Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں مسجد میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں مسجد میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی شاہ میراں جامع مسجد سے پنکھے ٹونٹیوں اور قیمتی سامان سمیت غلہ توڑ کر پیسے چوری کرنے والا ملزم علاقہ مکینوں نے قابو کر لیا

    ملزم کی شناخت محمداحمد زرگر کے نام سے ہوئی ملزم کے قبضہ سے پنکھے قیمتی سامان اور ہزاروں روپے چوری کی ہوئی مسجد کی رقم برآمد کر کے پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے حوالے کر دیا گیا

    ملزم سے پہلے بھی تین چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی تھیں جس کی سزا میں اسے جیل بھجوایا گیا تھا اور چند روز قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا ہے ۔

  • مظفرگڑھ ایک کے شخص کے لڑکی کے ساتھ نا جائز تعلقات دو ملزمان گرفتار

    مظفرگڑھ ایک کے شخص کے لڑکی کے ساتھ نا جائز تعلقات دو ملزمان گرفتار

    تفصیل کے مطابق تھانہ کندائی کے علاقے لنگرواہ میں مسمی فیاض کے لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبر پھیلنے پر علاقہ کے سرپنچ غلام نازک نے فیاض کی دو بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دیا اسی سلسلے میں نکاح کی تقریب بھی منعقد کی گئی

    پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پا کر سرپنچ غلام نازک کو دوسرے ملزم محمد ناجد کو فوری گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 32/21 بجرم 366 اے اور 310 اے تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، مقدمہ کی تفتیش ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون کی نگرانی میں کرائی جا رہی ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا.

  • ڈیفنس میں 25 سالہ لڑکی کو کیوں قتل کیا گیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

    ڈیفنس میں 25 سالہ لڑکی کو کیوں قتل کیا گیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

    ڈیفنس میں 25 سالہ لڑکی کو کیوں قتل کیا گیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    پولیس نے 4 ملزمان نامزد کئے ہیں ،درج ایف آئی آر کے مطابق ملزما ن مقتولہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے،شادی سے انکار پر مقتولہ کو دونوں ملزمان سے جان کا خطرہ تھا،مقتولہ کے گلے میں رسی اور گولی لگنے کا نشان بھی ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،

    مقدمے میں مقتولہ مائرہ کے دوست ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ سمیت چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمہ تھانہ ڈیفینس بی میں مقتولہ مائرہ کے پھوپھا محمد نذیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ مائرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے تاہم مقتولہ نے دونوں کے ساتھ شادی سے انکار کردیا تھا  مائرہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں،مائرہ فیز فائیو میں کرایہ کے گھر میں اپنی دوست اقرا کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔ مائرہ کے جسم پر تشدد اور گلے پر گولی لگنے کا نشان موجود ہے۔

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    مقتولہ چند روز قبل اپنی دوست سجل کے ہمراہ یوکے سے پاکستان آئی تھی مقتولہ کو سحری کے وقت اسکے دوست گھر چھوڑ کر گئے اور دوپہر میں لاش برآمد ہوئی پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ابتدائی تفتیش میں زيادتی یا ڈکیتی میں مزاحمت کے شواہد نہیں ملے ،

    وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

  • فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

    فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

    فیصل آباد : تحصیل سمندری میں ٹریفک حادثےمیں‌ 2افراد جاں بحق –

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل سمندری قومی شاہراہ 45 اڈہ جگدے روڈ سمندری پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے –

    جاں بحق ہونے والوں میں 53 سالہ محمد مشتاق ولد منگتا اور اس کی 50 سالہ بیوی کنیز بی بی شامل ہیں-

    کیس کو تھانہ تارخانی کی پولیس کے ہینڈ اوور کر دیا گیا پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر قریبی اسپتال میں منتقل کر دی ہیں–

  • وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

    وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

    وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حلقہ انتخاب میانوالی میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر سفاک باپ نے 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا

    میانوالی میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی، بیٹا پیدانہ ہونے پر 3 بچیوں کا قتل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے، پولیس کے مطابق باپ نے بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر فائرنگ کرکے تینوں بچیوں کوقتل کیا ،تینوں بچیوں کی نماز جنازہ داوَد خیل میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کو گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا تا ہم اس نے مشکل سے جان بچائی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے پانچ سال کے درمیان ہیں جن کو قتل کیا گیا ہے ، ایک سالہ عائشہ 3 سالہ علیشا اور پانچ سالہ عریفہ کو قتل کیا گیا ہے

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    داود خیل میں آاپنے ہی باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی معصوم بچیوں کو بے دردی سے قتل کرنے پر ہر آنکھ اشکبار ہے ہر آنکھ میں آنسو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے پورا ضلع سوگ میں ڈوبا ہُوا ہے ہر دل خون کے آنسو رو رہا ہے

  • شیخوپورہ میں سرکاری خزانے کو پہنچا نقصان

    شیخوپورہ میں سرکاری خزانے کو پہنچا نقصان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ لوکل گورنمنٹ ایفگنڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں سابقہ ادوار حکومت کی طرح 55 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کام پول کے ذریعے ٹھیکیداروں کو تقسیم کر دیئے گئے جس سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ پانچ تا 8 کروڑ روپے لگایا گیا ہے
    صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کے حلقہ کے ترقیاتی کام کمیشن وصول کیئے بغیر تحریک انصاف کے حامی ٹھیکیداروں اور کارکنوں کو الاٹ کر دیئے گئے جو ممکنہ طور پر 6 تا 10 فیصد کمیشن پر پروفیشنل ٹھیکیداروں کو سب لیٹ ہوسکتے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلع شیخوپورہ کے ایک قومی اور 3 صوبائی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 55 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیئے تھے جن کے کام محکمہ بلڈنگز ہائی وے پبلک ہیلتھ کی بجائے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا
    حالانکہ گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دورہ شیخوپورہ کے دوران غیر معیاری ترقیاتی کام کرنے والوں سمیت متعدد شکایات کی بناء پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او وسیم الدین کو معطل کر دیا تھا ذرائع کے مطابق ترقیاتی کام کے ورک آرڈر 10 فیصد کمیشن وصول کر کے دیئے جائیں گے دریں اثناء محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ ٹھیکیداروں نے باہمی طور پر پول کیا ہے اس میں کوئی آفیسر ملوث نہ ہے

  • عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 200 لیٹر دیسی کھلی شراب برآمد کی گئی ہے،ملزمان نے بوتلوں میں شراب بھر کر شہر کے مختلف مقامات پر سپلائی کرنی تھی, ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے گرفتار کیا گیا,

    ایس ایچ او شاد باغ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارشد اور عابد شامل ہیں ،ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے انسداد شراب فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی اورکہا کہ معاشرے کی تباہی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں,

    دوسری جانب ایس ڈی پی اوز گلشن راوی۔سمن آباد کی قیادت میں پولیس۔پاک آرمی اور رینیجرز کا مشرکہ فلیگ مارچ جاری ہے،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں تمام مارکیٹیں، بازار، شاپنگ مالز بند ہیں ،فارمیسیز ،دودھ دہی اور کریانہ سٹورز کو بمطابق نوٹیفکیشن کھلنے کی اجازت ہوگی، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں لاہور پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر لاک ڈاؤن کو یقینی بنا رہی ہے،

    بغیر ماسک گھومنے پر 388 جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 401 مقدمات درج کئے گئے ہیں،کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر رواں سال مجموعی طور پر 789 ملزمان گرفتار کئے گئے، شہریوں میں کورونا وباء کا شعور اجاگر کرنے کےلئے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ، احتیاط برتنا ہوگی، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،

  • پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

    تھانہ کلر کہار کے علاقہ میں قتل ہونے والے راولپنڈی کے تاجر خاور یاسین کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ۔ مقتول خاور یسین کے کلر کہار میں مقیم شادی شدہ خاتون سے تعلقات تھے وقوعہ کے روز مقتول اپنے دوست شیرازکے ہمراہ کلر کہار میں مقیم پانچ بچوں کی ماں سے ملاقات کے لئے آیا۔ شیراز کو ایک مسجد میں چھوڑ کر مقتول خاور خاتون کے گھر چلا گیا اسی اثناءمیں خاتون کا خاوند شکیل جو کہ گوجرانوالہ میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا ہے اچانک گھر آگیا اور خاور کو دیکھ کر مشتعل ہو گیا ۔ خاور نے بھاگنے کی کوشش کی اس دوران سیکورٹی گاڑد نے پتھر اٹھا کر خاور کے سر پر دے مارا جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔بعد ازاں دونوں میاں بیوی نے خاور کی نعش کو ٹراما سنٹر کلر کہار پہنچایا ۔اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ کلر کہار پولیس کے تفتیشی سب انسپکٹر فیصل ندیم نے جدید وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ٹراما سنٹر کے سی سی ٹی وی اور موبائل فون کے ریکارڈ کی مدد سے خاتون اور اس کے خاوند کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

    تھانہ کلر کہار پولیس کے تفتیشی سب انسپکٹر فیصل ندیم نے جدید وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ٹراما سنٹر کے سی سی ٹی وی اور موبائل فون کے ریکارڈ کی مدد سے خاتون اور اس کے خاوند کو گرفتار کرلیا ۔ سی سی ٹی وی میں دونوں میاں بیوی خاور یسین کو ٹراما سنٹر میں چھوڑ کر جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    مقتول خاور رات کی تاریکی میں اکثر راولپنڈی سے کلر کہار خاتون کو ملنے کے لئے آتا تھا ۔ وقوعہ کے روز بھی وہ کار پر اپنے دوست شیراز کو ساتھ لے کر آیا اور قتل ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ شیراز کو بھی علم تھا کہ خاور کسی خاتون کو ملنے جا رہا ہے تاہم اس نے ابتدائی طور پر پردہ پوشی کی ۔

    کلر کہار میں قتل ہونے والے راولپنڈی کا تاجر خاور یسین شادی شدہ اور تین بچوں کا اکلوتا سہارا تھا جبکہ اس کے قتل میں ملوث میاں بیوی پانچ بچوں کے والدین بتائے جاتے ہیں۔ مقتول خاور کے مذکورہ خاتون سے موبائل فون پر تعلقات استوار ہوئے جو بعد ازاں ملاقات اور قتل پراختتام پذیر ہوئے

  • دوسگےبیٹوں کوزہردے کرمارنےوالی خاتون:کون جان کرہرکوئی حیران رہ گیا

    دوسگےبیٹوں کوزہردے کرمارنےوالی خاتون:کون جان کرہرکوئی حیران رہ گیا

    ہارون آباد:دوسگےبیٹوں کوزہردے کرمارنےوالی خاتون:کون جان کرہرکوئی حیران رہ گیا ،اطلاعات کے مطابق ہارون آباد میں ایک خاتون نے اپنے دو سگے بیٹوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ثمینہ بی بی زوجہ حافظ محمد امین نے اپنے خاوند سے فون پر جھگڑا کرنے کے بعد خود کالا پتھر پی لیا اور اپنے بچوں کو بھی پلا دیا، جس کے نتیجے میں اس کے دونوں بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبدالوہاب کی عمر چھ سال اور عبدالمناف کی عمر آٹھ سال ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ ان ننھے بچوں کی لاشیں دیکھ کرہرآنکھ اشکبارہے اورعلاقے میں کہرام مچا ہوا ہے

    ہارون آباد پولیس نے لاشوں کو اور ماں ثمینہ بی بی کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ کالا پتھر ہیئر کلرز میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس کو پانی میں ملا کر پینے سے دیکھتے ہی دیکھتے انسان ابدی نیند سو جاتا ہے

  • امریکہ کےبعد جرمنی میں پرتشدد کارروائیاں:کلینک پرحملےمیں4 افراد ہلاک ہوگئے

    امریکہ کےبعد جرمنی میں پرتشدد کارروائیاں:کلینک پرحملےمیں4 افراد ہلاک ہوگئے

    برلن:امریکہ کےبعد جرمنی میں پرتشدد کارروائیاں :کلینک پرحملے میں4 افراد ہلاک ہوگئے،اطلاعات کےمطابق جرمنی میں ایک کلینک پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک کلینک پر معمر شخص نے حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے کارروائی کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 51 سال ہے اور وہ کلینک کا سابقہ ملازم ہے، حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔