Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تلہ گنگ تھا نہ ٹمن کی حدود میں چوری کی ناکام واردات

    تلہ گنگ تھا نہ ٹمن کی حدود میں چوری کی ناکام واردات

    تلہ گنگ چور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ،علاقہ مکینوں میں خوف وہراس نامعلوم چور سامان سے بھرا صندوق کھیتوں میںپھینک کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہم شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

    گزشتہ ماہ سے کھوئیاں میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔علاقہ مکین لاکھوں روپوں سے محروم ہو چکے ہیں تا حال چوروں کا پتہ نہیں چل سکا ۔ہمیں لوٹا گیا سامان اور نقدی واپس دلوائی جا ئے ،متاثرین کا ڈی پی او چکوال سے مطالبہ

  • رینالہ خورد سبزی منڈی میں دوکان کو آگ لگ گئ ریسکیو آپریشن جاری

    رینالہ خورد سبزی منڈی میں دوکان کو آگ لگ گئ ریسکیو آپریشن جاری

    اوکاڑہ (تحصیل رینالہ خورد) کی سبزی منڈی میں واقع دوکان کو آگ لگ گئی ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایک ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں

    ریسکیو ٹیموں نے بروقت اور کوئیک ریسپانس کرتے ہوئے فائر فائٹنگ آپریشن شروع ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے فائر فاٹینگ آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ریسکیو ذرائع ۔

  • اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ پہلی کارروائی لیک سروس سٹیشن بھوانا روڈ چنیوٹ پردوران تلاشی گاڑی کہ مختلف خانوں میں سے منشیات برآمد کی گئی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا 7 کلو گرام چرس شامل ہے۔ دو ملزمان بنام فرزند علی اور لیاقت علی جو فیصل آباد کے رہائشی ہیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ہوئی۔ اے ایس ایف اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر بنام محمد شبیر سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم نے منشیات کو ٹرالی بیگ میں چھپایا ہوا تھا۔ ملزم جو کہ مظفر آباد کا رہائشی ہے لاہور سے شارجہ بذریعہ پی کے 185 جا رہا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • روسی وزیر خارجہ اور ہمارے وزیر خارجہ میں چھتری کا فرق

    روسی وزیر خارجہ اور ہمارے وزیر خارجہ میں چھتری کا فرق

    روسی وزیر خارجہ اور ہمارے وزیر خارجہ میں چھتری کا فرق

    باغی ٹی وی ، روسی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد ایک تاریخی دورے کے طور پر دیکھی جارہی ہے لیکن ان کی آمد سے کئی باتیں بھی زیر گردش ہیں . روسی وزیر خارجہ جب پاکستان آئے اور ایئر پورٹ پر اترے تو انہوں نے چھتری پکڑ رکھی تھی اور اس چھتری کو بذات خود تھام رکھا تھا . جبکہ ان کے ساتھ ہی ان کے ہم منصب اور ہمارے وطن پاکستان کے وزیر خارجہ بھی ساتھ تھے لیکن ان کے سر پر کسی ملازم یا نوکر نے چھتری تان رکھی تھی . ان کو یہ بھی خیال نہیں آیا کہ میرے ہم منصب نے خود چھتری پکڑی ہوئی ہے میں ان کو دیکھ کر ہی پکڑ لوں حالانکہ وہ کتنے طاقتور ترین ملک کے حکمران ہیں.

    اس پر پاکستانیوں‌ باتیں بھی کیں ، جو بہت اچھی باتیں بھی ہیں . جیسے کہ روسی دنیا کا مانا ہوا ملک ہے اور کسی دور میں سپر پاور رہا . اب بھی اس کا اثرو رسوخ سب سے بڑھ کر ہے اور ان ممالک میں ہے جوکہ دنیا کے اندر اپنا اثر رسوخ رکھتے ہیں. ان کے وزیر خارجہ تو اپنی چھتری خو د پکڑیں جبکہ ہمارے وزیرخارجہ جو کہ ایک ترقی پزیر ممالک میں سے ہے جس کی ترقی میں یہ پروٹوکول اور تکلفانہ اور شاہانہ آؤ بھگت حائل ہے .

    قارئین نے سوشل میڈیا اور دیگر جگہوں پر وزیر خارجہ کو کافی تنقیدی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں پروٹو کول کی بھوک اور لالچ نے ہم پر ایسے حکمران مسلط کیے رکھے ہیں‌. جو صرف اپنی ہی سوچتے ہیں اور ملک کو آگے لے کر نہیں چلے .

    اسی طرح کہا گیا کہ روس کا وزیر خارجہ دوسرے ملک جا کر بھی اپنی چھتری خود پکڑ سکتا ہےلیکن کپتان کے نئے پاکستان میں جہاں پروٹوکول جیسی لعنت ختم کرنے کیلئے اگلے نے 22 سال جدوجہد کی وہاں وزیر خارجہ کی ہلکی رم جھم میں چھتری پکڑنے کیلئے بھی ایک ملازم موجود ہے
    اخے تبدیلی آئی رہی اے

  • زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ، انسانی المیہ جنم لینے کو تیار

    زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ، انسانی المیہ جنم لینے کو تیار

    بااثرافراد نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کردی تھانہ صدر کے علاقہ موضع طالب میں انسانی المیہ جنم لینے کو تیار غریب خاندان ایک سال سے گھر میں محصور

    بااثر افراد نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کردی مکان نہ بیچنے کی سزا بااثر افراد نے غریب خاندان کو گھر میں محصور کردیا چاروں طرف سے راستہ بند کردیا ایک سال سے ماں اور اسکی تین بیٹیاں گھر میں محصور روز مرہ ضرورت کی اشیاء حتی کہ ڈاکٹر سے دوائی لینے کے لئے بھی گھر سے نکلنے کا راستہ نہیں ہے بچیاں سکول بھی نہیں جاسکتیں جینے کا حق چھین لیا گیا جب ہمارے راستے بند کئے جارہے تھے پولیس کو اطلاع دی لیکن اے ایس آئی سیف کلیار نے بااثر افراد کی پشت پناہی کی عدالت نے ہمارے حق کو تسلیم کیا لیکن معاشرہ ہمیں جینے کی سزا دے رہا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوان سال بچی آبدیدہ ہو گئی

    خاندان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے اے ایس آئی سیف کلیار نے ملی بھگت سے ہمارا راستہ بند کرایا

    ایک سال ہونے والا ہے والد گھر سے باہر اور ہم گھر میں محصور ہیں یہ لوگ ہمیں زندہ دفن کرنا چاہتے ہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں دو بھائی بااثر افراد کے ڈر سے علاقہ چھوڑ گئے ہم گھر میں اکیلی ہیں اب تو گھر میں کھانے کا سامان بھی ختم ہوچکا ہے اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوگیا تو سارا معاشرہ ہمارا مجرم ہوگا

    دوسری جانب ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ سے جب اس بارے مؤقف جاننے کی کوشش کی تو چنیوٹ پولیس نے ویڈیو بیان دینے سے انکار کردیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ عدالت میں دونوں فریقین کا معاملہ چل رہا ہے مزید اے ایس آئی کے خلاف معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے انکوائری میں جو زمہ داران ہوئے انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

    تھانہ چونترہ پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ گرفتار ملزمان مبشر حسین اوراختر حسین سے 1/1 عدد کارپین جبکہ دلاورحسین کے قبضہ پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر عبد العزیز کی سربراہی میں انچارج پولیس چوکی چک بیلی راجہ عماد ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کیں۔ اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ایس پی صدر کامران حمید نے اے ایس پی صدر، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • لاہور میں دھماکے سے 5 اموات

    لاہور میں دھماکے سے 5 اموات

    لاہور میں دھماکے سے 5 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    گھر میں دھماکے سے مکان تباہ ہو گیا جبکہ 5 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، دھماکہ لاہور کے علاقے برکی روڈ پر ہوا، اطلاع پر ریسکیو 1122 اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ریسکیو ذائع کا کہنا ہے کہ گھر میں دھماکہ گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے 8 سال کے درمیان تھیں۔ بچوں کی شناخت برہان، انوج، علی اور شیری کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا

    ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ الصبح برکی روڑ پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا. ہسپتال میں منتقل کیے جانے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. موقع پر امدادی سرگرمیاں اور ریسکیو کا عمل بھی جاری ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نئ لاہور برکی روڈ پر گیس دھماکے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے برکی روڈ گیس دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ برکی روڈ کے مکان میں دھماکے کی وجوہات کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جائے-

  • اسلام آباد پولیس کی گزشتہ ہفتہ کی جائم کے خلاف کاروائیاں

    اسلام آباد پولیس کی گزشتہ ہفتہ کی جائم کے خلاف کاروائیاں

    وفاقی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران شہری 6موٹر سائیکلوں، 20لاکھ روپے مالیت کی گاڑی، دس لاکھ سے زائد کے نقدی، زیورات، موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ سپرنگ ویلی کے عبد المعین نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے نقدی، زیورات اور لیپ ٹاپ کل مالیتی 6لاکھ روپے چوری کر لیا ہے۔ جھنگ سیداں کے زاہد محمود نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے گھریلو سامان مالیت ایک لاکھ 55 ہزار روپے چوری کر لئے ہیں۔ جی ٹین کے سعد خان نے رمنا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری ٹیوٹا کرولا کار بی ایچ ایچ 441 مالیتی بیس لاکھ روپے چوری کر لی ہے۔ خرم شہزاد نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل اے ایم پی 930 مالیتی 20ہزار روپے چوری کر لی ہے۔ تحسین علی کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 آر آئی این 72 ایچ ایٹ فور سے چوری ہوئی ہے۔ محمد علی کی موٹر سائیکل بی جی ایم 766 ایچ ایٹ ون سے چوری ہوئی ہے۔ بحریہ ٹاؤن سے عبد الرافع کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 اے بی بی 5593 چوری ہوئی، اسرار الحق کی موٹر سائیکل آر آر 912 بہارہ کہو سے چوری ہوئی، عفت حسین نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ وہ ڈی ایچ اے فیز ٹو میں رہائش پذیر ہے اس کے گھر سے چھ لاکھ روپے کے زیورات چوری کر لئے گئے، عمار الطاف نے کورال پولیس کو بتایا کہ اس کی جیب سے نقدی، موبائل فون چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادیوں کی تقریبات کروانے پر تھانہ کورال اور شہزاد ٹاؤن میں مقدمات درج کر لئے گئے، غوری ٹائون میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کروانے پر شادی ہالز کے ذمہ دار شہاب کےخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ لہتراڑ روڈ پر پیرامائونٹ مارکی پر شادی کی تقریب کرنے کے الزام میں امان اللہ اور رؤف کو گرفتار کیا گیا۔

    کھنہ پولیس نے بدکاری میں مصروف تین خواتین کو گرفتار کر لیا، کھنہ پولیس کی جانب سے درج کئے گئے مقدمہ نمبر 184 میں تحریر کیا گیا ہے کہ شہناز سمیت تین عورتیں اور ایک مرد بدکاری میں مصروف تھے، پولیس نے خواتین کو گرفتار کر لیا جبکہ محمد علی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

  • اسلام آباد پولیس کی کاروائی:  غیر ملکی منشیات فروشوں گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی: غیر ملکی منشیات فروشوں گرفتار

    تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کی پولیس ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران نائجیرین دو غیر ملکی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی باشندوں کے قبضہ سے 2 کلو چرس اور 200 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ کاروائی ڈی ایس پی رانا مبارک علی کی نگرانی میں ایس ایچ او لیاقت علی معہ ٹیم نے کی ہے۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے ٹیم کو شاباش دی۔

  • بھوآنہ جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ

    بھوآنہ جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ

    بھوآنہ جنسی درندگی کے واقعات نہ تھم سکے ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی.بااثر افراد نے مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.صدیقیہ کالونی کے رہائشی ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ وہ رات کو اپنی بیوی کے ہمراہ والدین کے گھر سے واپس آیا رہا تھا کہ راستے میں امین پور بنگلہ روڑ پر ٹریکٹر پر سوار بااثر افراد جاوید طاہر اور فضل نے اپنے نا معلوم مسلح ساتھیوں کے ساتھ اس کو روک لیا.

    نامعلوم مسلح افراد اس پر اسلحہ تان کر کھڑے رہے جبکہ جاوید طاہر اور فضل اس کی بیوی عاصمہ بی بی کو قریبی فصل میں لے گئے جہاں پر جاوید طاہر نے اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی جبکہ فضل پہرہ دیتا رہا.چیخ و پکار کرنے پر قریبی لوگوں نے جان بخشی کرائی.15 پر کال کی گئی جس پر پولیس موقع پر گئی جنہوں نے ٹریکٹر اپنی تحویل میں لے کر متاثرہ خاتون عاصمہ بی بی کو ہسپتال پہنچایا.

    متاثرہ خاتون عاصمہ بی بی کے خاوند ذکاء اللہ کی مدعیت میں ملزم جاوید طاہر, فضل اور ان کے تین نا معلوم ساتھیوں کے خلاف تھانہ بھوآنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.عاصمہ بی بی اور اس کے خاوند ذکا اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب,آئی جی پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے فوری طور پر نوٹس لیکر بااثر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا ہے.