ڈولفن سکواڈ اور پی آریو کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے ہدایت دی کے ڈولفن و پی آریو جوان سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے۔ پولیس افسران و اہلکاراپنی اور عوام کی حفاظت کے لئے فیس ماسک اور سینیٹائزر استعمال کریں۔
ایس پی ڈولفن سکواڈ راشدہدایت نے بتایا کے گذشتہ ہفتہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام269کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔
02لاکھ30 ہزار 612 موٹر سائیکلوں،1954گاڑیوں اور 02 لاکھ 31 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ سنگین وارداتوں میں ملوث42ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
02 کاریں، 75موٹر سائیکلیں، 07موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 25پسٹلز، 27میگزین اور 156 گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 16 بوتلیں شراب کی برآمد کی گئی۔ جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 05 افراد کی مدد کی۔
835موٹر سائیکلیں، 11 گاڑیاں تھانوں میں بندجبکہ 330 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی 02 گاڑیوں جبکہ 09 موٹر سائیکلوں کے خلاف مقدمات درج کیا گیا۔ پتنگ بازی میں 18، ون ویلنگ میں 34، آتش بازی میں 02 جبکہ ہوائی فائرنگ میں 06ملزمان گرفتار کیا گیا۔ دورانِ پٹرولنگ اشتہاری سمیت 112عادی وعدالتی مجرمان بھی گرفتار کیا گیا۔
Category: جرائم و حادثات
-

ڈولفن سکواڈ اور پی آریو کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ۔
-

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کاروائیاں: منشیات برامد۔
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے مختلف کاروائیاں میں اندرون و بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔ نارکوٹکس فورس نے کنال روڈ بس سٹاپ نزد مال روڈ انڈرپاس لاہور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے مختلف خانوں میں سے منشیات برآمد کی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا 12 کلو گرام چرس اور 4 کلو گرام افیون شامل تھی۔ دو ملزمان بنام ایاز محمد اور زرین خان جو سوات کے رہائشی ہیں اُنکو گرفتار کرلیا گیا۔
جب کہ دوسری کارروائی علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ لاہور کارگو پر ہوئی جس کے نتیجے میں کارگو ٹرمینل سے ھیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ نارکوٹکس فورس نے مشتبہ پارسل میں سے منشیات برآمد کی جوکہ پشاور کے رھائشی عثمان گلریز نے TCS کو پارسل بک کرایا تھا۔ مشتبہ پارسل برطانیہ میں مقیم شہری ساجد رفیق کے لیئے بک کیا گیا تھا اور منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ پردوں میں چھپایا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

اسلام آباد:گولیاں چل گئیں:پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں
اسلام آباد:اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں:پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں:اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے معروف علاقےبھارہ کہومیں اس وقت پولیس ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے الرٹ ہے
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق بھارہ کہو کے علاقے ڈھوک جیلانی میں اشتہاری ملزم قمر نے ایک شخص پر گولیاں چلا دیں، گولیوں کی آوازیں سن کرلوگ خوفزدہ ہوگئے اورگھروں میں گھس گئے ،
اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، اشتہاری قمرنے لوگوں کویرغمال بنالیا،پولیس بھی پریشان،لوگ خوفزدہ pic.twitter.com/u6S6kusQvl
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 28, 2021
دوسری طرف پولیس کے وہاں پہنچنے پرلوگ بھی گھروں سے نکل آئے اوراشتہاری کی گرفتاری میں مدد دینے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1376177005062930436
دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے کے بعد قریبی رہائشی علاقے میں ایک گھر میں گھس گیا اورایک گھر والوں کو یرغمال بنا لیا
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اورکسی بھی وقت گرفتاری کی اطلاع مل سکتی ہے
-

کارڈیالوجی میں آگ لگنےسےبڑےپیمانےپرہلاکتوں کاخدشہ
کانپور :کارڈیالوجی میں آگ لگنے سےبڑے پیمانے پرہلاکتوں کا خدشہ،کئی زخمی ،کئی زخمی اطلاعات کے مطابق اترپردیش میں کانپور کے سوروپ نگر علاقے میں واقع ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں اتوار کے روز آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات ہیں مگرابھی تک ایک مریض کے جاںبحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے
دوسری طرف ہسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ، حالانکہ کچھ مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
وزیر اعلی نے اس واقعہ کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تمام زخمیوں کا علاج کرانے اور اس سلسلے میں حقائق پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اس کے ساتھ ہی جانچ کیلئے انہوں نے ایک اعلی ٰسطحی کمیٹی ڈی جی فائر سروس ، کمشنرکانپور ڈیویژن اور چیف سیکرٹری میڈیکل ہیلتھ کی تشکیل کی ہے جو فورا موقع پر جا کر مکمل حقائق کی جانچ کرے گی۔
-

منشیات سمگلینگ ناکام۔
شیخوپورہ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے منشیات کی بڑی مقدار کو لاہور سمگل ہونے سے روک دیا۔ شیخوپورہ کوٹ عبدالمالک سے اڈھائی کروڑ روپے مالیت کی منشیات برامد کرلی گئیں۔ ڈی پی او مبشر میکن نے بتایا کے خاتون سمیت 2 سمگلر گرفتار کرلئے گئے۔ سمگلر کار میں 180 کلو چرس اور 36 کلو افیون لاہور سمگل کررہے تھے۔ شیخوپورہ پولیس نے آہلکاروں کو 50 ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ملزمان لاھور , اسلام آباد ,شیخوپورہ , گوجرانوالہ سمیت دیگر علاقہ میں منشیات فروخت کرتے تھے۔
-

لین دین کے تنازعہ نے ایک جان لے لی
ترجمان پولیس اقبال ٹاؤن ڈویژن کے مطابق زینت بلاک اقبال ٹاؤن میں محلے دار ملزم عدنان عرف وارث کی فائرنگ سے 03 خواتین کو فائر لگے جس کے نتیجے میں 40 سالہ شازیہ جاں بحق ہوگئی اور 25 سالہ انمول اور 23 سالہ ساجدہ زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا۔ فائرنگ لین دین کے تنازعہ پر کی وجہ سے ہوئی۔
-

افسوسناک خبر:کورٹ میرج کرنےوالےلڑکےپرتشدد:لڑکی کےبھائی کسحساس جگہ پرچوٹیں لگاتےرہے
لیہ:افسوسناک خبرآگئی:کورٹ میرج کرنےوالے لڑکےپرتشدد:لڑکی کےبھائی کسحساس جگہ پرچوٹیں لگاتےرہے،اطلاعات کے مطابق لیہ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیہ میں کورٹ میرج کرنے پر انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی کے اہل خانہ نے نوجوان کے نازک اعضا کوبھی ضربیں لگائیں اوراسے سخت تکلیف پہنچائی
لیہ کے نواحی شہر چوک اعظم کے محلہ یوسف والا کے رہائشی طاہر نامی نوجوان نے اپنی پسند کی لڑکی سے کورٹ میرج کی جس کے بعد لڑکی کے بھائیوں اور اہل خانہ نے خود ہی جرگہ کیا اور لڑکے کو سزا سناتے ہوئے اس کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو غلیظ پانی پلایا اور برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکے پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے ۔
-

گارڈ کی فائرنگ سے پٹرولنگ پولیس اہلکار زخمی: مقدمہ درج
پاکپتن میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پٹرولنگ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ مضروب اہلکار غلام رسول کے بھائی عدن کی مدعیت میں سکیورٹی گارڈ کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کے سیکیورٹی گارڈ ڈاکووں کا تعاقب کررہا تھا کہ اسی دوران سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کی زد میں آکر پٹرولنگ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جس پر مدعی نے سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرنے درخواست دی تھی اور اس کے بتیجہ میں پولیس ملزمان تک پہنچ چکی جلد ڈاکو بھی پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ جبکہ تاجر برادری احتجاج کر رہی ہے کہ مقدمہ گارڈ پر کیوں درج کیا گیا جس پر پولیس کا موقف تھا کے ہم نے مضروب کے بیان پر مقدمہ درج کیا ہے۔
-

بوائلر پھٹنے سے 1 شخص جانبحق
فیصل آباد کے جڑانوالا تھانہ صدر کے علاقے 69گ۔ب ملکی میں دھماکہ۔۔بوائلر پھٹنے سے 1 شخص جانبحق 5افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق مکوآنہ سے جسوآنہ روڈ پر 69 گ۔ب ملکی میں پرانے ٹائر جلا کر تیل نکالنے کی فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا فیکٹری کا بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد میں محمد انور ولد محمد نذیر سکنہ پاکپتن, شاہد اقبال ولد صابر سکنہ پاکپتن, خرم شہزاد ولد بشیر احمد سکنہ سرگودھا, عظیم انور ولد محمد انور سکنہ 361 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محمد فیصل ولد نیاز سکنہ پاکپتن شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کا اکبر ولد نور محمد بتایا گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی ذرائع کے مطابق بوائلر پرانا اور زنگ آلود ہونے کے باعث پھٹا فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات کو چیک کرنے کا نظام غیر فعال ہونے کے باعث فیکٹری مالکان لاپروائی کرتے ہیں جس کا خمیازہ انسانی جانوں کے ضیاء کے ساتھ بھگتنا پڑتا ہے
-

یا ماسک، یا مقدمہ۔ انتخاب آپکا۔
نواں کوٹ پولیس کی حکومتی احکامات کے مطابق کاروائی پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے بتایا کے ملزم علی حسن بغیر ماسک نجی بس اڈا پر بس میں مسافروں کا سامان رکھ رہا تھا جس وجہ سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اسکو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ بس اڈا جات کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ماسک اور مناسب فاصلہ کی عادت ڈالیں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نواں کوٹ پولیس نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے قانونی کاروائیاں تیز کر دیں ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔