Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کارروائی: کوکین برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کارروائی: کوکین برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کارروائی سامنے آگئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے تقریبا 1012 گرام کوکین برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے کوکین سے بھرے کیپسول پیٹ میں چھپائے ہوئے تھے۔ مسافر بنام Innocent Ejike ایتھوپیا سے سیالکوٹ آرہا تھا ۔ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • موبائل سنیچر و چور گینگ گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے بروقت کاروائی کر کے موبائل سنیچر و چور گینگ گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے ہدایات دی ہے کے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ موبائل سنیچینگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ہیرا گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سر غنہ آصف عرف ہیرا، سلمان شہزاد اور سلیمان شامل ہیں۔ ملزمان سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لوئر مال سمیت شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن لوئر مال محمد نسیم خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • افسوس ناک خبر بائی پاس روڈ پر ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر

    جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب خونی ڈمپر کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پنتالیس سالہ عنصر ولد نذیر موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی، ریسکیو 1122نے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا زخمی کی دو دن بعد شادی تھی لواحقین نے ڈی پی او آفس کے سامنے لاش رکھ کر روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا مظاہرین نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا

    مختلف تھانوں کی نفری موقع پر پہنچ گئی ایس ایچ اوز نے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پُرامن منتشر ہوگئے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں روانہ۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملے کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے پر سماعت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملے کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے پر سماعت

    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملے کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ گرفتار وکلا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 اپریل تک توسیع کردیا گیا۔ گرفتار وکلاء نے ضمانت بعداز گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ہونے والوں میں لیاقت منظور کمبوہ، خالد حسین تاج، فیصر نواز، اسد اللہ اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔ عدالت نے شائستہ تبسم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل بھی 7 اپریل کو طلب کر لیے ہیں۔ کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

  • شہر قائد کا امن تباہ کرنے کی ایک اور کوشش، معروف مذہبی شخصیت پر قاتلانہ حملہ

    شہر قائد کا امن تباہ کرنے کی ایک اور کوشش، معروف مذہبی شخصیت پر قاتلانہ حملہ

    شہر قائد کا امن تباہ کرنے کی ایک اور کوشش، معروف مذہبی شخصیت پر قاتلانہ حملہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں امن کے دشمنوں نے ایک اور وار کیا ہے

    کراچی میں گاڑی پہ فائرنگ ہوئی ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق مفتی سلیم اللہ زخمی ہو گئے ہیں،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کے مطابق ناظم آباد میں دینی مدرسے کے معلم،شیخ الحدیث مفتی سلیم اللہ خان منگھو پیر روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں ،40 سالہ مفتی سلیم اللہ خان کو کار پر فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا وقوعہ کے وقت مفتی سلیم اللہ اپنی اہلیہ اور سالیوں کے ساتھ کار میں جا رہے تھے موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ،مفتی سلیم اللہ کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    ایس ایس پی ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ2 موٹر سائیکل سوار نے کی مفتی سلیم اللہ خان کو گولی ہاتھ کو چھوتے ہوئے پیٹ میں لگی ، مفتی سلیم اللہ کو گولی لگنے کی خبر سن کر کراچی کے مقامی علما کرام نے حملہ کرنیوالوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور مفتی سلیم اللہ سمیت جید علماء کرام کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • جعلی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ: ملزم گرفتار

    جعلی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ: ملزم گرفتار

    ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فیکٹری ایریا اور چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر جعلی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ کاروائی کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ارسلان گرفتار کرلیا گیا۔ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ فیکٹری سے جعلی شراب کی 500 بوتلیں, 300 لیٹر کچی شراب، پیکنگ مٹیریل، شراب کشید کرنے والے آلات بھی برامد کر لئے گئے۔ ملزمان جعلی شراب پر برانڈز کے سٹیکرز لگا کر فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کے ملزمان کا لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کا ارادہ تھا۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز کا کہنا تھا کے منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

  • فیصل ٹاؤن پولیس نے جعلی انفورسمنٹ انسپکٹر کو دھر لیا۔

    فیصل ٹاؤن پولیس نے جعلی انفورسمنٹ انسپکٹر کو دھر لیا۔

    لاہور فیصل ٹاؤن پولیس نے مدثر نامی جعلی انفورسمنٹ انسپکٹر کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے گرفتار کر لیا۔ملزم کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں سے جرمانے وصول کرتا تھا۔ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر نے بتایا کہ ملزم دکان سیل کرنے سمیت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ،غازی روڈ اور ٹاؤن شپ بازار سے پیسے وصول کرتا تھا۔ملزم کے قبضہ سے جعلی جرمانہ بک، نقدی بھی برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتش کا آغاز کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ملزم فراڈ کے مقدمہ میں اشتہاری اور سرور روڈ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی فیصل ٹاؤن پولیس کو شاباش۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

  • راولپنڈی پولیس کی ماہوار رپوٹ

    راولپنڈی پولیس کی ماہوار رپوٹ

    تھانہ گوجر خان پولیس کی اہم کاروائی سامنے آئی۔ گزشتہ سال ڈی ایس پی گوجر خان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتا کر لئے گئے۔ اشتہاری مجرم کی گرفتاری سی پی او محمد احسن یونس کے آحکامات کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے کی گئی، ملزمان نے جون 2020 میں ڈی ایس پی گوجر خان ذوالفقار علی خان کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ سال ڈی ایس پی گوجر خان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم کی گرفتاری سی پی او محمد احسن یونس کی آحکامات کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے کی گئی، ملزمان نے جون 2020 میں ڈی ایس پی گوجر خان ذوالفقار علی خان کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی،واقعہ میں پولیس پارٹی محفوظ رہی، واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجر خان میں دہشت گردی،اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ مجرم اشتہاری کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے، مجرم اشتہاری کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، ایس پی صدر کامران حمید کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمے کے اشتہاری مجرم کی گرفتاری ایک اہم کاروائی ہے، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے اشتہاری مجر کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    تھانہ مورگاہ پولیس کی اہم کاروائی، 06 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اور خواتین کا جنسی استحصال اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ مورگاہ پولیس کو متاثرہ بچے کے والد منصور نوشاد نے درخواست دی کہ تیمور حسن اس کے06سالہ بیٹے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا، جہاں اس نے زیادتی کی، جس پر مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او مورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 06 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم تیمور حسن کو گرفتار کرلیا، ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت سزادلوانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او مورگاہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد، جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    تھانہ روات پولیس کی کاروائی، نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان محمد اسد، محمد سجاد، خالد محمود اور محمد اقبال عرف کالو کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان چند ماہ سے روات پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    تھانہ گوجر خان پولیس کی کاروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملز م کامران جمشید کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    صدر ڈویژن پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرمان کے 02سہولت کار گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شمس فاروق کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران اشتہاری مجرم شمس فاروق کو عبید علی نے پناہ اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر چونترہ پولیس نے اشتہاری مجرم کے سہولت کار عبید علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ایس ایچ ا وصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس سے مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ولی خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزم سوتر خان نے اشتہاری مجرم ولی خان کو پناہ اور فرار ہو نے میں مدد دی، جس پر صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کار سوتر خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاصم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم پرویز خان کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف شاہ کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے 01رائفل07ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1270گرام چرس،10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ماہین عرف ماہی سے330گرام چرس، حارث ارشد سے 260گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وسیم سے420گرام چرس، عثمان سے260گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے نوازش سے10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

  • قصور شہر میں ڈاکو راج تاحال قائم لوگوں میں خوف ،ایک اور واردات

    قصور شہر میں ڈاکو راج تاحال قائم لوگوں میں خوف ،ایک اور واردات

    قصور شہر میں ڈاکو راج تاحال قائم لوگوں میں خوف ،ایک اور واردات سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور اس گردوں نواح میں ڈاکو راج قائم شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا الشفاء لیب میں ڈکیٹی ڈاکوؤں نے 2 لاکھ روپے کی نقدی اور ایل سی ڈی لے اڑے

    ڈاکٹر ذوالفقار احمد اور اس کے بھائی امجد علی و دیگر 4 افراد اپنی ٹیکنیشن مشین پر کھڑے تھے کہ آنے والے 3 نقاب پوش ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر انہیں یرغمال بنالیا اور ان کی جیبوں سے تقریبا 2 لاکھ روپے کی نقدی اور ایل سی ڈی لے گئے تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس مصروف تفتیش ہے

  • ڈی آئی جی انویسٹی گیشن قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں پر پریس کانفرنس

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں پر پریس کانفرنس

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی۔ جس میں اُنہوں نے بتایا کے قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث13 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن نے گونگے شہری سلمان راشد کو قتل کرنے والے گونگے ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول اور ملزم دونوں کی بیویاں بھی گونگی ہیں، ملزم کے مقتول کی بیوی کیساتھ گزشتہ 5سال سے تعلقات تھے۔ ملزم تنویر نے مقتول کی بیوی کے کہنے پر راشد کے سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا اور نعش ہڈیارہ کے علاقے میں BRB نہر کے پاس پھینک دی تھی۔

    انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے شہری جمع خان کو قتل کرنے والے 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول نے 8سال قبل ملزم دولت خان کی بیوی کو بھگاکر اس سے شادی کرلی تھی، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ ملزم نے اپنے بھتیجے رسول خان کے ساتھ مل کر جمع خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے اپنے شوہر کو فائر مار کر قتل کرنیوالی اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ حسینہ بی بی نے اپنے شوہر عبدالسلام کو گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر سوتے ہوئے فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے شوہر کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ذیشان نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر بھائی عثمان کی مدد سے اپنی بیوی ارم شہزادی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے ڈنڈے اور چھریوں کے وار کر کے قتل کی سنگین واردات کے بعد گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے امام مسجد کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔مقتول کے بیٹے کے ساتھ جھگڑے کی رنجش پر ملزمان نے امام مسجد حافظ امان اللہ کے گھر پر فائرنگ کر دی تھی۔ سر میں فائر لگنے سے مقتول حافظ امان اللہ کی موت واقع ہو گئی تھی،ملزمان سے موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔

    انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نے زمین کے تنازعہ پر شہری محمد شعبان کو قتل کرنے والے2ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزم ابرار نے 5کینال اراضی کے تنازعہ پر علی احمد عرف ارشد کے ہمراہ دن دیہاڑے فائرنگ کر دی تھی۔ اندھا دھند فائرنگ کے بعد مقتول شعبان جسم پر 16فائر لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نے کیری ڈبہ ڈرائیور عبدالرحمان کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری ملزم اشرف عرف ارشد نے اپنی ساتھی کے ہمراہ قصور جانے کے لیے کیری ڈبہ بک کروایا تھا۔ ملزمان نے منڈی عثمان والا ضلع قصور کے قریب عبدالرحمان کو گلا کاٹ کر قتل کر دیااور نعش وہیں پھینک دی تھی۔ ملزمان نے کیری ڈبہ کراچی لے جا کر فروخت کر دیا تھا جسے ٹریس کر لیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی شارق جمال خان کا کہنا تھا کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔