Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • موٹروے زیادتی کیس کےبعد ایک اوردردناک واقعہ:   دوبہنوں سےزیادتی:سنتے ہی رونگھٹے کھڑے ہوگئے

    موٹروے زیادتی کیس کےبعد ایک اوردردناک واقعہ: دوبہنوں سےزیادتی:سنتے ہی رونگھٹے کھڑے ہوگئے

    لاہور:موٹروے زیادتی کیس کے بعد ایک اوردردناک واقعہ:دوبہنوں سے زیادتی:سنتے ہی رونگھٹے کھڑے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق قوم ابھی موٹروے زیادتی کیس کے صدمے سے ابھی باہرنہیں آئی تھی کہ ایک اورواقعہ نے رنجیدہ کردیا

    ذرائع کے مطابق لاہورسے دو بہنیں عارف والا جارہی تھیں کہ راستے میں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ، پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کردی ہےاوریہ بھی کہنا ہے کہ پولیس مجرموں کی گرفتاری کےلیے کوشاں بھی ہے

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس نے ان دوبہنوں کے حوالے سے نہیں بتایا کہ یہ کون ہیں اوریہ عارف والا کیوں جارہی تھیں ،

    یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کس مقام پرپیش آیااوراس میں کتنے لوگ شامل تھے اوران کے پیچھے کون کارفرما تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس کیس سے متعلق ابتدائی معلومات اکھٹی کرکے اس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے

  • لاہور شمالی چھاونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو ہلاک

    لاہور شمالی چھاونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو ہلاک

    لاہور شمالی چھاونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کا واقع سامنے آیا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے اور ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او فاروق اعظم زخمی ہوگئے۔ ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان یہ مقابلہ چونگی مین بازار کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوئوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے SHO سرور روڈ سمیتھ چوکی گلدشت کے دو کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس مقابلہ کے دوران کراس فائرنگ سے دس سالہ راہگیر بچہ احمد بھی زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پونچ گئی تھی اور زخمیوں کی عیادت کے لئے سی سی پی او لاہور سروسز ہسپتال پونچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

  • داتا دربار سمیت اہم مقامات پر دھماکہ کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

    داتا دربار سمیت اہم مقامات پر دھماکہ کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہو رمیں معروف دربار داتا دربار سمیت دیگر اہم مقامات کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کی کاروائی کی دھمکی دینے والے دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، اطلاعات کے مطابق تھانہ لوئر مال پولیس نے کاروائی کی ہے اور دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے ،ملزم نے تھانہ لوئر مال کے پی ٹی سی ایل نمبر اور 15 پر کال کر کے تھانہ لوئر مال ، درتا دربار سمیت اہم مقامات کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس نے ملزم کو کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، جس کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی، پولیس نے ملزم کو اسوقت گرفتار کیاجب وہ داتا دربار کے قریب تھا، ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کو مختلف بیان دیئے تا ہم پولیس نے مزید تحقیقات کے لئے ملزم کو سی ٹی ڈی منتقل کر دیا ہے، اب سی ٹی ڈی مزید تحقیقات کرے گی،

    ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کی حرکات وسکنات مشکوک ہیں۔ ملزم چکوال کا رہائشی ہے ملزم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

  • بھوانہ میں غیرت کے نام پر دوست نے دوست کو قتل کردیا ملزم گرفتار

    بھوانہ میں غیرت کے نام پر دوست نے دوست کو قتل کردیا ملزم گرفتار

    بھوانہ میں غیرت کے نام پر دوست نے دوست کو قتل کردیا ارشاد نے فائرنگ کرکے بشارت کی جان لے لی پولیس نے مقتول بشارت کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ملزم گرفتار

    بھوانہ تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں دوست نے دوست کی جان لے لی پولیس کے مطابق چک نمبر 199 رحموآنہ میں ارشاد نامی شخص کی 27 سالہ بشارت سے دوستی چلی آرہی تھی جس پر ارشاد کو شبہ ظاہر ہوا کہ بشارت کا اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات ہیں

    جس پر ارشاد نے فون کر کہ بشارت کو اپنے گاؤں بلوایا ارشاد طیش میں گیا اور بشارت پر فائرنگ کردی علاقے کے لوگوں کے مطابق بشارت ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا

    علاقے کے لوگوں نے واقعہ کے بعد ارشاد کو پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے مقتول بشارت کی بیوی کی مدعیت میں تھانہ لنگرانہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے

  • ننکانہ پولیس کی بڑی کامیابی منشیات فروشوں کو گرفت میں لے لیا

    ننکانہ پولیس کی بڑی کامیابی منشیات فروشوں کو گرفت میں لے لیا

    ننکانہ صاحب ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے SHO محمد یونس ڈوگر کی سربراہی میں شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 2 شراب فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان سرفراز اور بشارت کے قبضہ سے 40 لیٹر شراب 200 لیٹر لہن، 1 چالو بٹھی و دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ یونس ڈوگر، ASI عبدالمنان اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری۔ ڈی پی او بلال افتخار کا کہنا ہے کہ شراب فروشی کا ناپاک دھندہ کرنے والوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ضلعی پولیس شراب فروشی کے اڈوں کا صفایا کرنے کے لیے دن رات مئوثر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔

  • حجرہ شاہ مقیم پولیس اہلکاروں کی بڑی کارروائی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    حجرہ شاہ مقیم پولیس اہلکاروں کی بڑی کارروائی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    حجرہ شاہ مقیم میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہوگیے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سپیشل پولیس سکواڈ کا سرچ آپریشن جاری اوکاڑہ کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں کے قریب شاہراہ پر تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گیی ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی موجودگی دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس سکواڈ پر فائرنگ کر دی باہمی فایرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا
    جبکہ دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

    ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایات پر مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو مختلف قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہا ہے تاہم ابھی تک ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گیے اور پولیس کی کی جانب سے دلیرانہ کاروائی کرنے پر پولیس کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.

  • قماربازوں کے خلاف گھیرا تنگ: وحدت کالونی پولیس کی اہم کاروائی۔

    قماربازوں کے خلاف گھیرا تنگ: وحدت کالونی پولیس کی اہم کاروائی۔

    وحدت کالونی پولیس نے کاروائی کی جس کے نتیجہ میں 04 قمار باز ارشد، وقار، مختار اور شعیب گرفتار کر لئے گئے۔ کاروائی میں ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، نیٹ ڈیوائس، 04 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا تھا کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اِن کو انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دئیے گئے اُن کا یہ بھی کہنا تھا کے قمار بازوں کے خلاف پولیس کاروائیاں ایسے ہی جاری رکھے گی۔

  • تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی رنگ لے آئی۔

    تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی رنگ لے آئی۔

    تھانہ صدر کی کاروائی رنگ لے آئی۔ سٹریٹ کرائم، رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04 رکنی قیصری ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کے ملزمان سے چوری شدہ 7 موٹر سائیکلز، 1 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 پستول معہ ایمونیشن برآمد ہوا اور گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ قیصر محمود عرف قیصری، محمد مزمل، رحمٰن علی اور محمد حمزہ شامل ہیں۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کے ملزمان کا تعلق ساہیوال سے ہے اور ملزمان نے تفتیش کے دوران چوری اور رابری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف کاروائی اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کی زیر نگرانی ہوئی جس میں ایس ایچ او صدر بیرونی ملک اللہ یار ،اے ایس آئی نسیم عباس شبر اور پولیس ٹیم بھی شامل تھے۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کے گینگ کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کا کہنا تھا کے عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
    ایس پی صدر کی طرف سے اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی گئی۔

  • نو سالہ بچی کا قاتل ہمارے حوالے کرو، لواحقین کا احتجاج،تھانے میں داخل

    نو سالہ بچی کا قاتل ہمارے حوالے کرو، لواحقین کا احتجاج،تھانے میں داخل

    نو سالہ بچی کا قاتل ہمارے حوالے کرو، لواحقین کا احتجاج،تھانے میں داخل

    راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں مبینہ زیادتی کے بعد 9سالہ بچی قتل کا معاملہ ،بچی کے لواحقین نے تھانہ سول لائن کا گھیراؤ کر لیا

    اہل خانہ نے بچی کے قاتل کو انکے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ ملزم بابر کو ہمارے حوالے کرو اسکی سزا کا تعین ہم خود کریں گے ہمیں پولیس پر کوئی بھروسہ نہیں اس شخص کی سزا یہ ہے کہ اسے سر عام چوک میں لٹکایا جائے پھانسی دی جائے ورثا اور لواحقین تھانہ سول لائن کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے

    بعد ازاں پولیس کے ساتھ مذاکرات ہوئے اور ایس ایس پی آپریشنز ، ایس پی پوٹھوہار کے ورثاء کے ساتھ کامیاب مذکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ،مذاکرات کے بعد مقتولہ کی تدفین کردی گئی، ایس ڈی پی او سول لائن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری موقعہ پر پہنچ کر واقعہ میں نامزد ملزم بابر مسیح کو حراست میں لیا تھا ،تمام زاویوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی راولپنڈی پولیس میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،

  • نو سالہ بچی کی نعش برآمد، زیادتی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، پولیس

    نو سالہ بچی کی نعش برآمد، زیادتی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، پولیس

    نو سالہ بچی کی نعش برآمد، زیادتی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، پولیس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جھنڈا چیچی کے علاقہ میں 9 سالہ بچی کی نعش برآمد ہوئی ہے

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود، ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس ایچ او سول لائن اور ایس ایچ او ویمن پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،جائے وقوعہ سے واقعہ کے ذمہ دار ملزم بابر مسیح کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی چیز لینے گھر سے نکلی تھی، جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں تاہم وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہو سکے گا، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، زیادتی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

    آئی جی پنجاب نے راولپنڈی میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا اور کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔