Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • مفرور اشتہاری ملزم  گرفتار

    مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

    ملت پارک پولیس نے کاروائی کی جس کے نتیجے میں مفرور اشتہاری ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا جس کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج تھا۔ مفرور اشتہاری ملزم کے خلاف مقدمہ تھا کہ نے مدعی مقدمہ کے گھر میں گھس کر زیادتی کی کوشش کی تھی۔ ملزم محکمہ پولیس سے عرصہ 03 سال سے برخاست ہو چکالیکن خود کو ابھی بھی پولیس ملازم ظاہر کرتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے ملت پارک پولیس کو شاباش دی۔ مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • جعلی مجسٹریٹ کو ساتھی سمیت گرفتار

    جعلی مجسٹریٹ کو ساتھی سمیت گرفتار

    جعلی مجسٹریٹ کو ساتھی سمیت گرفتارکر لیا گیا۔ لیاقت علی نامی جعلی مجسٹریٹ کو ساتھی تاج محمد سمیت کاہنہ پولیس لاہور نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں سے جرمانے وصول کرتے تھے۔ ملزمان دکان سیل کرنے سمیت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے پیسے وصول کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے نیلی لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، جعلی جرمانہ بک،کارڈ اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • شیروان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

    شیروان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

    ایس ایچ او تانہ شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی زیر نگرانی شیروان پولیس کا چھاپہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملک امان عرف مانا اعلی کوالٹی چرس کے ساتھ گرفتار تھانہ شیروان میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی ڈی ایس پی سرکل راجہ محبوب کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ شیروان عبدالغفور قریشی کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

    اسی سلسلے میں ایس ایچ او شیروان نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملک امان عرف مانا کے ڈیرے پر چھاپہ مارکاروائی کے دوران اعلی کوالٹی کی 2202 گرام چرس برامد کرکے ملک امان عرف مانا کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان منتقل کردیا جہاں پر ملزم کے خلاف مقدمہ زیردفعہ9dcnsa درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا

    ملزم کے خلاف تھانہ شیروان میں کم بیش 10 FIR اس پہلے بھی درج ہوچکی ہیں اور متعدد بار ملزم رو برو جرگہ قرآن پر حلف بھی اٹھا چکا ہے کہ آئندہ منشیات فروشی کا دھندہ نہیں کرے گا لیکن اس کے باوجود ملزم نے منشیات فروشی کا کاروبار ترک نہیں کیا اور نوجوان نسل میں زہر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اہلیان علاقہ نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کامطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کواس مہلک اور جان لیوا نشے سے بچایا جاسکے

  • ایس ایچ او تھانہ بٹگرام کی کامیاب کاروائی

    ایس ایچ او تھانہ بٹگرام کی کامیاب کاروائی

    تفصیلات کے مطابق بٹگرام پولیس کو گشت کے دوران اطلاع ملی کہ کانگڑہ میں دو چوری کی گاڑیاں کسی نامعلوم ملزمان نے کھڑی کی ہے، حسب اطلاع ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ بٹگرام طارق سعیدخان ہمراہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے اور زیر تعمیر گھر جس میں دو گاڑیاں XLIمیں مستری سامان اتارنے میں مصروف تھا،

    پولیس نے مستری کو گرفتار کرکے گاڑیوں کو حراست میں لیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ایک XLIتھانہ گلبہار کو چوری کی مقدمہ میں مطلوب تھا انکوائر ی کے بعد بٹگرام پولیس نے XLIکو گلبہار پولیس کے حوالہ کیا جبکہ دوسری گاڑی کو523/550کے تحت بٹگرام پولیس نے اپنے حراست میں لیکر تفتیش شروع کیا۔ واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر  آفریدی کی   پولیس کے افسران کے ہمراہ ماہانہ میٹنگ کا انعقاد ۔

    ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی پولیس کے افسران کے ہمراہ ماہانہ میٹنگ کا انعقاد ۔

    ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ایبٹ آباد پولیس کے افسران کے ہمراہ ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ۔ گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا کارکردگی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے گزشہ ماہ مارچ کے دوران پراگرس روپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 52کلو374 گرام چرس، 12کلو652 گرام ہیروئن، 771بوتل شراب، 2.668 گرام آئس کی برآمدگی عمل میں لائی

    اسی طرح غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02کلاشنکوف، 38پستول، 15 شاٹ گن، اور 698 کارتوس قبضہ پولیس کرتے ہوئے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 37مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ 18سہولت کاروں کے خلاف بھی مجرمان اشتہاریوں کو پناء فراہم کرنے پر مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی اوآفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد ملک اعجاز گوگا، ایس پی انوسٹگیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق، جملہ سب ڈویژنل پولیس افسران،ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل، ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سمیت جملہ انوسٹیگیشن افسرا ن اور تمام متعلقہ شعبہ جات کے انچارج صاحبان نے شرکت کی میٹنگ کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فاصلے کو یقینی بنایا گیا

    میٹنگ میں ضلع پولیس کی جملہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں مزید تیز کی جائیں اور منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مہم شروع کی جائے تاکہ ضلع کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی تیسری لہرکے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر وفاقی و صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کروانے اور دوکانداروں سمیت عوام الناس کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں

    ان کا کہنا تھا کہ بازاروں میں انٹری پوائنٹس اور دکانوں کے باہر پینا فلیکس اور بینر لگائے جائیں اور دوکان کے اندر اگر دکاندار نے ماسک نہ لگایا ہوا ہوا تو اس دوکاندار کے خلاف کارروائی کی جاے۔ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہا اوور سپیڈنگ ، لاوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال ، انٹر چینجز پر سخت ناکہ بندیاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ، شرپسند عناصر، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں مزید بہتر بنائی جائے لوگوں کو انصاف فراہم کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں عوام الناس کے ساتھ رویہ بہتر رکھا جائے اور اخلاق سے پیش آئیں تھانہ جات میں آنے والے سائلین اور مظلوم افراد کی داد رسی ممکن بنائیں

    تھانہ امن کی جگہ ہے لوگ لڑائی جھگڑے کرتے ہیں امن کے لیے تھانے آتے ہیں اسی لیے تھانے میں آنے والے سائیلین سے اپنا رویہ بہتر رکھیں، منشیات فروش جو ہماری آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں ان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں اور خاص طور پر منشیات فروشوں ، مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں، انہیں پناہ فراہم کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں ۔ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کسی قسم کی کو ئی رعائت نہ بھرتی جائے جبکہ ہوٹل واچ ایپ کے زریعے مسافروں کا اندراج نہ کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

  • گولیاں چل گئیں، عدالت پیشی پر جانیوالے چار افراد قتل،تین زخمی

    گولیاں چل گئیں، عدالت پیشی پر جانیوالے چار افراد قتل،تین زخمی

    گولیاں چل گئیں، عدالت پیشی پر جانیوالے چار افراد قتل،تین زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہر میں گولیاں چل گئیں، چار افراد کو قتل کر دیا گیا

    پنجاب کے ضلع خوشاب میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،پولیس کے مطابق قتل ہونے والے چاروں افراد ضلعی عدالت جا رہے تھے کہ گھاٹ لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی ،فائرنگ سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3 شخص زخمی ہوئے ہیں جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق خوشاب کے نواحی گاؤں ڈھاک سے ہے۔

    اطلاعات کے مطابق خوشاب میں دیرینہ دشمنی پر سندرال روڈپرمخالفین کی فائرنگ سے محمد یعقوب ولدمحمدفیروزقوم جنجوعہ ساکن جھگیاں،محمدطاہرولدمحمدخان جنجوعہ ساکن ڈھاک ، محمدنوید ولد محمداعجازساکن بلوال،نصراقبال ولد محمداقبال قوم ماچھی ساکن جھگیاں قتل ہو گئے ہیں جبکہ 3زخمیوں میں رانا محمدعامر ساکن جھمٹانوالا ،محمد اسرارولد محمد نوازقوم جنجوعہ ساکن ڈھاک ،محمدخان ولدمحمد فیروزقوم جنجوعہ ساکن ڈھاک شامل ہیں،زخمیوں میں رانا عامر جھمٹ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ھے

    مقتول راجہ محمد یعقوب وغیرہ جھگیاں سے کیری ڈبہ پرڈرائیورسمیت 7افراد سوارھوکر جوھرآباد تاریخ پیشی پرآرھے تھےجب خوشاب سندرال روڈ دھپ سڑی کے مقام پرپہنچےتوگھات لگائے بیٹھے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی ،پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دیرینہ دشمنی ہے،مقتول راجہ یعقوب کا بیٹاراجہ عدنان پٹھان اعوان گروپ نے قتل کردیا تھا اسکا بدلہ لینے کیلئے مقتول راجہ یعقوب کے بیٹے راجہ ذیشان عرف راجہ شانی وغیرہ نے فائرنگ کرکے ھشام خان پٹھان کے والدگلشیرخان کو13 ستمبر19کوقتل کردیا تھا اورراجہ شانی بیرون ملک چلا گیا تھااورتا حال اشتہاری چلا آرھا تھا

    زخمی محمدخان ٹی ایچ کیوخوشاب منتقل کر دیا گیا ہے،راناعامر اور راجہ اسرارڈی ایچ کیو ھسپتال زیرعلاج ہیں 4 نعشیں خوشاب ٹی ایچ کیومنتقل کردی گئی ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر (ڈی پی او) خوشاب کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خوشاب کے قریب وین پر فائرنگ سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیر اعلی عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-

  • جج آفتاب آفریدی قتل کیس، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کیا برآمد کر لیاِ؟

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کیا برآمد کر لیاِ؟

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کیا برآمد کر لیاِ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوابی پولیس نے آفتاب آفریدی جج قتل کیس میں 3 دن کے اندر اہم پیش رفت دکھائی ہے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی

    مورخہ 4 اپریل 2021 کو موٹر وے انبار انٹرچینج سے کچھ فاصلے پر ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا، جس میں جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ ہوکر جس کے نتیجے میں جج آفتاب آفریدی سمیت خاندان کے3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جب کہ 02 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔مقتول جج ب کے بیٹے عبد الماجد نے وقوعہ کی نسبت 06 معلوم اور 4 دیگرنامعلوم افراد کے خلاف تھانہ لاہور میں مقدمہ درج کیا ۔جس کے مطابق وجہ عناد سابقہ دشمنی بتلائی گئی۔

    اس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی نے ریجنل پولیس آفیسر مردان کی سرکردگی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان کی سربراھی میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان اور اس کی ٹیم نے سائنٹیفک طریقے سے شروع کی جس میں ایک ملزم عزیز خان عرف عزیزو ولد اسماعیل سکنہ ڈاگ کلے ورسک اور ملزم داؤد ولد مغل شاہ سکنہ ماشو بڈھ بیر کو گرفتار کرکے جس سے وقوعہ میں استعمال شدہ ایک گاڑی بھی قبضہ پولیس کی گئی ہے۔ملزمان نے دوران تحقیقات وقوعہ کے متعلق تمام حقائق اگل دیے ہیں۔ سردست بقایا ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    جج قتل کیس، لطیف آفریدی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

  • واہ کینٹ میں ڈاکؤں کا راج۔

    واہ کینٹ میں ڈاکؤں کا راج۔

    تھانہ واہ کینٹ چوکی نمبر 4 کے علاقہ میں جی ٹی روڈ بلاک کرکے سرعام ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔ پولیس نے ڈکیتیوں کی مبینہ طور پر ڈکیتی کی وارداتیں کو چھپانے کی کوشش کی۔ ڈاکووں کی کاروائی کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جس میں ڈاکووں نے جی ٹی روڈ کوئی کئی گھنٹے بند رکھا اور اطمینان سے واردات کرکے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ بروقت اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے مبینہ طور پر سستی کا مظاہرہ کیا اور تاحال پولیس ڈاکووں کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کی کاکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ فوٹیج میں ڈاکووں کو سرعام شہریوں کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کار میں سوار شہریوں کی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ سے کار میں سوار تین شہری شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکووں کو گاڑی پر فائرنگ کرتے اور سرعام فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ علاقہ ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچ او نے واقعات پر آنکھیں بند کرلی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جی روڈ بلاک کر کے سرعام ڈکیتیوں کا سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ لب ٹھٹو کے علاقہ میں جی روڈ پر واقعہ آرڈینس فیکٹری کے قریب ایسے واقعات پولیس کی ناقص کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے لب ٹھٹو کے علاقے میں ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ شکایات کے باوجود چوکی انچارج سب انسپکٹر شفاقت کے کان پر جوں تک نہی رینگی۔ گزشتہ 6 ماہ سے ڈاکووں کئی گھروں کا صفایا کر کے چلتے بنے ہیں۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دی گئی تھی پولیس سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ اب نوبت اس نہج تک پہنچ گئی ہے کہ ڈاکووں سرعام جی روڈ بلاک کر کےلوٹ رہے ہیں۔ ڈاکووں ناصرف مال بلکہ اب جان کے درپے ہیں۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی سے درخواست کی ہے کہ فلفور نوٹس نا لیا تو جی ٹی روڈ پر احتجاج اور دھرنا دیں گئے۔ چوکی انچارج کر فلفور معطل کر کے واقعات کی انکوائری کروانے کا مطابہ بھی سامن آیا ہے۔

  • ۴ افراد قتل: عدالت میں اقبال جرم

    ۴ افراد قتل: عدالت میں اقبال جرم

    ضلع کچہری میں پب چی سٹائل میں چار افراد کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنہ آگئی۔ مقدمہ میں ملوث ملزم نے کمرہ عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔ عدالت نے مقدمہ کے ملزم رانا بلال کا 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ عدالت کا استفسار کیا کہ تم نے شریف لوگوں کا قتل کیوں کیا جس پر ملزم کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک سٹار ہوں, ایمو سٹار ہوں, فیس بک سٹار ہوں میرے ساتھ دھوکہ ہوا نس وجہ سے میں نے غصے میں قتل کر دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں قتل سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔ ملزم کی فائرنگ سے بھائی، بہن، بھابھی اور دوست قتل ہوا تھا۔

  • ڈولفن سکواڈ نے ناکہ نیوراوی پر فائرنگ کرنیوالے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

    ڈولفن سکواڈ نے ناکہ نیوراوی پر فائرنگ کرنیوالے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

    ابتدائی معلومات کے مطابق ناکہ نیوراوی پر 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو اہلکاروں نے روکا تھا۔جس کے نتیجہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ڈولفن ٹیم ناکے سے چند گز کے فاصلے پر کرائم ہاٹ سپاٹ پر سنیپ چیکنگ کر رہی تھی۔ ڈولفن ٹیم 380 فائرنگ کی آواز سنتے ہی موقع پر پہنچ گئی جس کے نتیجہ میں تعاقب کے بعد 2 ڈاکو گرفتار اور 1 ڈاکو فرار ہوگیا۔ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں 1 ٹخنے پر فائر لگنے سے معمولی زخمی ہوا جس کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔