Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • معمولی سا واقعہ ایک شخص کی جان لے گیا

    معمولی سا واقعہ ایک شخص کی جان لے گیا

    اوکاڑہ میں تھانہ بصیرپور کے علاقہ گھمن کوٹ میں ٹرالر کی ٹکر سے آلو کی بوریوں کے پھٹ جانے کے معمولی واقعہ پر ہونے والی تکرار شدت اختیار کر گیی ملزمان عظمت علی اور اکبر وغیرہ نے محمد زاہد نامی شخص کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا ملزمان فرار ہوگئے

    واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ بصیرپور موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے بھائی شاہد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈی پی او فیصل شہزاد نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

  • معمولی سی تکرار ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی

    معمولی سی تکرار ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی

    تھانہ بصیرپور کے علاقے گھمن کوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر دو افراد نے تشدد کرتے ہوئے گلا دبا کر محمد زاہد نامی شخص کو قتل کر دیا ملزمان فرار مقدمہ درج کر لیا گیا

    اوکاڑہ میں تھانہ بصیرپور کے علاقہ گھمن کوٹ میں ٹرالر کی ٹکر سے آلو کی بوریوں کے پھٹ جانے کے معمولی واقعہ پر ہونے والی تکرار شدت اختیار کر گیی ملزمان عظمت علی اور اکبر وغیرہ نے محمد زاہد نامی شخص کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا ملزمان فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ بصیرپور موقع پر پہنچ گئی

    لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے بھائی شاہد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈی پی او فیصل شہزاد نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

  • شراب کے نشہ میں دھت پولیس کانسٹیبل کی شہریوں سے بدتمیزی سامنے آ گئی

    شراب کے نشہ میں دھت پولیس کانسٹیبل کی شہریوں سے بدتمیزی سامنے آ گئی

    منڈی احمدآباد شراب کے نشہ میں دھت ہوکر شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس کانسٹیبل رائے ارشاد کے خلاف شہریوں نے ایس ایچ او سمیت ڈی پی او اوکاڑا آر پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب کو تحریری درخواستیں ارسال کردی گئیں

    اب دیکھتے ہیں محکمہ پولیس کے اعلی افسران اپنے شیر جوان کو بچاتے ہیں یاکہ قانونی اور محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو انصاف مہیا کرتے ہیں عوامی حلقوں کا رد عمل ۔

  • گمشدہ بچے کی واپسی حافظ آباد تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کامیابی

    گمشدہ بچے کی واپسی حافظ آباد تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کامیابی

    حافظ آباد 14 سالہ علی حیدر گھر سے فیکٹری کام پر گیا لیکن چھٹی کے بعد واپس نہ آیا۔
    طلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او سٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے لڑکے کی تلاش شروع کردی۔علی حیدر کو تلاش کرنے کے لئے قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی۔

    پولیس کی جانب سے علی حیدر کو تلاش کرنے کے لئے قرب وجوار میں لگے کیمروں کی مدد بھی لی گئ۔14 سالہ علی حیدر کو ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے لڑکے کی والدہ نے ڈی پی او حافظ آباد اور ان کی ٹیم کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔پولیس جرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں

  • چنیوٹ میں چار ماہ کے بچے کے خلاف مقدمہ درج

    چنیوٹ میں چار ماہ کے بچے کے خلاف مقدمہ درج

    چنیوٹ: ایک چونکا دینے والا واقعہ میں ، پولیس نے چنیوٹ میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار ماہ کے بچے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
    تفصیلات کے مطابق ، چند روز قبل چنیوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے دوران مختلف مذہبی اسکالرز نے لاؤڈ اسپیکر پر اپنی تقریریں کیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت حسنین شہزادہ نامی شیر خوار سمیت درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
    حسنین شہزادہ کی عمر سے متعلق بتایا گیا تو پولیس نے ایف آئی آر سے بچے کا نام ہٹانے سے انکار کردیا۔ بدھ کے روز ، اس کے والد نے شیر خوار کے ساتھ عبوری ضمانت کے لئے عدالت میں کاغذات جمع کرائے تھے۔

  • آئی جے پی روڈ پر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے خان گینگ گرفتار۔

    آئی جے پی روڈ پر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے خان گینگ گرفتار۔

    اسلامآباد کے انڈسٹریل ایریا زون کے تھانہ شمس کالونی پولیس نے کارروائی کی۔ آئی جے پی روڈ پر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے خان گینگ کے تین کارندے اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں شہریوں سے چھینا ہوا موٹرسائیکل، موبائلز فون و نقدی برآمد کرلی گئی۔ وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن اورخنجر بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان نے انقشاف کیا کے وہ چھینے ہوئے موبائل کو پارٹس کی شکل میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان میں محسن، لقمان اور جواد شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ضلع بھر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کارورائی ڈی ایس پی مبارک علی کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ ٹیم نے کی ہے۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے پولیس ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔

  • راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، چھینا گیا مال مسروقہ موبائل فون ونقدی برآمد

    راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، چھینا گیا مال مسروقہ موبائل فون ونقدی برآمد

    سرگودھا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، چھینا گیا مال مسروقہ موبائل فون ونقدی برآمد کر لیے گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرسنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ انسپکٹر عارف جاوید نے سب انسپکٹر محمد اکرم ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے پانچ سال سے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عمران ولد باطی کو گرفتارکرلیا ہے

    گرفتاراشتہاری مجرم نے سال2016کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زورپر واردات کی تھی اور موبائل فون ونقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کا اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے قبل ازیں اسکے دونوں ساتھیوں صفدر حسین اور فرحت عباس کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ضلع بھر میں کھلی کچہریاں فعال ، پتوکی اسسٹنٹ کمشنر کھلی کچہری چھوڑ کر چلے گئے۔

    ضلع بھر میں کھلی کچہریاں فعال ، پتوکی اسسٹنٹ کمشنر کھلی کچہری چھوڑ کر چلے گئے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں تحصیل کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں عوامی خدمت کچہری لگائی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو‘تحصیلدار، نائب تحصیلدارز، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر، پٹواریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں فرد اور انتقال کا اجرا، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر مسائل کا ازالہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس سے سائلین کو ریونیو سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسر آرہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ایسے اقدامات کا مقصد ریونیو افسران او ر عملے تک سائلین کی با ٓسانی رسائی کرپشن کا خاتمہ اور شفاف انداز میں ریونیو معاملات کو حل کرنا ہے۔ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے عوامی خدمت کچہریوں میں تشریف لائیں اور اپنے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ضلعی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھاکشن نے بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کو انعقاد کیا۔

  • تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے بچی پراسرار طور پر تاحال لاپتہ ،

    تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے بچی پراسرار طور پر تاحال لاپتہ ،

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    کوٹ رکندین خان قصور کے علاقے سے کمسن بچی پراسرار طورپر لاپتہ ورثاء نے پولیس سے مدد مانگ لی۔کوٹ رکندین خاں کے رہائشی محمد عباس نے پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری چار،پانچ سالہ بیٹی نور فاطمہ گزشتہ روز گھر سے باہر گئی جو تاحال واپس نہیں گھر واپس نہیں پہنچی اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا میری بیٹی کو تلاش کیا جائے۔پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن مصروف کاروائی ہے

  • زنا بالجبر کے نام سٹاپ واقعات ، قصور میں بڑا اسکینڈل منظرعام پر آ گیا

    زنا بالجبر کے نام سٹاپ واقعات ، قصور میں بڑا اسکینڈل منظرعام پر آ گیا

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    تحصیل چونیاں میں زناء کے دو مختلف واقعات میں ایک عورت کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ دوسری نے شورمچا کر اپنی عزت بچائی پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلیے۔بلقیس بی بی نے پولیس تھانہ الہ ا ٓباد میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات کو میری بہو ساجدہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم ذوالفقار علی آیا اور اس کے ساتھ زناء کرکے فرار ہوگیا مدعیہ کی درخواست پر پولیس تھانہ الہ آباد مصرو ف کاروائی ہے جبکہ دربار شیخ علم دین کے رہائشی شہیر نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات میری پندرہ،سولہ سالہ بہن نصرین بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ ملزم غلام فرید آیا اور میری بہن کو ورغلاء پھسلاء کر قریب کے کھیت میں لے گیا اور زناء کرنے کی کوشش کی میری بہن نے شور مچا کر اپنی جان بچائی۔مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی چونیاں مصروف کاروائی ہے۔