Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے بروقت کارروائی کی جس کی وجہ سے پولیس مقابلے میں ملزمان ہلاک ہو گئے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ کیپٹن(ر) محمد اجمل نے بتایا کے 2روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے 2ڈاکوؤں کے زیر استعمال جدید آتشیں اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ہے جس میں ایک عددSMGرائفل، 3میگزین اور 100گولیاں جبکہ 2پسٹل30بور، 6میگزین، 100گولیاں برآمد ہوئے۔ ملزمان کے زیر استعمال ایک عدد MP5، 3میگزین اور50گولیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں، ہلاک ملزمان کرایہ کے گھر میں رہائش پزیر تھے اور دوران ریڈ یہ جدید آتشیں اسلحہ اِن سے برآمد کیا گیا۔ اس پولیس مقابلے میں ایس ایچ او سرور روڈسمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی انسپکٹر ذوالفقار علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • ڈیرہ غازیخان میں قتل کا معاملہ ڈکیتی نکلا ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

    ڈیرہ غازیخان میں قتل کا معاملہ ڈکیتی نکلا ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

    ڈیرہ غازیخان کے تھانہ شاہصدر دین کی حدود میں اندھا قتل ٹریس کر لیا گیا۔ قتل کا معاملہ ڈکیتی نکلا ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک کار برآمد کر لی گئی۔ ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تھانہ شاہصدر دین کو مدعی مقدمہ نے درخواست دی کہ میرے بھائی نصر اللہ کو کار سمیت نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے جس پر تھانہ شاہصدر دین میں مقدمہ درج ہوا۔ ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو کہ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب، ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین کلیم اللہ گاڈی اور تفتیشی آفیسر خدابخش کی بہترین کاوشوں اور جدید طریقہ تفتیش سے نہ صرف ملزمان کو ٹریس آؤٹ کیا بلکہ ان کے قبضہ سے آلہ قتل اور ڈکیتی شدہ کار بھی برآمد کرلی گئی۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ نصر اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان محمد وقاص ولد سعید احمد قوم گشکوری سکنہ قصبہ گجرات، اللہ بخش ولد غلام حسن قوم سندیلہ موضع مرہٹہ اور شریفاں بی بی زوجہ غلام عباس قوم گاڈی سکنہ بیٹ نہڑکی کو گرفتار کر لیا دوران انٹروگیشن ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے نصراللہ کو ملزمہ شریفاں بی بی سے فون کرا کے بلوایا جب نصراللہ شریفاں بی بی کے گھر کے نزدیک پہنچا تو ہم نے حملہ کر کے نصر اللہ کو قتل کر دیا اور نعش کو فصل میں پھینک کر کار اپنے ساتھ لے گئے۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ڈی پی او عمر سعید ملک کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس بھر پور کاروائیاں جاری رکھے گی۔

  • کار پر ممبر لاہور ہائی کورٹ بار، بیک شیشے پر پولیس اور نیلی بتی بھی لگا رکھی ہے لیکن بدماشی بھی عروج پر۔

    کار پر ممبر لاہور ہائی کورٹ بار، بیک شیشے پر پولیس اور نیلی بتی بھی لگا رکھی ہے لیکن بدماشی بھی عروج پر۔

    چکوال میں نامعلوم کار سوار کی ٹریفک پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔ کار سوار ون وے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا تھا جس پر ٹریفک پولیس نے روکا اور پولیس کے روکنے پر کار سوار الجھ پڑا۔ نامعلوم کار سوار نے اپنی کار پر ممبر لاہور ہائی کورٹ بار اور بیک شیشے پر پولیس جبکہ گاڑی پر نیلی بتی بھی لگا رکھی ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل وقار عظیم موقع پر پہنچ گئے ہیں اور 2 گھنٹے سے ناکام کوشش جاری ہے شہریوں کی بڑی تعداد بھون چوک میں موجود لیکن کار سوار کو تاحال باہر نہ نکالا جاسکا۔

  • ملزم پتنگیں اور ڈور فروخت کرتا تھا: ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق

    ملزم پتنگیں اور ڈور فروخت کرتا تھا: ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق

    لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر پتنگ وڈور فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ لاہور کے علاقہ سمن آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی جس کے نتیجہ میں ملزم آصف کے قبضہ سے 200 پتنگیں 08 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے تبایا کے ملزم پتنگیں اور ڈور فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او سمن آباد محمد زکاء اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت دی کے پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔

  • افسوس ناک خبر7 سالہ معصوم بچہ زیادتی کا نشانہ

    افسوس ناک خبر7 سالہ معصوم بچہ زیادتی کا نشانہ

    بورے والا کے تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں واقع گاوں 419/ ای بی میں گاوں کا اوباش شخص زوہیب عرف زیبی 7 سالہ معصوم بچے کو کھیتوں میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اسکی تلاش میں جب گھر والے کھیتوں کے قریب پہنچے تو ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا بچے کو میڈیکل کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا

    جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی پولیس تھانہ شیخ فاضل نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمے کی کاروائی شروع کردی بچے کے چچا کے مطابق ملزم نے معصوم بچے سے زیادتی کی ہے ہمیں انصاف دلایا جائے

  • اذان سےنیندمیں خلل پڑنےپرامام کووحشیانہ طریقےسےقتل کردیاگیا

    اذان سےنیندمیں خلل پڑنےپرامام کووحشیانہ طریقےسےقتل کردیاگیا

    تائز:اذان سےنیندمیں خلل پڑنےپرامام کووحشیانہ طریقےسےقتل کردیاگیا ،اطلاعات کے مطابق یمن کے شہر تائز کے الدربہ ال اولیہ محلے میں الرحمہ مسجد کے امام کی اذانِ فجر سے قاتل کی نیند خراب ہوگئی جس پر اُس نے مسجد کے امام کا سر کچل دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزم کی شناخت 35 سالہ قاسم محمد الزبیدی کے نام سے ہوئی ہے۔ قاسم پر الزام ہے کہ فجر کی اذان سے نیند میں خلل پڑنے پر وہ چھڑی لے کر مسجد کی جانب گیا اور 80 سالہ امام شیخ الزغوری پر پے در پے وار کیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ظالم قاتل کی چھریوں کے وار سے امام موقع پر ہی ہلاک ہوگیا لیکن ظالم قاتل کا کلیجہ پھربھی ٹھنڈا نہ ہوا تو قاتل نے پتھروں سے اُس کا سر بھی کچل دیا اورپھردیکھ کرمسکراتا رہا

  • لاہور میں قتل کا واقع: ملزم گرفتار۔

    لاہور میں قتل کا واقع: ملزم گرفتار۔

    گھریلو ناچاقی پر خاتون نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا یہ واقع چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جب حسینہ بی بی نے رات کو دوران ڈکیتی اپنے خاوند سلام دین کے قتل کا ڈرامہ رچایا جس کے نتیجہ میں چوہنگ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر معاملہ کی تحقیقات کرکے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ شوہر اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا اسلیے اسے فایرنگ کرکے قتل کردیا۔ چوہنگ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے مقتول سلام الدین کے بیٹے کی مدعیت میں خاتون حسینہ بی بی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقتول سلام الدین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • کوہاٹ: خٹک کالونی میں تین سالہ حریم فاطمہ کی لاش برآمد

    کوہاٹ: خٹک کالونی میں تین سالہ حریم فاطمہ کی لاش برآمد

    کوہاٹ خٹک کالونی میں تین سالہ بچی کی لاش برآمد، بچی کی والدین کا کہنا ہے کہ حریم فاطمہ نامی بچی کل سے لاپتہ تھی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی منتقل،مشتعل افراد نے احتجاجاً یونیورسٹی روڈ بند کر دیا.

    تین سالہ ننھی بچی کے بیہمانہ قتل پر سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید غم وغصہ ، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گورمنٹ اور اعلی حکام سے مجرموں کو سخت ست سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #JusticeForHareem ٹوئٹر پینل پر فہرست میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-
    https://twitter.com/IamKHANGE/status/1375035743832322056?s=20
    ذیشان علی خان نامی صارف نے لکھا کہ ہم اس غلط فہمی کے ساتھ مرجائیں گے کہ ہمیں یوم حشر پر صرف کلمہ ،نماز،حج،روزہ اور زکوۃ کا ہی جواب دینا ہے-


    سعود خٹک نامی صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ظلم کی انتہا کوہاٹ خٹک کالونی سے کل یہ بچی دوپہر 3 بجے گھر سے لاپتہ ہوئی اور آج صبح اسکی لاش ایک نالے کے قریب سے ملی آخر کب تک یہ ننھے پھول ظالموں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔


    خٹک نامی صارف نے لکھا کہ کوہاٹ میں ایک اور بچی کو قتل کر دیا گیا، اس ملک میں ایسے درندوں کو کب تک چھوڑ ملتی رہے گی؟
    https://twitter.com/SardarAbidDogar/status/1375036852198113281?s=20
    عابد ڈوگر نامی صارف نے لکھا کہ اس ننھی گڑیا کو کل کوھاٹ میں کل کسی نے اغوا کیا تھا اج صج لاش ڈھیران سے گھر کے نزدیک ملی-
    https://twitter.com/SardarAbidDogar/status/1375037273469771778?s=20
    اس صارف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں ان حکمرانوں سے کہ اس پھول کا کیا قصور تھا؟
    https://twitter.com/SardarAbidDogar/status/1375037719819264001?s=20
    کہاں ہیں مدینہ کی ریاست کے دعوے دار؟؟ کہاں ہیں اس ملک پاکستان کو مدینہ کی ریاست کہنے اور بنانے والے بغیرت حکمران
    عمران خان صاحب کیا یہ ہے ریاست مدینہ-


    ایک صارف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بچی جس کا نام حریم ہے کوہاٹ خٹک کالونی سے کل دو پہر کے وقت سے گھر سے لاپتہ تھی اور اج صبح اسکی لاش قریبی نالے کے قریب سے ملی جس کو بے درد سے قتل کیا گیا ہے-


    غفران اللہ نامی صارف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پھول جیسی گڑیا کے قاتلوں کو نشانِ عبرت بناؤ۔
    https://twitter.com/fkkundi/status/1375036805456797698?s=20
    https://twitter.com/talhaleghari005/status/1375035244974329856?s=20


    ابراہیم نامی صارف نے لکھا کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ہمارے ننھے فرشتے بھی محفوظ نہیں-


    مدثر خان نامی صارف نے لکھا کہ جسکا قاتل نامعلوم ہو اسکا قاتل حکمران وقت ہوتا ہے عمران خان صاحب سینیٹ آپ جیت چکے ہے اپوزیشن بکھری ہوٸی ہے لہذا انسانیت کی تذلیل کرنے والے سینگ زدہ درندے آپ توجہ کے منتظر ہے۔پے درپے واقعات سرعام سزاووں کا مطالبہ کرتی ہے۔
    https://twitter.com/MSRAZA95/status/1375040101202415619?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ننھے بچوں کے ساتھ اس طرح کرنے والے کیا مسلمان نہیں ہیں ؟کیا یہ لوگ قرآن پاک نہیں پڑھتے ؟کیا انہیں نہیں معلام کہ قوم لوط کے ساتھ اس طرح فعل کرنے کی وجہ سے کیا ہوا تھا؟-
    https://twitter.com/MSRAZA95/status/1375040101202415619?s=20


    ایک صارف نے لکھا کہ مُجھ میں ہمت نہیں کہ کوہاٹ کی اس ننھی تین سال کی پھولوں سی حریم کی مسلی ہوئی، روندی ہوئی لاش کی تصویر لگاوں جو کل سے لاپتہ تھی اور آج صبح بے جان و بے آبرو ایک گندی نالی میں ملی اپنے بچوں کو لاشوں میں بدلنے سے روکنا ہے تو درندوں کو چوکوں میں لٹکانا ہو گا-
    https://twitter.com/AnamZehri/status/1375039897438973952?s=20

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ: 2 اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ: 2 اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی تھانہ کی حدود میں پولیس پر حملہ ہوا۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے ساتھ دستی بم بھی پولیس کی بکتر بند گاڑی پر پھینکا جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار شکیل اور اقبال زخمی ھوئے ھیں۔ ایس ایچ او کلاچی رشید خان نے بتایا کے اندرون گیٹ پرناکہ بندی پرکھڑی بکتر بند گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ھے اور زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بتایا کے راکٹ لانچر سے بھی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لئے پہنچ گئے۔

  • پنجاب کے بڑے شہر میں افسوسناک واقعہ،دو بچوں سمیت چار افراد قتل

    پنجاب کے بڑے شہر میں افسوسناک واقعہ،دو بچوں سمیت چار افراد قتل

    پنجاب کے بڑے شہر میں افسوسناک واقعہ،دو بچوں سمیت چار افراد قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر میں ظلم کی انتہا ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل کر دیئے گئے،

    پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے متعلقہ تھانہ موترہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو تشدد کے بعد بیدردی سے گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا قتل ہونے والوں میں دو بچے ایک عورت ایک مرد شامل ہیں ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پرچارافراد کو قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والوں میں 1. عدنان ولد بشارت بعمر 25/26 سال، 2. مشل ذوجہ عدنان بعمر 20/22 سال، 3. عبدلحادی ولد بشارت بعمر 3 سال ، 4. ہانیہ فاطمہ دختر عدنان بعمر ڈیڑھ سال شامل ہیں پولیس کے مطابق اقوام جٹ ساکنائے کوٹلی کوکیاں اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے جنکو کسی نامعلوم نے عدنان کو بذریعہ فائر جبکہ مشل، عبدلحادی، اور ہانیہ فاطمہ کو تشدد کر کے قتل کر دیا ہے

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے ، بہو ، پوتا اور پوتی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی نے ملزم کو گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے