Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اللہ کا عزاب کیوں نہ آئے ؟ بدبخت باپ نے مبینہ طور پر اپنے7 سال کے سگے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

    اللہ کا عزاب کیوں نہ آئے ؟ بدبخت باپ نے مبینہ طور پر اپنے7 سال کے سگے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

    سوات:اللہ کا عزاب کیوں نہ آئے ؟ بدبخت باپ نے مبینہ طور پر اپنے 7 سال کے سگے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا،اطلاعات کے مطابق سوات میں ایک بدبخت باپ نے مبینہ طور پر اپنے 7 سال کے سگے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا،باپ کی اس حرکت کودیکھ کردنیا کے سرشرم سے جھک گئے

    پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد پولیس نے ماں کی رپوٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسماۃ ( ج ) زوجہ افضل خان نے تھانہ رحیم آباد میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ!
    میری آٹھ سال قبل موسمی افضل خان سے شادی ہوئی تھی۔

     

    بچے کی والدہ کہتی ہیں کہ افضل خان سے میرے دو بیٹے پیدا ہوۓ۔

    میرا بڑا بیٹا حسنین عرصہ پندرہ دن سے اپنے مقعد میں تکلیف کی نسبت بتاتا رہا لیکن وجہ چھپا رہا تھا۔

    اسی دوران دو دن قبل رات کے وقت میں نے اپنے شوہر افضل خان کو اپنے بیٹے حسنین کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔لیکن میں ڈر کے مارے چپ رہی۔

    پولیس تھانہ رحیم آباد نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

  • واٹس ایپ کے ذریعے بھیک مانگنے والا’سائبر بھکاری‘ گرفتار    دبئی پولیس

    واٹس ایپ کے ذریعے بھیک مانگنے والا’سائبر بھکاری‘ گرفتار دبئی پولیس

    دبئی: بھکاریوں کے خلاف تازہ کارروائی میں دبئی پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے اپنی دکھ بھری داستان سنا کر بھیک مانگنے والا بھکاری گرفتار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :د بئی پولیس کے مطابق انہوں نے ایک عرب ’سائبر بھکاری‘ گرفتار کیا ہے جو مقامی واٹس ایپ صارفین کے نمبر حاصل کرکے انہیں اپنی دکھ بھری داستان لکھ بھیجتا تھا اور ’اللہ کے نام پر‘ مالی امداد مانگتا تھا۔


    اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں دبئی پولیس نے عوام کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ درد بھری کہانیاں سنانے والے بھکاریوں کے جھانسے میں نہ آئیں کیونکہ یہ جعلساز ہوتے ہیں اور ان کا واحد مقصد عام لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم اینٹھنا ہوتا ہے۔

    ٹویٹ میں ’سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بھکاریوں‘ سے متعلق بتایا گیا کہ جو رمضان کے مقدس مہینے میں زکوۃ، صدقات و خیرات سمیٹنے کےلیے سرگرم ہوگئے ہیں اور منظم گروہوں کی شکل میں کام کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق، وہاں بھیک مانگنے والوں، بھیک منگوانے والوں اور بھیک منگوانے کی غرض سے مقامی یا غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے والوں کےلیے سخت سزا کے علاوہ ان پر ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی کیا جا رہا ہے۔

  • والٹن روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

    والٹن روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی ہوئی ہے

    چند لمحوں میں آگ نے سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ نے فیکٹری میں شدت پکڑ رکھی ہے، ریسکیوٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، تا ہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہ ہو سکی

    فیروز روڈ پر والٹن موڑ کے قریب واقع فیکٹری میں آگ بجھانے کے لئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پرموجود ہیں ، آگ لگنے سے فیکٹری میں کتنا مالی نقصان ہوا اس کا اندازہ آگ بجھنے کے بعد ہی لگایا جا سکے گا

    آگ فیکٹری کی اسمبلی لائن ایریا میں لگی، ایک ایکڑ سے زائد رقبہ متاثرہوا ہے فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لیے 12 سے زائد ریسکیو گاڑیاں سرگرم ہیں کمشنرلاہور کے حکم پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں فائر بریگیڈ، ایم سی ایل، سول ڈیفنس،صحت اور ریونیو کی ٹیمیں بھی روانہ ہو چکی ہیں کمشنر لاہور نے آگ بجھانے کیلئے درکار مشنری کو بھی تیار رکھنے کا حکم دے دیا

    دوسری جانب فیروزپور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے۔آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اوروزیر اعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی

  • غیر ملکی باشندوں کے اغوا اور تاوان  میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    غیر ملکی باشندوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2 غیر ملکی باشندوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلئے گئے

    گرفتار ملزمان سے 3 گاڑیا ں اورایک ہزار غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ملزمان نے غیر ملکی باشندوں کی رہائی کے لیے تاوان کی رقم بٹ کوائن سے ادا کرنے کا کہا تھا ،پولیس کے مطابق مرکزی ملزم واردات کے بعد اسلام آباد سے بذریعہ ترکی یورپ فرار ہو گیا تھا، ملزم کو اشتہاری قرار دلوا کر انٹرپول کی مدد سے واپس لائے جانے کی کوششیں جاری ہیں

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کیا جائے گا اور انکا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا ،ملزمان سے دوران تحقیقات مزید انکشافات کی توقع ہے ،

    دوسری جانب لاہور میں جرائم میں اضافہ ہو گیا ہے، پولیس جرائم کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں، مسلح ملزمان لوٹ کر چلے جاتے ہیں لیکن پولیس مقدمے ہی درج نہیں کرتی ،نہ ہی ملزمان گرفتار ہوتے ہیں، اگر ملزمان گرفتار بھی ہو جائیں تو مال مسروقہ واپس مالکان کو نہیں دیا جاتا

  • سائبر کرائم میں اضافہ،چار ماہ میں کتنی شکایات درج ہوئیں؟

    سائبر کرائم میں اضافہ،چار ماہ میں کتنی شکایات درج ہوئیں؟

    لاہور میں سائبر کرائم میں اضافہ،چار ماہ میں کتنی شکایات درج ہوئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سائبر کرائم میں اضافہ ہو گیاہے،

    4ماہ کے دوران ایف آئی اے کو 5 ہزار شکایات موصول ہوئیں 80فیصدشکایات فیس بک، واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ اور بلیک کرنے کی موصول ہوئیں ،فنانشل فراڈ کی 10 ، انفرادی اکاوَنٹ ہیک کرنے کی 2 فیصد شکایات موصول ہوئیں ،ایف آئی اے کے مطابق رواں سال ایک ہزار 200 شکایات پر انکوائری شروع کی گئی ،ایک تفتیشی افسر کےپاس 3سے400 شکایات التوا کا شکار ہیں،سائبر کرائم سرکل لاہور میں مجموعی 60 افسران و اہلکار تعینات ہیں،،60 افسران 5ہزار سے زائد شکایات کی تفتیش اور انکوائری کر رہے ہیں،کیس کی انکوائری لگنے میں دیر نہیں لگتی، مکمل ہونے میں وقت لگ جاتاہے،

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ڈائریکٹر سائبر کرائم عبدالرب چودھری کا کہنا ہے کہ شکایات زیادہ ہونے اور ڈیٹا لیٹ ملنے کی وجہ سے انکوائریز التوا کا شکار ہوتی ہیں کوشش کر رہے ہیں سے کہ التوا ہونے والی انکوائریز کو مکمل کیا جائے،

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

  • لاہور:ڈی ایچ اے فیز 2 میں چوری کی واردات،چور گاڑی کا قیمتی سامان لے اڑے

    لاہور:ڈی ایچ اے فیز 2 میں چوری کی واردات،چور گاڑی کا قیمتی سامان لے اڑے

    لاہور: ڈی ایچ اے فیز 2 میں دن دیہاڑے چوری کی واردات چور گاڑی کا سامان لے اُڑے-

    باغی ٹی وی : 20 اپریل کو افطاری کے ٹائم ڈی ایچ اے فیز 2 میں مین روڈ پر گھر کے باہر کھڑی گاڑی ہنڈا ویزل کا قیمتی سامان چوری ہو گیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی-


    سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو میں 3 موٹر سائیکل پر سوار دو چوروں میں سے ایک نے گھر کے باہر کھڑے گاڑی کا شیشہ توڑ کر گاڑی کے اند ر گھس کر گاڑی کا سامان چُراتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں مکمل پینل سیٹ، لیدراے سی پینل ، ایل سی ڈی نیویگیشن سسٹم ، کلائمٹ کنٹرول سسٹم اور گئیر پینل مکمل سیٹ چرالیا-

    سی سی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوروں نے یہ واردات چند منٹوں میں کی چوروں نے یہ واردات کرنے سے پہلے گھر کے دروازے کو لاک کیا تاکہ کوئی فوراً باہر نہ آسکے-

    گاڑی کے مالکان کو چوری کی واردات کا افطاری کے بعد پتہ چلا -سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک چور کی شکل واضح طور پر نظر آ رہی ہے جس نے گاڑی میں گُھس کر چیزیں چرائیں-

  • سندھ سےغمناک خبرآگئی:ٹریفک حادثےمیں‌12افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    سندھ سےغمناک خبرآگئی:ٹریفک حادثےمیں‌12افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    خیرپور:سندھ سےغمناک خبرآگئی:ٹریفک حادثےمیں‌12افراد جاں بحق،متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں پرانی قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس خیرپور امیر سعود مگسی کے مطابق حادثہ خیرپور شہر سے لگ بھگ 10 کلومیٹر دور حسین آباد کے مقام پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے قریب پیش آیا۔

    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس خیرپور امیر سعود مگسی کے مطابق حادثہ سکھر کی طرف جانے والی مسافر ویگن کا ممکنہ طور پر ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
    جس سے ویگن کا ٹائر نکلنے سے اسے بے قابو ہو کر سکھر سے سانگھڑ کی طرف جانے والی مسافر کوچ سے دھماکے سے ٹکراتے دیکھا۔

    خوفناک حادثے میں کوسٹر کو شدید نقصان پہنچا جو ملبے کے ڈھیر میں بدل گئی۔مسافر دونوں گاڑیوں میں بری طرح پھنس گئے تھے۔

    علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گاڑی کاٹ کر نکالا بعد ازاں پرائیویٹ گاڑیوں اور سرکاری ایمبولینسوں اور ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کی مدد سے انہیں خیرپور منتقل کیا۔

  • سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو پنجاب سے کراچی لاکر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے

    ثنا نامی خاتون کو عمران نے صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال سے کراچی لا کر چند لاکھ روپے کے عوض فروخت کردیا ،تین چار ماہ قبل ثنا کو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک خاتون کے گھر چھوڑ دیا

    ثنا نے بیان میں کہا کہ عمران ثنا سے زبردستی جسم فروشی کا کام کرواتا ہے اور بلیک میل کرتا ہے ۔جسم فروشی کا کام نہ کرنے اور عمران کی بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے ۔عمران رشتے میں ثنا کا دیور بھی ہے سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا ۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    عمران اس سے قبل بھی بہت سی لڑکیوں کو پاکستان کے دیگر شہروں سے لا کر کراچی فروخت کرتا رہا ہے ۔عمران ماضی میں انسپکٹر حاجی ثناءاللہ کے ہاتھوں درخشاں تھانے میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے عمران کے خلاف پنجاب تھانہ سٹی رینالہ خورد میں بھی مقدمہ درج ہے جس میں وہ جیل کی ہوا کھا چکا ہے خاتون کا کہنا ہے کہ عمران بہت خطرناک اور بااثر شخص ہے میری اس سے جان چھڑائی جائے ۔ ثنا نے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے،خاتون کا کہنا ہے کہ عمران نے مجھے فیکٹری میں کام دلوانے کی بجائے غلط کام پر لگایا، اس سے جان چھڑائی جائے

  • سابق چیف جسٹس کے بیٹے پر حملہ

    سابق چیف جسٹس کے بیٹے پر حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے بیرسٹر افنان سعید پر حملہ ہوا ہے

    ملزمان خیابان راحت کے فیز 6 میں واقعہ بنگلے پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے فائرنگ کا واقعہ رات ایک بج کر 17 منٹ پر پیش آیا افنان سعید کا کہنا ہے کہ مجھے میرا دوست گھر چھوڑنے کیلئے آیا تھا ، ہم جیسے ہی گھر کے اندر داخل ہوئے تو ملزمان نے گھر پرفائرنگ کر دی ، میرے ملازم نے مجھے بچانے کیلئے چھلانگ لگائی اور زمین پر گرا فائرنگ کے بعد گولیاں گھر کی دیوار پر لگیں ۔ ملزمان گھر پر فائرنگ کر نے کے بعد فرار ہو گئے

    نجی اخبار کے مطابق افنان سعید کا کہنا تھا کہ اندر موجودمیرے پولیس اہلکار کی جانب سے سرکاری اسلحہ سے گولی چلائی گئی تو ملزمان خالی پلاٹ کی جانب بھاگ گئے ، میرا عرفان اللہ کنڈی نامی شخص سے بھی 2018 سے تنازع چل رہاہے ، عرفان اللہ کنڈی نے مری میں میری والدہ پر بھی حملہ کروایا تھا ۔

    پولیس کا کہناہے کہ رات کو خبر موصول ہوتے ہی پولیس فوری طور پر افنان سعید کے گھر پہنچی لیکن افنان سعید کی جانب سے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیاہے ، جب ہمیں کہیں گے تو فوری مقدمہ درج کر لیا جائے گا ۔

    واضح رہے کہ 2018 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا سابق چیف جسٹس پاکستان سعیدالزمان صدیقی کی اہلیہ پر جوڈیشل کالونی میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ محفوظ رہی تھیں،فائرنگ پلاٹ کے تنازع پر کی گئی تھی، پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے میری والدہ سمیت 3افراد کو حبس بے جا میں بھی رکھا سعید الزماں صدیقی کے بیٹے بیرسٹر افنان سید عظمیٰ نے پولیس کو تحریری درخواست دی تھی

  • فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا باپ گرفتار

    فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا باپ گرفتار

    فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا باپ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سنگدل باپ کوگرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا

    سنگدل شخص نے فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،ملزم نے پلاسٹک کے پائپ سے بچے پر تشدد کیا،پولیس کے مطابق بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق تھانہ بنی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے بچے پر تشدد کرنے والے شخص محمد نوید کو گرفتار کرلیا،

    ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بچے کے میڈیکل سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، سی پی او کا کہنا ہے کہ پھول سے بچے شفقت اور توجہ کے حقدار ہیں، بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے،