Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ، انتظامیہ بے بس

    ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ، انتظامیہ بے بس

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    قصور اور نواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساجو وال کے رہائشی ماجد علی نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ رات کو میں فیملی سمیت گھر میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر آئے اور گھر سے چار عدد میں موبائل مالیت ایک لاکھ چار ہزار روپے چوری کرکے لے لے گئے ہیں راہزنی کی ایک واردات میں رسولپور قصور کے رہائشی نعمان اور عتیق موٹر سائیکل پر بازار سے گھر کو جارہے تھے کہ راستے میں دوکس مسلح نے روکا اور گن پوائینٹ پر نقدی،گھڑی اور ایک انگوٹھی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح سے اشفاق احمد نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست دی ہے کہ دو روز قبل میں موٹر سائیکل پر مانگا سے پھولنگر آرہا تھاکہ اڈا نتھے خالصہ کے قریب تین کس نامعلوم مسلح نے گن پوائینٹ پر روکا اور زبردستی نقدی،موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔

  • ای پولیس پوسٹ شیرا کوٹ کی بڑی کاروائی رنگ لے آئی: 64 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد۔

    ای پولیس پوسٹ شیرا کوٹ کی بڑی کاروائی رنگ لے آئی: 64 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد۔

    ای پولیس پوسٹ شیرا کوٹ کی بڑی کاروائی رنگ لے آئی جس میں 02غیر ملکی منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان سے 64 لاکھ روپے مالیت کی 320 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایات کی روشنی میں شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ای پولیس پوسٹ شیرا کوٹ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 02 غیر ملکی منشیات فروش باشندے گرفتارکر لئے۔شیرا کوٹ ای پولیس پوسٹ پرتعینات جوانوں نے غیر ملکی باشندوں کو مشکوک جانتے ہوئے چیکنگ کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 64 لاکھ روپے مالیت کی 320 گرام کوکین برآمد کر لی۔ ملزمان میں اوبیکا چوکواما اور لویتھ شامل ہیں۔ ملزمان کی طرف سے ای پولیس پوسٹ ٹیم کے انچارج کوبھاری رقم رشوت کی پیش کش کی کئی۔ انچارج چوکی نے اپنے فرائض وفاداری سے نبھاتے ہوئے متعلقہ تھانہ میں فوری مقدمہ درج کر کے رپورٹ افسران بالا کو ارسال کردی۔ ایس پی موبائل سکواڈ ساجد حسین کھوکھر نے شیرا کوٹ ای پولیس پوسٹ کی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

  • راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں رنگ لے آئی۔

    راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں رنگ لے آئی۔

    تھانہ صدر بیرونی پولیس کی موثر کاروائی پر قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ٖغلام شبیر 24 گھنٹے میں گرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز تھانہ صدربیرونی پولیس کو مقتول کے بھائی زبیر نے درخواست دی کہ شہزاد نے غلام شبیر اور ریاست خان کے ہمراہ چک جلال الدین کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اس کے بھائی محمد نوید کو قتل کر دیا تھا۔ جس پر تھانہ صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس ایچ او صدر بیرونی کی زیر نگرانی سب انسپکٹر احمد نواز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم غلام شبیر کو 24 گھنٹے میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم اور ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہے گی، ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس پی صدر کامران حمید نے اے ایس پی صدر، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مقدمہ میں ملوث بقیہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

    راولپنڈی پولیس کی ایک اور کاروائی میں اقدام قتل اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرم گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرم عاقب سلطان اور عاصم طالب کو گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری مجرمان نے سال 2020 میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے ثمینہ بی بی کو زخمی کر دیا تھا، جبکہ ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم شہزاد کو گرفتارکرلیاہے۔ اشتہاری مجرم سال 2019 سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

  • پاکپتن پیر غنی روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کا حادثہ

    پاکپتن پیر غنی روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کا حادثہ

    *پاکپتن۔پیر غنی روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم*
    تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جاں بحق شخص کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی

    مرحوم محمد عباس لیگی ایم این اے کا پی اے بتایا جاتا ہےمرحوم محمد عباس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی میت گھر پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبارحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار۔پولیس

  • ایس ایچ او تھانہ حافظ آباد کی بڑی کارروائی

    ایس ایچ او تھانہ حافظ آباد کی بڑی کارروائی

    حافظ آباد ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد حسین گوندل اور ان کی ٹیم کی بڑی کارروائی عرصہ دراز سے مطلوب خطرناک اشتہاری ڈاکو جو کہ علاقے میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ان کو گرفتار کرلیاتھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی۔ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب عرصہ دو سال سے مفرور کیٹیگری اے کے 3 اشتہاری ڈاکو گرفتار کر لئے۔

    گرفتار اشتہاری مجرمان میں سلیم، عثمان اور شفیق شامل ہیں۔ ملزمان بینک سے نکلنے والے لوگوں کو لوٹتے تھے اور کئی اضلاع میں ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار اشتہاری مجرمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • حافظ آباد پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی۔

    حافظ آباد پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی۔

    حافظ آباداشتہاری ڈاکو گرفتار تھانہ سٹی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی۔ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب عرصہ دو سال سے مفرور کیٹیگری اے کے 3 اشتہاری ڈاکو گرفتار کر لئے۔

    گرفتار اشتہاری مجرمان میں سلیم، عثمان اور شفیق شامل ہیں۔ ملزمان بینک سے نکلنے والے لوگوں کو لوٹتے تھے اور کئی اضلاع میں ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہیں
    رفتار اشتہاری مجرمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • شیخ رشید کی لال حویلی کے قریب آتشزدگی

    شیخ رشید کی لال حویلی کے قریب آتشزدگی

    شیخ رشید کی لال حویلی کے قریب آتشزدگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تجارتی مرکز اردو بازار میں آگ بھڑک اٹھی

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی کے عقب میں بازار مین آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ موقع پرپہنچ گئی، اور آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تا ہم نصف گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا ابھی تک آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، اطلاعات کے مطابق اردو بازار میں لگنے والی آگ نے مزید شدت اختیار کر لی ہے، کاغذ ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی ریسکیو 1122 و امدادی اداروں کو آگ کو پھیلنے سے بچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی سے اردو بازار کی 50 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں، اردو بازار کے تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، آگ کیسے لگی وجوہات کا تاحال پتہ نہ چل سکا

  • قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

    قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا۔ دوہرے قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم عرفان نے ایک سال قبل راےونڈ کے علاقہ میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کیا تھا۔ ملزم ایک سال سے راےونڈ پولیس کو مطلوب تھا۔ رائیونڈ پولیس نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کیا۔ اشتہاری ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • 01 کروڑ روپے کے بوگس چیک دے کر مفرور ہونے والا اشتہاری گرفتار

    01 کروڑ روپے کے بوگس چیک دے کر مفرور ہونے والا اشتہاری گرفتار

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر 01 کروڑ روپے کے بوگس چیک دے کر مفرور ہونے والا اشتہاری گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا تھا۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور اشتہاری ملزم عدیل احمد کو گرفتار کیا۔ اویس شفیق نے بتایا کے ملزم کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن میں 01 کروڑ روپے کے بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

  • خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء صدام عرف سویٹی کو اغواء کرنے والے چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں،

    ملزمان نے خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ملزمان نے مبینہ طور پر خواجہ پر جنسی تشدد کی ویڈیوز بھی بنائی تھی ملزمان نے جنسی تشدد کے بعد خواجہ سراء کے بال بھی کاٹے ہیں.ملزمان نے گزشتہ شب میوزیکل پروگرام سے واپسی پر خواجہ صدام کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا تھا. ملزمان نے خواجہ سراء سے نوے ہزار روپے بھی چھینے ہیں.ملزمان نے گھناؤنے فعل میں شریک دیگر ساتھیوں کی نشاندھی کرا دی ہے جن کو جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔کارروائی تھانہ رحمان بابا پولیس نے کی ہے۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

    بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

    خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟