لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس نے کاروائی کر کے پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس والا گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے بتایا کے ملزم ڈولفن کی وردی پہن کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرتا تھا۔ ملزم فخر کو ڈولفن فورس کی جعلی وردی میں گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ملزم کی گرفتاری پر اقبال ٹاؤن پولیس کو شاباش دی۔ اویس شفیق کا کہنا تھا کے سوشل میڈیا پر قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔
Category: جرائم و حادثات
-

بھٹہ مزدور کی پانچ سالہ بیٹی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
فیصل آباد :تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چندیاں تلاواں میں بھٹہ مزدور کی پانچ سالہ بیٹی مبینہ زیادتی کے بعد قتل ۔ والدہ کے مطابق کمسن میرب کی لاش بھٹے کے دفتر میں فریزر کے پیچھے سے ملی ۔
تفصیلات کے مطابق چندیاں تلاواں کے رہائشی بھٹہ مزدور شہزاد کی پانچ سالہ بیٹی میرب ہفتہ کی شام گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی ۔ تلاش کے دوران اس کی لاش گھر کے قریب بھٹے کے دفتر میں فریزر کے پیچھے سے ملی ۔
تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد ملزم نے پہچانے جانے کے خوف سے گلا دبا کر قتل کر دیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ میرب کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی کھیلنے کے لئے گھر سے باہر گئی تھی جہاں سے وہ دودھ لینے گئے دادا کے پیچھے چلی گئی ۔ کسی ظالم نے اسے راستے ہی سے غائب کر دیا اور وہ رات تک گھر واپس نہ پہنچی ۔ تلاش کرنے پر اس کی لاش بھٹے کے دفتر سے ملی ۔
دوسری طرف ایس ایس پی آپریشنز محمد افضل نے کہا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد ہی زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی ۔ تفتیش جاری ہے ، جلد ہی ملزم تک پہنچ جائیں گے ۔ قتل کی انکوائری کے لئے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم بنا دی ہے جس میں ڈی ایس پی اور تین ایس ایچ اوز شامل ہیں ۔
-

زیادتی کیس میں گرفتار ملزم نے رہا ہوتے ہی دوسری جماعت کے طالم علم سے زیادتی کرڈالی
پاکپتن: زیادتی کیس میں گرفتار ملزم نے رہا ہوتے ہی دوسری جماعت کے طالم علم سے زیادتی کرڈالی،اطلاعات کے مطابق زیادتی کیس میں رہائی پانے والے ملزم نے رہا ہوتے ہی ایک بار پھر قبیح فعل کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑا ڈالی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دو سال قبل ملزم ذوالفقار ماچھی کو زیادتی کیس میں گرفتار کیا گیا ، یہی نہیں ملزم کے خلاف زیادتی سمیت چار مختلف مقدمات درج تھے اور عدالت کی جانب سے ملزم کو دو سال بعد رہائی کا پروانہ ملا۔
پولیس کے مطابق رہائی پاتے ہی ملزم میں ایک بار شیطانی صفت جاگی اور اس نے دوسری جماعت کے طالب علم کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ واقعہ میڈیا پر نشر ہوا تو ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر نے نوٹس لیا اور پولیس کو فوری طور پر بچے کو بازیاب کرانے کا حکم دیا۔
خیال رہے ڈی پی او کے حکم پر پولیس حرکت میں آئی اور مبینہ زیادتی کے شکار بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ہاتھوں بچے کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔
-

انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی کارروائی پر مغویہ بازیاب: ملزم گرفتار
انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی کارروائی پر مغویہ کو بازیاب کروالیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی ہدایات پرانویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چند روزقبل اغواء ہونے والی7سال کی مغویہ ثانیہ کو بازیاب کروا کر والد کے سپرد کردیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے بتایا کے مغویہ کا والدشعیب اپنی بیٹی ثانیہ کو اس کی والدہ صباء مشتاق سے ملوانے کے لیے عدالت لایا تھا جس پر بچی کی والدہ نے سابقہ شوہر آصف کے ساتھ مل کر احاطہ عدالت سے بچی کو اغواء کر لیا تھا۔ مغویہ کے ورثاء نے تھانہ اسلامپورہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن اسلامپورہ راشد محمود نے بچی کوبازیاب کر کے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے بچی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔
-

گارڈن ٹاؤن پولیس کی شراب فروشوں کےخلاف بڑی کارروائی۔
گارڈن ٹاؤن پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی امپورٹڈ شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن حمزہ بھٹی نے بتایا کہ شراب فروش آفتاب نامی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور یہ متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔ملزم اسلام آباد سے شراب منگوا کر لاہور میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا گیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباشی دی اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق سماج دشمن عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
-

کوہاٹ میں 4 سالہ بچی سے زیادتی،کتنے مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے؟
کوہاٹ میں 4 سالہ بچی سے زیادتی،کتنے مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں 4 سالہ بچی یسے زیادتی اورقتل کیس میں پولیس نے 40 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے
اب تک 50 افراد سے زائد مشتبہ افرادکے ڈی این اے ٹیسٹ لیے گئے ہیں،ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں،متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم ہو گا،
دوسری جانب 2 روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی 4 سالہ بچی کے قتل کیخلاف احتجاج جاری ہے، خٹک کالونی میں 3 سالہ حریم کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، حریم فاطمہ بدھ کی سہ پہر کو خٹک کالونی کے علاقے میں اپنے گھر سے باہر گئی تھیں اور شام تک واپس نہیں آئیں جس کے بعد لواحقین نے تلاش شروع کی تو اسکی لاش نالے سے ملی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع کوہاٹ میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
نو سالہ بچی کی نعش برآمد، زیادتی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، پولیس
گزشتہ روز وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی مقتولہ بچی حریم فاطمہ کے گھر آمد ہوئی،اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی اور پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر ایم این اے کرک شاہد خٹک، کشمنر کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی اور ڈی پی او کوہاٹ بھی ہمراہ تھے۔
-

لاہور میں جرائم میں اضافہ، منشا بم کے بیٹے گرفتار،کیا ہوا برآمد؟
لاہور میں جرائم میں اضافہ، منشا بم کے بیٹے گرفتار،کیا ہوا برآمد؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں امن و امان کی حالت انتہائی مخدوش ہو چکی ہے
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھرمیں فائرنگ کے دوران خاتون جاں بحق ہو گئی ہے،26سالہ لڑکی کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ،لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں،سی سی پی او لاہور نےتھانہ مغلوپورہ کی حدود میں قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا سی سی پی او لاہور نے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کوٹریس کرنے کی ہدایت کر دی
دوسری جانب ایس پی صدر حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں منشا بم کے 3 بیٹے گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ملزمان نے گزشتہ رات شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی، گرفتارملزمان میں عامر منشا، عاصم منشا اور طارق منشا شامل ہیں ملزمان نے شہری سے سونے کی چین اور نقدی بھی چھین لی،ملزمان سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،
پولیس کے مطابق منشا بم کا اصل نام منشا کھوکھر ہے، منشا بم لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹاؤن میں قبضہ گروپ کا سربراہ مانا جاتا ہے، اس پر قبضے، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ کے 70 مقدمے درج ہیں، اس پر غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے کا پہلا مقدمہ 1982 میں درج کیا گیا تھا، اس نے وکلاء کا اپنا ایک گروپ بھی بنا رکھا ہے
قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق منشا بم کے بیٹوں طارق منشا اور فیصل منشا نے بیرون ملک مقیم جمیل نامی شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کوشش کی، اوورسیز شہری سے 20 لاکھ روپے بھتہ بھی طلب کیا، بھتہ نہ دینے پر جمیل نامی شہری کے پلاٹ کی دیواریں مسمار کر دیں، ملزمان پلاٹ پر بنے کمرے سے قیمتی سامان بھی چوری کرکے لے گئے۔
-

دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 32 افراد جاں بحق:سیکڑوں زخمی
قاہرہ :دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 32 افراد جاں بحق:سیکڑوں زخمی،اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر سوہاج میں دو ٹرینیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے واقعے میں ٹرینوں کی بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں جبکہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر مذکورہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مذکورہ سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ متعدد کا خون بہہ رہا ہے۔واقعے کے بعد مصر کی وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق واقعے میں 32 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 50 افراد کو قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم فرد کی جانب سے ایمرجنسی بریک استعمال کیے جانے کے بعد ٹرینیں ٹکرا گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی بریک کی وجہ سے ایک ٹرین رک گئی جبکہ دوسری ٹرین، جو اس کے پیچھے آرہی تھی، اس سے ٹکرا گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
-

صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی
اوکاڑہ میں مرکزی سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم کو غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے جان سے مارنے دھمکیاں دینے اور یو جے اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کی احتجاجی ریلی،
ضلع بھر سے صحافیوں کی شرکت غنڈہ گرد عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اوکاڑہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹری جنرل معروف تجربہ نگار رانا محمد عظیم کو لاہور کے بدنام زمانہ غنڈہ عناصر کے سرغنہ افتخار بھولا کی جانب سے حق اور سچ کی آواز بلند کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر پی ایف یو جے اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
جو بصیرپور پور روڈ اور قصور روڈ سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عناصر کو فوری گرفتار کرے اور صحافیوں کے پرتشدد واقعات کو روکنے میں عملی کردار ادا کرے اس موقع پر نجی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز راو عامر پر قاتلانہ حملے اور سندھ میں صحافی کے قتل کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی
صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہیں قلم اور کیمرے کے ساتھ اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار اٹھانے پر بھی مجبور کیا جا رہا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھا دیا جائے گا۔
-

ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جانبحق،
دیپالپور قائد اعظم چوک میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جانبحق، نعش ہسپتال منتقل ۔ ریسکیو 1122 قائد اعظم چوک میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 50 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو ٹیم جانبحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کاروائی کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت غلام حیدر ولد محمد حیدری (50 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دیپالپور کا رہائشی تھا۔
