Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ صاحب منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    ننکانہ صاحب منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے ASI ظفراللہ خاں نے ہمراہی ٹیم کے ساتھ دوران کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گھرانے سے تعلق رکھنے والی ملزمہ ریحانہ بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے 1 کلو 580 گرام چرس، وٹک رقم 14 ہزار 170 روپے، 18 عدد موبائل، 8 گھڑیاں، 2 جوڑی طلائی بالیاں اور ٹاپس وغیرہ برآمد کیے جبکہ دوسری جانب ASI عبدالمنان نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے خاندان کی ملزمہ مسرت بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

    ملزمہ کے قبضہ سے 1 کلو 510 گرام چرس اور وٹک رقم 4300 روپے برآمد ہوئی۔ ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ یونس ڈوگر اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرتی ناسور ہیں۔

    منشیات فروشوں اور منشیات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مئوثر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری ہے۔

  • اسلام آباد کچہری پارکنگ، گاڑی سے اسلحہ برآمد

    اسلام آباد کچہری پارکنگ، گاڑی سے اسلحہ برآمد

    اسلام آباد کچہری پارکنگ، گاڑی سے اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچہری کی پارکنگ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا

    تھانہ مارگلہ کی حدود ایف آیٹ کچہری کی پارکنگ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا اسلحہ ٹیوٹا گاڑی سندھ نمبرW-0747 سے برآمد کیا گیا ،برآمد کیئے گئے اسلحے میں 5 عدد کلاشنکوف اور 2 عدد رپیٹر گن شامل ہیں،مزکورہ گاڑی سے 3 سے 4 تھیلے زندہ راوند بھی برآمد کیے گئے، پولیس نے مزید تفتیش کے لیئے گاڑی کو تھانے منتقل کر دیا،

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیوٹا گاڑی میں مسلح افراد اسلام آباد ماڈل پراجیکٹ کے سی ای او ملک طاہر اور مرزا نویدکے ساتھ آئے تھے، ملک طاہر، مرزا نوید کے خلاف قبضہ، 302، 109 وغیرہ کی دفعات کے تحت کئی مقدمات درج ہیں،ملک طاہر، مرزا نوید کچہری میں حاضری کے وقت 10 سے 15 افراد کے ساتھ آتے ہیں،

  • شاہ کوٹ میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

    شاہ کوٹ میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

    ننکانہ صاحب شاہ کوٹ روڈ روڑے دا واڑہ گاؤں میں نوجوان نے خود کو گولی ماری
    واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا گولی لگنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    ریسکیو عملہ نے نوجوان کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نوجوان نے خود کو گولی کیوں ماری اس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ناظم شفیق عمر 40 سال سے ہوئی
    *ریسکیو 1122 زرائع*

  • شہر قائد سے گرفتار دہشت گرد کا ہدف کیا تھا؟ سی ٹی ڈی حکام کا تہلکہ خیز انکشاف

    شہر قائد سے گرفتار دہشت گرد کا ہدف کیا تھا؟ سی ٹی ڈی حکام کا تہلکہ خیز انکشاف

    شہر قائد سے گرفتار دہشت گرد کا ہدف کیا تھا؟ سی ٹی ڈی حکام کا تہلکہ خیز انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز طارق روڈ سے گرفتار دہشتگرد ایس آر اے کارکن اور کمانڈر نکلے

    سی ٹی ڈی نے ملزم ممتازسومروکو غیرملکی ریسٹورنٹ کے سامنے سے گرفتار کیا ملزم گذشتہ روز طارق روڈ پر غیر ملکی ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر مقناطیسی ڈیوائس سے حملہ کرنا چاہتا تھا ملزم کی نشاندہی پر ریسٹورنٹ کے سامنے کھڑی کی گئی موٹر سائیکل سے ڈیوائس اور ریموٹ کنٹرول برآمد کیا گیا گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایس آر اے کا انتہائی ملزم دہشتگرد جاوید منگریو کو ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا جاوید منگریو ایس آر اے کراچی کا کمانڈر ہے دوران تفتیش دہشتگردوں کی جانب سے انتہائی اہم انکشافات کئے گئے

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں بی ایل اے دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا کمانڈر سجاد کے حکم پر چار کلاشنکوف اور گولیاں فراہم کی ،2020میں ارشاد رانجھانی کیس میں بدلہ لینے کیلئے انسپکٹر عامر ریاض پر حملہ کیا جس میں وہ شہید ہوا،2020میں کمانڈر سجاد کے حکم پر جمالی پل کے پاس ہوٹل پر ایک شخص کو قتل کیا اسٹیل ٹاون کے خالی پلاٹ پر موٹر سائیکل میں بارودی مواد لگایا گھی کے کنستر میں بارود اور بال بیئرنگ تیار کرکے صدر کے علاقے مین رینجرز کی موبائل پر حملے کا منصوبہ بنایا بارودی موٹر سائیکل سے قائد آباد میں رینجرز کی موبائل پر ٹارگٹ کرنا تھا صدر میں رینجرزکی موبائل پر حملہ کرنے پہنچے لیکن ریموٹ نے کام نہ کیا اور بلاسٹ نہیں ہوا ,بارود سے بھری موٹر سائیکل کو اسٹیل ٹاون پولیس نے برآمد کرلیا بی ایل اے دہشتگردوں نے جیکب آباد میں 32ہینڈ گرنیڈ اور25بارودی مواد فراہم کیا ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد سندھ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے حاصل کیا تھا ایس آر اے کمانڈعر سجاد شاہ کہنے پر17ہینڈ گرنیڈ اور25کلو بارودی مواد کوٹری سے کراچی پہنچایا جون2020میں گلستان جوہر کامران چورنگی پر رینجرز موبائل پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیالیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر کے باہر بھی ہینڈگرنیڈ سے رینجرز موبائل پر حملہ کیا گلستان جوہر ریٹائرڈ رینجرز انسپکٹر پر حملہ کیا کورنگی ناصر جمپ پر اسٹیٹ ایجنسی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوئے گلشن اقبال بیت المکرام کے قریب جماعت اسلامی کی ریلی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا شکار پور اور جیکب آباد رینجرز ہیڈ کوارٹر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گلشن اقبال میں جشن آزادی کے اسٹال پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا مذہبی تنظیم کے لاڑکانہ کے امیر کے بیٹے پر بھی قاتلانہ حملہ کیا پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کے ٹرین مارچ پر گرنیڈ حملہ کیا

  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کاروائی، گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس کی بڑی کاروائی، گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

    ایس پی انڈسٹریل ایریا لیاقت حیات نیازی کی ہدایت پر تھانہ نون پولیس نے بڑی کارروائی کی۔ خطرناک چور گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں ملک سہیل زمان، حسنین خورشید اور خواجہ محمد امین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گھڑیاں، قیمتی پرفیومز، ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور قیمتی پلاٹوں کی فائلیں برآمد کرلی گئیں۔ کارروائی ڈی ایس پی مبارک علی کی زیرنگرانی ایس ایچ او نون اشتیاق شاہ، اے ایس آئی محمد عارف معہ جوانوں نے کی۔ ملزمان نے ایک دوہری شہریت کے حامل پاکستانی شہری فدا جمال کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔ ملزمان غیر ملکی پلٹ پاکستانی شہریوں کے ساتھ تعلقات بناتے تھے اور موقع دیکھتے ہی گھر کو خالی پاکر لوٹ لیتے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان بھی کیا ہے۔

  • ماسک کا استعمال کر لئیں یا مقدما جھیِل لیں، 704 مقدمات درج۔

    ماسک کا استعمال کر لئیں یا مقدما جھیِل لیں، 704 مقدمات درج۔

    لاہور میں بغیر ماسک کے گھومنے پر 704 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 674 مقدمات درج کئے گئے۔ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ابتک 1378 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر امن و امان کے ساتھ عملدرآمد کروایا جائے گا۔ پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں اور کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لیے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے واضیح طور پر کہہ دیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی جائے رہی ہیں اور کی جائیں گی اور حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے۔ کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اس لئے احتیاط برتنا ضروری ہے۔ سی سی پی او لاہور نے عوام کو پیغام دیا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

  • لاہور میں پولیس کس کی ہدایت پر کاروائیاں کر رہی ہے؟

    لاہور میں پولیس کس کی ہدایت پر کاروائیاں کر رہی ہے؟

    چھٹی کے روز لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی، ون ویلنگ، پتنگ بازی و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 112 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے آگاہ کیا کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر32 مقدمات درج کئے گئے اور 32ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازوں سے 28 پتنگیں، 02 چرخیاں، 30 پنی ڈور اور 05گھچی ڈور برآمد کی گئں۔ اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات درج کئے گئے اور 25 ہی ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 19 پسٹل، 03 رائفلز، 01 بندوق اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 07 کلو 160 گرام چرس اور 76لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ہوائی فائرنگ کرنے پر 03 جبکہ ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف 11 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ شہریوں کو ان کے اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ امروز 05 گینگز کے 12 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضہ سے تقریبا 03 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

  • سانحہ بارہ اپریل کے شہدا کو ابھی تک کوئی انصاف نہ مل سکا

    سانحہ بارہ اپریل کے شہدا کو ابھی تک کوئی انصاف نہ مل سکا

    ایبٹ اباد سانحہ بارہ اپریل کے شہدا کی گیارویں برسی آج منائی جاے گی گیارہ سال گزرنے کے باوجود شہدا اور زخمیوں کو انصاف نہیں مل سکا گیارہ سال بعد دس لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان آج بھی الگ الگ دوپروگرام ہوں گے قاہد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کی وفات کے بعد صوبہ ہزارہ کی آواز بھی خاموش ہو گی ہے

    بارہ اپریل کو گیارہ سال قبل صوبہ ہزارہ کا پر امن احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسائی گی جس میں سات نوجوان شہید اور شق سے زاہد افراد ذخمی ہوے ہیں گیارہ سال گزرنے کے باوجود نہ تو شہدا کی ایف آئی آر درج ہوئی

    اور نہ ہی شہدا کو انصاف ملا گیارہ سال بعد سپکیر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی کوششوں سے شہدا کیلے گیارہ سال بعد دس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے سج گیارویں برسی کے موقع پر بھی تحریک صوبہ ہزارہ اور صوبہ ہزارہ کے پروگرام بھی الگ الگ ہوں گے

  • جنگ احد کا معاملہ: آفتاب اقبال کی معذرت اور وضاحتی بیان

    جنگ احد کا معاملہ: آفتاب اقبال کی معذرت اور وضاحتی بیان

    اینکر ومیز بان آفتاب اقبال کا اپنے شو میں غزوہ احد میں مال غنیمت کے حوالے سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا غیر مناسب انداز میں ذکر کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

    باغی ٹی وی :آفتاب اقبال نے اپنے شو میں غزوہ احد میں مال غنیمت کے حوالے سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا غیر مناسب انداز میں ذکر کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور #صحابہ_کا_گستاخ_آفتاب_اقبال صبح سے ٹوئٹر ٹرینڈ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اور لوگ شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت سے آفتاب اقبال کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں-


    https://twitter.com/Tanveerkh786/status/1381529957537611778?s=20


    https://twitter.com/shani1352001/status/1381520588934684677?s=20


    سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد آفتاب اقبال نے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی اور اپنی گستاخی کی معافی مانگی-

    آفتاب اقبال نے کہا کہ ایک بہت ضروری وضاحت اور معذرت کے ساتھ میں حاظر ہوا ہوں خواہش تو یہ ہے کہ پہلے میں وضاحت کروں لیکن میں غیر مشروط معافی اور معذرت سے آغاز کروں گا-


    آفتاب اقبال نے اپنی غلطی مانتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب شو خبردار کی قسط میں ہم سے ایک حماقت سرزد ہوئی اور یہ مثال یہاں پر کس طرح ظاہر ہوئی ہے ویسے بنتی نہیں تھی جنگ احد کا حوالہ دے کر میں نے تو بات کہہ دی میں اس پر معذرت خواہ ہوں خدانخواستہ اس پر دور دور تک تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ صحابہ کی شان میں گستاخی کی جائے یا ایسی طنزیہ کوئی بات کی جائے-

  • اوکاڑہ میں بجلی چور افراد کی موقع پر گرفتاری بھا ری جرمانہ عائد

    اوکاڑہ میں بجلی چور افراد کی موقع پر گرفتاری بھا ری جرمانہ عائد

    اوکاڑہ کے علاقہ راجووال میں بجلی چوروں کے خلاف واپڈا اور پولیس کا کریک ڈاؤن بجلی چوری میں ملوث افراد موقع پر گرفتار بھاری جرمانے بل ڈال دئیے گئےحجرہ سب ڈویژن کے ایڈیشنل ایکسیئن میاں طارق بشیر کے ہمراہ حجرہ نارتھ سب ڈویژن کی ٹیم اور حجرہ پولیس نے مشترکہ طور پر راجووال اور نئی آبادی راجووال میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر چیکنگ کی بجلی چوری میں ملوث افراد کو موقع پر حوالہ پولیس کیا گیا

    کچھ لوگ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے واپڈا کی اس بڑی کاروائی کو دیکھ کر بہت سارے صارفین نے ڈائریکٹ سپلائی کی لائن کو موقع پر ختم بھی کیا جس کی وجہ سے بہت سارے بجلی چور بچ جانے میں کامیاب بھی ہوئے واپڈا حکام نے ڈائریکٹ اور چوری بجلی میں ملوث صارفین کو بھاری جرمانے بل بھی ڈال دئیے