے کہ جس معاشرے میں قانون کی ناانصافی ہو وہاں معاشرے کی مکمل بگاڑ کا سبب بنتی ہے اور یہ واحد بندہ ہے عمران خان جو مسلسل اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہ ہو۔سب کے لیے قانون برابر ہو۔

    ہمارے ہاں مجرموں کی بھی اقسام پائی جاتی ہیں ۔پہلی قسم کے مجرم گلی محلے کے چھوٹے موٹے چور اچکے ہیں جن کو پکڑنے کے لئے قانون فورن حرکت میں آتا ہے۔فوری طور پر قانون ان چوروں کو پابند سلاسل کرتا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق جیلیں لاکھوں کی تعداد میں اس قسم کے مجرموں سے بھری پڑی ہیں۔

    دوسری قسم کے مجرم وہ ہوتے ہیں جن کے پوچھے علاقے کے بااثر لوگوں کے ہاتھ ہیں۔ ان مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے سے پہلے قانون ان کے پشت پناہی کرنے والے بااثر لوگوں سے پوچھ کر حرکت میں آتی ہے گرین سگنل نہ ملے تو قانون اور اس کے رکھوالے چپ سادھ لیتے ہیں ۔

    تیسری قسم کے لوگ وہ ہیں جو خود تھانے سنبھالتے ہیں مجرم بھی خود وکیل بھی خود اور خود ہی جج بھی ہیں۔
    آچھا یہ مجرم ہمارے معاشرے میں معزز بھی کہلاتے ہیں۔

    اس قسم کے مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے جاو تو پورا پولیس سٹیشن والے آپ کو اس ایف آئی آر کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے لگ جاتے ہیں۔

    ان مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے وقت محرر کے ہاتھ کانپتے ہیں۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کو ان پر چھاپے مارنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ وکلا صاحبان ان کا نام سن کر کیس نہیں لیتے۔ منصف  ان کے خلاف فیصلہ نہیں لکھ سکتے۔

    مطلب ان مخصوص مجرموں نے ملک اور ریاستی اداروں کے ناک میں دم کر رکھا ہے اور حیرت انگیز طور پر ان کی تعداد بھی کم ہے۔
    ان حالات میں معاشرہ خاک آگے بڑھے گا۔
    ملک کیسے ترقی کرے گا۔
    اللہ کا کرم ہے اب عمران خان تیسری قسم کے مجرموں کو پابند سلاسل کئے جا رہا ہے تو اے پی ڈی ایم والو
    کیوں روڑے اٹکانے کی ناکام کوشش میں لگے ہو۔

    کب تک لاقانونیت اور دہشت پھیلانے والوں کی پشت پناہی کرو گے۔اب مزید یہ ملک ان حالات کا متحمل نہیں ہو سکتاہمیں اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس چاہیئے جس کی کوشش عمران خان کر رہا ہے۔

    @RajaArshad56

  • جرم،انصاف اور معاشرہ  تحریر:فرح خان

    جرم،انصاف اور معاشرہ تحریر:فرح خان

    "اس عہد ظلم میں میں بھی شریک ہوں جیسے
    مرا سکوت مجھے سخت مجرمانہ لگا”

    ہم سب دوسروں پر تنقید کرنے کے عادی ہیں مگر اپنی اصلاح کی جانب توجہ نہیں دیتے یہ ایک بنیادی خرابی ہے جو ہمارے معاشرے میں ہر برائی کو جنم دے رہی ہے۔
    اگر انسان میں خوف خدا کی صفت پیدا ہوجائے تو ہم برائیوں سے خود بھاگے گے۔

    آئیے دن ہم ایک نئی ظلم کی داستان سن رہے ہوتے ہیں،در حقیقت انصاف اور گرفتاری کے تمام ہیش ٹیگز ہمارے قانونی نظام پر سوالیہ نشان ہیں ،اور اب ان مجرموں کا حوصلہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ خود کو ظاہر کرتے ہوئے وڈیو آپ لوڈ کرتے ہیں، گرفتاری کا خوف ہی نہیں ، سزا کا ڈر نہیں ، شرمندگی کا کوئی احساس نہیں ۔

    فرسودہ تباہ شدہ قانون پہ ان کو مکمل یقین ہے کہ ان کا بال بھیگا نا ہوگا،شوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فورم پہ آواز بلند ہوتی ہے وہ گرفتار ہوتے ہیں اور خود کو ایک سلیبرٹی سمجھ کر فخر سے دھندھناتےہوئے نظر آتے ہیں ان کو معلوم ہے کہ وہ جوڑ توڑ کریں گے اور انہیں آزاد کردیا جائے گا۔ کچھ دن بعد لوگ بھی بھول جائیں گے اور مخصوص تاریخوں پہ کسی چوک پہ موم بتیاں جلاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    "امجدؔ در نگار پہ دستک ہی دیجئے
    اس بے کراں سکوت میں کچھ غلغلہ رہے”

    وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ اس شیطانی کھیل کو ختم کرنے کے لئے سخت اقدام کروائیں ،اس میں کوئی شک نہیں کہ کئی فتنہ اس کھیل کو بڑھاوا دے رہے ہیں تاکہ لاپروائی اور معاشی برائیوں کا الزام حکومت پہ ڈال سکیں۔
    اس میں لبرلز اور غیر ملکی فنڈنگ کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

    عدلیہ نظام امن،خوشحال معاشرے کی تخلیق کی بنیاد ہوتا ہے پر یہاں کرپٹ اور مسلسل مجرموں کو آزاد کیا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے ایک ناسور کی حیثیت اختیار کرتا جارہا ہے۔
    اس نظام پہ جلد توجہ کی ضرورت ہے۔

    تمام انسانوں کو کسی رنگ و نسل ، ذات پات کی تمیز رکھے بغیر انصاف مہیا کیا جائے اور معاشی نظام میں کسی تفریق کے بغیر سب کو برابر سے حقوق ملیں تو اس معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔

    مثبت نتائج کے لیے اپنی ذات سے اصلاح کا کام شورع کریں تو برائیوں پر اچھائیاں حاوی ہو جائیں گی ۔عمدہ مثالی معاشرے کے لیے؛

    ●معاشرے میں انصاف کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
    ●افراد کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
    ●سزاؤں کا نفاذ کیا جائے تاکہ دوسرے افراد عبرت حاصل کریں اور برائی جڑ نہ پکڑ سکے۔
    ●اسکول،نصاب اور والدین پر سخت ذمہ داری ہے اس لیے وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت نا کریں۔
    ●معاشرہ کو خلوص، محبت،انسانیت اور خدمت سے سنوارا جائے۔

    قرآن مجید میں حکم دیا گیا ہے کہ
    "برائی سے روکو اور نیکی کا حکم دو۔”

    #JusticeForNaseemBibi #JusticeForNoormukadam #JusticeForQuratulainAnnie #JusticeforSaima #JusticeForWishah #JusticeforAndaleeb
    #JusticeForKhadija
    #JusticeForAsifa
    #JusticeForZainab
    #ArrestAbdulSalamDawood
    #ArrestUsmanMirza

    اور اس طرح کئی کیس ہمارے سامنے ہیں،ہمارا معاشرہ خاکی کشکول لیے کھڑا ہے جس میں اچھائیوں،نیکی،انصاف اور حقوق کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ان سب واقعات سے بچنے کے لیے اللہ کرے ہم جلد منظم فضا قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔آمین

    @MastaniFarah

  • کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے     تحریر:  سلمان الیاس

    کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے تحریر: سلمان الیاس

    اور یہ وباء آج کل پھر دنیا بھر میں سر اٹھا رہی ہے۔خاص کر پاکستان میں چھوتا لہر شروع ہو چکا ہے جو پہلے والے سے انتہائی خطرناک ہے ۔اور پریشان کن بات یہ ہے پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے

    اس سے پہلے تیسرا لہر بھی انتہائی خطرناک تھا ۔جس نے دنیا میں تباہی مچائی تھی پر الحمد للہ پاکستانی عوام نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ۔احتیاط سے کام لیا اور اس وباء پر قابو پالیا گیا تھا۔تیسری لہر کا دنیا کے کچھ ترقی یافتہ ممالک پر اثرات کے کچھ مناظر میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

    ‎کینیڈا نے باہر سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی ، اور اس کے باوجود روزانہ اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر جاتی تھی

    ‎ تنزانیہ مکمل طور پر بند تھا۔

    ‎ برازیل ایک مشکل ترین وقت میں پڑ گیا تھا، جہاں ایک دن میں 4،100 سے زیادہ اموات ہوتی تھی۔

    ‎ برطانیہ نے ایک ماہ کےلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

    ‎ فرانس 2 ہفتے کے لئے بند تھا۔ جرمنی 4 ہفتوں کے لئے سیل کر دی گئی تھی۔

    ‎ ان تمام ممالک نے تصدیق کی تھی کہ تیسری لہر پہلی اور دوسری لہر سے کہیں زیادہ مہلک ہے۔ لیکن اس کے باوجود الحمدللہ پاکستان میں نہ لاک ڈاؤن لگا دیا تھا اور نہ ہی دوسرے ممالک کی طرح پابندیاں لگائی گئی تھی پھر بھی ہم نے قابو پالیا تھا

    ‎ اس خطرناک وباء پر قابو پانے پر پوری دنیا نے ہماری تعریف بھی کی تھی اور "ڈبلیو ایچ او ” نے کئی ممالک کو ہماری مثال دیکر ہماری پیروی کرنے کو بھی کہاں تھا جو کہ ہمارے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے
    ‎ وہ اسلئے کہ ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کی تھی ۔

    اب بھی ہم لوگوں کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ۔حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہے اور ویکسینیشن جتنی جلدی ہوسکتا ہو کروالے کیونکہ ویکسین کے بارے میں جو افواہے گردش کر رہی ہے سراسر غلط ہے۔اس میں کوئی سچائی نہیں ہے میں خود پہلا ڈوز لگواچکا ہو اور دوسرا بھی انشاءاللہ کچھ دنوں تک لگ جائے گی

    اور جو لوگ یہ افواہے پھیلا رہے ہے انکے بارے میں معلوم کرے تو وہ بھی آپ کو ویکسینیشن سنٹر کے باہر قطار میں کھڑے ملیں گے۔کیونکہ انکو بھی پتہ ہے اس وباء کی سنگینی کا پر عادت سے مجبور ہے انہی لوگوں نے پہلے بھی افواہ پھیلائی تھی کہتے تھے کرونا جھوٹ ہے اور موت اپنی مقررہ وقت پر اتا ہے اور ابھی کہتے ہے ویکسین لگوانے سے مر جاؤگے ۔یہ لوگ خود شش وپنج میں ہے انکو خود بھی پتا نہیں ہم کیا بول رہے ہیں۔

    اس لئے اپنے آپ پر اور اپنے پیاروں پر رحم کرکے تمام حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کرے ۔خود کو بھی تکلیف سے بچائے اور دوسروں کو بھی جو کہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے

    اللہُ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے پیارے ملک پاکستان کو ہر شر سے اپنی حفظ و امان میں رکھے "آمین ”

    🌷خوش رہے اور خوشیاں بانٹھے یہی اصل زندگی ہے🌷

    ٹویٹر
    ‏ @Salmanjani12