شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نواں کوٹ سٹاپ فیصل آباد روڑ پر ٹرک اور ٹیوٹا وین کے درمیان تصادم ہو گیا-
حادثے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو فوراً طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا-
زخمی ہونے والوں میں
1- تنزیلہ زوجہ عمیر 35 سال
2- عمیر ولد زبیر 40 سال
3- شاہنواز ولد عمیر 6 سال
4- علی رضا ولد عمیر 3 سال
5- شفاء دختر عمیر 2 سال
6- محمد اکبر ولد محمد اشرف 40 سال
7- خالد ولد نزیر 26 سال
8- صبا بی بی زوجہ خالد 25 سال
9- ریحان ولد خالد 8 ماہ
10- مسرت شاہین زوجہ عابد حسین 40 سال شامل ہیں
Category: جرائم و حادثات
-

نواں کوٹ میں حادثہ،دس افراد زخمی
-

مدرسے لے جاتے ہوئے طالبات کو ہراساں کرنیوالے کو عدالت نے سنائی سزا
مدرسے لے جاتے ہوئے طالبات کو ہراساں کرنیوالے کو عدالت نے سنائی سزا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے والے مجرم کی 14 سال قید وجرمانے کیخلاف اپیل مسترد کر دی گئی
گاڑی ڈرائیور حمید خان کو 14 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ جرمانہ برقرار رکھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مجرم کی اپیل مسترد کردی، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 28 جنوری 2020 کو واقعہ سبزی منڈی تھانےکی حدود میں پیش آیا تھا، 13 اور 14 برس کی آئی ٹین کی 2 رہائشی لڑکیوں کو مدرسے لے جاتے ہوئے ہراساں کیاگیا،گھرسے مدرسے کیلئے بچیاں ڈرائیور کے ساتھ جا رہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا، 18جنوری2021 کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے مجرم کو سزا سنائی تھی مجرم نے سیشن جج کے فیصلے کیخلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر رکھی تھی
اسٹیٹ کونسل دانیال حسن کا کہنا ہے کہ گھناؤنا جرم ہے بڑی بات ہے بچیوں نے گھر آ کر اپنے والدین کو یہ واقعہ بتایا،پولیس نے بروقت کارروائی کی اور تیزی کے ساتھ کیس آگے بڑھا ہے،
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ
سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب
پھانسی کے منتظراورعمر قید کے مجرموں کی تعداد کتنی؟ اعدادو شمار سامنے آ گئے
-

ملزم نے والدہ، 2 بھائیوں اور بھابی کو قتل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا ، ملزم نے گھریلو جھگڑے کے بعد فائرنگ کر کے اپنی والدہ، 2 بھائیوں اور بھابی کو قتل کر دیا ،فائرنگ کے دوران ملزم نے اپنی 2 بھابھیوں اور ایک بھتیجے کو بھی زخمی کر دیا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ گھریلو تنازعے کے باعث پیش آیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، واقعہ کا ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا، آئی جی خیبر پختونخواہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے
-

اوکاڑہ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق
اوکاڑہ کے علاقہ بصیر پور گیلانی چوک میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جانبحق، دوسرا زخمی، لاش اور زخمی ہسپتال منتقل،ریسکیو 1122 کے مطابق گیلانی چوک میں بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 24 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی بصیر پور سے ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی
ریسکیو ٹیم حادثہ میں متاثر ہونے والے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی بصیر پور منتقل کر دیا گیاجبکہ حادثہ میں جانبحق ہونے والے نوجوان کو بھی ضروری کاروائی کرنے کے بعد آر ایچ سی بصیر پور منتقل کر دیا گیاجانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت علی حیدر ولد محمد احمد عمر (24 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نواحی علاقے نہال مہار کا رہائشی تھا،
-

بنوں، زنانہ ہسپتال کی ابتر صورتحال
بنوں،ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسوں کی عدم موجودگی پر ویڈیو بنانا سوشل میڈیا ورکروں کے گلے پڑگیا
ہسپتال کی ویڈیو بنانے پر 3 سوشل میڈیا ورکرز پر ایف ائی ار درج کردی گئی،
گرفتار سوشل میڈیا ورکروں پر پولیس کی طرف سے
506,186,504,141 کے دفعات لگادئے گئے،
-

پشاور پولیس کی تحویل میں طالب علم کی ہلاکت کا واقعہ۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا انسپکٹر جنرل پولیس سے رابطہ،
گورنر خیبرپختونخواہ کی آئی جی پی کو واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔
بتایا جائے کہ طالبعلم کو حراست میں رکھنے کی کیا وجوہات تھیں،
ایسی کیا وجوہات پیش آئیں کہ طالبعلم کو مبینہ طور پر خودکشی کرنی پڑ گئی۔
دوران حراست طالبعلم کی ہلاکت انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے
گورنر کا متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار، لواحقین کو مکمل انصاف فراہمی کی یقین دہانی
-

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کے اہلکار اے ایس آئی تسکین شاہ کے خلاف زنا بالجبر بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا
سکین شاہ آے ایس آئی نے واہ کینٹ کی رہائشی عاصمہ بی بی کو منہ بولی بیٹی بنا رکھا تھا ،تسکین شانے ان تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گن پوائنٹ پر عاصمہ بھی بھی سے زنا کیا ،اور پھر اس کی نازیبا ویڈیو اور تصویر بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ،متاثرہ لڑکی نے تنگ آکر متعلقہ چوکی رجوع کیا قاصرہ لڑکی کو پولیس والے انصاف دینے کے بجائے الٹا بلیک میل کرنے لگے پولیس والے بلیک میل کرتے ہوئے لڑکی کا ایک جعلی نکاح نامہ سامنے لے آئے ،تنگ آکر لڑکی نے ٹیکسلا کورٹ سے رجوع کیا لڑکی کیس کی پیروی ٹیکسلا کے مشہور قانون دان ہائی کورٹ کے وکیل راجہ طاہر نے کی
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار
سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا
پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل
لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار
چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
بالآخرماہر قانون دان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ٹیکسلا بار راجا طاہرایڈوکیٹ نے سخت محنت کی جس کی بدولت بالآخر متاثرہ لڑکی کے لئے انصاف کے دروازے کھلنے شروع ہوئے سیشن کورٹ ٹیکسلا کے آرڈر کے بعد زنا بالجبر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کی ایف آئی آر تو درج کرلی مگر کیا راولپنڈی پولیس متاثرہ لڑکی کو انصاف دلائیں گے اور اپنے پیٹی بھائی کو کٹہرے میں لائیں گے کیونکہ اس سے پہلے بھی وہ اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر چکے ہیں
مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ ہی گئی
محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف
بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل
بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”323604″ /]
-

ملک بھرمحکمہ پولیس میں دن بدن جرائم میں اضافہ
سرگودھا میں موبائل پولیس اسکوارڈ جرائم پیشہ ور غنڈہ گرد عناصر کو تحفظ فراہم کرنے پر مامور، ملزمان سے مک مکا کرکے جیبیں بھرنے کا سلسلہ
دراز، لوگ انصاف کر ترسنے لگے، معاشرتی بگاڑ اور جرائم میں خوفناک اضافہ، عوام نے پولیس اسکوارڈ کے خاتمہ کا۔مطالبہ کر دیا۔
عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے بنائے گئے پولیس اسکوارڈ میں موجود کالی بھیڑوں نے جرائم۔پیشہ و غنڈہ گرد عناصر کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے
ان کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے ذاتی مفادات کی تکمیل اور جیبیں بھرنے کیلئے کام شروع کردیا اور عوام۔کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،
سرگودھا پولیس اسکوارڈ کو کسی مسئلہ کی صورت میں موقع پر بھجوایا جائے تو وہ اپنے فرائص دیناتداری سے سرانجام دینے کی بجائے ملزمان سے
مک مکا کو ترجیح دیتے ہوئے مدعی فریق کو ڈرا دھمکا کر ملزمان کے ساتھ معاملات طے کے اس کو تحفظ فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے عوام میں
عدم تحفظ کا احساس پرورش پا ریا ہے، واضح رہے کہ موبائل پولیس اسکوارڈ کے خلاف جوئے، فحاشی اور منشیات کے اڈوں سے منتھلیاں لے کر انہیں
تحفظ فراہم کرنے کی شکایات تو پہلے ہی ریکارڈ پر موجود ہیں مگر اب کسی بھی ایمرجنسی کال کی صورت میں اگر اسکوارڈ کو موقع پر بھجوایا جائے
تو یہ اہلکار کرپشن و بدعنوانیوں کی نئی تاریخ رقم کرنے میں مصروف ہیں اور موقع پر ہی ملزمان سے ساز باز کرکے ان سے قائد اعظم کی سفارش کا
کہا جاتا ہے اور بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر والی پرچیاں دیکھ کر قائد اعظم کے بعد ملزم پارٹی کو سلوٹ کرکے انہیں پروٹول کے ساتھ
رخصت کر دیا جاتا ہے اور ان کرپٹ اہلکاروں کو اعلیٰ حکام کی موجودگی و جواب طلبی کا بھی کوئی خوف نہیں رہا جس کی وجہ سے وہ کھل کھیلنے
میں مصروف ہیں اور ریاست کے اندر ایک اور ریاست بنائی ہوئی ہے ، عوامی و سماجی حلقوں نے مقامی پولیس افسران کی نااہلی و غفلت کے باعث پیدا
ہونے والی اس گھمبیر صورت حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ پولیس میں۔پائی جانے والی ان۔کالی
بھیڑوں کا احتساب کرتے ہوئے ان۔کا۔قبلہ درست کریں ورنہ جرائم اور معاشرتی بگاڑ میں اضافہ کا باعث بننے والے اس پولیس اسکوارڈ کو ختم کردیا
جائے جو عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے جرائم۔پیشہ و غنڈہ گرد عناصر کی مذموم سرگرمیوں کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے معاشرتی بگاڑ میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے ۔
-

پولیس انتظا میہ کی نا اہلی قانون کا نفازسب کے لیے ضروری
صوبائی دارالحکومت میں گاڑیاں رینٹ پر لے کر گروی دینے والا میگا سکینڈل بے نقاب
سابق جسٹس کے بیٹے سمیت کئی افراد ملوث کروڑوں روپے کی خورد برد کا انکشاف
مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج پانچ مقدمات کے تفتیشی جاوید بٹ نے تاحال کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا بلکہ دیہاڑی کے چکر میں دائیں بائیں کے افراد کو تنگ کرنے لگا
شہزاد شاہ نامی شخص کے گھر ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل
سابق جسٹس کے گھر 25سے ذائد متاثرین کی پنچایت کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی
کئی ماہ گزر جانے کے باوجود تفتیشی جاوید نے جسٹس (ر)کے بیٹے حنان اصغر کو پکڑنے کے لئے ایک بھی ریڈ نہ کیا اور نہ ہی نامزد ملزمان نے
عبوری ضمانت کروا کر یا ویسے پیش ہو کر کسی بھی شخص کے بارے کوئی بیان نہ دیا تو پھر مقدمہ میں نامعلوم بے گناہ افراد کو پھنسا کر مقدمات
سے جان چھڑانے کا انکشاف
حنان اصغر کی گاڑی گروی رکھوا کر پیسا وصول کرنے کی ویڈیو اور وائس ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آ گئیں
تمام ثبوت ہونے کے باوجود جاوید بٹ کا نامزد ملزمان کو چھوڑ کر نامعلوم بے گناہ افراد کو مقدمہ میں چالان کرنا سمجھ سے بالاتر ہے
تفتیشی افسر جاوید بٹ کے مطابق شہزاد شاہ نامی شخص ہمیں مطلوب ہے جس کی وجہ سے اس کے گھر ریڈ کیا جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ نامزد ملزمان
کے پیچھے شہزاد شاہ کا ہاتھ ہے جاوید بٹ نے تسلیم کیا کہ شہزاد شاہ اس کے ایک بار بلانے پر اس کے پاس گیا اور شامل تفتیش بھی ہوا دوبارہ بلانے
پر نہ آیا تو اسے ریڈ کرنا پڑا
اس سارے ڈرامے اور اثرو رسوخ کے چکر میں متاثرین گھن چکر بن کر رہ گئے دوسری جانب
شہر لاہور میں ایک میگا فراڈ سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں بااثر شخصیات کی بگڑی اولادیں عیاشی کے لئے کیسے عام عوام کے گلے کاٹ رہی
ہیں اور پولیس کا کیا کردار رہا ذرائع کے مطابق صرف ایک مقدمہ 8سال کی محنت کے بعد 2021میں درج ہوا اور اگر درج ہو ہی گیا تو پولیس کی
ملزمان کو گرفتار کرنے کی جرات نہ ہو سکی اس مقدمہ میں جسٹس(ر)کے بیٹے حنان اصغر،رانا عباس اور عثمان میو نے رینٹ اے کار سے جعلی
چیک دے کر ماہوار رینٹ پر گاڑی لی اور سود خوروں کے پاس گروی رکھوا دی اسی طرح 23گاڑیاں مختلف رینٹ اے کار سے لے کر مختلف سود
خوروں کے پاس گروی رکھوا کر ان کی مد میں کروڑوں روپیہ وصول کیا جس کے بعد متاثرین نے ان پر درخواستیں دائر کیں جن پر مقامی پولیس کی
ملی بھگت سے داخل دفتر کروایا جاتا رہا کمنٹس میں موجود ایف آئی آر کی کاپی دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 2012کے واقعہ کا مقدمہ 2021میں
درج کروانے تک اس گاڑی کے مالک کو کیا تکالیف برداشت کرنا پڑی ہوں گی حنان اصغر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مکمل ثبوت ہونے کے
باوجود پانچ مقدمات کے تفتیشی افسر جاوید بٹ نامزد ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کر سکے اور دائیں بائیں کے افراد کے گھر ریڈ کر کے خانہ پوری کرنا
چاہتے ہیں انوسٹی گیشن پولیس کو معاملہ کو سنجیدہ لینا ہو گا چونکہ قانون سب کے لئے برابر ہے چاہے کوئی جسٹس کا بیٹا ہو یا رینٹ کی کار کا مالک
-

پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی اور ملزمان گرفتار
بوریوالا( رضوان سلیمی ) تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ 2860گرام چرس 38لیٹر شراب بر آمد ڈی پی او وھاڑی کی ھدایات پر ایس ڈی پی او بوریوالا محمد اشرف تبسم کی سربراھی میں ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون انسپکٹر جہانگیر خان مترو نے ٹی ایس آئی حسن سجاد
ھمراہ ملازمین بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون مائرہ بی بی عرف رکھی سکنہ معصوم شاہ کالونی کو گرفتار کرکے 1340گرام چرس انوارالحق سکنہ505ای بی سے 1520گرام چرس محمدخالدسے20 لیٹر شراب محمد انس سے 18لیٹر شراب بر آمد کرکے خاتون سمیت دیگر ملزمان کے
خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا ھے انسپکٹر جہانگیر مترو نے کہا ھے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ھیں جو نوجوان نسل کو تباہ کررھے ھیں شہری منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن میں پولیس سے تعاون کریں